January 2017 جنوری دو ہزار سترہ کی اہم خبریں





جنوری2017

 01، باسط علی کو محمود حامد کر تھپڑ مارنے کامعاملہ ، پی سی بی نے ویمن ٹیم کے ہیڈ کوچ اور جونیئر سلیکشن کمیٹی کے عہدے سے ہٹا دیا 


پرویزمشرف کے دور میں بنایا جانے والا ڈی سی او کا نظام تبدیل۰01
لاہور میں پندرہ سال بعد ڈی سی نظام تبدیل کمشنری نظام نافز


01، امپائر علیم ڈار ۔۔۔۔۔سب سے زیادہ انٹرنیشنل میچز سپروائز کرنے والے امپائر بن گئے۔۔۔۔۔
01، اپیکس کمیٹی کا 18واں اجلاس وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں ہوا اجلاس میں کور کمانڈر کراچی اور ڈی رینجرزسندھ کےعلاوہ رخصت پر جانے والے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے بھی شرکت کی
02، سڈنی ، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرے ٹیسٹ کا آغاز
آستریلیا پہلے سیریز 2-0 سے جیت چکا ہے
 04، 1پاناما کیس کی ازسرنو سماعت۔ سپريم کورٹ ميں اہم کيس کي سماعت ہوئی
جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے کیس کی سماعت کی ، پی ٹی آئی نے مزید دستاویزی ثبوت جمع کرائے ، 2006 سے پہلے فلیٹ شریف خاندان کے تھے عمران خان ثابت کریں ، سپریم کورٹ
 04، ترکی  کے شہر استنبول میں یر غمال بنائے گئے چھ پاکستانیوں کو  بازیاب کرالیا گیا 
 04، معروف کلاسيکل گلوکار استاد فتح علي خان اسلام آباد ميں انتقال کرگئے۔
 05، 2پاناما کیس کی سماعت، وزیراعظم نے جواب جمع کرادیا ، جلا وطنی کے بعد جدہ میں فیکٹری لگائی ۔ اگر یہی بات ہے تو فیکٹری لگانے کے پیسے کہاں سے آئے؟عدالت ،قطری خط فراڈ ہے نکال کر باہر پھینکیں  ، نعیم بخاری
 05، پشاور میں زہریلی شراب پینے سے 6 افراد ہلاک
06، بھارتی اداکار اوم پوری انتقال کرگئے
06، 3پاناما کیس سماعت، کیا آپ کے پاس ایسی دستاویز ہے جس سے ثابت ہو کہ دوہزار چھ کی ٹرسٹ ڈیڈ غلط ہے ۔۔ جسٹس اعجاز افضل کا پی ٹی آئی وکیل سے 
استفسار۔
اسلام آباد سے پروفیسر سلمان حیدرسمیت  پانچ بلاگر لاپتہ06،
دیگر بلاگر میں وقاص گورایہ ، احمد رضا، ثمر عباس  اور عاصم سید شامل ہیں 

 07، لودھراں ميں رکشہ ٹرين کي زد ميں آگيا ۔۔ سات طلبا اور ڈرائيور جاں بحق
07، امریکی ریاست فلوریڈا کے ایئرپورٹ پر فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک
07، سڈنی ، پاکستان نے آسٹریلیا کو تیسرا ٹیسٹ ہر کر کلین سوئپ کردیا، پاکستان مسلسل چھٹا ٹیسٹ میچ ہار گیا ۔۔
07 عمران خان کا بہاولپور میں جلسہ  
08، فوجی عدالتوں کی مدت ختم 274 مقدما ت دیکھے ، 161 کو سزائے موت، 12 کو پھانسی دی گئی
08،ایڈیشنل سیشن جج کے گھرمیں  تشدد کا نشانہ بننے والی کم سن ملازمہ طیبہ کو پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بازیاب کرلیا 
