December 2014 دسمبر دو ہزار چودہ کی اہم خبریں
02، دتہ خیل اور اورکزئی میں کارروائی
ازبک اور حقانی نیٹ ورک کے جنگجوں سمیت 55 افراد ہلاک
03، معزوروں کے عالمی دن پر لاہور میں نابینا
افراد پر پولیس کا تشدد
04، جسٹس رضا خان چیف الیکشن کمشنر مقرر
06، جنوبی وزیرستان میں کارروائی امریکا کو
مطلوب القاعدہ کمانڈر عدنان لشکری ماراگیا
07، شمالی وزیرستان حافظ گل بہادر کے ٹھکانے
پر بمباری 30 جنگجو ہلاک
08، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پہلے ون
ڈے میں ہرا دیا، سیریز 0-1 ہوگئی
08، تحریک انصاف کا فیصل آباد میں احتجاج
جلاو گھیراو۔۔۔پی ٹی آئی کا کارکن حق نواز فائرنگ سے جاں بحق
09، وزیراعظم کو نااہل قراد دینے والی
درخواستیں خارج
10، اوسلو، ملالہ یوسف زئی نے نوبل انعام
وصول کیا
10، سیالکوٹ میں متحدہ کے ضلعی نائب صدر باو
محمد انور کا قتل کراچی میں دکانیں اور بازار بند ، رابطہ کمیٹی معطل قمر منصور
قائم مقام انچارج مقرر
12، بجلی 2.32 پیسے یونٹ سستی ۔۔۔۔
12، تحریک انصاف کا کراچی میں احتجاجی دھرنے
، کاروبار ٹرانسپورٹ بند
12امارات۔ نیوزی لینڈ نے پاکستن کو دوسرے
ون ڈے میں ہرا دیا، سیریز 1-1 ہوگئی
13، ہاکی چیمپینر ٹرافی کا سیمی فائنل ،
پاکستان بھارت کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا
13، چہلم حضرت امام حسین ۔۔۔۔
14، ہاکی چیمپینر ٹرافی کا فائنل جرمنی نے
پاکستان کو ہرادیا
14، عامر خان نے امریکی باکسر ڈیون الیگزینڈر
کو شکست دے کر ویلٹر ویٹ ٹائیٹل جیت لیا
14، امارات۔ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو تیسرے
ون ڈے میں ہرا دیا، سیریز 2-1 ہوگئی
15، لاہور میں تحریک انصاف کا مختلف مقامات
پر احتجاج ۔۔۔شہر مکمل بند۔۔۔۔۔
16، پشاور ورسک روڈ پر آرمی پبلک اسکول پر
حملہ 132بچوں
سمیت 141 افراد شہید۔۔ ایک سو بیس زخمی۔۔ تین روز میں 9 زخمی بھی چل بسے
،جبکہ 7 دہشت گرد مارے گئے ،
کالعدم تحریک طالبان نے حملے کی ذمے داری قبول کرلی،،، تین روزہ سوگ کااعلان
17، ملک بھر کے اسکولوں میں دعائیہ تقاریب ،
شمعیں روشن کی گئی ترکی میں ایک روزہ سوگ ، بھارت میں اسکولوں میں دو منٹ کی
خاموشی اختیار کی گئی ۔۔۔
17، ستمبر 2008 سے سزائے موت پرعائد
پابندی ختم ، جیلوں میں پھانسی کے منتظر قیدیوں کی فہرستیں طلب ۔۔۔
17، ابوظہبی ، نیوزی لینڈ نے پاکستان
کو چوتھے ون ڈے میں ہرادیا ۔۔۔۔سیریز 2-2 سے برابر
17، تحریک انصاف، عمران خان نے 126 دن بعد
دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا
17، چینوٹ میں ایم کیوایم کے ضلعی نائب صدر
اصغرعباس فائرنگ سے جاں بحق
18، آرمی چیف نے 6دہشتگردوں کے ڈیتھ
