March 2017 مارچ دوہزار سترہ کی اہم خبریں




مارچ 2017



01, اسلام آباد، اقتصادی تعاون تنظیم کا تیرھواں سربراہ اجلاس، ایکو ممالک تجارت کو دگنا کرنے پر متفق ،8 ممالک کے سربراہان  اور نمائندوں نے  شرکت  کی جن میں ترکی کے صدر رجب طیب اردگان ،ایرانی صدر حسن  روحانی،ترکمانستان کےصدرقربان علی بردی محمدوف،کرغزستان کے وزیر اعظم سرونبے جین یکووف،تاجکستان کےصدرامام علی رحمانوف،آذربائیجان کےصدر الہام علی الیوف،قازقستان کے وزیر اعظم بخیت زہان سگینت اوف،افغانستان کی نمائندگی افغان سفیر،ازبکستان کےڈپٹی وزیراعظم شامل تھے

01،چار غیر ملکی کھلاڑیوں کا لاہور میں ہونے والے فائنل میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ  ان کرکٹرز میں انگلینڈ کے کیون پیٹرسن، لیوک رائٹ، ٹائمل ملز اور نیوزی لینڈ کے نیتھن مک کلم شامل ہیں۔


01، سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود 47 سال بعد بدھ کو ایشیا کے ایک ماہ طویل دورے کے پہلے مرحلے میں انڈونیشیا پہنچیں گے۔ ایشیا کے دورے کے دوران وہ ملائیشیا، برونائی، جاپان، چین اور مالدیپ بھی جائیں گے۔


01، امریکا کو محفوظ ملک بنانے کےلیےفوج کو نئے وسائل دیں گے۔۔۔۔جنوبی سرحد پرعظیم دیوار بنائیں گے ۔۔اسلامی شدت پسندی کے خاتمے کےلئے اتحادی مسلم ممالک کے ساتھ مل کرکام کریں گے ۔۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد کانگریس سے پہلا خطاب

01,توہین عدالت کیس ۔۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین نادرا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے

01،پاکستان سپرليگ کے دوسرے پلے آف مرحلے ميں کراچي کنگز نے اسلام آباد يونائيٹڈ کو چواليس رنز سے شکست ديدي۔

02، سپریم کورٹ نے غیر رجسٹرڈ اسٹنٹس کے حوالے سے ازخود نوٹس کی سماعت پر سمری کی منظوری میں تاخیر پروزیراعظم کے سیکرٹری فواد حسن فواد اور سیکرٹری صحت کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا

02، کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے شہرکےتمام شراب خانےایک ماہ کیلئےبندکرنےکاحکم دے دیا
02، وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس , کابینہ نے فاٹا اصلاحات سفارشات کی منظوری دے دی
02، پي ايس ايل فائنل ،پانچ سو روپے والے ٹکٹ ختم ۔۔ آٹھ ہزار روپے والے دستیاب
02، علامہ طاہراشرفی پاکستان علماءکونسل کےچیئرمین کےعہدےسےفارغ ،مولانازاہدمحمودقاسمی پاکستان علماءکونسل کےنئےچیئرمین منتخب

02، ملتانی ٹیکنالوجی کے استعمال میں سب کو پیچھے چھوڑ گئے  نجی ہوٹل میں ربوٹ شہریوں کو کھانا سرو کرنے لگا
02,نرگس فخری پشاور زلمی کی فین نکلیں ۔۔۔ سوشل نیٹ ورک پر نیک تمناؤں کا پیغام دے دیا ۔

02, خیبرپختونخوا میں جہیز اور شادی کے کھانے پر پابندی کا فیصلہ ۔۔۔ قانون شکنی پر تین ماہ قید اور دو لاکھ جرمانہ ہوگا ۔۔ ولیمے اور دیگر تقریبات پر زیادہ سے زیادہ پچھہتر ہزار خرچ کیے جاسکیں گے۔۔۔ بل صوبائي اسمبلي ميں پيش۔.

02، بلوچ کلچر ڈے منایا گیا 


02، ٹرمپ انتظامیہ کا پاکستانی علاقے پر پہلا ڈرون حملہ کرم ایجنسی میں طالبان کمانڈر ساتھی سمیت ہلاک کرنے کا دعوی
03،ملک میں فساديوں کيخلاف آپريشن ردالفساد جاری۔بنوں میں جھڑپ کےدوران ايک ليفٹننٹ اور سپاہي شہيد۔ چار دہشتگرد بھي مارے گئے۔بلوچستان میں ایف سی کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے ميں ايک دہشتگرد ہلاک۔بارہ گرفتار۔

03، وزیر اعظم نے شمالی وزیرستان میں کرم تنگی ڈیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا

03، دبئی، پاکستان سپر ليگ کا تيسرا پلے آف مرحلہ۔  پشاورزلمي نے کراچی کنگز کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی 

03،پاکستان اور بھارت کے درمیان بات چیت کا عمل بحال ہونے کے امکانات پیدا ہوگئے ۔۔ بھارتی میڈیا کےمطابق بھارت پاکستان میں ہونے والے سندھ طاس اجلاس میں شرکت کرسکتا ہے ۔۔

03، پشاور زلمی  کے  کپتان ڈیرن سیمی سمیت شامل پانچ غیرملکی پلیئرز نے  زلمی کے فائنل میں پہنچنے کی صورت میں لاہور آنے کا اعلان کر دیا

03،،سینئر بھارتی فوجی افسران کی بدسلوکی منظر عام پر لانے والے بھارتی فوجی اہلکار نے مبینہ طور پر گلے میں پھندالگاکرخودکشی کرلی, ورثا کا لاش لینے سے انکار اور دوبارہ پوسٹ مارٹم کا مطالبہ۔۔۔

04، لاہور میں شیخ رشید پر معمر شخص نے جوتا نے اچھال دیا
04، براک اوباما نے انتخابی مہم کے دوران میں میری فون کال ٹیپ کیں ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، براک اوباما نے الزام مسترد کردیا

04،  پیپلزپارٹی کی ملٹی پارٹیز کانفرنس نشستن گفتن برخاستن ثابت ہوئی ۔۔۔ فوجی عدالتوں کی توسیع پر تحفظات ، نئے قانون کے بغیرفوجی عدالتیں نہ منظور، اے پی سی بے نتیجہ ختم 

04، اسپاٹ فکسنگ کیس ۔۔۔ شرجیل خان کا  پی سی بی کے نوٹس کے جواب میں پانچ میں سے ایک الزام کااعتراف ۔۔ خالد لطیف نے بھی جواب جمع کرادیا


04، ملتان اغوا کیے گئے سرکاری اہلکارسابق چیف جسٹس کے بیٹے کی لاش مل گئی 
04, فوج ایران کے ساتھ تعلقات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے ، بڑھتا ہوا فوجی تعاون مثبت اثرات مرتب  کرے گا، آرمی چیف قمر باجوہ 

05، لاہور، پی ایس ایل ٹوکافائنل ,پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈیٹرز کو ہرا کر فائنل جیت لیا ، شاہد افریدی زخمی ہونے کے باعث کھیل نہیں سکے


05، اگر آئندہ چند روز میں سرحد نہ کھولی گئی تو پاکستان میں پھنسے 25 ہزار افغان شہریوں کو فضائی راستے سے وطن واپس لے جایا جائے۔ پاکستان میں افغانستان کے سفیر عمر ذخیلوال ,پاک افغان بارڈر 16وٰن روز بھی بند ، 


05، پاکستان سے نکالے جانے والے افغان مہاجرین کو گھر فراہم کریں ، بھارت کا اعلان 


05، امریکا میں نسلی تعصب بڑھ گیا۔۔۔ ایک بھارتی نژاد کو گولی ماردی گئی ۔۔ہمارےملک سے نکل جاؤ۔۔ حملہ آور کے نعرے


05، کراچی میں الیکٹرک گاڑیاں پہنچ گئیں ،ایک روپے میں ایک کلومیٹر چلے گی  قیمت 3 لاکھ سے پانچ لاکھ روپے


چین میں تیار کی گئی گاڑیوں کی نمائش کراچی آٹو شو میں کی گئی  خصوصی پاور چارجنگ سسٹم کے ذریعے انتہائی کم وقت میں مکمل بیٹری چارج کی جاسکتی ہے۔ ایک مرتبہ مکمل چارج ہونے کے بعد 60کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے 120کلو میٹر کا فاصلہ طے کر سکتی ہےگاڑیوں کی 5 سال یا 80 ہزار کلو میٹر رننگ کی وارنٹی بھی فراہم کریگی

05، رحیم یار خان میں دریائے سندھ میں چاچڑاں کے مقام پر پانی کی سطح  میں اچانک اضافہ ۔۔۔۔۔۔۔۔ نشتر گھاٹ روڈ زیر آب آگئی
06،مہمند ایجنسی میں گزشتہ رات پاک فوج کی چوکیوں پر دہشت گردوں کا حملہ ۔۔پانچ فوجی شہید۔۔جوابی کارروائی ۔۔15 دہشت گرد مارے گئے۔۔

06،کراچی کورنگی مہران ٹاؤن میں سی ٹٰی ڈی کی کارروائی ۔۔ ایک  مبينہ دہشت گرد ہلاک ۔۔ چار گرفتار۔۔اسلحہ بارود بھی قبضے میں لے لیا,آئی جی سندھ کی جانب سے سی ٹی ڈی ٹیم کیلئے دس لاکھ رو پے انعام کا اعلان

