November 2016 نومبر دو ہزار سولہ کی اہم خبریں
01، پاناما لیکس سماعت، سپریم کورٹ کا وزیراعظم کے اہلخانہ
کے خلاف پانامہ لیکس کے معاملہ میں سپریم کورٹ
کے جج پر مشتمل تحقیقاتی کمیشن کے قیام کا فیصلہ ،
فریقین کے اتفاق رائے نہ ہونے کی صورت میں سپریم کورٹ خود ٹی او آرز بنائے گی ۔۔سپریم
کورٹ نے سماعت جمعرات تک ملتوی کردی، جج کے ریمارکس
جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی
میں جسٹس آصف سعید کھوسہ، جسٹس امیرہانی مسلم، جسٹس عظمت سعید شیخ اور جسٹس اعجاز
الحسن پر مشتمل سپریم کورٹ کا 5 رکنی لارجر بینچ نےپاناما لیکس کے
حوالے سے درائر درخواستوں کی سماعت کی
01، عمران خان نے لاک ڈاون اسلام آباد موخر کردیا ، یوم تشکر
منانے کا اعلان ۔
01، گڈانی میں جہاز میں آگ
لگنے سے 18 افراد جاں بحق
02، پی ٹی آئی کا اسلام آباد پریڈ
گراونڈ میں جلسہ
02، سیکیورٹی
ایجنسیز نےسفارتکاروں کے لبادے میں تخریب کاروں کا ایک نیٹ ورک پکڑ لیا۔ پاکستان
ميں تعينات بھارت کے سات سفارتکار را کے ايجنٹ نکلے۔ تين ماہ کي نگراني کے بعد
شواہد مل گئے۔
03، کراچی
میں ٹرینوں کا ہولناک تصادم ۔۔ لانڈھی یونس چورنگی کے قریب فرید ایکسپریس اور
زکریا ایکسپریس ٹکرا گئيں ۔۔ 22افراد
جاں بحق ۔۔ 60زخمی
03، دھند کے باعث ٹریفک حادثات ۔۔ پنڈی بھٹیاں کے قریب موٹروے پر
دس گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں ۔۔16افراد جاں بحق ۔۔۔ درجنوں زخمی
03، شارجہ ، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو تیسرے ٹیسٹ میں شکست دے دی ،
پاکستان پہلے ہی سیریز جیت چکا ہے
03، سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کی سماعت ، عمران خان بھی سپریم
کورٹ پہنچے، وزیر اعظم نے جواب جمع کرادیا ، میں کسی ااف شور کمپنی کا مالک نہیں،
مریم حسن حسین نے نہیں جمع کرایا
03، رحیم یار خان ۔بلاول بھٹو کی جمال دین والی آمد
04،گھوٹکی ، بلاول
بھٹو کا ڈہری میں جلسہ ۔۔
05، کراچی میں پٹیل پاڑہ اور مختلف
مقامات پر فائرنگ سے اہلسنت والجماعت کے 6 کارکن جاں بحق
05، پیپلز
پارٹی کےسابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو حراست میں لے لیا گیا
05، وزیر اعظم کے داماد کیپٹن صفدر نے
بھی اہلیہ کی آف شور کمپنی سے انکار کر دیا، اپنے ٹی اوآرز جمع کرادیا
06، فیصل رضا عابدی کا جوڈیشل ریمانڈ ۔۔۔
انیس نومبر تک جیل بھیج دیا گیا ۔۔
06، ملتان ميں حضرت بہاؤالدین زکریا رحمتہ اللہ عليہ کے سات سو
ستترویں عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز ہوگيا۔
06، کراچی کے علاقے پٹیل پاڑہ اور کیماڑی میں فائرنگ ۔۔ نوجوان جاں
بحق ۔۔۔ خاتون زخمی ۔۔ رینجرز کا شہرکے مختلف علاقوں میں کومبنگ آپریشن ۔۔۔
مساجد اور امام بارگاہوں کی تلاشی ،
مذہبي رہنما تاج حنفی اورعلامہ مرزا یوسف حسین سمیت گيارہ مشتبہ افراد گرفتار
06، سیکورٹی لیکس ، اپوزیشن نے ریٹائرڈ ججز پر مشتمل کمیٹی مسترد
کردی
06، ریحام اور عمران کا نکاح 2015 میں نہیں 2014 میں ہوا
07، پاناما لیکس کیس کی سماعت، مریم
نواز، حسن اور حسین نے سپریم کورٹ میں جوابات جمع کرادیے
فلیٹ نمبرا6اور16اے،17اور17اے
نیلسن اور نیسکول کمپنی کی ملکیت ہیں جواب
