December 2020 دسمبر دو ہزار بیس کی اہم خبریں

....






دسمبر 31

تعمیراتی شعبے کیلئے ایمنسٹی میں توسیع، فکس ٹیکس رجیم میں ایک سال سرمایہ کاروں کو 6، خریداروں کو 27 ماہ تک آمدن نہ بتانے کی چھوٹ

وزیراعظم عمران خان کا قوم سے خطاب




۔۔پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 31 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا۔جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 106 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ڈیزل ایک روپے 80 پیسے اضافے کے بعد فی لیٹر 110 روپے 24 پیسے کا ہوگیا۔۔مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 3 روپے 36 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا۔لائٹ ڈیزل 3 روپے 95 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا
۔۔
2020کے آخری روز بھی کورونا 58زندگیاں نگل گیا،2475نئے کیسز،مجموعی ہلاکتیں 10ہزار105تک پہنچ گئیں، فعال کیسز34ہزار 537 رہ گئے،سندھ میں 27اموات ریکارڈ کی گئیں۔

دسمبر 30

سیاسی جوڑ توڑ شروع، پیپلز پارٹی کے وفد کی ایم کیو ایم سے ملاقات، اتحاد کی خواہش، فنکشنل لیگ سے بھی رابطہ

..

سپریم کورٹ، سندھ بھر میں سرکاری اراضی واگزار کرانےکا حکم، ایک ماہ میں رپورٹ طلب

..
...مفتی منیب الرحمن کو چییرمین رویت ہلال کمیٹی کے عہدے سے ہٹادیا گیا 
مولانا عبدالخبیر آزاد رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مقرر

دسمبر 29

قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کو اسلام آباد میں احسن اقبال کے گھر سے گرفتار کرلیا

سابق وزیر دفاع اور پانی و بجلی پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کاالزام،نیب کاکہناہےکہ 1991میں ملزم کے اثاثہ جات 51لاکھ ، 2018میں 221ملین تک پہنچ گئے۔

بے نامی کمپنی کے اکائونٹ میں بھی خطیر رقم موجود،

۔۔۔۔۔

پیپلز پارٹی سینیٹ الیکشن لڑے گی، ارکان سے استعفے لیں گے، اسمبلیوں میں مقابلہ کرنا چاہتے ہیں، بلاول

۔۔

نیب تحقیقات پر کنٹرولر جنرل اکاؤنٹس خرم ہمایوں نے خودکشی کرلی

۔۔
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس گلزار احمد نے شہر میں تجاوزات کے خلاف عدالتی حکم پر عمل نہ کرنےپر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پر سخت ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کے سارے محکمے سمجھوتہ کر لیتے ہیں۔

عدالت نے وزیر اعلیٰ سندھ سے ایک ماہ میں عملدرآمد رپورٹ طلب کرلی۔

یف جسٹس سپریم کورٹ نے گیلانی اسٹیشن کے قریب تجوری ہائٹس کی تعمیر روکنے کا حکم دے دیا

۔۔۔۔
برطانیہ میں سامنے آنے والی کورونا وائرس کی نئی قسم سے 95 فیصد مماثلت رکھنے والا وائرس پاکستان میں بھی سامنے آگیا ہے، برطانیہ سے آنیوالے 12 مسافروں میں سے 6 میں کورونا کی تصدیق


.
دسمبر 28

میرے انکار پر NRO کیلئے فوج پر دباؤ ڈالا جارہا ہے، عمران خان

...

حکومت جائے گی نہ اسمبلیاں ٹوٹیں گی، قومی ڈائیلاگ کا فیصلہ وزیراعظم کریں گے، صدر علوی


دسمبر 27

حکومت نکالنے کا طریقہ بدلنا ہوگا، مشرف کو نکال چکا، نیازی کو نکالنے کیلئے جیلیں بھرنا ہوں گی، زرداری، اب سلیکشن کا کاروبار بند، مریم، 31 جنوری کےبعد لانگ مارچ، بلاول

.

...

بلوچستان، ہرنائی میں ایف سی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 7 اہلکار شہید، بھارت عسکریت پسندوں کا پشت پناہ، وزیراعظم

..

کورونا کی نئی قسم 15ممالک میں پہنچ گئی، کرسمس تعطیلات کے بعد صورتحال بدترین ہوسکتی ہے


دسمبر 26

استعفوں کا نتیجہ فارورڈ بلاک ہوگا، اپوزیشن چاہتی ہے فوج میرا تختہ الٹ دے، عمران خان

..