06،قومی اسمبلی کا اجلاس لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی اشتعال انگیزیوں میں مسلسل اضافہ ۔ وزارت دفاع نے تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دیں۔ چار برس کے دوران ایک ہزار چار سو ستائیس مرتبہ سیز فائر کی خلاف ورزی کی گئی 

06، سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں منچھر جیل اور پانی میں آلودگی میں از خود نوٹس کیس کی سماعت۔۔۔۔ عدالت نے ایم ڈی واٹر بورڈ،سیکرٹری قانون اور سیکرٹری ایری گیشن تبدیل کرنے کا حکم دے دیا۔۔۔۔

06، وزیر اعظم نواز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر کویت روانہ


06، لاہور:معروف ایڈووکیٹ مہرین فاطمہ کی بہن ہربنس پورہ سےاغوا 

06، سندھ اسمبلی اجلاس، بلدیاتی ایکٹ 2013 میں چوتھی ترمیم کا بل پیش ، ایوان میں بلدیاتی ترمیمی بل منظورکرلیا گیا

06, افغانستان میں داعش اورطالبان کے گٹھ جوڑ کا خاتمہ کیا جائے۔۔۔۔ پاکستان نے ٹرمپ کے جرنیلوں کو خبردار کردیا۔۔  ناکامی کی صورت میں روس افغانستان میں بھی مداخلت کرنے سے بازنہیں آئے گا ۔۔ برطانوی اخبار کی رپورٹ


06،يپلزپارٹي نےفوجي عدالتوں کي مدت ميں ايک سال توسيع سميت نو تجاويز پيش کرديں۔ آصف زرداري کاکہنا ہےکہ فوجی عدالتوں کےمخالف نہیں۔مذاکرات کے لیے دروازے کھلے ہیں۔ وزيرخزانہ اسحاق ڈار کہتے ہيں پيپلزپارٹي کي تجاويز پرغورکرينگے۔

07، پاکستان سے ہر سال 10 ارب ڈالر کی منی لانڈرنگ ہوتی ہے ، امریکی رپورٹ

07،ايران۔ شام۔ يمن۔ سوڈان۔ صوماليہ اور ليبيا کے شہريوں کا امريکا ميں داخلہ ممنوع۔ دنيا بھر ميں احتجاج کے باوجود صدرڈونلڈ ٹرمپ نے سفري پابندي سے متعلق نئےامیگریشن قانون پردستخط کردیئے۔
07, پاک افغان طورخم بارڈر اور باب دوستی کو اٹھارہ روز کی بندش کے بعد آج کھول دیا گیا,آج اور کل پیدل آنے جانے والوں کو اجازت ہوگی 

07، آئی سی سی نے ورلڈ الیون سیریز رواں سال پاکستان میں کرانے کا فیصلہ کرلیا، برطانوی اخبار
07۔، جزیرہ نماکوریا میں کشیدگی بڑھ گئی ۔۔۔امریکا نے جنوبی کوریا میں اینٹی بیلسٹک میزائل سسٹم نصب کردیا


07،  صوابی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ،فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن جنید اورسپاہی امجد شہید،آئی ایس پی آر

صوابی کےعلاقے ملک آبادمیں سیکیورٹی فورسزکاانٹیلی جنس بنیادپرآپریشن ردالفساد, فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے


07,افغانستان میں امن کے لئے چین کی کوششوں کا تسلسل۔۔۔۔۔۔۔۔ افغان طالبان کے سینئر سیاسی مذاکرات کاروں کا دورہ بیجنگ۔۔۔ چینی حکام سے اہم مذاکرات  کئے گئے۔۔۔۔


07، سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس سجاد علی شاہ انتقال کرگئے 
07، راولپنڈی کے علاقے فضل ٹاؤن میں قتل کی لرزہ خیز واردات میں مبینہ طور پر بیٹے نے باپ، بھابھی اور بھتیجے کو قتل کرکے خودکشی کرلی، فائرنگ سے ایک بچہ زخمی بھی ہوا

07، فوجی عدالتوں پر حکومت اور پی پی مذاکرات کامیاب ۔۔توسیع کا مسودہ ایک دو روز میں تیار کیے جانے کا امکان
07،چوہدري اسلم پرحملے میں انکا قریبی کانسٹیبل ملوث تھا جو انہی کے ساتھ گاڑی پر حملے میں مارا گیا ۔۔۔۔سي ٹي ڈي کي تحقيقات ميں انکشافات


0ٓ7،آپ کے سيل فون پر پيغامات کو کوئي اور بھي ديکھ رہا ہے ۔۔۔ونڈوز۔۔۔۔ اینڈرائڈ۔۔ ایپل کے آئی او سی آپریٹنگ سٹسم۔۔ او ایس ایکس۔۔ لینکس کمپیوٹرز اور انٹرنیٹ روٹرز کو متاثر کرنے والے سافٹ وئیر سي آئي اے کي جاسوسي کے خفيہ ہتھيار۔۔ وکي ليکس نے امريکي انٹيلي کا بھانڈا پھوڑ ديا۔۔۔۔

08،آپ کے سيل فون پر پيغامات کو کوئي اور بھي ديکھ رہا ہے ۔۔۔ونڈوز۔۔۔۔ اینڈرائڈ۔۔ ایپل کے آئی او سی آپریٹنگ سٹسم۔۔ او ایس ایکس۔۔ لینکس کمپیوٹرز اور انٹرنیٹ روٹرز کو متاثر کرنے والے سافٹ وئیر سي آئي اے کي جاسوسي کے خفيہ ہتھيار۔۔ وکي ليکس نے امريکي انٹيلي کا بھانڈا پھوڑ ديا۔۔۔۔

08،فٹبال ورلڈکپ کی سیکیورٹی۔ قطری وزیراعظم نے پاک فوج سےمدد طلب کرلی۔ آرمي چيف جنرل قمرجاويد باوجود کي قطري وزيراعظم سے ملاقات۔ شيخ عبدالثاني کا کہنا ہے کہ قطرسلامتی امورمیں پاک فوج کی معاونت چاہتاہے۔

08,افغان دارالحکومت میں امریکی سفارتخانے کے قریب فوجي اسپتال پر داعش  کا حملہ۔۔۔ 38 افراد جان سےگئے۔۔۔ ستر زخمي ہوگئے۔۔۔۔چار حملہ آور بھي مارےگئے۔۔۔۔

08، چیئرمین پمرا ابصار عالم کو دی جانے والی تنخواہ اورمراعات کے خلاف کسی کی سماعت، لاہور ہائی کورٹ  نے 10 مارچ کو وفاقی حکومت سے ابصار عالم کی تعیناتی کا ریکارڈ طلب کر لیا




08،سو شل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست پر سماعت ،اس معاملے پر آج ہی ایکشن لیں اور گستاخانہ مواد آج ہی بلاک کریں، جب سے اس کیس کے بارے میں پتہ چلا میں دس دن سے سویا نہیں، میں اس کیس کو روزانہ کی بنیاد پر سنوں گا آج آپ جو بھی ایکشن لیں عدالت کو آگاہ کریں جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی عدالت کی آئی جی کو ہدایت، وزیرداخلہ چوہدرئ نثارطلبی کےباوجودتاحال عدالت نہیں پہنچے


۔08,  خواتين کو خراج تحسين پيش کرنے کےلئے عالمي دن ۔۔۔کراچي ميں صنف نازک کےلئے نجي شعبے کا ٹيکسي سروس شروع کرنے کا اعلان

پیکسی ٹیکسی(Paxi Taxi) سروس کے نام سےمتعارف کرائی جارہی ہے تاہم اس سروس کا آغاز 10 ٹیکسیوں سے کیا جائے گا۔


خواتین کے لیے چلائی جانے والی ٹیکسیوں کا رنگ گلابی ہوگا جس کوصرف خواتین چلائیں گی اور صرف خواتین مسافر ہی سفر کریں گی۔ مذکورہ سروس کی باآسانی بکنگ آن کال اور ویب ایپ کے ذریعے کی جاسکے گی۔ اس سروس کو شہر میں کامیاب سروس بنانے کے بعد ملک گیر سطح پر گلابی ٹیکسیوں کا جال بچھایا جائے گا۔

08،اردو کے معروف ادیب اور شاعر ادیب سہیل آج کراچی میں وفات پاگئے، ادیب سہیل کا اصل نام سید محمد ظہور الحق تھا اور وہ 18 جون 1927 کو چوارہ ضلع مونگیر (بہار) میں پیدا ہوئے تھے۔ انھوں نے قیام پاکستان کے بعد پہلے مشرقی پاکستان اور پھر کراچی میں سکونت اختیارکی ۔ وہ انجمن ترقی اردو کے ماہنامہ قومی زبان کے مدیر رہے۔ ادیب سہیل کی تصانیف میں شعری مجموعے بکھراﺅ کا حرفِ آخر اورکچھ ایسی نظمیں ہوتی ہیں،موسیقی کے موضوع پر لکھی گئی کتاب رنگ ترنگ اور منظوم سوانح عمری غم زمانہ بھی سہل گزرا کے نام شامل ہیں۔ 
ادیب سہیل صاحب کی نمازِ جنازہ جمعرات 9 مارچ کو بعد نمازِ ظہر مدینہ مسجد، 13 ڈی 11، وقاص مارکیٹ، گلشنِ اقبال میں ادا کی جائے گی۔


