February 2015 فروری دو ہزار پندرہ کی اہم خبریں
01، کراچی
میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں اہلسنت والجماعت کے کارکن سمیت پانچ افراد
جاں بحق ہو گئے،،،
02، اسلام آباد:پاکستان
کا کروز میزائل رعد کا کامیاب تجربہ
02، ایم
کیو ایم رابطہ کمیٹی کے انچارج قمر منصور کو انکے عہدے سے ہٹا دیاگیا۔
03، کراچی سینٹرل جیل
میں لشکر جھنگوی کے عطاء اللہ اور اعظم کو پھانسی دے دی گی
03،نیوزی لینڈ
نے پاکستان کو دوسرا ون ڈے ہرا کر سیریز 2-0 سے جیت لی
03،کراچی ، گلشن
ابوالحسن اصفحانی روڈ پر دو اسکولوں پر کریکر حملے
04، داعش کی جانب سے پائلٹ کو زندہ
جلانے کے بعد اردن میں داعش کی خاتون خود کش بمبارسمیت دو قیدیوں کوپھانسی ،،،
04، جنوبی وزیرستان اور
خیبر ایجنسی میں بمباری 25 دہشت گرد ہلاک ۔۔۔۔
06،گیارہ
ستمبر دو ہزار بارہ کوبلدیہ ٹاؤن کے علاقے میں گارمنٹس فیکٹری میں دو سو سرسٹھ
افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔۔۔ جے آئی ٹی رپورٹ سے پتہ چلا ہے کہ واقعہ حادثہ
نہیں بلکہ دھشتگردی کی واردات تھی،،، اور وجہ تھی بھتہ نہ دینا،،،
07، الطاف حسین اور
زرداری میں 8 ماہ بعد رابطہ
07، حلقہ این اے
122،اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا الیکشن ٹریبونل میں پیش ہوئے
07، سعید اجمل
کا بالنگ ایکشن کلیر قرار دے دیا گیا
08، رینجرز نے
سانحہ بارہ مئی کا مرکزی ملزم عبدالرفیق گرفتار کرلیا ملزم کا تعلق ایم کیوایم سے
ہے ۔۔
09، ورلڈکپ وارم
اپ میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو ہرا دیا ۔۔۔
09، عمران خان
کا الطاف حسین کے خلاف بیان ، زہنی مریض ہیں ایم کیوایم اپنے آپ کو الطاف حسین سے
علیحدہ کرے
10، عمران خان
کے الطاف حسین کے خلاف بیان پر ایم کیوایم کی ریلی ۔۔
10۔ الطاف حسین
نے تحریک انصاف اور شیریں مزاری سے ناشائستہ الفاظ پر معافی مانگ لی
11،چنیوٹ: رجوعہ
میں تانبے اور لوہے کے ذخائرکے دریافت کی تقریب
11،ورلڈ کپ وارم
اپ کا دوسرا میچ ، پاکستان نے انگلینڈ کے ہرا دیا
11،ایم
کیو ایم نے بھی سینیٹ امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا،،، بیرسٹر سیف، میاں
عتیق، نگہت خاتون اور رضا عابدی شامل،،،
12، سانحہ
پشاور میں ملوث دہشتگرد عتیق الرحمان گرفتار،، ڈی جی آئی ایس پی آر کی بریفنگ،،
کہا ہے حملے میں ستائیس افراد شامل تھے،، نو مارے جاچکے ہیں،، بارہ کو گرفتار
کرلیا گیا،، اسکول پر حملے کا حکم ملا فضل اللہ نے دیا تھا،، افغانستان سے ملا فضل
اللہ کو حوالے کرنے کا مطالبہ،،
12، چینی وزیرخارجہ
وانگ ژی کی آمد ہلال پاکستان سے نوازا گیا
12، امریکی صدر براک
اوباما کا وزیراعظم نواز شریف کو ٹیلی فون بھارت سلامتی کونسل کی رکنیت کا اہل
نہیں ،
13، میرپور، محمد ریاض محمد فیاض کو میر پورآزاد کشمیر میں پھانسی دے دی
گئی
13، حیات
آباد پشاور میں مسجد و امام بارگاہ امامیہ میں نماز جمعہ کے دوران خود کش
دھماکا۔۔21 افراد شہید، 70 سے زائد زخمی ۔۔۔ حملہ آور فائرنگ اور دستی
بم حملے کرتے ہوئے مسجد میں داخل ہوئے
14، ورلڈ کپ کرکٹ کا
آغاز، سری لنکا نے نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا نے انگلینڈ کو ہرا دیا
15، ورلڈکپ ،
بھارت نے پاکستان ہرادیا ۔۔۔۔
16،وزیر اعظم نواز شریف
