Imran Khan Visit Karachi TImeline



وزیراعظم 
عمران خان
 کے کراچی کے دوروں کی تفصیل : 

16 ستمبر 2018
وزیراعظم عمران خان کا کراچی کا پہلا دورہ  مزار قائد 
پر حاضری دی گورنر ہاوس میں امن وامان ترقیاتی  منصوبوں  سے متعلق اجلاس کی صدارت کی 
کراچی میں جاری ٓاپریشن کے بارے میں بریفنگ دی گئی
وفاق سندھ کی مکمل مدد کرے گا
کراچی کے لیے نئے ماسٹر پلان کا اعلان ، کراچی بہت پیچھے رہ گیا کچرا صاف روشنیاں واپس لائیں گے ، گرین لائن اور کے فو منصوبے فورا مکمل کیے جائیں ، وزیراعظم عمران خان
کراچی میں پیدا ہونے والے افغان و بنگالی بچوں کو شناختی کارڈ دینگے ، وزیراعظم

09 دسمبر 2018

وزیراعظم عمران خان  کا کراچی کادوسرا دورہ وزیراعلی سندھ سے ملاقات
کاروبار سرمایہ کاری کو فروغ اور تحفظ مارکیٹ میں استحکام لانا چاہتے ہیں 
بیرونی سرمایہ کاری سے کراچی کا مثبت امیج اجاگر ہوگا
معاشی پالیسی  میں تاجروں کی تجاویز شامل کریں گے
وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات میں اندرون سندھ امن وامان کےمعاملات پرتشویش کااظہارکیاہے۔۔

30 مارچ 2019
وزیراعظم کا کراچی کا تیسرا دورہ 
وزیراعظم نے کراچی پیکج کی منظوری دے دی
وزیراعظم نے162ارب روپے کے کراچی پیکج کی منظوری دےدی
وزیر اعظم نے کراچی کا نیا ماسٹر پلان بنانے کاحکم دے دیا
باغ ابن قاسم کا افتتاح کیا

سندھ حکومت کے کسی نمائندے سےملاقات نہیں کی 
وزیراعلی سندھ کو مدعو نہیں کیا گیا

24 مئی 2019

وزیراعظم عمران خان سے کراچی میں تاجر برادری اور سیاسی جماعتوں کے وفد نے ملاقات کی۔۔۔وزیراعظم نے سندھ میں مزید صوبے بنانے کی تمام ترتجاویزردکرڈالیں۔۔۔ وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت سندھ میں نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کے اجراء سے متعلق اجلاس ہوا۔۔۔ سندھ کے بڑے شہروں میں کم آمدنی والے افراد کے لئے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت مختلف منصوبے شروع کرنے پرغورہوا
شوکت خاتم اسپتال کی فنڈ ریزنگ تقریب میں شرکت کی 

اس دورے میں سندھ حکومت کے کسی نمائندے سے ملاقات نہ ہوسکی 

وزیراعلی سندھ بلاول بھٹو کے ہمراہ علی محمد خان مہر کے انتقال پر اظہار افسوس کیلئے خان گڑھ پہنچ گئے 
10جولائی 19

وزیراعظم  ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے جہاں انہوں نے تاجروں سے ملاقات کی اور ملکی معاشی صورتحال سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان اپنی معاشی ٹیم کے ہمراہ ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے ہیں، وفاقی وزراء علی زیدی، حماد اظہر، فیصل واوڈا سمیت مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، ڈاکٹر عشرت حسین اور چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
وزیراعظم عمران خان سے گورنر ہاؤس میں تاجروں اور آٹوموٹوو سیکٹر کے وفد نے ملاقات کی جس میں سراج قاسم تیلی، جنید اسماعیل مکدہ، زبیر موتی والا اوردیگر بھی موجود تھے جب کہ حکومتی ٹیم سے گورنر سندھ عمران اسماعیل، چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ سید زبیر حیدر گیلانی، گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر، مشیر اصلاحات عشرت حسین، چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر، وزیر بحری امور علی زیدی اور وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا بھی موجود تھے۔
اس موقع پر تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میرے آنے کا مقصد یہی ہے کہ آپ کے مسائل حل کروں، میری پوری معاشی ٹیم یہاں موجود ہے تاکہ مسائل کا فوری حل نکالا جائے، ہماری اولین ترجیح غربت کا خاتمہ اور معاشی عمل کو تیز کرنا ہے جس میں آپ کی مدد چاہیے، کاروباری برادری پارٹنر بن کر حکومت کے ساتھ کام کرے۔
وزیراعظم عمران خان  نے تاجر و صنعت کار برادری پر واضح کردیا کہ  ملکی معیشت پرانے طریقہ کار پر نہیں چلائی جاسکتی۔  پچاس ہزار سے زائد کی خرید و فروخت کے لئے شناختی کارڈ کی شرط ختم  نہیں ہوگی۔مشیر خزانہ  کا کہنا ہے ٹیکسٹائل کی مقامی صنعت پر ٹیکس دینا ہوگا۔ ایکسپورٹ کو  صفر ٹیکس کرنے پر بات ہوسکتی ہے
سندھ حکومت کے کسی نمائندے سےملاقات نہیں کی 
وزیراعلی سندھ ایران کے دورے پر زیارت کے لیے روانہ ہوگئے 
وزیراعظم  کی تاجروں سے ملاقات بے نتیجہ رہی 13 جولائی کو ہڑتال کا اعلان کردیا
وزیراعظم نے تاجروں کو مزاکرات کے لیے اسلام آباد طلب کرلیا 