غیرمحسوس کردار پیچھے ہٹ رہے ہیں، فوج سے مطالبے کی ضرورت نہیں، مریم نواز

دسمبر 25


اختلاف رائے پر سینئر رہنماؤں کو نکالنا کونسی جمہوریت، فضل الرحمٰن کے خلاف ان کی اپنی پارٹی میں بغاوت شروع ہوگئی، حکومتی وزراء

..

فضل الرحمٰن، مخالفین آمنے سامنے، مولانا محمد خان شیرانی، حافظ حسین احمد، سینیٹر مولانا گل نصیب، مولانا شجاع الملک کو نکالنے پر فریقین کا اپنا اپنا موقف

..

فضل الرحمٰن اور مریم نواز نے گرینڈ ڈائیلاگ کی تجویز مسترد کردی

دسمبر 24

’’اپوزیشن استعفوں سے بھاگ رہی ہے‘‘ 2 ارکان استعفے دیکر غائب ہوگئے، پی ڈی ایم اپنی موت مر گیا، مریم نواز نے تمام جاعتوں کی ساکھ ختم کردی، عمران خان

...

ارکان اسمبلی پر قوتوں کا دباؤ ہے، بےنقاب کرنے پر مجبور نہ کیا جائے، بلاول

..

گرینڈ ڈائیلاگ کیلئے محمد علی درانی کی شہباز شریف سے جیل میں ملاقات

...

ریکوڈک کیس میں 899 ارب کا جرمانہ، برطانیہ میں پاکستانی اثاثے منجمد کرنے کی کارروائی شروع

دسمبر 23

مہنگائی زیادہ تنخواہیں کم، آمدنی بڑھنے تک قوم صبر کرے، حرام کمانے والے سیاست دان آج نشان عبرت، عمران خان

۔۔

تختہ الٹے بغیر نہیں جائیں گے، انہوں نے تیاری کی یا نہیں، عوام نے انہیں گھر بھیجنے کی تیاری کرلی، ہم شروع سے نااہل کہہ رہے تھے اب انہوں نے خود مان لیا، مریم، فضل الرحمٰن

....

کورونا، ڈاکٹر سمیت 84جاں بحق، 2100نئے کیسز رپورٹ، مثبت کیسز کی شرح 6.61 ہوگئی


دسمبر 22

بغیر تیاری حکومت نہیں لینی چاہئے، سوا 2 سال رہ گئے، یہ بہانہ نہیں چلے گا کہ نئے ہیں تجربہ نہیں، اب کارکردگی دکھانا ہوگی، عمران خان

۔۔

آواران، سیکورٹی فورسز سے مقابلہ، 7 دہشت گرد ہلاک، اہلکار شہید

۔۔

نیو کراچی، برف خانے میں بوائلر پھٹنے سے عمارت زمین بوس، 7جاں بحق

۔۔

تیسرا ٹی20 پاکستان کے نام، نیوزی لینڈ سیریز کلین سوئپ نہ کرسکا


دسمبر 21

2.72 کھرب کے قرضے موخر، پاکستان کا G20 ممالک سے معاہدہ، کورونا وائرس سے ہونے والے نقصانات کا ازالہ ہوسکےگا

۔۔

نیا کورونا بےقابو، پاکستان سمیت درجنوں ممالک کی برطانیہ کیلئے سفری پابندیاں، یورپی اسٹاکس اور تیل کی قیمتیں گرگئیں


دسمبر 20


بھارت کو منہ توڑ جواب ملے گا، انڈیا دنیا کی توجہ ہٹانےکیلئےجعلی آپریشن کرسکتا ہے، اقوام متحدہ کی گاڑی کوجان بوجھ کر نشانہ بنایا، عمران خان

..

کورونا، مزید80 لقمہ اجل بن گئے، 2615 نئے مریض، 7 فیصد مثبت کیسز


دسمبر 19



پاکستان ، ایران نے ’ریمدان گبد‘ کی سرحدی گزرگاہ کا افتتاح کردیا


دسمبر 18

بھارتی جارحیت میں اضافہ، کنٹرول لائن پر اقوام متحدہ کے مبصرین کی گاڑی نشانہ، پاکستان کیخلاف سرجیکل اسٹرائیک کی تیاری بھی مکمل، شاہ محمود


دسمبر 17


عمران خان کا خصوصی پیغام، شاہ محمود کا اچانک دورہ امارات، تجارت، سرمایہ کاری اور پاکستانیوں کی مشکلات پر گفتگو

..

