March 2015 مارچ دوہزار پندرہ کی اہم خبریں
01،مسلم
لیگ نون کے اتحادی مولانا فضل الرحمان کا پیپلز پارٹی کیساتھ سینیٹ الیکشن لڑنے کا
فیصلہ،،،عمران خان کا آصف علی زرداری کو ٹیلی فون ۔۔۔
02، خیبر پختونخوا اور
پنجاب میں بارش،،، اسلام آباد اور راولپنڈی میں طوفانی بارش،،، نشیبی علاقے زیرآب
،،، میٹروبس کے ٹریک پر دراڑیں،،، نالہ لئی کی سطح آخری حد سولہ فٹ پر
02، بحرین سے لاہور
آنیوالی گلف ایئر کے طیارے پر بجلی گر گئی،،،
02، پنجاب حکومت اور
نابینا افراد میں مذاکرات کا چوتھا دور بھی ناکام ،،، نابینا افراد کا پنجاب
اسمبلی کے سامنے دھرناجاری رکھنےکااعلان
03،کراچی
میں ایم کیو ایم لائرز فورم کے رکن ایڈووکیٹ سید علی حسنین فائرنگ سے جاں بحق
04،ورلڈ کپ ، پاکستان
نے یو اے ای کو ہرا کر دوسرا میچ جیت لیا
04، وزیراعظم
نوازشریف کا شھباز شریف کے ہمراہ سعودی عرب کا دورہ
04، کراچی ، شیر شاہ
میں فائرنگ سے اہلسنت والجماعت کے جنرل
سیکرٹری ڈاکٹر فیاض اور ساتھی محمد عارف فائرنگ سے جاں بحق
05، سینٹ الیکشن ، سینٹ
کی 48 نشستوں پر انتخابات ہوئے ۔۔۔۔4 سیٹوں پر پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہوچکے تھے
۔۔۔
پنجاب کی تمام گیارہ نشستیں نون لیگ کے
نام،، اسلام آباد کی دو نشستوں پر بھی حکمران جماعت کامیاب،، سندھ میں پیپلز پارٹی
کی پانچ اور ایم کیو ایم کی دو نشستیں،،،بلوچستان سے نون لیگ،، پشتونخوامیپ
اورنیشنل پارٹی کے تین تین سینیٹرز منتخب ،، بی این پی ،،، جے یو آئی ایف کے
ایک ایک ،، اور ایک آزاد امیدوار بھی فتح یاب،، کے پی کے میں تحریک انصاف نے چھ
سیٹیں حاصل کرلیں
05، سینٹ
الیکشن میں فاٹا سے ایک رکن قومی اسمبلی کے چارووٹوں کا حق ختم کردیاگیا ،،،صدارتی
آرڈینینس جاری ۔۔۔۔۔
06، فیصل آباد میں
ٹریفک حادثے میں 7 افراد جاں بحق ،،
06، حکومت نے سزائے موت
پر عائد غیراعلانیہ پابندی ختم کردی
07، ورلڈ کپ ، پاکستان
نے جنوبی افریقا کو ہرا کر تیسرا میچ جیت لیا
08، کراچی میں
پولیس کی کارروائی مقابلے میں لیاری گینگ وار سمیت 9 ملزمان ہلاک
09، ورلڈکپ ،
بنگلہ دیشں نے انگلینڈ کو ہرا کو ورلڈ کپ سے باہر کردیا
09، رضا ربانی
چیرمین سینٹ کے متفقہ امیدوار نامزد
10، کراچی میں 4
پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد جاں بحق
11، وزیراعظم کی
کراچی آمد، کراچی لاہور موٹر وے کا افتتاح،ٹھٹہ میں بجلی کے منصوبے کے افتتاح
بھی کیا ۔۔۔۔
11،رینجرز نے ایم کیو
ایم کے مرکز نائن زیرو پر ٹارگٹڈ کارروائی میں مرکزی رہنما عامر فاروق سمیت
پندرہ سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا ، فائرنگ سے ایم کیوایم کا کارکن وقاص
جاں بحق
12، ایم کیوایم کے مرکز
نائن زیرو پر چھاپے کارکن کی ہلاکت اور گرفتاریوں کے خلاف کراچی میں کاروبار زندگی
معطل ۔۔۔
12،سینٹ کے منتخب
اراکین نے حلف اٹھایا، رضا ربانی چیرمین سینٹ منتخب۔۔۔عبدالغفور حیدری ڈپٹی چیرمین
منتخب
13، اسلام آباد
ہائیکورٹ نےذکی الرحمان لکھوی کی نظربندی کے خلاف درخواست پرتحریری فیصلہ جاری
کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا
13، نائن
