August 2015 اگست دو ہزار پندرہ کی اہم خبریں



 اگست دو ہزارپندرہ 


01،طالبان کےنئے سربراہ ملا اختر منصور کا پہلا  آڈیو بیان ،،،شرعی نظام کے نفاذ تک جہاد جاری  رکھنے کااعلان ،،،
01، ود ہولڈنگ ٹیکس پر ملک بھر تاجر برادری کی ہڑتال اور مظاہرے
01، پاکستان نے سری لنکا کو دوسرا ٹی ٹوئنٹی ہرا کر سیریز دو صفر سے جیت لی ۔۔۔۔
01، ترک صدر طیب اردوان کا پاکستان کا مختصر دورہ ۔۔۔
01،  جے سوریا کا آرمی پبلک اسکول اور باکسر عامر خان کا لاہور کا دورہ ۔
01، معروف کامیڈین فرید خان انتقال کرگئے
02،الطاف حسین کا دشمن ملک سے مدد کامطالبہ اور فوج مخالف تقاریر، ریاست کے خلاف اعلان جنگ ہے وزیرداخلہ چوہدری نثار نے توہین آمیز خطاب کامعاملہ برطانیہ کےسامنےاٹھانے اور قانونی کارروائی کا اعلان کردیا،،،شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم بھارت کوپکارنےوالےنام نہاد لیڈر کےعبرت ناک انجام کی منتظر ہے،،،نثارکھوڑو کاآرٹیکل پانچ کے تحت  کارروائی کامطالبہ 
02، اسلام آباد میں نواز شریف کے قافلے میں مشکوک گاڑی کے گھسنے کی کوشش۔۔۔ڈرائیور کو حراست میں لے لیا
03،وزیراعظم نواز شریف سےآرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات ،،،
03،اسپیشل اولمپک گیمز میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار پرفارمنس ،،، چودہ گولڈ سمیت چونتیس میڈلز گرین شرٹس کے نام ،،، سائیکلنگ میں سب سے زیادہ  نو میڈلز حاصل
04، قومی اسمبلی سے پی ٹی آئی کے ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کی ایم کیو ایم اور جے یوآئی کی تحریک موخر
04، سکھر ، سندھ میں سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ،،، وزیراعظم نوازشریف کا  متاثرین کی بحالی کیلئے ایک ارب روپے امداد کااعلان
04، پانچ سالہ بچے کے قتل کے مجرم شفقت حسین کو  کراچی سینٹرل جیل میں پھانسی دے دی گئ
05، سپریم کورٹ نےفوجی عدالتوں کوتسلیم کرلیا ،،، اٹھارویں اور اکیسویں آئینی ترامیم کے خلاف تمام درخواستیں کثرت رائے سے مسترد ،،،جسٹس جواد ایس خواجہ کا اختلافی نوٹ  ،،، کہا ،،،عدلیہ  کی آزادی سے متصادم ترمیم منتخب نمائندوں کےاختیار میں نہیں
05، فوجی عدالتوں کےفیصلوں پر حکم امتناعی ختم،،، نو فوجی عدالتوں کو آئینی تحفظ مل گیا،،، چھ دہشت گردوں کوسنائی گئی سزائے موت پر کل سےعملدرآمد شروع ہو جائے گا،،،
05، ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف ہڑتال پرتاجر پھرتقسیم ،،، کہیں کاروبار کھلا ،،، کہیں بند ،،، کراچی ، لاہور ، کوئٹہ ، ملتان میں زیادہ تر شٹر ڈاؤن ،،، کئی تنظیموں کا ہڑتال سے اظہار لا تعلقی
05، سندھ میں چنگچی رکشوں پر پابندی عائد ،،، کوئی رکشہ نظر آئے تو جرمانہ عائد کرکے ضبط کیا جائے،،،ہائیکورٹ کا حکم
05، راولپنڈی میں دن دیہاڑے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا قتل ،،، طاہر نیازی اہم کیسز کی سماعت کر رہے تھے
05، پابندی کے باوجود پارٹی قیادت کے خلاف بیان کیوں دیا ،،، تحریک انصاف نے جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین احمد کی رکنیت معطل کردی
