December 2008 دسمبر دوہزارآٹھ کی اہم خبریں



دسمبر 2008
01، کراچی میں مزید 14 افراد جاں بحق کئی گاڑیاں  دکانیں گودام شادی ہال جلادئے گئے
01، ممبئی حملہ، الزامات مسترد بھارت شواہد نہیں پیش کرسکا، صدر وزیراعظم
01، سیارہ زہر اور مشتری چاند کے انتہائی قریب آگیا
02، قومی سلامتی کانفرنس، تمام سیاسی جماعتوں کا بھرپور اظہار یکجہتی ، ممبئی حملوں اور بھارتی الزامات کی مزمت
02، کراچی میں پھر ہنگامے 4 زخمی ، گودام نزر آتش
03، پاکستان بھارت کے الزامات کا جلد و شفاف جواب دے ، کوانڈلیزارائس
04، اسلام آباد، پاکستان نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا یقین دلادیا، کونڈالیزارائس
05، پشاور بم دھماکے سے بازار میں آگ لگ گئی ، 25 افراد جاں بحق
06، منی میں 30 لاکھ حجاج کا شہر بس گیا ۔
07، پشاور میں ٹرمینل پر حملہ ، امریکی رسد لے جانے والے سینکڑوں کنٹینرز اور فوجی گاڑیاں تباہ
08، امریکی و بھارتی دباو پر جماعت الدوہ کے رہنما زکی لکھوی گرفتار، ممبئی حملوں کے ماسٹر مائنڈ ہونے کا الزام
08، پشاور میں ایک اور ٹرمینل پر حملہ ، مزید 100 گاڑیاں جلادی گئیں
09، عید الضحی منائی گئی
11، عالمی دباو پر جماعت الدوہ کے خلاف آپریشن ، ملک بھر میں دفاتر سیل حافظ سعید نظر بند
12، اگر اجمل قصاب پاکستانی ہے تو حکومت اپنی کارروائی سے بھارت کو مطمئن کرے ، نوازشریف
13، دو بھارتی طیاروں کی پاکستانی حدود کی خلاف ورزی ، پاک فضائیہ نے مار بھگائے
13، پشاور ٹرمینل پر چھٹا حملہ 26 امریکی گاڑیاں تباہ
14، قاتل اور قابض ہو عراقی صحافی منتظر الزیدی  نے صدر بش پر جوتا مار دیا، صدر بال بال بچ گئے
15، افغانستان میں امریکی فوج کے لیے رسد لے جانے والے ٹرانسپورٹرز کا انکار، امریکا کو متبادل راستے کی تلاش
16، بھارت نے پاکستان سے جامع مزاکرات معطل کردیے ،
17، ممبئی حملہ ، پولیس افسر کرکرے کی ہلاکت مشکوک ہے ، دھماکوں کے غیر مسلم ملزم ملوث ہوسکتے ہیں ، بھارتی وزیر
18، ق لیگ نے 17 ترمیم اور اسمبلی توڑنے کا صدارتی اختیار ختم کرنے کا بل سینٹ میں جمع کرادیا
19، فرح ڈوگر کیس میں حکم امتناع دینے پرجسٹس زوار کے خلاف تحریک استحقاق، قائمہ کمیٹٰی کی کارروائی رکوانے کی درخواست مسترد
19، پاکستان نے وعدے پورے نہیں کیے تو تمام آپشن استعمال کرینگے ، پرناب مکھرجی
20، راولپنڈی 6 منزلہ گگھڑ پلازہ میں آگ لگ گئی 8 افراد ہلاک
20، ممبئی حملے ، امریکا نے پاکستانی اقدامات ناکافی قرار دے دیے
21، بھارت نے جنگ کی دھمکی دے دی ، حملے کا آپشن کھلا ہے، مکھرجی
افواج مکمل طور پر تیار ہیں ، جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور دفاع کرینگے ، پاکستان
22، بھارت کی جنگی تیاریاں ، راجھستان پر مزید فوج تعینات، ریڈار نصب
پاک فضائیہ کے طیاروں کا گشت ، سخت فضائی نگرانی ، فوج ہر وقت تیار ہے ، آرمی چیف کیانی
23، پاکستانی و بھارتی طیاروں کی سرحدوں پر پروازیں پاک بحریہ بھی چوکس بھارتی آرمی چیف کنٹرول لائن پہنچ گئے
23، بھارت نے ممبئی حملوں کے شواہد نہیں دیے ، انٹرپول
دنیا پاکستان کی مدد کرے ، رونالڈو نوبل
پاکستان پابندیوں پر عمل کررہا ہے ، اقوام متحدہ بھارتی اعتراضات مسترد
پاکستان مطلوبہ افراد حوالے کرے ، بھارت، محدود پیمانے پر حملہ بھی جنگ تصور ہوگا، وزیراعظم گیلانی
24، ممبئی حملوں کا پاکستانی ایجنسی سے تعلق ثابت نہیں ہوسکا، اسکاٹ لینڈ یارڈ
25، جنگ خارج ازامکان نہیں بھارت سرجیکل اسٹرائیک سے باز رہے ورنہ سخت جواب دینگے ، پاکستان
26، بھارتی فوج کو تیار رہنے کا حکم ، کمانڈروں کی منموہن کو بریفنگ
فاٹا سے فوج ہٹا کر بھارتی سرحد بھیج دی ، چھٹیاں منسوخ
27، غزہ پر وحشیانہ اسرائیلی بمباری سے 210 فلسطینی شہید 400 زخمی
28، غزہ پر پھر اسرائیلی بمباری ہلاکتیں 300 ہوگئیں ، حملے بند کیے جائیں ، سلامتی کونسل ، اسرائیل کا انکار، دنیا بھرمیں مظاہرے
28، بونیر میں خودکش دھماکا 37 افرا د جاں بحق
29، اسرائیل کی تیسرے روز بھی غزہ پر بمباری مزید 20 فلسطینی شہید
30، بھارت کشیدگی ختم کرنے کے لیے فوج پیچھے ہٹائے ، پاکستان
31، صدر بش کا زرداری منموہن کو فون کشیدگی ختم کرنے پر رضا مند
دوہزار آٹھ میں 61 خودکش حملوں میں 889 افراد جاں بحق ہوئے




December 2008 دسمبر دوہزارآٹھ کی اہم خبریں December 2008 دسمبر دوہزارآٹھ کی اہم خبریں Reviewed by News Archive to Date on May 07, 2017 Rating: 5

No comments