February 2017 فروری دو ہزار سترہ کی اہم خبریں




فروری 2017
01، پاناما کیس کی سماعت، 21، جسٹس عظمت سعید کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث سماعت ملتوی
02، رینجرز کا لیاری پھول پتی لین میں مقابلہ ۔۔ گینگ وار کا انتہائی مطلوب کمانڈر نور محمد عرف بابا لاڈلہ دو ساتھیوں سکندر عرف سیکو اور محمد یاسین عرف ماما سمیت مارا گیا
02، محمد زبیر نے سندھ کے بتیسویں گورنرکی حیثیت سے حلف اٹھایا
02،کراچی:حکومت سندھ نے3 مشیروں کو فارغ کرنے کا نوٹی  فکیشن جاری کردیا،فارغ ہونے والے مشیروں میں مولا بخش چانڈیو، سعید غنی اور اصغر جونیجو شامل
03، ناکے پر نہ رکنے کي سزا۔ اسلام آباد پوليس نے کارسوار نوجوان کو گولي ماردي۔ ايگل اسکواڈ کے دونوں اہلکار سميع اور طارق فرار۔ مقتول تيمور کے لواحقين کا لاش سڑک پررکھ کر احتجاج۔
03، وزیراعظم نوازشریف نے کراچی حیدر آباد موٹروے ایم 9 کا افتتاح کیا
136 کلومیٹر طویل منصوبہ 36 ارب روپے سے تیا رہوا
04، ميئرکراچي نے آئي لو کراچي مہم کا آغازکرکے شہرکوایک بار پھر کچرے سے پاک کرنے کا عزم ظاہر کرديا
04، امریکی صدرعدالتی فیصلے کےبرعکس سات مسلم ممالک کے شہریوں کے داخلے پرپابندی کو بحال کرنے پربضد۔۔ جج کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔۔فيصلے کے خلاف اپيل بھي کردي
04، معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ لاہور میں اٹھاسی برس کی عمرمیں انتقال کرگئیں
04، ماں کی بے قرار مامتا کو قرار آگیا ۔۔۔ پانچ سالہ افتخار وطن واپس پہنچ گيا ۔۔۔ واہگہ بارڈر پر جذبانی مناظر۔۔۔ بیٹے کو گلے لگا کر ماں آبدیدہ ہوگئی ۔۔۔ ۔۔۔ گيارہ ماہ قبل ننھے افتخار کو اس کا والد زبردستي مقبوضہ کشمير لے گيا تھا
04، ننکانہ: دریائے راوی میں کشتی الٹنے کا واقعہ،15 افراد ڈوب کر جاں بحق 85 افراد کو بچالیا گیا
۔
05، ٹرمپ  کی ٹریول بین کے خلاف عدالتی فیصلے پراپیل مسترد۔۔۔ پابندی کی زد میں آنے والے سات مسلم ممالک کے شہریوں کے امریکا کے راستے کھل گئے
05، چترال میں گھروں پر برفبانی تودہ گرنے سے  15 افراد جاں بحق
06،امریکا میں حکومت اور عدالت آمنے سامنے ۔۔۔ عدالتیں ہمارا کام مشکل کر رہی ہیں ۔۔ کچھ ہوا تو وہ ذمہ داری قبول کریں گی ۔۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیا ٹوئٹ داغ دیا ۔۔ سرحدی حکام کو امریکا آنے والوں کی سخت جانچ پڑتال کا حکم
06،روسی صدر پیوٹن  قاتل ہیں ۔۔ امریکی ٹی وی اینکر کا صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے سوال ۔۔ امریکا کون سا معصوم ہے ۔۔۔ امریکی صدر کا برجستہ جواب ۔۔۔ امریکی میڈیا غصے میں آگیا
06، ایم کیوایم رہنما سلیم شہزاد کی دبئی سے کراچی آمد ، ایس ایس پی ملیرراو انوار نے  ائرپورٹ پرگرفتار کرلیا گیا گڈاپ تھانے منتقل
06، کراچی ،  افغان قونصل خانے کے اندر گارڈ حیات اللہ کی فائرنگ سے تھرڈ سیکریٹری  زکی جاں بحق ہوگیا
06، پی ٹی آئی کے رہنما طاہر عمر زئی کی ن لیگ میں شمولیت
06، بہاولنگر:بہاولنگر کی سب تحصیل ہارون آباد میں پی پی پی کے احتجاجی دھرنے پر نامعلوم افراد کی فائرنگ ایک شخص جاں بحق ، پی پی رہنما شوکت بسرا زخمی
06، سپریم کورٹ نے عامر لیاقت کے پروگرام ایسے نہیں چلے گا پر پابندی عائد کردی
06، بھارتی فلم رئیس کی پاکستان میں نمائش پر پابندی عائد کردی گئی
07، عمران خان کی کراچی آمد، ایکسپو نمائش اور فیضان مدینہ کا دورہ کیا
07، چھيانوے کا آپريشن کامياب بنانے والے پوليس افسروں کو چُن چُن کرقتل کرنے والے اعليٰ ايوانوں ميں پہنچ گئے۔ کراچي کو رینجرز کی بیساکھیوں پر کب تک چلایا جاتا رہے گا۔۔ اٹھارہ سو اکسٹھ کے قانون کے تحت اکيسویں صدی میں کام نہیں ہوسکتا۔ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کا کراچي ميں تقريب سے خطاب۔

