July 2020 جولائی دو ہزار بیس کی اہم خبریں






۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جولائی 31


حج کے لئے امسال25 لاکھ کے بجائے صرف ایک ہزار عازمین نے مناسک ادا کئے ، کورونا وائرس کے پھیلائو سے بچنے کے لئے انہوں نے چہروں پر ماسک پہن رکھے تھے ، مناسک کی ادائیگی کے دوران سوشل ڈسٹینسنگ کا لحاظ رکھا گیا ،عازمین کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لئے ان کی کلائیوں پر الیکٹرونک رسٹ بینڈ باندھے گئے ۔یہ تاریخ کا اپنی کم ترین تعداد کے لحاظ سے حج ہے ۔وہی مسلمان جو مکہ مکرمہمیں رہتے ، ان کی عمریں 20 سے 50 سال کے درمیان ہیں ،ان کو ہی حج ادا کر نے کی اجازت دی گئی ۔مناسک کی ادائیگی کے پانچ دنوں میں خانہ کعبہ کو گھیرے میں رکھا گیا 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایک روز قبل


دنیا پر مشکلات اللّٰہ کی طرف سے امتحان ہے، خطبہ حج

مکہ المکرمہ کی مسجد نمرہ میں شیخ عبداللہ بن سلیمان خطبہ حج میں کہا ہے کہ دنیا پر مشکلات اللّٰہ کی طرف سے امتحان ہے۔
سعودی عرب میں حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کی ادائیگی کے لیے عازمین میدان عرفات میں موجود ہیں جہاں روح پرور خطبہ حج دیتے ہوئے شیخ عبداللہ بن سلیمان نے کہا کہ اللّٰہ کا شکرادا کرتے ہیں جس نےانسانوں کو بے شمارنعمتیں عطا کیں، جو کچھ زمین اور آسمانوں میں ہے سب اللّٰہ کا ہے۔
خطبہ حج دیتے ہوئے شیخ عبداللہ بن سلیمان نے کہا کہ تقویٰ اختیار کرنے والے کی ہر تنگ دستی دور کردی جاتی ہے، تقوی سے انسان برائیوں سے بچتا ہے لیکن آج بڑی تعداد میں لوگ اللّٰہ کی بندگی سے غافل نظر آتے ہیں

سندھ حکومت نے عیدالاضحی کی چھٹی میں ایک دن کا اضافہ کردیا، 

عیدالاضحی کی چھٹی 2اگست کےبجائے3اگست تک ہوگی،نوٹیفیکشن
..................
پیٹرول 3 روپے 86 پیسے مہنگا،فی لیٹر103روپے 97پیسے ہوگیا
۔۔۔۔۔
ڈیزل 5 روپے ،مٹی کا تیل 5 روپے 97 پیسے فی لیٹر مہنگا
۔۔۔۔۔

لائٹ ڈیزل 6 روپے 62 پیسے فی لیٹر مہنگا،اطلاق رات 12بجے سے ہوگا
...................


شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ کے معاملے پر کارروائی کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے 11 رکنی تحقیقاتی ٹیم بنا دی۔
ایف آئی اے کی انکوائری ٹیم کے سربراہ ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون ڈاکٹر معین مسعود ہوں گے
ملک میں چینی 100 روپے کلو ہوگئی
................
سعودی عرب، خلیجی ممالک، ترکی، امریکا اور یورپ کے کئی ممالک میں آج عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔
.....................
ایف آئی اے نے سول ایوی ایشن کے افسران کے جعلی لائسنس کی تحقیقات کیلیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی 
.................
کورونا وائرس، ایک روز میں 903 نئے کیسز،
ایک روز میں 27 اموات کے بعد مجموعی تعداد 5 ہزار951 ہوگئی
ملک میں کورونا کے زیرعلاج مریضوں کی تعداد 1 ہزار 771  ہے جبکہ  210 مریض وینٹی لیٹر پر موجود ہیں 
..............
دنیا بھر میں کورونا کے مزید نئے کیس سامنے آگئے ۔۔ ہلاکتوں میں امریکا کا پہلے نمبر پر ہے ۔۔ مختلف ملکوں میں ابہتر ہزار چھ سو بیالیس افراد لقمہ اجل بن چکے ۔۔ مجموعی تعداد چھ لاکھ چھہتر ہزار سے بھی بڑھ گئی 
.....................

جولائی 30
بوہری برادری نے عید منائی 
..................
کراچی سے بارش کا پانی نکالنے کے لیے فوج طلب کر لی گئی ہے ۔ وفاقی کابینہ نے کراچی میں فوج کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ کراچی میں فوج سول انتظامیہ کی معاونت کرے 
گی ۔
شہرکیلئے کام 3مرحلوں پر مشتمل ہوگا ، نالوںکا فضلہ لینڈ فل سائٹس تک پہنچانا پہلا مرحلہ،بند نالوں کو کھولنا دوسرا مرحلہ اور شہر میں جراثیم کش اسپرے کرنا تیسرا مرحلہ ہوگا
......................
سینیٹ اور قومی اسمبلی میں انسداد دہشت گردی ایکٹ ترمیمی بل اور اقوام متحدہ سکیورٹی کونسل ترمیمی بل منظور کرلیے گئے، بلوں میں اپوزیشن کی ترامیم شامل کرلی گئیں۔
..............
خیبر پختونخوا کے علاقے دیر بالا میں جنگل کی ملکیت کے تنازع پر دو مخالف گروپوں میں فائرنگ سے 10 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
..............
صدر ٹرمپ کی امریکی صدارتی انتخاب 2020 ملتوی کرنے کی تجویز
نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات کو ملتوی کیا جائے، صدر ٹرمپ
ڈاک کے ذریعے زیادہ ووٹنگ کی وجہ سے فراڈ اور غلط نتائج آسکتے ہیں، صدر ٹرمپ
......................
ملک میں کوروناوبا کازور ہر گزرتے دن کےساتھ کم ہورہاہے۔۔ این سی او سی کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق چوبیس گھنٹے میں صرف ایک ہزار ایک سوچودہ نئے کیس سامنے آئے 
کورونا کے مزید 32مریض جاں بحق، اموات 5 ہزار924ہوگئیں 
..........
پی ٹی اے نے پب جی اور آن لائن چیٹ(بیگو) پر سے پابندی ہٹا دی

جولائی 29


وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی تانیہ ایدروس اور ڈاکٹر ظفر مرزا کے استعفے منظور کرلیے۔
تانیہ ایدروس اور ڈاکٹرظفرمرزا کےاستعفوں کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
 واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان پروگرام تانیہ ایدروس اور معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا اپنے عہدوں سے مستعفی ہوگئے تھے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تانیہ ایدروس کا کہنا تھا کہ عوامی مفاد کے خاطر عہدے سے استعفیٰ دیا۔

