October 2015 اکتوبر دو ہزار پندرہ کی اہم خبریں




اکتوبر دو ہزار پندرہ


01،کراچی میں گرمی کی لہر برقرار ،،، پارہ چالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ،،،بیالیس تک پہنچنے کی پیشگوئی ،،،
01، ہرارے پاکستان نے  زمبابوے کو  پہلے ون ڈے میں شکست دے دی  
01، بینظیر قتل کیس میں امریکی صحافی مارک سیگل کمشنر راولپنڈی کے آفس میں ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرایا۔۔۔۔۔
پرویز مشرف ،،،بینظیر بھٹو کو پاکستان آنے سے روکنا چاہتے تھے،،محترمہ کو فون پرکہا تھا الیکشن سے پہلے پاکستان آئیں تواپنی سیکیورٹی کی ذمے دار خود ہوں گی،،،امریکی صحافی مارک سیگل کا امریکاسے وڈیو لنک کے ذریعے بے نظیر قتل کیس میں بیان،،،آبدیدہ ہو کر یہ بھی کہا بے نظیر نے مجھ سے کہا تھامیں ماری گئی تو ذمے دار پرویز مشرف ہونگے،،،

01، ملکی تاریخ میں غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر بیس ارب ڈالر سے بھی بڑھ گئے
02، پی آئی اے اور پالپا میں تنازعات شدت اختیار کرگئے ، پائیلٹوں کی ہڑتال کے باعث 35 پروازیں منسوخ ۔۔۔۔
02،سندھ میں سورج پھر غضب ڈھانے لگا،،، کراچی گرم ہواؤں کی لپیٹ میں ،،، پارہ چالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک چڑھ گیا،،،
02، سانحہ منیٰ میں شہید پاکستانیوں کی تعداد اٹھاون ہوگئی
03،۔فرزند اقبال جسٹس(ر) ڈاکٹر جاوید اقبال انتقال کرگئے
03، پاکستان زمبابوے سے دوسرا ون ڈے خراب روشنی کے باعث ہار گیا ۔۔۔۔
04، حکومت اور پائلٹس ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور بے نتیجہ
04، سانحہ منیٰ میں شہید پاکستانیوں کی تعداد ساٹھ ہوگئی
05، ایم کیو ایم کے قائدالطاف حسین کی سینٹرل پولیس اسٹیشن لندن میں پیشی،،، میٹروپولیٹن پولیس کی منی لانڈرنگ کیس میں تفتیش،،، ضمانت میں 4 ماہ کی  توسیع، چوتھی  بار توسیع کی گئی ۔۔۔
05، پی آئی اے انتظامیہ اور پالپا کے درمیان  مذاکرات ڈیڈ لاک کا شکار،،، پالپا صدر مذاکرات چھوڑ کر روانہ،،،
05، سانحہ منیٰ میں پاکستانی شہدا کی تعداد 87 ہو گئی،سید اسد مرتضیٰ گیلانی کا جسد خاکی ملتان پہنچ گیا ۔۔۔
05، کراچی:سانحہ بلدیہ فیکٹری  کی تحقیقاتی ٹیم  نے دبئی میں پاکستانی قونصل خانے میں فیکٹری مالکان سے بیان قلم بند  کیا ۔۔۔۔
05، ہرارہے ، پاکستان نے زمبابوے کو تیسرا ون ڈے ہرا کر سیریز دو صفر سے جیت لی
06،پی پی سولہ اٹک میں ضمنی انتخاب ،،، شہید شجاع خانزادہ کےصاحبزادے جہانگیر خانزادہ  جیت گئے آزادامیدوار نعیم اعوان دوسرے نمبر پر رہے
06، بوٹ بیسن کراچی سے ایک اور اعلی تعلیم یافتہ دہشت گرد گرفتار،،،اویس این ای ڈی یونیورسٹی اور آئی بی اے کا تعلیم یافتہ ہے،،،
07، پی آئی اے اور پالپا کے مذاکرات کامیاب ،،، پائلٹس نےہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا،،