08، فلسطینی ٹرک حملہ ، 4 اسرائیلی فوجی ہلاک ، حملہ آور مارا گیا
09،4 پاناما کیس کی سماعت، ۔ اگر جائیدادیں قطری کی ہیں تو پیسے کی منتقلی کاسوال ہی ختم ہو جاتا ہے۔۔جسٹس کھوسہ کا استفسار۔۔اصل سوال بارہ ملین درھم کا ہے۔۔جسٹس گلزار کے ریمارکس، آپ نے 16 میں سے ایک سوال کا بھی جواب نہیں دیا جج کا نعیم بخاری سے مکاملہ
09، چیف جسٹس منصور علی شاہ نے خواجہ سراؤں کو مردم شماری میں شامل کرنے کاحکم دےدیا
09، گڈانی شپ بریکنگ یارڈ ميں کھڑے ایک اور ناکارہ بحری جہاز میں آگ لگی ۔۔ جس کے نتیجے میں 5 مزدور جھلس کر جاں بحق ہو گئے
دوسری آگ 22 دسمبر کو لگی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
پہلی آگ یکم نومبر کو لگی 18 افراد جاں بحق ہوئے
09، ایڈیشنل سیشن جج کے گھرمیں  تشدد کا نشانہ بننے والی کم سن ملازمہ طیبہ کوعدالت میں پیش کردیا گیا۔ تین والدین کے ڈی این اے ٹیسٹ لیے گئے  
09، پاکستان کا آبدوزسے کروز میزائل تھری کا کامیاب تجربہ
09، مقبوضہ کشمیر، اکھنور میں فوجی کیمپ پر حملہ 3 بھارتی فوجی ہلاک، بھارت کا پاکستان پر الزام
09،جنرل راحیل کو اتحادی فوج کی سربراہی کے لیے کس نے اجازت دی ، چیرمین سینٹ نے حکومت سے وضاحت مانگ لی
09، کراچی :سابق وفاقی وزیر فیصل صالح حیات اور خالد احمد کھرل کی پیپلزپارٹی میں واپسی 
10،5 پاناما لیکس سماعت، عدالت نہ ٹرائل کورٹ ہے نہ تحقیقاتی ادارہ، مفروضے پر وزیراعظم کا نا اہل نہیں قراردیا جاسکتا ، عدالت
11،6 پاناما کیس ، ابھی یہ یقین ہونا باقی ہے کہ فلیٹس کب خریدے گئے۔۔۔۔ عدالت عظمیٰ کے ريمارکس
11، اسلام آباد کے سرکاری اسکولوں کيلئے وزیراعظم کی جانب سے  دو سو بسوں کا تحفہ
11، سپریم کورٹ نے طیبہ کو سوئیٹ ہوم کے حوالے کردیا
11، حکومت پنجاب نے بزرگ شہریوں کے تحفظ کیلئے قانون لانے کا فیصلہ کرلیا
11، دو مہينے تک گورنرسندھ رہنے والےجسٹس ريٹائرڈ سعيدالزمان صديقي اناسي برس کي عمرميں انتقال کرگئے۔11 نومبر کو گورنر سندھ مقرر ہوئے تھے ۔
11، جنرل راحیل نے این او سی مانگا نہ انہیں سعودیہ نے پیشکش کی ، سینٹ میں حکومت کا بیان
12، 7 پاناما کیس سماعت، نواز شریف کا لندن جائیداد سے کوئی تعلق نہیں ، وکیل نوازشریف، یہ بتائیں کہ لندن جائیدادیں وزیر اعظم کے بچوں کی ہیں یا کسی اور کی ؟ مخدوم صاحب ۔۔۔ کیا دوبئی مل کا وجود تھا بھی یا نہیں ۔  سوال یہ ہے دبئی فیکٹری کے لئے رقم دبئی سے کیسے گئی ۔ جس پر مخدوم علی خان نے کہا کہ دبئی فیکٹری قرض لے کر بنائی گئی
12، چیئرمین سینیٹ نے طلبہ یونین پر سپریم کورٹ کی عائد کردہ پابندی کو غیر آئینی قرار دے دیا