تانیہ ایدروس نے کہا کہ میں پاکستان میں خدمت کے جذبے سے آئی تھی، میری کنیڈین شہریت کے حوالے سے بہت باتیں کی گئیں، پاکستان کو جب میری ضرورت پڑے گی میں حاضر ہوں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قومی اسمبلی نے احتجاج اور شور شرابے کے دوران انسدادِ دہشت گردی ترمیمی بل اور سلامتی کونسل ایکٹ ترمیمی بل 2020ء منظور کر لیے۔

وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل کی ملاقات ہوئی  ملاقات میں  وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالاجی فواد احمد بھی شریک تھے 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عمر اکمل کیس پر محفوظ فیصلہ سنادیا گیا 
سزا آدھی کردی 
قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل کو ریلیف دے دیا گیا، سزا تین سال سے کم کرکے ڈیڑھ سال کر دی گئی ہے۔
ڈسپلنری پینل نے عمر اکمل کو اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر تین سال پابندی کی سزا سنائی تھی جس کے بعد عمر اکمل نے ڈسپلنری پینل کے خلاف اپیل دائر کر کر رکھی تھی
 انڈیپینڈنٹ ایڈجیوڈیکٹر جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر نے کیس کا فیصلہ سنایا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھارت نے پاکستانی ماہی گیر عبدالکریم کی لاش پاکستان کے حوالے کردی ۔۔ شہید ماہی گیر عبدالکریم بھٹی کی میت واہگہ بارڈر پر حوالے کی گئی۔۔ لاہور میں محکمہ فشریز کے حکام نے لاش وصول کی۔۔  بھارتی جیل میں ماہی گیر پرانسانیت سوز مظالم و تشدد کیا جاتا رہا 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان میں کورونا وائرس کا زور ٹوٹنے لگا

ملک بھر میں مہلک وبا سے مزید 27افراد جاں بحق ہوگئے
کورونا سے اب تک پانچ ہزار آٹھ سو بانوے جاں بحق ہوچکے 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 69 لاکھ 22 ہزار 458 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 6 لاکھ 64 ہزار 172 ہو گئیں۔
امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 52 ہزار 343 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 44 لاکھ 98 ہزار 475 ہو چکی ہے۔



جولائی 28


پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر ہم باہر نکلے تو دھرنے کی ضرورت ہی نہیں ہوگی، ہم آدھے راستے میں ہوں گے اور عمران خان کی حکومت گر جائے گی، مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف ہمیں لیڈ کرنے کے لیے تیار ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قومی احتساب بیورو (نیب)قانون میں ترمیم پر اپوزیشن نے حکومت سے مزید مذاکرات کرنے سے انکار کرتے ہوئے پارلیمانی کمیٹی برائے قانون سازی کا بائیکاٹ کردیا اور کہاکہ اب فیصلہ اے پی سی کریگی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وفاقی کابینہ کا اجلاس 
گندم اور چینی درآمد ہوگی، وفاقی کابینہ نے 15 لاکھ ٹن گندم، اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 3 لاکھ ٹن چینی منگوانے کی اجازت دیدی، پٹرول بحران پر کمیشن بنے گا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قومی احتساب بیورو (نیب) قانون سازی میں ترامیم مسترد ہونے پر اپوزیشن نے کمیٹی سے واک آؤٹ کردیا۔
............


چلاس، پولیس پر فائرنگ، 5 سی ٹی ڈی اہلکار اور دو شہری شہید

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انگلینڈ نے مانچسٹر ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو 269 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔
..................
ملک بھر میں کورونا وائرس کا زور ٹوٹنے لگا 
ملک میں  24 گھنٹے میں کورونا سے  23 افراد جاں بحق 
ملک بھر میں ایک دن میں کورونا کے صرف  936 نئے کیسز 
کورونا سے مرنے والوں کی تعداد پانچ ہزار آٹھ سو پینسٹھ ہوگئی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دنیا بھرمیں مزید  2 لاکھ سے زائد افراد کورونا کےمریض بن گئے


کورونا وائرس نے 3 ہزار 856 افراد کی جان بھی لے لی

ہلاکتوں کی تعداد 6لاکھ52ہزار308ہوگئی،ڈبلیوایچ او
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پہلی عید ٹرین کراچی سے مسافروں کو لے کر  راولپنڈی روانہ ہوگئی 


جولائی 27
کراچی اورنگی ٹاون ناظم آباد کے اطرف میں بارش نالے ابل گئے گاریاں ڈوب گئی تین افراد جاں بحق
۔۔۔
کراچی ، صبح سات بجے سے رات گیارہ بجے تک کاروبار کھولنے کی اجازت
نوٹی فی کیسن جاری 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سونا ایک دن میں 5100ریکارڈ مہنگا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کلبھوشن کے لیے اپیل کا حق آرڈینینس قومی اسمبلی میں پیش
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بنگلہ دیش سے تعلقات میں پیش رفت  ڈھاکہ میں پاکستان ہائی کمیشن تین سال بعد فعال
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پب جیپر پر پابندی رہیگی  پی ٹی اے تفصیلی احکامات جاری 
............

نیب پر حکومت اپوزیشن مذاکرات  فریقین نیب قانون، ایف اے ٹی ایف سے متعلقہ 14 قوانین اورNFC ایوارڈ پر اتفاق رائےکی کوشش کرینگے، نیب اختیار بڑا چیلنج

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ملک بھر میں کورونا سے ہلاکتیں 87 فیصد کم ہوگئیں 

چوبیس گھنٹے کے دوران صرف بیس افراد جاں بحق ہوئے ۔ ایک دن میں گیارہ سو چہتر نئے کیسز سامنے آئے ۔۔  

ہلاک افراد کی مجموعی تعداد پانچ ہزار آٹھ سو بیالیس ہوگئی 
جولائی 26

کراچی: گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
طنز و مزاح کے نامور شاعر پروفیسر عنایت علی خان
انتقال کرگئے 

 پروفیسر عنایت علی کا انتقال گزشتہ شب دل کا دورہ پڑنے سے ہوا، مرحوم کی عمر 85 برس تھی اور کئی ماہ سے علیل تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
24گھنٹےکےدوران 35 افرادمہلک وائرس سے جاں بحق ہوگئے 

 ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد پانچ ہزار آٹھ سو بائیس ہوگئی ۔۔ 

سندھ میں اب تک دو ہزار ایک سو پینتیس ۔۔ پنجاب میں دو ہزار ایک سو سولہ ۔۔ خیبر پختونخوا ایک ہزار ایک سو چھہتر ۔۔ اسلام آباد ایک سو تریسٹھ ۔۔ بلوچستان ایک سو چھتیس ۔۔ آزاد کشمیر انچاس اور گلگت بلتستان میں سینتالیس افراد ہلاک ہوچکے ۔۔



۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کوروناکاعالمی سطح پرپھیلاؤ جاری!