ورانٹس پر دستخط کردئیے
19، جی ایچ کیو، سری لنکن ٹیم پر حملے میں
ملوث عقیل عرف ڈآکٹرعثمان اور پرویز مشرف حملے کیس کے مرکزی مجرم ارشدمحمودکو فیصل
آباد ڈسٹرکٹ جیل میں پھانسی دیدی گئی
19، ابوظہبی ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو
پانچوے ون ڈے میں ہرا کر سیریز 2-3 سے جیت لی ۔۔۔
20، امرتسر، کبڈی ورلڈ کپ کے فائنل میں
بھارت نے پاکستان کو ہرادیا
21، پرویزمشرف پرحملہ کیس کےچار مجرموں راشد
ٹیپو،،زبیر، سروربھٹی اوراخلاص روسی ،،کوڈسٹرکٹ جیل فیصل آبادمیں پھانسی دے دی گئی
۔۔۔
21،الطاف حسین کومبینہ دھمکی
پرمولاناعبدالعزیزکےخلاف کراچی میں مقدمہ درج،،
22، کراچی الاصف پر دہشت گردوں کے خلاف
کارروائی 13 دہشت گرد مارے گئے
23، ایساف کمانڈر اور افغان نیشنل آرمی
کےسربراہ کی جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات،،،
24، لاہور:فلم پروڈیوسروڈائریکٹراسلم ڈار
انتقال کرگئے
24،کوئٹہ کی مصروف شاہراہ پر ہونیوالے دھماکے کے
نتیجے میں اٹھائیس افراد زخمی ہوگئے۔۔۔
24وزیراعظم نوازشریف
کاقوم سےخطاب ،، دہشت گردوں کےخاتمے کے لئے دوسالہ فوجی ٹرائل کورٹس کا
قیام،اسپیشل اینٹی ٹریریزم فورس بنانے کا بھی فیصلہ
26،حکومت انسداد دہشتگردی کے قومی پلان
پر تیزی سےعملدرآمد کیلئے پرعزم،، وزیر اعظم کی سربراہی میں پارلیمانی کمیٹی قائم،،،
26،سول سوسائٹی ہنگامہ آرائی کیس میں
مولاناعبدالعزیز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
27، بے نظیر بھٹو کی برسی ،اب بلا گھرمیں بیٹھاہے،،
اور فوج اس کی مدد کررہی ہے،، بلے سے سیاست کرانی ہے تو صاف بتادیا جائے، آصف علی
زرداری کا خطاب
28، ملائیشیا کا ایک اور مسافر طیارہ لاپتہ
162 مسافر سوار تھے
28، کراچی ٹمبر مارکیٹ میں آگ، 400 دکانیں
اور گودام جل گئے
29، لاہور، انارکلی میں تین منزلہ
خالد سینٹر میں آتشزدگی سے خاتون سمیت تیرہ افرادجاں بحق
29،کراچی: لیاری گینگ وار کا اہم ملزم عزیر
بلوچ دبئی سے گرفتار
30، پیپلز پارٹی نے سینیٹ میں فوجی عدالتوں کے قیام
سے متعلق آئینی ترامیم کا مسودہ مسترد کردیا،،،
31،مشرف حملہ کیس میں ملوث مجرم نیاز محمد کو
پشاورجیل میں پھانسی دے دی گئی
31، شکرگڑھ سیکٹرمیں فلیگ
اسٹاف میٹنگ کیلئے جانیوالے رینجرز اہلکاروں پر بھارتی فوج کی فائرنگ دو اہلکار
شہید
31، پیٹرول 6.25 پیسے سستا ، نئی قیمت 78.25
پیسے ہوگئی
اعدادو شمار کے مطابق کراچی
میں سال 2014 میں 1823 افراد مارگئے
December 2014 دسمبر دو ہزار چودہ کی اہم خبریں
Reviewed by News Archive to Date
on
February 13, 2017
Rating:
Reviewed by News Archive to Date
on
February 13, 2017
Rating:


No comments