زیرو سےگرفتار مزید اٹھاون افراد کٹہرے میں پیش،، ایم کیو ایم نے اپنے 25 گمشدہ کارکنان کی بازیابی کے لیے
سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی
14، پاکستان
نےدشمن پرڈرون حملہ کرنےکی صلاحیت حاصل کرلی،، براق نامی ڈرون اور لیزرگائیڈڈ
میزائل برق کاکامیاب تجربہ،،
15، ورلڈ کپ ، پاکستان
آئرلینڈ کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا ۔۔۔
15،لاہورمیں
یوحناآباد کےدوگرجا گھروں پرخودکش حملے،،پولیس اہلکارسمیت 17 افراد جان سےگئے،،
ستر سے زائد زخمی، مشتعل افراد نے دو لوگوں محمد نعیم اور بابرنعمان کو تشدد کے بعد زندہ جلادیا،
ملک کے بیشتر شہروں میں احتجاجی مظاہرے
14، معروف
ماڈل ایان علی کی اسلام آباد ائیرپورٹ پر غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کے الزام میں
گرفتار
16، لاہور میں فیروز
پور روڈ پر یوحنا آباد سانحے کے خلاف مظاہرہے میں کار ٹکر سے عامر اور دانش جاں
بحق، ملک کے بیشتر شہروں میں احتجاجی مظاہرے
16، جنوبی وزیرستان کے
آئی ڈی پیز کی گھروں کو واپسی شروع ہوگئی
16، کراچی: محکمہ داخلہ
سندھ نے صوبہ بھر میں ایک ہفتے کے لیے موٹر سائیکل کی ڈبل سوار ی پر پابندی
عائدکردی
17،کراچی،
راولپنڈی ، ملتان ،فیصل آباد ، گوجرانوالہ ، جھنگ ، اور میانوالی کی
جیلوں میں قید قتل اور ذیادتی میں ملوث بارہ مجرموں کو پھانسی دے دی گئی
ملک بھر میں مزید نو مجرموں کو
پھانسی دے دی گئی ہے،،، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، گجرات، جھنگ، اٹک اور
میانوالی کی جیلوں میں قتل اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث مجرموں کو پھانسی
پر لٹکایا گیا
17، کراچی:سول
لائن تھانے میں رینجرز کے خلاف بیان دینے پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین
کے خلاف مقدمہ درج
17۔ پشاور میں ڈاکٹر
شکیل آفریدی کے وکیل سمیع اللہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
18، رینجرز
نےتحریک انصاف کی رہنمازہرہ شاہدقتل کیس کےمرکزی ملزم کلیم اللہ کوکراچی سےگرفتار
کرلیا،،
18، پنجاب کی مختلف
جیلوں میں قتل کے گیارہ مجرموں کو پھانسی
18، وزیر داخلہ
نےبرطانوی ہائی کمشنر کو الطاف حسین سے متعلق ضروری مواد فراہم کر دیا ہے
18،ایئرمارشل سہیل امان کو چیف آف ایئر اسٹاف تعینات کردیا گیا ہے
18،ایئرمارشل سہیل امان کو چیف آف ایئر اسٹاف تعینات کردیا گیا ہے
19،الطاف حسین کا خطاب
روکنے کیلئے حکومت کا برطانوی حکام کو خط،،،
19، صولت
مرزا کے سنسنی خیز انکشافات کے بعد پھانسی 30 روز کیلئے ٹل گئی ،،، الطاف حسین پر
شاہد حامد اور عظیم طارق کو قتل کرانے کے الزامات ،،، ،،،الطاف حسین کی ہدایات
بابرغوری سے ملتی تھیں ،،،صولت مرزا کا بیان
19،صدر مملکت نے کم عمر
مجرم شفقت حسین کی پھانسی روک دی ،،،قتل 13 سال کی عمر میں کیا ۔۔۔
19، کورنگی، برنس روڈ ،
رنچھوڑ لائن اور نیوکراچی میں رینجرز کے چھاپے ،،، ایم کیوایم کے سیکٹر
انچارج سمیت پانچ کارکنان گرفتار
19،ذوالفقار مرزا کی
دبئی میں مصطفی کمال سے ملاقات،،،وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے آمادہ کرنے کی
کوشش،،،سابق صوبائی وزیر کا سلیم شہزاد سے بھی رابطہ،،،
