April 2015 اپریل دو ہزار پندرہ کی اہم خبریں





اپریل دوہزار پندرہ
01، لندن میں اسکاٹ لینڈ یارڈ کی کارروائی ،،، منی لانڈرنگ کیس میں ایم کیو ایم کے رہنما محمدانور کو گرفتار کرلیا گیا ۔۔۔تفتیش کے بعد چھوڑ دیا گیا ۔۔۔۔
01، کراچی میں بلاول ہاؤس کےاطراف سےتمام بیریئرزہٹادیے گئے ، خیابان سعدی آٹھ سال بعد کھول دی گئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
01،سابق وزیر مملکت برائے خارجہ امور صدیق کانجو کے بیٹے مصطفیٰ کانجو نے معمولی جھگڑے پر فائرنگ کر دی۔۔۔۔۔۔ فائرنگ سے راہگیر طالب علم زین جاں بحق۔۔
01،حکومت اورتحریک انصاف کےدرمیان جوڈیشل کمیشن کےقیام پرمعاہدہ ،، کمیشن پینتالیس دن میں رپورٹ دےگا
02، ڈیفنس کراچی میں نامعلوم ملزمان کے ہاتھوں جلایا جلانے والا طالب علم حارث اسپتال میں دم توڑ گیا
03، یمن میں پھنسے176 پاکستانیوں کی پی آئی کے طیارے کے زریعے وطن واپس پہنچ گئے  50 افراد کو کراچی لایا گیا
03، وزیراعظم نواز شریف کی استنبول میں ترک صدر اور وزیر اعظم سے ملاقاتیں
04، رواں صدی کا مختصرترین چاند گرہن ہوا پاکستان میں جزوی طور پر دیکھا گیا ۔۔۔
05،سری لنکن صدر میتھری پالا سری سینا کی پاکستان آمد  شاندار استقبال کیاگیا
06،یمن سے67 پاکستانیوں کےساتھ  پی آئی اے کی خصوصی پرواز کراچی پہنچ گئی،،
06،یمن کی صورتحال پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس  ہوا،تحریک انصاف کی ساڑھے سات ماہ بعدایوان میں واپسی ،،،پی ٹی آئی پر سخت تنقید کے بعد عمران خان اجلاس چھوڑ کر چلے گئے
07، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ،  ارکان پارلیمنٹ نے یمن سعودی عرب تنازعے میں براہ راست مداخلت کی مخالفت کردی

07، ]یمن میں محصور ایک سو تراسی  افراد کو لے کر پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس اصلت کراچی پہنچ گیا ہے   جہازمیں ایک سو سینتالیس  پاکستانی اور چھتیس  غیر ملکی پاکستان پہنچے
08، چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن قائم ،،،جسٹس امیر مسلم ہانی اور جسٹس اعجاز افضل رکن مقرر
08، عمران خان کا حیدر آباد کا دورہ ، عبداللہ شاہ بھٹائی کے مزار پر حاضری دی
08، ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف  کا پاکستان کا دوہ