سینیٹ الیکشن، تنازع میں شدت، پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے قبل از وقت انتخابات مسترد کردیئے


دسمبر 17

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر نے مینجمنٹ سے مایوس ہو کر کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

فاسٹ بولر محمد عامر پاکستان کرکٹ ٹیم کی منیجمنٹ پر برس پڑے، انہوں نے کہا کہ مجھے ذہنی طور پر ٹارچر کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اتنا ذہنی دباؤ برداشت نہیں کرسکتا ، موجودہ ٹیم منیجمنٹ مجھے کھیلانا نہیں چاہتی،  فی الحال اس منیجمنٹ کی وجہ سے کرکٹ چھوڑ رہا ہوں۔

محمد عامر نے کہا کہ 2010 سے 2015تک میں پہلے ہی ٹارچر میں رہا، پی سی بی کے صرف دو افراد نے مجھے سپورٹ کیا، : نجم سیٹھی اور شاہد آفریدی کا ہمیشہ شکر گزار رہوں گا، دونوں نے مجھے بھرپور سپورٹ کیا

...

دسمبر 16

سندھ حکومت قربان کر دینگے، عمران مستعفی نہ ہوئے تو دمادم مست قلندر، بلاول، یہ ہمیں جانتے نہیں ان کا جینا حرام کر دیں گے، فضل الرحمٰن

...

مجھ پر کوئی دباؤ ہے نہ اپوزیشن سے خطرہ، مذاکرات کی دعوت نہیں دی، سینیٹ الیکشن پہلے کرا دیں گے، عمران خان



ملک بھر میں کورونا سے چوبیس گھنٹے میں ایک سو پانچ افراد جاں بحق ہوگئے ۔۔ دو ہزار سات سو اکتیس نئے کیس سامنے آگئے ۔۔ مثبت کیسز کی شرح میں کراچی ایک بار پھر پہلے نمبر پر آگیا 
۔۔۔۔
امریکا میں یومیہ کورونا کیسز کانیا ریکارڈ، 2 لاکھ 48 ہزار نئے کیسز
امریکا میں مزید 2 ہزار 706 اموات، تعداد 3 لاکھ 11ہزارسے زائدہوگئی
امریکا میں گزشتہ 13 میں 10 دن یومیہ دو لاکھ سے زائد کیسز سامنے آئے
امریکا میں کورونا کیسز کی تعداد ایک کروڑ 71 لاکھ 45ہزار ہوگئی


دسمبر 15
پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین و وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ( پی ڈی ایم) کے مطالبات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے مطالبات غیر آئینی اور غیر جمہوری ہیں،مطالبہ قبول نہیں،دھمکیوں سے بات نہیں ہوگی،وزیر اعظم مستعفی ہونگے 
اور نہ ہی اسمبلی تحلیل ہوگی
۔۔

سینیٹ انتخابات فروری میں، قبل از وقت انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن شو آف ہینڈ سے ووٹنگ کیلئے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ، کابینہ اجلاس

۔۔۔
جامعہ کراچی شیخ زید اسلامک ریسرچ کے گیٹ کےسامنے نامعلوم موٹر سائیکل سوار دہشت گرد کریکرپھنک کر فرار ہو گئے ،جس کے نتیجے میں 2رینجرز اہلکاراور نجی کمپنی کےسیکیورٹی گارڈ سمیت 4افراد زخمی ہو گئے 
۔۔۔
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے ،پیٹرول کی قیمت میں 3روپے فی لٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے ایک پیسے ، مٹی کا تیل 5 روپے اور لائیٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5روپے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے،نئی قیمتوں کا اطلاق 16دسمبر سے 31 دسمبر 2020 کے لیے ہوگا


دسمبر 14

حکومت نے 31 جنوری تک استعفیٰ نہ دیا تو اگلے دن لانگ مارچ کی تاریخ دے دینگے، پی ڈی ایم

..

جلسہ ناکام، اپوزیشن بے نقاب، استعفوں پر بھی ایکسپوز، ایک پارٹی میں قیادت وصیت سے ملی، دوسری کو ابو نے لیڈر بنادیا، عمران خان

