Plane Crash History




22 مئی2020

کراچی ائرپورٹ کے قریب ابادی پر مسافر طیارہ گر کر تباہ
کراچی ایئر پورٹ کے جناح ٹرمینل سے محض چند کلومیٹر پہلے ملیر ماڈل کالونی کے قریب جناح گارڈن کی آبادی پر گر گیا
جہاز میں عملے سمیت 99 مسافر سوار تھے 
حادثے میں 97 افراد جاں بحق ہوئے  

طیارہ کراچی سے لاہور آرہا تھا 
طیارہ حادثہ میں  دو مسافر معجزانہ طور پر بچ گئے ہیں ، زندہ بچ جانے والے مسافروں میں بینک آف پنجاب کے صدر ظفر محمود اور محمد زبیر شامل ہیں


پاکستان میں گزشتہ اہم پیش آنے والے فضائی حادثات کی تفصیل 

30 جولائی 2019

 پاک فوج کا طیارہ راولپنڈی کے علاقے موہڑہ کالو میں گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں 2 فوجی افسران سمیت عملے کے 5 افراد بھی شامل تھے۔

07 دسمبر 2016


چترال سے اسلام آباد سے آنے والے پی آئی اے کا اے ٹی آر مسافر طیارہ  پی کے 661جس میں جنید جمشید سمیت 42 مسافر سوار تھے انجن کی خرابی کے باعث حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تمام مسافر جاں بحق ہوگئے

20 اپریل 2012

  نجی ایئر لائن بھوجا ایئر لائن کی پرواز لوئی بھیر کے قریب گر کر تباہ ہوئی تھی، اس میں 127 افراد سوار تھے۔

28 2010نومبر

    چھوٹا طیارہ کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں  گر کر تباہ ہوا حادثے میں بارہ افراد جاں بحق ہوئے 

28  جولائی 2010
پاکستان کی فضائی تاریخ کا سب سے جان لیوا حادثہ بھی اسلام آباد کے قریب  نجی ایئر لائن ایئر بلیو کی پرواز مارگلہ کی پہاڑیوں سے جا ٹکرائی تھی اس میں 152 افراد سوار تھے۔

20 فروری2003
 کوہاٹ شہر کے قریب پاک فضائیہ ک  طیارہ پہاڑ سے ٹکرانے سے تباہ ہوا حادثے میں پاک فضائیہ کے سربراہ مصحف علی میر اور ان کی اہلیہ سمیت سترہ افراد  جاں بحق ہوئے 

17 اگست 1988

سی ون تھرٹی طیارہ بہاولپور کے قریب گر کر تباہ ہوا  حادثے میں 
اس وقت کے صدر اور فوجی آمر جنرل ضیا الحق سمیت 30 اہم شخصیات اور فوجی افسران کی موت کا سبب بنا۔




Plane Crash History Plane Crash History Reviewed by News Archive to Date on May 22, 2020 Rating: 5

No comments