Imran Khan Biography


عمران خان (پیدائش بطور عمران خان نیازی) پاکستانی سیاست دان اور سابق کرکٹر ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان، شوکت خانم میموریل ہسپتال کے بانی اور تحریک انصاف کے سربراہ، لاہور میں 25 نومبر، 1952ء میں اکرام اللہ خان کے گھر پیدا ہوئے۔

ذاتی زندگی
آپ کی پیدائش لاہور میں ہوئی۔ آپ پشتونوں کے مشہور قبیلے نیازی سے ہیں۔لیکن آپ کی والدہ شوکت خانم صاحبہ زیادہ تر میانوالی میں رہیں۔ آپ اکرام اللہ خان کے 
اکلوتے بیٹے ہیں۔ 

اکرام اللہ خان نیازی 19 مارچ 2008 کو لاہور میں انتقال کرگئے۔
عمران خان کی تین بہنیں 


تعلیم 
عمران خان نے ابتدائی تعلیم لاہور میں کیتھیڈرل اسکول اور ایچیسن کالج، لاہور سے حاصل کی اس کے بعد اعلیٰ تعلیم کے لیے برطانیہ چلے گئے۔ وہاں رائل گرائمر اسکول میں پڑھا اور پھر اوکسفرڈ یونیورسٹی سے ایم اے سیاسیات کیا۔ آپ 1974ء میں اوکسفرڈ یونیورسٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان بھی رہے۔

کرکٹ
عمران خان نے کرکٹ کے جہاں میں بھی اپنا ایک اعلیٰ مقام بنایا ہے اور بین الاقوامی سطح پر اس وقت وہ سیاست کی بجائے کرکٹ کے حوالے سے زیادہ متعارف کرائے جاتے ہیں۔ آپ ہی کے قیادت میں پاکستان نے 1992ء میں عالمی کرکٹ کپ جیتا تھا۔ فرسٹ کلاس کرکٹ کا آغاز 1969ء - 1970ء میں لاہور کی طرف سے سرگودھا کے خلاف کھیلتے ہوئے کیا۔ 1971ء میں انگلستان کے خلاف 
پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا۔


ٹیسٹ ریکارڈ
انہوں نے 88 ٹیسٹ میچ کھیل کر 362 وکٹیں 22.81 کی اوسط سےحاصل کیں۔ 1981ء-1982ء میں لاہور میں سری لنکا کے 8 کھلاڑی صرف 58 رنز دے کر آؤٹ کیے۔ اور 23 مرتبہ ایک اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے 36.69 کی اوسط سے 3807 رنز بنائے جن میں سے 5 سنچریاں بھی شامل ہیں۔ ان کا زیادہ سے زیادہ سکور ایڈی لینڈ میں 1991ء میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلتے ہوئے 132 رنز رہا۔ ان کا شمار پاکستان کرکٹ کے کامیاب ترین کپتانوں میں ہوتا ہے۔ اس اعتبار سے وہ پاکستان کے پہلے کپتان تھے جن کی قیادت میں پاکستانی ٹیم نے بھارت کو بھارت اور انگلستان کو انگریزی سرزمیں میں ہرایا۔ بطور کپتان انھوں نے 48 ٹیسٹ میچ کھیلے جن میں سے 14 جیتے اور 8 ہارے اور 26 برابر یا بغیر کسی نتیجے سے ختم ہوئے۔

ون ڈے ریکارڈ
عمران خان نے  175 ایک روزہ میچوں میں حصہ لیا۔ اور 182 وکٹیں حاصل کیں۔ 3709 رنز 33.41 کی اوسط سے بنائے۔ ان کا زیادہ سے زیادہ سکور 102 ناٹ آؤٹ تھا جو انھوں نے سری لنکا کے خلاف 1983ء میں کھیلتے ہوئے بنائے۔
بحیثیت کپتان  
عمران خان کی قیادت میں  139 ایک روزہ میچ کھیلے گئے جن میں سے 77 جیتے 57 ہارے، چار بے نتیجہ رہے جبکہ 1 میچ برابر رہا۔


پاکستانی کرکٹ ٹیم نے 1992ء میں ان کی قیادت میں کھیلتے ہوئے پانچواں کرکٹ عالمی کپ جیتا۔ یہ اعزاز ابھی تک پاکستان صرف ایک دفعہ ہی حاصل کر سکا ہے۔

اُنھوں نے مجموعی طور پر 5 عالمی کرکٹ کپ میں حصہ لیا جو 1975ء، 1979ء، 1983ء، 1987ء اور 1992ء میں منعقد ہوئے۔
عالمی کرکٹ کپ منعقدہ 1992ء کے بعد بین الااقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی۔

سماجی کام 

عمران خان کی والدہ کینسر جیسے موزی بیماری کا شکار ہو کر دنیا فانی سے کوچ کر کے خالقِ حقیقی سے جا ملی۔اس واقع نے عمران خان کی زندگی کا رُخ بدل دیا اور انہوں نے شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال کی بنیاد رکھی اور اسے تکمیل تک پہنچایا۔

شوکت خانم میموریل اسپتال اس کے بعد سماجی کاموں میں حصہ لینا شروع کیا۔ آپ نے کینسر کے مریضوں کے لیے ایشیا کا سب سے بڑا اسپتال شوکت خانم میموریل اسپتال، لاہور ایک ٹرسٹ کے ذریعے قائم کیا۔ عمران خان پاکستانیوں کو اس اسپتال کا بانی قرار دیتے ہیں۔
پشاور اور کراچی میں بھی کینسر اسپتال کے قیام کا عمل جاری ہے 
عمران خان نے نمل یونیورسٹی بنا کر ایک اورروشن باب رقم کیا


قومی اور بین الااقوامی ایواڈز
انھیں حکومت پاکستان کی جانب سے صدراتی ایوارڈ بھی ملا۔ علاوہ ازیں 1992ء میں انسانی حقوق کا ایشیا ایوارڈ اور ہلال امتیاز (1992ء) میں عطا ہوئے۔ آپ ابھی بریڈفورڈ یونیورسٹی، برطانیہ (University of Bradford) کے چانسلر کے طور 
پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
اسکینڈل 
برطانوی خاتون  سیتا وائٹ  جو عمران خان کی دوست رہی تھیں دعوی کیا تھا ان کی بیٹی ٹائرین کے والد عمران خان ہیں تاہم عمران خان نے کبھی اس بات کو  باقائدہ  طور پر تسلیم نہیں کیا 

