October 2016 اکتوبر دو ہزار سولہ کی اہم خبریں




2016اکتوبر
01، پاکستانی اداکاروں کی حمایت کرنے پر سلمان خان کو شوسینا کی دھمکی بھارت سے نکل جانے کی دھمکی  
01، سندھ میں سرکاری ملازمتوں پر عائد پابندی اٹھالی گئی ، شادی ہال رات 10 بجے بند کرنے کا اعلان
02، شارجہ ، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو دوسرا ون ڈے ہرا کر سیریر 2-0 سے جیت لی
02،مقبوضہ کشميرکےعلاقے بارہ مولا ميں ایک اور  فوجي کيمپ پر حملہ۔۔۔ ايک بھارتي فوجي ہلاک ۔۔ پانچ زخمي ۔ بھارتی میڈیا نے حملہ آوروں کو مارنے کے اپنے ہی دعوے کی تردید کردی  
03، بھارتی اشتعال انگیزی  پرغورکےلیے وزیراعظم نے پارلیمانی جماعتوں کے سربراہوں کااجلاس ،بلاول بھٹو اور شاہ محمود قریشی کی شرکت ، کشمیر کے مسئلے پر تمام جماعتیں متحد، پارلیمانی سیکورٹی کمیٹی بحال کرنے کا فیصلہ ،
03، یکم محرم الحرام
04، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس،صوبائی وزرائے اعلیٰ اورمسلح افواج کےسربراہان شریک
 04، بیلاروس کے صدر کی پاکستان آمد
05، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، اجلاس میں مسئلہ کشمیر اور بھارتی جارحیت پر بحث ،اندرونی اوربیرونی خطرات سےنمٹنےکیلیے یکجہتی کااظہارکیا گیا، عمران خان کا بائیکاٹ
پاکستان کے دفاع کيلیے ہم صرف اورصرف پاکستانی ہیں۔ کسی کی دھونس کو خاطر میں نہیں لائیں گے۔ وزيراعظم کا پارليمنٹ کے مشترکہ اجلاس ميں دشمن کو پيغام  ۔۔۔۔ کہا کشمير آتش فشاں کي طرح سُلگ رہا ہے۔ اقوام متحدہ مسئلہ کشمير سے متعلق اپني قراردادوں پر عملدرآمد کو يقيني بنائے۔
05، ایم کیوایم ، منی لانڈرنگ کیس کی سماعت،اسکاٹ لينڈيارڈ نے مزيد دو ہفتے کی مہلت مانگ لی۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ کا کہنا ہے کہ دو ہفتے ميں اہم شواہد عدالت ميں جمع کرائيں گے۔
05،کراچی میں اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑی گئی ۔۔۔عزیزآباد میں خالی مکان کے پانی کے ٹینک میں چھپایا گیا۔۔ اینٹی ایئرکرافٹ گن۔۔ایل ایم  جی۔۔۔ایس ایم جی۔۔جی تھری۔۔ ایم سکسٹین رائفل اوراسنائپررائفل شامل
05، ابوظہبی ، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو تیسرا ون ڈے ہرا کر سیریز ایک صفر سے جیت لی بابر اعظم کی تینوں میچز میں مسلسل سنچریاں بنانے کا ریکارڈ
06، پاکستان کی جانب سے عالمی مارکیٹ میں ایک ارب ڈالر کے  سکوک بانڈ کا اجرا
06
معروف عالم دین شاہ تراب الحق قادری انتقال کرگئے 

06،بھارت کا سری نگر کے ہندواڑہ فوجی کیمپ کے باہر فائرنگ کا دعویٰ ۔۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حملہ آوروں سے فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا
06، ڈان اخبار کے صحافی سیرال المیڈا نے سیکورٹی اجلاس سے متعلق خبر شائع
07، کوئٹہ جعفر ایکسپریس میں دھماکا 8 افراد جاں بحق
07، امن کو نوبل انعام کولمبیا کے صدر جان مینولسینٹوس کو دے دیا گیا
08، سمندری طوفان میتھیو نے ہیٹی میں تباہی مچادی ۔۔ ہلاکتیں نو سو کے قریب پہنچ گئیں ۔۔ ہزاروں افراد دربدر ۔۔ امریکی ریاست فلوریڈا آفت زدہ قرار
08، کراچی میں آج شام چھ بجے سے گیارہ محرم تک ڈبل سواری پر پابندی ہوگی
08، مقبوضہ کشمیر ، 11 سالہ بچے کے جنازے پر شیلنگ کرفیو جھڑپیں
09، سری لنکن ٹیم پر حملے کا ماسٹر مائنڈ قاری اجمل افغانستان میں مارا گیا
10، کراچی میں محرم کی سخت  فول پروف سیکیورٹی  کا پول کھل گیا۔ صدر ایمپریس مارکیٹ  میں رات کو تالے توڑ کر بیس دکانوں سے سامان چوری کرلیا گیا
10، مقبوضہ اور جموں کشمیر کے ضلع پلوامہ کے علاقے پمپور میں دھماکے  اور فائرنگ کا سلسلہ جاری

