July 2016 جولائی دو ہزار سولہ کی اہم خبریں


جولائی 2016
01، عمران خان کی بہن ڈاکٹر عظمی کو لاہور میں سیکورٹی اسکواڈ نے حراساں کیا ۔۔۔۔مریم نواز شریف کے پروٹوکول نے بدتمیزی کی ۔۔۔پی ٹی آئی کا الزام
02، امریکی سینیٹر جان مکین کی سربراہی میں چار رکنی وفد کی اسلام آباد آمد، شمالی وزیرستان کا دورہ کریں گے ۔۔
03، چترال میں سیلاب سےتباہی،، بیالیس افراد جاں بحق
03،عمران خان کی بہن مریم نواز کےخلاف بیان پر شرمندہ ،،، خط لکھ کر دخترِاول سے باضابطہ معذرت کرلی،،
04، سعودی عرب کے شہر جدہ میں امریکی سفارت خانے کے قریب خودکش دھماکے کے نتیجے میں دو  سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔۔۔
04،مسجد نبوی کے قریب خودکش دھماکا 5 شہید،  قطیف میں مسجد عمران کے باہر بھی دھماکا
06، ملک بھر میں عید الفطر ایک ساتھ منائی گئی ، امریکا اور سعودی عرب میں بھی عید
06، بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں عید کے مرکزی اجتماع کے قریب دھماکہ ۔۔۔  بنگلہ دیش کے علاقے کشور گنج میں نماز عید کے دوران  بم دھماکے میں  ایک پولیس اہل کارسمیت چار افراد جاں بحق، جبکہ بارہ زخمی ہوگئے
07، تحریک انصاف کا کرپشن کے خلاف بیس جولائی سے تحریک چلانے کا اعلان
08، امریکا، 2 سیاہ فاموں کی ہلاکتوں کے خلاف مظاہرے 5 گورے پولیس اہلکار قتل
08، ممتاز سماجی رہنما عبدالستار ایدھی انتقال کرگئے
09، وزیراعظم  نواز شریف کی 48 روز بعد وطن واپسی 22 مئی کو لندن گئے تھے
10، یوروکپ ، پرتگال نے فرانس کو ہرا کر فائنل جیت لیا
10، مقبوضہ کشمیر میں فائرنگ سے 20 افراد جاں بحق
11، کراچی میں موبائل فون بیچنےآنے والا نوجوان قتل،، ،،، سندھی مسلم سوسائٹی کے ابرار کو آن لائن ڈیلنگ کےبعددلنواز نےبلایا
12، ایف بی ایریا کراچی سے ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کےرکن اظہار احمد گرفتار،،،
12، آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو بلانے والے احمق اور نادان ہیں ،،، پرویز رشید کا مختلف شہروں میں جنرل راحیل شریف کی تصاویر والے بینرز لگائےجانےپر ردعمل
12، عمران خان کےگھرمیں پھر تبدیلی کی ہوائیں،،، مانیکاخاندان کی مریم سےتیسری شادی کے چرچے،،، کپتان کی تردید
13، معصوموں کےقاتل کا بھیانک انجام،، آرمی پبلک اسکول، باچاخان یونیورسٹی اور ایئربیس پرحملوں کاماسٹر مائنڈ،، عمر نارے عرف خالد خراسانی افغانستان میں مارا گیا،،
13، ماڈل قندیل بلوچ کا شوہر ہونے کادعویدار عاشق سامنے آگیا ،،، مظفر گڑھ کے عاشق حسین سے بائیس فروری دو ہزار آٹھ کوشادی ہوئی
13، برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون مستعفی ، تھریسا نئی وزیراعظم منتخب
13،لاڑکانہ میں سندھ کی اہم سیاسی شخصیت کے بھائی کا فرنٹ مین گرفتار کر لیا گیا۔۔۔اسد کھرل پر پچاس کروڑ روپے کی کرپشن کا الزام ، بااثر سیاسی شخصیت اور دوسو مسلح افراد نے اسد کھرل کو نیب حکام سے چھڑالیا ۔۔۔

