November 2020 نومبر دوہزار بیس کی اہم خبریں


 



اپ کمنگ ایونٹس

۔۔۔۔۔۔۔..

نومبر 30

پی ڈی ایم کا ملتان میں جلسہ 

 کنٹینرز، رکاوٹوں، پکڑ دھکڑ اور مقدمات کے بعد حکومت اچانک پیچھے ہٹ گئی، چوک گھنٹہ گھر جلسہ گاہ میں تبدیل

آصفہ بھٹو کی سیاست میں انٹری 


ملک میں کورونا کی مثبت شرح 8.53 فی صد، مزید 40 اموات


نومبر 29

جلسہ کرنے، روکنے کی کوششیں، انتظامیہ نے ملتان، قاسم باغ اسٹیڈیم خالی کرا کر تالے لگا دیئے، جلسہ ہر صورت ہوگا، پی ڈی ایم




نومبر 28
نوازشریف شہباز شریف کی والد شمیم اختر کی میت لندن سے لاہورپہنچ گئی سپرد خاک کردیا گیا 


نومبر 27
شہبازشریف اورحمزہ شہباز 5روزکیلئےپیرول پر رہاکردیے گئے  وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے شہباز شریف کو والدہ اور حمزہ شہباز کو دادی کی نماز جنازہ ، تدفین اور اظہار تعزیت کیلئے آنے والوں سے ملاقات کے لئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پانچ روز کیلئے پیرول پر رہا کرنے کی منظوری دی ہے 
۔۔۔۔۔۔
.
محترمہ بینظیر بھٹو کی بڑی بیٹی بختاور بھٹوکی منگنی پاکستانی نژاد متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صنعت کار یونس چوہدری کے صاحبزادے محمود چوہدری کے ساتھ ہوئی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی تقریب کی تیاریاں مکمل، بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی تقریب جمعہ کو بلاول ہائوس کراچی میں ہوگی، نجی اسپتال میں زیر علاج پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری اپنی بیٹی بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی تقریب میں مختصر شرکت کے لئے اسپتال سے بلاول ہائوس آئیں گےجبکہ بلاول بھٹو زرداری تقریب میں شریک نہیں ہونگے
۔۔۔
وفاقی حکومت نے پاکستان  اسٹیل کے ساڑھے چار ہزار ملازمین کوفارغ کر دیا۔۔لیبر یونین نے فیصلہ عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا ۔۔سندھ حکومت نے فیصلہ مزدور دشمن قرار دے دیا
۔۔۔
کراچی کے علاقے ڈیفینس مبینہ پولیس مقابلے میں پانچ ملزمان ہلاک ہوئے۔۔۔پولیس نے ملزمان سے ہتھیار اور ڈبل کیبن کی برآمدگی بھی ظاہر کی۔۔پولیس کے مطابق ڈیفنس فیز فور کے بنگلے میں لوٹ مار کی اطلاع پر پولیس پہنچی جہاں فائرنگ کے تبادلے میں پانچ ملزمان مارے گئے
..
ایرانی وزارت دفاع کے شعبہ تحقیق کے سربراہ محسن فخری زادے قاتلانہ حملے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق محسن فخری زادے تہران کے قریب دہشتگرد حملے میں شدید زخمی ہوئے تھے اور اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

نومبر 26

تاجروں کا مطالبہ تسلیم، کراچی میں رات 8 بجے تک کاروبار کی اجازت


ایڈ منسٹریٹر کے ایم سی وکمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کہا ہے کہ جمعہ کو دکانیں اور مارکیٹیں بند نہیں ہوں گی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ جمعہ کو دکانیں اور مارکیٹیں کھلی رہیں گی اور انھیں رات آٹھ بجے تک دکانیں کھولنے کی
اجازت ہوگی 

کورونا کیسز، دوسرے روز تعداد 3306 رہی، بلاول بھی شکار، 40 افراد جاں بحق، لوگوں کی لاپروائی جاری

بلاول بھٹو زرداری کا کرونا ٹیسٹ مثبت اگیا 

نومبر 25

6 میجر جنرلز، لیفٹیننٹ جنرل بنا دیئے گئے، کراچی، کوئٹہ، لاہور، ملتان، بہاولپور کے نئے کمانڈرز مقرر

...
ملتان پولیس نے بغیر اجازت اجتماع کرنےاور بیریئر کو توڑ کر کار سرکار میں مداخلت کرنے پر سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے چاربیٹوں سمیت متعدد افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے علی موسیٰ گیلانی ، عباس راں ، رانا سجاد کو گرفتار کرلیا
۔۔۔۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سابق وفاقی وزیر چوہدری احمد مختار مقامی اسپتال میں انتقال کرگئے. ان کی عمر 74برس تھی
۔۔۔۔۔
رجنٹائن سے تعلق رکھنے والے لیجنڈری فٹبالر میراڈوناحرکب قلب بند ہونے کےا سبب چل بسے۔ ان کی عمر 60برس تھی میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ تشویش ناک حالت میں ہستپال میں داخل تھے

نومبر 24

وفاقی کابینہ نے زیادتی کے مجرموں کیلئے سخت سزائوں پر مشتمل سفارشات کی منظوری دے دی، ریپ کے مجرموں کو دوائوں کے ذریعے نامرد کیا جائے گا۔ 

تعزیرات پاکستان میں ترمیم کیلئے بلا تاخیر آرڈیننس لانے کا فیصلہ،وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد معاشرے کو محفوظ ماحول دینا ہے ، خواتین پولیسنگ، فاسٹ ٹریک مقدمات، گواہوں کا تحفظ بنیادی حصہ ہوگا، متاثرہ خواتین یا بچے بلا خوف و خطر اپنی شکایات درج کرا سکیں گے


پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 9 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 59 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے

نومبر 23

تعلیمی ادارے جمعرات سے بند، امتحانات ملتوی، 24 دسمبر تک آن لائن کلاسز، 25 دسمبر سے 10جنوری تک تعطیلات


کورونا، شادی 9 بجے ختم، بوفے اور بند جگہ تقریب پر پابندی

 


محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق تمام ہوٹلز اور ریسٹورنٹس میں انڈور ڈائننگ میں پابندی لگادی گئی ہے جبکہ کاروبار مراکز بازار کے اوقات کار صبح چھہ سے شام چھہ بجے تک کردئے گئے ہیں
جمعہ اور اتوار کو بازار بند رہیں گے 
..

