September 2009 ستمبر دوہزار نو کی اہم خبریں


ستمبر 2009

01، قومی تعمیرنو بیورو کے چیرمین ڈاکٹر عاصم کی لندن میں الطاف حسین سے ملاقات
02، وفاقی وزیر حامد کاظمی قاتلانہ حملے میں زخمی ڈرائیور جاں بحق، گارڈ کی حالت نازک، اسلام آباد میں دفتر سے نکلے تو موٹر سائیکل سواروں نے نشانہ بنایا، وفاقی وزیر کی ٹانگ میں گولی لگی
03، کراچی سرکلرریلوے کی بحالی کے لیے 128 ارب روپے کی منظوری
04، آئینی اصلاحات کمیٹی کا اجلاس، نئے صوبوں کے قیام کی تجویز مسترد
05، جنرل ضیا کو امریکا نے قتل کرایا، بے نظیر کے خلاف آپریشن مڈنائٹ جیکال پر ندامت ہے ، برگیڈیئر امتیاز
05، خیبر ایجنسی میں آپریشن 48 جنگجو ہلاک
06، سندھ میں بھی چینی کا بحران ، کراچی میں 6 روز کا اسٹاک رہ گیا
07، لوڈشیڈنگ سے زندگی مفلوج، کے ای ایس سی بجلی فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی ، گورنر سندھ عشرت العباد.
08، شمالی وزیرستان ڈرون حملے میں 10 افراد ہلاک ، اورکزئی میں اسکول کے بچوں پر فائرنگ، 4 جاں بحق
09، قومی تعلیمی پالیسی منظور، گیارہویں بارہویں کو اسکول سسٹم میں ضم کرنے کا فیصلہ
10، کوٹری 2 تیل برادر مال گاڑیوں میں تصادم ٹرینیوں کی آمدورفت معطل
11، مسلم خان سمیت 5 اہم طالبان رہنما گرفتار، فضل اللہ کو جلد پکڑ لیں گے ، فوجی ترجمان
12، جسٹس افتخار چوہدری سے انصاف کی توقع رکھتا ہوں ، پرویز مشرف
13، مالاکنڈ سوات باجوڑ ،خودکش حملہ بم دھماکے جھڑپیں 4 سیکورٹی اہلکاروں سمیت 7 افراد شہید ، 14 جنگجو مارے گئے
14، کراچی راشن کی تقسیم میں بھگدڑ 18 خواتین جاں بحق
14، عالمی و مقامی قوتوں کی ضمانت پر پرویز مشرف کو محفوظ راستہ دیا ، صدر زرداری
15، مشرف سے ڈیل کا بیان ملکی خودمختاری کے منافی ہے ، صدر کے خلاف پارلیمںٹ میں تحریک لائیں گے ، ن لیگ
15، وسیلہ حق پروگرام کا افتتاح ، غریبوں کے لیے 3 لاکھ روپے بلاسود قرضہ
16، چینی 40 روپے کلو ہی فروخت ہوگی ، سپریم کورٹ
17، چینی کی 40 روپے کلو فروخت ممکن نہیں ، حکومت کی سپریم کورٹ سے اپیل
18، کوہاٹ میں خودکش حملہ 33 افراد جاں بحق
19، ممبئی حملے ، بھارت مزید معلومات دے الزامات نہ لگائے ،وزیرداخلہ  رحمان ملک
20، سوات 8شدت پسند ہلاک ، 26 گرفتار
21، عید الفطرمنائی گئی
21، دہشت گردی کے خلاف پاکستان ساتھ دیتے رہیں گے ، براک اوباما کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب،
21، سابقہ وعدے پورے کیے جائیں امریکا واجب الادا 1.6 ارب ڈالر فوری ادا کرے ، صدر زرداری
24، چینی کی قیمت 40 روپے کلو برقرار رہے گی ، سپریم کورٹ
25، دنیا دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ مزید تعاون کرے ، صدرزرداری کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب
25، ایران یکم اکتوبر تک ایٹمی معاملات حل کرے جی 20 ممالک کی ڈیڈ لائن
26، پشاور اوربنوں میں خودکش حملے 23 افراد جاں بحق
27، نیویارک ، وزائے خارجہ ایم کرشنااورشاہ محمود کی ملاقات، پاک بھارت مزاکرات کو بامقصد بنانے پر اتفاق
28، بنوں میں خودکش حملہ رکن امن کمیٹی 4 محافظوں سمیت جاں بحق
29، ملا عمرکو کوئٹہ اور ارد گرد طالبان کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ، امریکا، ڈرون حملوں کی اجازت نہیں دیں گے ، آرمی چیف کیانی
30، پیٹرول کی قیمت میں 3.63 پیسے کمی ، نئی قیمت


September 2009 ستمبر دوہزار نو کی اہم خبریں September 2009 ستمبر دوہزار نو کی اہم خبریں Reviewed by News Archive to Date on May 20, 2017 Rating: 5

No comments