October 2009 اکتوبر دوہزارنو کی اہم خبریں

اکتوبر 2009

01، ترکی صحافی نے آئی ایم ایف کے سربراہ کو جوتا ماردیا
01، اسامہ قبائلی علاقے اورملا عمر کوئٹہ میں ہے ، پاکستان گرفتار کرے ، امریکا، پاکستان نے دعوی مسترد کردیا
01، اداکار کمال انتقال کرگئے
02، سعودی عرب سے رہائی پانے والے 5 بے گناہ پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
02، شوگر ملوں پر پنجاب حکومت کا کنٹرول و اسٹاک پر قبضہ
03، وفاقی حکومت نے چینی 40 روپے کلو فروخت کرنے پر نوٹیفیکیشن جاری کردیا
03، آئی سی سی چیمپینز ٹرافی ، نیوزی لینڈ پاکستان کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا
04، متحدہ نے سندھ میں کمشنری نظام کی مخالفت کردی
04، لیاری میں رحمان ڈکیت گروپ کی پولیس سے جھڑپیں ، راکٹوں اور بموں سے حملے ، 2 پولیس اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق
05، 3 نومبر کے حکم کی خلاف ورزی کرنے والے ججز کو توہین عدالت کے نوٹس جاری
05، اسلام آباد، اقوام متحدہ کے دفتر پر خودکش حملہ 5 افراد جاں بحق
05، حکیم اللہ محسود منظر عام پر آگئے ، امریکا اور پاکستان سے بدلہ لینے کا اعلان
06، کیری لوگر بل جمہوری حکومت کی فتح ہے ، وزیراعظم گیلانی ، بل میں پاکستان کی تضحیک کی گئی ، چوہدری نثار
06، کیری لوگر بل کی بعض شقوں پر فوج کا اظہار تشویش
07، فوج نے کیری لوگر بل کا معاملہ عوامی سطح پر اٹھا کر اپنی حدود سے تجاوز کیا، صدارتی ترجمان
08، کیری لوگر بل ، فوج سے متعلق شقیں ہماری غلطی ہے ، امریکی سفیر
08، کابل بھارتی سفارتخانے کے قریب خودکش حملہ17 افراد ہلاک
09، پشاور میں خودکش دھماکا 50 افراد جاں بحق 150 زخمی
09، کیری لوگر بل کی متنازع شقوں پر نظر ثانی کے لیے امریکا سے رابطے کا فیصلہ
10، اسلام آباد، جی ایچ کیو پر حملہ برگیڈیئراور کرنل سمیت 6 شہید 15 یرغمال
11، کمانڈوز کا کامیاب آپریشن 39 یرغمالی رہا ، 4 دہشت گرد ہلاک ، ماسٹر مائیڈ گرفتار
12، شانگلہ میں خودکش حملہ 41 افراد جاں بحق
13، ا مریکی بل پاکستنا کی خودمختاری کے خلاف نہیں ، جان کیری
14، پاک فوج کے معاملات کی مانیٹرنگ نہیں چاہتے ، امریکی کانگریس کا وضاحتی بیان
15، اوباما نے کیری لوگر بل پر دستخط کردیے ، نوازشریف نے امریکی وضاحت سمیت مستردکردیا
15، لاہور پشاور اور کوہاٹ میں دہشت گردوں کے حملے 18 سیکورٹی اہلکار، 17 شہری جاں بحق
16، پشاور چھاونی میں تھانے پر خودکش حملہ 7 اہلکاروں سمیت 15 شہید
17، جنوبی وزیرستان میں 3 اطراف سے فوجی پشی قدمی ، 26 جنگجو ہلاک 4 اہلکار شہید
18، سیستان میں خودکش حملہ 50 افراد ہلاک ، ایران کا پاکستان سے احتجاج
19، گارنٹی دیتا ہوں وضاحتی بیان بل کا حصہ نہیں ، جان کیری
19، جنداللہ کا سربراہ پاکستان میں ہوا تو پکڑ کر ایران کے حوالے کردینگے ، صدر زرداری کی احمدی نژاد کو یقین دہانی
20، جنوبی وزیرستان ، محسود کے آبائی علاقے میں شدید لڑائی ، 30 جنگجو ہلاک ، 4 اہلکار شہید
20، اسلام آباد، اسلامک یونیورسٹی میں خودکش دھماکے 5 افراد جاں بحق
21، کیری لوگر بل کے تحت امداد قبول کرنے کا فیصلہ ، وفاقی کابینہ
22، اسلام آباد، دہشت گردوں کی فائرنگ سے برگیڈیئرمعین الدین ڈرائیور سمیت شہید
22، جنوبی وزیرستان فورسز کا تورہ غنڈئی اور اہم پل پر کنٹرول 24 جنگجو ہلاک ، 2 جوان شہید
23، کامرہ ، پشاور، مہمند ایجنسی3 بم دھماکوں میں 27 افراد جاں بحق
24، باجوڑ ڈرون حملہ 25 جنجگو ہلاک ، حکیم اللہ محسود کے گاوں پر فوج کا کنٹرول 21 دہشت گرد مارے گئے ، ترجمان پاک فوج اطہر عباس کی بریفنگ
25، بلوچستان کے وزیرتعلیم شفیق خان کوئٹہ میں قتل
25، عراق میں خودکش کار بم دھماکے ، 132 افراد جاں بحق
26، صدر زرداری اور نوازشریف غیر جمہوری آئینی ترامیم ختم کرنے پر متفق
27، عبدالحمید ڈوگر نے چیف جسٹس افتخار چوہدری سمیت 5 ججز کی بحالی کو چیلنج کردیا
28، پاک امریکا اسٹرٹیجک مزاکرات شروع کرنے کا اعلان ، توانائی بحران سے نمٹنے میں مدد دینگے ، ہیلری کلنٹن
28، پشاور میں کار بم دھماکا 100 افراد شہید200 زخمی
 29، جنوبی وزیرستان ، شیرونگئی سے ازبک انتہا پسندوں کا صفایا، 82 دہشت گرد ہلاک ، 6 فوجی شہید
30، قائمہ کمیٹی میں این آر او منظور اپویشن کا احتجاج ۔۔۔
30، پاکستان اور امریکا میں حکومتی اور فوجی سطح پر بداعتمادی ہے ، ہیلری کلنٹن کا اعتراف
31، این آراو پر پارلیمنٹ کا فیصلہ سب کو قبول ہوگا ، وزیراعظم گیلانی


October 2009 اکتوبر دوہزارنو کی اہم خبریں October 2009 اکتوبر دوہزارنو کی اہم خبریں Reviewed by News Archive to Date on May 21, 2017 Rating: 5

No comments