گلگت، ہنگامے، سرکاری دفتر جلا دیا، جی بی اے 2 کے الیکشن نتائج کے بعد تشدد، 4 گاڑیاں بھی نذر آتش، اضافی پولیس فورس تعینات


نومبر 22

اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ سے پی ڈی ایم کے بڑے اجتماعات کا آغاز کیا، پشاور کے جلسے نے ریفرنڈم کر دیا، دھاندلی کی حکومت کو مسترد کردیا۔

۔۔

مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف اور مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر لندن میں انتقال کر گئیں۔

کورونا،دوسری لہر میں اب تک کی سب سے زیادہ 42 اموات، 2843 نئے کیسز

دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد13 لاکھ سے تجاوز کرگئی 

نومبر21
کورونا کےمریضوں میں اضافے کے باعث ۔کراچی کے ضلع وسطی ۔۔۔غربی  اور گڈاب ٹاؤن کے  علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔۔۔ضلع کورنگی  کے سات علاقوں میں بھی  اسمارٹ لاک ڈاون لگایا گیا
۔۔۔۔

علامہ خادم حسین رضوی لاہور میں سپرد خاک، نماز جنازہ میں عوام کی بڑی تعداد شریک، جنازہ صاحبزادے سعد رضوی نے پڑھایا، تحریک لبیک کے نئے امیر بھی مقرر


 

نومبر20
CPEC مخالف ناکام ہونگے،بھارتی سازشوں کے ثبوت موجود ہیں، چین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ کھڑے رہیں گے، دہشتگردی کےخلاف پاکستان کی جدوجہدکے معترف ہیں، سازشوں کو ملکر ناکام بنائیں گے.

نومبر 19
سربراہ تحریک لبیک پاکستان خادم حسین رضوی انتقال کرگئے, خادم حسین رضوی طویل عرصے سے علیل تھے
.........
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے فنڈنگ کیس میں جماعت الدعوۃ پاکستان کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعیدکو 10سال 6 ماہ قید کی سزا سنا دی

۔۔۔

وزیر اعظم عمران خان افغانستان کے ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئے وزیراعظم کی  افغان صدر   اشرف غنی سے ملاقات ۔  وزارت عظمی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم  عمران خان کا افغانستان کا یہ پہلا دورہ ہے۔  وزیر خارجہ ، مشیر تجارت وسرمایہ کاری  اور سینئر حکام انکے ہمراہ 

افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ‘ دوحہ مذاکرات کے بعد تشدد میں اضافہ باعث تشویش ہے ‘پاکستان افغانستان میں امن کے قیام اور تشدد کے خاتمہ کے لئے افغانستان کی توقع سے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرے گا، امن اور روابط کے فروغ سے اقتصادی ترقی ہو گی۔



۔۔
کراچی میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مالز، ریسٹورینٹس، شادی ہالز اور تعلیمی اداروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔۔ اکیس دکانیں، ہوٹلز اور فیکٹریاں سیل کردی گئیں۔۔۔ماسک نہ پہننے پر مجموعی طور پر پینتیس ہزار روپے  جرمانہ کیا گیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی میں بیس سال بعد سرکلرٹرین جزوی طور پر بحال ہوگئی ۔۔۔ پہلی ٹرین نے پیپری سے سٹی اسٹیشن تک کا سفر شروع کیا ۔۔۔۔۔وزیرریلوے  شیخ رشید نے ٹرین کا کرایہ تیس روپے رکھنے اور ایک سال میں ٹرینوں کی تعداد چالیس تک پہنچانے کااعلان کیا
۔۔۔۔
کراچی کے علاقے محمود آباد میں نالے پر تجاوزات کیخلاف آپریشن  روک دیا گیا۔۔۔ایس پی جمشید ٹاؤن نے  کامیاب مذاکرات کے بعد فائر بریگیڈ آفس میں پھنسے پولیس اہلکار اور بلدیہ عظمی کے ملازمین کو باہر نکال لیا گیا۔۔۔۔اس سے قبل  علاقہ میدان جنگ کا منظر پیش کرتا رہا


نومبر 18

بہترین بلدیاتی نظام لا رہے ہیں، ہر شہر کا میئر براہ راست منتخب ہوگا، عمران خان

300 سے زیادہ افراد کے تمام آؤٹ ڈور اجتماع پر پابندی

..

پاکستان، کورونا کے مزید 2208 کیسز، 37 افراد جاں بحق

 

...
سینکڑوں معصوم بچوں سے زیادتی کر کے ویڈیوز ڈارک ویب پر اپلوڈ کرنے والے درندے " سُہیل ایاز " کو عدالت کی جانب سے
3 بار سزائے موت کا حُکم، ساتھی ملزم کو 7 سال قید مجرم درندہ برطانیہ میں بھی 4 سال قید کاٹ چکا ہے، اٹلی میں بھی مقدمہ درج ہے، عالمی ادارے کا ملازم بھی رہا ـ
..
متحدہ عرب امارات نے کورونا کی وجہ سے ایک بار پھر پاکستان سمیت متعدد ممالک کے شہریوں کے لیے وزٹ اور ورک ویزہ کے اجرا پر پابندی عائد کر دی ہے

نومبر 17

کراچی ، پی ایس ایل کا فائنل کراچی نے لاہور کو ہرا کر جیت لیا 
۔۔
وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں الیکٹرانک ووٹنگ کا نظام لائیں گے‘سینیٹ انتخابات خفیہ بیلٹ کی بجائے شو آف ہینڈ کے ذریعے کرانے کیلئے پارلیمنٹ میں ترمیمی بل پیش کریں گے‘آئینی ترامیم کیلئے اپوزیشن جماعتوں کا تعاون ضروری ہے ‘ چاہتے ہیں اگلا الیکشن بشمول آزاد کشمیر اور سینیٹ ایسا ہو کہ ہارنے والا شکست تسلیم کرے،اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بھی ایک سسٹم لے کر آ رہے ہیں جس کے بعد وہ اپنے ووٹ کا حق استعمال کرسکیں گے
..

