October 2014 اکتوبر دو ہزار چودہ کی اہم خبریں





اکتوبر دو ہزار چودہ
01، کوئٹہ ،حجام  اور فوٹو گرافر کی دکان میں دستی بم حملے اور فائرنگ چھ افراد جاں بحق ہوگئے
01، کراچی ، عزیز آباد اور ٹیپوسلطان پولیس اسٹیشن پر دستی بم سے حملہ
02، پشاور، کوہاٹ روڈ بازید خیل کےقریب پشاورسےہنگو جانےوالی مسافر کوچ  میں دھما کے سے سات افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے
03، حج مبارک
03، طاہر القادری کی کراچی اور لاہور کے کارکنوں کو واپس جانے کی ہدایت
03، آصف علی زرداری لاہور بلاول ہاوس پہنچ گئے منصورہ کا دورہ
04، کوئٹہ میں دہشت گردی،،،،،شام کو ہزارہ ٹاؤن  دھماکے میں 5 افراد جاں بحق
05، کراچی ، ایوب گوٹھ میں پولیس مقابلہ 7 طالبان دہشت گرد ہلاک ، چوہدری اسلم قتل میں ملوث تھے
05،کراچی میں رینجرز کے فائیواسٹار اپارٹمنٹس اور ڈسکو بیکری کے قریب چھاپے ،، کلاشنکوف، راکٹ،، اور گولہ بارود برآمد،، نو افراد گرفتار
05،سپرہائی وے اور لیاری میں چارملزمان ہلاک ،، اورنگی اور کورنگی میں شہریوں نے تین ڈاکو مار ڈالے
05، دبئی آسٹریلیا نے پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی میچ میں ہرادیا۔۔۔۔
06، عید الضحی منائی گئی
06، پیپلزپارٹی اورایم کیوایم پھر آمنے سامنے، بلاول بھٹونےخبردار کیا ہے کہ انکل الطاف نامعلوم افراد کوسنبھالیں ، کارکنوں کوآنچ آئی تولندن میں جیناحرام کردونگا ، ایم کیوایم نے بلاول کےبیان کو کھلم کھلادھمکی قراردیدیا ، الطاف حسین کی سیکیورٹی کیلئےلندن پولیس سے رابطہ بھی کرلیا گیا
07، دبئی ، آسٹریلیا نے پاکستان کو پہلا ون ڈے ہرادیا
07، لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پربھارتی جارحیت جاری،،وحشیانہ فائرنگ اورگولہ باری سےتین  دن میں گیارہ پاکستانی شہری شہید،،،چھبیس زخمی
07، شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون طیاروں کا تین دن میں چار ڈرون حملے مرنےوالوں کی تعداد23 ہوگئی
07،۔ ٹوئٹرپراپنے بیان میں بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ ایل او سی پر حملوں سے لگتاہے بھارت پاکستان کیخلاف اسرائیل ماڈل اختیارکررہاہے ۔مودی سمجھ لیں ہم گجرات مظالم کی طرح خاموش نہیں رہیں گے ہم بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے ۔ 
08، بھارتی ہیکرز نے پیپلز پارٹی کی ویب سائیٹ پر بھارتی جھنڈا لگادیا
08،کراچی میں کچی شراب پینے سے 32 افراد جاں بحق ہوگئے
08، دنیا بھر میں چاند گرہن  اور سرخی مائل چاند دیکھا گیا
08، ڈیفنس لاہور میں فائرنگ سےنوجوان جاں بحق فائرنگ یوسف رضاگیلانی کےبیٹےکےمحافظوں نے کی،،، مقتول کی لاش یوسف رضا گیلانی کے گھر کےسامنے رکھ کر ،،محافظ کے خلاف مقدمہ درج
09، ملتان میں نون لیگی متوالوں کی جانب سے شیخ رشید کے ہوٹل کا گھیراو
09، شمالی وزیرستان میں پانچ روزمیں پانچواں امریکی ڈرون حملہ،،
10، ملالہ یوسف زئی کو امن نوبل انعام دیا گیا ، کیلاش ستیا رتھی کو مشترکہ انعام دیا گیا
