Sep 2020 ستمبردو ہزار بیس کی اہم خبریں



ستمبر30

ن لیگ کا اجلاس  نواز شریف کا ویڈیو لنک کے زریعے خطاب  
مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیر اعظم نوازشریف نے کہا  کہ اس سے بڑی اور کیا بدقسمتی ہوگی کہ عدالتوں پر دباؤ ہے ، مرضی کے فیصلے لئے جائیں ۔پارلیمنٹ کو کٹھ پتلی اور ربڑ اسٹیمپ بنا دیا گیا ہے،ہم انگریز سے اپنوں کی غلامی میں آگئے ہیں۔اپنی عزت کو ملحوظ خاطر رکھ کر سیاست کی جاتی ہے، عزت پر سمجھوتہ کرکے سیاست نہیں ہوسکتی اب ہم ان سے ہر چیز کا حساب لیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


ضمانت منسوخی، اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع، نواز شریف کا باہر جانا نظام کی تضحیک اور دھوکا، لندن بیٹھا حکومت اور عوام پر ہنستا ہوگا، اسلام آباد ہائیکورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملک بھر میں پرائمری اسکول کھول دیے گئے  
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر امیر مقام کو آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں  طلب   
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سندھ کابینہ کا اجلاس 

ستمبر29


کراچی ، کورونا وائرس کے کیسزمیں اضافہ کے باعث صوبائی محکمہ صحت نے مائیکرواسمارٹ لاک ڈاون نافذ کرنے کا فیصلہ کیاہے 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آزربائیجان  اور آرمینیا کے درمیان جنگ جاری ہلاکتیں 100 ہوگئیں 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔



ستمبر28
لاہور ہائیکورٹ سے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کے وکلا کی جانب سے ضمانت کی درخواست واپس لینے پر نمٹا دی، جس کے بعد عدالت عالیہ نے عبوری ضمانت کا اپنا حکم واپس لے لیا، جسکے بعد نیب نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو احاطہ عدالت سےگرفتار کرلیا

ستمبر28

احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت نے جعلی اکائونٹس کے میگامنی لانڈرنگ ریفرنس میں سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اور فریال تالپور وغیرہ 14 ملزمان پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے 3 گواہوں کو طلب کر لیا جبکہ پارک لین ریفرنس میں ایک اور ٹھٹھہ واٹرسپلائی ریفرنس میں3 ملزمان کی عدم موجودگی پر برہمی کااظہارکرتے ہوئے انکے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ستمبر 27


جماعت اسلامی کے تحت شاہراہ قائدین پر حقوق کراچی مارچ  کا انعقاد کیا گیا  



ستمبر 26


بھارت منی لانڈرنگ، دہشت گردی کا مرکز، 44 بینکوں نے 1.53 ارب ڈالر کی منی لانڈرنگ کی، امریکی وزارت خزانہ کی خفیہ فائلز میں انکشاف

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سپر ہائی وے ایم نائین موٹروے پر جو کھیو موڑ نوری آباد پرحیدرآباد سے مسافروں کو کراچی لے جانے والی وین میں اچانک آگ لگنے کے باعث جھلس کر خواتین اور بچوں سمیت 13 مسافر جل کرجاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید  ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے 

شیخ رشید کے سی آر منصوبے کے حوالے سے اہم اجلاس کریں گے
...........
۔۔۔وزیراعلیٰ سندھ  نے سینسڈسپیڈ روڈ منوڑا کا افتتاح کردیا


ستمبر 25
 وزیراعظم عمران خان کا  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے ویڈیو لنک پر خطاب 



