January 2016 جنوری دو ہزار سولہ کی اہم خبریں
01، محمد عامر کو پانچ سال بعد ٹیم
میں شامل کرلیا گیا ۔۔
01، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی لندن کو
معطل کردیا گیا۔۔۔
01، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار
نے قومی اسمبلی میں انکم ٹیکس ترمیمی بل دوہزارسولہ پیش کردیا۔اعشارہ ایک فیصد
ٹیکس دے کرپچاس کروڑ روپے کاکالا دھن سفید کرایاجاسکے گا۔
03، لاہور سے داعش اسلام آباد کا
امیر عامر منصور گرفتار،،،ملزم نوجوانوں کوشام اورافغانستان بھجواتا تھا
03، سعودی عرب میں دہشتگردی کے الزام میں مذہبی رہنماؤں سمیت
سینتالیس افرادکی سزائے موت پر ریاض اور تہران میں کشیدگی،،،سفارتخانے پر حملے پر
سعودی عرب نے ایرانی سفیر کو چوبیس گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا،،،
04،وزیراعظم نوازشریف صدر میتھری پالا
سری سینا کی دعوت پر تین روزہ سرکاری دورے پر سری لنکا روانہ ہو گئے
04، ٹیکس ایمنسٹی اسکیم پر کل اپوزیشن کا ہنگامی اجلاس طلب،،،
04، کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کو
عہدے سے ہٹادیا گیا ۔۔۔ کراچی: حیدراباد کے کمشنر آصف حیدرشاہ کمشنر کراچی
تعینات
04، سوڈان اور بحرین نے ایران سے
تعلقات ختم کردیے
04، ایف آئی اے کا اے کی ڈے کے
دفتر پر چھاپہ تین افراد گرفتار
05، دہشت
گردپاک بھارت امن عمل سبوتاژ کرناچاہتے ہیں،،دی گئی تفصیلات کی مکمل تفتیش کریں
گے،،،وزیراعظم نوازشریف کی بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو فون پریقین
دہانی،،،پٹھان کوٹ ایئربیس حملے پر افسوس کا اظہار،،،
06،شمالی کوریانےہائیڈروجن بم کا کامیاب تجربہ کرلیا،،، تجربے کے
باعث پانچ اعشاریہ چھ شدت کا زلزلہ ،،،تجربہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف
ورزی ہوگا،،،
06، پنجاب اسمبلی کےحلقہ پی پی 89 پیرمحل میں ضمنی انتخاب
07، پاکستان نے ایران اور سعودی
عرب کے درمیان تنازع میں غیرجانبدار رہنے کا اصولی فیصلہ کرلیا
07، اسلام آباد: سعودی وزیر خارجہ
عادل بن احمد الجبیر پاکستان پہنچ گئے
07، نئی دھلی:بھارت نے پاک بھارت
سیکریٹری خارجہ مذاکرات معطل کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا
08، زمین
کو ایک بار پھر جلال آگیا۔۔ اسلام آباد۔۔پشاور۔۔ آزاد کشمیر۔۔ چترال۔۔ کوہاٹ۔۔
سمیت متعدد شہروں میں پانچ اعشاریہ نو شدت کا زلزلہ
08، شمالی
وزیرستان کی تحصیل شوال میں فضائی کارروائی کے دوران اڑتیس دہشت گرد ہلاک۔۔۔
08، پاک فوج کےشہدا اور زخمیوں کے پلاٹوں کےسولہ ارب روپے ہڑپ
کرنےکا الزام،،،ملزم حماد ارشد کیانی کو گرفتار کرلیا گیا
09، کراچی ، پیرپگارا کی سربراہی میں گرینڈ اپوزیشن
الائنس قائم،،،
09، سانگلہ ہل کے چالیس سالہ رہائشی علی عادل کے ہونٹ سئیے جانے کے
معاملے کا ڈراپ سین
10، سعودی وزیردفاع اور نائب ولی عہدشہزادہ محمدبن سلمان کا
پاکستان کا دورہ
11، افغانستان میں قیام امن سے متعلق اسلام آباد میں اہم اجلاس ،،،
پاکستان،افغانستان،امریکا اور چین کے حکام شریک ،،،
11، کراچی میں پارکنگ کے تنازعے پر ٹریفک پولیس اہلکاروں سے لڑنے