14، لارڈر، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چھ سال بعد پہلے ٹیسٹ کا آغاز، محمد عامر کی واپسی
14، راولاکوٹ میں بلاول بھٹو کا جلسہ ۔۔۔۔
14، آرمی چیف نے 12دہشتگردوں کی سزائےموت کی توثیق کردی
14، یوم آذآدی کے موقع پر فرانس کے شہر نیس میں آتشبازی کے مظاہرے کے دوران جمع ہونے والے مجمع پر ٹرک ڈرائیور نے سیکڑوں افراد کو روند ڈالا۔۔۔۔ 84 افراد جاں بحق
14، تحفظ پاکستان آرڈیننس  کی مدت ختم ، ایکٹ میں توسیع کیلئے صدارتی آرڈیننس لانے کا فیصلہ
15، کراچی میں کے بی آر گجر نالے میں صفائی کے دوران مکان گرگیا حادثے میں  خاتون جاں بحق اور ایک بچی لاپتہ
15،مقبوضہ کشمریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم اور بربریت کے ۔۔ ملک بھر میں مظاہرے
15، خیبرایجنسی: پولیٹیکل انتظامیہ کی جانب سے کل صبح 6 بجے تک افغان مہاجرین کو علاقہ چھوڑنے کا حکم
15، ترکی میں بغاوت، فوج نے اقتدار پر قبضہ کرلیا، فوج نے ترکی کی سیاسی قیادت کو گرفتار کرلیا، ترک صدر کے محفوظ ہونے کی اطلاع، فوج نے سرکاری ٹی وی پر بھی کنٹرول حاصل کرکے معمول کی نشریات معطل کردیں،، صدارتی محل فوج کے گھیرے میں ہے،،استنبول کے اتاترک ایئرپورٹ پرفوجی ٹینک داخل، تمام پروازیں معطل،،،انقرہ میں انٹرنیٹ بند ہے،،سڑکوں پر ٹریفک جام
16، ترک عوام نے فوجی بغاوت کو کچل دیا،،،صدرطیب اردوان کی اپیل پرلاکھوں شہری سڑکوں پر آ گئے ،،،عوام ٹینکوں کےسامنے لیٹ گئے،،، فوج اورپولیس کے ساتھ مل کرباغی ٹولے کو ایئرپورٹ اورسرکاری عمارتوں سے نکال دیا
16، ملتان ، مظفرآباد کے علاقے میں ماڈل قندیل بلوچ کو اس کے بھائی وسیم نے گلا دبا کر قتل کردیا ۔۔
16، مظفر آباد میں بلاول بھٹو کا  جلسہ
17، لارڈ میں پاکستان کی 20 سال بعد فتح ، پاکستان نے انگلینڈ کو پہلے ٹیسٹ میں شکست دے دی ۔ یاسر شاہ کی 10 وکٹیں ، مصباح الحق کی سنچری ، کھلاڑیوں نے خوشی میں پش اپس بھی لگائے ۔۔فتح ایدھی کے نام کردی
17، پاکستان کے صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے باکسر محمد وسیم نے جنوبی کوریا کے شہر سیئول میں ہونے والے ورلڈ باکسنگ کونسل میں سلور فلائی ویٹ ٹایئٹل جیتا لیا
عمران خان کا میر پور اور کوٹلی میں تین جلسوں سے خطاب
18، امریکی فوجی اڈے سے ترک باغیوں کے طیاروں کی ری فیولنگ کاانکشاف ،،، سات ترک تفتیش کار تحقیقات کیلئے امریکی اڈے میں داخل
18، وزیراعظم نوازشریف ٹانگ میں انفیکشن کےباعث بخار میں مبتلا،، طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے کل لاہور سے اسلام آباد نہیں جاسکیں گے
18، عمران خان کا باغ اور مظفر آباد میں جلسہ
19، کشمیری برادری نے  یوم الحاق پاکستان  منایا
19، انتیس روز کے بعد چیف جسٹس کے بیٹے اویس شاہ کوٹانک کےعلاقےسےآپریشن کےبعدبازیاب کرا لیا گیا
