May 2015 مئی دوہزار پندرہ کی اہم خبریں





مئی دو ہزار پندرہ
01، الطاف حسین کابیان غیر ضروری اوربے ہودہ ہے ،،، قانونی چارہ جوئی کریں گے،،، ترجمان پاک فوج کا اعلان
01،الطاف حسین کے بیان پرحکومت کا اظہار تشویش ،،، نفرت انگیزتقریرنشر کرنے پر پیمراکاچودہ ٹی وی چینلز کونوٹس،،،یہ زبان کسی پاکستانی کی نہیں،،، وزیردفاع کاردِ عمل
01،گلشن حدید کراچی میں پولیس پر دِن دیہاڑے حملہ ،،، ڈی ایس پی سمیت تین اہلکار جاں بحق ،،، ڈی ایس پی فتح محمد کو نواور اہلکاروں کو آٹھ آٹھ گولیاں لگیں
02،کراچی میں ایس ایس پی راؤانوار پر قاتلانہ حملہ ناکام ،،، بلٹ پروف گاڑی کے باعث جان بچ گئی،،،اسٹیل ٹاؤن کے قریب دہشتگردوں سے حملہ ،،، ،،، پولیس کی جوابی کارروائی میں پانچ حملہ آور ہلاک
02، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا
03،ذوالفقارمرزاشعلہ بیانی کے بعدخود شعلہ بن گئے،،،بدین کے تھانے میں کھڑاک ،،، سرکار نے ہنگامہ آرائی ،تھوڑ پھوڑ کا پرچہ کاٹ لیا،،، دس ساتھی گرفتار،،،مرزا کو پکڑنے کی تیاریاں،،، مرزا نےبھی مسلح ساتھیوں کے ہمراہ مقابلے کی ٹھان لی ،،،کہا ہے ،،،حراست میں لیا گیا توحالات کی ذمہ دارسندھ حکومت ہوگی
03،لاس ویگاس میں صدی کی سب سے مہنگی فائٹ ،، امریکی باکسر فلوئیڈ مے ویدر نے جیت لی،،، چار سو ملین ڈالرز کی انعامی رقم کی فائٹ میں فلپائنی باکسر مینی پیکیو کو شکست
03، قطر، افغان حکام اور طالبان کے درمیان مزاکرات،طالبان کا سیاسی دفتر دوحا میں دوبارہ کھولنے پر اتفاق
04،ذوالفقار مرزا نے حفاظتی ضمانت اور گرفتاری رکوانے کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ،،، بدین میں فارم ہاؤس کے اطراف پولیس تعینات ۔۔۔ سابق صوبائی وزیرداخلہ کا بدین پولیس کوگرفتاری دینے سے انکار
04،سعدرفیق سےٹرین چھوٹ گئی،،،اسمبلی کےرکن بھی نہ رہے،،،الیکشن ٹریبونل نےحامد خان کی درخواست پر این اے ایک سو پچیس کے انتخابی نتائج کالعدم قرار دے دیئے ،،، صوبائی نشست پی پی ایک سو پچپن پر بھی دوبارہ انتخاب کا حکم
05، بہاولپور:وزیراعظم نے ملک کے پہلے شمسی توانائی منصوبے کا افتتا ح کیا، آزمائشی منصوبے سے سو میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں آئے گی
05، وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کوئٹہ میں بگٹی ہاؤس کا دورہ کیا ، طلال بگٹی کے انتقال پر تعزیت کی ۔۔۔۔۔۔۔
06، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان  دوسرےٹیسٹ کا آغاز ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
06، مالدیب کے صدر عبداللہ یمین عبدالقیوم دو روزہ دورے پرپاکستان پہنچ گئے
06، ممبئی کی سیشن کورٹ نے بھارتی اداکار سلمان خان کو پانچ برس قید اور پچیس ہزار جرمانے کی سزا سنادی ، دو ہزار دو میں سلمان خان کی گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوگئے۔۔
