August 2016 اگست دو ہزار سولہ کی اہم خبریں
01، پاکستان
اسٹاک ایکسچینج نئی بلندیوں پر۔۔۔انڈیکس انتالیس ہزارآٹھ سو کی سطح پر پہنچ گیا
02، سندھ میں رینجرز کےاختیارات
پرایک بارپھر وفاق اورسندھ حکومت میں ٹھن گئی،،رینجرزکوکراچی نہیں،، پورے سندھ میں
اختیارات دیئے جائیں
03، بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سارک وزرائے داخلہ کانفرنس
میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے
03، وزارت داخلہ نے رینجرز کو سندھ میں اختیارات
کانوٹیفکیشن جاری کردیا
03، برمنگھم ، پاکستان اورانگلینڈکےدرمیان تیسراٹیسٹ کا آغاز
04، پنجاب
حکومت کے ہیلی کاپٹرکی افغان صوبے لوگر میں ہنگامی لینڈنگ،، عملے کے چھ افراد کو
طالبان نے یرغمال بنالیا
04، اسلام آباد سارک کانفرنس، آزادی کی جدوجہداوردہشتگردی میں فرق
ہے،، مظلوم کشمیریوں پربھارتی مظالم دہشت گردی ہیں ،، سارک وزرائےداخلہ کانفرنس
میں چوہدری نثارکادوٹوک موقف،، آئینہ دکھانےبھارتی وزیرداخلہ برامان گئے،، کانفرنس
کےآخری سیشن سے غائب
05، قومی اسمبلی میں عمران خان کے خلاف ریفرنس دائر
05، کراچی میں بلدیاتی الیکشن کا فائنل راؤنڈ شروع۔۔ وسیم اختر کے
کاغذات نامزدگی ارشد ووہرہ نے جمع کرادیئے
05، شمیم
آرا طویل علالت کے بعد اٹہتر سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔۔۔
05، برازیل ، ریو ڈی جینیریو ریو
اولمپکس کا آغاز
06، پاکستان عوامی تحریک کا تحریک
قصاس و احتساب کا پہلا مرحلہ ، کراچی ، لاہور اسلام آباد اور فیصل آباد میں ریلی و
دھرنا
06، اسلام
آباد کے اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ نے پاکستان آنے والے بلیک لسٹ امریکی
شہری میتھیو بیرٹ اور ایف آئی اے اہلکار کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ
منظور کرلیا
07، برمنگھم ، انگلینڈ نے پاکستان کو
تیسرا ٹیسٹ ہرا دیا، سیریز میں 1-2 سے برتری
07، پی ٹی آئی کی احتساب کے خلاف
پشاور سے خیرآباد، اٹک تک ریلی
07، پشاور میں مسلم لیگ ن کا جلسہ
امیرمقام نے خطاب کیا
07، سندھ
کابینہ میں شامل ہونیوالے نو وزرا اور گیارہ معاون خصوصی کو قلمدان سونپ دیئے گئے
منظور
وسان کو انڈسٹریز کا قلمدان سونپا گیا۔ میر ہزار خان بجرانی پلانگ اینڈ ڈولپمنٹ،
امداد پتافی ورکس اینڈ سروسز اور فیاض بٹ پبلک ہیلتھ اینڈ رورل ڈیولپمنٹ کے محکوں
کی ذمہ داریاں اٹھائیں گے۔ محمد علی مالانی کو لائیو اسٹاک اینڈ فشریز اور ممتاز
جاکھرانی کو پاپولیشن ویلفیئر کی منسٹری سونپ دی گئی۔ ناصر شاہ ٹرانسپورٹ، محمد
بخش مہر اسپورٹس اور جام اکرام کو کو آپریٹیو اسپیشل اسسٹنٹس کے محکمہ کی ذمہ
داریاں دی گئی ہیں۔
معاونین ریحانہ لغاری کو ہیومن
رائٹس، برہان چانڈیو کو نارکوٹکس اور عابد بھیو کو یوتھ افیئر کا قلمدان دیا گیا
ہے۔
07، ترکی میں جمہوریت کے حق میں
حکومت اور اپوزیشن متحد ہوگئے۔۔۔ناکام بغاوت کے خلاف حکمران جماعت اور اپوزیشن کی
مشترکہ ریلی کا انعقاد۔۔۔لاکھوں افراد کا اجتماع
08،
کوئٹہ سول اسپتال پرخود کش حملہ ،،، 72 افراد جاں بحق ،،، زخمی ہونے والے اسی سے
زائد افراد میں سے کئی کی حالت تشویشناک ،،، پہلے صدر بلوچستان باربلال کاسی کو