19، ڈاکٹرعاصم  کے خلاف دہشتگردوں کے علاج معالجے سے متعلق کیس کی سماعت ،،، شریک ملزمان کی عبوری ضمانت مسترد ،،، ،،، وسیم اختر،روف صدیقی اور انیس قائم خانی کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا  ۔۔۔۔عبدالقادر عدالت سے فرار تاہم بعد میں گرفتاری پیش کردی
19، چئیرمین عمران خان کا بھمبر اور میر پور میں جلسہ
20، وزیراعظم کے احتساب کیلئے تحریک انصاف کا سات اگست سےملک گیرتحریک چلانےکااعلان
21، آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی انتخابات، مسلم لیگ ن نے واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کرلی ، ن لیگ بتیس نشستوں پر کامیاب،،،مسلم کانفرنس تین نشستیں لے اڑی،،تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی دو، دو نشستیں ہی جیت سکے،،،دو آزاد امیدوار بھی کامیاب،،،ایک نشست پیپلز پارٹی جموں و کشمیر نے جیت لی،،،سابق وزرائے اعظم سردار عتیق اور چوہدری عبدالمجید کامیاب
 21، وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کے بھائی کے دوست اسد کھرل کو حیدر آباد سےحساس اداروں نے گرفتار کر لیا ہے۔
21، کراچی میں رینجرز  نے قائم کردہ چوکیاں خالی کردیں
22، مینچسٹر، پاکستان انگلینڈ کے خلاف دوسرا ٹیسٹ میچ
22، وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کونسل کا اہم اجلاس
22، جرمنی ، شاپنگ سینٹر میں فائرنگ 8 افراد جاں بحق
23، کابل میں خودکش حملہ 80 افراد ہلاک
24، دبئی ، پیپلزپارٹی کا اجلاس وزیراعلی سندھ کی تبدیلی کا فیصلہ
25، فلوریڈا، نائٹ کلب فائرنگ واقعے میں 2 افراد ہلاک، 17 زخٕمی
25، مانچسٹر:انگلینڈ نےدوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کو 330رنز سےشکست دیدی
26، صدر کراچی میں فوجی گاڑی میں سوار اہلکاروں پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو جوان شہید۔۔۔لانس نائیک عبدالرزاق اور سپاہی خادم حسین کوآٹھ گولیاں ماری گئیں
26، پاکستانی نژاد برطانوی خاتون کی جہلم میں پراسرار موت ،،،سامعہ سے پسند کی شادی کی تھی ،،، غیرت کے نام پر قتل کیاگیا
26،سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے سائبر کرائم بل منظور کرلیا۔۔۔سم کی غیرقانونی فروخت پر پانچ  لاکھ روپے جرمانہ اور تین سال قید ہوگی۔۔۔معلوماتی نظام تک رسائی کی کوشش پر تین ماہ قید یا پچاس ہزار جرمانے کی سزا تجویز
26، مراد علی شاہ نئے وزیراعلی سندھ منتخب
26، منشیات اسمگلنگ کاالزام ثابت نہ ہونے کے باوجود انڈونیشیا میں پاکستانی نوجوان  زوالفقار کی زندگی خطرے میں
26، کراچی: 12 مئی کو ایم کیو ایم قائد نے افتخار چوہدری کی ریلی نہ نکالنے کی ہدایت دی،وسیم اختر
27، ۔۔چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے ممبران سے حلف لیا۔۔بلوچستان سے جسٹس ریٹائرڈ شکیل بلوچ ۔۔سندھ سے سابق سیکریٹری عبدالغفارسومرو۔۔خیبر پختونخوا سے خاتون جسٹس ریٹائرڈ ارشاد قیصراورپنجاب سے جسٹس ریٹائرڈ الطاف ابراہیم قریشی نے حلف اٹھایا