07،  سلمان تاثیر کے قاتل ممتاز قادری کی سزائے موت برقرار۔۔۔سپریم کورٹ نے درخواست مسترد کردی
07، عمران خان کا اوکاڑہ  این اے 144 کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے جلسہ ۔۔
08،سمجھوتہ ایکسپریس کو بھارت کی جانب سے سیکیورٹی کلیئرنس نہ ملی،، ٹرین کو واہگہ بارڈر سے دوبارہ لاہور ریلوے اسٹیشن پہنچا دیا ،،،
08،سانحہ منیٰ کے بعدحکومتی رویے پرسینیٹ میں اپوزیشن کااحتجاج ،،،
08،وزیراعلیٰ سندھ سے ڈی جی رینجرز کی ملاقات ،،، رینجرزمخالف اشتہار دینے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف جلد کارروائی کی جائے گی
09، تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کا لاہور میں جلسہ ۔۔۔۔
10، سانحہ منیٰ میں شہید پاکستانیوں کی تعداد95 ہوگئی
11،  ترکی ، انقرہ میں خودکش حملے میں 125 افراد جاں بحق
11، لاہور این اے 122، لاہور پی پی 147 ، اوکاڑہ این اے 144 میں ضمنی انتخابات
11، لاہور این اے 122 کے ضمنی انتخاب میں  ایاز صادق 74725 لے کر پہلے نمبر جبکہ علیم خان 72 ہزار 82 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے
11، این اے ایک سو چوالیس اوکاڑہ میں آزاد امیدوار ریاض الحق تیراسی ہزار دو سو چالیس ووٹ لے کر کامیاب ،،،پی پی ایک سو سینتالیس کا میدان کپتان کےکھلاڑی نےمارلیا،،،شعیب صدیقی نے اکتیس ہزار نو سو چونسٹھ ووٹ لیے،،نون لیگ کےمیاں محسن لطیف نے اٹھائیس ہزار چار سو دو ووٹ حاصل کر سکے
12، دنیا کی سب سے بڑی سیکولرجمہوریت کے دعویدار بھارت کا منہ شیوسیناکےہندوانتہاپسندوں نےداغدار کردیا،،،ممبئ میں خورشید قصوری کی کتاب کی تقریب رونمائی کے میزبان کے منہ پرسیاہی پھیر دی،،،بہادر سدھیندرا کلکرنی بھی ڈٹ گئے،،،
12، بھارت نےایک بار پھرسمجھوتاایکسپریس کو سیکیورٹی کلیئرنس نہ دی ،،، پینتیس پاکستانی بھارت میں پھنس گئے،،،،
12، الطاف حسین پر اشتعال انگیز تقریر کا جرم ثابت ،،، گلگت کی عدالت نےاکیاسی سال قید،،،چوبیس لاکھ جرمانے اور جائیداد ضبط کرنےکاحکم دے دیا
13، ابوظہبی ، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ، یونس خان نے جاوید میانداد کے 8833 رنز کا ریکارڈ توڑ ڈالا پاکستان کے ٹاپ اسکورر بن گئے ۔۔۔
13، گلستان جوہر کراچی میں تودہ گرنا حادثہ تھا یاسازش،، واقعہ میں جاں بحق تیرہ افراد کی میتیں بہاولپور اور رحیم یار خان روانہ کر دی گئیں
14، اپٹما کا یومِ سیاہ ،،، ملک بھر میں ٹیکسٹائل ملزبند ،،، گیس ڈیولپمنٹ سرچارج واپس لینے،،،بجلی ٹیرف کم کرنے اورخام مال کی درآمد بند کرنے کے مطالبات
14، تونسہ شریف میں نون لیگ کےرکن قومی اسمبلی سردارامجد فاروق کھوسہ کے کیمپ آفس پرخود کش حملہ ،،، آٹھ افراد جاں بحق،،پندرہ زخمی،،