کورونا سے مزید 33 اموات، آزاد کشمیر میں15 دن کیلئے لاک ڈاؤن


نومبر 16

جلسے جلوس پر پابندی، کورونا 4 گنا بڑھ گیا، فیکٹریاں،دکانیں، کاروبار بند نہیں ہوں گے، تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا فیصلہ اگلے ہفتے تک موخر

....
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر 21 نومبر کو رشکئی میں عوامی اجتماع منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیراعظم کا قوم سے خطاب


کورونا وائرس، ملک میں نئے مریضوں کی شرح 7.2فیصد، 2128نئے کیسز، مراد علی شاہ، شرجیل میمن ، اکرام دھاریجو اورصوبائی ایڈیشنل ہوم سیکریٹری عثمان چاچڑ بھی متاثر، فعال کیسز 28ہزار 48 تک پہنچ گئے، 19 اموات دیکھی گئیں۔ 

نومبر 15

گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات

کوئی پارٹی سادہ اکثریت حاصل نہ کرسکی

غیرسرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق8 نشستوں پر پاکستان تحریک انصاف،7 نشستوں پر آزاد امیدوار، 3 پر پیپلزپارٹی، 2 مسلم لیگ (ن) اور ایک پر ایم ڈبلیوایم کے امیدوار کامیاب ہوئےہیں جبکہ 2 حلقوں کےمکمل نتائج آنا ابھی باقی ہیں۔ کوئی بھی پارٹی سادہ اکثریت حاصل نہ کرسکی، جس کے بعد حکومت سازی میں 7؍ آزاد ارکان کا کردار فیصلہ کن ہوگیا ہے

گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے  15 نومبر 2020ء کو ہونے والے انتخابات  "گلگت بلتستان امپاورمنٹ اینڈ سیلف گورننس آرڈر 2009ء" کے نفاذ کے بعد ہونے والے تیسرے انتخابات ہیں۔

صدارتی آرڈر 2009ء کے تحت اس خطے کو نیم صوبائی حیثیت دے کر 12 نومبر 2009ء کو گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے پہلے انتخابات کروائے گئے تھے، جن میں پیپلز پارٹی کو واضح اکثریت ملی اور پارٹی کے صوبائی صدر سید مہدی شاہ گلگت بلتستان کے پہلے وزیراعلیٰ منتخب ہوئے۔

اسمبلی کی پانچ سالہ مدت مکمل ہونے کے بعد 8 جون 2015ء کو گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے دوسرے انتخابات ہوئے اور مسلم لیگ (ن) بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئی۔ صوبائی صدر حافظ حفیظ الرحمان گلگت بلتستان کے دوسرے وزیراعلیٰ منتخب ہوئے

گزشتہ اسمبلی کی پانچ سالہ میعاد 24 جون 2020ء کو ختم ہو گئی تھی اور اسمبلی کی 24 جنرل نشستوں پر انتخابات 18 اگست کو ہونے تھے تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے انھیں تین ماہ کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔

اگر گلگت بلتستان اسمبلی کا جائزہ لیں تو یہ 33 ارکان پر مشتمل ہے، جن میں سے 24 ارکان کا براہ راست انتخاب ہوتا ہے جبکہ خواتین کے لیے 6 اور ٹیکنوکریٹس کی 3 مخصوص نشستیں ہیں۔

امیدواروں کی حتمی فہرست کے مطابق 23 حلقوں سے 326 امیدوار میدان میں ہیں جبکہ ایک حلقہ جی بی اے3 کی فہرست ابھی جاری ہونی ہے۔ گلگت بلتستان انتخابات 2020ء میں حلقہ گلگت 3 وہ واحد حلقہ ہے جہاں پولنگ ملتوی کر دی گئی ہے اور اب یہاں انتخابات نومبر 22 کو ہونگے۔ اس حلقے میں تحریک انصاف کے امیدوار اور مقامی صدر جسٹس (ر) سید جعفر شاہ انتقال کر گئے تھے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے پہلے اس حلقے میں انتخابات ملتوی کر دئیے اور پھر انتخابات کے لیے 22 نومبر کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کورونا، یومیہ اموات میں 88 فیصد اضافہ، مزید 32 زندگیاں گل، فعال کیسز ساڑھے 26 ہزار

...
وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 71 پیسے فی لٹر کمی کے بعد نئی قیمت 100 روپے 69 پیسے فی لٹر ہوگی۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 79 پیسے فی لٹر کمی کے بعد نئی قیمت 101 روپے 43 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی
۔۔۔۔
راولپنڈی میں فرانسیسی گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف تحریک لبیک پاکستان کی احتجاجی ریلی اتوار کے روز فیض آباد پہنچ گئی، شہر میں تحریک لبیک کارکنوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے مابین جھڑپیں رات گئے تک جاری رہیں، اس دوران سکیورٹی اداروں نے تحریک لبیک کے 200سےزائد کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔ 12 پولیس اہلکار مظاہرین کے پتھراؤ سے زخمی ہوگئے 

۔۔۔

نومبر 14

دہشت گردی کا بھارتی منصوبہ بے نقاب،پاکستان نے قابل تردید ثبوت دنیا کے سامنے رکھ دیئے، افغانستان میں بھارتی سفارتخانہ سازشوں کا مرکز، کرنل راجیش نامی سفارتکار پاکستان کے خلاف کروڑوں بانٹ چکا ، دہشتگردوں سے 4 ملاقاتیں کیں، سی پیک کو سبوتاژ کرنے کیلئے 7سو افراد کی ملیشیابنائی، وزیرخارجہ شاہ محمود اور فوجی ترجمان میجر جنرل بابر افتخارنے کہا ہےکہ نومبر دسمبر میں دہشتگردی کا خطرہ، الطاف حسین گروپ، طالبان اور کالعدم بلوچ تنظیموںکو اسلحہ اور رقوم فراہم کی جارہی ہیں،بھارت آزاد جموں و کشمیر ، گلگت بلتستان ، فاٹا اور بلوچستان میں قوم پرستی کو ہوا دے رہا ہے،اس موقع پر دہشتگردوں اور ان کے بھارتی معاونین کی وڈیو اور آڈیو کالز بھی میڈیا کو سنوائی گئیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب
..........................
 کوئٹہ میں زلزلےکی شدت 5.1ریکارڈ کی گئی 
۔۔۔۔۔۔

کورونا میں تشویشناک اضافہ، جیو کے رپورٹر ارشد وحید چوہدری سمیت 17 جاں بحق، سندھ میں مثبت کیسز کی شرح 6.4 فیصد ہوگئی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرکے تازہ اعداد و شمار جاری 
گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید17اموات ہوئیں ، این سی او سی
گذشتہ 24 گھنٹوں میں2165نئے کیسزرپورٹ ہوئے،این سی او سی
ملک بھرمیں مجموعی کیسز3لاکھ 54ہزار461 ہوگئی، این سی او سی
کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 7ہزار109ہوگئی،این سی اوسی
...