11، میانداد آفریدی تنازعہ ، جاوید میانداد نے شاہد آفریدی کو معاف کردیا
11،  ڈان کے صحافی سرل المیڈا کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا
 12، یوم عاشور محرم الحرام

13،  دبئی پاکستان کا 400 واں ٹیسٹ میچ ،ویسٹ انڈیز کے خلاف  دنیا کا دوسرا ڈے اینڈ نائیٹ میچ گلابی گیند سے کھیلا گیا، اظہر علی ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں سیکڑہ بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے

 13،اسکاٹ لينڈ يارڈ نے ناکافي شواہد کي بنا پر متحدہ باني کے خلاف مني لانڈرنگ کيس ختم کرديا۔ حکام کا کہنا ہےکہ کیس میں ثابت نہیں ہوسکا کہ جو پیسےبانی ایم کیو ایم کےگھرسے ملے۔ وہ غلط طریقے سے آئے یا کسی غلط کام کی غرض سے لیےگئے۔ سرفرازمرچنٹ  اورمحمد انور کے خلاف بھي کيس ختم
 13، وزیراعظم نواز شریف کا آزربائیجان کا دورہ
14، پرتگال کے سابق وزیراعظم آنتونیو گوترش کو باضابطہ طور پر اقوام متحدہ کا نیا سیکریٹری جنرل مقرر کردیا گیا ہے

14، پانامالیکس معاملہ،تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی درخواستیں سماعت کے لیے منظور
14، ڈان نیوز کے صحافی کام ای سی ایل سے نکال دیا گیا
14، اظہر علی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ٹرپل سنچری بنائی
15، جاوید میانداد اور شاہد آفرید ی کے درمیان صلح
15، ایم کیوایم لندن رابطہ کمیٹی کی کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس
لندن سے جاری اعلامیے کے مطابق عبوری رابطہ کمیٹی میں پاکستان سے ممتاز دانشور پروفیسر ڈاکٹر حسن ظفرعارف، معروف قانون دان ساتھی اسحاق ایڈوکیٹ، امجد اللہ خان، کنور خالد یونس، اشرف نور، اکرم راجپوت، اسماعیل ستارہ، ادریس علوی ایڈوکیٹ اور حیدرآباد سے سینئر سیاسی رہنما مومن خان مومن شامل ہوں گے، عبوری رابطہ کمیٹی میں اوورسیز سے سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ندیم احسان، ایم کیو ایم کے سینئر اراکین واسع جلیل اور مصطفیٰ عزیزآبادی شامل ہوں گے

16، بلاول بھٹو کی 18 اکتوبر کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کےلیے بلاول ہاوس تا کارساز ریلی ۔
  بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت کیلیے 4 مطالبات پیش کردیئے 
پارلیمانی نیشنل سکیورٹی کمیٹی کی ازسرنوتشکیل کی جائے،پہلامطالبہ
آصف زرداری کاسی پیک سے حوالے سے بل پاس کیاجائے، دوسرامطالبہ
پانامالیکس پرپارلیمنٹ میں بل پیش کیاجائے، تیسرا مطالبہ
ملک میں فوری طور پر وزیرخارجہ تعینات کیاجائے،چوتھامطالبہ
اگرمطالبات نہ مانےگئے تو لانگ مارچ کااعلان کروں گا، بلاول بھٹو زرداری

17، مقبوضہ کمشیر میں کرفیو کو 100 روز مکمل
17، دبئی ،  ايشيا کا پہلا ڈے اينڈ نائٹ ، پاکستان نے  ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹیسٹ میں ہرادیا
17، رحیم یار خان دو مسافر بسوں میں تصادم 33 افراد جاں بحق
18، کراچی مشرف کالونی مسروربیس میں پاک فضائیہ کا میراج  طیارہ گرکرتباہ ہوگیا
 18، سندھ ہائي کورٹ نے کراچي ميں غيرقانوني شراب خانے فوري بند کرنے کا حکم ديديا۔ تمام غیر قانونی شراب خانوں کے لائسنس  منسوخ کر کے رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کي بھي ہدايت۔
18، مصطفی کمال نے گورنر سندھ  کو رشوت العباد قرار دے دیا

 19، نعمت اللہ خان نے کراچی میں مثالی ترقیاتی منصوبے مکمل کئے ۔۔ آنے والے ان کا مقابلہ نہ کر سکے ۔۔ گورنر سندھ عشرت العباد یکا یک  سابق سٹی ناظم کے گن گانے لگے ۔۔ کہتے ہیں جرائم پیشہ افراد کو ان کی دکانوں سے اٹھایا جائے گا ۔۔ بلدیہ فیکٹری جلانے والوں کو بھی انجام تک پہنچائیں گے