24گھنٹے میں مزید5707اموات ریکارڈ

ہلاکتوں کی تعداد 6لاکھ48ہزار452ہوگئی،ڈبلیوایچ او

24گھنٹے میں مزیددولاکھ ساٹھ ہزار 685افرادمیں وائرس کی تصدیق

امریکامیں مزید67ہزار382 اور بھارت میں مزید48ہزار472کیس رپورٹ

چین میں چھیالیس نئے کیسزسامنے آگئے

908امریکی اور690 بھارتی کوروناکےباعث ہلاک ہوئے

جولائی 25


ملک میں کورونا وائرس کے وار کم ہونے لگے،گزشتہ چوبیس گھنیٹو میں صرف ایک ہزار 487 مریض سامنےائے 
گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 24 اموات  ہونے کے بعد ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 5787 ہو گئی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جولائی 24
راولپنڈی کے تھا نہ چو نترہ کے علا قے میال میں خاندانی دشمنی کے نتیجے میں سفاک شخص کی ساتھیوں سمیت گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں5 خواتین اور5 بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔
...............
انسداد دہشتگردی عدالت نے منی لانڈرنگ سرکاری معلومات ظاہر کرنے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ایم کیو ایم کے سابق سیکٹر انچارج رئیس ماما کوپچپن سال قید کی سزا سنادی عدالت نے رئیس مما پر 50-50 ہزار جرمانہ بھی عائد کیا 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فروغ نسیم تیسری بار بطور وفاقی وزیر عہدے کا حلف اٹھالیا
فروغ نسیم نے جسٹس فائز عیسیٰ کیس میں حکومت کی وکالت کے لیے بطور وزیر قانون استعفیٰ دیا تھا

فروغ نسیم اس سے قبل آرمی چیف مدت ملازمت کیس میں وکالت کے لیے بھی استعفیٰ دے چکے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سندھ ہائیکورٹ نے تاروں سے کنڈے ہٹانے اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا حکم دیدیا, عدالت نے شہر بھر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ہر سخت برہمی کا اظہار کیا
...... 
مولانا فضل الرحمان کے بھائی کو کراچی کے ضلع وسطی کا ڈپٹی کمشنر تعینات کردیا گیا۔ سندھ حکومت نے ضیا الرحمان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
................
چین اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان بیجنگ نے ہیوسٹن میں چینی قونصل خانے کو بند کرنے کے امریکی حکم کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے امریکا کو چینگڈو میں اپنا قونصل خانہ بند کرنے کا حکم دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پب جی پر پابندی کالعدم، آن لائن گیم فوری بحال کریں، اسلام آباد ہائیکورٹ

..................
24

خلا سے دیوہیکل پتھر زمین کے قریب سے گزرے گا، ناسا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ملک بھر میں کورونا وائرس نے مزید54 افراد کی جان لے لی



24گھنٹوں کےدوران ایک ہزار 209نئے کیسز بھی سامنے آگئے

مرنے والوں کی مجموعی تعداد پانچ ہزار سات سو تریسٹھ ہوگئی 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ترک شہر استنبول میں واقع تاریخی اور عالمی ثقافتی اہمیت کی حامل آیا صوفیہ مسجد نمازِ جمعہ کے ساتھ 86 برس بعد نمازیوں کے لیے کھول دی گئی۔
مسجد آیا صوفیہ میں نمازِ جمعہ ادا کرنے ترک صدر رجب طیب اردوان بھی پہنچ گئے۔
.............

عالمی ادارہ صحت کے اعدادوشمار کےمطابق چوبیس گھنٹے کے دوران دنیابھرمیں وائرس نے مزیدچھ ہزار تین سوچونسٹھ  افراد کوابدی نیندسلادیاجس کے بعد اموات کاہندسہ 6لاکھ36ہزار575تک پہنچ گیا۔۔ چوبیس گھنٹے میں کوروناکے مزیددولاکھ82ہزار372 افرادمیں کوروناوائرس کی تصدیق ہونے کے بعد متاثرین کی تعداد ایک کروڑ56لاکھ56ہزار766تک پہنچ گئی

جولائی 23


پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو اور طالبان رہنما احسان اللّٰہ احسان کو بھی این آر او دیا گیا۔
قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سینیٹ میں کلبھوشن کو ریلیف دینے کا معاملہ اٹھا تو آج آرڈیننس جاری کیا گیا۔
وزیرِ اعظم عمران خان کہتے رہے کہ میں کسی کو این آر او نہیں دوں گا، مگر جتنے این آر او عمران خان نے دیئے تاریخ میں کسی وزیرِ اعظم نے نہیں دیئے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملک میں پہلی بار دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ روپے سے تجاوز کرگئی۔ جولائی میں سونے کی فی تولہ قیمت 12800 روپے بڑھ چکی ہے
دس گرام سونے کی قدر 1972 روپے اضافے سے ایک لاکھ 566 روپے ہوگئی ہے۔
.............
نیپرا نے کراچی میں اوور لوڈ شیڈنگ پر کے الیکٹرک کو شو کاز نوٹس جاری کردیا۔۔۔کے الیکٹرک سے پندرہ روز میں جواب طلب کیاگیاہے ۔۔جواب نہ دینے پریکطرفہ کارروائی سے خبردار بھی کردیا گیا۔۔۔۔۔۔۔ ترجمان کے الیکٹرک کا کہناہے ریگولیٹر کو تفصیلی جواب جمع کرایاجائے گا
................
سندھ اسمبلی کا اجلاس 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ملک میں کوروناوائرس سے اموات کی تعدادمیں مسلسل کمی



چوبیس گھنٹے کےدوران مزید38افرادکوروناکے باعث جاں بحق


کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہزار 709 ہوگئی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


امریکا میں کورونا وائرس کے مریض 41 لاکھ سے تجاوز کر گئے، اس موذی وباء سے یہاں مسلسل دوسرے روز یومیہ ایک ہزار سے زائد اموات ہوئی ہیں ۔
امریکا بھر میں میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 46 ہزار 183 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 41 لاکھ 875 ہو چکی ہے۔




جولائی 22


وزیر اعظم نے مرزا شہزاد اکبر کو مشیر داخلہ و احتساب مقرر کردیا


..........
تقریبا ساڑھے چار مہینے بعد پبلک پارکس کھولنے کی اجازت دے دی گئی
سندھ کابینہ نے نئے سکیورٹی فیوچرز نمبر پلیٹس متعارف کروانے کی منظوری دیدی۔۔ بغیر امتحان کے ڈپلومہ اور دیگر سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی بھی اجازت دے دی گئی ہے 

................
پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں کمی آنے لگی۔ چوبیس گھنٹوں میں صرف تیرہ سو کیسز رپورٹ ہوئے۔ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد دو لاکھ سےزائد ہوگئی، میں مزید 38 اموات ہونے کے بعد مجموعی طور پر 5677 مریض جان کی بازی ہار گیے۔۔۔۔
..................