09، پاک افغان بارڈر دو روز کھلنے کے بعد آج مکمل طور پر بند کردیا گیا


09، وزیراعظم نواز شریف کا سندھ میں سیاسی سرگرمیوں کا آغاز ۔ہیلتھ کارڈر اور 500 بستروں کے اسپتال کا اعلان  وزیراعظم کامکلی کرکٹ اسٹیڈیم میں عوامی جلسے سے خطاب 


09، فوجي عدالتوں کي مدت ميں توسيع کا معاملہ۔ آٹھواں اجلاس بے نتیجہ ختم 


09، سوشل میڈیا پر مقدس ہستیوں کی مبینہ گستاخی کے معاملے پر سماعت، گستاخانہ پیجز اپ لوڈ کرنے والون کے خلاگ ایف آئی آر درج کریں گے ، پی ٹی اے، تمام چھ پیجز بلاک کر دیئے گئے ہیں

09، بھارت جارحیت سے باز نہ آیا۔۔  لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ سے ایک شہری شہید  خاتون زخمی

09,قومی اسمبلی  کے ایوان  میں  تو عمران خان  کے ریمارکس پر پی ٹی آئی اور سرکاری اراکین  میں خوب گرما گرمی ہوئی  مگر اراکین اجلاس سے باہر نکلے تو مراد سعید غصے میں آگئے اور جاوید لطیف کے منہ پر مکا جڑدیا

09, نجی کمپنی نے الیکٹرانک موٹرسائیکل گوادر میں متعارف کروادیں
ماحول دوست موٹر سائیکل بغیر فیول اور بغیر آواز پیدا کیے چلے گی الیکٹرانک موٹرسائیکل کے ای 70،ای 100 اور ای 125 کے ماڈل گوادر بندرگاہ میں متعارف کرائے گئےالیکٹرانک موٹرسائیکلوں کی اسمبلنگ گوادر پورٹ کے احاطےمیں شروع کردی گئی ہے، الیکٹرانک موٹرسائیکلوں کی بناوٹ کے لئے فری زون میں فیکٹری کی تعمیرکا کام شروع کردیا گیا ہے، 


09، کراچی:سپریم کورٹ کاشہربھرلگےبینرزاوربل بورڈز ہٹانے کا حکم


10، میئرکراچی کی سوروزہ صفائی مہم مکمل ۔۔۔۔۔ کچرا اٹھانے کا کام نامکمل ۔۔۔

10، چیئرمین پمرا ابصار عالم کو دی جانے والی تنخواہ اورمراعات کے خلاف کیس کی سماعت، لاہور ہائی کورٹ  نے  آج وفاقی حکومت سے ابصار عالم کی تعیناتی کا ریکارڈ طلب کیا


10،معروف پاکستانی گلوکار امانت علی نے فیشن ڈیزائنر سارہ منصور سے نکاح کر
لیا،،، نکاح کی تقریب بادشاہی مسجد میں ہوئی،،،،،
وی او

بھارت کے سنگنگ مقابلے کے پروگرام سے شہرت حاصل کرنے والے امانت علی بھی رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔۔۔۔ امانت علی نے بھارتی پروگرام میں شہرت حاصل کرنے کے بعد پاکستان میں اپنے البم ریلیز کیے۔۔۔۔۔ جس سے ان کو کافی شہرت حاصل ہوئی۔۔۔۔ لاہور میں بادشاہی مسجد میں امانت علی نے فیشن ڈیزائنر سارہ منصور سے نکاح کر لیا۔۔۔۔ نکاح کی تقریب میں صرف عزیز و اقارب نے ہی شرکت کی۔۔۔ نکاح کی تقریب میں شوبز سے تعلق رکھنے والی کسی شخصیت کو مدعو نہ کیا گیا۔۔۔۔۔رخصتی اور ولیمہ کی تقریبات رواں ماہ مقامی ہوٹل میں ہوں 
گی۔۔۔۔۔۔ 


..............................................



10،کراچی این ای ڈی یونیورسٹی میں طلبا وطالبات کی سہولت کے لئے سائیکل سروس شروع کردی تاکہ طالبعلموں ایک کیمپس سے دوسرے کیمپس میں جانے کے لئے پریشانی کا سامنا نہ کرناپڑے
,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,


10،ٹیکسی سروس کا آغاز  راولپنڈی اور اسلام آباد کے درمیان کیا گیا ہے۔

کارگر کے نام سے شروع ہونے والی سروس پاکستان کی پہلی موٹر سائیکل سروس ہے  


کارگر‘ کے سی ای او فاران احمد نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد کے گریجویٹ اور سافٹ وئیر ڈیزائنر ہیں۔  اسی یونیورسٹی کے چند طلبہ نے ملکر سروس کا آغاز کیا ہے 


 10،میئرکراچی کی سوروزہ صفائی مہم مکمل ۔۔۔۔۔ کچرا اٹھانے کا کام نامکمل ۔۔۔میئر کراچی وسیم اختر آج پریس کانفرنس کریں گے 
...........................

10،چیئرمین پمرا ابصار عالم کو دی جانے والی تنخواہ اورمراعات کے خلاف کیس کی سماعت، لاہور ہائی کورٹ  نے  آج وفاقی حکومت سے ابصار عالم کی تعیناتی کا 
ریکارڈ طلب کیا.
جووفاقی حکومت نے آج جمع نہیں کرایا جمع نہیں کرایا 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
10،اڑی حملے کا بھارتی ڈرامہ فلاپ ۔۔دو پاکستانی طالب علموں پر لگائے گئے الزامات غلط ثابت ۔۔۔۔کھیلتے ہوئے غلطی سے سرحد پارکرنے والے دوپاکستانی 
طالب علموں کو واہگہ بارڈر پر پاکستاني حکام کے حوالے کر ديا گيا ۔۔۔
................................
10، قومی اسمبلی اجلاس ميں فوجی عدالتوں کےقیام سےمتعلق بل اور اٹھائيسيوں آئيني ترميم پيش  ۔۔۔ فوجی عدالتوں کے قیام میں دو سال کی توسیع کی جائے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
10،امریکی صدر کا نیا حکم نامہ بھی چیلنج۔۔چھ مسلم ممالک کو شہریوں کو رو کنے
پرعدالت میں مقدمہ دائر
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

10،فوجی عدالتوں سے سزایافتہ5دہشتگردوں کو پھانسی دیدی گئی
11، نیب سندھ نے حیدرآباد میں ایک کارروائی کے دوران سابق اے ڈی او کو گرفتار کر کے اس کے گھر سے سونا،قیمتی گھڑیاں اور لاکھوں روپے مالیت کی گاڑیاں برآمد کرلیں
11، کراچی کے علاقے لانڈھی میں کپڑا بنانے والی فیکٹری  میں آتشزدگی کے چوبیس گھنٹوں  بعد عمارت کا بڑا حصہ بھی زمین بوس ہوگیا۔۔۔۔۔

11،دہشت گردوں کو علاج کی سہولتیں  فراہم کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم رہنما سلیم شہزاد کی درخواست ضمانت پانچ لاکھ کے عوض منظور کرلی۔۔
11،ترکی میں اغواء ہونے والے تین پاکستانی شہریوں کے اہل خانہ کو اغواء کاروں  کی جانب سے دی گئی  ڈیڈ لائن میں بہت کم وقت رہ گیا ہے۔
11،وزیراعظم نوازشریف نےعلمائےکرام سے دہشت گردی کے خاتمے  کےلیے مددطلب کرتے ہوئے کہاہے ریاست دہشت گردوں کے سہولت کاروں کا کھوج لگارہی ہے  وہ محراب  ومنبر کی طاقت سے واضح کردیں کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب ہے نہ اس کی کوئی نسل ہے، جامعہ نعیمیہ لاہور میں مفتی سرفراز نعیمی کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب

11،متنازعہ  ماڈلنگ سے شہرت پانے والی ماڈل وادکارہ وینا ملک کی زندگی میں نیا موڑ، ،ادکارہ نے چار سال بعد شوہر سے خلع لے لیا
12,  ملتان: لاہور روڈ سہو چوک کے قریب لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس کی گاڑی کو حادثہ,جسٹس سردار سرفراز ڈوگر سمیت دو افراد زخمی  

12، سماجی کارکن عبدالستارایدھی کے بیٹے اورپوتے کودھمکیاں ملنے لگیں ۔۔۔ فیصل ایدھی نے تحفظ کےلیے پولیس کودرخواست دے دی۔۔

12، مولاناعصمت اللہ نے فضل الرحمان سے راہیں جداکرلیں ۔۔۔ کے پی اسمبلی سے استعفیٰ ۔۔۔ تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان ۔۔۔

12،امریکا میں ٹرمپ انتظامیہ نے چھیالیس اٹارنیز کو فارغ کردیا۔۔ اوباما دور میں تعینات کیا گیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

12،آپ انسان ہیں یا کمپیوٹر۔۔۔ گوگل کے نئے سیکورٹی نظام کے تحت یہ سوال ختم ہوجائے گا۔۔۔

12، سویلین قیادت کی اجاز سے اسامہ کو تلاش کرنے کے لیے سی آئی اے اہلکار پاکستان بھجوائے ، حسین حقانی 



13،سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ۔۔ جسٹس سجاد علی شاہ ۔۔  کی سپریم کورٹ کےجج کی حیثیت سےتقرری کی منظوری

..........................
13، بحریہ ٹاؤن کا آکراچی میں رضاکارانہ صفائی مہم کاآغاز

13، چینی فوج کا دستہ اور ترکی ملٹری بینڈ 23 مارچ یوم پاکستان کی تقریب میں شرکت کریں گے ،

13، سپریم کورٹ نےسندھ پبلک سروس کمیشن ازخودنوٹس نمٹادیا ،پبلک سروس کمیشن کے تحت ہونے والے امتحانات کالعدم قرار 
.............................................

