November 2007 نومبر دوہزار سات کی اہم خبریں


نومبر 2007

01، سرگودھا فضائیہ کی بس پر خود کش حملہ  9 اہلکار شہید
02، انجیئرز سے مزاکرات ناکام پی آئی اے کی 38 پروازیں منسوخ
02، سوات میں جنجوں نے 48 مغوی اہلکار رہا کردیے
03، ایمرجنسی نافذ آئین معطل ، نیا پی سی او جاری چیف جسٹس برطرف
کوئی عدالت ججز کے حلف حکمنامہ 2007 یا اس حوالے سے جاری کسی اور حکم پر سوال نہیں اٹھا سکے گی  کسی عدالت کو صدر یا وزیراعظم کے خلاف حکم جاری کرنے کا اختیار نہیں ہوگا، آرمی چیف کا فرمان فوری نافز العمل
04، مزید 11 ججز نے حلف اٹھا لیا
04، جاوید ہاشمی ،اسفندیار ،حمید گل سیمت سینکڑوں سیاسی وکلا رہنما گرفتار گھروں پر چھاپے
05، دفاعی مزاکرات معطل ،۔ صدر ایمرجنسی ختم کرکے جلد از جلد انتخابات کرائیں ، پالینڈ نے امداد روک دی ، اسٹاک ایکسچنیج میں  ایک کھرب 86 ارب ڈوب گئے
05، ریاستی ستونوں میں ہم آہنگی پیدا کرکے وردی اتاردونگا، صدر پرویز
06، الیکشن شیڈول کا جلد اعلان کرکے جنوری میں شفاف انتخابات کرائے جائیں ، امریکی سفیر
07، پرویز مشرف فوجی عہدہ چھوڑ کر شیڈول کے مطابق الیکشن کرائیں صدر بش کا فون ، ہمارے صبر کو نہ آزمائیں ، وائٹ ہاوس کا انتباہ
07، اہلیت کیس کا فیصلہ ہونے پر الیکشن کا اعلان کرینگے
08، ملک بھر میں ن لیگ ،پیپلزپارٹی ، جماعت اسلامی وکلا کے مظاہرے ، شیلنگ سینکڑوں گرفتار
08، انتخابات 15 فروری تک ہونگے ، حلف اٹھانے سے قبل وردی اتاردونگا، صدر پرویز
09، راولپنڈی میں بے نظیر کا جلسہ نہ ہوسکا، امریکی مطالبے پر بے نظیر کی نظر بندی ختم ،
09، پشاور، امیر مقام کے گھر پر خودکش حملہ 3 محافظ ہلاک
10، جلد انتخابات کے لیے اقدامات کیے جائیں گے ، حالات بہتر ہوتے ہیں ایمرجنسی اٹھالی جائے گی ، صدر پرویز
11، پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کی حفاظت کا امریکی منصوبہ تیار، پاکستان نے جوہری اسلحے تک رسائی دینے سے انکار کردیا
11، قومی اسمبلی 15 صوبائی 20 نومبر کو تحلیل ہوجائیں گی ، انتخابات 9 جنوری سے قبل ہونگے ، صدر پرویز
12، لانگ مارچ پر پابندی بینظیر لاہور میں 7 روز کے لیے نظر بند
12، 22 نومبر تک ایمرجنسی نہ ہٹائی تو پاکستان کی رکنیت معطل کرسکتے ہیں ، دولت مشترکہ
13، ایمرجنسی اٹھانے کا امریکی دباو مسترد، بے نطیر محاز آرائی پر اتر آئیں  ساتھ کام کرنا مشکل ہوگا، صدر پرویز
14، سپریم کورٹ آرمی چیف کو آئین میں ترمیم کا اختیار دے ، صدر پرویز
14، عمران خان سے پنجاب یونیورسٹی میں بدسلوکی جمعیت نے یرغمال بنا کر پولیس کے حوالے کردیا
15، قومی اسمبلی تحلیل ، محمد میاں سومرو نگراں وزیراعظم مقرر
15، پاکستان کا بحران حل کرنے کے لیے وائٹ ہاوس پینٹاگون اور محکمہ خارجہ کا غیر معمولی اجلاس
16، بینظیر سمیت اپوزیشن نے نگران حکومت مسترد کردی ، سپریم کورٹ کے 3 ججوں نے ایمرجنسی کے خلاف سماعت سے انکار کردیا
16، پاکستان کی فوجی امداد معطل کی جائے ، امریکی ایوان نمائندگان میں قرارداد
17، پاکستان میں ایمرجنسی کے خلاف یورپی پارلیمنٹ میں قرارداد منظور
17، ایمرجنسی اٹھانے کا ٹائم فریم نہیں دیا جاسکتا، صدرپرویز کا امریکی نائب وزیرخارجہ پونٹے کو ملاقات میں جواب
18، صدر پرویز اور بینظیر شراکت اقتدار مزاکرات پھر شروع کریں ، نیگرو پونٹے ، بینظیر کا انکار
19، سپریم کورٹ ، وکلا کا پیروی سے انکار صدر کے انتخاب کے خلاف درخواستیں خارج
20، الیکشن کا بائیکاٹ رکوانے کے لیے امریکی سفیر سرگرم، کراچی میں صحافیوں پر بدترین تشدد
21، بلوچ رہنما بالاچ مری آپریشن میں ہلاک ، بلوچستان میں ہنگامے کئی گاڑیاں نزر آتش
21، صدرپرویز کا کوئی اقدام چیلنج نہیں کیا جاسکتا، آرڈینینس نافز
22، دولت مشترکہ نے ایمرجنسی کے نفاز اور بنیادی حقوق کی معطلی پر پاکستان کی رکنیت معطل کردی
22، سپریم کورٹ میں ٓخری درخواست بھی مسترد، صدر پرویز کے حلف اٹھانے کی راہ ہموار ہوگئی
23، سپریم کورٹ نے ایمرجنسی اور عبوری آئینی حکم کو جائز قراردے دیا، صدر پرویز کو یکم ستمبر تک وردی اتارنے کا حکم
24، راولپنڈی میں 2 خودکش بم دھماکے 38 افراد جاں بحق
24، نواز شریف کی وطن روانگی سے قبل سعودی شاہ عبداللہ سے الوداعی ملاقات
25، نواز شریف کی سات سال جلاوطنی کے بعد وطن واپسی ،لاہور میں پرجوش استقبال
26، انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل، نواز، بینظیر، قٓاضی حسین ، فضل الرحمان ، چوہدری شجاع، اسفندیارسمیت ہزاروں امیدواروں نے کاغزات نامزدگی جمع کرائے
27، جنرل پرویز کا اسٹاف ہیڈ کوارٹر کا الوداعی دورہ ، وردی اتار کو سویلین صدر کا حلف اٹھائیں گے
28، جنرل پرویز مشرف نے آرمی کمان جنرل کیانی کے سپردی کردی
29، اے پی ڈی ایم نے الیکشن کا بائیکاٹ کردیا، بینظیر، فضل الرحمان ، اسفندیار کو آمادہ کرنے کے لیے کمیٹی قائم
29، ایمرجنسی 16 دسمبر کو ہٹالی جائے گی ، سویلین صدرپرویز مشرف  کا قوم سے پہلا خطاب
30، الیکشن کے بعد حالات ناقابل قبول ہوئے تو صدر کا عہدہ بھی چھوڑ دونگا، صدر پرویز









November 2007 نومبر دوہزار سات کی اہم خبریں November 2007 نومبر دوہزار سات کی اہم خبریں Reviewed by News Archive to Date on April 20, 2017 Rating: 5

No comments