پی ایس ایل 

پہلا کوالیفائر میچ کراچی کنگز نے  ملتان سلطان کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی 

لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو پاکستان سپرلیگ سے باہر کردیا۔۔ 

13نومبر
کورونا میں مبتلا پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی جام مدد علی انتقال کرگئے۔۔۔۔ 

پاکستان، کورونا 4 ماہ کی بلند ترین سطح پر، 37جاں بحق

..
مقبوضہ کشمیر میں حریت پسندوں سے جھڑپ میں پانچ قابض بھارتی فوجی مارے گئے ۔۔۔خفت مٹانے کیلیے بھارتی فوج نے کنٹرول لائن کی سویلین آبادی کو وحشیانہ گولہ باری کانشانہ بنادیا۔۔ جس سے ایک جوان اور چار شہری شہید جبکہ پانچ جوانوں سمیت بارہ زخمی ہوگئے 

12 نومبر

کورونا نے پھر سر اٹھا لیا، مزار، تھیٹر، سینماگھر بند، تعلیمی اداروں میں سرما کی تعطیلات جلد کرنے کی تجویز، فیصلہ پیر کو ہوگا

کورونا سے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ وقاراحمد سیٹھ سمیت35 جاں بحق، چیئرمین این ڈی ایم اےاور راجہ پرویز اشرف متاثر


گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 ہزار 808 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے، این سی او سی
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 34 مریض کورونا کےباعث زندگی کی بازی ہار گئے۔ این سی او سی
ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 22 ہزار 88 ہو گئی، این سی او سی
ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 49ہزار 992 ہوگئی، این سی او سی
کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 7ہزار 55 ہو گئی 
صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 20 ہزار 849 ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نومبر 11
مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 
اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ شریک 
سندھ کے تحفظات پر اوگرا ترمیمی آرڈیننس کی منظوری مؤخر
صوبوں کےتحفظات کے باعث مردم شماری کےنتائج جاری کرنے پر اتفاق آج بھی نہ ہوسکا 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اظہر علی کپتانی سے فارغ

دورہ نیوزی لینڈ پر بابراعظم پہلی بار تینوں فارمیٹ میں قیادت کریں گے۔ اسدشفیق ۔ محمدعامر اور شعیب ملک کی ٹیم سےچھٹی ہوگئی۔۔ عمران بٹ ۔ دانش عزیز اور ذیشان ملک پہلی مرتبہ اسکواڈ کا حصہ بن گئے۔۔

پی سی بی نے یونس خان کو قومی ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کرنے کا اعلان کردیا

 

۔۔۔۔۔۔۔۔

ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف  کی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیر اعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقاتیں 

..
احتساب عدالت لاہور 
منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہباز شریف، حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد
عدالت نے شہباز شریف کی بیٹی جویریہ علی اور دیگر ملزمان پر بھی فرد جرم عائد کر دی ۔
عدالت نے کمرہ عدالت میں موجود تمام ملزمان پر فرد جرم عائدکر دی 
شہباز شریف سمیت دیگر ملزمان کا صحت جرم سے انکار
نومبر 10

جنرل باجوہ کا وعدہ پورا،IGسندھ کے مبینہ اغواپرفوج کی انکوائری مکمل،ISIاور رینجرز کےمتعلقہ افسر ہٹادیئے گئے، ان افسران کے طرز عمل سے ریاست کے دو اداروں میں غلط فہمیاں پیدا ہوئیں، ناپسندیدہ صورتحال سے گریز کرناچاہئے تھا،مزید کارروائی GHQمیں ہوگی،ترجمان پاک فوج کا کہناہےکہ مزار قائد کی بے حرمتی پر قانون کےمطابق کارروائی کیلئے عوام کا شدید دبائو تھا، ان افسران نے جذباتی ردعمل کا مظاہرہ کیا،متعلقہ افسران نے تیزی سے بدلتی کشیدہ صورتحال کے پیشِ نظر سندھ پولیس کے طرزِ عمل کو اپنی دانست میں ناکافی اور سُست روی کا شکار پایا تھا ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف کی ہدایت پر کی گئی تحقیقات کے مطابق سندھ رینجرز اور آئی ایس آئی کراچی کے افسران مزار قائد کی بے حرمتی کے نتیجے میں شدید عوامی رد عمل سے پیدا شدہ صورتحال سے نمٹنے میں مصروف تھے، افسران پر مزار قائد کی بے حرمتی پر قانون کےمطابق بروقت کارروائی کے لیے شدید دباؤ تھا۔آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہےکہ متعلقہ افسران نے شدید عوامی ردِ عمل اور تیزی سے بدلتی ہوئی کشیدہ صورتحال کے پیشِ نظر سندھ پولیس کے طرزِ عمل کو اپنی دانست میں ناکافی اور سُست روی کا شکار پایا اور کشیدہ صورتحال پر قابو پانے کے لیے اپنی حیثیت میں جذباتی رد عمل کا مظاہرہ کیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ متعلقہ افسران کو ایسی صورتحال سے گریز کرنا چاہیے تھا جس سے ریاست کے دو اداروں میں غلط فہمیاں پیدا ہوئیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق کورٹ آف انکوائری کی سفارشات کی روشنی میں متعلقہ افسران کو اپنی موجودہ ذمہ داریوں سے ہٹا دیا گیا ہے جب کہ ضابطہ کی خلاف ورزی پر ان افسران کے خلاف کارروائی جی ایچ کیو میں عمل میں لائی جائے گی۔واضح رہے کہ مزار قائد پر نعرے بازی کے سلسلے میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کو 19 اکتوبر کو کراچی کے نجی ہوٹل سے گرفتار کیا گیا تھا اور ان کی گرفتاری کے لیے آئی جی سندھ پر دباؤ ڈالے جانے کی خبریں موصول ہوئی تھیں۔واقعے کے بعد آئی جی سندھ سمیت صوبے کے تمام اعلیٰ افسران نے احتجاجاً چھٹیوں پر جانے کا فیصلہ کیا تھا جب کہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی اس حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا تھا اور آرمی چیف سے نوٹس لینے کی اپیل کی تھی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی واقعے پر بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلی فون کیا تھا اور تحقیقات کی یقین دہانی کرائی تھی۔
............................
عدالت عظمیٰ نے کراچی سرکلر ریلوے معاملہ پر سیکرٹری ریلوے اور چیف سیکرٹری سندھ کو توہین عدات کا نوٹس جاری کر تے ہوئے قرار دیا ہے کہ معاملہ پر محکمانہ خط بازی کی گئی لیکن عدالتی حکم پر عملدرآمد نہیں کیا گیا، سیکرٹری ریلوے اور چیف سیکرٹری توہین عدالت کے مرتکب ہوئے،سیکرٹری ریلویز اور چیف سیکرٹری سندھ بتائیں کہ کراچی سرکلر ریلوے کا منصوبہ کیوں فعال نہیں ہوا؟
۔۔۔۔۔۔۔
وفاقی کا بینہ کا اجلاس 
۔۔۔۔
پارلیمانی جماعتوں کے نمائندوں کا اجلاس 
...
 احتساب عدالت نے نواز شریف کو پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں اشتہاری قرار دے دیا 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 رمضان شوگر ملز کیس، حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 17 نومبر تک توسیع
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث لاہور، ملتان اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔۔۔۔