دسمبر 13

جنوری کے آخر یا فروری میں لانگ مارچ 
پی ڈیم ایم کا لاہور میں جلسہ 
جلسے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ جلسے کے لیے سہولت فراہم کرنے والوں کے لیے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کیے گئے تھے 
دسمبر 12
۔۔۔۔۔
حکومت کا ریاست کیخلاف بغاوت اور جرائم میں ملوث افراد کے خلاف کاروائیوں کا فیصلہ کرلیا ہے ۔وفاقی کابینہ نے کیسز اندارج کا اختیار سیکرٹری داخلہ کو دینے کی منظوری دیدی۔ذرائع کے مطابق ریاست مخالف یا بغاوت کے اعلانات اور اقدام پر اب مقدمہ درج ہوسکے گا۔ ریاست سے بغاوت کا مقدمہ سیکرٹری داخلہ کی منظوری سے درج ہو گا۔وفاقی کابینہ نے چھٹی والے دن سرکولیشن سمری کے ذریعے منظوری دے دی۔
....
سندھ حکومت نے ایڈ منسٹریٹر کراچی افتخار شالوانی کو تبدیل کرکے ان کی جگہ سیکریٹری ایکسائز اور گریڈ 20کے آفیسر لئیق احمد کو ایڈ منسٹریٹر کراچی تعینات کر دیا ہے ، ایڈمنسٹریٹر اورکمشنرکراچی افتخارشالوانی کو سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اورکمشنر کے عہدے پر نوید احمد شیخ کو تعینات کیا گیا ہے جو کہ اس وقت سیکریٹری ٹرینگ اینڈ ریسرچ ونگ کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے تھے
....

احتساب عدالت لاہور 
شہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت  
منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں سولہ دسمبر تک توسیع کردی گئی۔۔ 
....
ملک بھرمیں کوروناکی دوسری لہر کاایک اورکاری وار
۔
ایک ہی دن میں مزید71افرادجاں بحق،2729فعال کیسز بھی سامنے آگئے
۔۔
ملک بھرمیں کوروناکے ایکٹیوکیسز کی تعداد45 ہزار 123ہوگئی
۔۔
کوروناسے اموات کاہندسہ 8ہزار724ہوگیا،این سی اوسی



دسمبر 11

PDMسے نمٹنے کیلئے وزیرداخلہ تبدیل، شیخ رشید داخلہ، حفیظ شیخ خزانہ، سواتی ریلویز، اعجاز شاہ نارکوٹکس کے وزیر ہوں گے

Change in Cabinet Portfolios
شیخ رشید وزیرداخلہ بنادیے گئے 
1. Shiekh Rashid Ahmed - Minister for Interior

2. Azam Khan Swati - Minister for Railways

3. Brgd. (R) Ijaz Ahmed Shah - Minister for Narcotics Control

4. Dr. Abdul Hafeez Shiekh - Minister for Finance

دسمبر 10

پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا مہم، مزید انکشافات، بھارتی اسٹیک ہولڈرز ملوث، یورپی ادارے، ’’را‘‘ کیخلاف تحقیقات کا مطالبہ

۔۔۔

اپوزیشن 3ماہ صبر کرلے، جلسوں سے مجھے نہیں عوام کو خطرہ ہے، وزیراعظم

۔۔

کورونا، ایک روز میں 3 ہزار امریکی ہلاک،فرانس میں جزوی کرفیو، اسرائیل کا 27 دسمبر سے ویکسی نیشن کا اعلان

۔۔
پاکستان ٰمیں کورونا سے 56 افراد جاں بحق




دسمبر 09

پی ڈی ایم سربراہی اجلاس، استعفوں کا فیصلہ بعد میں ہوگا، لانگ مارچ جنوری کے اخر میں ، 

۔۔اپوزیشن نے ڈائیلاگ کرنا ہے تو پارلیمنٹ ائے ، ائینی طور پر مجھے نکالنا ہے تو عدم اعتماد لائے وزیراعظم عمران خان 
۔۔


دسمبر 08

معروف تاجر سراج قاسم تیلی نمونیا کی تشخیص کے بعد دبئی میں انتقال کر گئے۔

چیئرمین بزنس مین گروپ (بی ایم جی) سراج قاسم تیلی گزشتہ چند دن سے دبئی کے اسپتال میں داخل تھے، انہیں طبعیت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں نمونیا کی تشخیص ہوئی تھی۔

۔۔

بھارتی کسانوں کی ہڑتال، دھرنے، ٹرانسپورٹ، ریلوے سروس معطل، پورا ملک بند

۔۔

کورونا، یومیہ اموات میں 140 فیصد اضافہ، جولائی کے بعد ریکارڈ 89 ہلاکتیں، 2 ہزار 885 نئے مریض، فعال کیسز 44 ہزار

۔۔
برطانیہ میں منگل سے کورونا ویکسی نیشن مہم کا آغاز کردیا گیا اور 90 سالہ مارگریٹ کینن کو کورونا وائرس کی پہلی ویکسین لگادی گئی،

دسمبر 07

اپوزیشن مجھے جانتی نہیں، مینار پاکستان پر دس جلسے کرلیں رعایت نہیں ملے گی، سارا خاندان باہر یہاں عوام کا استعمال کر رہے ہیں، عمران خان