ٹایرئن کی شکل عمران خان سے بہت مشابہ ہے اور انیس سو ستانوے میں ایک امریکی جج نے عمران خان کو اس کا باپ قرار دیا تھا۔
تاہم جمائما نے ٹائرین کو اپنانے کا فیصلہ کیا تھا
 سیتا وائیٹ مئی 2004 میں انتقال کرگئیں
٫

جمائما خان سے شادی
1995ء میں عمران خان نے مرحوم برطانوی ارب پتی، سر جیمز گولڈ سمتھ کی بیٹی، جیمیما گولڈ سمتھ سے شادی کی۔ جیمیا گولڈ سمتھ نے شادی سے پہلے اسلام قبول کر لیا اور ان کا اسلامی نام جمائما خان ہے۔ اس شادی کا شہرہ پوری دنیا میں ہوا اور عالمی میڈیا نے اس کو خصوصی اہمیت دی۔ 22 جون، 2004ء کو انھوں نے طلاق کا اعلان کیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی مصروف زندگی کی وجہ سے انھیں وقت نہیں دے پاتے تھے۔
جمائما خان سے عمران خان کے دو بچے ہیں
سلیمان عیسی خان جو 18 نومبر 1996 میں پیدا ہوئے
قاسم خان جو 10 اپریل 1999 کو پیدا ہوئے


ریحام خان سے شادی
8 جنوری، 2015ء کو عمران خان برطانوی و پاکستانی صحافی ریحام خان کے ساتھ رشتہِ ازدواج میں بندھ گئے۔ 30 اکتوبر، 2015ء کو دونوں نے طلاق کی کارروائی شروع کرنے کی تصدیق کر دی

بشری مانیکا سے شادی
ء2017 کے اواخر اور 2018ء کے آغاز میں کئی خبریں آئیں کہ عمران خان نے اپنی روحانی پیشوا بشری مانیکا سے شادی کر لی ہے۔ تاہم عمران خان تحریک انصاف کے دیگر افراد اور مانیکا خاندان نے اس افواہ کی نفی کی7 جنوری 2018ء کو پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹریٹ نے ایک بیان جاری کیا کہ عمران خان نے بشری مانیکا کو شادی کے لیے پیغام دیا ہے تاہم ابھی اسے قبول نہیں کیا گیا. 18 فروری 2018ء کو، پی ٹی آئی نے تصدیق کی کہ عمران خان نے بشری مانیکا سے شادی کر لی ہے۔

عمران خان نے 7 کتابیں بھی لکھیں
Pakistan : A Personal History
Warrior Race Journey Through the Land of the Tribal Pathans
Indus Journey A Personal view
All Round View
The Autobiography
Imran KhanCricket Skills
West and East


فلم
عمران خان کی جدو جہد پر 2013ء میں ایک فلم کپتان ریلیز ہوئی، جس میں عمران خان کے 1992ء سے لے کر 2013ء تک کے عوامی تبدیلی تک کے ادوار کو دکھایا گیا۔ پاکستان تحریکِ انصاف کی طرف سے واضح کیا گیا کہ مذکورہ فلم کی سرمایہ کاری و پیش کاری کا عمران خان اور اس کی تنظیم سے کوئی تعلق نہیں اور یہ ایک قطعی غیر وابستہ منصوبہ ہے جو فلم اور میڈيا سے تعلق رکھنے والوں کی طرف سے بنائی گئی ہے۔


سیاست کی ابتدا :

25 اپریل، 1996ء کو تحریک انصاف قائم کرکے سیاسی میدان میں قدم رکھا۔ ابتدائی طور پر انھیں کامیابی نہ مل سکی۔
1997
میں عمران خان نے میانوالی حلقہ 53 اور لاہور کے حلقے این اے 94 سے انتخاب لڑا تاہم دونوں حلقوں میں کامیابی حاصل نہ کرسکے  

 لیکن حالیہ دنوں میں وہ اپنی جدوجہد اور اصول پرستی کی بدولت پاکستانی عوام، خصوصاً نوجوانوں میں تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔ اس وقت انہیں پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک سیٹ  حاصل ہے جبکہ ان کی جماعت کو ایک سیٹ سرحد صوبائی اسمبلی میں بھی میسر ہے۔
3 نومبر، 2007ء کو فوجی آمر پرویز مشرف کے "ہنگامی حالت" کے اعلان کے بعد آپ کو نظربند کرنے کی کوشش کی گئی۔ تاہم وہ پولیس کو جُل دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے 14 نومبر کو پولیس نے انھیں گرفتار کر لیا۔ انتظامیہ کے مطابق ان پر "دہشت گردی" قانون کے تحت مقدمہ بنایا جائے گا۔ عمران نے کہا ہے کہ ان کی زندگی اور کراچی میں تحریک انصاف کے کارکنوں کی زندگی کو خطرہ لاحق ہے کیونکہ برطانوی حکومت نے متحدہ قومی موومنٹ کے لندن میں مقیم سربراہ الطاف حسین کے خلاف کوئی قدم نہیں اُٹھایا جس سے یہ لوگ شیر ہو کر تشدد کی کارروائی کر سکتے ہیں۔عمران خان متحدہ قومی موومنٹ اور اسکے قائد الطاف حسین کے خلاف الزامات تو لگاتے رہے اور یہ دعویٰ کرتے رہے کہ وہ الطاف حسین کے خلاف ثبوت لیکر لندن جائیں گے۔ وہ گئے بھی لیکن اپنے الزامات کو کسی عدالت میں کبھی ثابت نہ کرسکے  دنیا بھر کی اخبارات نے عمران کی فوجی آمر پرویز مشرف کے خلاف جدوجہد کو سراہا ہے۔لیکن یہ بھی کہا جاتا ہے کہ وہ پرویز مشرف سے وزارت عظمی کا منصب طلب کر رہے تھے اور جب اُنہیں انکار کر دیا گیا تو وہ پرویز مشرف کے خلاف ہوگئے 18 نومبر کو عمران خان نے ڈیرہ غازی خان جیل میں بھوک ہڑتال شروع کی 22 نومبر کو اچانک رہا کر دیا گیا۔