ملک میں 24 گھنٹےمیں کورونا سے23اموات ہوئیں، این سی او سی


راولپنڈی ، پاکستان نے زمبابوے کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دے کر سیریز تین صفر سے جیت لی 

نومبر 09

سندھ ہائیکورٹ نے آرزو فاطمہ کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا، عدالت نے اپنے تحریری فیصلے میں کہا کہ کم عمری کے باعث آرزو قانونی طور پر شادی نہیں کرسکتی ہے۔

تحریری فیصلے میں عدالت نے شادی کروانے کے ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ چلانے کا حکم دیا ہے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ شادی کروانے والوں کی نشاندہی لڑکی کے والد نے کردی ہے، جبکہ میڈیکل رپورٹ، نادرا، اسکول ریکارڈ، برتھ سرٹیفکیٹ سے آرزو کی کم عمری ثابت ہوتی ہے۔

عدالت نے کہا کہ والدین کی گواہی سے آرزو کی کم عمری ثابت ہوتی ہے، 18برس سے کم عمر میں شادی کرنا قانوناً جرم ہے

کیپٹن صفدر اور قمر زمان کائرہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

..............
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کیپٹن صفدر و دیگر کے خلاف مزارِ قائدؒ کی بے حرمتی سے متعلق کیس پولیس نے کیپٹن صفدر و دیگر کے خلاف جھوٹا قرار دے دیا۔

...
سپریم کورٹ میں 
جنگ جیو کے ایڈیٹران چیف میر شکیل الرحمان کی 8 ماہ بعد ضمانت منظور

نومبر 08

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاک سر زمین پارٹی کا  باغ جناح کراچی 
میں جلسہ 

حکومت کو الیکشن کمپین کی طرح چلایا جارہا ہے، ملک چلانے والو، کراچی والوں 

کا فیصلہ کرو، مصطفیٰ کمال

....
راولپنڈی ، پاکستان نے زمبابوے کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دے کر سیریز دو صفر سے اپنے نام کرلی 

 

نومبر 07

ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن امریکا کے 46ویں صدر منتخب ہوگئے ہیں، ریاست پنسلوانیا میں ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد جو بائیڈن کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 273 ہوگئی۔ جبکہ اُن کے حریف ری پبلکن امیدوار اور موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 214 ہے
ٹرمپ نے نتائج ماننے سے انکار کردیا 


ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن امریکا کے 46ویں صدر منتخب ہوگئے ہیں، ریاست پنسلوانیا میں ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد جو بائیڈن کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 273 ہوگئی۔ جبکہ اُن کے حریف ری پبلکن امیدوار اور موجودہ صدر 
ڈونلڈ ٹرمپ کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 214 ہے
۔۔۔۔
چار روز بعد نتائج کا اعلان کیا گیا 
امریکی صدارتی انتخاب ،بائیڈن کی کامیابی یقینی ، صدارتی سیکورٹی مل گئی،ٹرمپ ضد پر قائم، پنسلوینیا،ایریزونا، نیواڈامیں بائیڈن ، شمالی کیرولینا میں ٹرمپ آگےتھے ، جارجیا میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا فیصلہ کیاگیاہے۔امریکی میڈیا کےمطابق ڈیمو کریٹک صدارتی امیدوار بائیڈن کو امریکا کا صدر منتخب ہونے کیلئے صرف 6 نشستیں درکار تھیں  جبکہ فیصلہ کن ریاستوں پنسلوینیا، ایریزونا، نیواڈا اور جارجیامیں بائیڈن ٹرمپ سے آگے ہیں تاہم جارجیا اور پنسلوینیا میں دونوں امیدواروں کے درمیان کچھ ہزار ووٹس کا ہی فرق تھا ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

