October 2007 اکتوبر دوہزار سات کی اہم خبریں



اکتوبر 2007

01، بنوں میں خود کش حملے میں 16 افراد جاں بحق، 2 قلعوں پر قبضہ 40 فوجی اغوا
01، اکرم درانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد،وکلا کا ملک بھر میں یوم سیاہ
01، وکلا صحافیوں پر تشدد سپریم کورٹ کے حکم پر آئی جی ایس ایس پی ڈی سی اسلام آباد معطل
02، اشفاق کیانی وائس آرمی چیف،طارق مجید چیرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی مقرر
02، ن لیگ کا بے نظیر کے خلاف مقدمات واپس لینے کا فیصلہ 3
03، جنرل پرویز سے مزاکرات معطل ہوگئے ، بے نظیر
04، مفاہمتی آرڈیننس پر صدر پرویز اور بے نظیر میں اتفاق
05، صدر پرویز کے کاغزات نامزدگی کے خلاف درخواست پر سپریم کورٹ نے فیصلہ روک دیا
06، صدراتی انتخاب میں صدر پرویز بھاری اکثریت سے کامیاب، حامیوں کا ملک بھر میں جشن ،  پیپلزپارٹی کا بائیکاٹ، اے پی ڈی ایم کی ملک گیر ہڑتال احتجاجی مظاہرے
07، شمالی وزیرستان میں 20 فوجی ہلاک ، 60 جنگجو ہلاک
08 شمالی وزیستان میں مزید 80 فوجی ، 42 شہری 65 جنگجو ہلاک
09، شریف برادران نے ایک بار پھر نومبر میں وطن واپسی کا اعلان کردیا.
10، سرحد اسمبلی تحلیل شمس الملک نگراں وزیراعلی مقرر
10، بے نظیر عدالتی فیصلے تک واپس نہ آئیں ، صدر پرویز، بے نظیر نے تجویز مسترد کردی
11، سپریم کورٹ کا زخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کا حکم
12، سپریم کورٹ کا مفاہمتی آرڈیننس کے فوائد پر معطل کرنے کا حکم
13، ملک بھر میں عیدالفطر منائی گئی
13، جنوبی وزیرستان میں 30 مغوی اہلکار رہا
16، فوج کے جہادی عناصر سے جان کا خطرہ ہے ، کل ہرصورت واپس آونگی ، بے نظیر
17، بے نظیر کو گرفتار نہیں کیا جائے گا، ایوان صدر کے اجلاس میں فیصلہ
17 نواز شریف کی واپسی کے حکم پر مکمل عمل کیا جائے ، سپریم کورٹ
18، کراچی ، کارسازپر  بے نظیر کی وطن واپسی کے موقع پر خودکش حملہ 135 افراد جاں بحق ہوئے  ، دھماکے حکومت کی غفلت سے ہوئے ایجنسیاں ملوث ہیں ، بے نظیر
19، مجھ پر حملے میں 3 شخصیات ملوث ہیں ، بے نظیر، ملک بھر میں تین روزہ سوگ کااعلان
20۔ انتخابی ظابطہ اخلاق کی تیاری ، سیکورٹی کلیرنس کے بغیر جلسے جلوس پر پابندی
21، دھماکوں کی تحقیقات غیر ملکی ماہرین سے کرائی جائے ، بے نظیر
22، دھماکے خود بے نظیر نے کرائے ، چوہدری شجاعت، الزام پاگل پن ہے ، پی پی قائد
23، صدر کاعہدہ سیاسی ہے ، وردی پر مشرف کے بیان حلفی کی کوئی حیثیت نہیں ، سپریم کورٹ
24، الیکشن میں امریکا اتحادیوں اور اسرائیل کے خلاف تقاریر پر پابندی ، ضابطہ اخلاف جاری
25، سوات میں خود کش حملہ ، 30 سیکورٹی اہلکار شہید
26، سوات میں شدید لڑائی ، جنگجوں نے 13 مغوی اہلکار زبح کردیے
27، بے نظیر کی 8 سال بعد والد کے مزار پر حاضری ، چوہدریوں کا کھیل ختم ہوگیا، بے نظیر
28، سوات، گھمسان کی لڑائی ، 11 اہلکار 17 جنگجو ہلاک
28، کراچی ریڈیو پاکستان میں آگ ، 11 اسٹوڈیو جل گئے
29، ایجنسیاں لاپتہ افراد کو رہا کریں ورنہ کارروائی کرینگے ، سپریم کورٹ
30، راولپنڈی میں پولیس چوکی پر خودکش حملہ 8 افراد ہلاک
31، سانحہ کارساز کا ازخود نوٹس، الیکشن ملتوی نہیں کرنے دینگے ، سپریم کورٹ



October 2007 اکتوبر دوہزار سات کی اہم خبریں October 2007 اکتوبر دوہزار سات کی اہم خبریں Reviewed by News Archive to Date on April 18, 2017 Rating: 5

No comments