۔۔۔۔
مریم نواز نے مختلف جگہوں پرخطاب میں کہاجعلی حکومت کے چند دن باقی ہیں، لاہورجلسے میں آریا پار ہوگا۔ انہوں نے مزیدکہاسلیکٹڈ حکومت کوگھربھیجنے کی ذمہ داری لاہورکے کندھوں پر آ گئی ہے

دسمبر 06

پشاور اسپتال، آکسیجن نہ ملنے سے7 کورونا مریض جاں بحق

ڈائریکٹر سمیت 7 افسر معطل 


 دسمبر 05

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ لاہور میں پی ڈی ایم کا جلسہ کرنےوالے آرگنائزرز اور کرسیاں دینے والوں پر مقدمہ ہوگا، اپوزیشن کا اتحاد یونین آف کروکس، چی گویرا نہ بنے ، مشرف نے اپنی کرسی بچانے کے لیے انہیں این آر او دیا،مجھے چھوڑنی پڑی تو چھوڑ دونگا لیکن ملک سے غداری نہیں کرونگا،ملک میں ریپ جرائم کی شرح سب سے زیادہ ، موبائل فون کے غلط استعمال نے معاشرے میں تباہی مچا دی،دوسری جانب حکومتی عہدیداران کا کہناہےکہ اپوزیشن قیادت اپنے کیس بند کرانے کیلئے عوام کو کورونا کا شکار کررہی ہے،استعفے بھی دیدیں تو این آر او نہیں ملے گا

....

سعودی وزیر خارجہ نے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل سے معمول کے تعلقات سے پہلے فلسطینی ریاست قائم کی جائے، سعودی عرب اسرائیل کے ساتھ معمول کے مکمل تعلقات استوار کرنے کے لیے ہمیشہ سے تیار رہا ہے۔

 دسمبر 04




اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی جانب سے ملک بھر میں حکومت کے خلاف مظاہرے کا اعلان 


احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کورونا کے باعث انتقال کر گئے


 دسمبر 03

کراچی ویسٹ زون کے علاقے نیو کراچی میں سلنڈر دھماکے سے رہائشی عمارت کا ایک حصہ منہدم ہو گیا، حادثے کے نتیجے میں آگ لگنے سے 1 ہی خاندان سے تعلق رکھنے والا 1 شخص جاں بحق جبکہ بچے سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے

 دسمبر 02

اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو اشتہاری قرار دیدیا ، مچلکے ضبط، ضامنوں کو طلبی کانوٹس جاری کردیا گیاجبکہ مسلم لیگ( ن) کی نائب صدر مریم نواز کی اپیل کی سماعت بدھ کو ہوگی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ملزم مفرور ہو تو بھی قانون کو مدنظررکھنا اور ارشدملک کاکنڈکٹ بھی دیکھنا ہے۔

....

افغان حکومت اور طالبان کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے امن مذاکرات کے حوالے سے ابتدائی معاہدے پر اتفاق کر لیا ہے۔یہ فریقین کے درمیان 19 سالہ جنگ میں پہلا تحریری معاہدہ ہے جسے اقوام متحدہ اور امریکا نے خوش آئند قرار دیا ہے

....



سابق وزیر اعظم  ظفر اللہ خان جمالی انتقال کرگئے 

 دسمبر 01

جلسوں پر پابندی، روکیں گے نہیں، بعد میں کارروائی ہوگی، ملتان جلسے پر گیلانی کے3 بیٹوں سمیت سیکڑوں کے خلاف مقدمہ، وفاقی کابینہ میں گرما گرم بحث

۔۔۔

پنجاب،سندھ اور دوسرے صوبوں میں سانس لینا مشکل، بلین ٹری منصوبے کی تحقیقات کرائیں گے، کیا سارے درخت بنی گالہ میں لگادیئے، چیف جسٹس

۔۔۔۔۔

کورونا، ساڑھے چار ماہ بعد67 ریکارڈ اموات، 2458نئے کیسز، مریضوں کی تعداد چار لاکھ سے بڑھ گئی

۔۔۔۔

اسٹیل ملز کے برطرف ملازمین کا ریلوے ٹریک پر احتجاج، ٹرین آپریشن متاثر، سندھ حکومت کی درخواست پر دھرنا ختم



December 2020 دسمبر دو ہزار بیس کی اہم خبریں December 2020 دسمبر دو ہزار بیس کی اہم خبریں Reviewed by News Archive to Date on December 02, 2020 Rating: 5

No comments