امریکی سیاست کے پرانے کھلاڑی اور نصف صدی سے واشنگٹن کے ایوانوں میں متحرک جو بائیڈن 78 برس کی عمر میں صدارتی حلف لینے والے امریکا کے معمر ترین صدر ہوں گے۔ نومبر 1942ء میںریاست پنسلوینیا کے شہر سکرینٹن میں کیتھولک خاندان میں پیدا ہوئے ، ان کے والد جوزف بائیڈن بھٹیوں کی چمنیوں کو صاف کرنے کا کام کرتے تھے اور ان کی والدہ کیتھرین یوجینیا ایک روایتی خاتون تھیں۔ جو بائیڈن ایک بہن ولیری اور دو بھائیوں فرانسس اور جیمز سے بڑے ہیں، ابتدائی عمر میں یہ خاندان مالی تنگی کی وجہ سے ننھال میںریاست ڈیلاویئر منتقل ہو گیا اور کئی سال ننھال کے ہاں رہا۔ جو بائیڈن نیس1965میں آرٹس میں گریجوایشن کی،تعلیمی لحاظ سے اوسط درجے کے طالب علم تھے۔اگست1966میں پہلی شادی نیلیا ہنٹر سے کی جس سے ان کے تین بچے پیدا ہوئے۔بیڈن نے1968میں قانون کی ڈگری حاصل کی۔ 1970 میں وہ نیو کاسل کاؤنٹی کونسل کے رکن منتخب ہوئے۔ کونسلر ہوتے ہوئے بھی انہوسں نے وکالت جاری رکھی۔جوبائیڈن نے1972میں ڈیلاویئر سے امریکی سینٹ کا اپنا پہلا الیکشن

جیتا اور پھر بار بار جیتتے چلے گئے۔ان کی ذاتی زندگی صدمات سے بھری ہے۔سینیٹ کے پہلے انتخاب کی کامیابی کے فوری بعد ان کی اہلیہ اور چھوٹی ایک سالہ بیٹی کرسمس کی شاپنگ کیلئے جاتے ہوئے کار حادثے میں ہلاک ہو گئے۔ باقی دونوں بچے شدید زخمی ہوئے ،ایک کی ٹانگ ٹوٹ گئی، دونوںبچوں کی دیکھ بھال کیلئے انہوں نے سینیٹر کی سیٹ سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا، تاہم ڈاکٹروں کی تسلی کے بعد فیصلہ بدل دیا۔جو بائیڈن کو اس وقت اپنی رکنیت کا حلف ہسپتال سے اپنے بچوں کی دیکھ بھال کے دوران لینا پڑا تھا۔اپنے بچوں کی دیکھ بھال کی خاطر انہیں روزانہ ڈیڑھ گھنٹہ ٹرین کے ذریعے ڈیلاویئر سے واشنگٹن ڈی سی سفر کرنا پڑتا تھا۔وہ1973سے 2009تک سینٹر رہے اور گھر سے واشنگٹن تک کاسفر36سال تک ان کامعمول رہا۔ انہوں نے 1988اور2008 میں صدارت کے لیے کوششیں کیں لیکن کامیاب نہ ہو سکے۔ وہ دوبار نائب صدر رہے۔صدر باراک اوباما نے انہیں صدارتی میڈل آف فریڈم سے نوازا۔ حادثے میں جس بیٹے بیو بیڈن کی ٹانگیں ٹوٹی تھی وہ2015میںدماغی کینسر کے باعث انتقال کرگئے۔ جو بائیڈن کے لیے یہ ایک بڑا دھچکا تھا کیونکہ ان کے صاحبزادے مقامی سیاست کے ابھرتے ہوئے ستارے کے طور پر دیکھے جا رہے تھے اور سن 2016میں ریاستی گورنر کے عہدے کے الیکشن کی تیاری کررہے تھے۔ ان کا یہ بیٹا کملا ہیرس کے بھی قریب تھا جو اس وقت جوبائیڈن کی نائب صدارت کی امیدوار ہیں۔اب ان کی پہلی بیوی سے ایک ہی بیٹا ہنٹر رہ گیا ہے، جو پیشے کے لحاظ سے وکیل اور سرمایہ کاری مشیر ہیں۔1977جون میں جوبائیڈن نے انگلش ٹیچر جل ٹریسی جیکب سے دوسری شادی کی۔جن کے پاس ایک بیچلرز اور دو ماسٹرز کی ڈگریاں ہیں، اور 2007 میں یونیورسٹی آف ڈیلاویئر سے تعلیم میں انہوں نے پی ایچ ڈی کی ،وہ امریکی ریاست ڈیلاویئر کے ایک کمیونٹی کالج، ایک سرکاری ہائی سکول اور ایک نفسیاتی ہسپتال میں پڑھاتی رہی۔1981میں ان کے ہاں بیٹی ایشلے پیدا ہوئی جو کہ اب وہ ایک سوشل ورکر ہیں۔ جل ٹریسی سیاست میں کافی متحرک ہیں اور کئی این جی اوز کی بانی ہیں۔ 2009 سے 2017 تک جب جو بائیڈن نائب صدر تھے، تو جل ٹریسی کو خاتونِ دوئم کا خطاب حاصل تھا۔ ڈیموکریٹ ووٹرز کی نظر میں جو بائیڈن نے جس انداز میں نجی زندگی میں المناک واقعات کا سامنا کیا اس سے ان کی ہمت اور حوصلے کا اندازہ ہوتا ہے۔ اپنی انتخابی مہم کے دوران جو بائیڈن نے بارہا اپنے ان سانحات کا ذکر کیا۔جو بائیڈن عالمی سفارتکاری کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ تین بار سینٹ کی طاقتور امور خارجہ سے متعلق کمیٹی کے چیئرمین رہ چکے ہیں۔ عالمی سطح پر امریکا کے اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کرنے میں یقین رکھتے ہیں۔ تنازعات کے حل کے لیے طاقت کے استعمال کی بجائے سفارتکاری کو ترجیح دیتے ہیں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ اور رکن صوبائی اسمبلی ثنااللہ زہری نے مسلم لیگ (ن) سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔ عبدالقادربلوچ کا کہنا تھا کہ پارٹی نے بلوچستان کو فیصلوں میں نظر انداز کیا۔سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری نے بھی ن لیگ کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی سے استعفیٰ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ڈسنا نواز شریف کی فطرت ہے۔ کوئٹہ میں ہم خیال ساتھیوں کے اجلاس سے خطاب میں عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے کوئٹہ جلسے کے موقع پر ن لیگ سے راستے جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان سے ن لیگ کو 22 اراکین کی اکثریت دلانے کے باوجود نواب ثنا اللہ زہری کو وزارت اعلیٰ سے محروم رکھاگیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تحریک لبیک کی جانب سے مزار قائد پر تحفظ ناموس ﷺ مارچ 