تحریک انصاف کو ضمنی انتخابات میں شکست

23 اپریل 2015
کراچی حلقہ این اے 246 ضمنی انتخابات ایم کیوایم کے کنور نوید 95644ووٹ لیکر کامیاب،عمران اسماعیل نے24821اور راشد نسیم نے9056ووٹ حاصل کیے
16 اگست 2015
 این اے 19 ہری پور کے ضمنی ،،،مسلم لیگ ن کے بابرنواز خان کوبرتری ،،،پی ٹی آئی کے راجاعامرزمان دوسرے نمبر پر رہے  

11 اکتوبر 2015
لاہور این اے 122 کے ضمنی انتخاب میں  ایاز صادق 74725 لے کر پہلے نمبر جبکہ علیم خان 72 ہزار 82 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے

17 مارچ 2016
ملتان ، جلال پور پیروالا این اے 53 میں ضمنی انتخاب، مسلم لیگ ن کے رانا قاسم 109499 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ پی ٹی آئی کے غلام عباس خاکی 34451  ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے

07 اپریل 2016

کراچی ، این اے 245 میں ضمنی انتخابات، ایم کیو ایم کے کمال ملک 38 ہزار 648 ووٹ حاصل کرکے کامیاب، پی ٹی آئی کے امیدوار امجد اللہ کی ایم کیوایم میں شمولیت۔۔


28 اپریل 2016
 بلوچستان کے حلقہ نصیر آباد این اے 267 میں ضمنی انتخاب، ن لیگ کے امیدوار نوابزادہ خالد مگسی کامیاب پی ٹی آئی کے سردار یار محمد رند کو شکست

18 ستمبر 2016
 چیچہ وطنی کے این اے 162 میں ضمنی انتخاب، ن لیگ کے طفیل جٹ کامیاب۔۔ تحریک انصاف کے رائے مرتضیٰ دوسرے نمبر پر رہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
18 اپریل 2017
تلہ گنگ ۔۔ پی پی 30 میں ضمنی انتخاب (ن) لیگ کے ملک شہریار 72 ہزار 71 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ ۔ ان کے مدمقابل پی ٹی آئی کے سلطان سرخرو نے 49 ہزار 910 ووٹ حاصل کیے۔

10 جولائی 2017
کراچی کے حلقے پی ایس 114کے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا  ۔۔ سعید غنی کامیاب، ۔۔ سعید غنی کو تيئس ہزار اور کامران ٹیسوری کو اٹھارہ ہزار ووٹ ملے ۔۔۔۔ن لیگ تیسرے اور پی ٹی آئی چوتھے نمبر پر رہی

17 ستمبر 2017
 نوازشريف کي نااہلي پر خالي ہونے والی لاہور کے اين اے ون ٹوئنٹی کي نشست
این اے 120 کا ضمنی انتخطاب کلثوم نواز نے جیت لیا
کلثوم نواز نے 61745 ووٹ حاصل کیے ، پی ٹی آئی کی یاسمین راشد 47099 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں
تحریک لبیک پاکستان کے شیخ اظہر حسین  7130 ووٹ لے کرتیسرے نمبرپر

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
09 جنوری 2018
پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 20 چکوال کے ضمنی انتخاب کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چوہدری حیدر سلطان 75 ہزار 655 ووٹ لے کر پہلے اور تحریک انصاف کے امیدوار طارق افضل 45 ہزار 702 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں اس طرح ن لیگ کے امیدوار نے 29 ہزار 953 ووٹوں کی برتری حاصل کی۔
12 فروری 2018
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 لودھراں کا ضمنی انتخاب
ن لیگ نے جیت لیا، پیر اقبال نے 122228، پی ٹی آئی کے علی ترین نے 85326 کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے
154 کی نشست جہانگیر ترین کے نااہل ہونے کے سبب خالی ہوئی تھی

پی ٹی آئی نے اپنی ایک اہم نشست کھو دی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
04 مارچ 2018
سرگودھا میں کوٹ مومن کے حلقہ پی پی 30ضمنی انتخاب

مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ امیدوار یاسر ظفر سندھو 42736ووٹ لے کر کامیاب جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار ساجد محمود 23586ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سیاسی سرگرمیاں 


10اکتوبر 2002 الیکشن
عمران خان  نے اپنے آبائی حلقے سے میانوالی این اے 71 سے پہلی بار انتخاب لڑا 66737 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے
عمران خان نے اکتوبر سنہ دو ہزار سات میں اس وقت استعفیْ دے دیا تھا جب جنرل پرویز مشرف نے دو سری مرتبہ کے لیے صدارتی انتخاب لڑنے کا اعلان کیا تھا اور عمران خان نے صدارتی انتخاب سے محض چار روز قبل اپنی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفیْ ہوگئے۔

14 نومبر 2007

عمران خان حکومت کے خلاف پنجاب یونیورسٹی میں ہونے والے مظاہرے میں پہنچے جہاں جمعیت کے کارکنوں نے عمران خان کے ساتھ بدسلوکی کی  گھسیٹتے ہوئے لے گئے اور کمرے میں بند کردیا  بعد ازاں پولیس کے حوالے کردیا


2008 الیکشن
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور ان کی جماعت دیگر ارکان نے معزول ججوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے فروری دو ہزار آٹھ میں ہونے والے عام انتخابات میں حصہ نہیں لیا تھااور عمران خان سمیت پارٹی کے ان تمام امیدواروں نے اپنے اپنے کاغذات نامزدگی کو پھاڑتے ہوئے عام انتخابات کے 
بائیکاٹ کا اعلان کیا 


10 مئی 2009
دو سال میں چار مرتبہ ناکام کوششوں کے بعد بالآخر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کراچی پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔

 عمران خان نے ایم کیو ایم اور اس کے قائد الطاف حسین پر بعض الزامات عائد کیے تھے اور ان کے خلاف لندن میں مقدمہ دائر کرنے کا اعلان کیا تھا اور اس سلسلے میں وہ لندن میں اپنے وکلا سے ملے بھی تھے۔  جس کی بنا پر صوبائی حکومت کی جانب سے پابندی عائد کی گئی تھی کراچی آنے پر پابندی یہ کہہ کر لگائی گئی کہ ان کے آنے سے نقضِ امن کا احتمال تھا۔


