Imran Khan International Tours





وزیراعظم عمران خان کے غیرملکی دورے 
18 ستمبر 2018
،وزیراعظم عمران خان وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے عمران خان کے لیے خصوصی طور پر خانہ کعبہ کا دروازہ کھولا گیا
 وزیراعظم سعودی عرب سے متحدہ عرب امارت پہنچے  
وزیراعظم عمران خان نے ابوظبی میں متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی ہے،
 20 ستمبر
،وزیراعظم عمران خان نے ابوظبی میں متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی ہے، جس میں یو اے ای کے نائب وزیر اعظم، وزیر داخلہ اور وزیر خارجہ بھی موجود تھے

22 اکتوبر 2018
وزیراعظم عمران خان سرمایہ کانفرنس میں شرکت کے لیے  سعودی عرب پہنچ گئے  



 بارہ ارب ڈالر کا سعودی پیکج ، 1 سال کے لیے 3 ارب ڈالر پاکستان کے اکاونٹ میں رکھے جائیں گے ، 3 سال میں 9 ارب ڈالر کا ادھار تیل بھی دیا جائے گا، 8 کروڑ ڈیم فنڈ کے لیے بھی مل گئے   


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

01 نومبر


وزیراعظم عمران خان وفاقی وزرا کے ہمراہ چین کے دورے پر پہنچ گئے 
چائینہ انٹرنیشنل ایکسپو میں شرکت کی  


.............



وزیراعظم عمران خان کی بیجنگ میں چینی صدر شی جن پنگ سے
 ملاقات 

نومبر20
 2018
وزیراعظم عمران خان ملیشیا کے دورے پر پہنچ گئے
وزیر اعظم عمران خان کے دورۂ ملائیشیا کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا، پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان دفاع، تعلیم، سیاحت، کرپشن کے خاتمے اور دیگر امور میں تعاون پر اتفاق ہوا


03 جنوری 2019
وزیراعظم عمران خان کا ترکی کا دورہ

21 جنوری 2019
وزیراعظم عمران خان  دو روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے
 10 فروری
وزیراعظم عمران خان کی دبئی میں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹین لیگارڈ سے ملاقات


21 اپریل 2019
عمران خان دوروزہ دورے پر ایران پہنچ گئے
28 اپریل 2019
وزیراعظم چین کے دورے پر پہنچ گئے 
 دوسری بیلٹ اینڈ روڈ کانفرنس میں شرکت 

 مئی31
 2019
وزیر اعظم عمران خان کا سعودی عرب میں اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب

عمران خان کی افغان اور مصری صدور سے ملاقاتیں، مشترکہ دلچسپی کے امور پر بات چیت

13 جون 2019
وزیراعظم عمران خان شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کےلیے بشکیک پہنچ گئے، 
وزیراعظم کی کرغستان چین اور روس کے صدر سے ملاقات نریندر مودی سے مصافحہ کیا 


20 جولائی 2019


وزیراعظم عمران خان کا آرمی چیف جنرل قمر باجوہ اور دیگر اعلی حکام کے ہمراہ امریکا کا دورہ 
 وزیراعظم عمران خان نے واشنگٹن کے کیپیٹل ارینا میں جلسے سے خطاب 
کیا 
طاقتور کا احتساب شروع ہوگیا ، میرٹ آچکا، پاکستان اب آگے ہی جائے گا،
واپس آکر نواز شریف کے کمرے سے اے سی اور ٹی وی نکلوانگا،
وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان ٹیم کو ٹھیک کرنے کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ  ورلڈکپ کے بعد اب پاکستان ٹیم کو ٹھیک کرنے لگا ہوں۔ اگلے ورلڈکپ میں بہترین ٹیم لے کر آئیں گے۔
وزیراعظم عمران خان امریکا میں پاکستانی  کمیونٹی سے خطاب
10ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی


22جولائی

 
وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان وائٹ ہاؤس میں ملاقات
صدر ٹرمپ نے افغان امن عمل میں پاکستان کے اولین اقدامات کو سراہا،انہوں نے عسکریت پسندوں اور دہشت گردوں کے خلاف پاکستان کی کارروائی کا اعتراف کیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت اور پاکستان کے درمیان مسئلہ کشمیر کے دیرینہ تنازع کو حل کرنے کیلئے ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہاہے کہ انڈین وزیر اعظم نریندر مودی بھی کشمیر پر ثالثی سے متعلق ان سے بات کرچکے ہیں‘ مسئلہ کشمیر پر ثالث کا کرداراداکرنے کو تیار ہوں‘افغان مسئلہ ایک ہفتے میں حل کرسکتاہوں مگر اس کیلئے ایک کروڑ افراد مارنا پڑیں گے ‘میں ایسا نہیں کرنا چاہتا‘پاکستان کبھی جھوٹ نہیں بولتا ‘وہ افغانستان میں ہماری بہت مددکررہا ہے ‘پاکستان کی امداد تب بند ہوئی جب عمران خان وزیر اعظم نہیں تھے ‘اب عمران خان اقتدار میں ہیں اورانتہائی مقبول وزیراعظم ہیں ‘اب پاکستان کی امدادبحال ہوسکتی ہے‘دونوں ممالک کی باہمی تجارت میں 10سے 12 گنا اضافہ ہوسکتا ہے ‘اسلام آباد سے بہتر اقتصادی اورتجارتی تعلقات چاہتے ہیں‘پاکستان ایک عظیم ملک ہے اورپاکستانی عوام با صلاحیت ہیں
اس سوال پر کہ وہ پاکستان کا دورہ کب کریں گے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ انہیں تاحال عمران خان کی طرف سے دورے کی دعوت نہیں ملی لیکن میں پاکستان کا دورہ کرنا چاہوں گا۔ٹرمپ نے مزیدکہاکہ اب عمران خان چونکہ اقتدار میں ہے اس لئے تعاون کی صورت میں پاکستان کی مالی امداد بحال کی جاسکتی ہے ‘دونوں ممالک کی باہمی تجارت میں کئی گنا اضافہ ممکن ہے ‘اسلام آباد سے بہتر اقتصادی اورتجارتی تعلقات چاہتے ہیں جس سے دہشت گردی سے نمٹنے میں مددملے گی‘اس موقع پر عمران خان نےکہا کہ افغانستان کے مسئلہ کا حل صرف مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ میں نے سب سے پہلے یہ کہا تھا کہ افغانستان کا مسئلہ جنگ سے حل نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ میں صدر ٹرمپ کی تعریف کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے افغانستان میں مذاکرات کے ذریعے امن لانے کی کوششوں کے لیے زور لگایا‘طالبان کو افغان حکومت سے مذاکرات کرنے چاہئیں‘عمران خان نے مزید کہا کہ فوجی قیادت ہمارے ساتھ ہے ‘پاکستان امریکا سے جو وعدے کرے گا انہیں نبھائے گا‘ افغانستان کا واحد حل طالبان کے ساتھ امن معاہدہ ہے اور اس کے لیے بہت قریب پہنچ چکے ہیں ۔ عمران خان نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ آنے والے دنوں میں ہم طالبان کو افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار کر پائیں گے اور سیاسی حل نکل آئے گا۔عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان جلد امریکا کو دو یرغمالیوں کے بارے میں اچھی خبریں دے گا۔ صدر ٹرمپ نے شکیل آفریدی کے بارے میں کہا کہ وہ اس پر ملاقات میں بات کریں گے جبکہ عمران خان نے کہا کہ عافیہ صدیقی کے بارے میں بھی بات ہو گی۔افغانستان کے حوالے سے بات کرتےہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم پہلی مرتبہ اتنے قریب آئے ہیں اور صدر ٹرمپ سے اتفاق کرتا ہوں کہ افغانستان کے فوجی حل کے نتیجے میں انسانی جانوں کا ضیاع ہوگا۔اس سے قبلپیر کو وزیراعظم عمران خان جب وائٹ ہاؤس پہنچے تو صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے سے ان کے استقبال کے لئے موجود تھے۔ عمران خان اور ڈونلڈ ٹرمپ نے پرجوش مصافحہ کیا۔ دونوں رہنماؤں کے چہرے پر مسکراہٹ نمایاں تھی۔ وزیراعظم عمران خان قومی لباس شلوار قمیض زیب تن کئے ہوئے تھے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی وزیراعظم کے ہمراہ وائٹ ہاؤس پہنچے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

22، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم عمران خان کو کرکٹ بیٹ کا خصوصی تحفہ دیا۔
صدر ٹرمپ نے سابق امریکی صدر آئزن ہاور کی تصویر بھی تحفے میں دی، آئزن ہاور واحد امریکی صدر تھے جنہوں نے پاکستان میں ٹیسٹ میچ دیکھا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

22، ٹرمپ کی جانب سے کشمیر پر ثالثی پیشکش کی بھارت نے تردید کردی

بھارت کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے کبھی امریکی صدر کو مسئلہ کشمیر پر ثالث بننے کی درخواست نہیں کی،شملہ معاہدہ اور لاہور اعلامیے کی رو سے پاکستان اور بھارت تمام تر مسائل باہمی طور پر ہی حل کریں گے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
22، امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات بہت اچھی رہی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں میلانیا ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان سے آج وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات بہت اچھی رہی ہے۔امریکی خاتون اول نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

19 ستمبر
 وزیراعظم عمران خان کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان سے ملاقات ہوئی، جس میں‌ باہمی دلچسپی اوردوطرفہ امور پرتبادلہ خیال ہوا.

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کو مقبوضہ کشمیرکی صورت حال سے آگاہ کیا. اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے سعودی تیل تنصیبات پرحملے کی بھی شدید مذمت کی.
وزیراعظم عمران خان نے عمرے کی سعادت حا صل کی ۔ مکہ مکرمہ میں ان کے لئے خانہ کعبہ کا دروازہ خصوصی طور پر کھولا گیامسجد نبوی 
میں بھی حاضری دی

21 ستمبر
وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورہ مکمل کرکے  سعودی عرب سے امریکا پہنچے



23ستمبر
وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ٹرمپ سے  ملاقات 
کشمیر تنازع، کرفیو ختم کرائیں، عمران خان
مودی سے بات کرونگا ،  ثالثی کی پیش کش فریقین چاہیں تو مدد کرسکتا ہوں ناکام نہیں ہونگا  ، ہیوسٹن میں مودی نے جارحانہ زبان استعمال کی  وزیراعظم عمران خان پر اعتعما دہے ، مجھ سے پہلے امریکی قیادت نے پاکستان کے ساتھ برا سلوک کیا،  ،
پاکستان سے تجارت بڑھائیں گے
امریکی صدر
ایران سے ثالثی ٹرمپ نے عمران خان کی تجویز قبول کرلی 


،
27 ستمبر کو  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب 

27ستمبر
.................


کشمیر پر اب صلح کا نہیں کارروائی کا وقت ہے
پاکستان نے تمام انتہا پسند گروپ ختم کردیے
اقوام متحدہ اپنا مشن بھیج کر چیک کرالے
ایمان ہے الللہ کے سوا کوئی معبود نہیں
ہمارے پاس دو راستے ہیں  سرنڈر یا جنگ
بھارت نے کچھ کیا تو ہم آخر تک لڑیں گے
نتائج اندازے سے زیادہ ہونگے
عالمی برادری فوری طور پر کشمیر سے کرفیو اٹھوائے
وزیراعظم عمران خان کا  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب 
وزیراعظم نے ماحولیات، کرپشن ،اور اسلام فوبیا پرعالمی برادری کو توجہ دینے پر زور دیا
07 ستمبر
وزیراعظم عمران خان تین روزہ دورے پر چین پہنچے 

چین سی پیک پر توسیع کے لیے رضامند
سی پیک میں وزارتوں  کا عمل دخل روکنے کے لیےاتھارٹی قائم
آرمی چیف بھی ہمراہ موجود
چینی صدر اور وزیراعظم سے ملاقات کی ،
اہم معاہدوں پر دستخط ہوئے