قتل کیا گیا ،،،وکلا لاش لےکراسپتال آئےتو ایمرجنسی وارڈ کے گیٹ پر دھماکا ہوگیا
آج ٹی وی اور ڈان کا کیمرہ مین جاں
بحق
08، کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نےوقاص شاہ قتل کیس کا
فیصلہ سنا دیا ،،، ایم کیو ایم کے کارکن سید آصف علی پرجرم ثابت ،،، سزائے موت کا
حکم ،
09، قومی اسمبلی میں محمود خان اچکزئی کی عجیب و غریب
منطق۔۔۔کہا ہمیشہ را پر الزام نہیں لگانا چاہئے۔۔۔پتہ لگانا ہوگا کہ دہشت گرد کس
کے پے رول پر ہیں
09، گوگل نے دنیا کے نقشے سے فلسطین کو مٹا کر اسرائیل کا حصہ
دکھادیا۔۔۔اقدام پر دنیا بھر سے تنقید۔۔۔ہزاروں افراد نے مذمتی قرارداد پر دستخط
کردیے
10، سیاسی
اور عسکری قیادت کادہشت گردی کےخلاف کومبنگ آپریشن تیز کرنےکافیصلہ ،،،
11، اوول ، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چوتھے ٹیسٹ کا آغاز
11، کراچی:لیجنڈ کرکٹر حنیف محمد
انتقال کرگئے ۔۔۔
11، پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر کے عملے کو پاکستان پہنچا دیا
گیا، ہیلی کاپٹر نے افغانستان میں کریش لینڈنگ کی تھی ۔۔۔
12، چوہدری
نثارکا خورشید شاہ اوراعتزازاحسن کو مناظرے کا چیلنج،،کہا،، میٹر ریڈر یہاں تک
کیسے پہنچا،، ایل پی جی کوٹا کیسے ریگولرائز کیا گیا،، بلاول اور ایان کےایئرٹکٹ
ایک ہی اکاونٹ سے جاتے ہیں،، ڈاکٹر عاصم کی ضمانت اورایان کا کیس واپس لینے پر
پیپلزپارٹی سےصلح کی پیشکش کا انکشاف
13، تحریک انصاف کی راولپنڈی سے اسلام
آباد تک احتساب ریلی کا دوسرا مرحملہ
14، اوول، پاکستان نے انگلینڈ کو
چوتھا ٹیسٹ ہرا کر سیریز برابر کرلی ۔۔۔
14، پی آئی اے پریمئر ائرلائن کا
افتتاح
14، علی
بخش مہر کا 50 پش اپس لگا پنجاب کے وزرا کو چیلنج۔۔
15، اسلام آباد میں بچوں کی لڑائی نے ایک شخص کی جان لے لی۔۔۔
دو گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے میں سابق چیئرمین سینیٹ محمد میاں سومرو
کابھانجاملک فہد جاں بحق
15،تحریک انصاف نے وزیر اعظم کی نااہلی کے لئے اسپیکرقومی ا سمبلی
کے پاس ریفرنس جمع کرادیا
15، نریندر مودی کا یوم آزادی کی تقریر کے موقع پر
بلوچستان اور بلتستان میں مداخلت کا اعتراف
16، مظفرآباد: پاکستان ن لیگ کے امیدوار مسعود خان 42 ووٹ لے کر
صدر آزاد کشمیر منتخب
17، الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم نواز شریف سمیت لیاقت ترکئی ۔ کیپٹن
صفدر اور تحریک انصاف کے سینیٹر لیاقت ترکئی کو نوٹس جاری کر دئے
17، اسد کھرل سکھر جیل سے ضمانت پر
رہا
17، ایم کیوایم کے کارکنان کی
گرفتاریوں کے کراچی پریس کلب کے باہر تادم مرگ بھوک ہڑتال ۔۔
18، ضلع
ڈیرہ غازی خان کے حلقہ پی پی دو سو چالیس تونسہ شریف میں ضمنی الیکشن
18، انگلینڈ ، پاکستان
نے آئرلینڈ کو پہلے ون میں 255 رنز سے شکست دے دی
18، نریندر مودی کے بیان پر ملک بھر
میں احتجاج
19، کراچی ، وزیر
اعظم میاں محمد نواز شریف نے پاک بحریہ کے وار شپ فلیٹ کا افتتاح کیا۔۔۔
20، پی ایس 14 جیکب آباد میں ضمنی انتخابات
20، پاکستان
عوامی تحریک کا تحریک قصاس و احتساب کا دوسرا مرحلہ، پشاور، لاہور، فیصل
آباد، ملتان ، حیدرآباد اور لاڑکانہ سمیت 77 شہروں میں