23 مارچ 2013
عمران خان کا مینار پاکستان پر جلسہ

07 مئی 2013
عمران خان کا ایک دن میں 9 جلسوں سے خطاب
انتخابات سے صرف چار دن قبل جلسے کے دوران  فورک لفٹ سے گرکر معمولی 
زخمی ہوگئے  

11 مئی 2013 الیکشن

مسلم لیگ ن نے 125، پیپلزپارٹی نے 35 جبکہ پی ٹی آئی 33 سیٹیں حاصل کرکے تیسری پوزیشن پر رہی

عمران نے چار حلقوں سے انتخاب لڑا جس میں سے تین حلقوں میں کامیابی حاصل کی جبکہ ایک میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا

عمران خان میانوالی 71 سے منتخب ہوئے اور 133224 ووٹ حاصل کیے
جبکہ  مسلم لیگ ن کے عبیداللہ خان شادی73373 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے

پشاور این اے ون سے عمران خان 90500 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے
جبکہ اے این پی کے غلام احمد بلور 24468 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے

راولپنڈی 7، کے حلقہ این اے 56 سے عمران خان 80577 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ مسلم لیگ ن کے حنیف عباسی 67221 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے


عمران خان کو  لاہور میں حلقہ این اے 22 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا سردار ایاز صادق 93389 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ عمران خان 84517 ووٹ لے کر 
دوسرے نمبر پر رہے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چارحلقے کھولنے کا مطالبہ
مئی 2013میں عام انتخابات منعقد ہوئے تو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دھاندلی کے الزامات عائد کرنا شروع کر دیے، عمران خان بار بار چار حلقے کھولنے اور انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کا مطالبہ کرتے رہے اور یہ مطالبہ پہلے احتجاج اور پھر دھرنے میں تبدیل ہوا۔
پاکستان تحریک انصاف کے چار حلقے کھولنے سے متعلق وفاق نےجواب سپریم کورٹ میں جمع کرایا جس کے مطابق چار حلقے کھولنے کا مطالبہ غیر آئینی اور غیر قانونی ہے

این اے 125 ،۔یہاں سے خواجہ سعد رفیق تحریک انصاف کے امیدوار حامد خان سے جیتے تھے
این اے 110 سیالکوٹ سے مسلم لیگ ن کے خواجہ آصف کامیاب ہوئے جبکہ پی ٹی آئی کے محمد عثمان ڈار کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
سپریم کورٹ نے خواجہ آصف کے حلقے این اے 110 میں تحریک انصاف کے امیدوار عثمان ڈار کی دوبارہ انتخاب کے لیے درخواست مسترد کردی
این اے 154 لودھراں سے آزاد امیداوار صدیق خان بلوچ نے تحریک انصاف کے امیدوارجہانگیر ترین کو شکست دی تھی
الیکشن ٹریبونل نے انتخاب کو کالعدم قرار دیتے ہوئے این اے 154 میں دوبارہ انتخاب کا حکم دے دیا
23 دسمبر 2015  کو لودھراں این اے 154 میں ضمنی انتخاب پی ٹی آئی کےجہانگیرترین1لاکھ 41 ہزار101ووٹ لے کرکامیاب،ن لیگ کےصدیق بلوچ 1 لاکھ 561ووٹ حاصل کرکےدوسرے نمبرپر رہے
تاہم جہانگیر ترین کی نااہلی کے سبب  12 فروری 2018 میں ہونے والے دوبارہ ضمنی انتخاب میں  لودھراں کا ضمنی انتخاب ن لیگ نے جیت لیا، پیر اقبال نے 122228، پی ٹی آئی کے علی ترین نے 85326 کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے
این اے 122 سے ن لیگ کے سردار ایاز صادق منتخب ہوئے عمران خان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔۔۔۔دھاندلی چیلنج کرنے پر سپریم کورٹ نے بے ضابطگیوں کی وجہ سے نتائج کو کالعدم قراد دے دیا تاہم 11 اکتوبر 2015 کو ضمنی انتخاب میں ایاز صادق دوبارہ منتخب ہوگئے اس مرتبہ ان کے مدمقابل پی 
 ٹی آئی کے علیم خان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
35 پنکچر
چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے عام انتخابات میں ہونے والی مبینہ دھاندلی میں اس وقت کے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی کو ملوث قرار دیا تھا جب کہ ان کی جانب سے نجم سیٹھی پر 35 حلقوں میں دھاندلی کی بات کی گئی تھی جسے عمران خان نے متعدد بار 35 پنکچر کا نام دیا۔ تاہم بعد میں عمران خان نے کہا کہ 35 پنکچرز کا دعوی سیاسی بات تھی۔ مرتضی پویا نے امریکی سفیر کے متعلق 35 پنکچرز کی بات کی جس کا ٹویٹ ہو گیا۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

14 مئی 2013 

نواز شریف نے  اسپتال میں عمران خان کی عیادت کی

23 جولائی 2013، 
متحدہ کا عمران خان کے خلاف10 ارب روپے ہرجانے کا 
دعوی

02 اگست 2013، عمران خان کی توہین عدالت کیس میں پیشی
04 نومبر 2013  ،  عمران خان نے نیٹو سپلائی کی بندش کیلئے حکومت کو  بیس نومبر کی ڈیڈلائن دیدی،،،،،
01 فروری 2014 ، طالبان سے مزاکرات کے لیے بنائی گئی کمیٹی میں عمران خان کا نام شامل ، کور کمیٹی نے منع کردیا

12 مارچ 2014
وزیراعظم نواز شریف کی عمران خان کی رہائش گاہ آمد
مزاکراتی عمل ناکام بنانے کے درپے عناصر کی شناخت پر اتفاق، خون کا ایک قطرہ بہائے بغیر امن قائم ہوجائے ، نوازشریف ، طالبان گروپ سے مزاکرات کے حامی ہیں ، غاروں میں مزاکرات نہیں ہوسکتے ، نوازشریف، وزیراعظم اور وزیر داخلہ بالکل ٹھیک کام کررہے ہیں ، عمران خان


26 اپریل 2014
جیواور جنگ گروپ مسلم لیگ نون کا میڈیا سیل بن چکاہے،،پاک فوج اور آئی ایس آئی کو بدنام کرنے پر جیو نیوز معافی مانگے، عمران خان
07 مئی 2014
دھاندلی کیس میں عمران خان کی لاہور ہائیکورٹ آمد پر کارکنوں کی ہنگامہ آرائی، 
کمرہ عدالت کے شیشے اور دروازہ ٹوٹ گیا