20، سپریم کورٹ میں پانماہ لیکس کی درخواست کی سماعت پر عدالت  نے وزیراعظم سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کردیے
20، مصطفيٰ کمال بمقابلہ عشرت العباد ۔۔۔ پي ايس پي سربراہ نے کل کا حساب چکتا کرديا ۔۔۔ گورنر سندھ کو ناسور قرار ديديا ۔۔۔ سانحہ بلديہ اور سانحہ بارہ مئي کي ازسرنو تحقيقات کا بھي مطالبہ کرديا ۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ايم کيوايم لندن رابطہ کميٹي کي عزيز آباد آمد ۔۔۔ رينجرز سے مذاکرات کے بعد يادگار شہدا پر فاتحہ خواني کي اجازت ملي ۔۔۔
21،  پیمرا نے ٹی وی چينلز پر بھارتی مواد نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی
21، ابوظہبی ، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ شروع
22، کراچی پریس کلب سے ایم کیوایم لندن کے رہنما ڈاکٹر حسن ظفر عارف کنور خالد یونس کو حراست میں لے لیا گیا ہے
23، مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے مظالم جاري۔ زیر حراست حریت رہنما یاسین ملک کي حالت بدستور تشويشناک۔ غلط انجيکشن لگانے کے باعث دائيں بازو نے کام کرنا چھوڑ ديا۔
24، دس روپے کا سکہ جاری ۔۔۔
24، عمران خان کا مالاکنڈ میں جلسہ
25، کوئٹہ کے پوليس ٹريننگ سينٹر ميں بزدل دہشتگردوں کا وار۔ باسٹھ زيرتربيت پوليس اہلکارشہيد۔ ايک سو اٹھارہ زخمي۔ نماز جنازہ ميں وزيراعظم۔ آرمي چيف سميت اعليٰ حکام کي شرکت۔۔ ايمبولينسيں کم پڑگئيں۔
25، پشاور میں متھرہ میں دھماکا ،پولیو ٹیم پر مامور پولیس موبائل کو نشانہ بنایا گیا۔۔ ۔۔دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک اہلکار زخمی
25، کالي آندھي کے خلاف دوسرا ٹيسٹ بھي شاہينوں کے نام۔ ويسٹ انڈيز کو ايک سو تنتيس رنز سے شکست ديکر سيريز ميں دو صفر سے فيصلہ کن برتري حاصل کرلي۔
26، اپنی امید بھری شربتی آنکھوں سے دنیا بھر کے میڈیا کی توجہ حاصل کرنے والی پاکستان میں مقیم افغان لڑکی شربت گلہ کو جعلی شناختی کارڈ کے معاملے پر  پشاور میں گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے۔۔
26، عمران خان کاجاوید صادق پر 26 ارب روپے کی کرپشن الزام شھباز شریف کے فرنٹ مین ہیں ، شہباز شریف کا عمران خان کے خلاف 26 ارب روپے ہرجانے کا اعلان
27،بھارت کے غاصبانہ قبضے کے 69سال مکمل، پاکستان سمیت دنیابھرمیں مقیم کشمیری آج یوم سیاہ منارہے ہیں
27، ہائی کورٹ کا تمام شراب خانوں کی منسوخی کا اعلان
27، اسلام آباد ميں پي ٹي آئي کے يوتھ کنونشن پر پوليس کا دھاوا، کارکنوں کے ساتھ جھڑپيں۔ درجنوں کارکن گرفتار
28، لاہور:عمران خان کوشہبازشریف کا26ارب روپےہرجانےکاقانونی نوٹس
28، وزیراعظم نوازشریف کا کوہاٹ میں جلسے سے خطاب سوئی گیس سمیت متعدد منصوبوں کا اعلان
28، شیخ رشید کا لال حویلی پر جلسہ حکومت نے کنٹینرز اور رکاوٹیں لگا کر ناکام بنا دیا ، شیخ رشید پولیس کو چکمہ دے کر کمیٹی چوک پہنچ گئے ، بنی گالہ پر بھی پولیس کی شیلنگ، کراچی میں بھی پی ٹی آئی کارکنوں کا گورنر ہاوس کے باہر دھرنا
29، پاکستان میں ناپسندیدہ بھارتی ہائی کمیشن اہلکار سرجیت سنگھ بھارت روانہ
29، قصور۔ نوازشریف کا پھول نگر میں جلسے سے خطاب
29،ڈان رپورٹرسیرل المیڈا کیس ، خواجہ آصف اہل خانہ کے ہمراہ دبئی روانہ، پرویز رشید مستعفی  
29، کراچی ، ناظم آباد میں مجلس پر فائرنگ 6 افراد جاں بحق
30، شارجہ ، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا ٹیسٹ
31، بنی گالا سے عارف علوی اور عمران اسماعیل کو گرفتار کرلیا گیا
31، خیبر پختونخوا سے  پرویز خٹک کی قیادت میں آنے والے قافلےکی  صوابی انٹرچینج کراس کرنے کی کوشش پولیس کی شیلنگ کے باعث کارکن منتشر
31، مریم اورنگزیب کو وزیر مملکت برائے اطلاعات مقرر کردیا گیا


October 2016 اکتوبر دو ہزار سولہ کی اہم خبریں October 2016 اکتوبر دو ہزار سولہ کی اہم خبریں Reviewed by News Archive to Date on February 14, 2017 Rating: 5

No comments