کی زیر صدارت کراچی میں اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔آرمی چیف جنرل راحل شریف نے بھی
اجلاس میں شرکت کی
16، کراچی: سانحہ
بلدیہ ٹاؤن کیس کی اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر شازیہ ہنجرہ نے استعفیٰ دے دیا
17، کراچی؛
چیف جسٹس فیصل عرب سندھ ہائی کورٹ کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
17، ترک
وزیراعظم احمد دادئو اوغلو پاکستان پہنچ گئے
17،پولیس لائن میں خود
کش حملے کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور بیس سے زائد افراد زخمی ہوگئے ۔
17، سانحہ شکارپور کے
لیے شکارپور سے نکالاجانے والا لانگ مارچ کراچی پہنچ گیا نمائش چورنگی پر دھرنا۔۔
18، وزیراعظم
نوازشریف اور آرمی چیف کا بلوچستان کا دورہ
18، راولپنڈی
میں کری روڈ کے قریب واقع امام بارگاہ قصر سکینہ میں خودکش حملہ آور سمیت تین
افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے
19، کراچی:
سانحہ بلدیہ ٹاؤن وفاقی حکومت نے 6 افراد کے نام ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ میں شامل
کردیئے، کراچی: حماد صدیقی، سید جاوید شکیل، رضوان قریشی، عبدالرحمان عرف بھولا،
اصغر بیگ اور ماجد بیگ کا ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا گیا ہے،
20، امریکا،
امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی وزیرداخلہ چوہدری نثار سے ملاقات
21، ورلڈکپ،
ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ہرا دیا۔۔۔۔پاکستان کے ایک رن پر چار کھلاڑی آوٹ ہوگئے
22،کراچی
سے حیدرآباد جانے والی مسافر گاڑی ٹائر پھٹنے سے بے قابو ہوکر پل سے نیچے
جاگری۔حادثے کے بعد آگ لگنے سے دس مسافر جاں بحق ہوگئے۔۔
23، سپریم
کورٹ کے سابق قائمقام چیف جسٹس رانا بھگوان داس انتقال کرگئے
23، شو
آف ہینڈ سے ہوگا،،،سینٹ انتخابات کے لیے مسلم لیگ ن کی تجویز
23، سانحہ پشاور کا
مرکزی ملزم تاج محمد عرف رضوان گرفتار،،،
23،کراچی میں دو فوجی
عدالتیں قائم کردی گئیں ،،،
24، نبیل گبول
نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفی دے دیا ایم کیوایم سے بھی علیحدگی کا اعلان
24،بھارتی کوسٹ
گارڈآفیسر بی کےلوشالی کوعہدےسےہٹادیاگیا،بھارتی میڈیا
24، کرس گیل کی
زمبابوے کے خلاف ورلڈ کپ کی پہلی ڈبل سینچری 215 رنز اسکور کیے
25،خیبرپختونخوامیں
طوفانی بارش سے تباہی ،،، حادثات میں تین خواتین سمیت چھ افراد جاں بحق ،،،
25،موبائل سمز کی
رجسٹریشن کا کل آخری روز،،، سات کروڑسے زائد سمز کی تصدیق نہ ہوسکی
26، معین خان کو جوئے
اڈے پر جانا مہنگا پڑگیا ، وطن واپسی پر انڈوں سے استقبال ۔۔
27،وزیر اعظم کے زیر صدارت پارلیمانی رہنمائوں کا اجلاس
ناکام،،،بائسیویں ترمیم پر اتفاق نہ ہو سکا،،،وزیراعظم نے پیپلز پارٹی اور جے یو
آئی ف سے اختلاف پر تحریری وضاحت مانگ لی۔
28،سینیٹ
انتخابات میں پیپلزپارٹی اورایم کیوایم کااتحاد،، ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پر فاروق
ایچ نائیک اور بیرسٹر سیف ،،، خواتین کی نشستوں پر نگہت مرزا اور سسی پلیجو
بلامقابلہ منتخب،،
February 2015 فروری دو ہزار پندرہ کی اہم خبریں
Reviewed by News Archive to Date
on
February 13, 2017
Rating:
Reviewed by News Archive to Date
on
February 13, 2017
Rating:


No comments