07، پاکستان میں دہشت گردی سمیت کئی مقدمات میں مطلوب متحدہ بانی کے الطاف حسین  کے  گرد گھیرا مزید تنگ ہونے لگا۔ وزارت داخلہ نے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی منظوری دے دی۔ انٹر پول کے ذریعے پاکستان لایا جائے گا۔
07، گمنام فون کال۔ دہشتگردوں کي موجودگي يا پھر مطلوب شخص کي اطلاع۔ لاہور سے لندن جانے والي پي آئي اے کي پرواز کو برطانوي لڑاکا طياروں کي نگراني ميں ہيتھرو کي بجائے دوسرے ايئرپورٹ پراتارلياگيا۔دو مشتبہ مسافرگرفتار۔
07، کراچی پریس کلب پر سندھ بھر کی نرسزکا الاونسس کی بحالی کے لیے احتجاجی دھرنا، دھرنا تین دن جاری رہا
07، وزیر اعظم نواز شریف نے پاکستان آرڈننس فیکٹری واہ میں  براس مل کی اپ گریڈیشن کا افتتاح کردیا۔
08، وزیراعظم کا شيخوپورہ ميں پاورپلانٹ کے دورے پر خطاب
08، کراچی، فائرفائیٹرز کا الاونسز کی بحالی کے احتجاجی ریلی
09، دبئی ، پاکستان سپر لیگ کے دوسرے سیشن کا آغاز
09، برطانوی پارلیمنٹ ميں یورپی یونین چھوڑنے کا بل منظور کرليا گيا
09، سپریم کورٹ نے شریف خاندان کی تین شوگرملز کو کام کرنے سے روک دیا ۔۔۔ اتفاق ، چودھری اور حسیب وقاص شوگر ملز کے اپریشنز روک دیئے
09، لاہور ہائی کورٹ نے گلوبٹ کو رہا کردیا
09، کراچی ، بیت المکرم پر تیز رفتار بس الٹ گئی چار افراد جاں بحق ایک ہفتہ قبل یونیورسٹی روڈ پر حادثے میں زخمی ہونے والی جامعہ کراچی کی طلبہ ہنزہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسی ایک ہفتے کے دوران ٹریفک حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی
10، پاک بحریہ کی کثيرالملکي امن مشقوں دو ہزار سترہ کا آغاز، 35 سے زائد ممالک کی شرکت
10،ٹرمپ انتظامیہ کو ایک اور دھچکا ۔۔ سات مسلم ملکوں کے شہریوں کو امریکا آنے کی اجازت ۔۔ اپیل کورٹ نے داخلے پر پابندی کی معطلی کا فیصلہ برقرار رکھا
10، پانامہ کے  حکام کا موزیک فونسیکا کے دفتر پر چھاپہ مار۔۔۔۔۔  کمپنی کے بانیوں رامون فونسیکا اور جورگین موزیک کودھرلیا۔۔۔دستاویزات قبضے میں لے لیں۔۔۔
10، طيبہ تشدد کيس ۔۔والد اعظم نے مقدمے کو بے بنياد قراردے کر ایڈیشنل سیشن جج اوران کی اہلیہ کوتحريري طور پرمعاف کردیا۔۔
10، پاکستان سپرلیگ کےدوسری ایڈیشن کا پہلاسکینڈل سامنےآگیا ۔اسلام آباد یونائیٹڈ کےشرجیل خان اورخالد لطیف کو اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پرمعطل کردیا گیا۔ فوری وطن واپس بھیج دیا گیا
11، چاند گرہن
ڈونلڈ ٹرمپ تارکین وطن کے خلاف کھل کرسامنے آگئے۔۔امیگریشن سےمتعلق نیاحکم نامہ جاری کرنے پرغورشروع کردیا۔۔امریکہ میں پناہ گزینوں کے خلاف بڑے پیمانے پرکریک ڈاؤن کاآغازبھی کردیاگیا
12، امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سات مسلم ممالک کے خلاف عائد پابندیوں کو معطل کرنے والے ججوں کو ایک بار پھر نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کا قانونی نظام ٹوٹ چکا ہے۔
12، بھارت، بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی
12، لاڑکانہ میں کشتی ڈوبنے سے 10 افراد ہلاک
12، کراچی ناظم آباد میں  سما ٹی وی کی ڈی ایس این جی پر مسلح افراد کی فائرنگ اسسٹنٹ کیمرا مین تیمورجاں بحق
12، سابق وزیرتعلیم سندھ حمیدہ کھوڑو انتقال کرگئیں
12، فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کی حمایت کریں گے ، آرمی چیف قمر باجوہ
13،دوا بنانے اور  فروخت کرنے والوں نے  ڈرگ ایکٹ  کو مسترد کرتے ہوئے۔۔ ملک بھر میں ہڑتال کردی ۔۔ لاہور ۔۔ ملتان  سمیت کراچی میں بھی مارکیٹوں اور میڈیکل اسٹوز کو تالے لگا دیے
13، ، لاہور کے مال روڈ پر ادويہ ساز کمپنيوں اورميڈيکل اسٹورز مالکان کے احتجاج کے دوران خودکش دھماکا، دہشت گرد نے آج ٹي وي کي سيٹيلائٹ وين کےقريب آکر خود کو دھماکے سے اڑايا، ڈي آئي جي ٹريفک احمد مبين نے بھي جام شہادت نوش کرليا۔ ايس  ايس پي زاہد حميد گوندل سمیت 13 افراد شہید 83 زخمی


