September 2014 ستمبر دو ہزار چودہ کی اہم خبریں
01، عوامی
تحریک کے کارکنان وزیراعظم ہاؤس کے باہر پہنچ گئے پی ٹی وی عمارت میں داخل نشریات بند کرادیں ۔۔
01، سیاسی
بحران کے حل کیلئے سپریم کورٹ کی ثالثی کی پیشکش ،،، وزیراعظم نواز
شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات ،،، کور کمانڈرز کانفرنس کے فیصلوں
پرآگاہ کیا ،،،سیاسی صورتحال اور اسلام آباد کی صورتحال پر تبادلہ خیال ،،،
01، سپریم کورٹ کے تمام
ججز کو اسلام آباد طلب کرلیا گیا ۔۔۔۔
01، پی ٹی آئی کی
جانب سے تھانہ سیکٹریٹ میں حکومت کے خلاف ایف آئی درج
01، ایس ایس پی
عصمت اللہ جونیجو پرحملے کی ایف آئی آرعمران اور طاہرالقادری پردرج
پی ٹی وی پر حملہ جبکہ پارلیمنٹ
ہاؤس پر حملے کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کی گئیں ایم پی اے افتخار
مشوانی کو ساتھ لے جانے پر تحریک انصاف کی قیادت کے خلاف ایف آئی آر درج
02، پارلیمنٹ کا
مشترکہ اجلاس ، جاوید ہاشمی نے استعفی دے دیا
02، طاہرالقادری
کا عمران خان کے کنٹینر پر دھرنے کے شرکا سے خطاب
02، سراج
الحق کی سربراہی میں اپوزیشن جماعتوں کے جرگہ کی عمران خان
سے ملاقات۔۔۔آٹھویں مزاکرات، رحمان
ملک ، لیاقت بلوچ ، غازی گلاب جمال ، حاصل بزنجو بھی وفد میں شامل
03، تحریک انصاف
کی مزاکراتی ٹیم کے اپوزیشن ارکان پر مشتمل جرگے سے آٹھویں مزاکرات
04،پنجاب
اور آزادکشمیرمیں گھن گرج کے ساتھ گھنٹوں بارش سےتباہی،،تین فوجیوں سمیت اڑتالیس
افرادجاں بحق،،
05،پنجاب،خیبر
پختونخوا اورآزاد کشمیر میں طوفانی بارشیں ،،،دو روز میں جاں بحق افراد کی تعداد
اکسٹھ ہوگئی۔
05،وزیراعظم
کی معذرت کے باوجود پیپلزپارٹی کی چوہدری نثار پرکڑی تنقید،،،آصف زرداری نے چوہدری
نثار سے معافی کا مطالبہ کر دیا ،،،
06، بارشوں
اور سیلاب کی تباہی،،، مزید پچیس افراد جاں بحق، درجنوں زخمی ،،، این ڈی ایم اے کی
وزیراعظم کو بریفنگ ،، ایک سو دس افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق
06، عمران خان اور
طاہرالقادری کا اسلام آباد انتظامیہ سے تعاون ،،،، دونوں رہنماؤں کے کنٹینرز کی ڈی
چوک کی طرف واپسی،،،،
06، کراچی کے علاقے
عزیز آباد میں کار پر فائرنگ سے علامہ عباس کمیلی کے بیٹے علی اکبر اور ان کا
ملازم جاں بحق ہوگئے
06، کراچی ،
ڈاکیار ڈ میں نیوی کے جہاز پر حملہ دو دہشت گرد ہلاک ایک نیوی اہلکار شہید، سندھ
کےاعلیٰ پولیس افسر کا بیٹا چھ ستمبر کو کراچی میں پی این ایس
ذوالفقار پر حملے میں ملوث نکلا ۔۔ مبینہ دہشتگرد اویس جاکھرانی کی لاش
پیر اور منگل کی درمیانی شب ساحل سے ملی تھی ۔۔11 ستمبر کو تین ملزمان کوئٹہ سے
گرفتار
07، نویں مزاکرات،
حکومت اور تحریک انصاف کےدرمیان جہانگیر ترین کےگھر پرمذاکرات ،، حکومت کی جانب سے
اسحاق ڈار اور زاہد حامد،، پی ٹی آئی کی طرف سے شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین
بات چیت میں شامل
08، بارہویں
مزاکرات، پاکستان تحریک انصاف اور حکومتی
کمیٹی کے درمیان مذاکرات
09، سیلاب ، وزیراعظم
نوازشریف کی جلال پور بھٹیاں کا دورہ عمران خان کا سیالکوٹ کے علاقے کا دورہ
09، عوامی
تحریک اور حکومتی مذاکراتی کمیٹیوں کی ملاقات پیپلزپارٹی کے رہنما