گیارہ مئی 2014ء سے حکومت کے خلاف انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگاکر جلسے شروع کیے اور اور ہر جلسے میں الیکشن میں دھاندلی کا مختلف لوگوں پرالزام لگاتے رہے۔ عمران خان نے گذشتہ سال رمضان سے پہلے اپنے آخری جلسہ 27 جون 2014ء کوبہاولپور میں کیا اور الیکشن کے نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا، اور حکومت سے تحریک انصاف نے چھ مطالبات کئے، جو مندرجہ ذیل تھے:۔

پہلا مطالبہ : وزیراعظم نوازشریف استعفی دیں
دوسرا مطالبہ : دوبارہ انتخابات کرائے جائیں
تیسرا مطالبہ : انتخابی اصلاحات کی جائیں
چوتھا مطالبہ : غیرجانبدار حکومت قائم کی جائے
پانچواں مطالبہ : تمام الیکشن کمشنرز استعفی دیں
چھٹا مطالبہ :دھاندلی کے ذمہ داروں کو سزائیں دی جائیں

16 مئی 2014
پر جیوجنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ جیو مارننگ شو میں توہین اہل بیت 

24 جولائی 2014
دھاندلی میں ملوث الزامات پر افتخار چوہدری کا عمران خان کوپندرہ ارب روپے ہتک عزت کا نوٹس ،،اہلخانہ خانہ کوذہنی اذیت پراضافی پانچ ارب روپے کا ہرجانہ دائر،،الزامات واپس لینے اورمعافی معانگنے کیلئے پندرہ دن کی مہلت دے دی

12 اگست 2014
الیکشن میں دھاندلی کی تحقیقات کے لیے وزیراعظم نوازشریف نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا اعلان کردیا 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پہلے وزیراعظم کا استعفی پھر جوڈیشل کمیشن ، عمران خان نے وزیراعظم کی تجویز مسترد کردی 

14 اگست 2014
وزیراعظم کے استعفے کے لیے 
عمران خان  کی قیادت میں آزادی مارچ  لاہور سے اسلام آباد کی جانب روانہ
طاہرالقادری کا  انقلاب مارچ بھی ساتھ روانہ ہوا۔۔۔

17 اگست 2014
تحریک انصاف کی ریڈ زون کی جانب پیش قدمی ،عمران خان نے سول نافرمانی کا اعلان کردیا  بجلی گیس اور ٹیکس نہ دینے کا اعلان
وزیراعظم نے عمران خان اور طاہرالقادری سے مزاکرات کمیٹی قائم کردی کمیٹی میں عبدالقادر بلوچ ، سعد رفیق، اکرم درانی ،عرفان صدیقی  اور احسن اقبال شامل
18 اگست 2014
تحریک انصاف کا اسمبلیوں سے استعفی دینے کا فیصلہ ۔۔۔۔عمران خان کا ریڈ زون کی جانب مارچ کا اعلان ۔۔۔۔
2 اگست 2014
 تحریک انصاف نےحکومت سے مذاکرات معطل کر دیئے،، ہفتے کو ائمپائر کی انگلی اٹھ جائے گی
22 اگست 2014
حکومتی کمیٹی کا عمران خان اور طاہرالقادری کے وفد سے مزاکرات کا دوسرا دور۔۔۔تحریک انصاف نے اپنے استعفی جمع کرادیے 

25 اگست 2014
عمران خان کی سپریم کورٹ میں افتخار چوہدری کے خلاف ریمارکس پر معزرت، سپریم کورٹ کا شاہراہ دستور خالی کرنے کا حکم

27 اگست 2014
 پاک فوج سیاسی بحران میں مصالحت کرائے،، وزیراعظم نوازشریف کی آرمی چیف سے درخواست،،، عمران خان اور طاہرالقادری کو بھی آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ثالثی اورضمانت قبول ،،
 آرمی چیف کی  عمران خان اور طاہر القادری سے ملاقات  حکومت کے ساتھ معاملات حل کرنے کے لیے 24 گھنٹے کا وقت دے دیا

30 اگست 2014
سترہ دن بعد طاہرالقادری اور عمران خان کا دھرنا وزیراعظم ہاوس کے سامنے منتقل ، وزیراعظم ہاؤس کی جانب پیش قدمی کرنےوالےآزادی اور انقلاب کےمتوالوں پر،،پولیس کی آنسوگیس کی شیلنگ اورربڑ کی گولیوں کااستعمال ،، مظاہرین  نےجھاڑیوں کو آگ لگادی،، تصادم میں پچاس افراد زخمی،،
31، ریڈزون میں گذشتہ رات سےجھڑپیں جاری،، ایک طرف پتھراؤ کرنےوالےمظاہرین،، دوسری طرف پولیس کی دھواں دھارشیلنگ،، تین افراد جاں بحق،،ساڑھےچارسوسےزائد افراد زخمی

01 ستمبر 2014
تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے کارکنان وزیراعظم ہاؤس کے باہر پہنچ گئے  پی ٹی وی عمارت میں داخل نشریات بند کرادیں ۔۔
 ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو پرحملے کی ایف آئی آرعمران خان اور طاہرالقادری کے خلاف درج کرلی گئی

06 ستمبر 2014
، عمران خان اور طاہرالقادری کا اسلام آباد انتظامیہ سے تعاون ،،،، دونوں رہنماؤں کے کنٹینرز کی ڈی چوک کی طرف واپسی،،،،
19 ستمبر 2014
عمران خان نے جلسے میں اپنا بجلی کا بل جلادیا

10 اکتوبر 2014
 ملتان ، قلعہ قاسم باغ میں تحریک انصاف کا جلسہ عمران خان کا خطاب
بھگدڑ سے 7 افراد جاں بحق


17 دسمبر 2014
سولہ دسمبر 2014ء پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں ہونے والے ہولناک سانحے کے بعد حکومت کے ساتھ ہونے والے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کیااور اُسکے ساتھ ہی 18 دسمبر کو ہونے والےملک گیر احتجاج کو بھی منسوخ کردیا۔ سترہ دسمبر کی شام عمران خان نے واپس اسلام آباد پہنچ کر 126 دن سے جاری دھرنے کو ختم کرنے کا اعلان کیا