13، فیس بک بندکرنےکیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

13، چینی ساختہ ائر ڈیفینس سسٹم پاک فوج میں شامل نیا ایل وائی 80 موبائل ائر ڈیفینس سسٹم نچلی اور درمیانی پرواز کرنے والے اہداف کو دور تک ڈھونڈ کر خود کار طریقے سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے

13، لاہور کے علاقے لکھو ڈیر میں فائرنگ ۔۔ پیپلزپارٹی کے رہنما بابر سہیل بٹ جاں بحق, پيپلزپارٹي رہنما بابربٹ قتل کيس ميں ن ليگي ايم اين اے سہیل شوکت بٹ نامزد۔ مقتول کو چوبيس گولياں ماري گئيں۔۔ بلاول بھٹو کاقاتلوں کي فوري گرفتاري کا مطالبہ۔ 


13مردم شماري کا پہلا مرحلہ پندرہ مارچ سے پندرہ اپريل تک مکمل ہوگا۔  غلط معلومات کرنےوالے کو جرمانہ اورقيد ہوگي۔۔۔پہلي مرتبہ خواجہ سراؤں کي بھي گنتي ہوگي ۔



13، فاسٹ بولر محمدعرفان نے بکي کےرابطے کااعتراف کرليا۔ شاہ زيب حسن آج پي سي بي اينٹي کرپشن يونٹ کے سامنے پيش ہونگے۔ ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ويناملک اور اسد خٹک ميں صلح ہوگئي۔مولانا طارق جميل کے کہنے پرشوہرکو معاف کرديا۔ اسد خٹک نے کہا اب ساتھ رہیں گے

13،بھارتی فوج کی پھر اشتعال انگیزی ۔۔ کنٹرول لائن کے عباس پور سیکٹر میں فائرنگ اور گولہ باری ۔۔ خاتون سمیت دو افراد زخمی ۔۔ پاک فوج کا منہ توڑ جواب
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

13،حب کے علاقے وندر ناکہ کھارڑی کے قریب مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم ۔۔ تین مسافر جاں بحق ۔۔ کئی زخمی
13, فوجی عدالتوں پر حکومت اور پیپلزپارٹی میں ڈیڈ لاک برقرار۔۔۔


14۔وزیراعظم میاں  محمد نوازشریف دو روزہ دورے پر کراچی  پہنچ گئے امن و امان کے اجلاس کی صدارت کی ہولی کی تقریب میں شرکت کی کل گوادر روانہ ہونگے سی پیک کے تحت زیر تکمیل منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیں گے ۔ امکان ہے کہ کراچی میں گرین لائن بس پروجیکٹ کا بھی جائزہ لیں گے
وفاقی وزراء کامران مائیکل اورسعدرفیق بھی وزیراعظم کےہمراہ موجود
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
14۔کرکٹر محمد عرفان کو عارضی طور پر معطل کردیا گیا
محمد عرفان کو 14 روز میں جواب داخل کرنے کی مہلت
محمد عرفان نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی ، پی سی بی
شاہ زیب سے بھی سپاٹ فکسنگ معاملے کی باز پرس کی جائے گی
......................................... 
14۔متحدہ اپوزیشن کی توہین رسالت کے خلاف قرارداد پنجاب  اسمبلی میں منظور
............................
14۔حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت و عقیدت ہر مسلمان کا سب سے قیمتی سرمایہ ہے، یہ ہمارے دین کی اساس ہے، حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی ناقابلِ معافی ہے،اس کے ذمہ داروں کو بلاتاخیر کیفر کردار تک پہنچایا جائے، فوری طور پر گستاخانہ مواد کی بندش کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات کریں، وزیر داخلہ کو ہدایت 
....................................


14۔برفانی طوفان اسٹیلا امریکا سے ٹکرا گیا متعدد علاقوں میں زندگی مفلوج
.......................

14۔کوئٹہ:ڈبل روڈپرڈمپرکچےمکان پرگرگیا,حادثےکےنتیجے میں8افرادجاں بحق
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


 14۔لاہور ٹبی سٹی ميں فائرنگ ۔۔ تین پولیس اہلکار زخمی ۔۔۔تشويشناک حالت ميں اسپتال منتقل, وزیراعلی شہباز شریف نے تحقیقات کا حکم دے دیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
14۔ کوئٹہ میں بے قابو ڈمپر نے گھر میں جاگھسا۔۔۔ آٹھ افراد جاں بحق
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
14۔کراچی:۔۔ڈائریکٹر جرنل صوبائی محتسب ہاشم رضا زیدی کو ایم ڈی واٹربوررڈ تعینات کردیا گیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
14۔پاکستانی ہاکی ٹیم دورہ نیوزی لینڈ کے لیے آکلینڈ پہنچ گئی       
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
14۔ڈونلڈ ٹرمپ نے سی آئی کو ڈرون حملوں کا اختیار دے دیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
14، برطانیہ کے یورپی اتحاد سے نکلنے کی راہ میں حائل اخری رکاوٹ بھی دور ہوگئی۔۔۔۔ دارالامرا نے بھی بریگزٹ بل کی منطوری دے دی۔۔۔۔۔ ملکہ برطانیہ کے دستخط ہوتے ہی ۔۔۔۔۔ قانون بن جائے گا۔۔۔۔۔۔
.................
14, فوجی عدالتوں پرایک اوربیٹھک کابے نتیجہ اختتام ۔۔۔ حکومت کے تمام جتن ناکام ۔۔۔ پیپلزپارٹی ٹس سے مس نہ ہوئی ۔۔۔ قائل کرنے کی کوشش کے جواب میں اپنا ڈرافٹ تھمادیا آج پھر بات چیت کا امکان
.........................
پنجاب کے کالجوں میں طالبات کیلئے حجاب لازمی قرار دینے کی سفارش۔ باحجاب طالبات کو پينسٹھ فیصد سے کم حاضری پر پانچ فیصد اضافی حاضری کی سہولت بھي ملے گی۔ ترجمان پنجاب حکومت کي ترديد۔ 

15, دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان
  ون ڈے ٹیم میں احمد شہزاد، محمد حفیظ ، بابر اعظم ،شعیب ملک،، کامران اکمل ، محمد اصغر ، فخر زمان، شاداب خان ، عثمان شنواری ، آصف ذاکر ،عماد وسیم، حسن علی ، وہاب ریاض، فخر زمان ، فہیم اشرف  شامل، اظہر علی جگہ نہ بنا سکے
ٹی 20 میں  بابر اعظم ، شعیب ملک ، وہاب ریاض ، حسن علی ،فخر زمان،عثمان خان شنواری اورمحمد نواز، عماد وسیم، محمد نواز، احمد شہزاد ، سرفراز احمد شامل
محمد عامر ٹی ٹوئنٹی کا حصہ نہ بن سکے
 عمر اکمل فٹنس ٹیسٹ پاس نہیں کرسکے، انضمام الحق
ٹی 20میں محمد عامر کو آرام کا موقع دیا گیا ہے ،انضمام الحق
ٹی20 سے محمد عامر اور عمر اکمل باہر
..............................
15،پاکستانی  گیارہ سالہ لڑکی عقیدت  کا بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو خط ،مودی جی جنگ نہیں امن پر توجہ دیں،بندوق نہیں کتابیں خریدیں،اسلحے کی جگہ غریبوں کےلئے دوائیں مہیا کریں، عقیدت نوید لاہور
........................ 
15،کوئٹہ میں سیکرٹری ہائر ایجوکیشن عبداللہ جان کو اغوا کرلیا گیا۔۔۔عبداللہ جان کو گرھ سے دفتر جاتے ہوئے بروہی روڈ پر اغوا کیاگیا۔۔۔۔نامعلوم افراد نے گھر
 اغوا کار سفید گاڑی میں سوار تھے ،گزشتہ روز آواران سے تین اساتذہ کو اغوا کی
..................................
15،ملک میں انیس سال بعد چھٹي مردم شماری کا آغاز۔ کراچی ۔آزاد کشمیر، کوئٹہ حیدرآباد اور لاہور سمیت تريسٹھ اضلاع میں ٹيميں گھر گھر جائيں گي۔۔ غلط معلومات دينے والے کو جرمانہ اورسزا ہوگي۔ خواجہ سراؤں کی امید برآئی ۔۔ مردم شماری میں شمار کیا جائے گا۔۔ معذوروں کو مایوسی ۔۔ فام میں کالم شامل نہیں 
چیف شماریات آصف باجوہ نےاٹک سےمردم شماری کےعمل کاافتتاح کردیا

.........................................
15،وزیراعظم میاں  محمد نوازشریف  گوادر کے دورے کے سلسلے میں پسنی پہنچ گئے ، سی پیک کے تحت زیر تکمیل منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گوادر میں جلسہ  ۔ امکان ہے کہ کراچی میں گرین لائن بس پروجیکٹ کا بھی جائزہ لیں گے
          ...................

15،پاکستان اور افغانستان کے درمیان تناؤ میں کمی کے لئےلندن میں مذاکرات  مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے پاکستاني وفد کي نمائندگي کی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 15،دہشتگردی سمیت سنگین جرائم میں ملوث3مجرموں کوپھانسی دیدی گئی،سیدزمان،شاہ ولی اورمحمدذیشان کو تختہ دار پرلٹکایاگیا،تینوں دہشت گردوں کوساہیوال جیل میں پھانسی دی گئی،آئی ایس پی آر
..............