05، کراچی ، کارساز پر وسیم اکرم کی گاڑی کو حادثہ مسلح شخص نے فائرنگ کردی
05،پاک فوج میں احتساب کا عمل،،،این ایل سی اسکینڈل میں دو سابق جرنیلوں کوسزادے دی گئی،،میجر جنرل ریٹائرڈ خالد ظہیر اختر عہدے سے برطرف،،، پنشن تمام سروسز سہولیات ،،میڈلزاوراعزازات واپس لے لئے گئے،،،آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ پاک فوج احتساب،انصاف اورشفافیت کےاعلیٰ معیارکوبرقراررکھے گی،،
05، سندھ رینجرز نے ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کو خط لکھ کر ایک سو ستاسی افراد کی حوالگی کا مطالبہ کیا ہے۔۔۔ایم کیو ایم لیگل ایڈ کمیٹی کے محفوظ یار خان کہتے ہیں کہ فہرست میں شامل افراد کو انکی پارٹی سے کوئی تعلق نہیں۔۔۔۔
06،وزیراعظم کی زیرصدارت کوئٹہ میں خصوصی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ،، پرامن بلوچستان کے پلان کی منظوری
06،پی ٹی آئی ارکان کی قومی اسمبلی میں واپسی کی رکاوٹیں دور،  ایم کیوایم اور جے یو آئی نے ڈی سیٹ کی تحاریک غیر مشروط واپس لے لیں
06، ایم کیوایم نے کارکنوں کی گرفتاریوں پربھارتی ہائی کمیشن سے رابطہ قائم کرلیا۔۔بھارتی ہائی کمشنرکولکھے گئے خط میں متحدہ کے  کارکنوں کی گرفتاریوں پرآوازاٹھانے کامطالبہ کیا گیا ہے بھارتی ہائی کمیشن کو خط  تیس جولائی کولکھاگیا
06، ایرانی بارڈرکےقریب سکیورٹی فورسز اورگینگ وارکےملزمان میں فائرنگ کاتبادلہ ہوا بابا لاڈلا مارا گیا۔۔۔اس سے قبل 13 مئی 2014 کو بھی بابا لاڈلا کے مارے جانے کی خبر آئی تھی ۔۔۔
06، مانسہرہ کے قریب ہیلی کاپٹر  کے حادثے میں 9 افراد جاں بحق  حادثے میں پائلٹ میجر ہمایوں اور میجر مزمل سمیت عملے کے دیگر افراد موجود تھے۔۔۔ہیلی کاپٹر میں ایک شہید کا جسد خالی لایا جارہا  تھا
07،تحریک انصاف کا پارلیمنٹ میں واپس جانے کا اعلان،، شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے حکومت کے ساتھ معاہدے کے تحت واپس جارہے ہیں
07، پیپلز پارٹی نے سندھ اسمبلی میں الطاف حسین کے بیان کے خلاف قرار جمع کرادی
07، ریحام خان کا سیاست میں قدم ہری پور کے انتخابی جلسے سے خطاب
07، پاکستان اور آئی ایم ایف کےدرمیان دبئی میں دس روزہ مذاکرات ختم
08، عمران خان کا وہاڑی میں جلسہ ۔۔۔
08، انگلینڈ نے آسٹریلیا کو چوتھے ٹیسٹ میں شکست دے کر ایشز سیریز 3-1 سے جیت لی
08، کراچی میں رینجرز کے اختیارات میں ایک سو بیس دن کی توسیع کردی گئی
08،قصورمیں دوسو ساٹھ بچوں سے زیادتی اور اسکی وڈیو بنانے میں ملوث چھ ملزمان گرفتار،،،
09،بلاول بھٹو زرداری کا سندھ میں سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ
10،قلات کے علاقے منگوچرمیں ٹریفک حادثہ میں 18 افراد جاں بحق25 زخمی ہوگئے
10،وزیراعظم نوازشریف تین روزہ سرکاری دورے پربیلاروس  پہنچ گئے
10،سندھ اسمبلی میں پھر ہنگامہ ،،،ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی کے ارکان آمنے سامنے،،، نعرے بازی، تلخ کلامی اور ہاتھا پائی،،، آصف زرداری اور عمران خان کے خلاف ایم کیو ایم قرارداد پیش نہ کر سکی،،، قرارداد پڑھنے کے دوران اسمبلی اجلاس ملتوی،،،
