September 2015 ستمبر دو ہزار پندرہ کی اہم خبریں



ستمبر دو ہزار پندرہ 
01، عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت کا امکان ،،، اسکاٹ لینڈ یارڈ  کی تین رکنی ٹیم دوبارہ اسلام آباد پہنچ گئی
01،یوسف رضاگیلانی کی آٹھ میں سے سات مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور
01،آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن دو دھڑوں میں تقسیم،،،اسلام آباد میں ہڑتال ختم کرنے کا اعلان ،، کراچی میں انکار
01،ٹیکس جمع نہ کرانےپرسابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے بیٹےارسلان افتحار کے بینک اکاؤنٹس منجمد
01، خیبرایجنسی کی تحصیل جمرود میں گاڑی پرخود کش حملہ ،،، 06 افراد جاں بحق ،،، چھپن زخمی،،،
01،پٹیل پاڑہ کراچی کےاسکول میں میٹرک کےطالب علم نےساتھی طلبہ کوگولی مارکرخود کشی کرلی
02، بھارتی اشتعال انگیزی سےخطے کوخطرہ ہے،،، امن کی خواہش  کوکمزوری نہ سمجھا جائے ،،، سرحد پر شہریوں اورگھروں کو نشانہ بنایاگیا ،،، وزیراعظم نواز شریف کا باغ میں جلسے سے خطاب ،،،
02،گدھوں،،،گھوڑوں، کتوں اور بیمار جانوروں کے بعدلاہور میں سور کا گوشت بکنے کا ہولناک انکشاف،،،دبنگ افسرعائشہ ممتازکی کارروائی،،،تین من حرام گوشت پکڑلیا
02، استعفوں پر ایم کیوایم کو رام کرنےکےلئے،،مولانا صاحب کي ثالثي کام آئي نہ ہی حکومتی دلاسے،، مذاکرات بےنتيجہ ختم ہونے پرمتحدہ اراکين کی کراچی واپسی
03، عمران خان نےبلدیاتی انتخابات کی مہم شروع کردی،،کپتان کےسندھ کے مختلف علاقوں کے دورے
04، مشیرخارجہ سرتاج عزیز کی کابل میں افغان صدر اور ہم منصب سےملاقات
05، تحریک انصاف، عمران خان کا حافظ آباد میں جلسہ /
05، کراچی آپریشن کے دوسال مکمل ،،، ڈھائی سو پولیس اہلکاروافسران ،،،ستائیس رینجرز جوان شہید
06 ، ملک بھر میں50 واں  یوم دفاع منایا گیا ۔۔۔۔
07، یوم فضائیہ منایا گیا
07، وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس ،،، آرمی چیف جنرل راحیل شریف ، وزیر داخلہ اورعلما بھی شریک،،،
07، پاکستانی ساختہ ڈرون طیارے ،، براق ،، کی پہلی کارروائی ،،، شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں حملہ ،،، کالعدم تحریک طالبان کے تین دہشتگرد ہلاک،،
07، الطاف حسین کی تقاریر، سرگرمیاں اور تصاویر ٹیلی کاسٹ اور شائع نہ کی جائیں ،،، لاہور ہائی کورٹ کا حکم ،،،پیمرا نے حکم پر عملدرآمد کرتے ہوئے نوٹی فیکیشن جاری کردیا ۔۔۔
08،کراچی کا امن لوٹانے کا وعدہ کیا تھا،،،اب شہر قائد میں قیام امن پر کوئی سودے بازی نہیں کریں گے،،،،وزیراعظم کا اعلان،،،سابق صدر آصف زرداری کے بیان پر اظہارافسوس،،،
08،دنیاجہاں کے بعدپاکستان میں بھی بالآخراردو کی دھوم مچ ہی گئی،،، سپریم کورٹ کا اردو زبان کو فی الفور سرکاری اوردفتری زبان بنانے کاحکم،،،