بھارت میں سرکاری سرپرستی میں اسلاموفوبیا پھیلایاجارہاہے ۔۔۔۔۔۔ وزیراعظم نے روک تھام کیلئے عالمی دن منانے کی تجویز دے دی ۔۔۔۔۔۔امیرملکوں پر منی لانڈرنگ روکنے کے اقدامات پرزور دیا ۔۔۔۔۔۔۔۔ کورونا سے غریب ملکوں کی معاشی بحالی کیلئے امداد بڑھانے اور قرضوں کی معطلی کی مدت میں توسیع کا مطالبہ بھی کیا
دنیا میں ایک ملک ایسا ہے جہاں ریاستی سرپرستی میں اسلاموفوبیا پھیلاجارہاہے اور وہ ہے بھارت
رقم جو انسانی ترقی پر استعمال ہونی چاہیے کرپٹ ایلیٹ کی طرف سے چوری کرلی جاتی ہے ۔۔۔جس کی وجہ سے کرنسی کی قدرکم ہوتی ہے۔۔ مہنگائی اور غربت بڑھتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کرپشن کی رقم کی واپسی  ناممکن بنادی گئی ہے جب کہ بدقسمتی سے منی لانڈرنگ کرنے والوں کو بہترین قانون دانوں کی خدمات حاصل ہوتی ہیں۔۔۔۔ بدقسمتی سے بینیفشریز ۔۔۔۔امیر ملکوں میں ایسی پولیٹیکل ول کی کمی ہے
آئی ایم ایف نے تخمینہ لگایا ہے کہ کورونا بحران سے نکلنے کیلئے ترقی پذیرملکوں کو ڈھائی ارب ڈالر درکار ہوں گے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ قرضوں کی ادائیگی میں معطلی بڑھانی ہوگی ۔۔۔۔۔۔۔۔ قرضوں میں مزید ریلیف دینا بھی ضروری ہے
..................


اپوزیشن استعفے دے، الیکشن کرادوں گا، انہیں ایک سیٹ نہیں ملے گی، زرعی شعبہ نہیں دینا چاہئے تھا، ن، پی پی اسٹیبلشمنٹ کی پیداوار، عمران خان




ستمبر 24
چوبیس 
ممالک کے سفارتکار،دفاعی اتاشی اور نمائندوں کا ایل او سی کا دورہ 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخارنے ایل او سی کی صورتحال پر بریفنگ دی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 آذربائیجان،بوسنیا،یورپی یونین اور پرتگال کے سفیر اور دفاعی اتاشی وفد میں شامل
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سعودی عرب،جنوبی افریقہ،ترکی اور فلسطین کے سفیر بھی ایل او سی  گے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

عالمی ادارہ برائے خوراک کے نمائندے بھی ایل او سی بھی شامل
.....................


ایم کیوایم پاکستان کی  حقوق کراچی کیلئے  ریلی 




ستمبر 23
.....................

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے آج سے دوسرے مرحلے میں اسکولز کھولنے کی اجازت دے دی۔۔ جس کے تحت ٓاج چھٹی سے آٹھویں تک کی کلاسز کا آغاز ہوگا۔۔سندھ نے سیکنڈری تعلیم کیلئے اجازت دینے سے معذرت کرلی 
سندھ بھر میں چھٹی سے آٹھویں جماعت کی کلاسز شیڈول کے مطابق اٹھائیس ستمبر سے ہی کھلیں گی

ستمبر 22



انسداد دہشت گردی عدالت سانحہ بلدیہ کیس کا فیصلہ سنادیا گیا
مقدمے میں نامزد رحمان بھولا  اور زبیر چریا  کودوسو چونسٹھ بار پھانسی ۔۔ سہولت کار چار چوکیداروں کو عمر قید جبکہ متحدہ رہنما رؤف صدیقی کو بری کر دیاگیا  
عدالت نے کیس کے مفرور ملزم حماد صدیقی اور علی حسن قادری کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ملزمان کو زندہ یا مردہ حالت میں گرفتار کرنے کا حکم بھی دیا۔
 بھولا اور چریا کو 60 لوگوں کو زخمی کرنے پر دس دس سال مزید قید اور ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی دینا ہوگا ۔ ان ہی ملزمان کو 264 جاں بحق افراد کے لواحقین کو دو دو لاکھ روپے ادا کرنے اور زخمیوں کو ایک لاکھ روپے دینے کا حکم دیا گیا ہے ۔ عدالت نے بھتہ خوری کے الزام میں انہی ملزمان کو دس سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی کردیا۔ 
نیٹ ))