14، ابوظہبی ، شعیب ملک کی انگلینڈ کے خلاف پہلی ڈبل سینچری ، پاکستان نے اننگز 523 رنز پر ڈکلیر کردی ۔۔۔
14، اصغر خان کیس، آئی ایس آئی سے پیسے نہیں لیے ۔۔۔۔۔وزیراعظم ۔۔۔
15، اسلام آباد ہائیکورٹ نے کسان پیکیج بحال کردیا
15، راولپنڈی میں پولیس  نے  خفیہ  اطلاع پر کارروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان کے  مقامی کمانڈر کو ہلاک کردیا ۔۔۔دہشتگرد کیساتھ مکان میں موجود دو خواتین اور تین بچوں سمیت  پانچ افراد   ہلاک ہوئے جبکہ ایک اہلکار ارشاد کیانی  شہید اور تین زخمی ہوئے۔
15، جام صادق پل تعمیر نو کے بعد کھول دیا گیا،،، وزیر اعلیٰ سندھ نے افتتاح کیا،،،
16، عمران خان نے سرکاری ریسٹ ہاوس محکمہ سیاحت کے حوالے کردیا۔۔۔۔
16، روس کی پاکستان میں گیس پائپ لائن بچھانے کےلئے دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری،، کراچی سے لاہور گیس  پائپ لائن منصوبے کا پہلا مرحلہ دسمبر دوہزار سترہ میں مکمل ہوگا،،
16، سانحہ منیٰ  میں شہید پاکستانیوں کی تعداد  ایک سو دو ہوگئی،
17، کراچی میں منگھوپیر ناردرن بائی پاس پر پولیس کا دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپا،،، پولیس مقابلے میں آٹھ دہشتگرد ہلاک،،،
17، ابوظہبی، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا۔۔۔۔
17، بھارتی ایجنسی را وزیراعظم نواز شریف کو نشانہ بناناچاہتی ہے۔۔۔ انٹیلی جنس ذرائع
18،مودی سرکار مسلمان دشمنی میں پاگل،،،مقبوضہ کشمیرمیں گائےذبح کرنے پرتشدد سے زخمی مسلمان نوجوان زندگی ہارگیا،،
18،دسمبرمیں کرکٹ سیریز کھیلنی ہے یانہیں ،،، بھارتی حکام سے پوچھنے چیئرمین پی سی بی شہریار خان اور نجم سیٹھی ممبئی روانہ،،،
19،بھارتی انتہاپسندوں کاجنون قابوسے باہر،،،مقبوضہ کشمیر کے  رکن اسمبلی  انجینئر راشدکے چہرے پر سیاہی پھینک دی ،،،، ہندوسینا نے ذمہ داری قبول کر لی،،،
19،مودی سرکار ہندو انتہا پسندوں کے ہاتھوں یرغمال ،،، شیوسینا کا بھارتی کرکٹ بورڈ پر حملہ ،،، ممبئی میں پاک بھارت کرکٹ بورڈ کے سربراہوں کی ملاقات منسوخ 
19،وزیراعظم نوازشریف امریکا کے تاریخی دورے پر براستہ لندن روانہ  ہوگئے،،،
19، کوئٹہ سریاب روڈ پر لوکل بس میں ہونیوالے دھماکے میں گیارہ افراد جبکہ تئیس زخمی ہوگئے
20، کراچی میں سما کی ملازمہ صدف اختر کا لرزہ خیز قتل ۔۔
20، دسمبر میں پاک بھارت سیریز کاامکان ختم،،،چئیرمین پی سی بی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے رویے کومایوس کن قرار دیدیا
20، پشاور ہائیکورٹ نے احتساب کمیشن کو سینیٹرستارہ ایاز کی گرفتاری سےروک دیا
20، لاہور میں ڈی ایس پی کے بیٹے طلحہ نے کار کی ٹکر سے بلال کو کچل کر ہلاک کردیا
21،وزیراعظم نواز شریف سےامریکی وزیرخارجہ جان کیری کی واشنگٹن میں ملاقات،،،
21، نیب کا پیر مظہرالحق،،،ارباب عالمگیر اوراہلیہ کے خلاف انکوائری کا فیصلہ،،،
22، دبئی ، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کا آغاز
22 ، وزیراعظم نوازشریف کی  صدر براک اوباما سےملاقات
22، نصیر آباد: بھاگ میں امام بارگاہ کے قریب دھماکہ، 12 افراد  جاں بحق
22،میاں چنوں: وہاڑی روڈ پرزائرین کی  بس الٹ گئی، 9 افراد جاں بحق، 30 سے زائد  زخمی

