January 2015 جنوری دو ہزار پندرہ کی اہم خبریں





جنوری دوہزار پندرہ 
01، اغوا کیس میں ملوث ذکی الرحمان لکھوی کو عدالت میں پیش کیاگیا
02، وزیراعظم کی زیر صدارت پارلیمانی رہنماوں کا اجلاس، آرمی چیف کی شرکت ،قومی ایکشن پلان پر اتفاق ، فوجی عدالتوں کے قیام کیلئے ترمیمی مسودہ تیار
03،اکیس ویں آئینی ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا
03، این اےایک سوبائیس لاہورکےتمام پولنگ اسٹیشنز پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی مکمل،، ایاز صادق کی عمران خان پربرتری میں ایک سو پینتیس ووٹوں کااضافہ،،
04، اورکزئی ایجنسی میں والی بال میچ کےدوران گراؤنڈ میں دھماکا،، بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق،،
04، بارہ ربیع الاول۔۔۔
05، فوجی عدالتوں کےقیام کیلئےقومی اسمبلی میں وزیراطلاعات پرویز رشیدنےاکیسویں آئینی ترمیم کابل پیش کردیا،،،،جے یوآئی ف کا آئینی ترمیم کی حمایت سےانکار
06، قومی اسمبلی  اور سینٹ میں اکیسویں آئینی ترمیم کا بِل متفقہ طور پرمنظور،،،دوسوسینتالیس ارکان نے بِل کی حمایت کی ،،مخالفت میں کوئی ووٹ نہیں آیا ،،،تحریک انصاف،،جماعت اسلامی اورجے یو آئی غیر حاضر،،، آرمی ایکٹ دو ہزار پندرہ بھی منظور
06، کراچی کےایڈمنسٹریٹر رؤف اخترفاروقی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا،،،،
06، عمران خان کا شادی کے حوالے سے ایک ہفتے میں خوشخبری  سنانے کا اعلان
06، کراچی، لانڈھی شیرپاو کالونی میں رینجرز اورمسلح افراد میں مقابلہ ،،،دو اہلکار جاں بحق
07، ملتان میں غلام شیبر عرف ڈاکٹر اور احمد علی کو پھانسی دے دی گئی
07، ورلڈکپ دوہزار پندرہ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کااعلان
07، سپریم کورٹ نےذکی الرحمن لکھوی کی ضمانت کا حکم کالعدم قراردے دیا
07، پیرس میں توہین آمیز خاکے شایع کرنے والے جریدے پرحملہ  ،،دس صحافی اور دو پولیس اہلکار ہلاک،، متعدد زخمی
07، وزیراعظم  نوازشریف بحرین کے دورے پر روانہ
08، بنی گالا میں عمران خان اور ریحام خان کے نکاح کی تقریب۔۔۔۔
09، پیرس میں میگیزن پر حملہ کرنے والے تین ملزمان مارے گئے
09، ملک بھر میں نو فوجی عدالتوں کے قیام کا اعلان ، آئی ایس پی آر
09، راولپنڈی ، کمیٹی چوک پر امام بارگاہ پر خودکش حملہ 8 افراد جاں بحق15 زخمی
09راولپنڈی: مشرف حملہ کیس ،مجرم خالد محمود کو پھانسی دے دی گئی
09، کراچی اورنگی ٹاون میں  ایم کیوایم کے کارکن ندیم احمد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
10، ملیر کھوکھرا پار تھانے میں پولیس کے تشدد سے ایم کیوایم کا کارکن فراز عالم جاں بحق
11، ایم کیوایم کے کارکن ریحان  اور فراز عالم کے قتل کے خلاف یوم سوم
11، کراچی ، نیشنل ہائی وئے پر بس اور آئل ٹینکر میں تصادم 67 افراد جاں بحق
12، موسم سرما کی تعطیلات کے بعد پشاور آرمی پبلک اسکول سمیت تمام اسکول کھل گئے
12، جان کیری دو روزہ دورے پرپاکستان پہنچ گئے
13، ملک بھر میں سات افراد کو پھانسی دی جائے
فیصل آباد میں دو مجرموں نوازش علی اور مشتاق کو پھانسی دی  گی سابق صدرپرویزمشرف پرحملہ کرنےکا الزام تھا
مجرم بہرام خان کو صبح چھ بجے کراچی سینٹرل جیل میں پھانسی دی  گی
مجرم نے15اپریل2003کومحمداشرف نامی وکیل کوقتل تھا
سینٹرل جیل سکھر میں کالعدم تنظیم کے تین دہشت گردوں  شاہد، خلیل احمد اور طلحہ حسین کوپھانسی دی گی پھانسی پانے والے تینوں دہشتگردوں نے دو ہزار ایک میں منسٹری آف ڈیفینس کے ڈائریکٹر سید ظفر علی شاہ کو قتل کیا تھا۔

