December 2015 دسمبر دو ہزار پندرہ کی اہم خبریں
01، ایان علی کوان کے پاسپورٹ حوالے کردیے گئے ۔۔۔
02، وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر
صدارت صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس
02،
آرمی پبلک اسکول پشاور پر حملے میں ملوث چار مجرموں کو سانحے کا ایک برس مکمل ہونے
سے قبل کوہاٹ جیل میں تختہ دارپرلٹکا دیا گیا
03، چہلم حضرت امام حسین ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
03، یونان سے بے دخل 30 پاکستانیوں کو واپس بھجوادیا گیا۔۔۔۔یونان
سے چارٹرڈ طیارہ 49 مسافروں کو لے کر اسلام آباد پہنچا 19پاکستانیوں کو تصدیق کے
بعد اتار لیا گیا 30 کو واپس بھجوادیا گیا۔۔۔۔
04، سنگین غداری کیس پر
خصوصی عدالت کا فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج،،جسٹس ریٹائرڈ عبدالحمید ڈوگر نے درخواست
میں سیکرٹری داخلہ، سابق صدرپرویزمشرف اور خصوصی عدالت کو فریق بنالیا،،
05، کراچی کے 6 اور پنجاب اضلاع میں بلدیاتی انتخابات
کراچی میں متحدہ کی 135
نشستوں پر کامیابی پنجاب میں ن لیگ نے میدان مارلیا
05، عمران فاروق قتل کیس، ایف آئی اے نے الطاف حسین کے خلاف مقدمہ
درج کرلیا۔۔
05،
ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کا مقدمہ متحدہ کے سربراہ الطاف
حسین کیخلاف درج کرلیا گیا ہے،،،مقدمے میں متحدہ کے رہنماؤں محمد انور اور افتخار
حسین سمیت دیگر چار مرکزی ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے،،،
06،
بنکاک میں پاک بھارت سلامتی مشیروں کی ملاقات مزاکرات آگے بڑھانے پر اتفاق
07،
وزیراعظم نواز شریف کی کراچی آمد پاک فضائیہ کی تقریب میں شرکت اورامن وامان کے
حوالے سے اعلی سطح کے اجلاس میں شرکت آرمی چیف کی بھی شرکت،کراچی آپریشن جاری رہے
گا رینجرز بدستور کام کرتی رہے گی
08،
بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کی پاکستان آمد، پاک بھارت تعلقات اور رشتے مزید
اچھے ہوں یہی پیغام لائی ہوں ،سشما سوراج
09، افغانستان
میں طالبان سمت تمام دھڑوں کو مزاکرات کی میز پر لایا جائے دہشت گردوں کی مالی
معاونت رکوائی جائے ، اسلام آباد میں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کا 43 نکاتی اعلامیہ
09، پاکستان اور بھارت
جامع مزاکرات کی بحالی پر متفق
10، ن لیگ کے ثنا اللہ
زہری بلوچستان کے وزیراعلی نامزد
11، رینجرز کو دہشت
گردی کے خاتمے کے لیے بلایا کرپشن کے معملات میں گھس گئی ہے ، وزیراعلی سندھ
11، وزیراعظم نواز
شریف ترکمنستان کے دورے پر روانہ
11، عمران خان کا
بھارت کا دورہ نریندر مودی سے ملاقات
11، پولیس نے ڈاکٹر عاصم
پر دہشت گردی کے الزامات ختم کردیے نیب نے کرپشن کیس میں تحویل میں لے لیا
12، وزیر داخلہ چوہدری نثار
نے کہا کہ ایک شخص کو بچانے کے لئےآپریشن متنازع بنایاجارہاہے،،،الزام تراشیاں
جاری رہیں توڈاکٹر عاصم کی جے آئی ٹی اور ویڈیوز قوم کے سامنے لاؤنگا
12،
جو ویڈیو ہے چلادیں۔۔۔ جوثبوت ہیں سامنے لے آئیں،،،،،رینجرز کو اختیارات ملیں
گے،،لیکن آئین کے تحت،،،مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کانہلےپردھلا
12، دہشتگردوں کے خلاف