2006 سے پہلے جائدادیں حسین نواز کے نام تھیں جواب
میاں محمد شریف نے دبئی سٹیل مل
فروخت کرکے1980میں خریدا جواب
07، کراچی میں مذہبی رہنماؤں کی
گرفتاری کے خلاف ملیر پندرہ پرسڑک اور پٹريوں پر احتجاج ۔۔۔۔ آنسوگيس کي
شيلنگ۔۔ مظاہرين نے ٹرين روک دي۔۔ شارع فیصل پر ٹریفک رک گیا۔۔
07، امجد صابری قتل کیس سمیت 28 دہشت
گردی کی کارروائیوں میں ملوث دو ملزمان اسحاق عرف بوبی ، عاصم کیپری کو گرفتار
کرلیا
07، نيوز
فيڈ اسکينڈل کي تحقيقات کےليےحکومت نے جسٹس ريٹائرڈ عامر رضا کي سربراہي ميں
تحقيقاتی کميٹی تشکيل دے دی، کمیٹی میں ڈائریکٹر ایف آئی اےکے
علاوہ آئی بی ، ایم آئی اور آئی ایس آئی سے ایک رکن شامل ہو گا۔ سیکریڑی
اسٹیبلشمنٹ طاہر شہباز اور محتسب اعلیٰ پنجاب نجم سعید بھی کمیٹی میں شامل ہونگے
08، ناپسندیدہ
قرارديئے گئے اٹھ ميں سے تين بھارتی ہائی کمیشن کےاہلکار اسلام آباد ائیرپورٹ سے
روانہ ۔۔۔ پانچ بھارتی اہلکارکل بذریعہ سڑک واہگہ سےبھارت روانہ ہوںگے
08، امریکا میں صدارتی انتخابات
09، امریکا میں 45 ویں صدارتی
انتخابات ، ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے 290 اورڈیموکریٹکس کی
ہیلری کلنٹن نے 228 الیکٹرول ووٹ حاصل کیے
09، گورنرسندھ عشرت العباد کو عہدے سے
ہٹا دیا گیا، سعید الزماں صدیقی نے گورنر مقرر
10، ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کے خلاف
امریکا کے مختلف شہروں بھر میں مظاہرے
10، لاہور میں ینگ ڈاکٹرز کا تیسرے
روز بھی احتجاج جاری
10، نيوز
فيڈ اسکينڈل ۔۔۔ جسٹس ريٹائرڈ عامررضا خان کي سربراہي ميں تحقیقاتی کمیٹی کا پہلا
اجلاس ، کارروائی خفیہ رکھی گئی
10، کپتان خواجہ آصف کي وکٹ نہ گراسکے ۔۔ سپریم کورٹ نے اين اے ايک سو دس دھاندلي کيس
ميں پی ٹی آئی کے عثمانڈارکی اپیل خارج کردی
10، فیصل رضا عابدی کو
ضمانت پر رہا کردیا گیا، اسلحہ برآمد کیس میں حراست میں لیا گیا تھا
11، سعید الزماں
صدیقی نے 31 ویں گورنرسندھ کی حیثیت سے حلف اٹھالیا، عشرت العباد دبئی روانہ
11، گلوکار
اے نیر66 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
11، کراچي
ميں سابق صدر کے حمايتي اچانک سرگرم۔ مختلف علاقوں ميں پرويز مشرف کے حق ميں نعرے۔
12، خضدار شاہ احمد نورانی کے مزار پر
خودکش حملہ 55 افراد جاں بحق سینکڑوں زخمی درجنوں لاپتہ
13، گوادر
بندرگاہ باضابطہ فعال ۔۔وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف نے افتتاح کیا ۔۔
13، پیپلزپارٹی کے رہنما جہانگیر بدر
انتقال کرگئے
14، پاکستان میں 70 سال بعد سپر مون کا نظارہ ،،،،چاند معمول سے
چودہ فیصد بڑا اور تیس فیصد زیادہ روشن دیکھا گیا
14، پاکستان
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پانامہ لیکس مقدمے میں شریف فیملی کے خلاف
ثبوت عدالت عظمی میں جمع کار دیئے
14، بھارت کی کنٹرول لائن بھمبر پر
بالاشتعال فائرنگ 7 فوجی جوان جاں بحق، جوابی فائرنگ سے متعدد افراد بھارتی فوجی
ہلاک
15، پاناما لیکس کیس کی سماعت،
وزیراعظم کے بچوں کا جواب سپریم کورٹ میں جمع ۔ وکیل سلمان بٹ کی جگہ اکرم شیخ
ہونگے، اکرم شیخ نے قطر کی دستاویزات عدالت میں جمع کروا ئیں، قطری
شہزادے حماد بن جعفر التھانی کا تحریری بیان