والا شخص شفیق کا بھانڈا پھوٹ گیا،،،
12، ترکی کے شہراستنبول کے سیاحتی مقام سلطان اسکوائر پر خودکش
دھماکا،،،دس افرادجاں بحق،،،پندرہ زخمی
13، افغان
شہرجلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے پرخود کش حملہ ،،، پانچ پولیس اہلکاروں سمیت
چھ افراد ہلاک ،،، گیارہ زخمی،،،
13، سیٹلائٹ ٹاؤن کوئٹہ میں انسداد پولیوسینٹرکےقریب خودکش دھماکا
،،،تیرہ پولیس اہلکار، ایک ایف سی اہلکار اور ایک شہری شہید،، پندرہ زخمی
13، اسلام آباد، اے آروائی نیوز کے
دفتر پر دستی بم حملہ اور فائرنگ، داعش نے زمہ داری قبول کرلی
13، پٹھان
کوٹ حملے کی تحقیقات کیلئے کالعدم جیش محمد کےسربراہ مولانا مسعود اظہر اور
انکےبھائی مفتی عبدالرؤف کو گرفتار کرلیاگیا،،، کئی شہروں سےمتعدد دیگر کارکن بھی
گرفتار،،دفاترسیل،، بھارت نے گرفتاریوں کو مثبت اقدام قرار دیدیا،،،
14، نئی دہلی میں پی آئی اے کےدفتر پرہندوانتہا پسندوں کاحملہ ،،،
بجرنگ دل کے غنڈوں نے ریزرویشن کاؤنٹر کے شیشے اور کھڑیاں تھوڑ دیں ،،،
عملے کو بھارت چھوڑنے کیلئےدھمکیاں
14،سندھ اور پنجاب میں نومنتخب بلدیاتی نمائندوں کی حلف برداری ،،،
کراچی کےنامزد میئر وسیم اخترنےچیئرمین یونین کونسل کےعہدے کا حلف اٹھا لیا،،،
14، کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں نظارات میں کھڑی ناکارہ گاڑیوں
میں آگ لگ گئی،،جس سے قریبی دو جھگیاں بھی جل کر خاک ہوگئیں،،
15، تحفظات دور، اقتصادی راہداری پر سیاسی قیادت متفق،،، وزیر اعظم
کی زیر صدارت اجلاس،،، گلگت بلتستان، اور چاروں وزرائے اعلیٰ پر مشتمل
اسٹیرنگ کمیٹی کا قیام
16، ایڈن گارڈن ، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان
پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ ، پاکستان نے جیت لیا ۔۔محمد عامر کی پانچ سال بعد
انٹرنیشنل میچ میں واپسی ۔۔۔
17، ہیملٹن ، پاکستان
اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے جیت لیا
۔۔۔
17، امریکا،یورپی
یونین اور اقوامِ متحدہ نےایران پر عائد اقتصادی پابندیاں اٹھالیں،،،
18، کراچی ، گزری میں پولیس کی فائرنگ
سے لانڈھی کا نوجوان شہریار جاں بحق
18، پاکستان
کا مصالحتی مشن شروع وزیراعظم
نوازشریف اور آرمی چیف سعودی عرب کے دورے پر روانہ 19 کو ایران کا دورہ کریں گے
18، اکبر
بگٹی قتل کیس سے سابق صدر پرویز مشرف بری
18، بولان کے مضافاتی علاقے مارگٹ میں دھماکا ،،، پانچ سیکیورٹی
اہلکار شہید ،،، دو زخمی ،،،،
18، کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش
18، مٹیاری
کےحلقہ این اے دو سو اٹھارہ میں ضمنی انتخاب
18، یو ٹیوب
کا پاکستانی ورژن کھول دیاگیا،،،گستاخانہ مواد اپ لوڈ کیےجانےپر فوری ہٹادیا
جائےگا،،،حکومت کا گوگل سے معاہدہ ہوگیا
19، کارخانوں
مارکیٹ کے قریب پشاور اور خیبرایجنسی کے سنگم پر واقع خاصہ دار چیک
پوسٹ پر خودکش حملے میں چار اہلکاروں اور ایک بچے سمیت دس افراد جاں بحق اور
اٹھارہ زخمی ہوگئے۔۔۔۔۔ کئی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں تباہ ہو گئیں۔۔۔۔