کورونانے عالمی سطح پرمزید6ہزار سے زائدجانیں لے لیں

کوروناسے اموات کی تعداد چھ لاکھ انیس ہزار چارسودس تک پہنچ چکی ہے
کوروناوبا کے مریضوں کاہندسہ ڈیڑھ کروڑ کوعبورکرچکاہے


جولائی 21

سینئر صحافی مطیع اللّٰہ جان پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سے لاپتہ ہوگئے
تاہم رات گئے گھر واپس پہنچ گئے 
۔۔۔۔۔۔۔۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 13 ہزار 500 روپے کا ہوگیا


وفاقی کابینہ کا اجلاس 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


عید الاضحیٰ کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چاند نظرنہیں آیا

عید الضحی یکم اگست بروز ہفتہ ہوگی 
.............


یو اے ای نے تاریخ رقم کردی، عرب دنیا کا پہلا مشن مریخ پر روانہ

....................
ملک بھر میں کورونا وائرس کا زور ٹوٹنے لگا

24گھنٹوں کے دوران کورونا کے صرف 1013 نئے کیس رپورٹ 


مہلک وائرس کورونا سے مزید 40 افراد جان سے چلے گئے 

ملک بھرمیں کوروناسےاموات کی مجموعی تعداد 5 ہزار639 ہوگئی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دنیابھرمیں کورونا وبا نے مزیددو لاکھ سے زائدافرادکو لپیٹ میں لے لیا ۔۔ جس کےبعد مریضوں کی تعداد ایک کروڑ چھیالیس لاکھ سے بھی بڑھ گئی ۔۔ امریکامیں روزانہ تقریباپچاس ہزار سے زائدنئے کیسزکے 



جولائی 20


سینٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس  



کراچی کے مخصوص ٹاؤنز میں پولیو مہم کا آغاز 

ٓآئی سی سی کا اہم اجلاس  

اسد کھوکھر کو پنجاب کابینہ سے فارغ کر دیا گیا، انکے پاس جنگلی حیات کی وزارت تھی۔ انہیں وزیر بنانے پر شدید مخالفت سامنے آئی تھی اور وزیر بننے کے باوجود کوئی محکمہ نہیں دیا گیا تھا۔ اسد کھوکھر نے اپنے موقف میں کہا ہے کہ وزارت سے خود استعفی دیا، ذاتی وجوہات کی بنا پر فرائض سر انجام نہیں دے سکتا


جولائی 19



وزیراعظم کے 7 معاونین خصوصی دوہری شہریت کے حامل، ندیم بابر سب سے امیر، 2 ارب 75 کروڑ کے اثاثے



ملک بھر میں 2ماہ بعد 24 گھنٹے کے دوران سب سے کم کیسز رپورٹ
ملک بھر میں ایک دن میں 1579 نئے کیسز سامنے آگئے
ملک بھر میں مریضوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 63 ہزار سے زائد ہوگئی
ملک بھر میں مہلک وبا نے 24 گھنٹے کے دوران 46 زندگیوں کو نگل لیا

ملک بھر میں زیرعلاج کورونا مریضوں کی تعداد53 ہزار652 ہوگئی
جاں بحق افراد کی تعداد 5565 ہوگئی
...............

دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد1کروڑ44لاکھ22ہزار125ہوگئی
دنیا بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد6لاکھ4ہزار819ہوگئی

دنیابھر میں کورونا کے 86لاکھ 11ہزار236مریض صحت یاب ہوچکے


جولائی 18

سندھ حکومت نے پیٹرول پمپس کو لاک ڈاون اوقات کار سےمستشنی قرار دیدیا سندھ میں تمام پیٹرول پمپس  ہفتے میں سات دن گھنٹے کھلے رہیں گے۔۔

..................
پاکستان میں کورونا کی شدت میں کمی آگئی۔ ملک بھر میں تیئیس ہزار سے زائد افراد کے  ٹیسٹ کیے گئے  ان میں سے دو ہزار سے بھی کم افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔ جس کے بعد وائرس کی زد میں آنے والوں کی تعداد دو لاکھ باسٹھ ہزار کے قریب پہنچ گئی
مرنے والوں کی تعدادا پانچ ہزار پانچ سو بائیس ہوگئی۔ 

دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد1کروڑ41لاکھ51ہزار370ہوگئی
دنیا بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد5لاکھ97ہزار891ہوگئی

دنیابھر میں کورونا کے 84لاکھ 10ہزار325مریض صحت یاب ہوچکے



جولائی 17

وزیراعظم نے شجر کاری مہم کا افتتاح کردیا 


کراچی، جولائی میں گرمی کا 62 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

کراچی میں  تیز بارش  سڑکیں زیر آب 

جماعت اسلامی کی جانب سے 
بدترین لوڈشیڈنگ،اووربلنگ اور ٹیرف میں ظالمانہ اضافے پر کے الیکٹرک کے خلاف عوامی جدو جہد اور احتجاج کے سلسلے میں شہر بھر میں مظاہرے اور دھرنے 
۔۔۔۔۔۔۔


کراچی میں دودھ کی قیمت 94 روپے لیٹر رکھنے پر اتفاق

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آل پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری ہے۔۔ہڑتال کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل معطل ہے۔۔ وزارت پیٹرولیم نے  ٹینکرز ایسوسی ایشن کو مذاکرات کی دعوت دے  دی   
.........
 ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 5475 ہو گئی، این سی او سی

 کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 59 ہزار 999 ہوگئی،این سی او سی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پاکستان نے بھارت کو دہشت گردی میں ملوث انڈین جاسوس کمانڈر کلبھوشن جادیو تک تیسری قونصلر رسائی کی پیشکش کردی ہے۔ جمعہ کو ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا کہ بھارت کو کلبھوشن جادیو تک قونصلر رسائی کی تیسری پیشکش کی ہے۔ بھارت کو رسمی طور پر آگاہ کردیا گیا ہے۔پاکستان کی جانب سے بھارتی جاسوس کو سیکورٹی اہلکاروں کے بغیر قونصلر رسائی دینے کی پیشکش کی گئی ہے۔

کورونا وائرس دنیا بھر میں 5لاکھ 92 ہزار628زندگیا نگل گیا 
دنیا بھر میں ایک کروڑ 39لاکھ 43ہزار 817سے زائد لوگ کورونا سے متاثر 
امریکا میں 24گھنٹے کے دوران 978اموات ،مجموعی تعداد ایک لاکھ 41ہزار118ہوگئی
امریکامیں کوروناسےمتاثرہ افرادکی تعداد36لاکھ95ہزار25سے ہوگئی 
بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد 10 لاکھ کا ہندسہ عبور کرگئی 
بھارت میں 24گھنٹے کے دوران مزید 34ہزار 728مریضوں کا اضافہ 
بھارت میں 24گھنٹے کے دوران 680اموات کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 25ہزار 609ہوگئی 
برازیل میں 24گھنٹے کے دوران 1299اور ایران میں 198افراد ہلاک ہوگئے 

برطانیہ میں 24گھنٹے کے دوران 66اسپین میں 3افراد لقمہ اجل بن گئے





جولائی 16

وزیر اعظم عمران خان نے کے الیکٹرک کے معاملات پر مشاورتی اجلاس  طلب کرلیا ۔۔

آٓل پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں ہڑتال کردی ہے ۔ ایسوسی ایشن نے مطالبات کی منظوری تک  آج  سے  پورے ملک میں تیل کی ترسیل بند کرنے کا اعلان کیا ہے
وزیرٹرانسپورٹ اویس شاہ نے آئل ٹینکرز کی ہڑتال کی حمایت کردی۔۔۔ایک بیان میں اویس شاہ کا کہنا تھا کہ 
وفاقی حکومت آئل ٹینکرز کی انکم ٹیکس اور ٹول ٹیکس ختم کرے۔۔
.........


