December 2007 دسمبر دو ہزار سات کی اہم خبریں
دسمبر 2007
01، نواز شریف و شہباز شریف کے کاغزات نامزدگی مسترد
02، ترک
صدرعبداللہ گل کی آمد صدر پرویز مشرف نے استقبال کیا
02، امریکی
مداخلت کو حقیقی خطرہ سمجھتے ہوئے پاک فوج نے حفاظتی اقدامات کرلیے ، امریکی اخبار
03، نواز بے
نظیر مذاکرات ، مطالبات پورے نہ ہوئے تو الیکشن کا بائیکاٹ ہوگا
04، حلف نہ
اٹھانے پر ہائیکورٹ کے 24 جج برطرف
04، پشاور
چھاونی میں خودکش حملہ پہلی خاتون بمبار ہلاک
05، چارٹر آف ڈیمانڈ کا
مسودہ تیار ججوں کی بحالی کے سوا تمام مطالبات پر اتقاق
06، ججوں کی بحالی کے
بغیر چارٹر آف ڈیمانڈ قبول نہیں ، ملک بھرمیں عدالتوں کا بائیکاٹ دھرنے ریلیاں
07، جسٹس افتخار نے
جلاوطنی کی سعودی پیشکش مسترد کردی
08، اے پی ڈی ایم اور اے
آر ڈی کی راہیں الگ
09، مسلم لیگ ن کا الیکشن
میں حصہ لینے کا فیصلہ ، اے پی ڈی ایم بائیکاٹ کرنے میں ناکام
09، سوات چیک پوسٹ پر
حملہ ، 5 سیکورٹی اہلکار سمیت 13 جاں بحق
10۔ نواز لیگ اے پی ڈی
ایم سے خارج ، جماعت اسلامی ، ترقی پسند، قوم پرست جماعتیں متحد
11، جماعت اسلامی کے سوا
پوری مجلس عمل انتخاب لڑنے پر متفق
12، میرانشاہ فوجی قافلے
پر حملہ 6 اہلکار 15 جنگجو ہلاک
13، کوئٹہ فوجی چوکی پر 2
خودکش حملے 9 افراد ہلاک
14، صدر پرویز نے آئین
میں 4 ترامیم کردیں
15، ایمرجنسی
اٹھالی گئی ، ہنگامی حالت ختم آئین بحال
15، نوشہرہ میں
خودکش حملہ 2 اہلکاروں سمیت 7 افراد جاں بحق
16، حلف نہ اٹھانے والے
ججز سیاست میں نہیں آنا چاہتے ، عوام عدلیہ کی بحالی کے لیے جدوجہد کریں ، جسٹس
بھگوان داس
16، کاغزات نامزدگی مکمل
، 849 نشستوں کے لیے 13 ہزار امیدواروں کی فہرست جاری
17، کوہاٹ چھاونی میں
خودکش دھماکا12 افراد جاں بحق
18، پاک فوج کو جدید
آلات و ٹیکنالوجی فراہم کرینگے ، امریکا
19، مصور گل جی
اہلیہ اور ملازمہ کا پراسرار قتل
19، ق لیگ کے
انتخابی قافلے پر ڈیرہ بگٹی میں بم حملہ ، 2 افراد ہلاک
19، عید الضحی کے
موقع پر محرابپور ٹرین حادثہ 60 ہلاک
20، انتخابی فہرست سے 37
لاکھ جعلی اور دہرے ووٹ خارج
21، نماز عید کے دوران سوات
اور پارچنار میں فورسز پر حملے 20 افراد ہلاک
24، پی پی اور ن لیگ کی
دھمکیوں سے نہیں گھبراتا، دھاندلی کے الزامات شکست کا ثبوت ہیں ، صدر پرویز
26، حامد کرزئی کی
پاکستان آمد، پاکستان اور افغانستان دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے خفیہ معلومات کے
تبادلے اور مشترکہ حکمت عملی پر متفق
27، بینظیر 30
کارکنوں سمیت جاں بحق، لیاقت باغ جلسے کے بعد واپس جاتے ہوئے گاڑی سے سر باہر نکال
کر کارکنوں کا جواب دے رہی تھیں ، حملہ آور نے5 فائر کیے اور خود کو دھماکے سے
اڑا لیا،
ملک بھر میں
ہنگامے 18 افراد ہلاک ، سینکڑوں گاڑیاں ، بینکس دکانیں 2 ٹرینین نز ر آتش
28، ملک بھر
میں ہنگامے جاری مزید سیکڑوں گاڑیاں عمارتیں جل گئیں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 23
ہوگئی ، فوج طلب 8 مزدور فیکٹری میں جل گئے ، بینظیر والد کے پہلو میں سپرد خاک
29، لیاری میں ہنگامہ
آرائی 10 افراد ہلاک ،
29، پیپلزپارٹی الیکشن کا
بائیکاٹ کرے ، نواز شریف
30، بلاول
چیرمیں زرداری شریک چیرمین مقرر انتخابات لڑنے کا اعلان
31، پیپلزپارٹی اور ن لیگ
نے الیکشن ملتوی کرنے کی تجویز مسترد کردی
December 2007 دسمبر دو ہزار سات کی اہم خبریں
Reviewed by News Archive to Date
on
April 22, 2017
Rating:
No comments