09، کراچی، عمران خان کا کریم آباد جناح گراونڈ  کا دورہ بدمزگی ہونے دو رہ مختصر کرکے وطن واپس روانہ ۔۔۔۔
10،پارلیمینٹ کے مشترکہ اجلاس میں یمن کی صورتحال پرقرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی،، قرارداد میں کہا گیا ہے یمن کی جنگ فرقہ ورانہ نہیں تاہم فرقہ واریت میں تبدیل ہوسکتی ہے، پاکستان جنگ بندی کیلئے سلامتی کونسل اور او آئی سی میں کردار ادا کرے، حرمین شریفین کے دفاع کےلئے پاکستان سب سے آگے ہوگا،،
10،ایئرمارشل سعید محمد خان  کو وائس چیف آف ایئراسٹاف مقرر کردیا گیا
10،کوئٹہ:قائداعظم ریزیڈنسی زیارت پرحملہ کرنےوالا ملزم محمود عرف ماما ماراگیا، ترجمان ایف سی
10، ذکی الرحمان لکھوی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا،،،، ذکی الرحمان کی رہائی لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر عمل میں آئی
11،تربت میں دہشت گردی کی لرزخیزواردات ،،،رات گئے کیمپ پر فائرنگ سے صادق آباد اورحیدر آباد کے بیس مزدور جاں بحق ،،،تین زخمی،،،
12، کورنگی کراچی میں اچار فیکٹری کے کیمیکل ٹینک سے چھ لاشیں برآمد،،مرنے والوں میں فیکٹری مالک مہتاب بھی شامل
12، حلقہ این اے 246، کراچی میں عائشہ منزل پر جماعت اسلامی کا جلسہ ۔۔۔
12، سعودی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر صالح الشیخ بن عبدالعزیز  اسلام آباد پہنچ گئے
13،عمران فاروق قتل کے الزام میں لندن میں گرفتار کاشف خان اور محسن علی کا سہولت کار معظم علی خان عزیز آباد سے گرفتار کرلیا گیا ،،،
13، پاکستان کرکٹ ٹیم کی بنگلہ دیش روانگی ۔۔۔
13، سعودی عرب کی حفاظت پاکستان کی ذمہ داری،،،حرمین شریفین کو خطرہ ہوا تو پاکستان کا ردعمل شدید ہوگا،،،وزیراعظم کا پالیسی بیان ۔۔۔۔۔۔۔
14، منی لانڈرنگ کیس میں الطاف حسین سے کی پیشی ، ضمانت میں جولائی تک توسیع کردی گئی ۔۔
15، پشاور:سابق وفاقی وزیر،اے این پی کے رہنما اعظم خان ہوتی انتقال کرگئے
16، فائرنگ سے ایس ایچ او پریڈی جاں بحق ۔ شہید ملت روڈ پر فائرنگ سے جناح میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی وائس پرنسپل ڈیبرا لوب زخمی
17، ڈھاکا، بنگلہ دیش نے پاکستان کو پہلا ون ڈے ہرا دیا ۔۔۔
17، جماعت اسلامی کا عائشہ منزل پر خواتین کا جلسہ سراج الحق نے خطاب کیا
18،سینٹرل جیل کراچی میں  دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہونے والے سنی اتحاد کونسل کے جنرل سیکریٹری اور انجمن نوجوانان اسلام کے سربراہ طارق محبوب   کو   بارہ اپریل کو رینجرز نے   فیڈرل بی ایریا مین واقع ان کی رہائش گاہ سےگرفتار کیا تھا ۔۔۔
18، ایم کیوایم کا لیاقت آباد میں جلسہ
19، تحریک انصاف کا عائشہ منزل پر جلسہ
19، بنگلہ دیش  نے پاکستان کو دوسرا ون ڈے ہرا کرا سیریز جیت لی  ۔۔۔
20، چینی صدر ۔۔ شی چن پنگ دو روزہ دورہ  پر پاکستان پہنچ گئے ۔۔۔
21، چینی صدر پاکستان کے تاریخ ساز دورے کے بعد واپس روانہ
21، محمد حفیظ کا بالنگ ایکشن کلیر قرار دے دیا گیا
22،گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے متحدہ کے قائد الطاف حسین نے لا تعلقی کا اظہار کردیا ہے
22، صدر ممنون حسین ترکی کے دورے پر روانہ
22، بنگلہ دیش نے پاکستان کو تیسرا ون ڈے ہرا کر وائٹ واش کردیا
23، وزیراعظم  نواز شریف  آرمی چیف کے ہمراہ سعودی عرب روانہ
23، کراچی حلقہ این اے 246 ضمنی انتخابات ایم کیوایم کے کنور نوید 95644ووٹ لیکر کامیاب،عمران اسماعیل نے24821اور راشد نسیم نے9056ووٹ حاصل کیے

24، بنگلہ دیش نے پاکستان کو ٹی 20 میچ میں شکست دے دی
24، وزیراعظم نواز شریف لندن پہنچ گئے
24، ڈیفینس فیز ٹو میں نامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ سے معروف سماجی کارکن سبین محمود جاں بحق اور والدہ مہناز محمود زخمی ہوگئیں۔
24، امام کعبہ لاہور پہنچ گئے ، بحریہ ٹاون کی گرینڈ جامعہ مسجد میں جمعہ پڑھایا

25، ملک بھر کے تینتالیس میں سے بیالیس کنٹونمنٹس بورڈ میں بلدیاتی انتخابات ، پنجاب کے بیس، سندھ کے آٹھ،خیبرپختونخوا کے گیارہ اور بلوچستان کے تین کینٹ بورڈ میں بلدیاتی انتخابات ہوئے
25،نیپال، بھارت اور بنگلہ دیش میں تباہ کن زلزلہ،،،کھٹمنڈو میں عمارتیں گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 5000 سے زائد افراد جاں بحق

26، خیبر پختون خواہ میں طوفانی بارشیں ۔۔۔۔45 افراد جاں بحق
27۔ سہراب گوٹھ میں پولیس مقابلہ چار دہشت گرد ہلاک
27،جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ  اور اکبر بگٹی کے صاحبزادے طلال اکبر بگٹی انتقال کرگئے
28، کھلنا، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلاٹیسٹ شروع
28، سمز کی تصدیق کی مہلت میں 15 مئی تک توسیع
29، جامعہ کراچی کے شعبہ ذرائع ابلاغ عامہ کے اسسٹنٹ پروفیسر وحید الرحمان کو فیڈرل بی ایریا میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔
30، متحدہ کے 2 کارکنوں نے را سے تربیت لی راو انوار۔ طاہر لمبا اور مھمد جنید کے را سے تعلقات کے ثبوت موجود ہیں ،
30، پتہ کررہے ہیں ایسے بھنگیوں کا انچارج کون ہے ، الطاف حسین
30، چار سدہ ، آفتاب شیر پاو کے قافلے پر حملہ خود کش حملہ آور ہلاک ، ایک اہلکار شہید



April 2015 اپریل دو ہزار پندرہ کی اہم خبریں April 2015 اپریل دو ہزار پندرہ کی اہم خبریں Reviewed by News Archive to Date on February 13, 2017 Rating: 5

No comments