پاکستان اور زمبابوے کے درمیان  پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 
پاکستان نے زمبابوے کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی

۔۔۔۔


نومبر 06
وزیراعظم عمران خان نے مسلم لیگ (ن) کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام لگایاہے کہ نواز شریف لندن میں بیٹھ کر فوج کو آرمی چیف اورآئی ایس آئی چیف کے خلاف بغاوت پر اکسا رہا ہے‘ اس سے بڑا ملک دشمن کون ہو سکتا ہے‘لندن جانے کیلئے نوازشریف نے ایسی شکل بنائی کہ عورتیں بھی روپڑیں ‘نوازشریف گیدڑ بن کر باہر بیٹھا ہے اور این آراونہ ملنے پرفوج اور عدلیہ پر حملے کررہاہے ‘ان کے بیٹے بھی پیسے چرا کر باہر بیٹھے ہیں‘بیٹی بھی فوج کے خلاف یہی زبان استعمال کررہی ہے ‘ خاتون ہونے کے ناطے احترام کرتے ہیں اس لئے کچھ نہیں کہہ رہے‘کوئی اور ملک ہوتاتو جیل میں جاتی ‘ نوازشریف اور آصف زرداری نے ایک دوسرے کے خلاف مقدمات بنائے ‘اب سارے ڈاکو ملکر ڈرامہ کررہے ہیں ‘ڈاکو کہتے ہیں ہم قانون سے بالا ہیں ‘پیسہ واپس نہیں کرینگے‘زر داری اور نواز شریف کو این آر دینا ملک سے سب سے بڑی غداری ہوگی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ورونا وائرس کی دوسری لہر کے خدشے کے پیش نظر محکمہ داخلہ سندھ نے ایک بار پھر الرٹ جاری کردیا۔محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کی گئی ایس او پیز کے مطابق سندھ بھر میں عوامی مقامات پر ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے،اجتماع، سماجی میل جول سے گریز کیا جائے،،نجی، سرکاری دفاتر میں ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر ایکشن ہوگا، دوران سفر بھی 3 فٹ سے زائد فاصلہ رکھنا لازمی ہوگا، محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق غیر ضروری طور پر سفر کرنا ممنوع قرار دیدیا گیا، کار میں 2 سے زائد افراد کے سفر پر پابندی عائد کردی گئی ہے اگر تیسرا شخص کوئی مریض ہے تو اسکو اجازت ہو گی۔کھانسی، بخار، نزلہ، زکام میں مبتلا افراد عوامی مقام پر نہ آئیں،کام کی جگہوں پر 55 سال سے زائد عمر کے افراد کو دفاتر میں کام کیلئے بلانے پر پابندی عائد کی گئی ہے تاہم مالک اور ایگزیکیٹیو اسٹاف ایس او پی کے تحت آ سکتا ہے۔ اے ٹی ایمز کے استعمال کی صورت میں سینیٹائزر کا استعمال کیا جائے،ضروری اسٹاف کو دفاتر بلایا جائے، آن لائن کام کو ترجیح دی جائے
.................

امریکا صدرارتی انتخاب

جوبائیڈن264،ٹرمپ 214  الیکٹورل ووٹ حاصل کرنے کامیاب
مزید ووٹوں کی گنتی تاحال جاری 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹرمپ کی مشی گن مین گنتی رکوانے کی درخواست مسترد


امریکی صدرٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس
الیکشن میں ملی بھگت سےدھاندلی کی گئی، صدرٹرمپ کاالزام
قانونی ووٹ گنیں تومیں تاریخی کامیابی حاصل کرچکاہوں،ڈونلڈٹرمپ
مجھےدھوکا دہی کےذریعےجیت سےباہرکیاجارہاہے،ڈونلڈٹرمپ
ڈیموکریٹس الیکشن چوری نہ کرتےتومیں جیت جاتا،صدرٹرمپ
ہمارامقصد ملک کی سالمیت کوقائم کرنا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
مداخلت کےباوجودمیں فلوریڈا،آئیوا،انڈیانااوراوہائیوکی اہم ریاستوں میں جیتا،ٹرمپ
پنسلوینیا میں میرےووٹ کم کرکے90ہزارکی برتری ظاہرکی گئی،ٹرمپ
مجھےپنسلوینیا میں7 لاکھ زیادہ ووٹ ملے،ٹرمپ کادعویٰ
لوگ جانتےہیں اوردیکھ رہےہیں کہ کیاہورہاہے،ٹرمپ
ہمارےپاس دھاندلی کےثبوت ہیں،اعلیٰ عدالت میں پیش کریں گے،ٹرمپ
ہم سمجھتےہیں کہ بڑےپیمانےپرقانونی چارہ جوئی ہوگی، ٹرمپ
صدرٹرمپ نےدھاندلی کےکوئی ثبوت پیش نہیں کیے،امریکی میڈیا
.....
کسان دھرنے میں پولیس کی شیلنگ سے زخمی ہونے والا کسان رہنما  جاں بحق
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین تقریباً سات ماہ بعد لندن میں قیام کے بعد پاکستان پہنچ گئے 
...
ملک بھرمیں کورونا نے مزید چھبیس زندگیاں لے لیں ۔۔ عالمی وباکے باعث اموات کی تعداد چھ ہزار آٹھ سوترانوے تک پہنچ گئی۔۔  


نومبر05
جوبائیڈن264،ٹرمپ 214الیکٹورل ووٹ حاصل کرنے کامیاب

امریکا میں صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن اورری پبلکن صدارتی امیدوارڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان میں کانٹے کا مقابلہ جاری ہے۔  بائیڈن کے مجموعی الیکٹورل ووٹ  دوسو چونسٹھ  ہوگئے ہیں ۔۔ اس طرح انہیں اب جیتنے کے لیے صرف 6الیکٹورل ووٹ درکار ہیں ۔۔ جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد دوسو چودہ ہے ۔ امریکی صدارتی انتخاب کی کہانی چند سوئنگ اسٹیٹس کے فیصلے تک محدود ہو گئی۔ ہزاروں پوسٹل ووٹ اب تک شمار نہیں کیے جاسکے۔ پوسٹل بیلٹ کا فیصلہ کن کردار ہوگا