27، راجا فاروق حیدر آذاد کشمیر کے وزیراعظم منتخب
27، قائم علی شاہ نے استعفی گورنر کو پیش کردیا
29، مراد علی شاہ نے وزیراعلی سندھ کی حیثیت سے حلف اٹھایا
30، نئی سندھ کابینہ تشکیل قلمدان سونپ دیے گئے
جام مہتاب کو محکمہ تعلیم، سہیل انور سیال محکمہ ایگریکلچر ،شمیم ممتاز محکمہ سوشل ویلفیئر، جام خان شورو محکمہ بلدیات، نثار کھوڑو محکمہ خوراک، مخدوم جمیل الزماں محکمہ ریونیو اور ریلیف ، ڈاکٹر سکندر میندرو محکمہ صحت،مکیش چاؤلہ محکمہایکسائز  اور سردار شاہ کو محکمہ کلچر کا قلمدان سونپا گیا ہے۔۔۔
سعید غنی،اصغر جونیجو،مولا بخش چانڈیو اور مرتضی وہاب مشیر کے فرائض نبھائیں گے ۔۔۔۔
کھٹّومل ،ارم خالد،سکندرشورواور سید غلام شاہ کو معاون خصوصی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔۔۔۔
 کراچی: وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے 21 اہم محکموں کے قلمدان اپنے پاس رکھ لیے
کراچی: وزیراعلی نے 38 محکموں میں سے 17 محمکوں کے قلمدان وزررا، مشیروں اور معاونین خصوصی کو سونپے
کراچی: وزیراعلی نے محکمہ داخلہ، لینڈیوٹیلایزینشن، ، خزانہ، منصوبہ بندی و ترقی، ٹرانسپورٹ، ماس ٹرانزٹ کے قلمدان بھی رکھے
کراچی: وزیراعلی نے سابق وزیراعلی کا ریکارڈ بھی توڑ دیا
کراچی: وزیراعلی نے ورکس اینڈ سروسز، توانائی، تھر کول پراجیکٹ کے قلمدان بھی اپنے پاس رکھے
ککراچی: وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کچی آبادی، ھائیرایجوکیشن، محکمہ جنگلات بھی اپنے پاس رکھ لیا
کراچی: وزیراعلی نے فشریز اور لائیواسٹاک کا محکمہ بھی اپنے پاس رکھا، پہلے جام شورو کے پاس تھا
29، سینیٹ نے سائبر کرائم بل منظور کرلیا۔۔۔فرقہ واریت اور نفرت پھیلانے پر چودہ سال کی جیل ہوگی۔۔۔سرکاری دستاویزات، ڈیٹا اور سم کی غیرقانونی فروخت پر تین سال قید بھگتنا ہوگی۔۔۔
30، جائیدادکی خریدو فروخت پرٹیکس عائد،،، تین سال بعد پراپرٹی بیچنے والے مستثنٰی،، حکومت اور پراپرٹی ڈیلروں کے معاملات طے پاگئے،، جائیدادکی رہائشی اور کمرشل بنیادوں پرپانچ پانچ کیٹگریز تشکیل،، چالیس لاکھ روپےمالیت تک ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح صفراعشاریہ چارفیصد برقرار
31، راجا فاروق حیدرنے وزیراعظم آزاد کشمیر کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔۔۔
31، کراچی:وزیراعلی سندھ نے رینجرز اختیارات میں 90 دن جبکہ قیام میں ایک سال کی توسیع کی سمری پر دستخط کردیئے
31، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ


July 2016 جولائی دو ہزار سولہ کی اہم خبریں July 2016 جولائی دو ہزار سولہ کی اہم خبریں Reviewed by News Archive to Date on February 14, 2017 Rating: 5

No comments