10،سندھ اسمبلی کے باہر سرکاری ملازمتوں میں کوٹے کیلئے احتجاج کرنے والے معذور افراد پر پولیس ٹوٹ پڑی
11، کیا قصور میں بچوں سے زیادتی اور انکی وڈیو بنانے کا مقدمہ فوجی عدالت کو بھیج دیا جائےَ،،،انسداددہشت گردی کی عدالت نے حکومت سے پوچھ لیا
11، پیپلز پارٹی کاجھنڈااب میں نےاٹھالیاہے،،،،وہ لوگ احمق ہیں جوکہتے ہیں کہ پیپلزپارٹی ختم ہورہی ہے  چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی سنبھالنے کا باقاعدہ اعلان کردیا،،کہتے ہیں ، پیپلز پارٹی  آج بھی اپنے نظریے پر قائم ہے
11، الطاف حسین دھمکیاں دے رہے ہیں، جان کو خطرہ ہے ،،، رینجرز کی سیکیورٹی فراہم کی جائے، نبیل گبول کی سندھ ہائیکورٹ سے درخواست
12، ایم کیوایم تینوں ایوانوں سے مستعفی ہوگئی
12، کراچی ، زمان ٹاؤن میں پولیس موبائل پر فائرنگ،،، چار پولیس اہلکار شہید،،،
13، ہری پور: وزیر اعظم نوازشریف ہزارہ موٹر وے کے تعمیراتی کام کا جائزہ لینے چیچیاں پہنچ گئے
13،راولپنڈی:آرمی چیف نے 7دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی،
14، آئی ڈی پیز کی مدد کےلئے یوم آزادی پردوستانہ میچ ،، پاکستان آرمی الیون نے پاکستان الیون کو چھ وکٹوں سے شکست دیدی ،، آرمی چیف کی میچ میں بطور مہمان خصوصی شرکت
15، بی بی سی پر غیر زمہ دارانہ بیان ،  وزیراعظم نے وزیر برائے ماحولیات مشاہد اللہ کو مالدیپ سے فوری طلب کرلیا ۔۔۔۔
15، آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل ریٹائرڈ حمید گل اٹھہتر برس کی عمرمیں برین ہیمرج کے باعث انتقال کرگئے،،،
16، این اے انیس ہری پور کے ضمنی ،،،مسلم لیگ ن کے بابرنواز خان کوبرتری ،،،پی ٹی آئی کے راجاعامرزمان دوسرے نمبر پر رہے  ،،،پہلی بار تیس پولنگ اسٹیشنز پربائیومیٹرک سسٹم کے ذریعے شناختی کارڈ کی تصدیق
16، حج آپریشن کاآغاز ،،، کراچی سے نجی ایئرلائنز کی تین پروازیں عازمین حج کو لے کرسعودی عرب روانہ
16،وزیر داخلہ پنجاب،،، شجاع خانزادہ خود کش حملے میں شہید،،،شوکت شاہ سمیت دیگر اٹھارہ افراد بھی شہید ہوئے،،،تئیس زخمی،،،دو خودکش بمبار مہمان بن کرعمارت میں داخل ہوئے
17، سینیٹرمشاہد اللہ کا  پی ٹی آئی کے دھرنوں کے حوالے سے بیان انہیں لے ڈوبا ۔۔۔۔سینیٹر مشاہد اللہ نے  آج وزیراعظم محمد نوازشریف سے ملاقات کرکے وزارت سےاستعفی دے دیا،،جسے وزیر اعظم نے قبول کرلیا
17، باجوڑایجنسی:خارکےعلاقےمیں  پیپلزپارٹی کے رہنما سابق رکن قومی اسمبلی اخوانزادہ چٹان  کے 9 سالہ بیٹے حسین شاہ کو اغوا کرلیاگیا  ۔۔۔دوسرے دن بازیاب ہوگیا
17، ایم کیوایم کے استعفوں سے متعلق بات چیت کے لیے مولانا فضل الرحمان کراچی پہنچ گئے
18، مولانا فضل الرحمان کی ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو آمد۔۔۔
18،بہادر آباد کراچی میں ایم کیو ایم کےرہنمارشیدگوڈیل قاتلانہ حملےمیں شدید زخمی  ڈرائیور عبدالمتین جاں بحق ،اہلیہ معجزانہ طور پر بچ گئیں ،،،رشیدگوڈیل کو جبڑے، گردن اور سینے میں پانچ سے چھ گولیاں لگیں