 جماعت الاحرار نے زمہ داری قبول کرلی
13، اسلام آؓباد ہائی کورٹ نے ۔۔ ویلنٹائن ڈے اور بسنت منانے سے روکنے کا حکم دے دیا۔۔میڈیا پر بھی کوریج کے لیے پابندی 
13، شرجیل اور خالد لطیف کو شوکاز نوٹس۔ محمد عرفان کے خلاف انکوائری جاری ۔۔ شاہ زیب اور ذوالفقار بابر کلیئر قرار، ناصر جمشید کو ہر فارمیٹ کے لیے معطل کردیا گیا۔۔
13، کوئٹہ دھماکے میں بی ڈی ایس انچارج  کمانڈر رزاق سمیت 3افراد شہید ہوئے

14،وزیراعظم نواز شریفک کا کراچی کا دورہ ،وزيراعظم کي شہيد ڈي آئي جي احمد مبين کے گھرآمد۔اہل خانہ سے تعزيت کااظہار۔ نوازشريف کي زيرصدارت امن وامان سےمتعلق اجلاس ميں خودکش حملےکي ابتدائي رپورٹ پيش۔دہشتگردوں کےخلاف کارروائیاں مزید تیزکرنے کاحکم۔ افغان صدراشرف غني کابھي وزيراعظم سے فون پراظہارافسوس۔
14، اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل ميں نياانکشاف سامنے آگيا۔ مرکزی کردارخالدلطیف وعدہ معاف گواہ بننے پرتیارتھے۔۔ مگرپی سی بی نے پیشکش ٹھکرادی۔ آفر نو فروري کو ويڈيو بيان ميں کي گئي۔
14، گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے ڈرگ ایکٹ دوہزار سترہ پر دستخط کرديئے۔ دوا سازوں اور فروخت کرنےو الوں کا گٹھ جوڑ۔۔۔۔دھماکے کے باوجود ہڑتال 
پربضد ۔۔لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں دواؤں کی دکانیں بند رکھیں۔۔۔