عدالت نے سہولت کاری کے الزام میں فیکٹری چوکیدار فضل احمد،ارشد محمود،علی محمد اورفیکٹری منیجر شاہ رخ کو عمر قیداور جرمانے کی سزائیں سنا دیں۔ عدم ثبوت کی بنا پر مقدمے میں نامزد ایم کیو ایم کے رہ نما روف صدیقی  سمیت ڈاکٹر عبد الستار ۔۔ ادیب خانم اور علی حسن قادری عدم ثبوت پر بری کردیا گیا
............
ملک بھر میں چوبیس گھنٹے کے دورن کورونا سے مزید چارافراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔ جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد چھ ہزار چارسو چوبیس تک پہنچ گئی ہے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد وشمار کے مطابق ۔ ایک دن میں پانچ سو بیاسی نئے کیسز سامنے آگئے ہیں ۔ ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد تین لاکھ چھ ہزار آٹھ سو چھیاسی تک جاپہنچی ہے 
.................
ستمبر 21
بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹاجائے ‘فوج کا سیاسی عمل سے براہ راست یا بالواسطہ کوئی تعلق نہیں ہے‘ حالیہ قانون سازی ‘انتخابی اصلاحات ‘ سیاسی اموریا نیب کے معاملات میں فوج کا کوئی عمل دخل نہیں ہے‘یہ کام سیاسی قیادت نے خود کرناہے‘پاک فوج کو سیاسی امور میں مداخلت کا کوئی شوق نہیں ‘موجودہ منتخب حکومت جو کہے گی ہم وہ کریں گے ‘کل آپ حکومت میں آئیں گے ہم آپ کا بھی ساتھ دیں گے ‘ہم ملک میں کسی کو کوئی فساد برپا کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے ۔ 
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے دعویٰ کیاہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈائریکٹر جنرل (ڈ ی جی) انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید سے ملکی سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں نے گزشتہ ہفتے ملاقات کی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ستمبر 20
اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس ، نواز شریف اور آصف زرداری کی  ویڈیو لنک کے زریعے شرکت ، 



10دن کا الٹی میٹم، اکتوبر سے تحریک، جنوری میں لانگ مارچ اور دھرنا، مناسب وقت پر پارلیمنٹ سے تحریک عدم اعتماد، اپوزیشن اتحادPDM قائم


تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کی اے پی سی کا 4 صفحات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے، جسے کل جماعتی کانفرنس کی قرار داد قرار دیا گیا اور بتایا کہ قومی سیاسی جماعتوں کا نیاسیاسی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ تشکیل دیا گیا ہے۔

ستمبر 21
اسٹیٹ بینک نے اگلے دو ماہ کے لیے شرح سود کو سات فیصد کی شرح پر برقرا رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔


ستمبر 18

صوبائی حکومت نے چھٹی سے آٹھویں تک کی کلاسز اکیس ستمبر کوشروع کرنے کافیصلہ موخرکردیا  

سندھ حکومت نے کاروبار رات 8 بجے تک بند کرنے پر دوبارہ پابندی لگا دی..
...........
کراچی،کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر، نمائندہ جنگ، جنگ نیوز )کورونا وائرس سے پاکستان میں 2دن کے دوران اموات دگنی ہوگئیں،گزشتہ روزکورونا سے پاکستان میں 9مریض چل بسے، اضافے کیساتھ 752نئے کیسز سامنے آئے، سندھ میں 88تدریسی و غیر تدریسی عملہ وائرس کا شکار، کوئٹہ میں 3، ژوب کا ایک اسکول دوبارہ بند، پنجاب میں 3 روز کے دوران 32طلباء کورونا میں مبتلا ہوئے
...........
کورونا کے وارپھر شروع، یورپ ،اسرائیل سمیت دنیا کے کئی ممالک میں لاک ڈائون کا آغاز، دنیا میں کیسز3کروڑ ،بھارت میں 96ہزار نئے مریض، فرانس میں ہلاکتوں میں اضافہ،عالمی ادارہ صحت کا کہناہےکہ گزشتہ ہفتے اموات50ہزار رہیں جو ناقابل قبول حد ہے