10، دبئی ، آسٹریلیا نے پاکستان کو دوسرا ون ڈے ہرا دیا  تین میچوں کی سیرز میں آسٹریلیا کو 2-0 کی برتری حاصل
10، ملتان ، قلعہ قاسم باغ میں تحریک انصاف کا جلسہ عمران خان کا خطاب
بھگدڑ سے 7 افراد جاں بحق
11،خیبر ایجنسی کے علاقے وادی تیراہ میں کالعدم تحریک کے دو گروپوں میں جھڑپ، تین دہشتگرد مارے گئے، چار زخمی،
12، ابوظہبی ، آسٹریلیا نے پاکستان کو تیسرا ون ڈے ہرا کر سیریز 3-0 سے جیت لی
12، عوامی تحریک ، طاہر القادری کا فیصل آباد میں جلسہ ۔۔
13،رینجرز نے کراچی سینٹرل جیل پر حملے کا منصوبہ ناکام بنا دیا، دہشت گردوں نے جیل سے ملحقہ کالونی سے پنتالیس میٹر سرنگ کھود لی تھی، سرنگ سینٹرل جیل سے صرف دس میٹر دور تھی، کالعدم تنظیم کے تین ملزمان زیر حراست
14،اسلام آباد:اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ کا سیالکوٹ کے قریب ورکنگ باؤنڈری کا دورہ
14، لاہور ہائیکورٹ کی ویب سائیٹ پر بھارتی ہیکر ز کا حملہ
14، رن پٹھانی پر بزنس ٹرین اور مال گاڑی میں تصادم معاون انجن ڈرائیور جاں بحق
15، خیبر ایجنسی: وادی تیرہ امن اجلاس میں  دھماکے سے 7 افراد جاں بحق اور 17 زخمی
15، لاہور میں زیر تربیت سی ایس پی آفیسر نبیہہ چوہدری نے اپنے آفس میں خودکشی کرلی
16، ملتان ، این اے 149 میں ضمنی انتخابات، تحریک انصاف کے حمایت یافتہ عامر ڈوگر کامیاب جاوید ہاشمی کو شکست
16، کراچی کے علاقے گلشن معمار، منگھوپیر اسٹیل ٹاون  بلدیہ میں داعیش کی وال چاکنگ
17، سرگودھا میں تحریک انصاف کا جلسہ
17، خورشید شاہ نے لفظ مہاجر کو گالی قرار دیا
18، کراچی ، مزار قائد باغ جناح  میں بلاول بھٹو زرداری کا جلسہ ۔۔۔۔۔۔۔
19، لاہور مینار پاکستان پر عوامی تحریک طاہرالقادی کا جلسہ
19،ایم کیوایم نےسندھ حکومت کوخیربادکہہ دیا،،مہاجرصوبےسمیت نئےصوبوں کےقیام کامطالبہ،،خالد مقبول صدیقی نےکہاہے،،سیاست کےکاروبارکیلئےبلاول نےحسب نسب بدل لیا،،کوئی زرداری بھٹوکاوارث نہیں ہوسکتا
19،کراچی میں ایدھی سینٹرمیٹھادرمیں لاکھوں روپے نقداورپانچ کلو سونےکی ڈکیتی،،
19، لسبیلہ ، ساکران میں فائرنگ کرکے 8 مزدوروں کو جاں بحق کردیا گیا
2ایم کیوایم کے وزراء اور مشیر صوبائی حکومت سے مستعفی،،،،،
20،محکمہ صحت سندھ ایبولا وائرس سے نمٹنے کیلئے متحرک،، کراچی میں جناح اور سروسز اسپتالوں میں آئسولیشن وارڈز قائم کرنے کا فیصلہ ،،
20، پیمرا نے اے آر وائی کا لائنسس 15 دن کے لیے معطل کردیا ایک کروڑ روپے جرمانے کا اعلان
21، عوامی تحریک ، ڈاکٹر طاہر القادی نے دو ماہ اور سات دن بعد دھرنے کے پہلے مرحلے کو ختم کرنے کا اعلان کردیا
22، دبئی، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ یونس خان کی 25 ویں سینچری
22، متحدہ وقومی موومنٹ کی جانب سے خورشید شاہ کے بیان کے خلاف پریس کلب لاہور ، اسلام آباد ملتان کے باہر اھتجاجی مظاہرہ