جاسوس کلبھوشن کو دوسری بار قونصلر رسائی، بھارتی سفارتکار ملاقات ادھوری چھوڑ گئے

جاسوس کلبھوشن کو دوسری بار قونصلر رسائی ، بھارتی سفارتکار ملاقات ادھوری چھوڑ گئے، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےبتایا ہےکہ طےشدہ بات کے باوجود سفارت کاروں کا رویہ حیران کن تھا ، شیشے پر اعتراض تھا وہ ہٹادیا، پھر ویڈیو ریکارڈ پر اعتراض کیا وہ بھی نہیں کی، ہم نے انکی تمام خواہشات پوری کیں، کلبھوشن باربار سفارتکاروں کو پکارتا رہا پھربھی وہ چلے گئے جس سے بھارتی بدنیتی سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن کے دو قونصلر آفیسرز کو اسلام آباد میں سہ پہر 3 بجے کلبھوشن سے بغیر کسی روک ٹوک کے ملاقات کی اجازت دی گئی تاہم بھارتی سفارتکار ملاقات ادھوری چھوڑ گئے


پاکستان میں کورونا سے مزید  40 افراد جاں بحق

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پانچ ہزار چار سو چھبیس وائر سے ہار کر موت کی وادی میں پہنچ گئے

............

پاکستان میں مزید 2 ہزار 145 افراد میں وائرس کی تصدیق

۔

ملک بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد تقریبا 2 لاکھ 58 ہزار ہوگئی

................

کورونا وائرس سے دنیا بھرمیں مزید 15ہزار سے زائد افراد ہلاک
۔
دنیا بھر میں کورونا کے ساڑھے 6 لاکھ نئے کیس سامنے آگئے 
اموات کی تعداد پانچ لاکھ چھیاسی ہزارہوگئی 


جولائی 15




بھاشا ڈیم، تعمیر شروع، 50 سال بعد پراجیکٹ پر کام کا آغاز کررہے ہیں، ماضی میں ووٹ بینک کیلئے منصوبے بنائےگئے، غلط فیصلوں نے ملک کو کمزور کیا، عمران خان

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
افغانستان ٹرانسٹ ٹریڈ کے لیے   واہگہ بارڈر کھول دیا گیا



امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک سے متعلق ہمارے 14 مطالبات ہیں،اسد عمر اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے تین دن کا وعدہ کیا تھا۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم نے کے الیکٹرک کو معاملہ درست کرنے کے لیے تین دن کی مہلت دی تھی، عوام گواہ ہیں کہ اسد عمر اورگورنر سندھ کی وجہ سے کے الیکٹرک کو فائدہ ہوا، اسد عمر اور گورنر سندھ کو استعفیٰ دے دینا چاہئے۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم کل سے شہر میں دھرنوں کا اعلان کررہے ہیں، شہر کے مختلف چوراہوں پر دھرنے دئیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ کراچی میں 400 شکایتی سیل بنائے جائیں اور وہاں میٹر، اوور بلنگ اور لوڈشیڈنگ سے متعلق شکایات پہنچائی جائیں۔ 


کورونا کی صورتحال میں لاک ڈاؤن کے معاملے پر سندھ حکومت نے ایک ماہ کی توسیع کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، یکم جولائی کو لگائی گئی پابندیاں مزید 15 اگست تک برقرار رہیں گی۔
.................................
ملک میں کورونا سے مزید 67 زندگیاں ختم ہوگئیں
مہلک وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 5 ہزار 386 ہوگئی
24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 165 نئے کیسز رپورٹ ہوئے 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد1کروڑ34لاکھ57ہزار458ہوگئی
دنیا بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد5لاکھ81ہزار221ہوگئی
دنیابھر میں کورونا کے 78لاکھ 47ہزار226مریض صحت یاب ہوچکے


جولائی 14

وفاقی کابینہ کا اجلاس 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوبیس گھنٹے میں ایک ہزار نوسو اناسی نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔۔ جبکہ مرنے والوں کی تعداد پچاس ہے ۔۔ ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد دولاکھ تریپن ہزار چھ سو چار تک پہنچ گئی ہے ۔ اموات کی تعداد پانچ ہزار تین سو بیس ہوگئی ہے 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد1کروڑ23لاکھ4ہزار687ہوگئی
دنیا بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد5لاکھ75ہزار466ہوگئی

دنیابھر میں کورونا کے 76لاکھ 95ہزار922مریض صحت یاب ہوچکے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
امریکی حکومت نے غیرملکی طلبا کو ملک سے نکالنے سے متعلق فیصلہ واپس لے لیا
ہاورڈ  اور ایم آئی ٹی   سمیت کئی اداروں نے فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا
جج نے سماعت کے دوران کہا کہ حکومت فیصلہ واپس لے رہی ہے

امریکی حکومت نے لاک ڈاون کے دوران غیرملکی طلبا کو ملک سے نکلنے کا کہا تھا




جولائی 13

سنینٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس  

ملک میں کورونا کا گراف مسلسل نیچے آرہا ہے ۔۔ چوبیس گھنٹے میں صرف دو ہزار سات سو انہتر کیسز رپورٹ ہوئے ۔۔ مزید انہتر افراد کی ہلاکت کے بعد اموات پانچ ہزار دو سو چھیاسٹھ ہوگئیں 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی میں روزمرہ کی ضروری اشیاء میں شامل دودھ کی قیمت میں یک دم 10 روپے کا اضافہ کردیا گیا۔
کمشنر کراچی کے کریک ڈاؤن کے باوجود شہر میں بیشتر جگہوں پر دودھ 120 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔



جولائی 12
وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کیخلاف اثاثہ جات کیس میں اہم پیشرفت ہوئی جس میں محکمہ ریونیو پنڈی نے ریکارڈ نیب کے حوالے کر دیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


شمالی وزیرستان میں آپریشن، 4 فوجی جوان شہید، جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد بھی مارے گئے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اموات اور کیسز میں ٹھہراؤ، کورونا سے 156700 مریض صحت یاب، 86795 ایکٹیو کیسز، 2118 کی حالت تشویشناک، عالمی سطح پر اموات میں پاکستان کا 8 واں نمبر

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
امیتابھ بچن اہل خانہ سمیت کورونا وائرس کا شکار ہوگئے اسپتال میں داخل




