December 2016 دسمبر دو ہزار سولہ کی اہم خبریں
01، یکم ربیع الاول
01، کراچی:میئروسیم اخترکی100روزہ
کراچی مہم کا آغاز
01، جھنگ: پی پی 78 پرضمنی انتخاب, امیدوار آزاد ناصر انصاری کامیاب ،کالعدم تنظیم سپاہ صاحبہ کے بانی حق نواز جھنگوی کے
بیٹے ہیں
01، کرکٹر
محمد حفیظ کا بالنگ ایکشن آئی آئی سی سی نے کلیئرقراردے دیا
02، چنبہ
ہاؤس لاہور ميں ليگي کارکن سمعيہ قتل کيس ميں نيا موڑ۔ پوليس نے منشيات کے
زيادہ استعمال کو موت کي وجہ قرار ديديا۔
02،وزيرقانون پنجاب رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ اداکارہ قسمت بیگ
کا قتل ڈکیتی کی واردات نہیں۔ ٹارگٹ کلنگ ہے۔
02،پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کی تقریب سے بلاول بھٹو کا جوشیلاخطاب
۔۔۔ گونثارگوکانعرہ لگادیا۔۔۔ کہااب تنگ آچکاہوں۔حکومت کےخلاف آوازتخت لاہور سے
اٹھ رہی ہے
03، کراچی میں بلدیہ ٹاؤن کی
فیکٹری جلانے میں ملوث مرکزی ملزم عبدالرحمان عرف بھولا کو بینکاک سے گرفتار کرلیا
گیا۔
03، 2018 میں ملک کا وزیراعظم بنوں
گا، بلاول بھٹو کا لاہور میں یوم تاسیس کے جلسے سے خطاب ۔ بلاول
کا لاڑکانہ میں 207 این اے سے الیکشن لڑنے کا اعلان ، ٹوپی ڈے منایا
گیا
03، بھارت، ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں سرتاج عزیز کی مودی سے
ملاقات
04، اجرک ڈے
04، بنکاک، وومن ٹی ٹوئنٹی ایشاکپ
فائنل ، بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی
04، امرتسر:ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں وزارتی سطح پر کانفرنس ،
سرتاج عزیز کی شرکت ، پاکستان پر مودی اور غنی کی تنقید ، افغان امن پر ہونے والی
کانفرنس میں پاکستان پر الزامات نہیں لگانے چاہیے ، روس نے پاکستان پر تنقید مسترد
کردی
04، کرنسی
ڈیلر خانانی اینڈ کالیا کے مالک جاوید خانانی نے خودکشی کرلی
05،
کراچی ، ریجنٹ ہوٹل میں آگ لگنے سے 11 افراد جاں بحق
05، حسین نوازنے اپارٹمنٹس کی قیمت خریدسے متعلق
ریکارڈ عدالت عظمیٰ میں جمع کرادیا۔۔۔ وکیل اکرم شیخ کی جانب سے جمع کرائی گئی
اضافی دستاویزات کےمطابق چاروں فلیٹس انیس لاکھ پانچ ہزارپاؤنڈمیں خریدے گئے ۔۔۔نیلسن
کمپنی نے فلیٹ سولہ اورسولہ اے دس جولائی انیس سوپچانوے کودس لاکھ
پچھترپاؤنڈ۔۔۔جبکہ نیسکول کمپنی نےفلیٹ سترہ سات مئی انیس سوترانوے کوپانچ لاکھ
پچاسی ہزارپاونڈاور فلیٹ سترہ اے پانچ جولائی انیس سوچھیانوےکودولاکھ
پنتالیس پاؤنڈز میں خریدا۔۔۔
06، نئی دہلی:بھارتی ریاست تامل ناڈوکی وزیراعلیٰ جےللیتاچل بسیں
06،
پاناما لیکس سماعت1، پیسہ کہاں سے آیا یہ ثابت آپ
نے کرنا ہے۔۔جسٹس کھوسہ نے حکومتي وکيل کے سامنے تين سوال پيش کرديئے
1- بچوں نے کمپنیاں کیسے بنائیں ؟ زیرِ کفالت ہونے کا معامہ
دوسرا ایشو ہے ؟ تقریروں میں سچ بتایا گیا ہے یا نہیں ؟ سلمان اسلم بٹ آئندہ سماعت
پر سوالوں کے جواب دیں گے
07، پاناما لیکس سماعت2، رقم والد نے بیٹی کو تحفے میں دی
اور وہ ہی رقم بیٹی نے والد کو زمین کی مد میں واپس کردی ۔عدالت کی کمیشن بنانے کے