21 اکتوبر 2019

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے وفاقی وزیر اعظم سواتی، خسرو بختیار، فیصل واوڈا، معاون خصوصی ندیم بابر، اسد عمر بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود تھے ۔ وزیراعظم عمران خان گورنر ہاؤس میں پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے اجلاس کی صدارت کی ، جی ڈی اے اور ایم کیو ایم ارکان اسمبلی وزیراعظم سے ملاقاتیں کیں ۔ وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس کے دوران وفاق کے زیر انتظام کراچی میں جاری منصوبوں پر پیشرفت رپورٹ پیش کی گئی  اور وزیراعظم کو کراچی پیکج کے تحت تجویز کردہ اسکیمز کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا تاہم اس دورے پر بھی سندھ حکومت کو نظر انداز کیا گیا ۔ وزیراعظم عمران خان  نے بلوچستان کے شہرحب میں پاور پلانٹ کا افتتاح کیا


27 دسمبر
وزیر اعظم عمران خان آج کراچی کا ساتواں دورہ کریں گے جہاں وہ کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر وزیراعظم کو ایس آئی ڈی سی ایل بریفنگ دے گی عمران خان  کی پارٹی اور ارکان صوبائی و قومی اسمبلی  سمیت ملاقات کریں گے اور اسٹاک ایکسچینج کے حوالے سے ایک تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہونگے



27 جنوری 
2020
وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے 
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی وزیراعظم کی گورنر ہائوس میں ملاقات
سندھ کے نئے آئی جی کے لیے مشاورت کی گئی 

وزیراعظم نے کامیاب نوجوان پروگرام کا آغاز کیا 

وزیرِ اعظم عمران خان سے کراچی میں ممتاز کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات
وزیر اعظم عمران خان کی کنگری ہاؤس کراچی میں پیر پگاڑا سے ملاقات


وزیر اعظم عمران خان کی کرونا وائرس کے  پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر پیشگی حفاظتی اقدامات اور مربوط حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایت

07 مارچ2020
 وزیراعظم  نے کراچی کا  دورہ موسم کی خرابی کے منسوخ کردیا  

جون 17
وزیراعظم  عمران خان دو  روزہ دورہ پر کراچی پہنچے 
گورنر ہاؤس میں کووڈ نائنٹین کے موبائل اسپتال کا افتتا ح کیا  
گورنر ہاؤس کراچی میں وزیراعظم عمران خان سے پی ٹی آئی کے ارکان سندھ  اسمبلی اور اتحادی جماعتوں کے وفود نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔۔ 
وزیراعظم ایک لاڑکانہ کے دورے روانہ ہوگئے 

بہترین بلدیاتی نظام لارہے ہیں، 18ویں ترمیم نے وزیراعلیٰ کو آمر بنادیا، NFC  ایوارڈ ناقابل عمل ہے، وزیراعظم عمران خان کا لاڑکا نہ میں خطاب 

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سندھ نے پوچھے بغیرلاک ڈاؤن کیا۔۔۔دوسرے صوبوں کو بھی ایسا کرنا پڑا ۔۔۔ کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے بلاول کو لاک ڈاؤن سے لاعلم قرار دے دیا




ستمبر 05
وزیراعظم نے کراچی کےلیے گیارہ سو ارب روپے کے تاریخی پیکج کا اعلان کردیا ۔۔۔ پیکیج میں  کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ ۔۔ سڑکوں کی مرمت اور پینے کے پانی کا میگا پراجیکٹ ۔۔ کے فور ۔۔۔ بھی شامل ہے ۔۔۔۔  نالوں کی صفائی وفاقی حکومت کی ذمے داری ہوگی ۔۔۔ مکینوں کو متبادل رہائش سندھ حکومت دے گی ۔۔۔ سیوریج اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کیاجائے گا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تمام ترقیاتی کاموں کی نگرانی کے لیے پی سی آئی سی کے نام سے کمیٹی قائم کی گئی ہے۔۔۔


Imran Khan Visit Karachi TImeline Imran Khan Visit Karachi TImeline Reviewed by News Archive to Date on June 28, 2019 Rating: 5

No comments