آپریشن ضرب عضب کو ڈیڑھ سال مکمل،،کاری ضربوں میں تین ہزار چارسو دہشتگرد
ہلاک،،اکیس ہزار سے زائد گرفتار،،
12،
گنے کی قیمت مقرر نہ کئے جانے کے خلاف سندھ کے کاشتکاروں کا کراچی میں احتجاج،،
وزیراعلی ٰ ہاؤس جانے والے مظاہرین کی سردی میں ٹھنڈے ٹھار پانی سے دھلائی،،اور
لاٹھی سے پٹائی،،، صوبائی وزیر ناصر شاہ سے کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنا ختم،،
12،
وزیراعظم نواز شریف کی اشک آباد میں ترک صدر سے ملاقات،،رجب طیب اردوان کہتےہیں،،،
پاک ترک تعاون سے ترقی کانیادور شروع ہوگا،،
12،
کراچی میں پانی کی پائپ لائن پھٹنے سے گلشن اقبال میں سیلاب،، نیپا سے حسن اسکوائر
تک سڑک بند ،،پورے شہر میں شدید ٹریفک جام،،،دلہا کی گاڑی بھی پھنس گئی
12،
سعودی عرب میں پہلا بلدیاتی انتخاب،،،بڑا معاشرتی انقلاب،،،، بلدیاتی انتخابات میں
تین ہزار سے زائد نشستوں کے لئے نوسو اٹھہتر خواتین امیدوار بھی میدان میں نکل
آئیں
13،
پارہ چنار کی عیدگاہ مارکیٹ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکا،،،25 افراد جاں بحق،،ساٹھ
سےزائدزخمی،،
14، رینجرز اختیارات کا
معاملہ پھر لٹک گیا۔۔۔سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی۔۔۔نثار کھوڑو نے
کہا وفاق سندھ میں گورنر راج لگا کر دکھائے۔۔۔چوہدری نثار بولے کوئی ادارہ یا وفاق
حملہ آور نہیں،،،
14،
سندھ میں رینجرز کو اختیارات دینے کے حق میں شارع فیصل پر فنکشنل لیگ اور پی ٹی
آئی کی ریلی،،،شہر بھر میں بدترین ٹریفک جام،،،ق لیگ کا وزیراعلیٰ ہاؤس پر
احتجاج،،،اندرون سندھ بھی مظاہرے
14،
وزیراعظم نوازشریف شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے چین پہنچ
گئے،،،
14،
خطے میں امن کیلئے پاک بھارت بات چیت ضروری ہے،،،دونوں ممالک مسائل کاحل مذاکرات
سے چاہتے ہیں،،،بھارتی وزیر خارجہ کی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں خطاب
14،
عمران فاروق قتل کیس میں ملوث ملزمان کا چودہ روزہ ریمانڈ منظور،،،محسن علی،خالد
شمیم اورمعظم کو سخت سیکیورٹی میں عدالت لایاگیا،،،
15،
سندھ اسمبلی کے ایک اور اجلاس میں ہنگامہ آرائی،،رینجرز اختیارات کا معاملہ زیربحث
نہ آسکا،،فنکشنل لیگ اورایم کیو ایم کا واک آؤٹ،،کل بھی رینجرز اختیارات کا معاملہ
ایجنڈے میں گیارہویں نمبر پر
15،
کراچی کے عوام رینجرز کے حق میں ہیں،،کرپشن کرنے والے چاہتے ہیں رینجرز سندھ سے
چلی جائے،،عمران خان کا لودھراں میں جلسے سے خطاب۔۔
15،
پاکستان کاشاہین ون اے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ ،،،، نو سو کلو میٹر
تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے،،،
15،
ایم کیوایم نے شہرقائد کے لئےمیئر اور ڈپٹی میئر کے امیدواروں کا اعلان کردیا،،
وسیم اختر کراچی کےمیئر اور ارشد ووہرہ ڈپٹی میئر ہونگے،،رؤف صدیقی کے خلاف نو
مقدمات کا چالان اے ٹی سی میں پیش،، فاروق ستار،،سمیت پچیس رہنما نامزد
15،
پاکستان سے امن کا رستہ کٹھن ہے،، لیکن مذاکرات کا آغاز کرکے تاریخ کا رخ موڑنا
چاہتےہیں،، بھارتی وزیراعظم نریندرمودی
16، شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مرکزی تقریب آرمی پبلک