12، کراچی کی انسداددہشتگردی میں سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کی سماعت کے دوران مرکزی ملزم رحمان عرف بھولا اپنے اعترافی بیان سے منحرف ہو گیا
13، ایم کیوایم لندن کےرابطہ کمیٹی  رکن ساتھی اسحاق کوکراچی میں  گرفتارکرلیا
13، برسبین ، آسٹریلیا  نے پہلے ون ڈے میں پاکستان کو ہرا دیا
13، کراچی میں بارش
13، 8 پاناما کیس سماعت، ۔۔۔۔۔ڈکلیریشن کے بغیر آٹیکل 62 کا اطلاق  نہیں ہوتا،
 15، میلبرن ، پاکستان نے اسٹریلیا دوسرا ون ڈے ہرادیا، پاکستان نے ايک روزہ ميچ ميں آسٹریلیا کو ہوم گراؤنڈ پر بارہ سال بعد شکست دی
15، عمران خان کا ڈی جی خان میں جلسہ ۔۔
15، پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 77 پیسے کا اضافہ قیمت 68 روپے 4 پیسے ہوگئی
15، وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سربراہ ممتاز عالم دین شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان مختصر علالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگئے
16، کرغیزستان میں ترک ایئرلائن کا کارگو طیارہ گرکر تباہ ۔۔ 37 افراد ہلاک

16، 9، پاناما کیس سماعت آرٹیکل چھياسٹھ کے تحت اسمبلی کارروائی کو عدالت میں  نہیں لایا جاسکتا ۔۔ وزيراعظم کے وکيل مخدوم علی خان کے پاناما کيس ميں دلائل ۔ وزیراعظم نے خود ہی استثنیٰ لینے سے انکار کیا تھا ۔۔  جسٹس اعجاز الاحسن کے ريمارکس ۔۔ استثنیٰ پارلیمنٹ نے دیا ہے وہی اس کو ختم کر سکتی ہے۔۔ مخدوم علي کا جواب، بی بی سی نے رپورٹ میں غلط کہا ہے کہ مالکان تبدیل نہیں ہوئے ، جبکہ اس کے مالک تبدیل ہوچکے ہیں ، دانیال عزیز
16، ڈیوس، عالمی اقتصادی فورم اجلاس میں شرکت کے لیے وزیراعظم نوازشریف روانہ
16، جماعت اسلامی نے وزیراعظم میاں نواز شریف کی نااہلی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی
 16، فیصل آباد میں زہریلی شراب پینے سے 4 افراد ہلاک
16، امریکہ کے نو منتخب صدرڈونلڈ ٹرمپ جرمن چانسلرپربھی برس پڑے۔۔دس لاکھ سے سے زائد تارکین وطن کو پناہ دینے کے اقدام پراینجلا مرکل کوشدید تنقید کانشانہ بناڈالا۔۔دوسری جانب سی آئی اے سربراہ نے ٹرمپ کوزبان پرقابوپانے کامشورہ دیدیا

17، 10پاناما کیس کی سماعت، وزیراعظم نے آرٹیکل66کےبجائے248کے تحت استثنٰی مانگ لیا، ۔وزیراعظم کے وکیل مخدوم علی خان کا کہناہےکہ صدر،وزیراعظم اور گورنر کو آئینی استثنیٰ حاصل ہے
وزیراعظم کے رقوم منتقلی سے متعلق اضافی دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع ۔۔۔سات گيارہ دوہزار سولہ کی تاریخ درج