07،سینٹر رفیق رجوانہ کو گورنر پنجاب  منتخب کرلیا گیا ۔۔۔۔۔۔۔
07، لوئردیر: پی کی 95 پر ضمنی انتخابات، جماعت اسلامی کے عزیز الملک کامیاب۔۔۔۔
سراج الحق کے سینیٹر بننے پر نشست خالی ہوئی تھی ۔۔۔
07، برطانیہ میں عام انتخابات ہوئے ۔۔۔
08،گلگت  کی وادی نلتر میں پاک فوج کا ایم  آئی سیونٹین ۔۔ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا  افسوسناک واقعے میں پائلٹ شہید جبکہ غیرملکی سفیروں سمیت سات افراد جاں بحق ہوگئے۔
08، ممبئی کی عدالت نے سلمان خان کی پانچ سال کی سزا معطل کردی ۔۔۔۔
09،ذوالفقار مرزا کی تین مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری منظور ۔۔
09، پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرا ون ڈے ہرا کر سیریز ایک صفر سے جیت لی ۔۔
09،شاہ فصیل کالونی  میں ہوٹل پر فائرنگ سے ڈی ایس پی ذوالفقار حیدر زیدی اور پولیس کانسٹیبل شہزاد جاں بحق ہوگئے
10،93 ہزار ووٹ غیر تصدیق شدہ ہیں جعلی نہیں ، وزیرداخلہ چوہدری نثار۔۔۔
11، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے گورنر سندھ عشرت العباد سے استعفی مانگ لیا ۔۔۔
11گوادر پورٹ سے برآمدات کا تاریخ میں پہلی مرتبہ باقاعدہ آغاز کردیا گیا
12، صولت مرزا کو مچھ جیل میں پھانسی دے دی گئی ۔۔۔کراچی میں محمد شاہ قبرستان میں  تدفین کی گئی ۔۔۔
12، وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کابل کے دورے پر روانہ۔۔۔
12،خیبرپختونخوا حکومت کا پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاج رنگ لے آیا،،،حکومتی نمائندےخواجہ آصف نےچوبیس مطالبات مرحلہ وار منظور کرنے کی حامی بھرلی
12، نیپال ایک بار پھر زلزلہ ۔۔۔۔54 افراد جاں بحق
13، کراچی میں صفورا چورنگی کے قریب آغاخان کمیونٹی کی بس میں گھس کر فائرنگ ،،،سولہ خواتین سمیت 45 افراد جاں بحق، وزیراعظم ، آرمی چیف کی کراچی آمد امن وامان کے حوالے سے اجلاس میں شرکت
13،وزیراعظم کی زیرصدارت پارلیمانی قیادت کا اجلاس ،،،اجلاس میں حکومت کی جانب سے پارلیمانی رہنماوں کو پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پراعتماد میں لیا
13، کیتھولک عیسائیوں کے مرکز ویٹی کن نے بھی فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرلیا،،،،
15، گلستان جوہر میں دن دھاڑے ایس ایس پی حیدر آباد اعجاز حیدر قتل، اہلیہ زخمی
16،کراچی  کے حالات ٹھیک کرنے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرزکوکام کرناہوگا،،،یہاں منشیات فروش بھی موجود ہیں اور  القاعدہ نے بھی ڈیرےڈال رکھے ہیں،،،کورکمانڈرکراچی جنرل نویدمختارکا این ڈی یو کے سیمینارسے خطاب،،،،
16، شب معراج
16، امریکی صدربراک اوباما کے حکم پر شام میں امریکی فوج کی کارروائی ،،داعش کااہم کمانڈرابوسیاف مارا گیا،،،،اہلیہ گرفتار،،،
17،لاہور کے علاقے شاد باغ میں گھر میں لگنے والی آگ سے چھ   بہن بھائی جاں بحق ہوگئے
