June 2015 جون دو ہزار پندرہ کی اہم خبریں
02،․کوئٹہ میں وزیراعظم
کی زیرصدارت امن
وامان کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس
02، میاں افتخار کوقتل کیس میں ضمانت
پر رہا کردیا گیا۔۔۔۔
02، واشنگٹن میٕں پاک
امریکا اسٹریٹجک ڈائیلاگ ہوئے ۔۔
02، سی پی ایل سی کے چیف احمد چنائے
کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔۔
02، ایبٹ آباد ، فوارہ چوک پر مسلم
لیگ ن کے کارکنوں کی فائرنگ سے پی ٹی آئی کے چار کارکن جاں بحق
02، شب برات۔۔۔۔
03، کراچی
میں پولیس کے مبینہ تشدد سے سیاسی جماعت کا کارکن وسیم جاں بحق،،
04، پولیس کےمبینہ تشدد سے کارکن وسیم کی موت کےخلاف ایم کیوایم کا
یومِ سوگ،،
04، وزیراعظم نواز شریف نے راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس منصوبے کا
افتتاح کیا
04،
دہشت گردی کی بھارتی دھمکی
پر سیاسی قیادت چوکنا رہے ، آپریشن ضرب عضب آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گا ،
پولیو کے پھیلاو کہ زمہ دار وہ عناصرہیں
جن کی وجہ سے خطے میں بدامنی اور دہشت گردی میں اضافہ ہوا، صدر
ممنون کا تیسرے پارلیمانی سال پرمشترکہ اجلاس سے خطاب
05، 44 کھرب 15
ارب روپے کا بجٹ پیش کیا گیا
05، آرمی
چیف جنرل راحیل شریف کا سری لنکا کا دورہ
06، سرگودھا
کے خیام چوک میں دہشتگردی کی کوشش ناکام،، دودہشتگرد ہلاک ،، ایک خودکش جیکٹ بم
ڈسپوزل اسکواڈ کی تحویل میں
06، بھارتی ایجنسی را نے مکتی باہنی کے علیحدگی پسندوں کی مدد کی
تھی۔ وزیراعظم نریندر مودی کا اعتراف بیان سے
07،راولپنڈی میں تھانہ نیو ٹاؤن کی حدود میں ناکے پر موٹر سائیکل
نہ روکنے پر پولیس کی فائرنگ سے دو بھائی جاں بحق ہوگئے
07، کوئٹہ میں فائرنگ سے ہزارہ کمیونٹی کے پانچ افراد جاں بحق
08،
گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی انتخابات ، نتائج میں 16 نشستوں
پرن لیگ کامیاب ،،،مجلس وحدت مسلمین 2 ،، پی ٹی آئی ،2، پیپلزپارٹی 1 آزاد
امیدوار2 جےیو آئی ف 1 ، آئی ٹی پی کو 2 نشستیں ملیں
08، منڈی بہاؤالدین حلقہ این
اے حلقہ 108 میں ضمنی انتخابات
09، کراچی لانڈھی کے علاقے
شاہ لطیف ٹاون میں فائرنگ سے ڈی ایس پی سائیٹ مجید عباس جاں بحق
،،ایک ماہ میں تین ڈی ایس پی قتل ۔۔۔
09، کوئٹہ زاہدان ریلوے سروس کا آغاز ہوا
09، دوشنبے ، وزیراعظم نوازشریف کا تاجکستان کا دورہ ، بین الاقوامی
کانفرنس واٹر فار لائف میں شرکت
09، بحیرہ عرب میں اٹھنے والے طوفان آشوبھا نے عمان کےساحلوں
کا رخ کرلیا۔۔
10، پشاور، بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کے خلاف سہ
فریقی اتحاد کی کال پر کے پی کے میں ہڑتال
11، عالمی
شہرت یافتہ اداکار کرسٹوفر لی چل بسے
11، پشاور میں دہشت گردوںکا ڈپٹی کمانڈنٹ فرنٹیئر ریزرو پولیس
کی گاڑی پر خودکش حملہ۔۔۔ حملے میں دو اہلکا جاں بحق جبکہ ڈپٹی کمانڈنٹ ملک طارق
سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔
11،سندھ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں ڈی
جی رینجرز نے بتایا ہے کہ سیاسی جماعتیں اور سٹی گورنمنٹ زمینوں پر قبضے میں ملوث
ہے،،،زکوٰۃ،فطرہ اور کھالوں کی رقم سے دہشتگردگروپ چلائے جارہے ہیں،،،بیشتر جرائم