رائے ونڈ اسٹیٹ میں تمام گھر میری دادی کے نام پر ہیں۔۔۔۔دوہزار سولہ میں ايک کروڑ اکيس لاکھ اٹھائيس ہزارسات سوروپے ٹیکس ادا کیا ۔۔مريم نواز کي ٹيکس تفصيلات کي دستاويزات سپريم کورٹ ميں جمع
17، کراچی میں زلزلے کے جھٹکے
17، ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات نے یورپ میں خطرے کی گھنٹی بجادی ۔۔ فرانسیسی صدر نے صاف کہہ دیا ہمیں ٹرمپ کے مشوروں کی ضرورت نہیں ۔۔ جرمن چانسلر کہتی ہیں مشرق وسطیٰ میں پناہ گزینوں کے بحران کا ذمہ دار امریکہ ہے
 17، آصف زرداری نے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ موخر کردیا
17، چیف جسٹس پاکستان لاہور میں پیش آنے والے اندوہناک واقعات پر برہم ہو گئے ۔ ڈیفنس میں کم سن ملازمہ پر تشدد اور دل کے مریض کو جعلی سٹنٹ ڈالنے پر از خود نوٹس لے لیا ۔ متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی گئی ۔
17، راحیل شریف کا ورلڈ اکنامک فورم میں خطاب دہشت گرد غاروں سے نہیں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی استعمال کررہے ہیں ، شرمین عبید چنائے نے میزبانی کی
18۔ 11پاناما کیس ، ۔۔۔وزیراعظم کے وکیل نے بینکوں کے ذریعے میاں نواز شریف اور بچوں میں تحائف کے تبادلوں کا اعتراف کرليا۔۔۔ ریکارڈ دینے سے معذرت  ۔۔کیس کا ایک حصہ منی لانڈری سےمتعلق  ہے۔۔رقوم کی منتقلی کے حوالے دینا ہوں گے۔۔جسٹس کھوسہ کے ریمارکس۔
رقم کو تحفے میں دینے کی کیا وجوہات ہیں؟ ۔۔  کسی نہ کسی نے تو رقم کا جواب دینا ہے ۔۔ ریکارڈ کے مطابق آف شور کمپنیوں سے آمدن نہیں ہوئی ۔۔ ۔۔ عدالت کے ریمارکس
17، تين بڑے سياستدانون پر یکایک نوٹوں کی برسات۔ ايازصادق۔ رضارباني اور خورشيد شاہ کے بينک اکاؤنٹس ميں کروڑوں روپے کي جعلي ٹرانزيکشن۔ جعلي رسيديں بھي بھجوادي گئيں۔ معاملے کي چھان بين کا ٹاسک ايف آئي اے کے سپرد
18، پرتھ آسٹریلیانے پاکستان کو تیسرا ون ڈے ہراد یا سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کرلی
18، سندھ ہائی کورٹ نے ڈالر گرل ایان علی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا ہے
18، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے رینجرز کے خصوصی اختیارات سے متعلق سمری پر دستخط کردیے
19۔ 12 پاناما کیس ، مریم نواز کو تحفے میں رقم دی گئی جو بعد میں  والد کو واپس کی ۔۔۔ رقم کی واپسی کے بعد جائیداد مریم کو مل گئی ۔۔۔ لگتا ہے وہ والد کی زیر کفالت ہیں ۔۔۔۔ مريم کے مالی حالات میں  دوہزارگیارہ کے بعد بہت تبدیلی آئی ۔۔ جسٹس اعجاز الاحسن کےریمارکس۔
20، ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا یا، امریکا سمیت مخلتف ممالک میں ٹرمپ مخالف مظاہرے