ستمبر 17



انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ بلدیہ کیس کا فیصلہ بائیس ستمبر تک موخر کردیا۔
......................
 وزیر اعظم عمران خان کا ہری پور کا دورہ   
 وزیر اعظم عمران خان نے  آسٹریا یونیورسٹی کا افتتاح کردیا



ستمبر 16
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس  
انسداد منی لانڈرنگ دوسری ترمیم کا بل اور اسلام آباد ہائی کورٹ ترمیمی منظور کرلیے گئے 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیراعظم عمران خان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ اپوزیشن سے ہم ہر بات پر سمجھوتہ کر سکتے ہیں مگر کرپشن پر کسی صورت کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ اپوزیشن سے متعلق میرے خدشات درست ثابت ہوئے ‘اپوزیشن جماعتوں کے لیڈرز کا مفاد پاکستان کے مفاد کے برعکس ہے‘ ایف اے ٹی ایف قانون سازی نہ ہوتی تو ملک بلیک لسٹ میں چلا جاتا‘پابندیاں لگ جاتیں ‘ روپے پر مزید دباؤ بڑھتا تو مہنگائی میں اضافہ ہوجاتا‘ خواتین اور بچوں سے زیادتی کے واقعات کی روک تھام اور ایسے واقعات میں ملوث مجرموں کو عبرت ناک سزا دینے کے لئے قانون سازی کریں گے‘ اﷲ کا شکر ہے کہ کورونا کی مشکل صورتحال سے باہر آئے ہیں‘ عالمی ادارہ صحت مثالیں دے رہاہے کہ کووڈ سے نکلنا ہے تو پاکستان سے سیکھو‘

ستمبر 15

العزیزیہ ریفرینس  میں ضمانت  کا حکم ختم ، ٖیصلے پر نظر ثانی اور حاضری سے استشنی کی درخواستیں مسترد
بائیس ستمبر کو پیش ہونے کا حکم 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تعلیمی ادارے سات ماہ بعد کھول دیے گئے
تعلیمی سال پندرہ ستمبردوہزار بیس سے پندرہ مئی دوہزار اکیس پر مشتمل ہوگا، نوٹیفکیشن کے مطابق نویں سے بارہویں جماعت کے اسکول پندرہ ستمبر سےکھلیں گے۔چھٹی سے آٹھویں جماعت کی کلاسیں اکیس ستمبر سے شروع ہونگی۔پری پرائمری اور نرسری جماعت کی کلاسیں اٹھائیس ستمبر سے شروع ہونگی۔تمام اسکول ، کالجز اتتظامیہ سرکاری ایس او پیز پر عمل درآمد کی پابند ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سندھ میں شادی ہالز کھول دیے گئے 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وفاقی کابینہ کا اجلاس
سینٹ انتخابات میں خفیہ ووٹنگ ختم ، دوہری شہریت والوں کو الیکشن کی اجازت

سانحہ موٹر زیر غور لایا گیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوک سینٹر لینڈ کے ڈی اے آفس میں فائرنگ سے دو کے ڈی اے افسر وسیم رضا اور وسیم عثمانی جاں بحق مارنے والا شخص حفیظ بھی کے ڈے ملازم تھا تلخ کلامی پر فائرنگ کردی
..............

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 75 واں سالانہ اجلاس وڈیو لنک کے ذریعے  نیویارک میں شروع 

ستمبر 14

موٹر وے زیادتی کا ایک ملزم شفقت گرفتار متاثرہ خاتون نے شناخت کرلیا


جنسی زیادتی کے جرم پر سرعام پھانسی کا بل سینیٹ میں جمع کرا دیا گیا

زیادتی کے مجرموں  کو نامرد کرنے کا حامی ہوں ، عمران خان 

ستمبر 13


موٹر وے پر خاتون سے زیادتی کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، ملزم وقار الحسن نے سی آئی اے ماڈل ٹاؤن میں پیش ہو کر گرفتاری پیش کر دی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی کے علاقے لیاری میں مکان منہدم ہوگیا ۔۔ملبے تلے دب کر دو افراد جاں بحق ۔ اور بارہ ذخمی ہوگئے ہیں۔۔۔ ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سیکیورٹی فورسز نے ایک آپریشن میں دہشت گرد کمانڈر احسان سنڑے کو 3 ساتھیوں سمیت ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی اور جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے غڑیوم میں آپریشن کیا
................