14، کراچی میں نیشنل ہائی وے  پر سسی ٹول پلازہ کے پلر سے ٹکرا کر مسافر کوچ الٹ گئی۔ حادثے میں چھ افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے۔

15، پاناما کیس کی سماعت نمبر22۔۔۔  سیٹلمنٹ حماد بن جاسم سے ہوئی یا الثانی خاندان سے۔۔۔سپریم کورٹ کا استفسار۔۔۔۔۔۔۔۔دوبچوں کی تعلیم کےلیے لندن میں چار فلیٹس کیوں خریدے گئے جسٹس کھوسہ  کے ریمارکس ۔۔۔آپ پہلے دن سے ادھر ادھر چھلانگیں لگا رہے ہیں۔۔ دستاویز ہیں تو دکھائیں۔۔جسٹس عظمت سعید کے سلمان اکرم راجہ کے دلائل پر ریمارکس

15، ۔۔  پشاور کے علاقے حیات آباد میں جج کے اہل خانہ کوملنے جانے والي گاڑي پر خود کش حملہ  ۔۔   ۔۔ڈرائيور جاں بحق ۔۔  پانچ زخمیوں ميں سے تين 
خواتين کا تعلق جج کي فيملي سے ۔
 جماعت الاحرار نے زمہ داری قبول کرلی
15مہمند ایجنسی میں بھی دو خود کش حملےپانچ جاں بحق جوابی فائرنگ سے پانچ دہشت گرد ہلاک 

15، فارماسوٹیکل مینوفیکچررز کی ہڑتال کا تیسرا روز ،،،، پنجاب بھر کے میڈیکل اسٹور بند ہونے سے مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا ، مزکرات کے بعد ہڑتال ختم 

15پیٹرول کی قیمت مین ایک روپیہ اضافہ
  
16، سيہون ميں حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار کے احاطے ميں دھماکا ۔۔۔ 88 زائرين شہيد ۔۔۔۔ 343 افراد زخمي ۔۔۔ دھماکا دھمال کے دوران ہوا, جماعت الاحرار نے زمہ داری قبول کرلی


16،بلوچستان کےضلع آواران میں فوجی قافلے کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا۔ جس میں کیپٹن اور دوسپاہی شہید جبکہ دو فوجی جوان زخمی ہوگئے۔
16، ڈیرہ اسماعیل خان:فائرنگ کے نتیجے میں2پولیس اہلکارجاں بحق
16، کراچی سے خیبر تک سیکورٹی فورسز کی کارروئیاں ۔۔ چونتیس مبينہ دہشت گرد مارے گئے ۔۔ شہرقائد میں اٹھارہ ۔۔ ہنگو میں چھ  بنوں میں ۔پشاور میں تین ۔ کوئٹہ دو  فیصل آباد دو ۔سرگودھا میں دو ۔۔۔ڈیرہ اسماعیل خان میں دو دہشت گردوں کوٹھکانے لگادیا گیا۔۔جگہ جگہ چھاپے ۔۔ درجنوں مشتبہ افراد گرفتار
16، جی ایچ کیو راولپنڈی  میں افغان سفاتکاروں کی طلبی ۔۔76 مطلوب دہشت گردوں کی فہرست دے دی۔۔ فوری حوالے کرنے کا مطالبہ ۔۔
17، پاناما کیس کی سماعت نمبر 23، چیرمین نیب اور ایف بی آرمنگل کو طلب، شریف خاندان کی وضاحت اطمینان بخش نہیں ، سپریم کورٹ
17، وزیراعظم نواز شریف ، آرمی چیف قمر باجوہ ، چوہدری نثار کا سیہون کا  دورہ
17، دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی ذمہ داری قبول کرنے والی تنظیم کے کیمپ نشانے پر ۔۔۔سرحدی علاقوں میں پاک فوج کي تابڑتوڑ کارروائياں۔کالعدم جماعت الاحرار کے کئی ٹھکانے تباہ ۔۔ متعدد  کارندے مارے گئے۔
18، لاہور دھماکے کے دوسہولت کار گرفتار۔ ويڈيو بيان بھي منظر عام پر آگيا۔