جولائی 11



آڈیو لیک، اشتہاری ایجنسی سے کمیشن طے کرنے الزام، وزیراعلیٰ پختونخوا نے مشیر اطلاعات اجمل وزیر کو برطرف کردیا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے عذیر بلوچ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے روابط پرجے آئی ٹی منظر عام پر لانے کے بعد اب انکے ماضی کے قریبی ساتھی حبیب جان بلوچ کی ایک مبینہ ویڈیو جاری کردی، جس میں انہوں نے اہم انکشافات کیےہیں۔وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ ویڈیو سے زرداری اور قادر پٹیل پھر بے نقاب ہوگئے،جرم اور سیاست ساتھ ساتھ چلتے رہے۔مبینہ ویڈیو میں بظاہر ایک انٹرویو دیتے ہوئے حبیب جان بلوچ کا کہنا تھا کہ2012 کے آپریشن کے خاتمے کے بعد پیپلز پارٹی نے عزیر بلوچ سے ایک مرتبہ پھر رابطہ کیا اور 5 کروڑ روپے نقد دیئے۔ انہوں نے بتایا کہ پیسے ملنے کے بعد عزیر بلوچ دوبارہ پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے اور پیپلز پارٹی کے رہنما قائم علی شاہ، شرمیلا فاروقی اور فریال تالپور عزیر بلوچ سے ملاقات کے لیے ان کے پاس گئے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اینکر مرید عباس قتل کیس کی  سماعت    
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی ۔۔پی ٹی آئی کا کے الیکٹرک کے دفتر کے باہر دھرنا چھٹے روز بھی جاری 
کل سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی اسد عمر کا خطاب

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جماعت اسلامی کا کے الیکٹرک کے خلاف شارع فیصل پر احتجاج ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملک بھر میں چوبیس گھنٹے میں مزید 65اموات کے بعد جان سے جانے والوں کی تعداد پانچ ہزار ایک سوتئیس ہوگئی۔۔
مریضوں کی تعداد دو لاکھ چھیالیس ہزار تین سو اکیاون تک جاپہنچی 


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جولائی 10


عالمی سطح پرکوروناکےوارجاری،مزیدپانچ ہزارافرادہلاک
دنیابھرمیں کوروناسے ہلاکتوں کی تعداد 5لاکھ 57ہزار334ہوگئی
دنیابھرکے مزید دولاکھ19ہزار586افرادمیں وائرس کی تؔصدیق
عالمی سطح پرکورونامتاثرین کی تعدادایک کروڑ23لاکھ86ہزار274ہوگئی
امریکامیں ایک ہی دن میں مزید61ہزار67افرادکورونامیں مبتلاہوگئے
امریکامیں کوروناکے مریضوں کی تعداد32لاکھ 19ہزار999ہوگئی
بھارت میں 24گھنٹے کےدوران کوروناکے25ہزار790مریض سامنے آگئے
بھارت میں وبامتاثرین کاہندسہ سات لاکھ 94ہزار842تک پہنچ گیا
.............
ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران پچھتر افراد لقمہ اجل بن گئے ۔۔
ملک بھر میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد پانچ ہزار اٹھاون ہوگئی ۔۔
جبکہ مریضوں کی تعداد دو لاکھ تینتالیس ہزار پانچ سو ننانوے تک جاپہنچی 

..........
ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے استنبول کی تاریخی اہمیت کی حامل عمارت آیا صوفیہ کو مسجد میں تبدیل کرنے کے صدارتی حکم نامے پر دستخط کر دیے ہیں۔
ترکی کے صدر کی طرف سے یہ صدارتی حکم نامہ جمعے کو ہی ترکی کے ایک عدالت کے اس فیصلے کے بعد جاری کیا گیا ہے جس میں آیا صوفیہ کی عمارت کی میوزیم کی حیثیت کو ختم کر دیا گیا تھا۔یہ عمارت جو ڈیڑھ ہزار سال پہلے ایک کلیسیا کے طور پر تعمیر کی گئی تھی، اس کی حیثیت کو بدلنے کا فیصلہ تنازع کا باعث رہا ہے۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔
جولائی 09
ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد  4983 تک پہنچ گئی 
ملک میں 24 گھنٹے کے دوران  کورونا کے 3359 نئے کیسز سامنے آگئے 
ملک بھر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 40 ہزار 848 ہوگئی
...........................

دنیا بھرمیں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1کروڑ21لاکھ62 ہزار680ہوگئی
دنیا بھرمیں کورونا سے اموات کی تعداد5لاکھ51ہزار976 ہوگئی

دنیا بھرمیں کورونا کے 70لاکھ 29ہزار 521مریض صحت یاب ہوچکے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


تعلیمی ادارے حفاظتی انتظامات کیساتھ 15ستمبر سے کھولنے کا اعلان 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 کراچی ، جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے زیر اہتمام سیاسی مذہبی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 





۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جولائی 08



120 نئی احتساب عدالتیں، قانون کے مطابق فیصلہ30 دن میں ہونا چاہئے، موجودہ رفتار سے زیرالتوا 1226 ریفرنس نمٹانے میں ایک صدی لگ جائے گی، چیف جسٹس



دنیا بھرمیں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1کروڑ19لاکھ48 ہزار244ہوگئی
دنیا بھرمیں کورونا سے اموات کی تعداد5لاکھ46ہزار547 ہوگئی

دنیا بھرمیں کورونا کے 68لاکھ 49ہزار 76مریض صحت یاب ہوچکے

........................
کراچی میں بارش سے 8 افراد جاں بحق
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

انگلینڈ، ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلے ٹیسٹ کا آغاز، پہلے دن کا کھیل بارش کی نزر

کورونا وبا کے باعث 109 روز بعد کرکٹ کا اغاز 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پی آئی اے کے 34پائلٹوں کے لائسنس معطل کردیئے گئےہیں، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔



جولائی 07



وفاقی کابینہ کا اجلاس 


وفاقی کابینہ، پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کی توثیق، ڈرگ پالیسی، منی لانڈرنگ ایکٹ میں ترامیم منظور، ارشد ملک ریٹائرمنٹ کے بعد بھی PIA کے سربراہ رہیں گے، 28 پائلٹس برطرف

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


انسداد دہشت گردی کی عدالت نے  تاجر کے اغواء برائے تاوان اور قتل کیس میں عذیر بلوچ  فرد جرم عائد کردی

ہے ۔۔ ملزم نے صحت جرم سے انکار کردیا

پی ٹی رہنماوں کا کے الیکٹرک کے دفتر کے باہر دھرنا دوسرے روز بھی جاری 
مہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ آفاق احمد نے نثار مورائی کی جے آئی ٹی رپورٹ میں ذوالفقار مرزا سے دو بار رقم  لینے  کے الزامات مسترد کر دیے۔ انہوں نے سپریم کورٹ سے ازخود نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا۔