19۔ وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی
چیف تہران پہنچ گئے ، پاکستان کی ایران سعودی عرب کشیدگی کے خاتمہ کی کوششیں رنگ
لے آئیں،دونوں ملکوں کی مصالحت کیلئے پاکستانی کوششوں کی حمایت، تنازعہ کے
حل کے لئے فوکل پرسن مقرر کرنے کا فیصلہ، سعودی عرب سے بھی فوکل پرسن مقرر کرنے کا
کہا جائے گا
20، وزیراعظم عالمی اقتصادی فورم کےسالانہ اجلاس میں شرکت
کیلئےسوئٹزرلینڈ پہنچ گئے،وزیراعظم اہم سیاسی،اقتصادی رہنماؤں سےملاقاتیں بھی
کرینگے۔۔
20، چارسدہ باچاخان یونیورسٹی میں فائرنگ اور دھماکوں سے بیس
افراد شہید ،،پچاس زخمی،،، پاک فوج کے کمانڈوز کی کارروائی میں چار دہشت گرد ہلاک
20، وزیراعظم نوازشریف عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس میں
شرکت کیلئےسوئٹزرلینڈ پہنچ گئے۔۔
21، آپریشن ضرب عضب کے بعد دہشت گرد بھاگ رہے ہیں۔۔۔شدت پسندوں کا
انفراسٹرکچر بھی تباہ کردیا۔۔۔وزیراعظم نوازشریف کا ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم
کے شرکاء سے خطاب۔۔۔
21، چارسدہ میں دہشت گردی افغانستان سے کنٹرول کی گئی۔۔۔حملہ آوروں
سے افغان سمیں ملیں۔۔۔آرمی چیف کا افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکیٹو عبداللہ
عبداللہ کو فون
21، چارسدہ ، شہید پروفیسر حامد حسین کے ورثاء کے لیےڈیڑھ کروڑ
روپے کی حکومتی امداد
21، عمران فاروق قتل کیس کاملزم خالد شمیم وعدہ معاف گواہ بننے پر
تیار،،،ایم کیو ایم قیادت پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہاکہ، متحدہ کے قائد اور
محمد انور برطانوی، بھارتی اور امریکی خفیہ ایجنسیوں کےایجنٹ ہیں
21،ملک بھر میں ایک ہفتےمیں بجلی کا دوسرا بڑا بریک ڈاؤن۔۔۔گدو
پاور ہاؤس کے ٹرانسفارمر میں آگ لگنےسے سندھ سے خیبرپختونخوا تک بیشتر علاقوں کئی
گھنٹے بجلی بند رہی
22، ویلنگٹن، پاکستان اور نیوزی
لینڈ کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی ، نیوزی لینڈ نے جیت کر سیریز ایک
صفر سے جیت لی
22، سپریم
کورٹ نے تلور کے شکار پر عائد پابندی ختم کردی۔۔۔
23، سانگڑھ اور بدین میں بلدیاتی
انتخابات۔۔۔
23،پاک فوج نےچارسدہ یونیوسٹی پرحملے
کو افغانستان سے کنٹرول کیے جانے کے شواہد پیش کردیے۔۔۔چار دہشت گرد طورخم کے
راستے پاکستان اورپھر رکشے میں چار سدہ یونیورسٹی پہنچے۔۔۔پانچ مقامی سہولت کار
گرفتار،،،افغانستان کےایک نمبر سےدس کالز کی گئیں،،،
23،وزیراعظم نوازشریف کا جنیوا میں یورپیئن سینٹر فار نیوکلیئر
ریسرچ کا دورہ۔۔۔سرن کا رکن بننے پر خوشی کا اظہار
23، قصور کے قریب چھانگا مانگا میں مسافر وین کو حادثہ ،،،
ٹائرپھٹنے سےلنک نہرمیں جا گری ،،، سترہ افراد جاں بحق
24، شوال
اور دتہ خیل میں پاک فضائیہ کی کارروائی۔۔۔آٹھ دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔۔۔کئی
ٹھکانے بھی تباہ
25، پاکستان اور نیوزی لینڈکے درمیان
پہلا ون ڈے نیوزی لینڈ نے جیت لیا
25، آرمی
چیف جنرل راحیل شریف کا کمانڈو ایکشن،،،عہدے کی مدت میں توسیع کی افواہوں نے دم
توڑ دیا،،سپہ سالار نے کہاہےکہ، طے شدہ وقت پر ریٹائرڈ ہوجاؤں گا