20، 13، پاناما کیس کی سماعت، اگر وزیر اعظم ملکیت تسلیم کرتے تو اتنے دن سماعت ہی نہ ہوتي جسٹس کھوسہ ۔۔مفادات کے ٹکراؤ کا کوئی مواد، شواہد ہمارے سامنے نہیں۔۔۔۔۔۔جسٹس عظمت کے ریمارکس۔۔جماعت اسلامی کے وکیل نے دلائل دیے
21،پارا چنار کی سبزی منڈی میں صبح آٹھ بج کر پچاس منٹ پر دھماکا ۔۔۔ 24 جانیں لے گیا ۔۔۔ چالیس سے زائد زخمی
22، سڈنی ،آسٹریلیا نے پاکستان کو چوتھا ون ڈے ہرا کر سیریز 1-3 سے جیت لی
22، عمران خان کا قصور میں جلسہ
22، گوجرہ ، پھاٹک نہ ہونے کے سبب ٹرین نے کار کو کچل دیا 6 افراد ہلاک
23، 14 پاناما کیس کی سماعت، ۔۔جماعت اسلامی کی درخواست پر وزیراعظم کے وکیل کو جواب داخل کرنے کی ہدایت۔۔۔ وزیراعظم کے وکیل نے ثبوتوں کا ذکر ہی نہیں کیا ۔۔۔۔ قانونی نکات کا انبار لگا دیا۔۔۔۔جس نے جو برا بھلا کہنا تھا کہہ دیا، سڑکوں پر جو ہونا تھا ہو چکا، اب فیصلے کا انتظار کریں۔۔۔جسٹس کھوسہ کے  ريمارکس
23، پاکستان ریلوے کی جانب سےساہیوال کول پاور پراجیکٹ کیلئے امریکہ سے درآمد کئے گئے جدید ریلوے انجن کی پہلی کھیپ کراچی پہنچ گئی،
23، جرمن اخبار نے پاناما دستایز جاری کردیں ،دستاویزات میں مریم نوازآف شورکمپنی کےثبوت شامل،
24، پاناما کیس، 15، لندن فلیٹس کی مالکہ نہیں ۔۔۔۔۔۔مریم صفدر نے لندن فلیٹس سے متعلق اضافی دستاویز سپریم کورٹ میں جمع کرا دیں
مریم نوازنےلندن فلیٹس سےمتعلق اضافی دستاویزسپریم کورٹ میں جمع کرادیں
لندن فلیٹس کی بینیفیشل مالک نہیں ہوں،مریم نواز کا جواب
لندن فلیٹس کی بینیفیشل مالک ہونیکاجھوٹاالزام عائدکیاگیا،جواب
درخواست گزارجس دستاویزپرانحصارکررہاہےاسکومستردکر چکی،جواب
دلائل کےدوران اس پرتفصیلی جواب بھی میرےوکیل دینگے،مریم کاجواب
درخواست گزارجس نےالزام لگائےاس کااپنادامن صاف نہیں،جواب
میرے بھائی حسین نواز نے دو شادیاں کر رکھی ہیں، جواب
ایک اہلیہ سےچاراوردوسری سےتین بچےہیں،مریم کا جواب
حسین نوازکی دونوں بیویاں مختلف ممالک کی شہریت رکھتی ہیں، جواب
حسین نوازکوبچوں میں جائیدادکی تقسیم کےحوالےسےتشویش ہے،جواب
حسین نوازچاہتےتھےکہ ان کی جائدادخاندان میں شریعت کےمطابق تقسیم ہو، جواب
حسین نواز منروا فنانشل سروسز سے رابطے میں تھے،جواب
بھائی کی درخواست پرمنروا کمپنی کیساتھ روابط کی اتھارٹی قبول کی،جواب
آج تک منرواکمپنی کادورہ کیانہ اس کمپنی کےسےکسی اسٹاف سےملاقات،جواب
حسین نوازاورالثانی خاندان کےدرمیان سیٹلمنٹ جنوری2006میں ہوئی،جواب
سیٹلمنٹ کےبعدمنرواکےڈائریکٹرزکوتعینات کیاگیا،مریم نواز کاجواب
ٹرسٹ ڈیڈمنرواڈائریکٹرزکی تعیناتی کےعمل کےبعدکی گئی،جواب
جلاوطنی کےدوران اپنےشوہراوربچوں کےہمراہ جدہ میں مقیم رہی،جواب