کے پیچھے کراچی کی ایک بڑی سیاسی جماعت کا ہاتھ ہے
11، فیصل
آباد،واپڈا کی جانب سے زیادہ بل آنے پر دلبرداشتہ ہوکر خودکشی
کرلی
11،کراچی ،لانڈھی مجید کالونی سے دس سالہ افشین اور سترہ سالہ
نوشین کی لاشیں ملیں
12، وزیراعظم کا کراچی کا دورہ ، کراچی میں مکھی
مرنے پربھی ہڑتال کی جاتی تھی،،گورنر سے کہہ دیاکہ ہڑتالوں پر کنٹرول
کریں،،وزیراعظم کاایوان صنعت و تجارت میں خطاب ۔۔حب میں ملک کی سب سے بڑی آئل
ریفائنری کا افتتاح بھی کردیا
12، آئندہ مالی سال کیلئے پنجاب کا ایک ہزار ارب سے زائد کا بجٹ پیش
کردیاگیا،،،
13، ُآپریشن ضرب عضب کی کامیابی کاایک سال مکمل،،،دوہزارسات
سوتریسٹھ دہشتگردمارے گئے،،ہزاروں گرفتار،،،آٹھ سوسینتیس ٹھکانے تباہ ،،کارروائیوں
میں تین سوسینتالیس فوجی شہید،،
13، سندھ کاسات سو انتالیس ارب روپےکابجٹ پیش،،،تنخواہوں میں دس
فیصداضافہ،، تعلیم کیلئےایک سو چوالیس،،ترقیاتی بجٹ کیلئے دوسوچودہ،، صحت کیلئے
ستاون ارب روپے مختص ،،، توانائی کیلئےسڑسٹھ،،پولیس کیلئےاکسٹھ اور رینجرز
کیلئےڈھائی ارب رکھےگئے ہیں، ایم کیوایم نے بجٹ مسترد کر دیا، اتوار کو ہڑتال کا
اعلان کردیا
14،ایم کیوایم کی سندھ میں بجٹ کےخلاف
آدھےدن کی ہڑتال
15، کے پی کے کا487 ارب روپے کا بجٹ پیش کردیا گیا
اپوزیشن کا اجلاس سے واک آوٹ
16،،،،بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کا وزیر
اعظم نواز شریف کو فون، رمضان کی مبارکباد،،،
16،مکھی کے مرنے پر ہڑتال کی بات ہلکے پھلکے اندازمیں کہی تھی
،،،وزیراعظم کی قومی اسمبلی میں وضاحت،،، خواجہ آصف نے معافی نہ مانگی تو پارلیمنٹ
میں احتجاج کرینگے،، خالد مقبول صدیقی کی دھمکی،،
16، کچھ دلوں میں پاور پولیٹکس کی خواہش جاگ اٹھی ہے۔۔ مت چھیڑو،
چھیڑو گےتو نہیں چھوڑیں گے،،،آصف زرداری کاجوشیلا خطاب،،،مفاہمتی گُرو کہتے ہیں آپ
نے تین سال رہنا ہے اور ہم نے ہمیشہ،،، کردارکشی بند نہ ہوئی توتمام جرنیلوں کا
کچا چٹھا کھول دیں گے،،،
16، آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا ماسکو کا تین روزہ دورہ
17، آصف زرداری کے کل کے بیان کے بعد وزیراعظم نے آج ملاقات
منسوخ کردی
17، گال ، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ کا آغاز۔۔۔
17، پشاور:چاند کے حوالے سے اختلاف کی روایت
برقرار،مفتی پوپلزئی نے چاند نظر آنے کا اعلان کیا
18، سعودی عرب اورخلیجی
ممالک میں پہلا روزہ، پشاور میں مفتی
شہاب الدین پوپلزئی نے بھی روزہ کے اعلان کردیا۔۔
18، پاک
افغان سرحد پر ایف سی نے کاروائی کر کے دو افراد خالد شمیم اور محسن علی کو گرفتار
کرلیا ملزمان کا تعلق ایم کیوایم سے ہے جبکہ
دونوں افراد اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس کو عمران فاروق قتل کیس میں مطلوب ہیں
19، یکم رمضان المبارک ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
19، آصف زرداری پھر مفاہمت کی راہ پر،،، افطار پارٹی میں ایم کیو
ایم، قاف لیگ اور اے این پی کےوفود کی شرکت۔ مولانا فضل
الرحمان بھی زرداری ہائوس پہنچ گئے،،،
20، کراچی شدید گرمی، درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ رہا
21، گال ، پاکستان نے سری لنکا کو
