May 2007 مئی دوہزار سات کی اہم خبریں
02، چیف جسٹس بحالی تحریک ، اپوزیشن اور وکلا کا
زبردست احتجاج، لاٹھی چارج متعدد زخمی سینکڑوں گرفتار
03، دکانیں 8 بجے بند کرانے کے فیصلے پر جلد
عملدرآمد ہوگا
04، لاپتہ افراد کو آسمان کھاگیا یا زمین نگل
گئی ، سپریم کورٹ وزارت داخلہ کی رپورٹ پر عدم اطمینان
05، معزول چیف جسٹس افتخار مھمد چوہدری لاہور
پہنچ گئے
06، لاہور جانے والی زائرین کی بس کو نتھیا گلی
میں حادثہ 22 جاں بحق
06، چیف جسٹس کے جلوس سے نہیں ڈرتے ، حالات کے
مطابق ایمرجنسی نافز کرسکتے ہیں ، وزیراعظم شوکت عزیز
07، ایمرجنسی کے بیان سے اسٹاک مارکیٹ کریش،
سرمایہ کاروں کے ڈیڑھ کھرب سے زائد ڈوب گئے
07، سپریم کورٹ نے جوڈیشل کونسل کو کارروائی سے
روک دیا ، آئینی درخواست کی سماعت فل کورٹ کرے گا
08، جسٹس رمدے کی سربراہی میں 14 رکنی فل کورٹ
قائم
09، تصادم کا خطرہ چیف جسٹس دورہ ملتوی کردیں ،
سندھ حکومت
10، منیر اے ملک کے گھر پر فائرنگ قومی اسمبلی
میں اپوزیشن کا واک آوٹ
11، کراچی میں کشیدگی راستے بند سینکڑوں گرفتار،
تصادم روکنے کے لیے سخت اقدامات
11، تحفظ حکومت کی زمہ داری ہے چیف جسٹس جہاں
چاہیں جاسکتے ہیں ، سندھ ہائی کورٹ
12، کراچی میں آگ اور خون کا کھیل ،
نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 35 جاں بحق سینکڑوں زخمی ، چیف جسٹس افتخار چوہدری کی
کراچی آمد پر ہنگامہ آرائی ہوئی 9 گھنٹے محصور رہنے کے بعد واپس روانہ
13، کراچی میں دوسرے روز بھی کشیدگی 8
جاں بحق
14، سانحہ 12 مئی ، احتجاج ملک گیر
ہڑتال مظاہرے
14، سپریم کورٹ کے ایڈشنل رجسٹرار
حماد رضا کا گھر میں قتل
15، پشاور کے ہوٹل میں خودکش دھماکا
26 افراد جاں بحق
16، جوڈیشل کونسل کو آئینی مسئلہ پر فیصلے کا
اختیار نہیں ، سپریم کورٹ
17، پرویز مشرف ایک عہدہ فوری چھوڑ دیں ، بین
الاقوامی جائزہ کمیشن
18، لال مسجد کے طلبا نے 4 پولیس اہلکار یرغمال
بنالیے 11 ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ
19، جامعہ حفصہ نے 2 اہلکار رہا کردیے ، پولیس
نے 5 طلبہ چھوڑ دیے
20، لال مسجد کا محاصرہ مورچے لگ گئے ، 13 ہزار
اہلکار پہنچ گئے شہرسیل
21، مجھے کراچی کے واقعات میں ملوث کیا جارہا ہے
،پاکستانی ہوں کسی رنگ ونسل سے تعلق نہیں ، صدر پرویز مشرف
22، وردی میری کھال ہے کیسے الگ ہوسکتا ہوں ،
صدر پرویز مشرف
23، کراچی کے واقعات چیف جسٹس کی معطلی پر تشویش
ہے ، جرمنی
24، چیف جسٹس ریفرینس کے خلاف وکلا کا ملک گیر
احتجاج عدالتی بائیکاٹ ریلیاں تحریک میں اساتذہ اور ڈاکٹرز بھی شامل ہوگئے
25، سادہ لوح اور مجبور افراد کے گردے نکال کر
فروخت کرنیوالا گروہ پکڑا گیا، 5 ڈاکٹروں سمیت 11 افراد گرفتار
26، سانحہ 12 مئی ، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کا
ازخودنوٹس، 7 رکنی لارجر پینچ تشکیل
27، عمران خان کو کراچی جانے سے روک دیا گیا، 3
دن کے لیے لاہور بند
28، یوم تکبیرپر ملک بھر میں ریلیاں ، ڈاکٹر
قدیر کی رہائی اور نواز شریف کی واپسی کا مطالبہ
29، امام کعبہ شیخ عبدالرحمان کی لاہور آمد
30، سپریم کورٹ بار میں عدلیہ اور فوج کی توہین
کی گئی ، صدر پرویز مشرف
31، صدر سمیت تمام عہدے دار سپریم کورٹ کو جواب
دہ ہیں ، جسٹس رمدے
31، ٹانک پولیٹکل ایجنٹ کے گھر پر حملہ 13 جاں
بحق
May 2007 مئی دوہزار سات کی اہم خبریں
Reviewed by News Archive to Date
on
April 11, 2017
Rating:
Reviewed by News Archive to Date
on
April 11, 2017
Rating:


No comments