لندن فلیٹس حسین نواز کے زیر استعمال ہیں،مریم نواز کا جواب
لندن فلیٹس کی ملکیت بھی حسین نواز کی ہے،مریم نواز کا جواب 
میری شادی پاکستان آرمی کےحاضرسروس کیپٹن سے1992میں ہوئی،بیان 
جس نے بعد میں سول سروس جوائن کرلی،مریم نواز کا بیان 
کیپٹن صفدر1986میں آرمی میں بھرتی ہوئےتھے،بیان
کیپٹن صفدر تب سے آج تک ٹیکس ادا کر رہے ہیں،بیان 
ہم نےرائیونڈمیں شمیم ایگری فارمز5میں سےایک رہائشگاہ حاصل کی،بیان 
اسکی مالک میری دادی تھیں،میرے3بچے2بیٹیاں اورایک بیٹا ہے،بیان 
بیٹازیر تعلیم اورایک بیٹی کی شادی ہوچکی ہے، مریم نوازکابیان 
2000میں ہمیں جلاوطن کیاگیااورمیں والدین کےہمراہ سعودی عرب چلی گئی،بیان 
میرےشوہربھی میرےہمراہ تھے،میرےوالداورشوہرکوانتقام کانشانہ بنایاگیا،بیان 
میرےشوہرکوغیرقانونی طورپرملازمت سےبرطرف کیاگیا،بیان 
2007میں جلاوطنی ختم کرکےواپس آئےاوردوبارہ شمیم ایگری فارم میں رہائش اختیارکی 
میرےشوہر2008 اور 2013 میں ایم این اے منتخب ہوئے،بیان 
میرےشوہرکی آمدن بطورگورنمنٹ سرونٹ آتی رہی،بیان
اسکی تفصیلات عدالت کو فراہم کر دی ہیں،مریم نواز کابیان 
میرےوالدنےمجھےجوبھی قیمتی تحائف دیئےوہ پدرانہ شفقت کےتحت دیئے،بیان 
مجھےدیئےگئےتحفوں میں میری والدہ اوربھائیوں کی رضامندی محبت بھی شامل تھی
1992کےبعدسےمیں کبھی بھی اپنےوالدکےزیرکفالت نہیں رہی،مریم نواز 
2013میں انھوں نےجوکاغذات نامزدگی داخل کرائےاس وقت بھی زیرکفالت نہیں تھی 
کبھی بھی لندن فلیٹس کی بینیفیشل آنرنہیں رہی،نہ ہی ان فلیٹس سےکوئی مالی فائدہ اٹھایا
 24، پاکستان اسٹاک ایکسچینج 50 ہزار انڈیکس کی سطح عبور کرگیا
24، پاکستان کا ابابیل میزائل کا تجربہ 2200 کلومیٹر تک حدف کو نشانہ بنا سکتا ہے
25، پاناما لیکس سماعت، 16،وزیراعظم کےوکیل سےمیاں شریف کی وفات کےبعد موروثی جائیدادکی تقسیم کی تفصیلات طلب۔۔۔۔۔ متنازع حقائق پر فیصلہ شواہد ریکارڈ کرنے سے ہو سکتا ہے۔۔۔جسٹس اعجاز افضل کے ريمارکس۔۔ فریقین نے پہلے جواب میں قطری خط کا ذکر نہیں کیا۔جسٹس کھوسہ کا مریم نواز کے وکیل سے استفسار
26، پاناما لیکس کی سماعت، 17، سپريم کورٹ ميں پانامہ کيس کي سماعت ۔۔ وزیراعظم کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز نے اضافی دستاویزات کے ساتھ ایک اور درخواست  جمع کرا دی  ۔۔۔ قطري شہزادے  شیخ حمد بن جاسم الثانی کا پروفائل بھي شامل ۔۔ زیرکفالت کی کوئی خاص تعریف نہیں ۔۔۔ شادی شدہ خاتون زیرکفالت کی تعریف میں نہیں آتی  ۔۔۔ دوران سماعت مریم نواز کے وکیل شاہد حامد کے دلائل
وزیراعظم کےبیٹوں نےاضافی دستاویزات پرمشتمل درخواست جمع کرادی
دستاویزات سلمان اکرم راجہ ایڈووکیٹ نے جمع کرائیں