لیے فریقین سے رائے طلب کرلی
07، چترال سے اسلام آباد سے آنے والے پی آئی اے کا اے ٹی آر مسافر طیارہ
پی کے 661جس میں جنید جمشید سمیت 42 مسافر سوار تھے انجن کی خرابی کے باعث
حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تمام مسافر جاں بحق ہوگئے
07، انڈونیشیا میں
زلزلہ 100 افراد جاں بحق
08، طيارہ
حادثہ رنج والم کی کئی داستانیں چھوڑ گیا۔ ائرہوسٹس اسما دو ننھے بچوں کو روتا
چھوڑگئي۔ ايئرہوسٹس صدف کے دو بچے بھي مامتا سے محروم
09، پاناما لیکس سماعت3، عمران خان نے کمیشن کی تجویز مسترد
کردی فريقين ک دوبارہ دلائل دينا ہوں گے ۔۔۔ سپريم کورٹ ميں سماعت جنوري
کے پہلے ہفتےتک ملتوي،
09، ڈائریکٹر جنرل رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر۔۔۔ انسپکٹر
جنرل فرنٹئیر کور بلوچستان میجر جنرل شیر افگن ۔۔ ڈائریکٹر
جنرل فرنٹئیر ورکس آرگنائزیشن میجر جنرل محمد افضل جبکہ
کمانڈنٹ
پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میجر جنرل ندیم رضا کو لیفٹیننٹ جنرل کور کمانڈر
راولپنڈی مقرر کیا گیا ہے۔۔۔اس کے علاوہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام
آباد میں متعین میجر جنرل ندیم اشرف۔۔۔ جنرل
ہیڈکوارٹر راولپنڈی میں متعین ڈائریکٹر جنرل ویلفئیر اینڈ ری ہیبلی ٹیشن میجر جنرل
ہمایوں عزیز اور جنرل ہیڈکوارٹر راولپنڈی میں بطور ڈائریکٹر جنرل پرسنل اسٹاف
فرائض سرانجام دینے والے میجر جنرل قاضی اکرام شامل ہیں ۔لیفٹیننٹ
جنرل ظفراقبال کو ڈی جی جوایئنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز مقررکیا گیا ہے۔میجر جنرل سرفراز
ستار کو لیفٹیننٹ جنرل پرترقی دے کر کور کمانڈرملتان مقرر کیا گیا ہے کیونکہ کور کمانڈر ملتان رہنے والے لیفٹیننٹ
جنرل اشفاق ندیم آرمی چیف کی تقرری میں مضبوط ترین امیدوار کے طور پر سپر
سیڈ ہونے کی بنا پر ریٹائرمنٹ لے رہے ہیں۔۔کور کمانڈر بہاولپور لیفٹیننٹ جنرل
جاوید رمدے بھی سپر سیڈ ہونے کی بنیاد پر ریٹائرمنٹ لے رہے ہیں
10، زندوں نے مردوں کو بھی نہ چھوڑا ۔۔۔ کراچی میں مُردے نکال کر
قبریں فروخت کرنے والے ملزم فیاض کی ضمانت منظور کرلی گئی۔۔
10، پنجاب کے ینگ ڈاکٹرز۔۔۔ کرنے لگے پھر تنگ ۔۔۔ مطالبات کی
منظوری کیلئے ہڑتال
11، ترکی ، فٹبال اسٹیڈیم کے باہر بم
دھماکے 38 ہلاک
11، راولپنڈی:
پاک فوج میں تقرریاں و تبادلے
لیفٹیننٹ
جنرل بلال اکبر کو چیف آف جنرل اسٹاف لگا دیا گیا،آئی ایس پی آر
لیفٹیننٹ
جنرل رضوان اخترکو پریزیڈنٹ این ڈی یومقررکردیاگیا،آئی ایس پی آر
لیفٹیننٹ
جنرل نذیربٹ کورکمانڈرپشاور مقرر،آئی ایس پی آر
لیفٹیننٹ
جنرل ہدایت الرحمان کوآئی جی ٹریننگ اینڈ ایولیوایشن لگادیاگیا،آئی ایس پی آر
لیفٹیننٹ
جنرل عاصم سلیم باجوہ کوآئی جی آرمز تعینات کردیاگیا،آئی ایس پی آر
لیفٹیننٹ
جنرل ہمایوں عزیز کو آئی جی سی اینڈ آئی ٹی لگا دیا گیا، آئی ایس پی آر
لیفٹیننٹ
جنرل قاضی اکرام کو چیف آف لاجسٹک اسٹاف لگا دیا گیا، آئی ایس پی آر