 18، فوجی عدالتوں کے دوبارہ قیام کا معاملہ ۔۔۔ اسحاق ڈارکا سیاسی رہنماوں سے رابطہ ۔۔۔ وفاقي وزير خزانہ کا مولانا فضل الرحمن ۔۔۔  نوید قمر شاہ اور شاہ محمود قریشی کو ٹیلیفون ۔۔۔ کہا ملک کے حالات کے پیش نظر فوجی عدالتوں کا قیام اشد ضروری ہے

18، فورسزنے دشمن کوسبق سکھانے کی ٹھان لی۔۔ سرحد پارافغان علاقوں میں کالعدم جماعت الاحرار کے ٹھکانوں پر دوسرے روز بھی بمباری ۔۔۔ چھ دہشت گرد ہلاک ۔۔۔ متعدد زخمی
18، پی ایس ایل کرپشن اسکینڈل ۔۔۔ شرجیل خان اور خالد لطیف کو چارج شیٹ تھمادی گئی ۔۔۔ دونوں کھلاڑیوں پر دو سے تین سال کی پابندی کا امکان ۔۔۔ پی سی بی میڈیا مینجرامجد بھٹی کہتے ہیں کھلاڑیوں کے الزامات کو تسلیم کرنے سے انکار۔۔۔  پر ٹریبونل قائم کیا جائيگا
19، سیہون دھماکے کی سی سی ٹی وی میں خودکش حملہ آور کے چہرے کی شناخت ہو گئي ۔۔۔۔۔ سانحہ کي سي سي ٹي وي فوٹيج  سامنے آگئي

19، چترال ، لورائی ٹنل میں برفانی تودہ گرنے سے سات افراد ہلاک
19،محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی کے مخصوص علاقوں میں پندرہ روز کے ليے دفعہ ايک سو چواليس نافذ کردي۔ جلسے۔ جلوس اور کسي بھي قسم کے عوامي اجتماع کی اجازت نہیں ہوگی۔
20، کراچی میں دہشت گردی کی کوشش ناکام  ۔۔ رینجرز کا شاہ لطیف ٹاؤن میں مقابلہ ۔۔ سات مبینہ دہشت گرد مارے گئے ۔ کالعدم تنظيم کے ملزم کراچي ميں جيل توڑنے کي منصوبہ بندي اور پاک فوج پر حملوں سميت سنگين مقدمات ميں مطلوب تھے۔

20، پاک افغان بارڈر پر نقل و حرکت روکنے کے لئے سيکورٹي انتظامات مزيد سخت کر ديئے گئے ۔۔ بھاري توپ خانہ بھي سرحد پر پہنچا ديا گيا ۔۔
20، پاک فوج کا ٹانک ميں سرچ آپريشن۔ کالعدم تحريک طالبان پاکستان شاہين بھٹي گروپ کے چاردہشتگرد ہلاک۔ آئي ايس پي آر کےمطابق مارے گئے دہشت گردوں ميں عصمت اللہ شاہين کا بيٹا اور تين کمانڈرشامل ہيں۔
20, پنجاب حکومت نے رینجرز طلب کرلی ۔۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے رینجرز کو دو ماہ کےلئے طلب کرنے کی سمری وفاق کو بھجوا دی گئی 