کراچی میں آفاق احمد پریس کانفرنس  
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حتساب عدالت میں  پارک لین ریفرنسز میں سابق صدرآصف علی زرداری پرفرد جرم کی کارروائی 

کی سماعت 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 


قومی ایئرلائن کے 34پائلٹوں کے لائسنس معطل


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دنیا بھرمیں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1کروڑ17لاکھ32 ہزار996ہوگئی
دنیا بھرمیں کورونا سے اموات کی تعداد5لاکھ40ہزار137 ہوگئی

دنیا بھرمیں کورونا کے 66لاکھ 37ہزار 243مریض صحت یاب ہوچکے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

امریکامیں زیرتعلیم ایسےتمام غیرملکی طلبہ کوملک چھوڑناپڑےگاجن کی کلاسیں آن لائن ہوں گی
طلبہ ٹرانسفرکرالیں یاخودہی ملک چھوڑدیں ورنہ جبراًملک بدرکیاجائےگا،امریکی حکام
امریکی اقدام کااطلاق ایف ون اورایم ون ویزارکھنےوالوں پرہوگا
پچھلےبرس38لاکھ سےزائدایف اورساڑھے9ہزارایم ویزےجاری کیےگئےتھے
ہارورڈاوریوسی ایل اےنےموسم خزاں میں زیادہ ترکلاسیں آن لائن کرنےکااعلان کردیا

تعلیمی ادارے موسم خزاں میں کھول دیےجائیں،امریکی صدر

جولائی 6
جعلی بینک اکاؤنٹس کیس، سابق صدر آصف زرداری پر ایک بار پھر فرد جرم عائد نہ ہوسکی جس کے باعث عدالت نے اب ویڈیو لنک کے ذریعے  جولائی کو فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کردی۔ا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سندھ حکومت نے لیاری  امن کمیٹی کے سربراہ عزیربلوچ ۔۔ بلدیہ فیکٹری میں آتشزدگی کے واقعے اورسابق چیئرمین فشر مین کوآپریٹو سوسائٹی نثار مورائی کی جے آئی ٹی رپورٹس پبلک کردیں ۔۔ عزیربلوچ نے ایک سواٹھانوے افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ۔۔۔مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے روبرو نثار مورائی نےذوالفقار مرزا۔۔۔عزیر بلوچ اورآفاق احمد سے تعلقات کادعویٰ کیا۔۔۔اعلیٰ افسروں سمیت اسی افراد کو گھوسٹ ملازم بھرتی کرنے کا انکشاف بھی سامنے آیا ہے

۔۔۔۔۔
کراچی میں ایک گھنٹہ بارش کے باعث گرمی کی شدت میں کمی 
6 افراد جاں بحق ہوئے 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پی ٹی آئی رہنماوں کا کے الیکٹرک کے دفتر کے باہر د
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملک میں کورونا کیسز میں نمایاں کمی آنے لگی ۔۔ مریض ایک لاکھ سے کم رہ گئے ۔۔ شفاء پانے والے ایک لاکھ اکتیس ہزار سے بھی بڑھ گئے ۔۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید پچاس اموات ریکارڈ کی گئیں
ملک بھر میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 95 ہزار 407  رہ گئی


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عالمی وبانے مزید تین ہزار تین سوچھتیس افراد کوجان سے محروم کرنے کےساتھ مزیدایک لاکھ چھہترہزار چارسوچھیانوے کواپنی لپیٹ میں بھی لے لیا۔۔ڈبلیوایچ او کےاعدادوشمار کے مطابق دنیابھرمیں کوروناسے اموات کی تعداد پانچ لاکھ چھتیس ہزار سات سوبیس اور متاثرین کاہندسہ ایک کروڑ پندرہ لاکھ پچپن ہزار پانچ سوپندرہ تک پہنچ چکاہے۔



جولائی05 



کراچی میں آج رات سے گرج چمک کیساتھ بارش کا الرٹ جاری

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

دنیابھرمیں کورونانے مزید4271افراد کی جان لے لی،ڈبلیوایچ او

دنیابھرمیں کوروناسے اموات کی تعداد5لاکھ33ہزار384ہوگئی،ڈبلیوایچ او

24گھنٹے کےدوران مزیدایک لاکھ 88ہزار238افرادمیں کوروناکی تصدیق،ڈبلیوایچ او

دنیابھرمیں کوروناوائرس کےمریضوں کی تعدادایک کروڑ13لاکھ78ہزار918تک پہنچ گئی




جولائی 04

تیسری چیئرپرسن نوشین جاوید فارغ، جاوید غنی نئے چیئرمین ایف بی آرمقرر.


ملک میں کورونا کیسز اور اموات میں مسلسل کمی
کورونا سےچوبیس گھنٹے میں 68زندگیاں ختم، اموات 4619ہوگئیں
کورونا کےمزید3387کیسزرپورٹ، تعداد 2لاکھ 25ہزار 283ہوگئی
.....................

دنیا بھرمیں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1کروڑ11لاکھ90ہزار680ہوگئیں
دنیا بھرمیں کورونا سے اموات کی تعداد5لاکھ29ہزار113 ہوگئیں

دنیا بھرمیں کورونا کے 62لاکھ 97ہزار911مریض صحت یاب ہوچکے


جولائی 03




۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

دنیابھرمیں کوروناسے ہلاکتوں کی تعداد5لاکھ 23ہزار947ہوگئی

امریکامیں ہلاکتوں کاہندسہ ایک لاکھ 31ہزار485تک پہنچ گیا

برازیل میں پندرہ لاکھ ایک ہزار353متاثر،اموات کی تعداد61990ہوگئی

.................
ملک بھرمیں کوروناکیسز کی تعداد 2 لاکھ 21ہزار896ہوگئی،این سی او سی
 ملک بھرمیں کورونا کے4 ہزار87نئےکیسزرپورٹ ہوئے،نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر
 ملک بھرمیں کوروناسےجاں بحق افرادکی تعداد4ہزار551ہوگئی،این سی او سی
.............