15،امريکا کی شمال مشرقی رياستیں برفانی طوفان اسٹیلا سے کئی شہربرف سے ڈھک گئے ۔۔۔۔نظام زندگی مفلوج
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
15،کرکٹر شاہ زیب حسن کو اینٹی کرپشن یونٹ میں اپنا بیان ریکارڈ کروایا
...........
15، پاک فضائیہ کے انجینئیرز کا شاندار کارنامہ۔۔ پچاسویں سی ون تھرٹی طیارے کی  مکمل اوور ہالنگ کرکے فضائی بیڑے میں شامل کردیا۔۔۔

15 حسین حقانی کے انکشافات، وزیردفاع خواجہ آصف کا پارلیمانی کمیشن بنانے کا مطالبہ
15، پاکستانی گیارہ سالہ عقیدت کا بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو خط
15، دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان
 ون ڈے ٹیم میں احمد شہزاد، محمد حفیظ ، بابر اعظم ،شعیب ملک،، کامران اکمل ، محمد اصغر ، فخر زمان، شاداب خان ، عثمان شنواری ، آصف ذاکر ،عماد وسیم، حسن علی ، وہاب ریاض، فخر زمان ، فہیم اشرف  شامل، اظہر علی جگہ نہ بنا سکے
ٹی 20 میں  بابر اعظم ، شعیب ملک ، وہاب ریاض ، حسن علی ،فخر زمان،عثمان خان شنواری اورمحمد نواز، عماد وسیم، محمد نواز، احمد شہزاد ، سرفراز احمد شامل
محمد عامر ٹی ٹوئنٹی کا حصہ نہ بن سکے
 عمر اکمل فٹنس ٹیسٹ پاس نہیں کرسکے، انضمام الحق
ٹی 20میں محمد عامر کو آرام کا موقع دیا گیا ہے ،انضمام الحق
ٹی 20 سے محمد عامر اور عمر اکمل باہر

16، کراچی:پی آئی اے کے جرمن سی ای او کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا،مہنگے داموں طیارے خریدنے کا الزامات 
..............
15، حسین حقانی کے انکشافات، وزیردفاع خواجہ آصف کا پارلیمانی کمیشن بنانے کا مطالبہ 
15،رکن صوبائی اسمبلی کامران فاروقی کو ضمانت پر رہا کردیا گیا
15،فوجي عدالتوں میں توسیع کے معاملہ پر حکومت اور پیپلزپارٹی میں ڈیڈ لاک برقرار۔۔۔۔ اعتزاز احسن نے مذاکرات کا سلسلہ توڑنے کا عندیہ دے دیا

15،دمشق  میں  خود کش  حملے  میں تیس افراد جاں بحق۔۔۔درجنوں زخمی ہوگئے
15، پرنسپل انفارمیشن آفیسر راؤ تحسین نے تین اینکرز کے خلاف دعوی دائر کر دیا۔کامران خان کے خلاف 270 ملین روپے کا دعوی دائر کیا ہے ۔ نیوز ون کی خاتون اینکر جیسمین منظور کے خلاف 280 ملین روپے کا دعوی دائر کیا۔ اے آر وائی کے سلمان مرزا کے خلاف 260 ملین روپے کا دعوی جمع کرایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اینکرز نے ڈان لیکس کا ذمہ دار قرار دے کر ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے،
,16۔ لاہور ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی۔ ٹی وی چینلز میں خواتین کے غیر اخلاقی لباس کے خلاف پیمرا کی جانب سے لیگل نوٹس پر انچارج پیمرا لاہور عائشہ ورک نے جواب بھیجوا دیا


16,جسٹس سعیدالدین ناصرحیدرآباد میں انتقال کرگئے

 ..........................................
16, الیکشن کمیشن نے عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف ریفرنسز مسترد کر دیئے
الیکشن کمیشن نے عمران خان اورجہانگیرترین کیخلاف نااہلی ریفرنس کی سماعت کا فیصلہ سنا دیا
اسپیکرنےطلال چوہدری اورمحمدخان ڈاہاکےریفرنسزبھجوائے تھے
5ستمبر2016کودونوں ریفرنسزالیکشن کمیشن کوبھجوائےگئے
عمران خان پربنی گالہ کی اراضی کی غلط بیانی اوربےنامی جائیدادکاالزام تھا
جہانگیرترین پرزرعی ترقیاتی بینک سےقرضہ معاف کرانے کا الزام تھا
..............................

16،مردم شماری کا دوسرا روز ۔۔۔۔ محکمہ شماریات نے کراچی کے ضلع غربی۔۔۔ ملیراور ضلع وسطی کو حساس قراردیا ہے
16،اذلان شاہ ہاکی ٹورنمنٹ سے پاکستان کو باہر کردیا۔۔۔۔۔پاکستان کی جگہ ایونٹ میں برطانیہ کو شامل کرلیا گیا۔۔۔۔۔۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایشین ہاکی فیڈریشن کو خط لکھ دیا

16، وزیراعظم نوازشریف کا  گوادر میں جلسے سے خطاب جبکہ کراچی میں سرکلر ریلوے کا منصوبہ کا افتتاح 
16،سوشل ميڈيا پر گستاخانہ مواد کي تشہير کے حوالے سے گيارہ افرد کي نشاندہي۔ ايف آئي اے نے تفتيش کے ليے انٹرپول سے رابطہ کرليا
16،لاہور میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی پولیس اہلکار دم توڑ گیا ۔۔ جاں بحق 
اہلکاروں کی تعداد دو ہوگئی

16، بلوچستان کے محکمہ داخلہ نے صوبے میں تین ہزار سے زائد غیرملکی اور ملکی این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کردی
16, فوجی عدالتوں کی مدت میں دو سال توسیع۔ پيپلزپارٹي مان گئي
17، کرکٹر شاہ زیب حسن کو معطل کردیا گیا  14 روز کے اندر جواب داخل کرنے کی ہدایت
ہر فارمیٹ کی کرکٹ کھیلنے پر پابندی ہوگی ، اعلامیہ جاری 
شاہ زیب حسن کو پی سی بی نے چارج شیٹ جاری کردی 
شرجیل خان، خالد لطیف محمد عرفان اور شاہ زیب سمیت اسپاٹ فکسنگ میں معطل کھلاڑیوں کی تعداد چار ہوگئی ، 
................................. 
17بلوچستان میگا کرپشن کیس میں احتساب عدالت نے سابق سیکریٹری خزانہ مشتاق رئیسانی،سہیل مجید اور میر خالد لانگو پر فرد جرم عائد کردی گئی۔۔۔تینوں ملزم کا  صحت جرم سے انکار
......................... 
17، خیبرایجنسی میں سرحد پار سے حملہ ناکام ۔۔۔۔  سرحدی چیک پوسٹ پرفائرنگ کے تبادلے میں چھ دہشت گرد ہلاک ۔۔ ۔۔۔دو ایف سی اہلکار شہید
17، فوجی عدالتوں کی مدت میں دو سال توسیع۔ پيپلزپارٹي مان گئي۔۔ بل آج قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے کا  امکان۔

17،خانہ شماری کا عمل آج مکمل کرلیا جائے گا۔۔۔کل سے مردم شماری شروع ہوگی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 17،سندھ طاس معاہدے پرمذاکرات کی بحالی کا امکان ۔۔ بھارتی وفد بیس مارچ کو لاہور میں ہونے والی بات چیت میں شریک ہوگا۔۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ

17، خانہ شماری کا عمل آج مکمل کرلیا جائے گا۔۔۔کل سے مردم شماری شروع ہوگی
.................
17سجادہ نشین درگاہ نظام الدین کا سندھ پولیس کے اسپیشل برانچ کے پاس اندراج نہیں، آ ئی جی سندھ اے ڈی خواجہ
..............
17کراچی:شہلارضاکراچی ویمن ہاکی ونگ کی چیئرپرسن منتخب 

17، تاتارستان کے صدر رستم مینیخانوو دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے 
17، ایم کیوایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار کی گرفتاری ورہائی

18، ساہیوال سے تعلق رکھنے والی پاکستانی اتھلیٹ، نادیہ نذیر ایک ٹریفک حادثے میں اپنے پانچ سالہ بیٹے سمیت جاں بحق ہو گئیں
18، کراچی ميں پي آئي بي کالوني ميں ایم کیوایم پاکستان کا تینتیسواں یوم تاسیس جلسہ۔۔۔۔۔۔
18، پی پی رہنما شرجیل میمن کی پونے دو سال خودساختہ جلا وطنی کے بعد وطن واپسی ۔۔اسلام آباد ائیر پورٹ پرحراست میں لینے کے ڈھائی گھنٹے بعد رہا
18، نظام الدین اولیا کے لاپتہ گدی نشین کراچی پہنچ گئے

18، کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ خاتون شہید
19شرجیل میمن کا آج اہم نیوزکانفرنس کا اعلان ۔۔۔۔کل اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوں گے۔۔وکیل کا موقف
19پاکستانی حکام سے مذاکرات کے لیےبھارتی انڈس واٹر کمیشن کا وفد  پی کے سکسینا کی قیادت میں واہگہ کے راستے لاہور پہنچ گیا،  کل مزاکرات ہونگے  ۔۔ پاکستان کااپنی شرائط پر مذاکرات کافیصلہ ۔۔
19مردم شماری کا دوسراروز۔۔۔ آج بھی تریسٹھ اضلاع میں لوگوں کی گنتی جاری رہے گی ۔۔۔

19کراچی:پی ٹی آئی کےلاپتہ رہنما ندیم میمن گھر پہنچ گئے،ایس ایس پی ملیراراؤانوار

19، یوم پاکستان کیلیے23مارچ کی پریڈکی فل ڈریس ریہرسل آج ہوگی,اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس صبح 6 سےدوپہرایک بجے تک کےلیے بند کردی گئی 

..................