دستاویزات میں شیخ حامد بن جاسم الثانی بن جابر کا پروفائیل شامل ہے
طارق شفیع کا بیان حلفی بھی دستاویزات کاحصہ ہے
حسن اورحسین نےقطری خط کوبھی اپنےدستاویزات میں لفٹ کیاہے
1980میں دبئی فیکٹری کی فروخت اوراس کےمتعلقہ دستاویزات بھی شامل
عزیزیہ اسٹیل ملزکی خریدوفروخت سےمتعلق کاپی بھی دستاویزات کاحصہ ہے 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بی ایم ڈبلیوکی فروخت پراتنامنافع کیسےہوا؟جسٹس اعجازافضل کااستفسار
2006میں حسن نوازنےلندن میں بی ایم ڈبلیوگاڑی خریدی اوردبئی بھجوادی،شاہدحامد
دوسال بعدانہوں نےگاڑی مریم نوازشریف کوتحفےمیں دےدی،شاہد حامد
مریم نوازنے37لاکھ روپے ڈیوٹی اداکرکےگاڑی حاصل کرلی،شاہد حامد
مریم نواز نے2011میں دیوان موٹرزسےنئی گاڑی خریدی،شاہد حامد
انہوں نےپرانی بی ایم ڈبلیوکی قیمت 2کروڑ80لاکھ لگائی، شاہد حامد
آپ کہہ رہےہیں کہ نئی گاڑی کیلئےپرانی گاڑی مجوزہ قیمت پربیچ دی،جسٹس عظمت 
آپ کہہ رہےہیں اس لئےمنافع کی رقم میری مؤکلہ کےپاس نہیں آئی،جسٹس عظمت
1.858ملین کیپٹن صفدرکی آمدن تھی جوبطوررکن قومی اسمبلی حاصل ہوئی،شاہدحامد
4.172میاں بیوی کی آمدن تھی،3.85ملین کے اخراجات ہوئے، شاہد حامد
اضافی زرعی زمین خریدنے کے بعد آمدن میں اضافہ ہوا، شاہد حامد
اضافہ 21 لاکھ سے 69 لاکھ ہو گیا، وکیل شاہد حامد
کیایہ وہی زمین ہےجووالدکی طرف سےتحفےکی رقم سےخریدی گئی؟ جسٹس گلزار
آپ نے جو بھی اثاثے ظاہر کئے وہ بطور تحفہ ملے، جسٹس اعجاز الاحسن
زرعی زمین سے حاصل آمدن مریم کی اپنی آمدن ہے، شاہد حامد

26، ایڈیلیڈ، آسٹریلیا نے پاکستان کو پانچواں ون ڈے ہرا دیا, آسٹریلیا سیریز پہلے ہی اپنے نام کرچکا تھا سیریز4-1 سے آسٹریلیا کے نام رہی
26، جنرل ريٹائرڈ راحيل شريف کو زمين کي الاٹمنٹ آئيني طريقہ کار کے مطابق کي گئي۔الاٹمنٹ میں آرمی کےپروسیجر پر بھی عمل کیا گیا۔ سابق آرمي چيف کو لاہور میں زمین کی الاٹمنٹ سے متعلق میڈیا رپورٹس پر آئی ایس پی آر کا ردعمل
26، قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی پی ٹی اور ن لیگ کے ارکان اسمبلی آپس میں گتھم گتھا۔۔
27، پاناما کیس سماعت، 18، سپریم کورٹ نے نیب سے اسحاق ڈار کی منی لانڈرنگ سے متعلق تمام تفصیلات طلب کرلیں ۔۔۔اگر اسحاق ڈار کو معافی نہیں دی گئی تو یہ ایک ملزم کا بیان ہے۔۔۔۔۔ جسٹس کھوسہ کے ریمارکس ۔۔۔۔۔ وزیراعظم کی کُل جائیداد اور تقسیم کی تفصیلات جمع کرانے کیلئے پیرتک کی مہلت۔۔۔
28، سماجی بلاگر سلمان حیدر کی گھر واپسی
28، ٹرمپ اقدام ، امریکہ نے پناہ گزین پروگرام معطل کرتے ہوئے شامی پناہ گزینوں کے داخلے پرپابندی عائد کردی ۔۔۔۔ ایران ، عراقشام، یمن، لیبیا، سوڈان اور صومالیہ سمیت سات اسلامی ممالک  شامل ہونگے