لیفٹیننٹ
جنرل شیرافگن کوکورکمانڈر بہاولپور لگا دیا گیا، آئی ایس پی آر
لیفٹیننٹ
جنرل محمد افضل ڈی جی ایف ڈبلیواو کے عہدے پرخدمات جاری رکھیں گے
لیفٹیننٹ
جنرل نعیم کوچیئرمین ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا لگا دیاگیا،آئی ایس پی آر
11، ملتان اے
ٹی آر طیارے میں آگ لگ گئی ، کراچی:پی آئی
اے کے تمام 10 اے ٹی آر طیاروں کی جانچ پڑتال کا فیصلہ، ترجمان
طیاروں کی
چیکنگ تک تمام 10 اے ٹی آر طیارے گراؤنڈ رہیں گے، ترجمان پی آئی اے
12، بارہ ربیع الاول۔۔
12،چیئرمین پی آئی اے اعظم سہگل مستعفی
ہو گئے ۔ترجمان پی آئی اے کہتے ہیں کہ اعظم سہگل نے استعفٰی ذاتی
وجوہات کی بنا پر دیا ہے
12،جنید جمشید کی میت کی شناخت ہوگئی ،
اہلیہ نیہا کی میت ورثا کے حوالے ۔۔
13،سانحہ بلديہ کےمرکزي ملزم رحمان بھولا کراچي پہنچادياگيا
13،تحریک انصاف نے پارلیمنٹ اجلاس کا بائيکاٹ ختم کرنے کااعلان
کرديا۔ ۔
14، سانحہ بلدیہ فیکٹری کا مرکزی ملزم عبدالرحمان عرف بھولا کو
کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کردیا گیا
14 ، قومی اسمبلی کا اجلاس وزیراعظم
کے اسمبلی میں سیاسی بیان قرار دیے جانے پر پی ٹی ائی کی ہنگامہ آرائی ،
14، تربت ، وزیراعظم کا دورہ
،سواراب ہوشاب شاہراہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب
14، میجر جنرل محمد سعید ڈی جی رینجرز
تعینات، میجر جنرل ندیم انجم آئی جی ایف سی بلوچستان مقرر ہوگئے
15، اسٹریلیا، برسین، پاکستان اور
آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ
15، جنید جمشید کی معین خان اکیڈمی
میں نماز جنازہ اے کے ڈی گراونڈ میں ادا کی گئی مولانا طارق جمیل نے پڑھائی ،
تدفین دارالعلوم کورنگی قبرستان میں کی گئی ، جنید جمشید دوسری غیرسرکاری شخصیت ہیں جنھیں گارڈ آف آنر
دیا گیا
15، سانحہ
بارہ مئی کیس میں ایم کیوایم کے رکن صوبائی اسمبلی کامران فاروق کو حراست مین لے
لیاگیاہے
15،
میجر
جنرل آصف غفور ڈی جی آئی ایس پی آر مقرر
اس وقت میجر جنرل آصف غفور سوات میں
ایک ڈویژن کی کمان کر رہے ہیں
میجر جنرل عبداللہ ڈوگر کمانڈنٹ پی
ایم اے مقرر۔ آئی ایس پی آر
میجر جنرل سید عدنان کو جی او سی
لاہور مقرر کر دیا گیا۔ آءی ایس پی آر
میجر
جنرل فدا ملک جی ایچ کیو میں ڈی لاجسٹکس تعینات۔ آئی ایس پی آر
میجر جنرل ظفر اللہ خان جی او سی
پنبوں عاقل مقرر۔ آئی ایس پی آر
میجر جنرل نادر خان کوڈی جی پرسونل
مقرر دیا گیا۔ آئی ایس پی آر
پوسونل فوجی زبان میں پرووسٹ مارشل
بھی کہلاتے ہیں۔ آئی ایس پی آر
پی ایس اینڈ پی ایم کے طور پر نادر
خان جی ایچ کیو میں خدمات انجام دیں گے
میجر جنرل ظفر اقبال جی او سی آرمر
ڈویژن گوجرانوالہ مقرر۔ آئی ایس پی آر
16، سانحہ پشاور، آرمی پبلک اسکول
میں مرکزی تقریب منعقد ہوئی آرمی چیف جنرل باجوہ کی شرکت
16، مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ،
15 مارچ سے مردم شماری کرانے کا فیصلہ ۔
17، وزیردخلہ
چوہدری نثارعلی خان نے سانحہ