13اکتوبر
پاکستان نے ایران اور سعودی عرب کے مابین جاری تنازعات کو حل کرنے کیلئے اسلام آباد میں اجلاس بلانے کی پیشکش کردی۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان دونوں ملکوں کے درمیان ثالث کا نہیں بلکہ سہولت کار کا کردار ادا کر رہا ہے، دونوں ملکوں میں دوستی اور ان کو قریب لانے کی کوششوں کا آغاز پاکستان کا اپنا فیصلہ ہے، کسی اور کے کہنے پر ایسا نہیں کررہے، دونوں ملکوں کے درمیان تنازع پیچیدہ معاملہ ہے لیکن اسے مذاکرات کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے۔


14 اکتوبر 2019
وزیراعظم عمران خان کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات ہوئی جس میں سعودی عرب اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کی راہ اختیار کرنے پر بات چیت ہوئی۔

وزیراعظم عمران خان  مختصر دورے پر ریاض پہنچے جہاں ان کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات ہوئی۔ ان کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، ڈی جی آئی ایس آئی، معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار عباس بخاری اور دیگر سینئر افسران شریک تھے۔
ملاقات میں دونوں رہنماوٴں نے دو طرفہ تعلقات، خطے میں امن و امان اور عالمی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے علاقائی امن و استحکام کی خاطر خطے میں اختلافات اور تنازعات کے سیاسی اور سفارت کاری کے ذریعے حل پر زور دیا  جب کہ وزیراعظم نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال اور بھارت کے پانچ اگست کے جابرانہ اقدام سے بھی آگاہ کیا۔

 دسمبر 15
عمران خان کے ایک روزہ دورہ سعودی عرب کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا‘ اعلامیے کے مطابق عمران خان نے دورے کے دوران سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی،
وزیر اعظم نے کہا کہ تنازعات بات چیت سےحل ہونے چاہئیں، پاکستان مشرق وسطیٰ میں تنازع کےحل میں مدد فراہم کرے گا‘ امن، ترقی اور خوشحالی کے لئے پاک سعودی عرب شراکت داری نہایت اہم ہے
وزیر اعظم نے او آئی سی میں کشمیر پر سعودی عرب کے سرگرم کردار کو سراہا، انہوں نے ولی عہد کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔

16 دسمبر
وزیراعظم بحرین کے دورے پر پہنچ گئے اعلی ترین سول اعزاز سے نوازا گیا





21 جنوری 
2020
وزیراعظم عمران خان کی عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لیے ڈیوس آمد ہونگے 
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات
بھارت سے معاملات حل کرائیں ، عمران خان ، مدد کے لیے تیار ہیں ، ٹرمپ
کشمیر پر ہونے والی پیش رفت بغور دیکھ رہے ہیں ، ثالثی پر تیار ہیں 
افغانسان مسئلہ بھی اہم ہے اسکا تعلق امریکا اور پاکستان سے ہے ، خوش قسمتی سے اس معاملے پرد ونوں ممالک ایک صفحے پر ہیں ، وزیراعظم 

03 فروری 
2020
عمران خان دو روزہ دورے پر ملیشیا پہنچے  
کوالا لمپور کانفرنس میں شرکت نہ کرنے پر معزرت کرلی 

27 فروری 2020

وزیراعظم ایک روزہ دورے پر قطر پہنچے   

19 فروری 2020
عمران خان کا وزیراعظم بننے کے بعد افغانستان کا پہلا دورہ 

۔۔۔

وزیر اعظم عمران خان افغانستان کے ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئے وزیراعظم کی  افغان صدر   اشرف غنی سے ملاقات ۔  وزارت عظمی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم  عمران خان کا افغانستان کا یہ پہلا دورہ ہے۔  وزیر خارجہ ، مشیر تجارت وسرمایہ کاری  اور سینئر حکام انکے ہمراہ 

افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ‘ دوحہ مذاکرات کے بعد تشدد میں اضافہ باعث تشویش ہے ‘پاکستان افغانستان میں امن کے قیام اور تشدد کے خاتمہ کے لئے افغانستان کی توقع سے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرے گا، امن اور روابط کے فروغ سے اقتصادی ترقی ہو گی۔




Imran Khan International Tours Imran Khan International Tours Reviewed by News Archive to Date on June 28, 2019 Rating: 5

No comments