کراچی ،شاہراہ قائدین پر مفتی تقی عثمانی صاحب کی قیادات میں عظمت صحابہ
مارچ کا انعقادہوا

تھانہ غازی ہری پور کی حدود میں سابق امیدوار براۓ صوبائ اسمبلی حلقہ PK42 اور پاکستان تحریک انصاف کے راہنما ملک طاہر اقبال قاتلانہ حملہ میں جابحق ہوگۓ

علامہ ضمیر اختر نقوی انتقال کر گئے



ستمبر 12




موٹر وے پر خاتون سے اجتماعی زیادتی کے مرکزی ملزم کا سراغ مل گیا، جس کا نام عابد علی ہے۔
ذرائع کے مطابق موٹروے پر لاہور سے گوجرانوالہ جانے والی خاتون سے زیادتی کا کیس تقریباً حل ہوگیا ہے۔

زیادتی کی شکار خاتون سے حاصل کیے گئے ڈی این اے کے نمونے ملزم سے میچ کرگئے ہیں، 27 سالہ ملزم کا تعلق بہاونگر سے ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی کی ہجرت کالونی کی عمارت میں آگ لگنے ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہو گئے 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مارچ میں مفتی منیب الرحمان، علامہ شاہ عبدالحق قادری، حاجی حنیف طیب، ثروت اعجاز قادری  مفتی جان نعیمی، مفتی عابد مبارک، پیر سید مظفر حسین شاہ، محمد علی شاہ، حاجی رفیق پردیسی اور دیگر علما اہلسنت و مذہبی شخصیات سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی

ممتاز عالم دین مفتی منیب الرحمن نے مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ توہین رسالت،توہین صحابہ اور توہین اہلبیت کسی صورت میں برداشت نہیں کرسکتے ۔ ہم کسی مذہب اور فرقے کے خلاف نہیں ہیں، سب کا احترام کرتے ہیں،سب کو ہمارا  احترام  بھی کرنا چاہیے۔ہم کسی دھمکی میں نہیں آئیں گے،ہم دین کے تحفظ کے مشن سے کسی صورت میں دستبردار نہیں ہوں گے اور پر امن انداز میں اپنی تحریک جاری رکھیں گے ،مردم شماری میں مذہب کے ساتھ مسلک کے خانے کا اضافہ کرلیں دودھ کا دودھ پانی ہوجائے گا، وزیراعظم نے اعلان کیا تھاکہ مقدس دینی شخصیات کی توہین کرنے والوں کے خلاف سخت  ایکشن ہوگا لیکن کچھ نہیں ہوا بلکہ ان واقعات میں ملوث افراد کو بیرون ملک فرار کرادیا  گیا،آپ اپنی صفوں میں ایسے افراد کو تلاش کریں جو ان واقعات میں ملوث ہیں،انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجود کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی مشکل وقت آیا ہم ساتھ کھڑے ہوئے،آپ بھی ہمارے احساسات کو سمجھیں،ہم محب وطن  لوگ ہیں،پرامن احتجاج کرنا ہمارا حق ہے،ریاست ہمارے مطالبات کو مانے،فرقہ واریت میں ملوث عناصر کے خلاف عملی کارروائی کرے،ہم چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دینی مقدس شخصیات کی توہین کرنے والوں کو قانون کے مطابق سخت سزا  دی جائے
..................
کراچی ، ہجرت کالونی میں عمارت میں آگ لگنے سے 4 افراد جاں بحق
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بین الافغان مذاکرات کا آغاز