19،مردم شماری کا دوسراروز۔۔۔ آج بھی تریسٹھ اضلاع میں لوگوں کی گنتی جاری رہے گی ۔۔۔ 

19،ایف آئی اے نےپاکستان سپر لیگ اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث پانچوں معطل کرکٹرز کے نام  ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا۔۔کھلاڑيوں کو کل دوپہر تين بچےبيان ريکارڈ کرانےکےلئےبھي طلب کررکھا ہے
19، فیس بک پر دوستی کا انجام گوجرانوالہ کا محبوب سیالکوٹ کی محبوبہ کے ہاتھوں قتل 
20،وزیراعظم نے پاک افغان سرحد فوری کھولنے کے احکامات جاری کر دیے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
20،پیپلز پارٹی نے مردم شماری کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کردیا، سندھ ہائی کورٹ میں آئینی درخواست جمع کروا دی گی، سینیٹر فرحت اللہ بابر .سعید غنی .وقار مہندی اور راشد ربانی سندھ ہائی کورٹ پہنچ گئے
 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

20،حج کرپشن کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے  سابق وفاقی وزیرمذہبی امور حامد سعید کاظمی کو بری کردیاگیا
اسلام آبادہائیکورٹ کا سابق ڈائرکٹرجنرل حج راؤشکیل کو بھی بری کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ کےجسٹس محسن اخترکیانی نے فیصلہ سنایا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

20،قومی اسمبلی کا اجلاس فوجی عدالتوں میں دو سال کی توسیع کا بل پیش 
20،بھارتی انڈس واٹر کمیشن کے وفد کے آج پاکستان حکام سے مزاکرات کا پہلا دور ہوا

 20،اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کرکٹرخالد لطیف نے بیان ریکارڈ کرا دیا۔، شرجیل خان، ناصر جمشید اور شاہ زیب حسن ایف آئی اے میں  اپنے بیانات ریکارڈ کرائینگے

20، شرجیل میمن راہداری ضمانت میں توسیع کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے ضمانت منظور کرلی گئی 
20، ایم کیوایم کے رہنما فاروق ستار آج عدالت میں پیش ہوئے 
پاکستان کی پہلی خاتون سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ  آج زمہ داریاں سنبھالیں گی 
نیوزی لینڈ نے امریکی سفارتکار کو مجرمانہ کارروائیوں میں ملوث ہونے پر ملک بدر کردیا
20، بدین سے تعلق رکھنے والا نوجوان ایاز کو جنوبی سوڈان میں باغی گروہ نے اغوا کرلیا ۔ ایاز کے ساتھ ان کی کمپنی کے تین مقامی ملازمین کو بھی اغوا کیا 
20، سپریم کورٹ نے سندھ میں شراب خانے بند کرنے کا حکم معطل کردیا
20,حضرت فاطمہ الزہرا کا یوم ولادت
21،قومی اسمبلی نے پاکستان آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری دیدی۔۔۔۔2 سال کے لیے فوجی عدالتوں کی منظوری  وزيرخزانہ اسحاق ڈار نےفوجي عدالتوں کے قيام کو نظريہ ضرورت قرار ديا۔۔۔۔225 ارکان نے حمایت 4 نے مخالفت میں ووٹ دیا جے یو آئی غیرحاضر رہی 

21،پاکستان اور بھارت کے درمیان انڈس واٹر کمیشن مذاکرات مکمل ہو گئے ۔ بھارت نے پاکستان کے مایارپراجیکٹ پر اعتراضات تسلیم کر لئے۔ پکہ دوول اور کلنوئیی کے حوالے  سے بات چیت کرنے پر اتفاق ہو گیا ۔

21،آئین ترامیم وزیراعظم کی زیر صدارت ن لیگ کا اہم پارلیمانی اجلاس ہوا

اسپاٹ فکسنگ کیس، 21،شرجیل خان،  اور شاہ زیب حسن ایف آئی اے میں  اپنے بیانات ریکارڈ کرا ئے 

21،برطانوی وزیر داخلہ  امبر رُڈ  کی اسلام آباد آمد ، وزیراعظم اور چوہدری نثار سے ملاقات ، بانی ایم کیوایم پر کیسز میں انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے۔چوہدری نثار کے ہمراہ مشترکہ  پریس کانفرنس 

21،رونالڈینواورڈیوڈجیمزکےبعدڈچ کھلاڑی جارج بوٹنگ کاپاکستان آنےکااعلان ، تینوں انٹرنیشنل فٹبالرلاہور،کراچی اوراسلام آبادمیں نمائشی میچ کھیلیں گے

21،کراچی سکھ برادری کا نام مردم شماری کے نہ شامل کرنے کے متعلق سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر ۔۔

21،سفاری پارک میں رينجرز نے اسٹور روم سے اسلحہ کي بڑي کھيپ پکڑلي۔ ہزاروں گولياں ۔ایس ایم جی ۔۔ایل ایم جی شامل
متحدہ لندن کے رہنما محمد انور کے داماد انبساط ملک نے دہشتگردوں کا اسلحہ اپنے گو ایش پارک میں چھپا یا ہواتھا، ترجمان رینجرز  

21،لاہور میں پنجاب یونیورسٹی میں جاری پشتون ڈے میں ماحول کشیدہ ہوگیا۔۔۔دو طلباء گروپ کے درمیان تصادم ، اسٹال جلادیے گئے پولیس کی جانب سے آنسو گیس کا استعمال 

21،کراچي میں چھپایا اسلحہ پکڑا جانے لگا۔۔۔۔۔ سرجاني سےايم کيوايم سيکٹرانچارج آصف خانزادہ گرفتار۔عزیز آباد لال قلعہ گراونڈ کےقریب مین ہول سےگولیوں سے بھرے میگزین برآمد۔


21، ٹرمپ حکومت کا ایک اور قدم۔۔۔۔۔ کئی مخصوص ممالک کے مسافروں کو برقی آلات امریکا  لانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔۔۔۔ امریکی حکام کے مطابق  مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے  متعدد ممالک سے  آنے والے مسافروں کے لیپ ٹاپ اور ٹیبلٹس کو چیک کیا جائے گا۔۔۔۔۔۔یہ اقدام  سکیورٹی خدشات کی بنا پر کیا گیا

22،سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد سے متعلق کیس کی سماعت ۔۔۔۔ آئندہ سماعت پر سوشل میڈیا بند کرنے یا نہ کرنے سےمتعلق فیصلہ دیں گے ۔۔ عدالتي ريمارکس
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
22،دہشت گردی کی حمایت ۔۔ چھ ماہ میں ساڑھے تین لاکھ سے زائد اکاونٹس معطل کئے گئے۔۔۔ ٹوئٹرحکام

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
22،فوجي عدالتوں ميں دوسال توسيع ہوگي ۔ قومي اسمبلي نےاٹھائيس ويں آئيني  ترميم کی دوتہائي اکثريت سےمنظوری دے دی ۔۔سینیٹ میں بل پیش
 جے یو آئی (ف) ،بی این پی مينگل اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے ايکٹ کی مخالفت کی ۔ ايوان ميں مطلوبہ تعداد نہ ہونے کے باعث اٹھائسويں آئینی ترميم کی منظوری ملتوی کر دی گئی۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
22،بھارت نے می یار ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پراپنا ڈیزائن واپس لے لیا۔ دو متنازع منصوبوں پرغور کي بھي يقين دہاني۔انڈس واٹر کمشنرزکے مذاکرات کا اعلامیہ جاری 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
22،وزیراعلیٰ سندھ نے پانی بحران کاذمہ دار وفاق کو قراردے دیا۔پانی کی تقسیم اور کمی سے وفاق کا کوئی تعلق نہیں۔ وزارت پانی و بجلی کي وضاحت
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
22،پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج  یوم آب۔۔۔۔اقوام متحدہ نے ضائع ہونے والے پانی  کو موضوع بنا ليا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
22،پرويزمشرف نےخفیہ ڈیل کی کوشش کی مگر ميں نے انکار کردیا۔۔۔۔۔۔وزيراعظم کا پارٹي اجلاس ميں انکشاف۔ اے پي ايم ايل نے بيان کو جھوٹاقرار ديديا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
22،بانی ایم کیوایم پر کیسز میں انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے۔برطانوي وزيرداخلہ کي چوہدري نثارکے ہمراہ پريس کانفرنس۔ 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
22،اسلام آباد میں یوم پاکستان پریڈ کیلئے ٹریفک پلان جاری ۔رات بارہ سے دن دو بجے تک پریڈ گراؤنڈ کی طرف آنے والے راستے ٹریفک کیلئے بند رہیں گے 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
22،ملک کے تمام یوٹیلٹی اسٹورز پر دالوں کی قیمتوں میں دو روپے سےبياليس روپے فی کلو تک کمی کردی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
22،معطل کرکٹر شرجيل اورشاہ زيب کا بيان بھي ريکارڈ۔ وزیرداخلہ نے ایف آٗئی اےاورکرکٹ بورڈمیں کشیدگی کانوٹس لےلیا۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
22، برطانوی پارلیمنٹ کے باہر حملہ 3 ہلاک 20 زخمی ابوعزدین نے لوگوں پر گاڑی چڑھادی چاقوں سے حملہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم خالد مسعود مارا گیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
22،اںٹیلیجنس کی بنیار پر ایف سی نے اورکزئی ایجنسی میں آپریشن ردالفساد کے تحت کارروائی کرتے ہوئے پانچ خطرناک دہشتگردوں کو ہلاک کردیا جبکہ ایک میجر اور ایک سپاہی سمیت دو ایف سی اہلکار شہید ہوئے