18، سانحہ صفورامیں ملوث چارافرادکوگرفتار کرلیا گیا،،،
19، چھ سال بعد ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کا دروازہ کھل گیا، زمبابوے ٹیم  ایلٹن چگمبورا کی قیادت میں پاکستان پہنچ گئی
20، پشاور میں دن دیہاڑے ڈی ایس پی بہادر خان کو قتل کردیا گیا
20، وزیراعظم نوازشریف کا ترکمانستان کا دورہ ۔۔۔
20، قومی اسمبلی کےبعدسینیٹ میں بھی دس ارب روپے مالیت کاگیس انفرااسٹرکچرسیس بل منظور
20، سبین محمود کےقتل کاماسٹرمائنڈسعدعزیز سانحہ صفوراکےگرفتارملزمان میں شامل ہے،، وزیراعلی سندھ
21، کراچی :  رکن سندھ اسمبلی سہیل انورسیال کووزیر داخلہ سندھ بنا دیا گیا
21، وزیراعظم نواز شریف کا کرغستان کا دورہ
21، سابق صوبائی وزیر چوہدری عبدالوحید آرائیں کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی پی پی 196 کی نشست پر الیکشن ہوئے
22 ، پاکستان میں چھ سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ بحال ، لاہور میں پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ کھیلا گیا۔۔ پاکستان جیت گیا
22، سعودی عرب کے گاؤں قدیح کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خود کش حملہ ،، تیس نمازی  شہید، دھماکے کے وقت مسجد میں ڈیڑھ سو افراد موجود تھے
23، ذوالفقارمرزاکی گرفتاری میں ناکام ایس ایس یو پولیس نےساراغصہ میڈیاپراتاردیا،،سادہ لباس نقاب پوش اہلکاروں کی غنڈہ گردی،،حق اورسچ کی آوازدبانےکیلئےمیڈیاکوکوریج سےروک دیا،،، پولیس اہلکار جنونیوں کی طرح میڈیا کے کیمروں اورذوالفقارمرزا کے گارڈز پر ٹوٹ پڑے،،، ابتک نیوزکا کیمرااور مواصلاتی آلات چھین لیے،،
23، حکومت کی  شاندار اقتصادی پالیسیوں کا ثمر،،،شرح سود سو بیسس پوائنٹس کم ہوکرسات فیصد پر آگئی
23، ملتان کی بستی علی والا میں تعمیر ملت ہائی اسکول کی چھت گرگئی ،،،اساتذہ سمیت اڑتیس بچے زخمی
24، یوسف رضاگیلانی سےدوبرس بعد مغوی بیٹے علی حیدرکارابطہ ،،
24، لاہور ، پاکستان نے زمبابوے کو دوسرا ٹی 20 ہرا کر سیریز جیت لی
24، حب  کے قریب باب بلوچستان کے صدر پاکستان کے بیٹے طلعت ممنون کا قافلے کے راستے میں دھمکا 15 افراد زخمی
25، ڈسکہ سیشن کورٹ میں پولیس کی فائرنگ سے دو وکلا جاں بحق،، دو زخمی ،، وکلا مشتعل ہوگئے،، پورا شہرمیدان جنگ بن گیا،،وکلا کےپولیس پرحملےاورتوڑ پھوڑ،،ڈی ایس پی آفس کو آگ لگادی
26،چھ سال بعد پہلا ون ڈے ۔۔پاکستان نے زمبابوے کو ہرا دیا
26، دبئی میں حماد صدیقی ، اور عزیر بلوچ گرفتار،پاکستانی حکام کے حوالے کردیا گیا
26، کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں رینجرز کا آپریشن ،پانچ دہشتگرد مارے گئے ، ،،،دو نےخود کو دھماکے سے اڑادیا
26، ڈسکہ میں پولیس کےہاتھوں قتل ہونیوالےبار کے صدر سمیت دو وکلا کی تدفین ،،ملک بھرمیں وکلا کا احتجاج،، جلاؤ گھیراؤ،،،پنجاب اسمبلی پردھاوا،،سیکیورٹی شیڈ نذر آتش،،پولیس موبائل کاحشرنشرکردیا،،،
