March 2007 مارچ دوہزار سات کی اہم خبریں
01، بے نظیر کا اے پی سی میں شرکت سے انکار،
02، ملتان میں خصوصی عدالت کا جج بم حملے میں
زخمی 3 اہلکار جاں بحق
03، سندھ لبریشن آرمی کے 5 دہشت گرد گرفتار39
دھماکوں کا اعتراف
03، یوٹیلیٹی اسٹور پر گھی و تیل 6 روپے فی کلو
سستا
04، افغانستان ، ننگر ہار میں خودکش حملے کے بعد
امریکی فوج کی فائرنگ سے 16 شہری ہلاک
04، کراچی میں چاند گرہن
05، سپریم کورٹ نیٹو کمانڈر کو طلب نہیں کرسکتی
، قبائلی علاقوں پر امریکی بمباری کے خلاف درخواست خارج
06، ایران پر امریکی حملہ ہوا تو پہلے پاکستان بچائینگے
، صدر پرویز مشرف
07، دہشت گردی کے خلاف معلومات کے تبادلے پر پاک
بھارت اتفاق
07، غیر ملکیوں کے 5 گھر نزر آتش 19 ہلاکتوں کے
بعد عارضی جنگ بندی
08، ایرانی مفاد بہت عزیز ہے صدر پرویز کا احمدی
نژاد کو فون
09، صدر پرویز مشرف نے چیف جسٹس
افتخار کو معطل کردیا، اختیارات کے ناجائز استعامل کا ریفرینس دائر، جاوید اقبال
قائم مقام چیف جسٹس مقرر
10، افتخار چوہدری نظر بند سپریم
کورٹ جانے سے روک دیا، معطلی کے خلاف وکلا کا ملک گیر احتجاج، چیف جسٹس کا معاملہ
جوڈیشل کونسل نمٹائے گی ،کارروائی آئین کے مطابق کی گئی
11، میرے خلاف کھلی سماعت کی جائے ، افتخار
چوہدری
11، ملک بھر میں بارشیں 10 افراد ہلاک ، کراچی
میں نظام درہم برہم
12، وکلا کی ملک گیر ہڑتال مظاہرے ۔ لاہور میں
لاٹھی چارج کئی وکیلوں کے سر پھٹ گئے
13، معزول چیف جسٹس کے خلاف ریفرنس کی سماعت،
جسٹس افتخار کا 3 ججوں پر عدم اعتماد
14، معزول جسٹس افتخار چوہدری سے بدسلوکی پر
سپریم کورٹ کا از خود نوٹس
14، مجھے بلیک میل کیا گیا تو اسمبلی توڑ دونگا،
سندھ اسمبلی پر حملہ کرنے والے وکلا کے خلاف مقدمہ درج کرادیا، ارباب رحیم
15، غفور حیدری پراچہ سمیت درجنوں گرفتارقاضی
فضل الرحمان کے اسلام آباد دوخلے پر پابندی ، وفاقی دارالحکومت کے راستے بند
15، چیف جسٹس کی معطلی پر امریکی تشویش، معاملہ
شفاف طریقے سے حل کیا جائے ، محکمہ خارجہ
15، خالد شیخ نے 911 حملوں کی زمہ داری قبول
کرلی ، امریکی دعوی
16، اسلام آباد اور لاہور میدان جنگ بنے
رہے پولیس کی فائرنگ شیلنگ، قاضی حافظ
کھوسہ سمیت سینکڑوں گرفتار
17، جسٹس افتخار چوہدری کو جبری رخصت پر بھیج
دیا گیا
17، آئرلینڈ کے ہاتھوں شرمناک شکست
پاکستان ورلڈ کپ سے باہر
18، کوچ باب وولمر دل کا دورہ پڑنے سے
چل بسے
19، چیرمین پی سی بی نسیم اشرف مستعفی
، انضمام کپتانی سے دستبردار
19، چیف جسٹس کے خلاف کارروائی پر 6 جج احتجاجا
مستعفی
20، جنوبی وزیرستان میں قبائیلیوں اور غیر ملکی
جنگجووں کے درمیان جنگ51 ہلاک
21، سپریم کورٹ بار نے مزاکرات کی حکومتی دعوت
مسترد کردی
22، بھگوان داس قائم مقام چیف جسٹس جوڈیشل کونسل
کے سربراہ مقرر
22، بے نظیر اور نوازشریف کا عدلیہ سے
اظہاریکجہتی کے لیے ملک گیر مظاہروں کا اعلان
23، وولمر کے قتل کی تصدیق ، 6 مشتبہ افراد کی
تلاش شروع
24، بھگوان داس نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے
کا حلف اٹھا لیا
26، جسٹس افتخار سے یکجہتی کے لیے اپوزیشن کے
ملک گیر مظاہرے
27، باجوڑ حملے مین میجر سمیت 4 فوجی شہید،
28، ٹانک میں جھڑپ 21 افراد ہلاک سرکاری املاک
پر راکٹ حملے کرفیو نافز
29، کھاریاں چھاونی تربیتی مرکز پر خودکش حملہ
فوجی جوان شہید 8 زخمی
30، وانا میں گھمسان کی جنگ مزید 52 افراد ہلاک
31، وولمرقتل کا معمہ حل نہ ہوسکا برطانوی
ماہرین و ایف آئی اے سے مدد طلب
March 2007 مارچ دوہزار سات کی اہم خبریں
Reviewed by News Archive to Date
on
April 10, 2017
Rating:
Reviewed by News Archive to Date
on
April 10, 2017
Rating:


No comments