اسکول میں ہوئی آرمی چیف جنرل راحیل شریف وزیراعظم نواز شریف عمران خان چاروں وزرا
اعلی سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی ۔۔
پشاور میں عام تعطیل ہوگی جبکہ سندھ بلوچستان
اور پنجاب بھر میں تمام اسکول بند رہے۔۔
16،
سندھ اسملبی میں رینجرز کے محدود اختیارات کی قرار داد منظور
17، سندھ کی 44 اور پنجاب کی 57 پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ ہوئی
17،
رینجرز کو پہلے جیسے اختیارات دیں،،،کراچی میں تاجروں کا پاکستان چوک سے سندھ
اسمبلی تک پرامن مارچ،،
17،
کراچی، اداکارکمال احمد رضوی انتقال کرگئے
17،
پاکستان کا داعش کے خلاف چونتیس اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد میں شامل ہونےکا فیصلہ
18،
خیبر ایجنسی اور شوال میں پاک افغان سرحد کے قریب فضائی کارروائی،،،تیئس دہشتگرد
ہلاک،،،
18،
عمران فاروق قتل کیس کا عبوری چالان تیار،،،ایم کیو ایم کے قائدالطاف حسین مرکزی
ملزم قرار،،،الطاف حسین،محمد انور اور افتخار حسین سےتفتیش کے بعد حتمی چالان مرتب
کیاجائےگا،،،
18،
سانحہ صفورا میں ملوث پانچ اعلیٰ تعلیم یافتہ ملزمان گرفتار۔۔۔ملزم عادل مسعود بٹ
نجی یونیورسٹی کا وائس چانسلر اور خالد یوسف باری انجینئر ہے۔۔۔گوجرانوالہ سے
ڈیبرالوبو،پولیس اور رینجرز پر حملوں میں ملوث حافظ عمر پکڑا گیا۔۔۔ملزمان القاعدہ
کو فنڈنگ بھی کرتے رہے۔۔۔دہشت گرد خواتین کا گروہ بھی بے نقاب ہوگیا
19،
سانحہ صفورا کی تحقیقات میں مزید اہم انکشافات،،،دہشت گردوں کا سرغنہ واردات کے
بعد افغانستان فرار ہوا،،،دہشتگردوں کی بیویوں کا علاج کرنیوالی گائناکولوجسٹ
ڈاکٹر سعدیہ سمیت انیس خواتین کی گرفتاری کیلئےٹیم تشکیل،،،
20،
ویزہ لیے بغیر پاکستان آنا ڈین جونز کو مہنگا پڑگیا۔۔۔سابق آسٹریلوی کھلاڑی
کواسلام آباد سے ڈی پورٹ کردیا گیا۔۔۔
20،
ملک کےمختلف شہروں میں چپ تعزیےکےجلوس۔۔۔کراچی،، لاہور،،ملتان اور اسلام آباد میں
عزاداروں کے لیے نذرونیاز اور سبیلوں کا خصوصی اہتمام۔۔۔سیکیورٹی کے انتہائی سخت
انتظامات
21، ڈاکٹرعاصم کی بریت سےمتعلق تفتیشی افسر کی رپورٹ مسترد،،،ڈاکٹرعاصم
کیخلاف دہشتگردی کی دفعات برقرار،،،اے ٹی سی کا ڈاکٹر عاصم کو پولیس کی تحویل میں
دینے کا حکم
21،
آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے افغانستان میں امریکی افواج کے سربراہ جنرل جان کیمبل
کی ملاقات
21،
لودھراں میں عمران خان اور حمزہ شھباز کا جلسہ
22، وفاقی وزارت داخلہ نے کراچی میں رینجرز کے اختیارات میں ساٹھ روز
کی توسیع کردی ۔ رینجرز کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت پہلے والے اختیارات حاصل
ہوں گے
22،ڈاکٹر
عاصم تیس دسمبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیئے گئے،،،
22،اشتعال
انگیز تقاریر کا الزام،،،الطاف حسین،،،فاروق ستار،وسیم اختر سمیت متحدہ کے کئی
رہنماؤں کے دو جنوری کیلئے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری،،،
23،
وزیراعلیٰ سندھ اور بلاول بھو کا جان لیوا پروٹوکول،،،،لیاری کی دس ماہ کی کلی
بسمہٰ کا دم گھٹ گیا،،،اس کی زندگی کیلئے بھاگ دوڑ کرنیوالا باپ سول اسپتال نہ
پہنچ سکا،،،
23، لودھراں این اے 154 میں ضمنی انتخاب پی