تمام ،مزاکرات فیق پر عزم، فریقین مزاکرات سے فائدہ اٹھائیں ، امریکی وزیر خارجہ پومیو

ملک میں اسلامی نظام نافذ کیا جائے طالبان پہلے جنگ بندی کی جائے  افغان حکومت کا جوابی مطالبہ 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


ستمبر 11

امریکی صدر ٹرمپ نے بحرین اسرائیل امن معاہدے کا اعلان کردیا،خبرایجنسی
 امریکی صدرنےاسرائیل بحرین معاہدےکوتاریخی پیش رفت قراردے دیا
 بحرین گزشتہ30روزمیں اسرائیل سے امن معاہدہ کرنے والا دوسراعرب ملک ہے،ٹرمپ
 آج مشرق وسطیٰ پہلے سے زیادہ مستحکم ہوگیا،امریکی صدر

 بحرین کے خلیفہ یواے ای اور اسرائیل امن معاہدے پردستخط کی تقریب میں بھی شریک 

...........
معاہدہ ایران اور ترکی نے مسترد کردیا

ستمبر 10

کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ اللہ والا ٹاؤن میں 4منزلہ رہائشی عمارت منہدم ہوگئی جس کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق جبکہ خواتین سمیت 5؍ افراد زخمی ہو گئے
...................
سپریم کورٹ نے اینکر مرید عباس قتل کیس کے اہم ملزم عادل زمان کی ضمانت کا حکم معطل کردیا۔۔ضمانت منسوخ ہونے پر ملزم عدالت سے فرار ہوگیا۔  

 ماسکو میں شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل
کا اجلاس
وزیر خارجہ شاہ محمود سمیت چین بھارت تاجکستان سمیت دیگر وزراخارجہ نے شرکت کی 



ستمبر 09


 احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں آصف علی زرداری اور یوسف رضا گیلانی پر فرد جرم عائد کرکے نواز شریف کو اشتہاری قرار دیدیا، عدالت نے نوازشریف کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد کی تفصیلات بھی طلب کرلی.
عدالت نے نوازشریف کی جلد گرفتاری کیلئے انٹر پول سے رابطے سمیت ٹھوس اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے، عدالت نے اپنے تحریری حکم نامہ میںنیب سے کہا ہے کہ وہ نوازشریف کی گرفتاری کیلئے ہر ممکن اقدام کرے، عدالت کی جانب سے فرد جرم عائد کئے جانے کے بعد آصف علی زرداری اور یوسف رضا گیلانی نے صحت جرم سے انکار کیا، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ خلاف قانون کچھ نہیں کیا
......................
.لاہور کے علاقے گجرپورہ میں سیالکوٹ موٹروے پر گوجرانوالہ واپس جانیوالی کار سوار خاتون کو اسکے بچوں کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔
.......................
کراچی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے عزیز آباد میں چھ افراد کے قتل کیس کا فیصلہ سنادیا، 
عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم سعید بھرم کو عمر قید کی سزا سنادی
...............

مہمند حادثہ، کان میں دب کر مرنے والے مزدوروں کی تعداد 21 ہوگئی

ستمبر 08
برطرف انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب شعیب دستگیر کی جگہ انعام غنی کو آئی جی پنجاب تعینات کردیا گیا۔
پانچواں ٓآئی جی پنجاب تبدیل کیا گیا
اس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے سی سی پی او لاہور سے اختلافات پر آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کو تبدیل کیا گیا۔
...............
کراچي: نارتھ ناظم آبادبلاک جےميں چھت سےگرکر اب تک ٹي وي کے ايگزيکٹو پروڈيوسر جاں بحق

ستمبر 07
تعلیمی ادارے اگلے ہفتے کھلنا شروع، سیکنڈری اسکولز، کالجز، یونیورسٹیاں15، مڈل اسکولز23 اور پرائمری30 ستمبر سے کھلیں گے، ایس او پیز لازم