پہلے ٹیسٹ میں ہرا دیا
21،کراچی میں ہولناک گرمی اوربدترین لوڈشیڈنگ سے
چوبیس گھنٹوں میں پینتیس افراد جاں بحق،،،،سردخانے میں ڈیڑھ سو میتیں آنے پر پہلے
سے موجود لاوارث لاشوں کی تدفین کافیصلہ
22،
کراچی میں تین روزکے دوران جاں بحق افراد کی تعداد 400سے زائد ہوگئی
23، افغان پارلیمنٹ پر حملہ 6 افراد جاں بحق، حملہ آور
بھی مارے گئے
23، کراچی
میں گرمی سے جاں بحق افراد کی تعداد 600 سے تجاوز کرگئی درجہ حرارت اکتالیس
سےاڑتیس ڈگری سینٹی گریڈ پر آگیا ،،، شہر میں مصنوعی بارش کا فیصلہ ،،،مطلوبہ
مقدار میں بادلوں کے آتے ہی ان پرخاص قسم کا اسپر ے کیا جائے گا
24، کراچی میں گرمی سے جاں بحق افراد کی تعداد 850 سے تجاوز کرگئی
24، بھارت ،،،ایم کیو ایم کی مالی مدد کرتا رہا ہے،،،متحدہ کے
سیکڑوں کارکنوں نے بھارت سےدہشتگردی کی تربیت لی،،، ایم کیوایم کے رہنماؤں کا
برطانوی حکام کے سامنے اعتراف ،،لندن میں چھاپے کے دوران ہتھیاروں کی فہرست ملی
،،، بی بی سی کا دعویٰ
24، آصف زرداری اہل خانہ کے ہمراہ دبئی روانہ
25، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کا آغاز۔۔۔
25، کراچی میں گرمی سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 1026 ہوگئی
25، نائن زیرو پررینجرز کے چھاپے کےدوران مارے جانیوالےمتحدہ کے
کارکن وقاص شاہ کا قاتل گرفتار،،،
26، سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا نمائندہ ترک خاتون اول کا
ہار لے کر نادرا ہیڈکوارٹرز پہنچ گیا
26،حافظ حفیظ الرحمان کو وزیراعلیٰ گلگت
بلتستان منتخب کرلیا گیا
27،ایم کیو ایم کے رہنما طارق
میر کے برطانوی پولیس کو دیئے گئے مبینہ انٹرویو
کی کاپی سوشل میڈیا پر آگئی ۔۔۔ ایم کیو ایم کو بھارت سے مالی امداد
اور تربیت ملنے کا اعتراف کرلیا ۔ ۔امداد کا
سلسلہ انیس سو چورانوے سے شروع ہوا ۔بھارتی فنڈنگ کا علم
صرف چار افراد کو تھا ۔ رابطہ کمیٹی نے مبینہ بیان کو ایم
کیوایم کے میڈیا ٹرائل کا تسلسل قرار دے دیا۔
27، تحریک
انصاف کے رہنماؤں نے کراچی بحران پر کے الیکٹرک اور سندھ حکومت کے خلاف تھانے میں
درخواست دے دی ہے۔ بہتر گھنٹوں میں مقدمہ درج نہ ہوا تو سی ایم ہاوس کے باہر
احتجاج کا اعلان
28،کراچی میں گرمی سے اموات جاری،،
تعداد 1225تک پہنچ گئی،،بلاول بھٹوزرداری کی سول اسپتال میں ہیٹ اسٹروک سےمتاثرہ
مریضوں کی عیادت
29، برطانیہ سےاسکاٹ لینڈ یارڈ
کی چھ رکنی ٹیم کی پاکستان آمد
29، سری لنکا نے پاکستان کو دوسرا
ٹیسٹ ہرا کر سیریز ایک ایک سے برابر کرلی
29، ڈاکٹر علامہ طاہر
القادری 7 ماہ بعد وطن واپس پہنچ گئے ۔۔۔۔۔
30، ایم
کیو ایم کےمرکز نائین زیرو سے گرفتار عامر خان کو ضمانت پر
رہا کردیا گیا
30،کراچی میں گرمی سے اموات کی تعداد 1245ہوگئی
30،جکارتا:انڈونیشیامیں فوجی طیارہ گرنےکےحادثےمیں کم از کم
116افرادہلاک
30،طارق میر سے منسوب مبینہ اعترافی بیان لندن پولیس کے ریکارڈ کی
دستاویز نہیں ہیں، لندن پولیس کا ردعمل
June 2015 جون دو ہزار پندرہ کی اہم خبریں
Reviewed by News Archive to Date
on
February 14, 2017
Rating:
Reviewed by News Archive to Date
on
February 14, 2017
Rating:


No comments