جج ویڈیو اسکینڈل کے مرکزی کردار ارشد ملک برطرف، لاہور ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی کا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر فیصلہ

................
کراچی سے لاہور جانے والی شاہ حسین ایکسپریس فاروق آباد کے مقام پر پھاٹک کراس کرنے والی وین سے ٹکرا گئی وین میں سوار سکھ خاندان کے 22 افراد 
جاں بحق 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گینگ وار سرغنہ عزیربلوچ اور ایم کیوایم لندن کے رابطوں کا انکشاف ہوا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ عزیر بلوچ سے کی گئی مشترکہ تحقیقات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے عزیربلوچ نے شیرشاہ کباڑی مارکیٹ کو لسانی بنیادوں پرخون میں نہلایا ۔۔۔۔۔۔۔  کراچی میں ایک سواٹھانوے افراد کے قتل کااعتراف بھی کیا ۔۔ ارشدپپو کومارنے کیلئے پولیس انسپکٹرز کااستعمال کیا ۔۔ ملزم  ٹی پی او اور ایس ایچ اوز بھی مرضی کے لگواتا رہا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کےالیکٹرک صارفین کیلئے بجلی ٹیرف میں 2 روپے 89 پیسے تک اضافے کی منظوری دی گئی



July 02
سندھ حکومت نے کراچی کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن ختم 
کرنے کا فیصلہ جہاں کورونا وائرس کے کیسسز بڑھے وہاں لاک ڈاون کیا جائے گا 
کمشنر کراچی نے ڈان نیوز کو بتایا کہ  آئندہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے لیے ہیلتھ ایڈوائزری کی بنیاد پر عمل کیا جائے گا  اسمارٹ لاک ڈاؤن کی مدت میں فوری توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے  جہاں ضرورت ہوئی یا کورونا وائرس کے کیسسز بڑھے تو وہاں لاک ڈاون کا فیصلہ کریں گے کراچی کی 39 سے زائد یوسیز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی مدت آج رات 12 بجے ختم ہوگی ترجمان کمشنر کراچی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہاں کیسسز بڑھے وہاں کے ڈپٹی کمشنرز لاک ڈاون کے حوالے سے ٹوٹیفکیشن جاری کریں گے
...................
آرمی چیف نے کراچی آمد پر کورہیڈکوارٹرز اور رینجرز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ۔۔۔ جنرل قمرجاوید باجوہ کو سیکیورٹی صورتحال اور آپریشنل امور پر بریفنگ دی گئی ۔۔۔ آرمی چیف نے اسٹاک ایکس چینج حملے کو ناکام بنانے پر قانون نافذ کرنےوالے اداروں کو خراج تحسین پیش کیا 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ کے زخائر سترہ اعشاریہ ستانوے  ارب ڈالر ہوگئے ہیں ۔۔۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق چھبیس  جون تک مرکزی بینک کو دو ارب چار  کروڑ ساٹھ  لاکھ ڈالر موصول ہوئے جس میں عالمی بینک سے ستر کروڑ کروڑ ڈالر  اور  ایشیائی ترقیاتی بینک سےپچاس کروڑ ڈالر  شامل ہیں ۔۔۔رواں ہفتے حکومت چین سے ایک ارب ڈالر کا قرض بھی ملا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اینکر مرید عباس قتل کیس کی سماعت  
ملزم عادل زمان ضمانت پر رہائی کے باوجود پیش نہ ہوا

عدالت نے جیل حکام سے رپورٹ طلب کرلی

ملزم عادل زمان کہاں ہے، تفصیلات پیش کی جائیں، عدالت کا جیل حکام کو حکم

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 11 جولائی تک ملتوی کردی 

مدعی مقدمہ زارا عباس کے وکیل کا ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت پر عدم اعتماد کا اظہار
مقدمہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نمبر 10 کی عدالت سے عدالت نمبر 4  منتقل کرنے کے لئے درخواست دائر
سیشن جج ساوتھ نے فریقین کو 7 جولائی کے لیے نوٹس جاری کردیے
عدالت نے ایڈیشنل اینڈ سیشن جج ساوتھ نمبر 10 اور ملزم سے جواب طلب کرلیا
..............
ملک میں کورونا نے مزید 78 افراد کی جانیں لے لیں، این سی او سی
ملک میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 4 ہزار 473 ہوگئی

ملک بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 17 ہزار 809 ہوگئی
.................
دنیا بھرمیں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1کروڑ8لاکھ1ہزار841ہوگئیں
دنیا بھرمیں کورونا سے اموات کی تعداد5لاکھ18ہزار843 ہوگئیں

دنیا بھرمیں کورونا کے 59لاکھ 38ہزار530مریض صحت یاب ہوچکے
................
کابینہ کی نجکاری کمیٹی نے امریکا میں پی آئی اے کے ملکیتی روز ویلٹ ہوٹل کی نجکا ری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہےجبکہ نیو یارک کی ٹاسک فورس کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا بھی فیصلہ کیا اور نجکاری کمیشن کو ہدایت کی ہےکہ ہوٹل کے لیے فنانشل ایڈوائزر تعینات کیا جائے





یکم جولائی 

وفاقی کابینہ کا اجلاس 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شہباز شریف اور حمزہ شریف کے خلاف  نیب لاہور میں سماعت 
شہباز شریف کی استشنی کی درخواست منظور\
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملک بھر میں24 گھنٹے کے دوران کورونانے 91زندگیاں نگل لیں
4 ہزار 133نئے کیسز کے بعد متاثرین کی تعداد2 لاکھ سے تجاوز کرگئی 
مرنے والوں کی تعداد چار ہزار تین سو پچیانوے تک پہنچ گئی 

........................
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک کروڑ ساڑھے چار لاکھ سے تجاوز کر گئی جبکہ پانچ لاکھ دس ہزار سے زیادہ افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔ اس بیماری سے پانچ لاکھ ستر ہزار سے زائد افراد صحت یاب ہوگئے ہیں
.............


سندھ، اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 15جولائی تک توسیع

نوٹیفیکیشن کے مطابق سندھ میں شادی ہال ۔۔۔ تعلیمی ادارے اور ریسٹورنٹ بدستور بند رہیں گے ۔۔۔ دکانیں شام سات بجے تک کھولی جا سکیں گی۔۔۔ ہوم ڈیلیوری رات گیارہ بجے تک کی جا سکے گی ۔۔۔
...................
 امریکی صدر کے منصوبے ڈیل آف سنچری کو لیکر مغربی کنارے کے فلسطینی عالمی عدالت پہنچ گئے جہاں امریکی صدر، نیتن یاہو، پومپیو، ٹرمپ کے داماد کیخلاف کارروائی کی درخواست کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم پر مغربی کنارے کے انضمام کیلئے دبائو برقرار ہے اور وہ آج اس کا اعلان کرتے ہیں یا نہیں، دوسری جانب اسرائیل کے نائب وزیراعظم نے انضمام کے معاملے پر صبر سے کام لینے کی تجویز دی ہے۔
.............
سونے کی قیمت میں فی تولہ 100روپے کااضافہ ہو گیا تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2ڈالرکی کمی سے1770ڈالر فی اونس ہو گئی جبکہ مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 100 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 4500روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 86روپے کے اضافے سے 89ہزار592روپے ہوگئی 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


لیفٹننٹ جنرل نگار جوہر پاک فوج کی پہلی خاتون سرجن جنرل
مقرر
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پی ٹی اے کے مطابق معاشرے کے مختلف طبقات کی جانب سے آن لائن گیم پلیئرز ان نون بیٹل گراؤنڈز (پب جی) کے خلاف متعدد شکایات کو مد نظر رکھتے ہوئے گیم پر عارضی طور پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

July 2020 جولائی دو ہزار بیس کی اہم خبریں July 2020 جولائی دو ہزار بیس کی اہم خبریں Reviewed by News Archive to Date on June 30, 2020 Rating: 5

No comments