09 فروری 2015
عمران خان کا الطاف حسین کے خلاف بیان ، زہنی مریض ہیں ایم کیوایم اپنے آپ کو الطاف حسین سے علیحدہ کرے
06 اپریل 2015
یمن کی صورتحال پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس  ہوا،تحریک انصاف کی ساڑھے سات ماہ بعدایوان میں واپسی ،،،پی ٹی آئی پر سخت تنقید کے بعد عمران خان اجلاس چھوڑ کر چلے گئے

22 اگست 2015
 الیکشن ٹریبونل نے این اے ایک سو بائیس کے انتخاب کو کالعدم قرار ے دیا،،،عمران خان کی اپیل پر ایاز صادق کلین بولڈ،،،ایاز صادق کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کااعلان،،،

03 ستمبر 2015
عمران خان نےبلدیاتی انتخابات کی مہم شروع کردی،،کپتان کےسندھ کے مختلف علاقوں کے دورے

16 اکتوبر 2015
عمران خان نے سرکاری ریسٹ ہاوس محکمہ سیاحت کے حوالے کردیا۔۔۔۔

27نومبر 2015
عمران خان اور سراج الحق کی کراچی آمد ۔۔۔ائرپورٹ سے جیل چورنگی تک مشترکہ مارچ۔۔۔۔

11 دسمبر 2015

  عمران خان نے  بھارت کا دورہ کیا اور  نریندر مودی سے ملاقات کی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
10 اپریل 2016
عمران خان کا بنی گالا سے قوم سے خطاب ، وزیراعظم سےاستعفےاور چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن بنانے کامطالبہ،،چوبیس اپریل تک شفاف تحقیقات نہ ہونےپررائےونڈ میں دھرنے کی دھمکی،،

05 ستمبر 2016
اسپیکر قومی اسمبلی نے وزیراعظم کی نااہلی کے تمام ریفرنس مسترد کردیے ۔۔۔ عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی کیلیے ریفرنس الیکشن کمیشن کو ارسال کردیے  ۔۔

05 اکتوبر 2016
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، اجلاس میں مسئلہ کشمیر اور بھارتی جارحیت پر بحث ،اندرونی اوربیرونی خطرات سےنمٹنےکیلیے یکجہتی کااظہارکیا گیا، عمران خان کا بائیکاٹ

26 اکتوبر 2016
عمران خان کاجاوید صادق پر 26 ارب روپے کی کرپشن الزام شھباز شریف کے فرنٹ مین ہیں ، شہباز شریف کا عمران خان کے خلاف 26 ارب روپے ہرجانے کا اعلان
01 نومبر 2016
عمران خان نے لاک ڈاون اسلام آباد موخر کردیا ، یوم تشکر منانے کا اعلان ۔
14 نومبر 2016
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پانامہ لیکس مقدمے میں شریف فیملی کے خلاف ثبوت عدالت عظمی میں جمع کار دیئے

29 دسمبر 2016
عمران خان کی کراچی آمد، شوکت خانم اسپتال کا افتتاح کیا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
07 فروری 2017
عمران خان کی کراچی آمد، ایکسپو نمائش اور فیضان مدینہ کا دورہ کیا

16 مارچ 2017
 الیکشن کمیشن نے  نااہلی کیس میں عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف ریفرنسز مسترد کر دیئے

01 اپریل 2017
آرمی چیف  جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں ۔۔ عمران خان  کا آرمی چیف سے ملاقات کے بعد اسلام آباد میں تقریب سے خطاب،

08 مئی 2017
پانامہ کیس میں دس ارب روپے کی رشوت آفرکرنےکاالزام۔ وزیراعلیٰ پنجاب نےعمران خان کو دس ارب روپے ہرجانے کا لیگل نوٹس بھجوا دیا۔

09 مئی 2017
سی ڈی اے نے بنی گالہ میں عمران خان کے گھر کی تعمیرات کو غیرقانونی قراردےدیا۔رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع۔

01 جون 2017
سابقہ اہلیہ جمائما نے عمران خان کے لیے 15 سال پرانے دستایزات حاصل کرلیے

13 جون 2017
پاکستان تحریک انصاف کے انٹراپارٹی الیکشن میں عمران خان نے کامیابی حاصل کی

07 جولائی 2017
شھبازشریف نے عمران خان کو 10 ارب کا نوٹس بھیج دیا
عمران خان نے وزیراعلی پنجاب پر10ارب روپے رشوت دینے کا الزام لگایاتھا 

14 جولائی 2017
عمران خان اور طاہرالقادری کی ريڈزون ميں ٹوڑ پھوڑ مقدمے میں مسلسل غیرحاضری ۔۔ اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے دونوں رہنماؤں کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے دیا

01 اگست 2017
عائشہ گلالئی نے تحریک انصاف کو خیر آباد کہہ دیا ، عمران خان پر گندے میسجز بھیجنے کا الزام

12 ستمبر 2017
سپریم کورٹ میں عمران خان نااہلی کیس سماعت  
عمران خان نے سابق اہلیہ سے چار کروڑ روپے قرض لیا جسے کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کیا گیا۔
چیف جسٹس  ثاقب کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی جسٹس عمر عطابندیال، جسٹس فیصل عرب بھی بینچ میں شامل،سماعت  حنیف عباسی کی درخواست پر کئی گئی

15 ستمبر 2017
الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ ایس ایس پی آپریشنز کو عمران خان کو گرفتار کر کے پچيس ستمبرکو پیش کرنے کا حکم۔ عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کو چیلنج کرنے کا فیصلہ

25 ستمبر 2017
عمران خان نے اپنے سالے کو جوئے میں مدد دینے کا اعتراف کرليا۔ کہتے ہيں سالے کو چارگھنٹے جواکھلایا۔ دس لاکھ پورے ہوئے تو میرابيس لاکھ کا قرض بھی اترا۔ لیکن مجھ پرسیکشن پندرہ لاگو نہیں ہوتا۔


12 اکتوبر 2017
 عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت
الیکشن کمیشن نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے


14 نومبر 2017
پارلیمنٹ اور پی ٹی وی حملہ کیس ، تشدد کیس، عمران خان کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پہلی پیشی ، دو دو لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور، سیاسی بنیاد پر کیس بنایا گیا ، عمران خان کا ردعمل


15 دسمبر 2017
 سپریم کورٹ نے عمران خان کو اہل قرار دے دیا، جہانگیر ترین نااہل قرار
پارٹی فنڈنگ کیس الیکشن کمیشن کو بھجوادیا گیا

02 جنوری 2018

مائی نیم از خان سپریم کورٹ سے سرٹیفائیڈ صادق امین ہوں ، عمران خان
عمران خان کی چار دہشت گرد مقدمات میں مستقل ضمانت منظور

17 جنوری 2018
پاکستان عوامی تحریک کا مال روڈ پر جلسہ ، طاہر القادری ، آصف زرداری عمران خان  نے علیحدہ علیحدہ جلسے سے خطاب کیا
جس نے چور کو پارٹی کا سربراہ چنا ایسی پارلیمنٹ پر لعنت  ،عمران خان
بے بنیاد الزامات ،جنگ گروپ کا عمران خان کوقانونی نوٹس، 14 روز میں غیر 
مشروط معافی مانگیں یا ایک ارب روپے ہرجانہ ادا کریں


28 فروری 2018

عمران خان کے گھر بنی گالا کا این او سی جعلی نکلا
بنی گالا تعمیر کے لیے درخواست دی  نقشہ نہیں دیا ، کمپوٹرائزڈ این او سی سرکاری نہیں ہمارے پاس کمپیوٹر نہیں تھا ،سیکرٹری کا سپریم کورٹ میں بیان 

08 مارچ

چیرمین سینٹ کے انتخاب کے لیے عمران خان نے اپنے 13 سینڑز وزیراعلی بلوچستان  قدوس بزنجو کو دے دیے ، چیرمین سینٹ بلوچستان سے ہونا چاہیے  قدوس بزنجو کو مکمل اختیا ہے ،پیپلزپارٹی کو ووٹ نہیں دیں گے 

09 مارچ

جھوٹے الزامات،  جنگ جیو گروپ  کی عمران خان کے خلاف  ہرجانہ کیس کی سماعت  ، عمران خان کو طلب کیا گیا تاہم  وہ پیش نہیں ہوئے 

12 مارچ
تاہم بارہ مارچ کو چیرمین سینٹ کے انتخاب میں پی ٹی آئی نے پیپلزپارٹِی کے نامزد کردہ چیرمین صادق سنجرانی  اور ڈپٹی چیرمین کے لیے سلیم مانڈی کو ووٹ دیا جس   کے نتیجے میں مسلم لیگ ن امیدوار چیرمین کےلیے راجہ ظفرالحق اور ڈپٹی کے لیے عثمان کاکڑ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
04 اپریل

عدالت عظمیٰ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف توہینِ عدالت کیس نمٹادیا ہے۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں قائم 3 رکنی بینچ نے بدھ کے روز توہین عدالت کیس کی سماعت کی تو درخواست گزار و اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر نصیر احمد کیا نی کے وکیل حشمت حبیب نے بیان کیا کہ یہ درخواست 2014میں دائر کی گئی تھی ۔چیف جسٹس نے ان سے استفسارکیا کہ کیا یہ معاملہ اب بھی زندہ ہے؟ تو فاضل وکیل نے کہا کہ میرا اپنے موکل سے رابطہ نہیں ہوسکا ہے ،اس لئے ہدایات نہیں ہیں،جس پر عدالت نے کیس نمٹادیا اورقرار دیا کہ اگر درخواست گزار چاہے تو ایک ماہ میں کیس بحال کرواسکتا ہے۔واضح رہے کہ یہ درخواست سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر دائر کی گئی تھی۔


الیکشن 2018
25 جولائی
تحریک انصاف نے انتخابات میں بے مثال کامیابی حاصل کی
قومی اسمبلی ، پی ٹی آئی 115، ن لیگ 64 پی پی 43 نشستوں سے آگے
آزاد امیدوار 14 ایم ایم اے 12 ق لیگ 4 ایم کیوایم 6، بی این پی 3 ، جی ڈی اے 2 سیٹوں پر کامیاب

پی ٹی آئی نے ملک بھر میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے ، پی ٹی اے نے ایک کروڑ 88 لاکھ، ن لیگ نے ایک کروڑ 28 لاکھ ووٹ ، پی پی نے 69 لاکھ ووٹ لیے
کراچی میں پیپلز پارٹی 3، تحریک انصاف 14 ایم کیوایم نے 4 نشستیں حاصل کیں ۔۔۔۔
26 جولائی
دھاندلی الزامات والے حلقے کھول لیں بھرپور تعاون کریں گے ، کسی کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنائیں گے ، خرچہ کم پیسہ عوام کی ترقی پر خرچ ہوگا،  بھارت ایک قدم آگے بڑھے ہم دو قدم بڑھیں گے ، امریکا سے متوازن تعلقات چاہتے ہیں ، وزیراعظم ہاوس کو تعلیمی گورنر ہاوس کو عوامی مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے گا، عمران خان کی کامیابی کے بعد پہلی تقریر


17 اگست
عمران خان ملک کے بائیسویں وزیراعظم منتخب
96عمران خان کو 176 ووٹ ملے جبکہ ان کے مدمقابل شہاز شریف کو 
 ووٹ ملے 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اللہ کے سامنے وعدہ سب کا کڑا احتساب ہوگا، اقتدار کے زریعے چوری کرکے باہر لے جانے والا پیسہ واپس لے کر آونگا، ملک کو لوٹنے اور مقروض کرنے والوں کا پائی پائی کا حساب دینا ہوگا، کسی ڈاکو کو این آر او نہیں ملے گا،
عمران خان کی تقریر کے دوران اپوزیشن کی سخت نعرے بازی

پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا،

................