کوئٹہ پرکمیشن کی رپورٹ کوہرفورم پر چیلنج کرنے کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا
موقف آئے بغیر یک طرفہ رپورٹ کیسے سامنے آئی،رپورٹ میں سرکاری نہیں بلکہ ذاتی
الزامات لگائے گئے
18، کراچی
میں ڈینگی اور نگلیریا کے بعد چکن گنیا وائرس سامنے آگیا۔۔ ملیر کا علاقہ
زیادہ متاثر ۔۔ اسپتال مریضوں سے بھر گئے
18، آرٹس کونسل انتخابات، احمد شاہ پینل کامیاب
19، برسبین، آسٹریلیا نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میں شکست دے دی
کینگروز نے میچ مگر شاہینوں نے دل
جیت لیے ۔۔ ۔۔ میچ صرف انتالس رنز سے آسٹریلیا کے نام رہا۔۔۔اسد شفیق کے 137 رنز
19، پشاور، پشتو کی معروف گلوکارہ
معشوق سلطان انتقال کرگئیں
19، سندھ
حکومت نے اے ڈی خواجہ کو جبری رخصت پر بھیج دیا، آئی جی سندھ کا چارج سی سی
پی او کراچی مشتاق مہر کو دینے کا فیصلہ
19، ترکی میں روسی سفیر
کا قتل حملہ آور بھی مارا گیا
19، جرمنی میں افغان ٹرک ڈرائیور نے ٹرک عوام پر چڑھادیا12
ہلاک
19، سینماوں میں بھارتی فلموں کی نمائش کا آغاز
19، بلاول اپنی والدہ کا کیس سپریم کورٹ لے کر جائیں ،
چوہدری نثار، میں وہ نہیں جو مصنوعی بال لگاتا ہے ، بلاول بھٹو کا ردعمل
19، شام کے آمر
بشار الاسد کی فوج نے روس اور اتحادی ملیشیائوں کی مدد سے مخالفین کے سب سے
مضبوط گڑھ حلب پر قبضہ کرلیا
20، وزیراعظم نواز شریف بوسینیا کے تین روزہ دورے پر روانہ
20، حکومت نے سی این جی مالکان کو قیمتیں مقرر کرنے کا
اختیار دے دیا ، اوگرا کا اختیار ختم
21، کروڑوں روپے برامد کے الزام میں سابق سیکرٹری
خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی اور وزیراعلی کے مشیر خالد لانگو کی نیب نے دو
ارب روپے کی ضمانت منظور کرلی
22، پنجاب کے مختلف اضلاع میں بلدیاتی
انتخابات کا آخری مرحلہ۔۔۔فیصل آباد، راجن پور، خانیوال، رحیم یارخان، سرگودھا
سمیت دیگراضلاع میں انتخاب، ن لیگ کامیاب
22،
یمن کارگو جہاز پر راکٹ حملہ ، 7 پاکستانی جاں بحق
22،
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 40 فیصد شیئرچینی کنسوریشم کمپنی کے خرید لیے
23، سابق صدرآصف زرداری ڈیڑھ سالہ خود سالہ جلا وطنی ختم
کرکے وطن واپسی شاندار استقبال کیا گیا ۔ سابق صدر
زرداری پچیس جون دوہزار پندرہ کودبئی روانہ ہوئے ۔۔۔
23، آصف زرداری کے قریبی ساتھی انورمجید
کے تین دفاتر پرچھاپے۔۔عملے سے پوچھ گچھ۔۔۔۔ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔۔ دس
افراد زیرحراست
23،
پی ایس پی کا حیدرآباد پکہ قلعہ میں جلسہ ۔۔۔
24، کراچی میں رینجرز کی مدعمیت میں اومنی گروپ کے مالک سمیت
تین افراد کے خلاف میٹھادر اور صدر میں مقدمات درج کر لیئے گئے
24، سانحہ بلدیہ۔۔۔۔تحقیقات۔۔۔۔۔۔رحمان
بھولا کا کہنا ہے کہ فیکٹری مالکان نےپچیس کی جگہ ایک کروڑ دینےکاکہا تو حماد
صدیقی کوغصہ آگیا،،فیکٹری کو آگ لگانے کاحکم دیا،،تخریب کاری کےبعدامدادی کاموں
میں حصہ لینےکی بھی ہدایت ۔۔۔۔۔ رؤف صدیقی نےدباؤ ڈال کرفیکٹری مالکان کےخلاف