22، ایم کیوایم پاکستان کے رکن صوبائی اسمبلی شیخ عبداللہ پی ایس پی میں شامل

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

23، اکيس توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز ،مسلح افواج کی پریڈ  شکرپڑیاں گراونڈ میں ہوئی وزیر اعظم نوازشریف  صدرصدر ممنون حسین تینوں مسلح افواج کے سربراہان شریک ہوئے ، سعودی عرب ،چین کا فوجی  دستہ اور ترکی ملٹری بینڈ یوم پاکستان کی تقریب میں کی ، کراچی سی ویو پر پاک فضائیہ نے مظاہرہ کیا ، برج خلیفہ پر پاکستان پرچم سے روشن،شمالی وزیرستان میں پروقار تقریب، ۔۔ گورنر سندھ ، میئر کراچی وسیم اختر کی مزار قائد پر حاضری

23،پي ايس پي کے پہلے يوم تاسيس پرکراچي کے نشترپارک ميں جلسہ۔مصطفیٰ کمال کاچھ اپریل سے احتجاجی تحریک شروع کرنےکااعلان ۔

24، مصر کے سابق صدر حسنی مبارک 6 سال بعد جیل سے رہا

24، کراچی ميں قطر اسپتال اغوا ہونے والا بچہ بازیاب،  پانچ خواتین سمیت دس افراد گرفتار، بچے کو دو مرتبہ بیچا گیا

24،ملک بھر میں آپریشن رد الفساد جاری ۔۔ لودھراں میں اٹھائیس مشتبہ افراد زیرحراست ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
24،اسپاٹ فکسنگ کيس ۔۔۔۔۔۔شرجيل خان پی سی بی ٹربیونل کے سامنے پيش خالد لطیف بیماری کے باعث پیش نہیں ہوسکے  
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
24،یوکرائن کے مشرقی شہر میں آرمی ڈپو میں زبردست دھماکے،دھماکے کے بعد شہر بالا کلیا پر میزائلوں اور راکٹوں کی بارش،حکام کے فوری طور پر شہریوں کے انخلاٗ کا حکم دے دیا

24، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بلیو بینڈ پر 10 لاکھ جرمانہ عائد کر دیا
24، تحریک انصاف نے بیوٹی پارلرز کیخلاف قرارداد جمع کرادی

25، پیپلزپارٹی دور حکومت میں پچاس ہزار سے زائد امریکی شہریوں کو ویزے جاری کئے گئے۔فروري دوہزاربارہ ميں سنيٹ ميں پيش کي گئي رپورٹ منظر عام پر آگئي۔
پاکستانی حکام ، صدر اور وزیراعظم سیکرٹریٹ کی سفارش پر دو ہزار آٹھ سے دوہزار گیارہ کے دوران 50 ہزار امریکی پاکستان آئے ۔ مذکورہ دور میں مجموعی طور پر امریکی شہریوں کو 52 ہزار 94 پاکستانی ویزے جاری ہوئے۔ تین برس کے اس عرصے کے دوران13 ہزار159 ویزے سفارتکار کی کیٹیگری میں جاری ہوئے جبکہ  ڈیفنس ایڈوائزر کی منظوری سےبھی  2 ہزار 202 ویزے امریکی آفیشلز کو جاری کیے گئے تھے ۔
25، اسٹیٹ بینک نے دو ماہ کے لئے زری پالیسی کا اعلان کر دیا ۔۔ شرح سود پانچ اعشاریہ سات پانچ فیصد پر برقرار


25، زمين سے محبت کا دن۔ پاکستان سميت دنيا بھرميں ارتھ آور۔منایا گیا

25, بھارت کا پاکستان اور بنگلہ دیش کے ساتھ سرحد بند کرنے کا اعلان 
25، حکومت نے سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کو مسلم ممالک کےفوجی اتحاد کی قیادت کی اجازت دےدی۔۔ وزیردفاع خواجہ آصف نے تصدیق کردی۔۔۔۔

25، 92 کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے کی سلور جوبلی مکمل 

 26،بنگلہ دیش کے شہرسلہٹ میں دودھماکے ۔۔پولیس اہلکاروں سمیت چھ افراد ہلاک ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

26،لاہورمیں مہنگائی کا جن بے قابو۔۔۔۔ ٹماٹرایک سو تیس جبکہ مرغی کی قیمتیں اڑھائی سو روپے فی کلوتک پہنچ گئیں۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

26، برج ٹاؤن پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ہرا دیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

26، کراچی میں خواتین ڈکیت کا گروہ پکڑا گیا ۔۔۔ گھروں اور دکانوں کا صفایا کرنے میں ملوث ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

زیارت:بلوچستان کےحلقےپی بی7میں ضمنی انتخاب 26،

جے یو آئی کے خلیل الرحمان کامیاب
پی ٹی آئی ، جے یوآئی ، پختون خواہ ملی عوامی پارٹی سمیت 6 امیدواروں نے انتخاب میں حصہ لیا
.............

26،دبئی میں بارشوں اور طوفان کے باعث فلائٹ شیڈول بری طرح متاثر دبئی ائرپورٹ پرسینکڑوں زائرین ائرپورٹ پرپھنس گئے
..............
26،بلوچستان لورالائ میں ایک قبیلے کے دو گروہوں میں زمین کے مسئلے پر تنازعہ پر لڑائی کے دوران  دو افراد جاں بحق گیارہ زخمی
27،اسلام آباد:سوشل میڈیا پرگستاخانہ موادکی تشہیر کیخلاف دائر درخواست پر سماعت، انوشہ رحمان آئیں۔اور بتائیں یہ۔معاملہ۔کیوں حل نہ۔ہوا، جسٹس صدیقی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
27،کراچي ميں ناظم آباد عيدگاہ گراؤنڈ کے قريب مسافر کوچ پر فائرنگ۔۔۔۔۔تين افراد زخمي ۔ کوچ فارنزک لیبارٹری بھیج دی گئی ، فائرنگ کے الزام میں پولیس اہلکار گرفتار
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
27،وزیراعظم نوازشریف حیدرآباد پہنچ گئے  ۔۔۔ ۔ ایئرپورٹ۔میٹرو بس اور یونیورسٹی بنانے کااعلان ۔۔۔ سیاسی اورتاجررہنماؤں سے ملاقاتیں 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
27،وزیراعلی کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس، سندھ اسمبلی کا اجلاس
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
27،آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی اسلام آباد میں مصروفیات پنجاب کے سابق ٹکٹ ہولڈرزسے ملاقاتیں


27،پنجاب یونیورسٹی میں پھر کشیدگی ۔۔۔ شعبہ عمرا نیات میں دو طلبا تنظیموں میں تصادم ۔۔۔  تنظیمی کارکنوں کو پرچے دینے سے روک دیا گیا


27،خانپورنمازعید میں دھماکے کے مجرم کوسزائے موت سنادی گئی ۔۔شکارپورکي انسداد دہشت گردی عدالت میں اکیس گواہوں نے شناخت کیا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

27،اسلام آباد، مپاک افغان ٹریک ٹو مزاکرات کا آغاز 
..............

28,آصف علی زرداری کا لاہور سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ

لاہور:این اے127اوراین اے 130 میں سے کسی ایک حلقے سے الیکشن لڑنے پرغور، آصف علی زرداری کی قریبی رہنماوں سے مشاورت،
لاہور:این اے127 میں بھٹو نےکچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق فراہم کیے تھے،ذرائع
.....................
28،شیخوپورہ ميں  ٹرین کو خوفناک حادثہ ۔۔ شمالیمار ایکسپریس پٹری پر کھڑے آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی ۔۔۔ ڈرائیور اور اسٹنٹ ڈرائیور جاں بحق , لاہور سے ٹرین کراچي  جارہی تھی ۔۔ حادثہ کے بعد پانچ بوگیوں میں آگ بھڑک اٹھی ۔۔۔۔مسافروں نے کود کر جان بچائی،۔۔تیرہ افراد زخمی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
28 ۔۔ فاسٹ بولر محمد عرفان اینٹی کرپشن یونٹ کےسامنےپیش نہیں ہوسکے ایک روز کی مہلت طلب
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
28،کراچی سمیت سندھ میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کا آغاز۔۔پہلے مرحلے میں جنرل گروپ کے امتحانات کا آغاز ہوگا، جبکہ دوسرے مرحلے میں سائنس گروپ کے امتحانات کا آغاز 15 اپریل سے ہوگا،وزیراعلٰی نے نقل روکنے کی ہدایت کردی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
28،جوہری ہتھیاروں پر عالمی پابندی حقیقت پسندانہ نہیں ہے۔۔اقوام متحدہ ميں  امریکی سفیرکا يوٹرن
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
28،سمندری طوفان ڈیبی نے آسٹریلوی جزائر میں تباہی مچادی ۔۔ہزاروں  افراد محفوظ مقامات پر منتقل
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
28،کراچي ميں گرفتار بس پرفائرنگ کرنے والےپوليس اہلکار کا جرم سے انکار۔ڈي ايس پي نے تھپڑوں کي بارش کردي۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
28، فوجی عدالتوں میں توسیع کا بل سینٹ میں منظور
28، مجاہدین کی حمایت میں ہزاروں نہتے شہری بھارتی فوجیوں کے سامنے آگئے 3 شہید