21، پاناما کیس سماعت نمبر24، چیئرمین نیب اور چیئرمین ایف بی آر پیش ۔۔
21, چارسدہ ،  کچہری میں خودکش حملہ،تین  حملہ آور ہلاک ، پولیس اہلکاروں نے کچہری میں داخلے کی کوشش ناکام بنادی ۔۔۔  ۔۔۔ وکيل اور دو پولیس اہلکاروں سمیت 8 جاں بحق ۔۔۔ بارہ افراد زخمي
22،کراچی میں ملیر بکرا پیڑی روڈ پر مبینہ پولیس مقابلہ ۔۔ آٹھ دہشت گرد مارے گئے ۔۔  مقابلے میں کالعدم تنظیم کا رہنما گل زمان بھی مارا گیا،ایس ایس پی ملیر راؤ انوار 
22,پاناما کیس سماعت نمبر25، نیب گزشتہ روز ہمارے سامنے وفات پا گیا، جسٹس شیخ عظمت سعید
22., وزیراعظم نوازشریف ترکی میں اسٹریٹجک تعاون کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے  دو روزہ دورے پر روانہ 
22, پاک فوج کا آپریشن ردالفساد کے آغاز کا اعلان 
22،سابق وزیر نبیل گبول دوبارہ پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے
22،پنجاب میں رینجرز کو اختیارات دینے کی منظوری ۔۔۔ اختیارات انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت ساٹھ روز کیلئے دے دیئے گئے۔۔
22، ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا
23, پاناما کیس سماعت نمبر26, سماعت مکمل ۔۔ فيصلہ محفوظ ۔۔ جسٹس کھوسہ کہتے ہيں مقدمہ اہم ہے فيصلہ بھي تفصيلي ہوگا 
23, فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع کے حوالے سے پارلیمانی رہنماؤں کا چھٹا اجلاس 
اسپیکر قومی اسمبلی کی زیرصدارت اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا ، اجلاس میں 
وزیر قانون زاہد حامد، اسحاق ڈار، شیری مزاری, شفقت محمود، نعیمہ کشور، مشاہد حسین سید، صاحبزادہ طارق اللہ شامل،سینیٹر ہدایت اللہ، غلام احمد بلور، الیاس بلور، طلحہ محمود، بیرسٹر سیف، شیخ صلاح الدین 
قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ اور مولانا فصل الرحمان شریک ، پیپلز پارٹی اجلاس میں شریک نہیں ہوئی 
23, لاہورڈیفنس زیڈ بلاک مارکیٹ میں دھماکے سے8افراد جاں بحق اور 22 افراد زخمی ہوگئے عمارت کو شدید نقصان پہنچا

لاہور میں گذشتہ دہشت گردی کے واقعات کی تفصیلات:
13 فروری 2017
، لاہور کے مال روڈ پر ادويہ ساز کمپنيوں اورميڈيکل اسٹورز مالکان کے احتجاج کے دوران خودکش دھماکا، دہشت گرد نے آج ٹي وي کي سيٹيلائٹ وين کےقريب آکر خود کو دھماکے سے اڑايا، ڈي آئي جي ٹريفک احمد مبين نے بھي جام شہادت نوش کرليا۔ ايس  ايس پي زاہد حميد گوندل سمیت 13 افراد شہید 83 زخمی

27 مارچ 2016
لاہورکےگلشن اقبال پارک کو کوخودکش حملے میں تباہ کردیاگیا۔۔۔ معصوم بچوں سمیت انہترافرادجاں بحق ہوگئے۔۔ تین سوسےزائدزخمی ہوئے۔۔
۔
15 مارچ 2015
یوحناآباد۔۔ جہاں چرچ کےگیٹ پردودھماکوں میں پندرہ افرادلقمہ اجل بن گئے۔

18 فروری 2015
پولیس لائن۔۔۔ دھماکےمیں پانچ افرادجان گنوابیٹھے ۔۔ متعدداسپتالوں میں پہنچ گئے۔
۔
02 نومبر 2014

واہگہ بارڈرپرنہتے شہریوں کواس وقت نشانہ بنایاگیا۔۔ جب وہ پرچم اتارنےکی تقریب دیکھنے وہاں پہنچے تھے ۔۔۔ اس حملے میں ساٹھ افرادجاں بحق اورسوسےزائدزخمی ہوگئے
.
25 جنوری 2011
لاہور، اردو بازار چوک حضرت داتا گنج بخش کے عرس کے داخلی راستے پر خودکش حملہ 4 پولیس اہلکاروں سمیت 11 افراد جاں بحق
01 ستمبر 2010
. اکيس رمضان المبارک کو حضرت علي کے يوم شہادت کے جلوس پر تين  دھماکے کئے گئے۔ جس کے نتيجے ميں 37  افراد شہيد اوردوسوسے زائد زخمي ہوئے۔
01جولائی 2010

