September 2016 ستمبر دو ہزار سولہ کی اہم خبریں



ستمبر2016


01، کراچی ، جے یو آئی ف کا تبت سينٹرپردھرنا ، مطالبات کی منظوری کے بعد دھرنا ختم کردیا
01، پاکستان کو انگلینڈ ہاتھوں چوتھے ون ڈے میں شکست۔۔۔۔
02، ايم کيوايم لندن اور کراچي آمنے سامنے۔ متحدہ لندن نے مائنس ون فارمولا مسترد کرديا۔متحدہ قائد کے خلاف قومي اسمبلي ميں ممکنہ قرار داد کي مخالفت
02، ایم کیو ایم پاکستان نے لندن کي لائن کاٹ دی۔ پارٹی آئین میں تبديلياں۔ باني ايم کيوايم سے توثيق کي شق بھي نکال دي گئي۔
03، لاہور ميں پي ٹي آئي کي احتساب ريلي چیرنگ کراس پر عمران خان کا خطاب ، طاہرالقادری اور شیخ رشید کی پنڈی میں ریلی
03، وزیراعظم نواز شریف نے فیصل آباد میں کول پاورپلانٹ کے منصوبے کا افتتاح کیا۔
04، پاکستان نے انگلینڈ کو پانچویں ون ڈے میں شکست دے دی کلین سوئیپ سے بچ گئے
05، کراچي میں نامعلوم افراد پھر سرگرم ۔۔۔ سندھ ہائیکورٹ کے باہر دھمکي آميز بینرکے بعد ريگل چوک پر بھي بينرز آویزاں
05، اسپیکر قومی اسمبلی نے وزیراعظم کی نااہلی کے تمام ریفرنس مسترد کردیے ۔۔۔ عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی کیلیے ریفرنس الیکشن کمیشن کو ارسال ۔۔
06، کراچی ، عمران خان کا نشتر پارک میں جلسہ
07، کراچی ، شارع فیصل پرفیصل واوڈا کا احتجاج پولیس نے گرفتار کرلیا۔۔
07، سپر ہائی وے پر حادثہ 22 گاڑیاں نزر آتش، 3 افراد جاں بحق
07، انگلینڈ، ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو شکست دے دی
08، وزیراعظم کی کراچی آمد، چیمبر آف کامرس آمد تاجروں سے ملاقات
08، کراچی  ملیر، پی ایس 127 میں ضمنی انتخابات، پيپلزپارٹي نے ميدان مارليا
09، حمزہ شہباز بھی کپتان کے خلاف میدان میں آگئے ۔۔۔ مرزا تنویر کے قتل میں ملوث ہونے کے الزام پر عمران خان کو قانونی نوٹس بھیج دیا
09، پنجاب ميں رينجرز کي تعيناتي کا فيصلہ ہوگيا  ۔۔ رینجرز کو پنجاب میں محدود اختیارات دیے جانے کا فیصلہ
10، لندن ، الطاف حسین کے خلاف کارروائی کا آغاز،
پاکستان کا ریفرینس میٹروپولیٹن  پولیس کے حوالے
10،فیصل سبزواری کراچی پہنچ گئے
11، حج خطبہ ، غلاف کعبہ تبدیل کیا گیا
11، کراچی ، فاروق ستار ٹریفک حادثے میں زخمی
12، مناسک حج کي ادائيگي کے تيسرے روز حجاج کرام رمي جمرات کے بعد قرباني کرکے سر منڈوا رہے ہيں ۔۔۔ اللہ کے مہمان آج ہي طواف زيارت بھي کريں گے

13، عید الضحی منائی گئی
13،شکار پور   کا نواحی علاقہ خان پور تباہی سے بچ گیا۔۔ عیدگاہ میں دو خودکش حملہ آور وں نے گھسنے کی کوشش کی۔۔  ایک پکڑا گیا۔۔ ایک نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔۔ پولیس اہلکاروں سمیت  آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔
14، کراچی فاروق ستار کو اسپتال سے فارغ کردیا گیا
14، عوام ایکسپریس مال گاڑی سے ٹکر ا گئی ، 9 افراد جاں بحق
،تائیوان میں سمندری طوفان ۔۔میرانتی۔15
16، ایم کیوایم رہنما خواجہ اظہار الحسن کو گرفتار کرلیا گیا ہے ، ہتھکڑی لگا کر لے جایا گیا، راو انوار الحسن نے گرفتار کیا، گرفتاری کے وقت فاروق ستار ارشد وہرہ اور میڈیا موجود تھا
وزیراعلی سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے راو انوار کو معطل کرتے ہوئے خواجہ اظہار کی رہائی کا حکم دے دیا
16، مہمند ایجنسی میں نماز جمعہ کے دوران خودکش حملہ 28 افراد جاں بحق،
16، پاکستان میں جزوی چاند گرہن
17، وزیراعظم نوازشریف یواین جنرل اسمبلی کے 71ویں اجلاس میں شرکت کےلئے آج امریکا روانہ
18، مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کے اڈے پرحملہ۔ سترہ فوجی ہلاک۔ قابض فوج کا چار حملہ آوروں کو مارنےکا دعويٰ۔ بھارتي ميڈيا اور حکام نے پاکستان کے خلاف زہراگلنا شروع کرديا۔بھارتي وزير داخلہ کا دورہ امريکہ اور روس بھي ملتوي
18، چیچہ وطنی کے این اے ایک سو باسٹھ میں ضمنی انتخاب، ن لیگ کے طفیل جٹ کامیاب۔۔ تحریک انصاف کے رائے مرتضیٰ دوسرے نمبر پر رہے