29، وزیراعظم ٹریزامے نے بریگزٹ عمل شروع کرنے پر دستخط کر دیئے ۔۔۔
29، سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ ۔۔ سی ایس ایس کا امتحان اردو میں لینے کا حکم معطل

29,کرکٹرمحمد عرفان نے بکیز سےرابطے تسلیم کرلئے،،، پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے فاسٹ باولرپرایک سال کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کردی،، دس لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کریں گے

29، نیب کے4 ڈی جیز فارغ، میجر برہان طارق، محمود شبیراحمد، عالیہ رشیدسپریم کورٹ کا حکم
29، حسین حقانی کا مضمون کے کردار پر ریاستی اداروں کے تحفظات کی تصدیق اور موقف کی تائید ہے ، فوجی ترجمان
.......................................
29,بھارت نے دبئی میں پاکستان کے سا تھ کرکٹ سیریز کا امکان مسترد کردیا
............................
ترکی میں اغوا ہونے والے تین مغویوں کو اغوا کاروں نے رہا کردیا29,


29,آئی سی سی چیمپیئنزٹرافی،ٹرافی  کراچی پہنچ گی 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
احتساب عدالت، سندھ پولیس کی تاریخ کا سب سے بڑا کرپشن ریفرنس دائر
سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی، سابق اے آئی جی فنانس فدا حسین شاہ سمیت آٹھ ملزمان نامزد,ملزمان پر881 غیر قانونی بھرتیوں کا الزام ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
29، عدالت نے ڈاکٹر عاصم کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا

ڈاکٹرعاصم 26 اگست2015 کوگرفتارکیا گیا
27 اگست کو 90 روزہ حراست میں  دےدیا گیا
90 روزہ حراست کےبعد تین مقدمات درج کیے گئے
ا نکے خلاف نارتھ ناظم آباد  کے اسپتال میں میں دہشتگردوں کو علاج معالجے میں سہولت فراہم کرنے ۔۔۔
سوئی سدرن گیس کمپنی میں مبینہ کرپشن۔،۔ زمینوں پر قبضے ۔۔
 منی لانڈرنگ۔۔اور۔۔رشوت ستانی کے الزامات عائد کیے گئے ۔۔اس کے علاوہ ۔ ان کے خلاف۔ ٹرسٹ کی زمین کے  غلط استعمال پر 462 ارب روپے مبینہ کرپشن ریفرنس فائل ہوا
جام شورو جوئنٹ وینچر لمیٹیڈ میں ٹھیکوں میں مبینہ 17 ارب روپے مبینہ کرپشن  پر بھی ریفرنس دائر ہوا
انسداد دہشتگردی عدالت نے ڈاکٹر عاصم کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔۔
یکم نومبر 2016 کو ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے درخواست ضمانت منظور کی۔۔
دو ریفرنسز میں سے ایک میں فرد جرم عائد  گئی ۔۔
ایک نیب ریفرنس میں 19 ماہ بعد بھی فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔۔
7 دسمبر 2015  کو نیب ریفرنسز میں درخواست ضمانت دائر ہوئی
3 فروری کو بینچ نے منقسم فیصلہ سنایا
ایک جج نے درخواست ضمانت منظوراور دوسرے نے مسترد کردی
منقسم فیصلہ سامنے آنے پرریفری جج تعینات کیاگیا۔۔
29 مارچ دوہزار سترہ  دونوں نیب ریفرنسزمیں ضمانت منظور کر لی گئی۔۔۔
..................................
29،دبئی میں حفظان صحت کے اصولوں کی پابندی نہ کرنے پر پچیس فیصد شورما شاپس بندکردی گئیں۔
30،ماڈل و اداکار میکال ذوالفقار نے بھی چھ سال بعد شادی ختم کرنے کا اعلان کردیا
...................
۔30،۔کبیرخان کو وویمن کرکٹ ٹیم کی کوچنگ سے فارغ کردیاگیاہے، صبیح اظہر کوقومی خواتین ٹیم کا ہیڈ کوچ بنادیا گیا   
....................
30،امریکی ریاست ہوائی کے وفاقی جج نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 6 مسلم ممالک پر لگائے گئے سفری پابندیوں کے نئے حکم نامے کو غیر معینہ مدت تک معطل کر دیا۔ جس کا مطلب ہے کہ ٹرمپ سفری پابندی اس وقت تک لاگو نہیں کرر سکیں گے جب تک مقدمہ عدالت میں ہے
 ,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

30،دفتر خارجہ نے سابق آرمی چیف راحیل شریف کی اسلامی اتحاد کی فوج کے سربراہ کے طور پر تقرری سے لاتعلقی ظاہر کر دی۔ ترجمان دفتر خارجہ کہتے ہیں راحیل شریف اب سویلین ہیں ان کے معاملے پر بات نہیں کر سکتے
,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

30،سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام  میمن کی نیب کی جانب سے دائر دو ریفنسز میں سندھ ہائی کورٹ نے بیس بیس لاکھ کے عوض سترہ اپریل تک عبوری ضمانت منظور کرلی....
..........................................
30،الیکشن کمیشن نے پاک سرزمیں پارٹی کو قومی پرچم بطور سیاسی جھنڈا استمعال کرنے سے روک دیا
.................................
30،گجرات میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ۔۔ پانچ دہشت گرد ہلاک ۔۔ دو فرار ۔۔ اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
30،بہاول نگر میں سیوریج لائن میں کام کے دوران مٹی کا تودا گرنے سے پانچ مزدور ملبے تلے دب گئے ۔۔ ایک مزدور جاں بحق ۔۔ چار بے ہوش
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
30،اسلام آباد ایئرپورٹ پرایم کیو ایم کے ایم این اے سہيل منصور سے چھيانوے گولیاں برآمد ۔ اےایس ایف نے گولياں قبضے ميں لے کرکراچی جانےکی اجازت دے دی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
30،ترکی کا شمالی شام میں فوجی آپریشن ختم کرنے کا اعلان ۔۔ ترک وزیراعظم نے فوجی واپس بلانے کا اشارہ نہیں دیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


30،پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ ہرا دیا

30،آئی سی سی چیمپیئنزٹرافی ایدھی ہوم  کے جامعہ کراچی پہنچ گئی 
........................


31۔ پاراچناربازار ميں بارود سے بھري گاڑي کادھماکا۔ تيئيس افراد شہيد۔ سو زخمي۔ لاشيں سڑک پر رکھ کر لواحقين کا دھرنا۔ دہشتگردوں کے خلاف کارروائي کا مطالبہ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
31،کراچي ميں جماعت اسلامي اورپوليس کاٹکراؤ۔ حافظ نعيم الرحمان سميت متعدد کارکن زيرحراست۔ چندگھنٹوں بعد چھوڑدياگيا۔پوليس شيلنگ اور پتھراؤ سے شاہراہ فيصل پرگھنٹوں ٹريفک جام۔ دونوں ٹريک کو بحال کردياگيا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
31،ڈاکٹرعاصم انيس مہينے بعد قيد سے رہا۔اپنےاسپتال ميں معائنہ بھي کرايا۔کہتے ہيں ذہني دباؤ کاشکارہوں۔ کچھ وقت فيملي کے ساتھ گزاروں گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
31،باغ ابن قاسم گود دينے پر سندھ اسمبلي ميں ايم کيوايم کااحتجاج۔فيصل سبزواري کا عدالت جانے کااعلان۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
31،رينجرز کاکورنگي کے قبرستان سے اسلحہ برآمد کرنے کادعوي۔ سي ٹي ڈي نے بھي دو مبينہ ٹٓارگٹ کلر پکڑليے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
31،فوجي عدالتوں کو آئيني حيثيت مل گئي۔ صدرممنون حسين نےاٹھائيسویں آئینی ترمیم اور پاکستان آرمی ایکٹ کے ترمیمی بل پر دستخط کردیئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
31،پی ٹی اےکو گستاخانہ مواد فوری ہٹانےکاحکم۔ گستاخ بلاگرز کو وطن واپس لانے کے انتظامات کيے جائيں۔اسلام آبادہائی کورٹ کامختصر فیصلہ جاري۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
31،شاہ زیب حسن نے چارج شیٹ کا جواب پی سی بی اینٹی کریشن یونٹ میں جمع کرادیا۔ خالدلطیف کی بھي ٹربیونل کےسامنے پیشی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
31،سوڈان ميں باغيوں کے چنگل سے رہائي پانے والا پاکستاني انجينئر حکومت اور ميڈيا کا ممنون۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
31،خادم انسانيت عبدالستار ايدھي کو خراج عقیدت۔۔ پچاس روپے کا يادگاري سکہ جاري۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ اضافہ ، نئی قیمیت 74 روپے فی لیٹر ہوگئی 









March 2017 مارچ دوہزار سترہ کی اہم خبریں March 2017 مارچ دوہزار سترہ کی اہم خبریں Reviewed by News Archive to Date on February 28, 2017 Rating: 5

No comments