18 اگست

عمران خان بطور بائیسویں وزیراعظم اپنے  عہدے کا حلف اٹھا لیا، صدر ممنون حسین نے حلف لیا
حلف برادری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی  
نوجوت سنگھ سدھوسمیت اہم کرکٹراوراداکار بھی تقریب میں بطور مہمان شریک ہوئے  
آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سیت دیگر ملسح افواج کے سربراہان کی بھی تقریب میں شرکت ،
 خاتون اول بشری بی بی بھی تقریب میں شریک ہوئیں 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


19 اگست
وزیراعظم عمران خان کا  قوم سے خطاب 
ایاکا نعبدو وایاکا نستعین 
صرف دو گاڑیاں اور 2 ملازم رکھوں گا۔
2.لوٹا ہوا پیسہ واپس پاکستان لائیں گے
3.وزیراعظم ہاوس کوریسرچ یونیورسٹی بنائیں گے
4.وزیراعظم کے لئے بلٹ پروف گاڑیوں کو نیلام کریں گے
5.ہمارا کوئی گورنر ۔گورنر ہاوس میں نہیں رہے گا
6 نیلام شدہ گاڑیوں کا پیسہ ملکی خزانہ میں جائے گا
7. نیب کو طاقتور بنائیں گے
8. کرپشن کو ملک سے ختم کریں گے
9.یا یہ ملک بچے گا یا یہ کرپٹ لوگوں رہیں گے۔
10 کرپشن کی نشاندہی کرنے والے کو نوازہ(انعام سے)جائے گا
11. اداروں سے کرپٹ لوگوں کا خاتمہ کروں گا
12. کسی بھی مقدمے کی سماعت ایک سال سے زیادہ نہیں ہو گی۔
13. پولیس کا نظام ٹھیک کروں گا
14. بیرون ملک قید پاکستانیوں کی مدد کی جائے گی
15. کرپشن ختم کرنے کے لئے سختی سے کام لیں گے
16. نیب کو جانبدار بنائیں گے۔
17. گورنمنٹ اسکولوں کو بہتر بنائیں گے
18. پرائیویٹ اسکولوں کے لوگوں کو گورنمنٹ اسکولوں کی حالت کو ٹھیک کرنے کا کہے گے۔
19.مدرسہ میں پڑھنے والے بچوں کا مستقبل روشن ہو گا انہیں بھی میرٹ پر لے کر چلیں گے۔
20.بچوں سے زیادتی کے واقعات کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا
21. اسپتالوں کا نظام بہتر کریں گے۔
22. پورے پاکستان میں ہیلتھ کارڈ متعارف کروائیں گے۔
23. سندھ کے اسکولوں کو سندھ گورنمنٹ کے ساتھ مل کر مسائل حل کریں گے۔
24. سب سے بڑا مسلہ پانی کا ہے اس مسلہ کو ضرور حل کریں گے۔
25. ڈیم کو بناے گے۔
26 بھاشہ ڈیم کو بنانے کے لئے بیرون ملک پاکستانیوں سے پیسہ مانگے گے۔
27. کسانوں کے لئے پانی کی فراہمی بہتر بنائیں گے۔
28. کسانوں کے لئے ریسرچ بہت ضروری ہے کہ پانی کا سہی استعمال کیسے کیا جائے گا۔
29. ٹاسک فورس بنائی جائے گی تاکہ بیرون ملک سے پیسہ واپس ملک میں لایا جائے۔
30 ۔بھاشہ ڈیم ہر قیمت پر بنانا پڑے گا۔
31.ہم سول سروسز کو مدد فراہم کرے گے مل کر کام کرین گے۔
32.عام آدمی کو عزت دیں گے۔ جو اس کا حق ہے وہ اسے دلوائیں گے۔
33. عام آدمی کا کام ٹائم پر دیں گے۔ اور جو اچھا کام کرے گا اس کی تنخواہوں میں اضافعہ کریں گے۔
34. عام آدمی سرکاری دفتر آئے تو اس کو عزت ملے گی۔
35. سول سروسز مین سزا اور جزا کاکام کریں گے
36.بلدیاتی نظام میں بہتری لائیں گے۔
37. ناظم کا انتخاب ڈائریکٹ کریں گے۔
38. بچوں کے لئے پارک بنائیں گے۔
39. پاکستان میں درخت لگائیں گے۔
40. شہروں میں درخت لگائیں گے۔
41. پاکستان کو بڑے پیمانے پر پاکستان کو ہرا کریں گے۔ہیٹ ویو سے جانیں بچانی ہین.
42. گندگی کو صاف کریں گے۔ حدیث ہے آدھا ایمان صفائی ہے۔
43. پاکستان انشاءاللہ5 سال بعد ایسا ہو گا کہ بیرون ممالک کہیں کہ پاکستان بہت صاف اور ستھرا ملک ہے۔
44. نوجوانوں کو بلا سود قرضے دیں گے
45. پچاس لاکھ  سستے گھر بنائیں گے
46.ہر سال چار بڑے سیاحتی مقام کھولیں گے۔
47.بلوچستان کے ایشوز کو حل کریں گے۔
48. پنجاب میں لاہور کے علاوہ بھی تمام شہرون علاقوں کے مسائل حل کریں گے۔
49. کراچی کے لوگوں کے لئے پانی کا مسلہ حل کریں گے
50.نیشنل ایکشن پلان پر بھرپور کام کرین گے۔
51.ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے۔
52. پاکستان کو امن کی ضرورت ہے۔
53.انشاءاللہ پاکستان کو ایک فلاحی ریاست بنائیں گے۔
54 اسٹریٹ چلڈرن بیوہ عورتوں معزور افراد کی ذمہ داری ہم نے لینی ہے۔
55. میں چاہتا ہوں ہم اپنے اندر رہم پیدا کریں ۔
56. کراچی میں ٹرانسپورٹ کا مسلہ حل کرین گے۔
56 مدینہ کی ریاست بنائیں گے
57. قعم سے سادگی اپنانے کا اعلان
58. ایک ایک پیسہ بچا کر دیکھاوں گا آپ کا پیسہ ہے ہماری ذمہ داری ہے میں آپ کے پیسے کی حفاظت کر کے دیکھاوں گا
59. پاکستان اللہ کی نعمت ہے۔
60. سرکار کے پیسہ کی ہم سب نے مل کر حفاظت کرنی ہے۔
61.ایک دن پاکستان میں آئے گا کہ پاکستان میں کوئی زکات لینے والا نظر نہیں آئے گا۔ یہ میرا ویزن ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

100 Days of PTI Government Timeline

https://rehmankhan8.blogspot.com/2018/10/100-days-of-pti-government.html


Imran Khan Biography Imran Khan Biography Reviewed by News Archive to Date on February 21, 2018 Rating: 5

No comments