رحمان ملک کےگھرپرہوئے
09، آئی سی سی
نے سعید اجمل کے مشکوک بالنگ ایکشن کے باعث پابندی لگادی
10، سیلاب
، جھنگ شہر کو بچانے کے لیے اٹھارہ ہزاری بند کو تین مقامات پر سے
بارودی مواد سے اڑا دیا گیا
10، کراچی میں
جامعہ بنوریہ کے مولانا مسود سمیت 10 افراد جاں بحق
10، شوال اور
دتہ خیل پر پاک فضائیہ کی بمباری 65 دہشت گرد ہلاک
11، سیلاب ،
ملتان مظفر گڑھ کے سینکڑوں دیہات زیر آب
12، وفاقی
کابینہ اجلاس سیلاب کے لیے عالمی امداد نہ لینے کا فیصلہ
13، ملالہ یوسف
زئی اور قائداعظم ریزیڈنسی پر حملے کرنے والے دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ،اسکرپٹ
رائیٹر کی باتوں پر افسوس ہوا، ترجمان پاک فوج میجر جنرل عاصم سلیم
باجوہ
13، کالعدم
تحریک طالبان پنجاب کا پاکستان میں عسکری کارروائیاں ختم کرنے اور ہتھیار ڈالنے کا
اعلان
13، اسلام آباد
میں تحریک انصاف کے اعظم سواتی اورڈی جے بٹ سمیت سیکنڑوں کارکن
گرفتارکارکنان کا پولیس وین پر دھاوا۔۔
13، اسلام آباد
میں تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے دھرنے کے تیس دن مکمل
14، سیلاب ،
ملتان میں کشتی ڈوب گئی دولہا سمیت 18 افراد جاں بحق
14، طاہرالقادری
نے کرنسی نوٹ پر گو نواز گو لکھنے کی ہدایت جاری کردیں
15، بلاول
بھٹو کا آئندہ انتخابات میں این اے دو سو سات سے دنگل میں اترنے کا اعلان
15، بغداد:فرانسیسی
لڑاکا طیاروں کے عراق میں داعش پر حملے شروع،
15، شمالی وزیرستان میں
فضائیہ کی بمباری 30 جنگجو ہلاک
16، اسلام آباد
ائرپورٹ پر مسافروں نے تاخیر سے آنے پر مسلم لیگ ن کے ایم این اے رمیش کمار اور
رحمان ملک کو طیارے سے اتار دیا
16، افغانستان
سے دہشتگردوں کا پاکستان کی چوکی پر حملہ تین اہلکار شہید
16، کراچی میں
فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 11 افراد ہلاک
17، چین کے صدر شی
جن پنگ کا بھارت کا دورہ
17، سپرہائی وے پر
ٹارگٹڈ آپریشن 7 ملزمان ہلاک
17، عمران خان کی
لاہور کے حلقہ این اے ایک سو بائیس کے انتخابی ریکارڈ کے معائنے کی درخواست
منظورکرلی گئی
18، سیاسی
جرگے کی عوامی تحریک کے رہنماوں سے ملاقات
18، بلاول بھٹو کا
پنجاب کا دورہ، لاہور اور چینوٹ کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا
18، کراچی ، گلشن اقبال
میں فائرنگ سے جامعہ کراچی کے شعبہ اسلاک اسٹڈیز کے ڈین ڈاکٹر شکیل اوج
جاں بحق ،،،ڈاکٹر آمنہ زخمی
19،پارلیمنٹ
کا مشترکہ اجلاس جاری،،، دھرنوں کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور
19،بلاول بھٹو سیلاب
متاثرین سے ملاقات کیلئے ملتان پہنچ گئے،،،
19،برطانیہ تقسیم ہونے
سے بچ گیا،،، اسکاٹ لینڈ کی علیحدگی کیلئے کرائے گئے ریفرنڈم میں عوام نے برطانیہ
کے ساتھ رہنے کیلئے فیصلے دے دیا
19، عمران خان
نے جلسے میں اپنا بجلی کا بل جلادیا
19، کراچی میں
فائرنگ کے واقعات میں 13 افراد جاں بحق
20، سندھ
کی انتظامی تقسیم کے مطالبے پر سیاسی ماحول گرم ،،،تجویز کی مخالفت پرتحریک انصاف
کےخلاف کراچی میں دھرنا، خوش بخت شجاعت نے تین تلوار پر خطاب کیا
21، تحریک انصاف، عمران
خان کا مزار قائد پر جلسہ
21، راولپنڈی
میں جامعہ تعلیم القرآن کے مہتمم مولانا اشرف علی کے بیٹے مفتی امان اللہ فائرنگ