08،میڈیالاجک کے دوملازمین ایکسپریس نیوز کی ریٹنگ بڑھانے کے لئے پیسے لیکر کام کرتے تھے،،،ادارے کے سی ای او سلمان دانش کاانکشاف،،،،ملازمین کیخلاف مقدمہ درج،،ثبوت پی بی اے کے سامنے پیش ،،،
08، کراچی کےعلاقےبہادر آباد پر نجی ٹی وی چینل کی سیٹلائٹ وین پرنامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیٹلائٹ انجنئیرارشد علی جعفری جاں بحق اورڈرائیورزخمی ہوگیا
09،کراچی میں میڈیا دہشت گردوں کے نشانے پر،،، چوبیس گھنٹوں کے دوران دوسرا صحافی قتل،،، مسلح افراد نے نارتھ کراچی میں گھر کے باہر دِن دیہاڑے سینئرصحافی آفتاب عالم  کی جان لے لی
09، ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف ملک بھر میں تاجروں کی ہڑتال
10، جے یو آئی ایف کے سابق ایم پی اےمفتی کفایت اللہ کو اشتعال انگیز تقریر کرنے پر گرفتار کرلیا گیا
10، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے چوکنا رہنا ہوگا ،،، نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر یکساں عمل کیا جائے ،،،وزیراعظم نواز شریف کااعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب ،،، اجلاس میں  وزرائے اعلیٰ ، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی بھی شرکت
10، اٹک کی تحصیل جنڈ کے گرلز ہائی اسکول میں ڈینگی سے بچاؤ کااسپرے ،،، سات سو سے زائد طالبات بے ہوش ،،، اسپتال منتقل کردیا گیا ،،وزیراعلیٰ پنجاب کا واقعے پرنوٹس ،،، رپورٹ طلب ،،،خصوصی ہدایت پر مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور سیکریٹری صحت جواد رفیق اٹک روانہ
10، نئی دہلی میں پاکستان رینجرز اور بی ایس ایف  کے درمیان مذاکرات جاری ،،، سرحدی خلاف ورزی ،،، اسمگلنگ کی روک تھام اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال
10، جسٹس انورظہیر جمالی نےچیف جسٹس آف پاکستان کےعہدے کاحلف اٹھالیا ،،،
10، اسلام آباد کے ڈاکٹروں کا تیسرے روز بھی دھرنا جاری ،،، حکومت سے مذاکرات کا تیسرا دور بھی ناکام،،،
10، زمینوں کی خریداری میں ہیرپھیر پر احتساب عدالت نےسندھ کےسابق وزیر،،علی نواز شاہ کوپانچ سال قید اور دس سال نااہلی کی سزاسنا دی،،،
11،ماورائےعدالت قتل کاپروپیگنڈاگمراہ کن ہے،،ناردرن بائی پاس پرمارےگئےدہشتگرد پارٹی کمانڈ کے حکم پر ایم کیوایم کےسیف ہاؤس میں روپوش تھے،،،دہشتگرد،چکراگوٹھ،،وکیل حسنین بخاری کےقتل میں ملوث تھے ،،رینجرزکا اعلامیہ جاری
11،بیت اللہ شریف میں طوفانی ہواؤں کے باعث کرین گرگئی ،،افسوسناک واقعے میں 107افراد شہید،،،، چوبیس پاکستانیوں سمیت دوسواڑتیس  زخمی
12، کراچی میں ایم کیوایم کے یومِ سوگ کی اپیل  پرزبردستی دکانیں بندکرانے کی کوشش آٹھ افرادگرفتار،،شہریوں نے ہڑتال کی کال کومسترد کردیا،
12، این آئی سی ایل کیس میں امین فہیم سمیت گیارہ ملزمان پرفرد جرم عائد،،،
13،ملتان بس اسٹینڈ پر خودکش حملہ 10 افراد جاں بحق
15، کراچی میں نامعلوم دہشت گردوں نے ٹریفک پولیس افسران پر فائرنگ کردی۔۔ جس کے نتیجے میں دو افسر زخمی ہوگئے۔۔۔
15، کالعدم تنظیموں کے افراد بلدیاتی انتخابات میں حصہ نہیں لے سکیں گے ۔ سندھ ایپکس کمیٹی کا اجلاس
16، ای سی ایل بلیک لسٹ ختم ، 65 ہزار افراد کے  بیرون ملک جانے سے پابندی اٹھالی گئی
17، نیب نے پنجاب اور سندھ کے سیاستدانوں اور بیورو کریٹس کے خلاف کرپشن کے مقدمات کھول دیے ۔۔۔

18، بزدل دہشتگردوں کا بزدلانہ وار،،،بڈھ بیر ائیر بیس کیمپ پر حملہ ،،، مسجد میں نماز فجر میں مشغول عبادت گزاروں کو خون میں نہلا ڈالا،،، تئیس فوجی جوانوں سمیت انتیس افراد شہید، تئیس زخمی،،، جوابی کارروائی میں تیرہ دہشتگرد جہنم واصل،،،
19،سانحہ بڈھ بیر کےشواہدافغان حکومت کے حوالے کرنےکے لئےاعلیٰ سطح کاحکومتی وفد کابل بھجوانے کافیصلہ،،،
19،پہلےمفاہمت،پھرمزاحمت ،،اب دبئی اجلاس میں کیا طے ہوگا،،، آصف زرداری کی زیرصدارت پیپلزپارٹی کااہم اجلاس
19،کراچی میں پارہ بیالیس ڈگری کو چھوگیا،،شاہراہیں اور بازار ویران،،ہیٹ اسٹروک سے ایک شخص زندگی کی بازی ہار گیا،،،
عمران خان نے این اے ایک سو بائیس کی انتخابی مہم خود چلانے کا اعلان کردیا،،،
20،ضمنی انتخابات کی مہم پربندش کےخلاف عدالت جاؤں گا،،، عمران خان کااعلان،،
21،وزیراعظم کی زیرصدارت ملکی سلامتی سے متعلق اعلیٰ سطح کااجلاس ،،، آرمی چیف سمیت عسکری قیادت کی بھی شرکت،،،سانحہ بڈھ بیرکامعاملہ افغانستان کے ساتھ اٹھانے کا اصولی فیصلہ،،،
21،ایکسپریس چینل کی ستر فیصدریٹنگ ٹیمپرنگ کےذریعےبڑھی،،دھاندلی کی وجہ سے میڈیا انڈسٹری کواربوں روپےکانقصان پہنچا،،انٹرنیشل آڈیٹرنےدھاندلی کی تصدیق کر دی ،، رابرٹ رڈ کہتے ہیں ایکسپریس جیسی ٹیمپرنگ کی دنیا بھرمیں کوئی مثال نہیں ملتی
21، کراچی:پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی علی نواز شاہ کو رہا کردیا گیا
21، انسانیت کے دشمنوں پر عرصہ حیات تنگ ،،، آرمی چیف نےنو دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی،،، تین دہشتگردوں کا تعلق حرکت الجہاداسلامی ،،چھ کا کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے ،،
21، سی ٹی ڈی کی کراچی میں کارروائیاں،،،ناظم آباد سے را کا ایجنٹ ندیم عرف نونی گرفتار،،،ملزم واٹربورڈ کا ملازم  بھی ہے ،،،صحافی آفتاب عالم اور دوسگے بھائیوں کا قاتل اور کالعدم تنظیم کا دہشتگرد سید ذیشان حیدر زیدی بھی پکڑا گیا،،
22، پاکستان اور بھارت کے درمیان مسائل کی بنیادی وجہ کشمیر ہے،، بھارت سے کشمیر سمیت تمام مسائل پر با مقصد مذاکرات چاہتے ہیں،،وزیراعظم نواز شریف کی لندن پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو

23، لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت منظور ہونے پر پیپلزپارٹی کے  رہنما قاسم ضیا کو رہا کردیا گیا۔۔۔
23،حج کے رکن اعظم ،،وقوف عرفات ،،،کی ادائیگی کیلئے لاکھوں عازمین حج میدان عرفات میں موجود ،،، خطبہ حج کے بعد نمازِ قصر کا روح پرور اجتماع
23، اسلام آباد کی لال مسجد کے سابق نائب خطیب غازی عبدالرشید کے دو بیٹوں کو اسلحہ اور فوجی وردی رکھنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا
24، منیٰ میں الجزائر مکتب کے قریب بھگڈر،،،شہید حجاج کی تعداد 1100ہوگئی،،،ساڑھے آٹھ سو سے زائد زخمی منیٰ،عرفات اور مکے کے ہسپتالوں میں زیر علاج،،،46پاکستانی حجاج کی شہادت کی تصدیق،،،

25، عید الاضحی منائی گئی۔۔۔۔۔
26، منی سانحے میں 316 پاکستانی لاپتہ ہیں ، ڈی جی حج ابو کھف
26،وزیراعظم نوازشریف کی نیویارک میں مائیکروسوفٹ کے بانی سے ملاقات،،،بل گیٹس کی پولیوکے خاتمے کیلئے پاکستان کی کردارکی تعریف،،سری لنکن صدر سے ملاقات میں وزیراعظم نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب میں غیر معمولی کامیابیاں حاصل ہوئیں،،
27،بڑی عید پر گرین شرٹيس کا قوم کو تحفہ ،،، پہلے ٹی ٹوئنٹی میں زمبابوے کو تیرہ رنز سے شکست دیدی،،،
27،حجاج کرام کی واپسی کا سلسلہ شروع ، پی آئی اے کی پہلی پرواز اسی اور نجی پرواز تین سو حاجیوں کو لے کر لاہور ایئرپورٹ پہنچ گئی ،،
28،سعودی حکام نےسانحہ منیٰ میں شہیدگیارہ سوحجاج کی تصاویرجاری کردیں،،،اب بھی تریسٹھ پاکستانی حاجی لاپتا،،،،وزیرمذہبی امورنے بیالیس پاکستانیوں کی شہادت کی تصدیق کردی
28، طالبان افغانستان کے اہم شہر قندوز پر قبضہ کرلیا ۔۔
29،سپریم کورٹ کا این اے ایک سو چون لودھراں پر ضمنی انتخاب روکنےکا حکم ،،،صدیق بلوچ بحال؛
29، ہرارہے ، پاکستان نے زمبابوے کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی ہرا کر سیریز دو صفر سے جیت لی
30، کسان پیکیج کا اعلان کوڈ آف کنڈکٹ کے پیرا ستائیس کی خلاف ورزی ہے، ، الیکشن کمیشن
30، کراچی میں سورج کا غصہ ،،، پارہ انتالیس ڈگری سینٹی گریڈہوگیا  ،،،شہر قائد میں گرمی کی لہر مزید دو دن تک برقرار رہے گی
30، جنگ بندی کا احترام دھمکیوں سے گریز کشمیر سیاچن سے فوجی انخلا، وزیراعظم کا بھارت کے لیے 4 نکاتی امن ایجنڈا۔ ۔۔وزیراعظم نواز شریف کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب



September 2015 ستمبر دو ہزار پندرہ کی اہم خبریں September 2015 ستمبر دو ہزار پندرہ کی اہم خبریں Reviewed by News Archive to Date on February 14, 2017 Rating: 5

No comments