19، آٹھ سو ملین روپے کے حوالہ ہنڈی کاالزام  ،،،، کراچی کی مقامی عدالت نے مذہبی جماعت کے رہنما شبیر ابوطالب دوروزہ جسمانی ریمانڈ پرایف آئی اے کے حوالے،،،
19، ،،،آئی سی سی نے محمد آصف اور سلمان بٹ پرپابندی ہٹانے کااعلان کردیا،،،دو ستمبرکےبعد انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کے اہل ہونگے
20، وزیر اعظم نواز کراچی کا دورہ ،جوہری توانائی کے منصوبے کے ٹو کا افتتاح کیا ،،،ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت۔۔۔ کراچی آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ
20، ہاکی ٹیم کی ناقص کارکردگی،،، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اختر رسول مستعفی،،،
21،لاہور کے مال روڈ پر کسانوں کا دھرنے کا دوسرا دن ، مظاہرین کی اسلام اباد لانگ مارچ کی دھمکی،
21،نوبل انعام یافتہ ملالہ  کا ایک اور اعزاز،،  برمنگھم میں جنرل سرٹیفیکٹ سیکنڈری ایجوکیشن  کا امتحان پاس کرلیا۔۔
21،سی این جی کٹس اور نیلے کلر کی پابندی کے خلاف کراچی میں اسکول وین مالکان کی ریلی اور دھرنا ، ڈی آئی جی ٹریفک سے مذاکرات کے بعد میٹرول پول روڈ کا ایک ٹریک ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا
21، سرتاج عزیز کی حریت رہنماؤں سےملاقات کو بھونڈاجواز بناکرمذاکرات منسوخ کردیے،،
22، ،،دہشتگردی پربات کرنی ہے توسرتاج عزیز نئی دہلی آئیں ورنہ نہیں،،،کشمیر پر بات جامع مذاکرات میں ہوگی ،،، تنازعہ کشمیر میں کشمیریوں کی کوئی حیثیت نہیں، سشماسوراج
22، الیکشن ٹریبونل نے این اے ایک سو بائیس کے انتخاب کو کالعدم قرار ے دیا،،،عمران خان کی اپیل پر ایاز صادق کلین بولڈ،،،ایاز صادق کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کااعلان،،،
23،ای سی ایل میں نام ڈالنے کی پالیسی میں تبدیلی،،،وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ اب صرف اعلیٰ عدلیہ کے حکم پرنام ای سی ایل میں ڈالاجائےگا،،
24،مولانا فضل الرحمان متحدہ قومی موومنٹ کو منانے میں کامیاب ،،، ایم کیوایم نے استعفوں کے فیصلے پر نظرثانی کی یقین دہانی کرادی
24،پاک فوج نے کوئٹہ کو کمرشل سٹی بنانے کا اعلان کردیا۔۔۔
24، کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مزید چودہ سوپوائنٹس کی کمی،،،دو سو ستر ارب ڈوب گئے،،،
24،ابتک کی دریافت،،سرگودھاکی شکیرا پاکستان کی آواز بن گئی،،،
24،شمالی وزیرستان میں فورسز سے جھڑپ میں گیارہ دہشت گرد ہلاک۔۔۔لیفٹننٹ کرنل فیصل ملک  اور ایک جوان شہید
24،آرمی چیف جنرل راحیل شریف کراچی پہنچ گئے
25،آرمی چیف کی زیرصدارت کورہیڈ کوارٹرکراچی میں اجلاس،،، ڈی جی رینجرز کی امن وامان کی صورتحال اورقومی ایکشن پلان پر بریفنگ
25،وزیراعظم نواز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر قازقستان پہنچ گئے
25،الیکشن کمیشن ایک آئینی اورخودمختار ادارہ ہے،،، عمران خان اس طرح وضاحت طلب نہیں کرسکتے ،،،الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خط کا جواب دے دیا