23، اوباما نےتسلیم کیاہے کہ مسئلہ کشمیرحل ہوناچاہیے،، بھارتی مداخلت کے ثبوت امریکی قیادت کےحوالے کردیئے ،، وزیر اعظم نوازشریف کی صدراوباما سے ملاقات کے بعدگفتگو
23، نو محرم  موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ بند رہا ۔۔۔۔۔۔۔۔
23، جیکب آباد: لاشاری محلہ  میں جلوس کی گزرگاہ  پر خود کش دھماکا 23 افراد جاں بحق
24، 10 محرم ،یوم عاشور، موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ بند رہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔
25،ناران میں تفریح کیلئے آنے والے سیاحوں کواچانک مشکلات نے گھیرلیا،،،کئی فٹ برف پڑنے اور تودے گرنے سے کاغان جانیوالی سڑک بند،،،ہزاروں سیاح محصور

26،آٹھ اعشاریہ ایک شدت کے ہولناک زلزلے نے ہنستی بستی بستیاں تاراج کردیں،،،ملک بھرمیں 272افراد جاں بحق، زلزلےسے مقبوضہ کشمیر میں بھی کئی عمارتیں منہدم،، افغانستان میں در و دیوار بھی لرز اٹھے
26، زلزلے سےبالائی علاقوں گلگت بلتستان، کلرکہار، مانسہرہ، چلاس، شانگلہ اورکوہستان میں  مکانات کی چھتیں اور دیواریں منہدم
شمالی علاقوں خیبرایجنسی، سوات ، بونیر، چارسدہ، باجوڑ اورلوئردیر میں بھی  متعدد افراد موت کا شکار ہوئے
26،پاکستان نے انگلینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میں ایک سو اٹھتر رنز سے شکست دے دی،،،
26،پاکستان نے بھارتی لڑکی گیتا کو پندرہ سال بعد نئی دہلی پہنچا دیا،،،
27، نارتھ ناظم آباد کراچی میں نا معلوم افراد کی فائرنگ ،،،دو پولیس اہلکارشہید،،،
27، انسداد دہشتگردی کی عدالت نے زین قتل کیس کےمرکزی ملزم مصطفیٰ کانجو کو رہا کرنے کا حکم دے دیا
28، وزیراعظم نواز شریف امدادی کارروائیوں کاجائزہ لینے چترال پہنچ گئے ،،،
29، سپریم کورٹ بار ایسویسی ایشن کے انتخابات میں عاصمہ جہانگیر کے صدارتی امیدوار بیرسٹر علی ظفر  نےپانچ سو بیس ووٹ لے کر واضح برتری حاصل کرلی،،،،،
29،سانحہ آرمی پبلک اسکول کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت،،،اٹلی سےگرفتارحملےکاسہولت کارعثمان غنی اسلام آباد منتقل،،،
29، وزیراعظم نواز شریف آج بھی زلزلہ متاثرین کےساتھ،،،گلگت بلتستان کیلئےامدادی پیکج کااعلان
30، عمران خان نے ریحام خان کو طلاق دے دی ۔۔۔
31، سندھ اورپنجاب میں پہلے مرحلے میں بلدیاتی انتخابات۔ سندھ میں پیپلزپارٹی اور پنجاب میں مسلم لیگ ن نے میدان مارلیا، خیرپورمیں فائرنگ کے واقعے میں 12 افراد جاں بحق، سرگودھا میں 3 اور فیصل آباد میں ایک شخص جاں بحق ہوا
پنجاب کے 12 اضلاع میں لاہور، فیصل آباد، ویہاڑی، لودھراں،اوکاڑہ، پاک پتن، بہاول نگر، بھکر، قصور، ننکانہ صاحب، گجرات اور چکوال ۔۔
 جبکہ سندھ کے 8 اضلاع میں سکھر، لاڑکانہ ، جیکب آباد، شکارپور، خیرپور، گھوٹکی ، کشمور، قمبر شہداد کوٹ انتخابات ہوئے
31، پیٹرول کی قیمت میں 2.50 پیسے اضافہ  قیمت 73.76 پیسے بڑھ کر 76۔روپے 26 پیسے ہوگئی


October 2015 اکتوبر دو ہزار پندرہ کی اہم خبریں October 2015 اکتوبر دو ہزار پندرہ کی اہم خبریں Reviewed by News Archive to Date on February 14, 2017 Rating: 5

No comments