August 2008 اگست دوہزار آٹھ کی اہم خبریں
اگست 2008
01، پاکستان میں جزوی سورج گرہن ۔
02، اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ، ایک کھرب 23
ارب ڈوب گئے
02، کابل میں بھارتی سفارتخانے پر حملہ آئی
ایس آئی نے کرایا، امریکی انٹیلی جنس
03، 15 برس سے بھائی کے ہاتھوں قید زنجیروں میں
جکڑی دو بہنیں والد سمیت بازیاب
03، سوات، پولیس گاڑی بم سے اڈاری ، 9 اہلکار
جاں بحق
03، عافیہ صدیقی افغانستان میں قید ہیں بھائی
کو ایف بی آئی کی باظابطہ اطلاع
04، کولمبو سارک کانفرنس: کابل دھماکا، کرزئی
ثبوت نہیں پیش کرسکے الزام تراشی بند کریں ، وزیراعظم گیلانی ، دہشت گردی کے خلاف مشترکہ اقدامات کیے جائیں ،
توانائی فوڈ سیکورٹی اور تجارتی رکاوٹوں سے ملکر نمٹا جائے ، 4 معاہدوں پر دستخط
04،مزاکرات بے فائدہ رہے پاکستان فاٹا میں
امریکی طاقت آزمائے ، کونڈالیزرائس
04، ملک بھر میں شدید بارشیں 100 افراد ہلاک
05،مواخزے پر اتفاق اتحادیوں کواعتماد میں لینے
کا فیصلہ ، زرداری نواز ملاقات
06، مزاکرات کامیاب، چیف جسٹس سمیت تمام ججوں
کی بحالی پر اتفاق، حکمران اتحاد اجلاس میں زرداری نوازمتفق
07، مجھے بتائیں میں نے کو ن سا آئین توڑا،
صدر پرویز مشرف
08، باجوڑ میں شدید لڑائی 70 جنگجو ہلاک ، 26 اہلکاروں
نے طالبان نے یرغما ل بنا لیا
09،باجوڑ طالبان کا لوئے سم پر قبضہ 6 اہلکار
جاں بحق، 22 اہلکاروں کی لاشیں جرگہ کے حوالے
09، پرویزمشرف کے خلاف چارج شیٹ تیار کرلی گئی
، قومی اسمبلی میں پیش کی جائے گی
10، پرویزمشرف نے دہشت گردی کے خلاف امریکی
امداد میں اربوں خرد برد کیے ، آصف زرداری
11، بھارتی فائرنگ سے حریت رہنما شیخ
عبدالعزیزسمیت 12 شہید
11، پنجاب اسمبلی میں پرویز مشرف کے خلاف قرار
داد 321 ووٹوں سے منظور25 ووٹ مخالفت میں آئے
12، پشاور فضائیہ کی گاڑی بم سے اڑادی 8 اہلکاروں
سمیت 14 شہید
12، سرحد اسمبلی میں پرویز مشرف کے خلاف قرار داد
، 107 ووٹ حق میں صرف 4 ووٹ پڑے
13، لاہور، اقبال ٹاون تھانے کے باہر خودکش
دھماکا، 3 اہلکاروں سمیت 8 جاں بحق
13، سندھ اسمبلی میں پرویز مشرف کے مواخزے کے حق
میں 93 ووٹ مخالفت میں ایک ووٹ بھی نہیں ملا متحدہ اور اپوزیشن غیر حاضر
14، باجوڑ کے علاقے ڈمہ ڈولا میں گاڑی پر بمباری ، مولوی
فقیر سمیت 22 جاں بحق، لاکھوں افراد کی ہجرت
15، بلوچستان اسمبلی میں بھی پرویز مشرف کے خلاف قرار داد
منظور
15، آئندہ صدر پیپلزپارٹی سے ہی ہوگا، آصف زرداری
15، پرویز مشرف کو محفوظ راستہ، سعودی انٹیلیجنس چیف کی
وزیراعظم گیلانی ، نوازشریف، چوہدری شجاعت اور حساس اداروں کے سربراہوں سے ملاقات
16، محفوظ راستے کے آپشنز پر غور کررہے ہیں ، پرویز مشرف
کے پاس استعفی کے لیے ایک دن رہ گیا ہے ، شاہ محمود قریشی
17، پرویز مشرف کے خلاف 8 نکاتی چارج شیٹ تیار، قیادت کے
حوالے ، مواخزے کا عمل کل سے شروع ہوگا، حکمران اتحاد
18،
صدر پرویز مشرف نے استعفی دے دیا، محمد میاں سومرو نے قائم مقام صدر کا عہدہ
سنبھال لیا،ملک بھر میں جشن ،
19، ڈیرہ اسماعیل خان اسپتال میں خودکش دھماکا 30
افراد جاں بحق 33 زخمی .
20، آصف زرداری کو صدر بنایا جائے ، پیپلزپارٹی
اور متحدہ کی تجویز
21، واہ آرڈینینس فیکٹری کے باہر 2 خودکش دھماکے
100 شہید 200 زخمی
22، پیپلزپارٹی نے آصف زرداری کو صدارتی امیدوار
نامزد کردیا
23، سوات،
خودکش حملے میں 20 اہلکارشہید، جھڑپ میں 36 طالبان مارے گئے
23، آصف زرداری صدر ہونگے پیپلزپارٹی کا باظابطہ
اعلان
24، پنجاب میں ڈویژن اور کمشنر کا نظام بحال
کردیا گیا۔
25، انقلابی شاعر احمر فراز انتقال کرگئے
25، مسلم لیگ ن اتحاد سے
الگ ہوگئی ، جسٹس صدیقی صدارتی امیدوار نامزد
26، صدارتی الیکشن ،
زرداری ، جسٹس صدیقی نے کاغزات جمع کرادیے
26، اسلام آباد کے ہوٹل میں دھماکا 8 افراد جاں
بحق
27، سندھ ہائیکورٹ کے 8 معزول ججوں نے حلف
اٹھالیا،
جسٹس انور ظہیر جمالی چیف جسٹس مقرر
28، افتخار چوہدری سمیت
تمام ججوں کی بحالی کے لیے وکلا کے ملک بھر میں دھرنے اہم شاہراہیں بلاک
29، کوہاٹ، چیک پوسٹ پر
خودکش حملہ 5 شہری جاں بحق
30، وانا، افغانستان سے
میزائل حملہ 4 عربوں سمیت 6 جاں بحق
31، بجلی آئی ایم ایف کے
کہنے پر مہنگی کی ، وزیراعظم گیلانی
31، مزاکرات ناکام 400 سے زائد فلور ملوں پر
سرکاری اہلکار تعینات، مالکان نے ہڑتال کردی
۔
August 2008 اگست دوہزار آٹھ کی اہم خبریں
Reviewed by News Archive to Date
on
May 03, 2017
Rating:
No comments