25،استعفوں کے معاملے پر حکومت اور ایم کیوایم کےدرمیان مذاکرات کا دوسرا دور
26، این اے ایک سو چون پر جہانگیر ترین کی اپیل پر صدیق بلوچ کا انتخاب کالعدم قرار،،،الیکشن ٹریبونل کادوبارہ انتخابات کا حکم ،،، جعلی ڈگری رکھنے پر لیگی رہنما تاحیات نااہل بھی قرار
26، کراچی میں باکسر عامر خان پیپلزاسٹیڈیم لیاری کا دورہ ۔۔۔
26، سندھ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے سربراہ ڈاکٹر عاصم حسین کو حراست میں لے لیا گیا ،،، نیب کی پوچھ گچھ جاری،،،سوئی سدرن گیس کمپنی کے ڈی ایم ڈی شعیب وارثی بھی گرفتار
26، ، قوت بینائی سے محروم  اقصیٰ تعلیم کی روشنی سے منور ہونے کیلئے اسکول پہنچ گئی،،،،خوابوں میں حقیقت کا رنگ بھرنے پر اب تک کی شکرگزار
27، سابق وزیر اعظم یوسف گیلانی اور امین فہیم کو ٹی ڈی اے  پی اسکینڈل میں گرفتار کرکے پیش کرنےکا حکم
27، کراچی، لاہور اوراسلام آباد اسٹاک ایکس چینجزکاانضمام
28،سیالکوٹ ورکنگ باونڈری پربھارتی فورسزکی نہتے شہریوں پرفائرنگ ،، آٹھ پاکستانی شہید،  بائیس خواتین سمیت چھیالیس زخمی
28، سوئی سدرن کمپنی کےچیف فنانشل افسر امین راجپوت کو حراست میں لے لیا گیا
28، حسن اسکوائر کے قریب کار پر فائرنگ سے  کراچی بار ایسوسی ایشن کے سابق جوائنٹ سیکریٹری امیر حیدر شاہ ایڈوکیٹ جاں بحق ہوگئے۔۔۔
29، کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق  ہوگئے
29، عمران خان کا چار اکتوبر کو الیکشن کمیشن کے سامنے دھرنے کا اعلان ۔۔۔
30، کراچی ، نیپا چورنگی اتوار بازار میں ڈیوٹی پر مامور دو ٹریفک اہلکار فائرنگ سے جاں بحق
30، پاکستان کا دشمن صرف ایک،،،اور وہ ہے  بھارت،،،،،،غلطی سے بھی سرحد پار کی توبھارت کو ملنے والا سبق قیامت تک یاد رہے گا،،،وزیردفاع خواجہ آصف کی مودی سرکار کوللکار
30،خیبر پختونخوا میں اختیارات کی بلدیاتی اداروں کو منتقلی مکمل،،،پشاور،،ڈی آئی خان اورنوشہرہ سمیت نواضلاع میں تحریک انصاف کے ڈسٹرکٹ ناظمین کا انتخاب،،،مسلم لیگ ن اور جماعت اسلامی کے بھی تین ناظم منتخب،، اے این پی اور جے یوآئی ایف کےدو دو اور پیپلز پارٹی کے ایک ناظم فتح یاب
30، امریکی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزرسوزن رائس پاکستان کا دورہ
31، سابق صدر آصف زرداری سندھ میں بیوروکریٹس پر چھاپوں،، گرفتاریوں پر وفاق پر برس پڑے،،،کہتے ہیں نواز شریف نوے کی دہائی کی سیاست دہرا رہے ہیں،، انہوں نے خبردار کیا کہ انتقامی سیاست کو فوری طور پر روکا جائے،، ورنہ اس کے انتہائی خطرناک نتائج برآمد ہوں گے
31، اسلام آباد:پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 3،3روپے کمی کا اعلان، پیٹرول 73 روپے کا ہوگیا ۔۔۔سی این جی کی 4 روپے سستی ہوگئی
31، جرمن وزیرخارجہ فرینک والٹر دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئ


August 2015 اگست دو ہزار پندرہ کی اہم خبریں August 2015 اگست دو ہزار پندرہ کی اہم خبریں Reviewed by News Archive to Date on February 14, 2017 Rating: 5

No comments