مجرم ذولفقارعلی کو اڈیالہ جیل میں صبح پھانسی دی  گی مجرم امریکی  قونصل خانے پر حملے میں ملوث تھا
13،امریکانےملافضل اللہ کانام عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرلیا
13، پشاور اسکول حملے کے 5 ملزمان افغانستان سے گرفتار
13، ایم کیوایم کے تین کارکن ، اشرف خان بہادر، عبدالرحمان اور اشرف فائرنگ سے جاں بحق
14،عمران خان کی آرمی پبلک اسکول آمد پرشہداء کے والدین کا احتجاج ،،،
14، فرانسیسی اخبار نے گستاخانہ خاکے دوبارہ جاری کردیے ۔۔۔
15،فرانسیسی اخبار مین گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف ارکان قومی اسمبلی  نے احتجاجی مارچ
15، سپاہ صحابہ کے محمد سعید کو کراچی سینٹرل جیل میں پھانسی دی جائے گی
15،لاہور ، دہشت گرد زاہد کو لاہور میں پھانسی دی جائے گی ۔۔۔
15، وزیراعظم نواز شریف سعودی عرب کے دورے پر روانہ
16، سانحہ پشاور کو ایک ماہ مکمل
16، ملک بھر میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف جماعت اسلامی جماعت الدوة اور دیگر مزہبی جماعتوں کا احتجاج۔۔۔۔۔۔۔
17، لاہور، اکرام الحق کو  کوٹ لکھپت جیل میں صبح پھانسی دے دی گئی
17، پنجاب میں پیٹرول کی قلت، ،، سیکرٹری، ایڈیشنل سیکرٹری پٹرولیم سمیت چار افسر معطل،،
18،کراچی کےعلاقے گلشن اقبال میں فائرنگ سے ڈپٹی ڈائریکٹرنیشنل ہائی وے اتھارٹی سھیل بھٹی اور ڈپٹی ڈائرکٹرمحکمہ لینڈ طلعت یوسف جاں بحق ہوگئے ۔۔ناظم آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دوپولیس اہلکار اورگلبرگ میں ڈاکٹرجان کی بازی ہار گیا۔
18۔ پی ٹی آئی کا دھرناکنونشن میں نئی حکمت عملی کا اعلان،،سارا زور خیبر پختونخوا کی بہتری پرلگائیں گے،، عمران خان نے کہاہے،، اب سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹرز اور تعلیمی اداروں میں اساتذہ ملیں گے
18،جوہانسبرگ جنوبی افریقا نے دو وکٹ پر ون ڈے کرکٹ کو دوسرا بڑا چار سو انتالیس رنز کا مجموعہ بنادیا ۔ اے بی ڈی ویلیئرز نے پہلے سولہ گیندوں پر نصف سنچری بناکر عالمی ریکارڈ قائم کیا پھر اکتیس گیندوں پر تیز ترین سنچری اسکور کی اور ایک اننگ میں سولہ چھکوں کو ریکارڈ بھی برابر کردیا۔
19،کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن نمبر چار میں پولیو ٹیم کے ہمراہ سیکیورٹی پر مامور اے ایس آئی تبسم علی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا
19، پنجاب میں پیٹرول بحران کا ساتواں روز۔۔۔۔۔۔
20، قومی کرکٹ ٹیم کی نیوزی لینڈ روانگی
20، عمران خان اہلیہ کے ہمراہ عمرے کے لیے سعودی عرب روانہ
21، اسلامی نظریاتی کونسل نے 3 طلاقیں اکھٹی دینے کو خلاف شریعت اور قابل سزا فعل قرار دے دیا
22، جماعت الدوة کے فنڈز منجمد حافظ سعید کے بیرون سفرپر پابندی
23،سعودی فرفانرواں شاہ عبداللہ بن عبدالعزیزطویل علالت کے بعد نوے سال کی عمرمیں انتقال کرگئے،
25، بجلی کا بڑا بریک ڈاون کراچی سمیت ملک اندھیرے میں ڈوب گیا
امریکی صدر بارا ک اوباما کا بھارت کے دور ہ 25,
26،سائٹ کراچی کی فیکٹری میں منیجر کے قاتل عبدالرحیم نے گرفتاری پیش کردی
26،لاہورمیں بچےکوزیادتی کے بعد مسجد میں قتل کرنے والے ملزم کی پراسرارموت،،،
27،سی پی ایل سی چیف احمد چنائے نے کہا ہے کہ میرے گھر پر رینجرز نے کوئی چھاپہ نہیں مارا
28، کراچی کے علاقے موچکو سے ایم کیوایم کے کارکن سہیل احمد کی لاش برامد ایم کیوایم کے سوگ کا اعلان
29، ایم کیوایم کے کارکن سہیل احمد کے قتل کے خلاف کراچی میں ہڑتال
29،گورنر پنجاب چودھری محمد سرور اپنے عہدے سے مستعفٰی
30، وزیراعظم نوازشریف کی کراچی آمد ، سہیل احمد کے اہل خانہ سے تعزیت کی
30، شکار پور امام بارگاہ میں خودکش دھماکا 55 افراد جاں بحق چالیس سے زائد زخمی
30، حیدرآباد میں الطاف حسین یونیورسٹی کا افتتاح ۔۔۔
31، ویلنگٹن ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پہلے ون ڈے میں ہرا دیا

31، پیٹرول 7.99 پیسے سستا ۔ پیٹرول 70.29 روپے کا ہوگیا۔
January 2015 جنوری دو ہزار پندرہ کی اہم خبریں January 2015 جنوری دو ہزار پندرہ کی اہم خبریں Reviewed by News Archive to Date on February 13, 2017 Rating: 5

No comments