June 2008 جون دوہزار آٹھ کی اہم خبریں

جون 2008

01، آئینی پیکج میں 3 نومبر کے بعض اقدامات کو تحفظ
02، اسلام آباد، ڈنمارک کے سفارتخانے کے قریب بم دھماکا 9 افراد ہلاک
03، زرداری شہباز کو لانگ مارچ میں شرکت سے روکنے میں ناکام
04، براک اوباما امریکا کے پہلے سیاہ فام صدارتی امیدوار نامزد
05، معاملات بہتر بنائے جائیں قیادت کی نااہلی سے ملک کمزور ہوسکتا ہے ، صدر پرویز مشرف
07، موجودہ حالات میں استعفی نہیں دونگا، صدر پرویز مشرف
08، شہباز شریف نے وزیراعلی پنجاب کی حیثیت سے حلف اٹھایا
09۔ لانگ مارچ میں شرکت کے لیے سندھ و بلوچستان سے قافلے سکھر پہنچ گئے نوازشریف کا شرکت کا اعلان
10، صدر پرویز مشرف کا پارلیمنٹ سے خطاب نہ کرنا غیر آئینی ہے ، وزیراعظم گیلانی
11، مہمند ایجنسی ، امریکی طیاروں کی وحشیانہ بمباری 13 فوجیوں سمیت 28 افراد شہید
11، بجٹ 2008-09، پنشن اور تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ خوراک پیٹرول پر رعایت میں کمی پلاٹ مکانات پر ٹیکس، سید نوید قمر نے  2010 بلین روپے کا بجٹ پیش کیا گیا
12، ججوں کی بحالی کے لیے ہمارا اپنا روڈ میپ ہے ، زرداری
نوازشریف کا آزادی چوک پر وکلا اور شہریوں کے جلسے خطاب
لانگ مارچ اسلام آباد کی طرف بڑھنے لگا، چوہدری افتخار، پارلینٹ کے گرد کنٹینرز لگا دیے گئے
13،لانگ مارچ کے شرکا کا پارلیمنٹ کے قریب دھرنا ججز کی بحالی تک واپس نہ جانے کا اعلان
14، وکلا کا لانگ مارچ کسی نتیجے کے بغیر ختم
15، حامد کرزئی نے پاکستان پر فوج کشی کی دھمکی دے دی ، دفاع کرنا جانتے ہیں ، قبائلی رہنما
16، پیپلزپارٹی بہت جلد ایوان صدر میں بھی ہوگی ، زرداری
17، نیا صدر اتحادیوں کی مشاورت سے لائیں گے ججز کی بحالی پر فیصلہ خود کرونگا، زرداری
18، لاہور، زرداری کی نوازشریف سے ایک اور بے نتیجہ ملاقات
19، کنٹرول لائن پر فائرنگ 4 پاکستانی فوجی شہید
19، وہ دن دور نہیں جب پیپلزپارٹی کا ورکر صدر پاکستان ہوگا، زرداری
20، ججوں کی بحالی اور صدر کے مواخزے پر اختلاف برقرار، زرداری نواز ایک اور ملاقات
21،سزائے موت کو عمرقید اور مفت شناختی کارڈ جاری کرنے کا اعلان
22، ججز کی تعداد 29 کرنے کی منظوری ، قومی اسمبلی میں  بجٹ منظورکرلیاگیا
23، لاہور ہائیکورٹ، نوازشریف الیکشن کے لیے نااہل قرار، شہباز کا معاملہ الیکشن کمیشن کے سپرد
24، نوازشریف کی نااہلی وفاقی حکومت سپریم کورٹ میں اپیل کرے گی
25،سپریم کورٹ نے نوازشریف کے حلقے یں انتخاب روک دیا
25، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے پاکستانی پارلیمنٹ کو کرپٹ ترین ادارہ قراردے دیا
26، ضمنی انتخابات میں حکمران اتحاد کامیاب، سرحد میں اے این پی ، پیپلزپارٹی ، جبکہ پنجاب میں ن لیگ نے میدان مارلیا
27، آئندہ مزاکرات میں کشمیر ایجنڈے پرہوگا، مشترکہ اعلامیہ ، بھارت گیس پائپ لائن پر جلد فیصلہ کرے ، پاکستان ، وزیر خارجہ
 شاہ محمود قریشی کی بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ سے ملاقات
28، خیبر ایجنسی آپریشن میں جنگجوں کے اہم ٹھکانے تباہ ،
28، امریکا نے 4 ایف 16 طیارے پاکستان کے حوالے کردیے
28، پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 88 پیسے کا اضافہ نئی قیمت  75 روپے 69 پیسے مقرر
29، ملک کی خراب صورتحال عالمی بینک نے پاکستان کی اقتصادی امداد نصف کردی
29، باڑہ میں فورسز کی پیش قدمی ، جوابی کارروائی کریں گے ، طالبان کی دھکمی ، سوات میں دھماکا دو سیکورٹی فورسز اہکاروں سمیت 5 افراد ہلاک
30، باڑہ آپریشن معطل ، کالعدم تنظٰم کا مرکز تباہ 9 افراد ہلاک ، 30 سیکورٹی اہلکار اغوا


June 2008 جون دوہزار آٹھ کی اہم خبریں June 2008 جون دوہزار آٹھ کی اہم خبریں Reviewed by News Archive to Date on April 30, 2017 Rating: 5

No comments