16، کراچی انسداددہشت گردی عدالت نے دہشتگردوں کو علاج معالجے میں سہولت کاری کے کیس میں کراچی کے میئر وسیم
اختراور پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالقادر
پٹیل کی پانچ ، پانچ لاکھ
روپے کی ضمانتیں
منظور کرتے ہوئے رہا کردیا ۔۔۔وسیم اخترپر 40 مقدمات ہیں جن پر وہ ضمانت لے چکے
ہیں
17، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ، ترک
صدر طیب اردوان کا خطاب
18، اے این پی کے سینیٹر حاجی عدیل
انتقال کرگئے
18، کرائسٹ
چرچ، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ
18، پاکستان نے بھارتی ایٹمی آبدوز
کو سمندری حدود میں داخل ہونے سے روک دیا
19، لندن ، عمران خان نے تیسری شادی
کا اعلان کردیا
19، پاکستان نے بھارتی ڈرون
رکھ چکری میں مار گرایا گیا، آئی ایس پی آر
20، عمران خان نے حامد خان کی
جگہ بابراعوان کو پاناماکیس میں وکیل مقررکردیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
20، کرائسٹ چرچ، نیوزی لینڈ نے
پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میں ہرادیا
21، چہلم حضرت امام حسین ، موبائل فون
سروس بند رہی
21، ڈی ٹی ایچ نیلانی کے خلاف کیبل
آپریٹرز نے تمام ملک کے کیبل بند کردیے
21، راولپنڈی:عالمی
شہریت یافتہ کوہ پیما حسن سدپارہ انتقال کرگئے
21،
کنٹرول لائن بھارتی فائرنگ سے خاتون سمیت چار افراد جاںبحق
22، آئیڈیا
پاکستان دفاعی نمائش، وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے افتتاح
کیا
22، سابق نگراں
وزیراعظم معین قریشی انتقال کرگئے
23، بھارتی کی کنٹرول لائن پر فائرنگ
، بس اور ایمبولینس کو نشانہ بنایا گیا افسر سمیت تین فوجی شہید، خاتون سمیت
11 شہری جا ں بحق،
24، ڈی ٹی ایچ لائنسس کی نیلامی ، تین
لائسنز 14 اررب 69 کروڑ 40 لاکھ روپے میں نیلام ہوئے ، نیلامی کا عمل 15 گھنٹے
جاری رہا
۔میگ انٹرٹینمنٹ۔شہزاد سکائی۔ سٹار ٹائمز نے لائسنز حاصل کیے
24، برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن کی
آمد
24، لاہور
میں فائرنگ سے اسٹیج اداکارہ قسمت بیگ ہلاک
25، ہیملٹن ، پاکستان
اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کا آغاز
25، وزیراعظم
نوازشریف آج دو روزہ دورے پر ترکمانستان روانہ
26، قمر باجوہ آرمی چیف زبیرحیات
چیرمین جوائنٹ چیفس کمیٹی
26، کیوبا کے سابق صدر فیڈرل کاسترو
چل بسے
27، کے
پی ٹی آئل ٹرمنل میں گزشتہ روز لگنے والی آگ پر36 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا
28، راشد منہاس روڈ پر فائرنگ کرکے ڈی
ایس پی فیض علی شگری شہید کردیا گیا
28، این اے 258پر
ضمنی انتخاب پیپلزپارٹی کے عبدالحکیم بلوچ کامیاب
29، ہیملٹن ، نیوزی لینڈ نے پاکستان
کو دوسرا ٹیسٹ ہرا کرسیریز 2-0 سے جیت لی
29، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ
نے کمان سنبھال لی
30، پاناما لیکس کی سماعت ، عدالت نے قطری شہزادے کا خط غیر تصدیق شدہ قرار دے دیا
30، پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے اضافہ
66.27 پیسے کا ہوگی
November 2016 نومبر دو ہزار سولہ کی اہم خبریں
Reviewed by News Archive to Date
on
February 14, 2017
Rating:
Reviewed by News Archive to Date
on
February 14, 2017
Rating:


No comments