مقدمہ درج کرایا
25، تحریک انصاف
کے سربراہ عمران خان کا صوابی میں جلسہ
25، اقوام متحدہ
کی سلامتی کونسل نے متفقہ طورپر غرب اردن میں اسرائیل کی جانب سے یہودی بستیوں کے
قیام کے خلاف قرار داد منظور کر لی ہے۔۔۔ کونسل کے 15 رکن ممالک میں سے 14
نے اس قرارداد کی حمایت میں ووٹ ڈالے جبکہ امریکہ نے ووٹ تو نہیں ڈالا مگر پہلی
باراس کے خلاف ویٹو کا حق بھی استعمال نہیں کیا
26، میلبرن ، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ
کا آغاز
26، کرسمس کے موقع پرٹوبہ ٹیک سنگھ میں زہریلی شراب پینے
سے 44 افراد ہلاک
26،
صددر مملکت ممنون حسین کی اپیل پر بارشوؓں کے لیے نماز استسقا پڑھی گئی
26،
فائبر آپٹک متاثر ہونے کا باعث ملک بھر میں 4 گھنٹے کے لیے انٹرنیٹ سروس معطل
27،
بے نظیر کی نویں برسی ، گڈھی خدابخش میں جلسہ آصف زرداری
اور بلاول کا الیکشن لڑنے کا اعلان
28، میانوالی:وزیراعظم
نوازشریف نے چشمہ تھری جوہری بجلی گھرکاافتتا ح کیا
28، امریکی وزیر خارجہ جان کیری اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر
برس پڑے۔۔مشرق وسطیٰ پر آخری پالیسی اسپیچ میں تل ابیب کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے
کہ دو ریاستی حل اب خطرے میں ہے۔۔اسرائیل فیصلہ کرے کہ اسے یہودی بننا
ہے یا جمہوری ریاست
28، راحیل شریف کو اسلام ممالک کی افواج کا سربراہ مقرر
کردیا گیا
28، لاہورہائیکورٹ نے ڈی ٹی ایچ لائسنسنگ کی نیلامی
غیرقانونی قرار دیکر کالعدم قراردیدی،،، چھپن صفحات پرمشتمل تحریری فیصلے میں فل
بنچ نے قرار دیا کہ براڈ کاسٹر بھی ڈسٹری بیوٹر بن سکتا ہے
29، عمران خان کی کراچی آمد، شوکت خانم اسپتال کا افتتاح
29، سی این جی قیمت مقرر کرنے کا
اختیار مالکان کو ملنے کے بعد سندھ بھر میں سی این جی کی قیمت 4 روپے
بڑھا دی گی ۔۔ سندھ بھر میں سی این جی کی قیمت 66 سے 71 روپے فی کلو ہو گی ۔۔
29، امریکا
نے35روسی سفارتکاروں کو ملک سے نکال دیا،،،،،امریکا نے روسی سفارتکاروں کوامریکا
چھوڑنے کیلیے72 گھنٹوں کا وقت دیاگیاہے،یہ اقدام ماسکو میں امریکی سفارتکاروں کو
حراساں کیے جانے کے خلاف کیا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
30،
ایم کیوایم پاکستان کا نشتر پارک میں جلسہ
30، میلبرن ، آسٹریلیا کی پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میں
شکست ، تین میچوں کی سیریز 2-0 سے جیت لی
31،جسٹس
میاں ثاقب نثار نے چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھالیا
31، استنبول کے نائب کلب پر دو مسلح
افراد کا حملہ ۔۔سولہ غير ملکيوں سميت انتاليس افراد ہلاک۔۔چاليس زخمي ۔ لوگوں نے
بچنے کےلیے سمندر میں چھلانگ لگادی
اعدادو شمار کے مطابق کراچی
میں سال 2016 میں 667 افراد مارگئے
December 2016 دسمبر دو ہزار سولہ کی اہم خبریں
Reviewed by News Archive to Date
on
February 14, 2017
Rating:
Reviewed by News Archive to Date
on
February 14, 2017
Rating:


No comments