لاہور کے داتا دربار پر دو دھماکوں کے نتيجے ميں 42 افراد شہيد اور ايک سو اسي زخمي ہوئے۔

28 مئی 2010
 گڑھي شاہو اور ماڈل ٹاؤن ميں ا حمديوں کي دوعبادت گاہوں کو نشانہ بنايا گيا ۔ دہشت گردي کے اس واقعے ميں 95 افراد ہلاک ہوئے جبکہ ايک حملہ آورکو زندہ پکڑ ليا گيا ۔
11 مارچ 2010
آر اے بازار ميں يکے بعد ديگرے دو خود کش دھماکے کئے گئے جس سے 45 افراد لقمہ اجل بن گئے اور 100 سے زائد زخمي ہوئے۔ پندرہ سے بيس سيکنڈ کے وقفے سے ہونے والے ان دو دھماکوں ميں جاں بحق ہونے والوں ميں نو سپاہي بھي شامل تھے۔
08 مارچ 2010
 ماڈ ل ٹاؤن ميں ايس آئي اے کي عمارت ميں ہوا ۔ جس ميں 13 افراد ہلاک اور 60 سے ذائد ذخمي ہوئے۔
23، اداکار فاروق ضمیر انتقال کرگئے
24، ن لیگ کے عرفان اللہ مروت کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کی متضاد خبریں ، آصفہ اور بختاور بھٹو کا سخت ردعمل ، 
25، پنجاب میں رینجرز کے 200 آپریشنز، 4 دہشت گرد ہلاک ، جماعت الاحرار کے سہولت کاروں افغانوں سمیت 600 مشتبہ افراد گرفتار

26، فاٹا اصلاحات میں تاخیراورایف سی آرکیخلاف جماعت اسلامی کے زہر اہتمام گورنر ہاوس کے سامنے تین روزہ دھرنے کا آغاز۔۔۔دھرنے میں بڑی تعداد میں قبائلی شریک 

26،رواں سال کا پہلا سورج گرہن ۔پاکستان میں نظر نہیں آیا
26، افغانستان کی وزارت خارجہ نے پاکستانی سفیر ابرار حسین کی طلب کر کے سرحد پار سے شیلنگ کی شکایت کی ہے ۔۔ افغان دفتر خارجہ کا کہنا ہے سرحد بند ہونے کے وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے ۔۔ پاکستانی سفیر نے جواب میں کہا کہ سرحد بندکرنےکامقصدتھا کہ دہشت گرد پاکستان داخل نہ ہو سکیں ۔۔

27،  الیکشن میں عمران خان حمزہ شہبازشریف کے خلاف ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کیس کی سماعت29 مارچ تک ملتوی،الیکشن کمیشن نے دونوں رہنماؤں سے تحریری جواب مانگ لیا

27, لاس اینجلس، آسکر ایوارڈ،  بہترین ادکار کیسے ایفلک  جبکہ  بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ایما واٹسن کے نام رہا،  فلم لالا لینڈ چھ ایوارڈ کے ساتھ سرفہرست رہی
فلم لالا لینڈ نے ہدایت کاری ، اسکور، سینما ٹوگرافی ، پروڈکشن ڈیزائننگ، اورجنل سانگ اور بہترین اداکارہ سمیت چھ ایوارڈ اپنے نام کیے جبکہ بہترین فلم مون لائیٹ قرار پائی 


