January 2009 جنوری دوہزارنو کی اہم خبریں

جنوری 2009

01، وانا میں امریکی میزائل حملہ 5 جاں بحق
01، فیصل آباد میں لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہرے گاڑیاں نزر آتش
02، بجلی گیس بحران ، 22 گھنٹے لوڈشیڈنگ ، صنعتیں بند احتجاجی مظاہرے
03، لوڈشیڈنگ برقرار، مظاہرے جاری ، فیصل آباد میں ہڑتال ہنگامے توڑپھوڑ
03، اسرائیلی فوج ٖغزہ میں داخل ہوگئی ، فلسطینیوں پر گولہ باری
04، غزہ میں اسرائیلی بمباری ، 55 فلسطینی شہید، پوری دنیا میں احتجاج ، انقرہ میں 5 لاکھ افراد کا مظاہرہ
04، ڈیرہ اسماعیل خان میں خود کش حملہ 5 اہلکاروں سمیت 9 جاں بحق
04، پنجاب میں 11 محرم تک ڈبل سواری پر پابندی عائد
04، عراق میں امام موسی کاظم کے مزار پر جلوس میں خودکش حملہ 40 ہلاک
05، ممبی حملوں کے شواہد پاکستان کے حوالے کردیے ، جائزہ لے رہے ہیں ، دفتر خارجہ
05، غزہ پر فاسفورس بموں کی بارش مزید 55 فلسطینی جاں بحق
06، اسرائیل کی اسکول پر بمباری بچوں سمیت 72 جاں بحق، فوج خان یونس میں داخل
06، ممبئی حملے لشکر طیبہ نے کرائے پاکستانی ایجنسیوں نے مدد کی ، منموہن
07، وزیراعظم گیلانی نے مشیر قومی سلامتی محمود درانی  کوبرطرف کردیا، اجمل قصاب پاکستانی ہے غلط بیانی پر ملک کی بدنامی ہوئی ،گیلانی
08، یوم عاشور منایا گیا
09، لاہور، الفلاح اور تماثیل تھیٹر کے باہر یکے بعد دیگر 5 بم دھماکے 5 افراد زخمی
09، کراچی میں جھونپڑیوں میں آگ لگنے سے 42 افراد جاں بحق
10، غزہ میں بمباری 40 فلسطینی شہید، لڑائی میں 12 اسرائیلی فوجی ہلاک
11، غزہ میں اسرائیلی حملوں میں شدت طیارے فاسفورس بم برساتے رہے ، مزید 35 فلسطینی شہید
11، مہمند ایجنسی ، چیک پوسٹوں پر حملے جھڑپیں ، 10 اہلکار جاں بحق45 جنگجو ہلاک
12، غزہ میں اسرائیل نے مزید 60 فلسطینی شہید کردیے ، قتل عام پر قومی اسمبلی میں قرار داد منظور، ملک بھرمیں مظاہرے
12، اسرائیلی فوج غزہ کی گلیوں میں داخل جاں بحق افراد کی تعداد 940 ہوگئی
12، پرویز مشرف کی وردی کسی سیاسی جماعت نے نہیں بلکہ جوبائیڈن نے اتروائی ، وزیراعظم گیلانی
13، سعودی انتٰلی جنس چیف کی آمد پاکستانی قیادت کو باہمی اختلاف اور بھارت سے کشیدگی ختم کرنے کا پیغام
14، پاکستانی فوج سرحد پر پہنچ گئی جنگ کے لیے تیار ہیں ، بھارتی آرمی چیف، بھارت کشیدگی نہ بڑھائے فوج دفاع کے لیے تیار ہے ، صدر وزیراعظم
15، اسرائیل کی غزہ میں اقوام متحدہ کے امدادی مرکز اسپتال اور میڈیا بلڈنگ پر بمباری
15، پاکستان نے ممبئی حملوں کی تحقیقات کے لیے 3 رکنی کمیشن قائم کردیا، بھارت ملزموں کی حوالگی سے دستبردار، پاکستان میں ہی مقدمہ چلانے پر رضامند
16، مکھرجی ایک دن بعد مکر گئے ، ممبئی حملوں کے ملزمان کی حوالگی کا دوبارہ مطالبہ کردیا
16، پاکستان کا وجود خطرے میں ہے ، برطانوی وزیرخارجہ ملی بینڈ نے بھارت کا انتہائی سخت پیغام پہنچادیا
17، پاکستان مخلص ہے تو دہشت گردوں کے خلاف کچھ کرکے دکھائے ، منموہن
17، آئینی ترمیم کے متفقہ بل کی حمایت پر اتفاق، صدر زرداری وزیراعظم گیلانی ملاقات
17، اسرائیل نے غزہ میں یکطرفہ جنگ بندی کااعلان کردیا
18، اسرائیل کی جنگ بندی کی خلاف ورزی ، غزہ پر پھر بمباری ، 95 فلسطینیوں کی لاشیں برآمد
19، پاکستان میں ملزمان کے خلاف کارروائی کی بھارتی دھمکی ، حدود کی خلاف ورزی کے نتائج سنگین ہونگے ، وزیرخارجہ
20، پہلے سیاہ فام صدر براک اوباما نے حلف اٹھالیا ، مسلم دنیا سے نئے تعلقات قائم کرینگے ، صدر اوباما، حلف برداری تقریب میں 20 لاکھ افراد کی شرکت
21، صدر اباما نے پاکستان کی امداد مشروط کردی ، دیگر آپشن استعمال کرینگے ،پاکستان کا انتباہ
22، گوانتانا مو جیل اور خفیہ قید خانے بند کرنے کا حکم ، اوباما نے حکم نامہ جاری کردیا
23، اوباما کے حلف کے تین بعد ہی جنوبی وزیرستان پر امریکی میزائل حملہ ، 22 افراد شہید
23، صدر زداری کی شہباز شریف سے ملاقات، مشترکہ 18 ویں ترمیم لانے پر اتفاق، ججز کی بحالی پر اختلاف برقرار
24، نئی امریکی حکومت پاکستان پر میزائل حملے بند کرائے ، صدر زرداری
25، ہندو دہشت گرد تنظٰم کی پاکستانی ہائی کمشنر کو قتل کی دھمکی
26، ڈیرہ اسماعیل میں بم دھماکا 6 افراد جاں بحق
26، مارچ سے پریشان نہ ہوں آپ دیکھیں گے وکلا سے کیسے نمٹتا ہوں ، صدر زرداری
27، امریکا مسلمانوں کا دشمن نہیں ، براک اوباما، جلد مسلم ممالک کا دورہ کرونگا
28، وکلا لانگ مارچ نہ کریں حکومت نے مزاکرات کی پیش کش کردی ،
29،لاہور راولپنڈی سے را اور القاعدہ کے 12 دہشت گرد گرفتار
29، لوڈشیڈنگ سے کراچی کی 2275 صنعتیں مکمل یا جزوی بند 5 لاکھ مزدور بے روزگار
30، ممبئ حملے کی ابتدائی تحقیقات مکمل پاکستانی ہائی کمشنر نے بھارتی وزیرداخلہ کو آگاہ کردیا
31، اوباما کا غزہ کے لیے 20 ملین ڈالر امداد کا اعلان
31، پیٹرول کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ 



January 2009 جنوری دوہزارنو کی اہم خبریں January 2009 جنوری دوہزارنو کی اہم خبریں Reviewed by News Archive to Date on May 09, 2017 Rating: 5

No comments