ستمبر 06
حکومتِ سندھ نے صوبے کے تمام بلدیاتی اداروں میں ایڈمنسٹریٹر اور افسران کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
سندھ کے تمام اضلاع میں ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی کے لیے حتمی فہرست تیار کرلی گئی، کراچی میں افتخار شلوانی ایڈمنسٹریٹر تعینات کردیے گئے۔
کراچی: ڈسٹرکٹ کونسل کراچی کےلئے گہنورلغاری کو ایڈمنسٹریٹر تعینات کیا گیا
ڈی ایم سی ساؤتھ کراچی میں ارشاد سوڈہر ،کراچی ضلع غربی میں سلیم اللہ اوڈھو ایڈمنسٹریٹر تعینات
کراچی ضلع شرقی میں محمد علی شاہ،اور ملیر کےلئے اے ڈی سی ون کو ایڈمنسٹریٹر تعینات کردیا گیا 
کراچی: ضلع کورنگی کےلئے شہریارمیمن کو ایڈمنسٹریٹر تعینات کردیا گیا 
حیدرآباد میں صفدر علی، سکھر میں نثار احمد میمن اور لاڑکانہ میں ولی محمد بلوچ ایڈمنسٹریٹر تعینات کیے گئے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سکھر، ضلع کونسل حیدرآباد، بدین، سجاول، ٹھٹھہ میں ڈپٹی کمشنرز ایڈمنسٹریٹر تعینات کیے گئے ہیں۔
ٹنڈو محمد خان، مٹیاری، ٹنڈوالہ یار، دادو، میر پور خاص، عمر کوٹ، تھرپارکر، شہید بینظیر آباد (نوابشاہ) میں بھی ڈپٹی کمشنر ایڈمنسٹریٹر تعینات کیے گئے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سانگھڑ، نوشہرو فیروز، گھوٹکی، خیر پور، قمبر شہداد کوٹ، شکارپور اور جیکب آباد میں ڈپٹی کمشنرز ایڈمنسٹریٹر تعینات ہوئے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بلوچستان کے ضلع تربت میں  خاتون صحافی اور انسانی حقوق کی سرگرم کارکن شاہینہ شاہین کو قتل کردیا گیا  مقدمہ ان کے شوہر کیخلاف درج کرلیا گیا 
ستمبر 05

وزیراعظم نے کراچی کےلیے گیارہ سو ارب روپے کے تاریخی پیکج کا اعلان کردیا ۔۔۔ پیکیج میں  کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ ۔۔ سڑکوں کی مرمت اور پینے کے پانی کا میگا پراجیکٹ ۔۔ کے فور ۔۔۔ بھی شامل ہے ۔۔۔۔  نالوں کی صفائی وفاقی حکومت کی ذمے داری ہوگی ۔۔۔ مکینوں کو متبادل رہائش سندھ حکومت دے گی ۔۔۔ سیوریج اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کیاجائے گا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تمام ترقیاتی کاموں کی نگرانی کے لیے پی سی آئی سی کے نام سے کمیٹی قائم کی گئی ہے۔۔۔
..............
سندھ حکومت نے کیماڑی کو کراچی کا نیا ضلع قرار دیے جانے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا

ستمبر 04

پی آئی اے نے کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے درمیان نیا پیکج متعارف کرادیا۔۔۔ترجمان پی آئی اے ے مطابق بیس  کلو سامان کے ساتھ یک طرفہ کرایہ صرف سات ہزار چار سوروپے جبکہ دو طرفہ کرایہ تیرا ہزارپانچ سوروپے کردیا گیا ہے۔پینتیس کلو سامان کے ساتھ یک طرفہ کرایہ آٹھ ہزارچار سوروپے جبکہ دو طرفہ کرایہ پندرہ ہزار کر دیا گیا ہے۔
اندرون ملک کرائے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔
................
وزیراعظم عمران خان کا عاصم سلیم باجوہ کا استعفیٰ  منظورنہ  کرنے کا فیصلہ 
وزیراعظم عمران خان کی عاصم سلیم باجوہ کو کام جاری رکھنےکی ہدایت
..........
‏ایس ای سی پی کے جوائنٹ ڈائریکٹر اور ڈان ٹی وی کے سابق رپورٹر ساجد گوندل لاپتہ ہوگئے 