18،  ایس ایس پی راو انوار کی معطلی کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست عدالت نے آئی جی سندھ سے جواب طلب کرلیا
19، پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے چودہ اضلاع میں آج 35 نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات
19، ايم کيو ايم باني کيخلاف غداري کا مقدمہ چلايا جائے ۔۔۔ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی میں قرارداديں جمع کرا دیں
20، کرکٹر محمد عامر کی شادی
21، پاکستان مخالف تقاریراورمیڈیا ہاؤسزپرحملہ ۔۔۔ ایم کیو ایم بانی کيخلاف سندھ اسمبلی میں قراردادیں متفقہ طورپرمنظور ۔۔۔ آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی کا بھي مطالبہ ، ایم کیوایم سمیت، پیپلزپارٹی ، پی ٹی آئی ، مسلم لیگ فنکشنل کے قرارداد جمع کرائی
21، کرکٹر محمد عامر کا ولیمہ
21، وزیراعظم نواز شریف کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب، مسئلہ کشمیر ، دنیا اپنا وعدہ پورا کرے ، تنازع طے کیے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں ،کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی تحقیقات کرائی جائے  
21،  موٹرویز پر جنگی طیاروں کی مشقیں ،بھارت نے مقبوضہ کشمیر ميں فوجی نقل و حرکت تیز کردي۔ ممبئي ميں بحريہ کو بھي ہائي الرٹ کرديا
21، پانامالیکس کےبعد دنیا کادوسرابڑامالیاتی اسکینڈل سامنےآگیا،۔۔۔امریکی ریاست میامی کےقریب جزیرےبہاماس میں سیکڑوں آف شورکمپنیاں سامنےآگئیں،ان 69کمپنیوں کےمالکان اورڈائریکٹروں میں150پاکستانی شامل ہیں،بہاماس کی پونے2لاکھ آف شورکمپنیوں میں سے69 کمپنیاں پاکستانیوں کی ہیں۔۔۔فالو اپ رکھا جائے۔۔
22، بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ

23، دبئی ، پاک ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ پاکستان نے جیت لیا
23، کراچی ، عبداللہ شاہ غازی کا1286 واں  تین روزہ عرس کا آغاز
23، عمران خان کا پی پی 7 ٹیکسلا میں انتخابی جلسہ
24، دبئی ، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کودوسرے   ٹی ٹوئنٹی میچ میں ہرا کر سیریز جیت لی
24، پاکستان اور روس کے درمیان جنگی مشقوں کا اغاز
24، اسلام آباد میں یونین کونسل اڑتالیس اور انچاس میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ
24، عمران خان کی کراچی آمد
25، ندیم نصرت کو پاکستان میں نئی ایم کیوایم بنانے کی ہدایت
25، ہماری فوج بات نہیں کارروائی کی گئی ، جنگ کا چیلنج قبول کرنے کے لیے تیار ہیں ، نریندر مودی ،
26، ٹیکسلا، پی پی سات پر ضمنی انتخاب ، ن لیگ کامیاب
26، بھارتی وزیراعظم کاسندھ طاس معاہدے پرنظر ثانی اجلاس، پاکستان کو ملنے والا پانی کم کرنے کی تجویز
27،ابوظہبی ، پاکستان نے  ویسٹ انڈیز کو تیسرا ٹی ٹوئٹنی میچ ہرا کر وائٹ واش کردیا
27، بھارت اور بنگلہ دیش نے سارک کانفرنس میں شرکت سے انکار کردیا
28، فلسطینیوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑنے والے سابق اسرائیلی صدر شمعون پيريز دل کے دورے سے چل بسے
28، کراچی ، سٹی کونسل کا پہلااجلاس 305 بلدیاتی امیدواروں کی شرکت میئرکراچی وسیم اختر شرکت نہیں کرسکے
28، بھارت، نیپال ، بنگلہ دیش اور بھوٹان کی عدم شرکت کے باعث پاکستان نے 19 ویں سارک کانفرنس ملتوی کردی
28، سندھ آرمزترمیمی بل 2016 سندھ اسمبلی سے منظور
 29، ليپہ اور سماہنی سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ ۔۔ دو پاکستاني فوجي شہيد،
بھارتی فوج کا کنٹرول پر سرجیکل اسٹرائیک کا دعوی ،3 کلومیٹر اندر دہشت گردوں کے کیمپ پر حملہ کیا ،  پیراشوٹ کے زریعے کمانڈوز اتارے گئے درجنوں افراد مارے گئے
آئی ایس پی آر ، اور پاک فضائیہ کی تردید  خواجہ آصف کا اعتراف،
بھارت نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کی، خواجہ آصف
بھارت کی جانب سے اپنے عوام اور میڈیا کو ٹھنڈا کرنے کیلئے کارروائی کی گئی، خواجہ آصف
بھارتی حکام کئی دنوں سے اپنے پروپیگنڈا پر عوام اور میڈیا کو راضی کرنے میں لگے ہوئے تھے،خواجہ آصف
اگر بھات نے دوبارہ سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی تو پاکستانی افواج بھرپور جواب دیں گی،خواجہ آصف
30، تحریک انصاف کا رائیونڈ میں  اڈہ پلاٹ چوک پر جلسہ محرم کے بعد نواز شریف کو حکومت نہیں کرنے دیں گے ، عمران خان کا  خطاب
30، بیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
30، شارجہ ، پاکستان نے  ویسٹ انڈیزکو پہلے  ون ڈے میں ہرا دیا


September 2016 ستمبر دو ہزار سولہ کی اہم خبریں September 2016 ستمبر دو ہزار سولہ کی اہم خبریں Reviewed by News Archive to Date on February 14, 2017 Rating: 5

No comments