ٹی آئی کےجہانگیرترین1لاکھ 41 ہزار101ووٹ لے کرکامیاب،ن لیگ کےصدیق بلوچ 1 لاکھ
561ووٹ حاصل کرکےدوسرے نمبرپر رہے
23،مری
معاہدے کے تحت وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ مستعفیٰ،،،صوبائی اسمبلی
کا اجلاس صبح گیارہ بجے طلب
24، عید میلاالنبی انتہائیجوش و جزبے کے ساتھ
منایا گیا
24، نواب ثنا اللہ زہری نے بلوچستان کے وزیراعلی کی حیثیت سے حلف لیا
۔۔۔
24،
رینجرز اختیارات میں توسیع کرکے سندھ پر غیر آئینی حملہ کیا گیا،،،آصف زرداری کا
وفاق کو سخت پیغام،،،کہا آئین کی پامالی سے عدم استحکام اور بے یقینی بڑھے
گی،،،آئین کے تحفظ کی جنگ جاری رکھنے کا عزم،،،
25، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی لاہور آمد، وزیراعظم نواز شریف
کی رہائش گاہ جاتی امرا میں نواز
شریف سے ملاقات کی ۔۔۔
25، اسلام آباد:سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نےپاکستان جسٹس
اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کا بنانے کا اعلان کردیا صدر منتخب
26، ملک کے مختلف شہروں میں
زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیےگئے،،پشاور میں چوالیس افراد زخمی ہوئے،
27،
بینظیر بھٹو کی برسی پرگڑھی خدابخش میں پی پی کا جلسہ،،،بلاول بھٹو کی پرجوش
تقریر،،،کہا نیشنل ایکشن پلان نہیں بلکہ نون لیگ صوبوں کے خلاف ایکشن پلان پر عمل
کررہی ہے،،،
27،آرمی
چیف جنرل راحیل شریف کی کابل میں افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ
سے ملاقات،،،
28، وزیر اعظم نوازشریف کا
کراچی کا دورہ پورٹ قاسم پر ایل این جی ٹرمینل منصوبہ کا دورہ
۔ایف پی سی سی ائی میں تاجروں سے ملاقات کی
29، آرمی پبلک اسکول
پشاوراور سیکیورٹی فورسز پرمختلف حملوں میں ملوث مزیدچار دہشت گردوں کو کوہاٹ کی
سنٹرل جیل میں تختہ دارپرلٹکادیاگیا
29،
مردان کے نادرا آفس میں خود کش دھماکا،،، 26 افراد جاں بحق ،،، سینتالیس زخمی ،،،
اٹھائیس زخمیوں کی حالت تشویشناک
29،
اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس میں مولاناشیرانی اورعلامہ طاہراشرفی میں ہاتھا
پائی ،،،مولانا شیرانی نےگریبان پکڑا اورتشدد کیا ،،، طاہراشرفی کاالزام،،،
29،پشاور
میں شوکت خانم اسپتال کاافتتاح
30،
سندھ اور پنجاب میں ملتوی شدہ بلدیاتی انتخابات،،،
30، وزیراعظم کا ژوب کا دورہ بلوچستان میں پاک چین
اقتصادی راہداری کےمغربی روٹ کی تعمیر کا افتتاح ۔
31،عدنان
سمیع کو بھارتی شہریت مل گئی ،،،سال دو ہزار سولہ سے بھارتی شہری کہلائیں گے
،،،گلوکار نے پاکستانی شہریت کوترک کر کےبھارتی شہریت کیلئے درخواست دی تھی
31،دہشتگردوں
کودولت مندافراد کی فہرست دینے اور لوگوں کو شام
بھجوانے کا الزام ،،، لاہور سے ایف بی آر کا افسر حامد مہرگرفتار،،، شہر سے تین
خواتین لاپتہ ،، بشریٰ چیمہ چار بچوں کے ساتھ شام پہنچ گئی
31،
پیٹرول کی قیمتیں 76 روپے 26 پیسے برقرار
اعدادو شمار کے مطابق کراچی
میں سال 2015 میں 995 افراد مارگئے
December 2015 دسمبر دو ہزار پندرہ کی اہم خبریں
Reviewed by News Archive to Date
on
February 14, 2017
Rating:
Reviewed by News Archive to Date
on
February 14, 2017
Rating:


No comments