ستمبر 03

عاصم سلیم باجوہ کا تمام الزامات سے انکار، وزیراعظم کے معاون خصوصی کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان

عاصم سلیم باجوہ نے بیرون ملک کاروبار اور جائیداد سے متعلق اپنے اوپر لگائے گئے الزامات سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ بطور معاون خصوصی 22جون 2020ء کو اثاثے ڈکلیئر کئے۔
 اہلیہ نے یکم جون 2020ء کو بیرون ملک تمام سرمایہ کاری ختم کردی تھی، یہ درست ہے میرے ایک بیٹے کے نام پر موچی کاڈ وینرکمپنی موجود ہے، میرے پانچ بھائیوں اور اہلیہ کی کل کیش سرمایہ کاری 54؍ ہزار امریکی ڈالر تھی۔
بھائی اور بیٹوں کے نام رجسٹرڈ کمپنیز نے سی پیک کا کوئی ٹھیکے نہیں لیا ، اللّٰہ کا شکر ہے میرے اور اہل خانہ کے خلاف الزامات کی کوشش نے نقاب ہوئی ، ’باجکو گلوبل مینجمنٹ کی پاپا جونز پیزا چین میں کوئی ملکیتی مفاد نہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق عاصم باجوہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر 4 صفحات پر مشتمل تردیدی

ستمبر 02
نالوں پر سے تجاوزات کے خلاف آپریشن  
 بیک وقت تین مقامات پر تجاوزات کے خلاف ایک ساتھ آپریشن شروع کیا جائے گا، کے ایم سی سینئر ڈائریکٹر 
 کیفے پیالہ سے ضياالدين اسپتال کی طرف نالوں پر سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا، بشیر صدیقی 
 دوسرا آپریشن کیفے پیالہ سے تین ہٹی کی طرف کیا جائے گا، کے ایم سی سینئر ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ 
کراچی: تیسرا آپریشن نیو کراچی نالے پر کیا جائے گا، بشیر صدیقی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے لیے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی سربراہی میں مسلم لیگ ن کا وفد بلاول ہاؤس پہنچا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قومی احتساب بیورو (نیب) سکھر نے لاڑکانہ میں صوبائی وزیر سہیل انور سیال کی رہائش گاہوں پر چھاپے مارے ہیں۔
نیب ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) سکھر کی ٹیم صوبائی وزیر سہیل انور سیال کی قیام گاہ پر موجود ہے
نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ سہیل انورسیال کے گھر سے اہم دستاویزات حاصل کی گئی ہیں، صوبائی وزیر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیس میں تحقیقات جاری ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی میں کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کےدفترکےباہراحتجاج کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔۔ مقدمہ سی بی سی کے سیکیورٹی سپروائزر کی مدعیت میں  درخشان تھانے میں  درج کیا گیا 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


ستمبر 01
پاکستان  نے انگلینڈ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ہرا دیا 
پاکستان نے انگلینڈ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پانچ رنز سے ہرادیا ۔۔ تین میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی 
پاکستانی نوجوان بیٹسمین حیدرعلی نے کیرئیر کے پہلے میچ ہی چون رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔۔ حیدر علی ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو پر نصف سینچری بنانے والے پہلے پاکستانی بیٹسمین بن گئے ۔۔
ستمبر 01
سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کی ایوان فیلڈ ریفرنس میں اپیلوں پر سماعت 23 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔
مریم نواز اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئیں، ان کے ہمراہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال سمیت کئی لیگی رہنما بھی عدالت پہنچے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 6 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 6294 ہو گئی
..............

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 56 لاکھ 58 ہزار 560 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 8 لاکھ 55 ہزار 181 ہو گئیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا


Sep 2020 ستمبردو ہزار بیس کی اہم خبریں Sep 2020 ستمبردو ہزار بیس کی اہم خبریں Reviewed by News Archive to Date on September 01, 2020 Rating: 5

No comments