سے جاں بحق
22، 6 میجر
جنرلوں کی ترقی ۔ لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نئے ڈی جی آئی ایس آئی ہونگے ۔۔
23،پشاور
میں ایف سی قافلے پربم حملہ ،،، اہلکار سمیت تین افراد جاں بحق،،، چھبیس زخمی
23، وزیراعظم نوازشریف
دورہ امریکا کے لیے روانہ
23، لاہور
میں ایم کیو ایم کی رکن اسمبلی طاہرہ آصف کے قتل کے دو ملزمان گرفتار،،،
23، شام میں داعش کے خلاف
امریکی حملے شروع
23،سی آئی ڈی کے ہاتھوں
مبینہ مقابلے میں خوف کی علامت محفوط اللہ عرف بھالو مارا گیا ، ملزم ٹارگٹ
کلنگ ،اغوا برائے تاوان ، بھتہ خوری سمیت لاتعداد مقدمات میں مطلوب تھا
24، بھارتی خلائی مشن
مریخ کے مدار میں پہنچ گیا
24، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے براک اوباما کا خطاب، شام
اورعراق میں دہشت گردوں کی سفاکانہ کارروائی نے داعش کےخلاف اقدامات پرمجبورکیا
24، بہاولنگرکےسرکاری
اسپتال میں غیرمعیاری دواؤں سے پندرہ دنوں میں چونسٹھ بچوں کی جان لے لی
24، کراچی
ابوالحسن اصفحانی روڈ کے قریب رینجرز کا ایم کیوایم کے آفس پر چھاپہ 30 افراد کو
حراست میں لے لیا
25، ایم کیوایم
کے کارکنان کی گرفتاری کے خلاف شہر کے مختلف مقامات پر دھرنے دیے رات
میں ختم کرنے کا اعلان ۔
25، ڈیفینس میں
ایس ایس پی فاروق اعوان کے قافلے پر خودکش حملہ دو افراد جاں بحق 6 افراد زخمی
حملے کی زمہ داری جنداللہ نے قبول کی ، جبکہ پلاننگ میں لشکر
جھنگوی، جیش محمد، اور ٹی ٹی پی شامل ہیں
25، کراچی ، پولیس ،
رینجرز اہلکار اور ڈاکٹر سمیت 6 افراد جاں بحق
26، ایشین گیمز ویمن
کرکٹ ٹیم نے گولڈ میڈل جیت لیا
26، عمران خان نے
استعفی نہ دینے والے اراکین کی رکنیت ختم کردی
26، امریکا، وزیراعظم
نوازشریف کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب
26، لاہور، سانحہ ماڈل
ٹاون کے اہم کردار گلو بٹ کو رہا کردیا گیا
27، تحریک انصاف
کی درخواست پر اسلام آباد کی عدالت کا وزیراعظم،
وزیراعلیٰ پنجاب، وزیر داخلہ اور دیگر افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم
،،،، انسدادہشت گردی کی دفعات بھی شامل کرنے کی استدعا منظور
27، انقلاب اور آزادی
کے دھرنوں کے بعد اب لاہور میں حمزہ شہباز کےخطاب کےدوران بھی گو نواز گو کے نعرے
،، حمزہ شہباز تقریر چھوڑ کر تقریب سے چلے گئے
27، عمران خان کو کل
مینار پاکستان پر جلسے میں نشانہ بنایا جاسکتا ہے، پولیس کا انتباہ ،،، کپتان کو
بلٹ پروف جیکٹ پہنیں اور لوگوں کے گروہ میں جانے سے گریز کا مشورہ
27، وزیر اعظم نواز
شریف نیویارک سے لندن پہنچ گئے،،، لندن میں مختصرقیام کے بعد اسلام آباد کیلئے
روانہ ہونگے
27، چنئی :بھارتی عدالت
نے جے للیتا کو چار سال قید کی سزا سنادی ایک کروڑ روپے جرمانے کی سزا
28، تحریک
انصاف، عمران خان کا لاہور میں جلسہ
29، افغانستان
اشرف عبدالغنی صدر اور عبداللہ عبداللہ نے چیف ایکزیکٹوکا حلف اٹھالیا
، صدر ممنون کی شرکت
30، پٹرول2
روپے94پیسےفی لٹرسستا،نئی قیمت103روپے62پیسےمقرر
September 2014 ستمبر دو ہزار چودہ کی اہم خبریں
Reviewed by News Archive to Date
on
February 13, 2017
Rating:
Reviewed by News Archive to Date
on
February 13, 2017
Rating:


No comments