22، کراچی بحریہ ٹاون کے تحت بننے والے کلفٹن انڈر پاس کا تعمیراتی کام روکے جانے کے خلاف عدالت نے حکم امتناعی جاری کردیا
22،کینیڈا میں پارلیمنٹ سمیت تین مقامات پرحملے میں ایک فوجی ہلاک اور رکن پارلیمنٹ سمیت تین افراد زخمی ہوگئے
23،کوئٹہ کے علاقے ہزارگنجی میں کوچ پر  فائرنگ سے ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے آٹھ افراد افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے، قمبرانی روڈ پر ایف سی کی گاڑی پر بم حملہ ،،،دو افراد جاں بحق
23، کوئٹہ مفتی محمود کانفرنس سے فضل الرحمان کا خطاب ، جلسے کے بعد مولانا فضل الرحمان کی  گاڑی پر خودکش حملہ دو افراد جاں بحق
23، ایبٹ آباد میں عوامی تحریک کا جلسہ ۔۔
24، جماعت اسلامی بنگلہ دیش  کے مولانا محمد اعظم انتقال کرگئے ۔۔
24، گجرا ت میں پی ٹی آئی کا جلسہ ۔۔۔
24، ہری پور میں میں عوامی تحریک کا جلسہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
25، دبئی ، آسٹریلیا کے خلاف یونس خان نے  پہلے ٹیسٹ میں دو نوں انگز میں سینچریاں بنائیں ۔۔۔
26، خورشید شاہ کے بیان پر ایم کیوایم نے یوم سوگ منایا
26، لندن میں کشمیروں حق میں ملین مارچ، بلاول اور آصفہ بھٹو سمیت لاکھوں افراد ٹریفلگر اسکوائر پر جمع  ،،
26، دبی ، پاکستان نے آسٹریلیا کو پہلے ٹسیٹ میں شکست دے دی ، یونس خان کی دونوں انگز میں سنچریاں ۔۔۔۔۔۔۔۔
27، سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم اور پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی کی شدید ہنگامہ آرائی ۔۔۔ایک دوسرے پر جملے کسے ۔۔
27، طاہر القادری کی امریکا روانگی ۔۔۔۔
28، پرویز مشرف کی والدہ زریں مشرف کی  دبئی  سے کراچی آمد۔۔۔
28، عائشہ منزل کراچی میں امام بار گاہ کے قریب  پل سے پھینکے گئے دستی بم کا دھماکہ،،،ایک بچی جاں بحق ، آٹھ افراد زخمی
28، سندھ کو دس سال کے لیے ایم کیوایم کو دے دو ، الطاف حسین
29، تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی استعفوں کے لیے اجتماعی طور پر اسپیکرکے سامنے پیش ہونے پر بضد، اسپیکر انفرادی طور پر ملنے کے خواہشمند ڈیڈلاک برقرار
30، گلو بٹ کو گیارہ سال تین ماہ کی قید، ایک لاکھ 20 ہزار روپے جرمانہ
30، ابوظہبی، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ، یونس خان کی مسلسل تیسری سینچری
31، ابوظہبی ، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ، یونس خان کی ڈبل سینچری ۔
31، پاکستان میں داعش ، آئی ایس آئی ایس خطرہ تیزی سے پھیل گیا، الطاف حسین
31، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ۔۔۔ پیٹرول نو روپے تینتالیس پیسے  اور ڈیزل  چھ روپے آٹھ پیسے سستا ، پیٹرول 94 روپے کا ہوگیا ،
31، کراچی:10 گرام سونے کی قیمت 814 روپے کمی کے بعد 40157 روپے ہوگئ


October 2014 اکتوبر دو ہزار چودہ کی اہم خبریں October 2014 اکتوبر دو ہزار چودہ کی اہم خبریں Reviewed by News Archive to Date on February 13, 2017 Rating: 5

No comments