20، ورلڈکپ،
آسٹریلیا نے کوارٹر فائنل میچ میں پاکستان کو ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی
کرلیا
20، کراچی
میں بوہری جماعت خانے کے باہر دھماکہ سے دو افراد جاں بحق اور سات زخمی ہوگئے
20، کراچی ، نارتھ ناظم آباد رینجرز کی موبائل پرخودکش حملہ دو
اہلکار شہید
20، اقوام
متحدہ نے پاکستان کی سمندری حدود میں اضافے کا مطالبہ منظور کرلیا۔بحری حدود میں
پچاس ہزار مربع کلو میٹر کا اضافہ
21، اسٹیٹ بینک نے
آئندہ دو ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا،،،نو سال میں پہلی بار شرح سود
ساڑھے آٹھ فیصد سے کم ہو کر آٹھ فیصد پر آگئی
21، پاک افغان سرحد
پرسیکیورٹی فورسز کےہاتھوں اسی دہشتگرد ہلاک سوزخمی،،،
22، تحریک انصاف کی
تمام تنظیمیں تحلیل کردی گئیں
23، 7 سال بعد
یوم پاکستان پریڈ منعقد کی گئی
23،دہشت گردوں
کے افغانستا فرار ہونے کا راستہ بند، پاک فوج نے درہ مستول کا کنڑول سنبھال لیا
24، ایم کیوایم
کے سوا تمام جماعتوں کو جوڈیشل کمیشن پر اتفاق۔۔۔۔
24،جرمن
فضائی کمپنی کا طیارہ اسپین سے جرمنی جاتے ہوئے فرانس میں کوہ ایپس کے قریب گر کر
تباہ ہوگیا۔۔۔ جہاز میں ایک سو پچاس افراد سوار تھے،،،
25، ورلڈ کپ
سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ جنوبی افریقا کے ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا
25،ملک
کے مختلف شہروں میں سزائے موت کے پانچ قیدیوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا
گیا،،،،،
25، وزیراعظم نواز شریف
کا کراچی کا دورہ ، اجلاس گورنر ہائوس کے بجائے پی ایف فیصل بیس میں ہوا، شریک تھے
کور کمانڈر نوید مختار، ڈی جی رینجرز بلال اکبر ،،، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد
اجلاس میں شامل نہ تھے
26، ورلڈ کپ سیمی فائنل
میں آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دے دی
26، سعودی فضائیہ کے
یمن میں حوثی باغیوں پر حملے 13 ہلاک اسلحہ کا زخیرہ تباہ
27،کراچی کے علاقے
لانڈھی میں پولیس کی بس پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ سے دو پولیس اہلکار شہید
27، سرکاری ٹی وی پر
حملہ ، عمران خان اور عارف علوی کی ٹیلی فونگ گفتگو منظر عام پر آگئی ۔۔
28، وزیراعظم کی سعودی
عرب کو پاکستانی فوج بھیجنے کی پیشکش
29، آسٹریلیا نے نیوزی
لینڈ کو ہرا کر ورلڈ کپ فائنل پہنچ گیا ۔۔۔۔
30،یمن
سے پانچ سو تین پاکستانیوں کو لے کر طیارہ وطن واپس پہنچ گیا
31،ملک کی مختلف جیلوں میں قید چار
قیدیوں کو تختہ دار پر لٹکادیا گیا۔
31، پی ٹی
آئی کے رہنما عمران اسماعیل کا جلسے کے انتظامات کے لیے جناح گراونڈ کا دورہ
ایم کیوایم کے کارکنوں کا پتھراو گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے ، پی ٹی آئی نے واقعے کے
خلاف تھانے میں ایف آئی آر کے لیے درخواست جمع کرادی
31، پٹرول کی
قیمت میں 4 روپے اضافہ، نئی قیمت 74 روپے 29 پیسے مقرر
March 2015 مارچ دوہزار پندرہ کی اہم خبریں
Reviewed by News Archive to Date
on
February 13, 2017
Rating:
Reviewed by News Archive to Date
on
February 13, 2017
Rating:


No comments