بہترین اینیمیٹڈ فلم کا ایوارڈ’’زوٹوپیا‘‘نےحاصل کرلیا
مہرشالاعلی نے’’مون لائٹ‘‘کیلیےبہترین معاون اداکارکاایوارڈجیت لیا
بہترین اینیمیٹڈ فلم کا ایوارڈ’’زوٹوپیا‘‘نےحاصل کرلیا
فلم’’سیلزمین‘‘نےغیرملکی زبان کی بہترین فلم کاایوارڈجیت لیا
بہترین اینیمیٹڈ فلم کا ایوارڈ’’زوٹوپیا‘‘نےحاصل کرلیا
مہرشالاعلی نے’’مون لائٹ‘‘کیلیےبہترین معاون اداکارکاایوارڈجیت لیا
بہترین اینیمیٹڈ فلم کا ایوارڈ’’زوٹوپیا‘‘نےحاصل کرلیا
فلم’’سیلزمین‘‘نےغیرملکی زبان کی بہترین فلم کاایوارڈجیت لیا
بہترین ویژول افیکٹ کا ایوارڈ فلم جنگل بک کے نام رہا
فلم لالا لینڈ کےڈائریکٹر ڈیمین چیزل نے بہترین ڈائریکٹرکا آسکر ایوارڈ جیت لیا 
لیڈنگ رول کا ایوارڈ ایما اسٹون  اور کیسے ایفلک نے جیت لیا
بیسٹ پکچر کا ایوارڈ فلم مون لائیٹ نے جیت لیا
::List of Winners:
Best Picture: Moonlight
Best Director: Damien Chazelle, La La Land
Best Actor: Casey Affleck, Manchester By The Sea
Best Actress: Emma Stone, La La Land
Best Supporting Actor: Mahershala Ali, Moonlight
Best Supporting Actress: Viola Davis, Fences
Best Original Screenplay: Manchester By The Sea
Best Adapted Screenplay: Moonlight
Best Makeup and Hair Styling: Suicide Squad
Best Costume Design: Fantastic Beasts And Where To Find Them
Best Documentary Feature: O.J.: Made In America
Best Sound Editing: Arrival
Best Sound Mixing: Hacksaw Ridge
Best Foreign Language Film: The Salesman
Best Animated Short: Piper
Best Animated Feature: Zootopia
Best Production Design: La La Land
Achievement in Film Editing: Hacksaw Ridge
Achievement in Visual Effects: The Jungle Book
Best Live Action Short: Sing
Best Documentary Short: The White Helmets
Best Cinematography: La La Land
Best Original Score: La La Land
Best Original Song: City Of Stars, La La Land


27، کنٹرول لائن اور افغان سرحد پر شیلنگ

27، پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہوگا، پنجاب حکومت نے سیکورٹی کلیرنس دے دی

28, اسلام آباد ميں اقتصادی تعاون تنظیم کي وزارتی کونسل کا اجلاس ۔۔ ایران اورترکی سمیت دس رکن ممالک کےوزرائےخارجہ شریک ،آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف اسلام آباد پہنچ گئے ترک صدر بھی آج پہنچے گے

28،پی ایس ایل  کا اہم مرحلہ  ۔۔۔  پہلے پلےآف میں کوئٹہ نے پشاورکو ہرا دیا

28،پارلیمانی رہنماؤں کا فوجی عدالتوں کی مدت میں دو سال تک  توسیع پر اتفاق۔

28،بلدیہ عظمیٰ کراچی کانرسزکوماہانہ الاؤنسزدینےکانوٹیفکیشن جاری۔۔۔گريڈ سترہ اٹھارہ والوں کو اضافي چار چار ہزار روپے مليں گے
28،گوگل کا مرحوم سماجی رہنماعبدالستارایدھی کوزبردست خراج تحسین۔۔يوم پيدائش پر۔۔۔ ڈوگل ان کے نام کردیا
28، پیٹرول ايک روپے اکہتر پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگيا ۔۔۔ ڈیزل کی قیمت بھي ایک روپے باون پیسے بڑھ گئي ۔ 
28,ماہ فروری میں مجموعی طور پراسٹریٹ کرائم کی 4ہزار 299وارداتیں ہو ئیں جبکہ 28روز میں قتل وغارتگری کے 34 واقعات سامنے آئے، اسٹریٹ کرائم کی یومیہ وارداتوں کی شرح153 تک جا پہنچی،ماہ فروری میں شہریوں سے بھتہ وصولی کے تین واقعات ہوئے جبکہ شہریوں سے موٹر سائیکلیں چوری ہونے اور چھینے جانے کے 1796 واقعات رپورٹ آئے
February 2017 فروری دو ہزار سترہ کی اہم خبریں February 2017 فروری دو ہزار سترہ کی اہم خبریں Reviewed by News Archive to Date on February 15, 2017 Rating: 5

No comments