26،۔ کراچی ، عزیز آباد، بھنگوریہ گوٹھ میں فائرنگ سے سب انسپکٹر سمیت تین پولیس اہلکار جاں بحق
26،کراچی: ایگزٹ کمپنی کے سی ای او شعیب شیخ کو ایف آئی اے نے حراست میں لے لیا
27، شعیب شیخ عدالت میں پیش 7 روز کے جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے
28،بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکا شینکو کا پاکستان  کادورہ
28، اقتصادی راہداری سے متعلق  وزیر اعظم کی زیر صدارت آل پارٹیز کانفرنس ہوئی
29، پنجاب میں چھ ماہ بعد سی این جی اسٹیشن کھول دیے گئے
29، سعودی عرب کے شہردمام میں مسجد کے قریب دھماکا، 2 افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی
29، رانا ثنا اللہ  نے وزیرقانون جبکہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے وزیرخزانہ   کے عہدے کا حلف اٹھالیا
29، لاہور پاکستان نے زمبابوے کو دوسرے ون ڈے میں  ہرا دیا
30، خیبر پختون خوا میں بلدیاتی انتخابات۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تحریک انصاف ضلع کونسل کی  260 نشستیں لے کر صوبے کی سب سے بڑی جماعت بن کر اُبھری ہے  دوسرے نمبر پر آزاد اُمیدواروں نے 149 سیٹیں حاصل کیں اسی طرح  اے این پی نے 101 جے یو آئی ف کی 94 جماعت اسلامی 80 اور مسلم لیگ ن کی 76 سیٹیں ہیں پیپلز پارٹی کی 37 عوامی جمہوری پارٹی کی سات اے پی ایم ایل دو اور قومی وطن پارٹی کی دس سیٹیں حصے میں آئیں جبکہ تحصیل و ٹاؤن  کی 978 نشستوں  کے غیر سرکاری نتائیج میں بھی پی ٹی آئی کی برتری سامنے آئی ہے جہاں  پی ٹی آئی 213 کے ساتھ سب سے آگے ہے دیگر نتائیج کے مطابق  جے یو آئی ف کی 97 مسلم لیگ ن کی 70 اے این پی کی 100 اور جماعت اسلامی کی 76  سیٹیں  حاصل؛ کیں قومی وطن پارٹی کی 11 پی پی پی کی 36 اوتر آزاد اُمیدواروں نے 121 سیٹیں حاصل کیں  الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق سرکاری اور باقاعدہ رزلٹ 7 جون کو جاری کیا جائے گا
خیبر پختون خوا میں بلدیاتی انتخابات ، ہنگامے اور فائرنگ 10 افراد جاں بحق۔۔۔
30،مستونگ میں دہشت گردی کی ہولناک واردات ،،، مسلح افراد نے بسوں کو روک کراکیس افراد کوقتل کردیا
31، کامونکی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ  کر کےمسلم لیگ نون کے رکن پنجاب اسمبلی راناشمشاد  کوبیٹے اوردوست سمیت قتل کر دیا
31، لاہور، پاکستان اور زمباوبوے کے درمیان تیسرا ون بارش کی وجہ سے برابر 
پاکستان نے سیریز دو صفر سے جیت لی ۔
31،،پیٹرول کی قیمت میں 3.50 پیسے اضافہ 77روپے79 پیسے کا ہوگیا۔۔۔۔
31، قتل کے الزام میں اے این پی کے رہنما میاں افتخار کو گرفتار کرلیا گیا۔


May 2015 مئی دوہزار پندرہ کی اہم خبریں May 2015 مئی دوہزار پندرہ کی اہم خبریں Reviewed by News Archive to Date on February 13, 2017 Rating: 5

No comments