25، کابل: طالبان نے ڈرون حملے میں قاری ہدایت اللہ کی ہلاکت کی
تصدیق کردی
26، اسلام
آباد: سابق وزیر خارجہ یعقوب علی خان 95 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
26، نجکاری کے خلاف پی آئی اے ملازمین کا ملک بھر میں احتجاج
۔
26،تین فروری کو ختم ہونیوالے رینجرز اختیارات میں توسیع کی سمری
وزیراعلٰی سندھ کو ارسال
27، ملک بھر میں فوج کے زیرانتظام اسکول اور کالجز تین روز کے لیے
بند۔۔۔
27، گزشتہ سال پاکستان میں کرپشن کم۔۔۔ریٹنگ میں تین درجے بہتری
آگئی
28، اب
تک نیوز کی کوششیں رنگ لے آئیں،،،،،والدین سے بچھڑنے والے بچہ اپنوں میں پہنچ
گیا،،،،،،صارم برنی شیلٹر ہوم میں موجود آٹھ سالہ عبد العزیز کے والد ہاشم نے میڈیا کا شکریہ ادا کیا
28، نجکاری کے خلاف پی آئی اے ملازمین کا تیسرے روز بھی شہر شہر
احتجاج
28، تاریخی عمارتوں کی دو سو فٹ حدود میں اورنج لائن ٹرین منصوبے
پر کام روک دیا جائے۔۔۔لاہور ہائیکورٹ نے حکم امتناعی جاری کردیا۔۔۔
28، دس روز بعد لندن سے کراچی سے پہنچنے والے ایم کیو ایم کے رہنما
واسع جلیل سے رینجرز اہلکاروں کی پوچھ گچھ
28، پاکستان اور نیوزی لینڈ کا دوسرا ون ڈے بارش کے باعث منسوخ
28، کراچی میں بیوی کو قتل کرنے کے الزام میں ایس ایس پی انعام
اللہ گرفتار۔۔۔
29، کراچی
میں بجلی کا بڑا بریک ڈائون، نو گھنٹے بعد بھی بیشتر علاقے بجلی سے محروم
،،، دھابیجی میں پریشر بڑھنے سے باہتر انچ قطر کی لائن پھٹ گئی۔۔
29، ژوب کینٹ کے باہر ہونے والے خود کش حملے میں زخمی
افراد کی تعداد سات ہوگئی ۔۔۔۔زخمیوں میں چھ سیکیورٹی اہلکار اور ایک شہری شامل ہے
29، سعودی عرب کے مشرقی شہر الاحسا کی ایک مسجد میں
دھماکے اور فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق ، اٹھارہ زخمی ہیں
30، لیاری
گینگ وارکاسرغنہ عزیر بلوچ انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ،،، نوے روزہ ریمانڈ
،،، عزیر بلوچ کے خلاف پچاس سے زائد مقدمات زیر التوا ہیں ،،، عزیر بلوچ کو آج
کراچی میں داخل ہوتے ہوئے رینجرز نے گرفتار کیا تھا
31، اسکول کھولیں یا نہیں۔۔۔۔پنجاب میں اسکول ایسوسی ایشن دو دھڑوں
میں تقسیم ہوگئی۔۔۔اے پلس کیٹگری کے تمام اسکول کل بند رہیں گے۔۔۔
31،پی آئی اے ملازمین کا مذاکرات کے ساتھ احتجاج جاری رکھنے کا
اعلان۔۔۔دو فروری سے فلائٹ آپریشنز بند کرنے پر بھی ڈٹ گئے
31،اورنگی ٹاؤن میں پانچ روز قبل شادی کی تقریب سے لاپتہ ہونے والی
بچی کی لاش شادی ہال کے ٹینک سے ملی۔۔۔مشتعل افراد کی ۔ہال کو آگ لگانے کی کوشش
31، آکلینڈ ، پاکستان کو تیسرے ون ڈے
میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست پاکستان سیریز دو صفر سے ہار گیا ۔۔۔
31، پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے کی کمی
76 روپے سے 75 روپے 25 پیسے کا ہوگی
January 2016 جنوری دو ہزار سولہ کی اہم خبریں
Reviewed by News Archive to Date
on
February 14, 2017
Rating:
Reviewed by News Archive to Date
on
February 14, 2017
Rating:


No comments