احتجاج
20، ڈبلن ، پاکستان اور ائرلینڈ کے
درمیان دوسرا ون ڈے بارش کی وجہ سے منسوخ پاکستان نے سیریز 1-0 سے جیت لی
20، لاہور:بلیک لسٹ امریکی شہری
میتھیو بیرٹ کو ڈی پورٹ کردیا گیا
22، وزیراعظم
نوازشریف نے سیالکوٹ موٹروے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا ،۔تینتالیس ارب چوراسی
کروڑ روپے سے زائد لاگت کا منصوبہ دو سال میں مکمل کیا جائے گا
22، کراچی
پریس کلب کے باہر لندن سے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز تقریر کے بعد ایم کیو ایم
کے کارکنوں کے میڈیا ہاؤسز پر حملے۔۔پاکستان مردہ باد
کے نعرے لگائے گئے
اے آر وائی کے دفتر میں توڑ پھوڑ
۔شدید فائرنگ اور جلاؤ گھیراؤ سے پوراعلاقہ میدان جنگ بن
گیا۔۔۔گولی لگنے سے ایک شخص جاں بحق۔۔۔ایک پولیس موبائل اور ایک موٹر سائیکل کو آگ
بھی لگادی گئی۔۔۔اب تک کی گاڑی کے شیشے توڑدیے۔۔۔پولیس نے متعدد کارکن گرفتار
کرلیے۔۔ پریس کلب پر۔ایم کیو ایم کا کیمپ اکھاڑ دیا گیا، فاروق ستار اور خواجہ
اظہار الحسن کو رینجرز نے پریس کلب سے گرفتار کرکے پوچھ گچھ کے دو گھنٹے بعد چھوڑ
دیا گیا ۔ عامر لیاقت بھی زیر حراست، ۔نائن زیرو سیل کردیا گیا ، ایم کیوایم کی
ویب سائٹ بند کردی گئی ایم کیوایم رکن اسمبلی ارم عظیم مستعفی
جبکہ منحرف کارکن پی ایس پی کے دفتر پہنچ گئے
23، فاروق ستار کا ایم کیوایم پاکستان
سے چلانے کا اعلان ، لندن سے احکامات نہیں لیں گے
23، شعیب شیخ منی لانڈرنگ
کیس میں بری
24،پاکستان انگلینڈ کے خلاف پہلا ون ڈے میچ، پاکستان کو
ڈک ورتھ لوئیسٹ سسٹم کے تحت شکست
24،پی ٹی آئی کا جہلم میں جلسہ
24۔سندھ بھر میں میئر ، ڈپٹی میئر، چیئرمین
اور وائس چیئرمین کی نشتوں پر انتخابات
وسیم اختر کراچی کے میئر منتخب ، ارشد وہرا ڈپٹی میئر منتخب
، وسیم اختر جیل سے سیکورٹی میں ووٹ ڈالنے آئے
25، کراچی اور
حیدرآباد سے الطاف حسین کی تصاویر اتار لی گئیں دفاتر مسمار، مکا چوک
نام تبدیل کرکے لیاقت چوک رکھ دیا گیا ۔۔
25، آصف حسنین کو کراچی ائرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا ۔۔۔
25، عمران خان نے سوات ایکسپریس وے کا سنگ بنیاد رکھ دیا
26، وزیراعظم کا انتخابات سے پہلے 39 جدید اسپتال بنانے کا
اعلان
26، عمران فاروق قتل کیس ، ملزم محسن کے فنگر پرنٹس اور ڈی
این اے میچ کرگئے
27، فاروق ستار کا الطاف حسین سے مکمل لا تعلقی کا اعلان
ایم کیوایم کے ائین میں ترمیم کی جائے گی
28، الطاف حسین کا نام ایم کیوایم کے آئین اور جھنڈے سے
نکال دیا گیا۔آصف حسنین کی پی ایس پی میں شمولیت
29، الطف حسین کی تقاریر اور جلاو گھیراو کارروائی طے شدہ
تھی ، ڈی جی رینجرز
30، الطاف حیسن کے خلاف ریفرینس برطانیہ ارسال تقریر کا متن
اور تشدد پر اکسانے کے ثبوت فراہم کردیے
30، وسیم اختر نے کراچی میئر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا
31، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
August 2016 اگست دو ہزار سولہ کی اہم خبریں
Reviewed by News Archive to Date
on
February 14, 2017
Rating:
Reviewed by News Archive to Date
on
February 14, 2017
Rating:


No comments