April 2009 اپریل دو ہزار نو کی اہم خبریں


اپریل 2009

01، اورکزئی ایجنسی پر پہلا امریکی حملہ 13 جاں بحق
01، وزیراعظم گیلانی کی شہباز شریف سے ملاقات، مسلم لیگ ن کو وفاقی کابینہ میں شمولیت کی دعوت
02، فارودڑ بلاک کے 44 ارکان کی نوازشہباز سے ملاقات حمایت کا اعلان
03، نیویارک میں فائرنگ 13 ہلاک ، حملہ آور نے خودکشی کرلی
03، سوات میں لڑکی کو کوڑوں کی سزا چیف جسٹس کا ازخود نوٹس
04، اسلام آباد ایف بیرک پر خودکش حملہ 8 شہید
04، کوئٹہ ، افغانستان سے کنٹینر میں یورپ سمگل کیے جانے والے 64 نوجوان دم گھٹنے سے ہلاک
05، اقوام متحدہ کے اہلکار جان سولیکی کو اغوا کاروں نے رہا کردیا
05، چکوال ، امام بارگاہ پر خودکش حملہ 25 جاں بحق 50 زخمی
06، اسامہ سمیت القاعدہ قیادت پاکستان میں ہے ، ڈرون حملے جاری رہیں گے ، مائیکل مولن
07، سکھ صحافی نے بھارتی وزیر داخلہ چدم برم کو جوتا ماردیا
07، دہشت گردی کے خلاف جنگ پر امریکا سے اختلافات برقرار ہیں ، پاکستان
08، بھارت خطے کا لیڈر ہے ، اسکے بغیر افغان مسئلہ حل نہیں ہوسکتا، امریکا
09، بلوچستان میں تین رہنما ، غلام بلوچ،منیر بلوچ اور شیر بلوچ کے قتل کے بعد شدید ہنگامے 2 ہلاک کئی زخمی درجنوں گاڑیاں نزر آتش، دو روزہ ہڑتال کا اعلان
10، میثاق جمہوریت پر عملدرآمد کے لیے کمیٹی بنانیکی قراد داد منظور
11، بلوچستان میں تیسرے روز بھی ہڑتال ، ہنگامے 14 جاں بحق
12، خواجہ شریف، چیف جسٹس لاہور، جسٹس زاہد شاہد صدیقی ، سید علی ، اور غلام ربانی سپریم کورٹ کے جج مقرر
12، وزیراعظم گیلانی کی ن لیگ کو حکومت میں شمولیت کی باضابطہ دعوت
13، صدر زرداری نے نظام عدل ریگولیشن پر دستخط کردیے
13،اسلام آباد، صدر زرداری کی امریکی سینٹ کی خارجہ کمیٹی کے چیرمین جان کیری سے ملاقات
14، گھڑیا ں ایک گھنٹہ آگے کردی گئیں ۔۔
14، سوات ، طالبان نے ہتھیار ڈال دیے ، قاضی عدالتیں قائم
14، امریکا نے امداد مشروط نہ کرنے کی درخواست مسترد کردی
15، مولانا عبدالعزیز کی آخری کیس میں بھی ضمانت منظور رہا کرنے کا حکم
15، چارسدہ چوکی پر خودکش حملہ ، ڈی ایس پی ، ایس ایچ او 8 اہلکاروں سمیت 18 شہید
16، جاپان کا پاکستان کو ایک ارب ڈالر امداد دینے کا اعلان زرعی پابندیاں ختم
16، ڈسکہ ، جائیداد کے تنازع پر اشتہاری نے  بھائی ، بھاوج اور 8 بچوں کو زبح کردیا
17، ٹوکیو ڈونرز کانفرنس، پاکستان کے لیے 5.28 ارب ڈالر امداد کا اعلان
17، ممبئی حملے ، پولیس نے دباو ڈال کر اعتراف کرایا، اجمل قصاب عدالت میں اقبالی بیان سے منحرف
18، ہنگو، سیکورٹی قافلے پر حملہ اہلکاروں سمیت 27 شہید
19، سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس، غیر شرعی ہیں ، سول عدالتوں کے خاتمے کے لیے 4 دن کی ڈیڈ لائن ، مولانا صوفی محمد
20، حکومت سینٹ میں عدل ریگولیشن بل پیش نہ کرسکی ، اپوزیشن کی مخالفت، متحدہ کا واک آوٹ
21، گلوکارہ اقبال بانو انتقال کرگئیں
21، طالبان کا بونیر پر قبضہ ، ایف ایم ریڈیو قائم ، موسیقی پر پابندی
22، بلوچستان میں بغاوت کے لیے بھارت اور افغانستان رقم دے رہے ہیں ، مشیر داخلہ رحمان ملک
22،طالبان اسلام آباد کی طر ف بڑھ رہے ہیں ، ہیلری کلنٹن
23، طالبان شانگلہ میں بھی داخل ، بونیر میں پولیس پر حملہ 2 جاں بحق
23، پشاور میں نیٹو سپلائی کنٹینرز کو آگ لگادی گئی
24، لگتا ہے انتہا پسند جلد پاکستان پر غلبہ حاصل کرلیں گے ، مائیکل مولن
25، شہباز شریف کی وزیراعظم گیلانی سے ملاقات، پیپلزپارٹی کو پنجاب حکومت میں شمولیت کی دوبارہ دعوت
25، دیر میں دھماکا ، 12 بچوں سمیت 15 جاں بحق
26، لوئر دیرمیں آپریشن درجنوں ہلاک ، قلعے پر فورسز کا کنٹرول
26، امریکا بتائے 10 سال افغانستان میں کیا کیا ، مزاکرات چاہتے ہیں ، صدر زرداری
27، دیر میں آپریشن مزید 20 ہلاک  تحریک نفاز شریف نے مزاکرات معطل کردیے
27، دنیا پاکستان کی امداد بڑھائے ، قبائلی علاقوں سے دہشت گردی ختم کرنا ہوگیا، برطانوی وزیر اعظم گورڈٖن براون
28، لوئر دیر طالبان سے خالی بونیر میں بھی آپریشن شروع
29۔، متحدہ کے کارکن کی ہلاکت کے بعد کراچی میں ہنگامے اور فائرنگ سے 25 افراد ہلاک 50 زخمی
29، سوائن فلو سے میکسیکو میں 159 ہلاکتیں ، پاکستان کے متاثر ہونے کا خدشہ
30، بونیر اور دیر میں آپریشن ، ملندری اور امبیلا پر فورسز کا کنٹرول 14 شرپسند ہلاک





April 2009 اپریل دو ہزار نو کی اہم خبریں April 2009 اپریل دو ہزار نو کی اہم خبریں Reviewed by News Archive to Date on May 11, 2017 Rating: 5

No comments