تین سوئنگ اسٹیٹس میں ہارتے ہوئے بائیڈن جیتنے لگے، مشیگن، وسکونسن اور نیواڈا میں ٹرمپ سے آگے جانے لگے، تینوں ریاستوں میں کامیابی کی صورت میں وہائٹ ہاؤس جانے کے لیے درکار 270 الیکٹورل ووٹ بائیڈن کے ہوجائیں گے۔

دوسری جانب پنسلوینیا، نارتھ کیرولائنا،جارجیا اور الاسکا میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آگے ہیں۔

ان چار ریاستوں میں کامیابی کے بعد بھی ٹرمپ کے 267 الیکٹورل ووٹ ہوں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم انتظامیہ نے 3مقدمات دائر کردیئے
ٹرمپ انتخابی مہم انتظامیہ کی جانب سے مشی گن میں ری کاؤنٹنگ کے لیے مقدمہ
جارجیہ اور پنسلوانیا میں ووٹ کی کاؤنٹنگ روکنے کے لیے مقدمات دائر
................

شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم اجلاس ‏

وزارت صحت کے حکام نے کورونا کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ ‏

وزرائے تعلیم کانفرنس کا تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا فیصلہ

موجودہ صورتحال میں تعلیمی اداروں کو بند کرنے کی ضرورت نہیں ، شرکا کا اتفاق

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ملک بھر میں کورونا سے اموات  6ہزار 893 ہوگئی، این سی اوسی

ملک بھر میں کورونا کے  1ہزار 302 نئے کیسز سامنے آگئے

ملک بھرمیں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 38 ہزار 875ہوگئی

.............

مریم نواز اسکردو اور گلگت میں الیکشن مہم کے سلسلہ میں جلسوں سے خطاب کرینگی۔

نومبر04
امریکا انتخابات

جوبائیڈن238،ٹرمپ 213الیکٹورل ووٹ حاصل کرنے کامیاب
ووٹوں کی گنتی جاری 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بوسنیا کے صدر کی پاکستان آمد
وزیراعظم عمران خان سے ملاقات 
ٹیکنالوجی میں تعاون کے معاہدے پر دستخط
مسئلہ کشمیر پر امن طریقے سے حل کرنا چاہیے 
رسول کریم ﷺ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرسکتے ، عمران خان 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سعودی عرب اور امارات  کا پاکستان کو چار ارب ڈالر کے قرضے میں توسیع دینے پر آمادہ 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لاہور، کسانوں کا دھرنا، پولیس کی شینلنگ، لاٹھی چارج، مظاہرین ۔۔کا پتھرائو، مذاکرات کامیاب دھرنا ختم

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھارت میں نفرت اور تشدد کو ہوا دینے والے بھارتی ٹی وی اینکر پرسن ارنب۔۔ رانجن۔۔ گوسوامی کو گرفتار کرلیا گیا ۔۔ انہیں ایک خاتون کو خودکشی کی ترغیب دینے کے کیس میں حراست میں لیا گیا 

نومبر03

امریکا میں صدارتی انتخاب 
امریکا میں انسٹھ ویں صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن اورری پبلکن صدارتی امیدوارڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان میں کانٹے کا مقابلہ ہوگا  

  وزیراعظم  کی زیر صدارت اہم اجلاس

صنعتوں کیلئے بجلی سستی، یکم نومبر سے چھوٹے اور درمیانے درجے کیلئے اضافی بجلی 50 فیصد، بڑی صنعتوں کو 3 سال تک 25 فیصد رعایت


لاک ڈاون نہیں کررہے لوگ فیس ماسک کا استعمال لازمی کریں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کورونا میں مزید تیزی، ڈاکٹرز سمیت 14 جاں بحق، پارلیمانی سرگرمیاں معطل

۔۔۔
راولپنڈی ، زمبابوے نے پاکستان کو تیسرے ون ڈے میں شکست دے دی 
پاکستان پہلے ہی سیریز اپنے نام کرچکا ہے  
....
ترکی کے شہر ازمیر میں زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد91 ہوگئی 

نومبر 02
پنجاب کابینہ میں اہم تبدیلی  فیاض چوہان سے اطلاعات کا عہدہ  واپس لے کر فردوس عاشق اعوان کو معاون خصوصی اطلاعات مقرر کردیا گیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فوج مخالف بیانہ  ن لیگ تقسیم 

ایاز صادق کا منفی بیان اور اپوزیشن کی کرپشن کو بھرپور طریقے سے اٹھایا جائے، عمران خان

۔۔۔۔۔
یکساں نصاب کا اطلاق تمام نجی و سرکاری اسکول پر ہوگا اسلامیات کو پہلی سے بارہویں تک بطور الگ مضمون پڑھایا جائے گا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کابل یونیورسٹی میں دہشتگرد حملہ اساتذہ سمیت 25 افراد ہلاک
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
زلمے خلیل زاد کی پاکستان آمد آرمی چیف سے افغان امن پر گفتگو 
......
ایم کیوایم کے رہنما حیدر عباس رضوی کی پاکستان آمد
والدہ کی عیادت کے لیے تشریف لائے 


نومبر 01
زمبابوے کے خلاف تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز پاکستان نے اپنے نام  کرلی ۔۔۔۔ راولپنڈی میں کھیلے گئے ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو چھ وکٹوں سے شکست دیدی 
۔۔۔۔

گلگت بلتستان عبوری صوبہ، لوگ مودی کی زبان بولنے والے پاکستان کے میرصادق اور میرایاز کو دیکھ رہے ہیں، عمران خان

...

ترکی کے شہر ازمیر میں زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد69 ہوگئی جبکہ 940 افراد زخمی اور 200 سے زائد افراد اب بھی زیر علاج ہیں۔




November 2020 نومبر دوہزار بیس کی اہم خبریں November 2020 نومبر دوہزار بیس کی اہم خبریں Reviewed by News Archive to Date on November 01, 2020 Rating: 5

No comments