29، پاک سر زمین کا تبت سینٹر پر جلسہ
29، تحریک انصاف کا ساہیوال جلسہ
 30، فلسطینی صدر محمود عباس تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ، 2013 اور 2005 میں بھی دورہ کیا
30، پاناما کیس سماعت، 19، وزیراعظم کے وکیل نےشریف خاندان کی جائیداد کی تقسیم کی دستاویز۔۔۔اور نیب نے اسحاق ڈار کی معافی کا ریکارڈ جمع کرادیا۔۔۔ نیب۔۔ ایس ای سی پی اور اسٹیٹ بینک نے اپیل کیوں دائر نہیں کی ۔۔ سپریم کورٹ نے  اٹارنی جنرل سے جواب طلب کرلیا
30،کينيڈا کے وزیراعظم  کے پناہ گزینوں کےلیے دروازے کھولنے کے اقدام پر حملہ ۔۔ کیوبک میں نماز عشاٗ کے وقت مسجد میں فائرنگ ۔۔6 نمازی شہید ۔۔ کئی زخمی ۔۔ پولیس نے دو حملہ آورں کو گرفتار کرلیا
30،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے ایک سینیئر اہل کار کا کہنا ہے کہ فوری طور پر سات مسلم اکثریتی ممالک کے پناہ گزینوں کی امریکہ آمد پر پابندی عائد کی گئی تھی اور اس فہرست میں مزید مسلم ممالک   پاکستان سعودی عرب اور مصر کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے
31، پاناما کیس کی سماعت، 20، سپریم کورٹ میں حدیبیہ پیپر مل ریفرنس میں اسحاق ڈار کی معافی کا ریکارڈ پیش۔وکيل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ  عمران خان نے کہہ دیا ان کا کام صرف الزام لگانا ہے۔دیکھنا ہوگا نواز شریف کا سرمایہ تو لندن فلیٹس میں نہیں لگا۔عدالت کے ريمارکس۔ جسٹس اعجازافضل نے کہا عدالت صرف غیر متنازع حقائق پر ہی فیصلہ دے سکتی ہے۔
31، محمد زبیر گورنر سندھ نامزد
31، پاناما کیس کے ججز جسٹس عظمت سعید انجیوگرافی کے باعث اسپتال میں داخل
31،بلاگرز کی گمشدگی سےفوج کا کوئي تعلق نہیں۔ فوجي عدالتوں کا فيصلہ حکومت کو کرنا ہے۔ ترجمان پاک فوج کي بريفنگ۔ کہا چند عناصر حساس معاملات پر قیاس آرائیاں کرکے ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔
 31،لشکرطیبہ کےبانی جماعت الدعوہ کےامیرحافظ محمد سعید نظر بند
 31،پنجاب  کے بعد سندھ میں اوبراورکریم ٹیکسی سروس پرپابندی کی تیاریاں ہیں ابتدائی طور پر۔۔ ان نئي  نويلي گاڑيوں کي فٹنس طلب کی گئی ہے اور صوبائی سیکرٹری ٹرانسپوٹ نے پی ٹی اے کو ایپلی کیشن بند کرنے کیلیے خط بھی ارسال کردیا
31، ۔پیٹرول کی قیمت میں دوروپےپچیس پیسے اضافہ 70 روپے 60 پیسے ہوگئ



January 2017 جنوری دو ہزار سترہ کی اہم خبریں January 2017 جنوری دو ہزار سترہ کی اہم خبریں Reviewed by News Archive to Date on February 14, 2017 Rating: 5

No comments