February 2016 فروری دو ہزار سولہ کی اہم خبریں
فروری دو ہزار سولہ
01، وزیر اعظم نے پی آئی
اے میں لازمی سروس ایکٹ1952نافذ کرنے کی منظوری دے دی
01، الطاف حسین کے خلاف ناکافی ثبوت
کی بنا پر لندن میٹروپولیس نے منی لانڈرنگ کیس خارج کردیا ۔۔۔
02، کراچی
میں پی آئی اے کی نجکاری کےخلاف احتجاجی ملازمین اورسیکیورٹی اہلکاروں میں جھڑپیں
،،، دو افراد جاں بحق ہوگئے جن میں ،ایئر کرافٹ انجینیئر
سلیم اکبر ،عنایت رضا شامل ہیں ، لاٹھی چارج ،،شیلنگ اورواٹرکینن کا استعمال ،،،
کیمرہ مین سمیت سات زخمی ،،، ایک کی حالت تشویشناک ،، جوائنٹ ایکشن کمیٹی کےتین
عہدیدار گرفتار
02، چیرمین پی آئی اے ناصر جعفر نے استعفی دے دیا۔۔
02، لاہور:معروف ادیب اور افسانہ نگار
انتظار حسین انتقال کر گئے
02، وزیراعظم کا ساہیوال
میں پاور پراجیکٹ کا افتتاح
03، وزیراعظم
نواز شریف کا گوادر تربت ہوشاب شاہراہ کی افتتاح
04، آئی سی سی نے بگ تھری کے خاتمے کا
اعلان کردیا
04، پی ایس ایل کا آغاز
05، وزیراعظم
نےواضح کردیا،، غیر قانونی اور بلاجواز ہڑتال کےسامنےسر جھکائیں گے نہ ملکی مفاد
پرکوئی سودا ہوگا
05، پی آئی اےملازمین کی ہڑتال جاری،، چوتھے روز دھرنوں میں
اہلخانہ کی بھی شرکت
06، عمران خان کی کراچی آمد پی آئی اے
ملازمین سے اظہار یکجہتی
06، کوئٹہ
میں لیاقت پارک کےقریب ایف سی کی گاڑی پر خودکش حملہ،،
تین ایف سی اہلکار اور خاتون سمیت
9 افراد جاں بحق چالیس زخمی کئی گاڑیاں تباہ
07، عمران خان کا ڈیرہ مراد جمالی میں جلسہ ۔۔۔پیٹرول اور بجلی
سستی کریں۔۔۔پی آئی اے اور اسٹیل مل جیسے اداروں کو بحال کریں۔۔۔ڈیرہ مراد جمالی
میں کپتان کا خطاب۔۔۔
07، کراچی، لاہور اور اسلام آباد ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن جزوی
بحال۔۔۔جدہ سےسات سو عمرہ عازمین وطن واپس پہنچ گئے،،،
07، تھر میں ایک سو ستاسی بچے مرنے کے بعد بڑے سائیں کی سرکار جاگ
گئی۔۔۔وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کا جوڈیشل کمیشن بنانے کا اعلان
07، لیاقت آباد کراچی میں رینجرز کی چوکی پر کریکر حملہ۔۔۔جانی
نقصان نہیں ہوا۔۔۔
08، کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے۔۔۔کراچی میں ملیر پندرہ کے فلائی اوور
کا افتتاح بالآخر ہوہی گیا۔۔۔
08، اسلام آباد، لاہور اور کراچی سے پی آئی کا فلائٹ آپریشن
بحال،،،پروازوں کی آمدورفت جاری۔۔۔دو سو زائد عمرہ زائرین کی وطن واپسی۔۔۔
08، گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب احمد خان نے وزیر اعظم نواز
شریف کو اپنا استعفٰی پیش کر دیا
08، کراچی ، رواں برس میں پہلا پولیو
کیس رپورٹ، ۔ گڈاپ یوسی سات کے چونتیس ماہ کے
اعجاز ولد شیر علی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔۔۔۔اسی کے ساتھ پولیو ویکسین
کے موثر ہونے پر بھی سوال اٹھ گئے۔۔۔۔متاثرہ بچے کے والدین حیران کہ انہوں نے اپنے
بیٹے کو انسداد پولیو مہم کے دوران نو بار حفاظتی قطرے پلائے۔۔۔۔
09، آرمی ایوی ایشن کا تربیتی طیارہ گوجرانوالا کے قریب گر کر
تباہ، انسٹرکٹر پائلٹ میجر اظہر اور زیر تربیت پائلٹ کیپٹن احمد شہید ،آئی
ایس پی آر
09، پی آئی اے ، جوائنٹ ایکشن کمیٹی
نے 8 روز سے جاری ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا
09، ہالینڈ
کی ملکہ میگزیمہ کا پاکستان کا دورہ
10، وزیراعظم نوازشریف کا قطر کا دورہ
، ایل این جی معاہدے پر دستخط
10، کراچی: معروف ڈرامہ نگار،ادیب فاطمہ
ثریا بجھیا انتقال کرگئیں،
11، مری میں ریکارڈ برف باری 25 سالہ
ریکارڈ ٹوٹ گیا
11،پنجاب کےبعد سندھ میں بھی دواؤں کی
قیمتیں آسمانوں پر،،ملٹی نیشنل کمپنیوں نے قیمتیں سترفیصد تک بڑھادیں،،،
12، بھارت کی زمین پر پاک سر زمین کاترانہ گونج اٹھا،، پاکستانی
شاہینوں نےایشین گیمز ہاکی فائنل میں بھارت کوگھر میں گھس کردھول چٹادی،، ایک صفر
سے میدان مارکر سونے کا تمغہ جیت لیا
12،کراچی میں ڈیڑھ گھنٹےمیں اسکول ،کالج اورتھانےپردن دہاڑے دستی
بم حملے،،
12،کراچی میں القاعدہ برِصغیر،،لشکرجھنگوی اورکالعدم طالبان کاگٹھ
جوڑ توڑ دیا،،ترجمان پاک فوج
13، معروف موسیقار اور اداکارہ شبنم کے شوہر روبن گھوش چل بسے
13، کوٹلی آزاد کشمیر میں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ نون کے کارکنوں
میں تصادم ،،، ایک شخص جاں بحق ،،، متعدد زخمی
14، حیدرآباد:ٹنڈوجام کےقریب ٹرک
ٹرین کی ذد میں آگیا ،11 افراد جاں بحق،7 زخمی۔
15، اسلام آباد میں مئیر اور ڈپٹی مئیر کے انتخابات مسلم لیگ نے کے
شیخ اصغر49 ووٹ لے کر کامیاب
مرکزِ ثقل کی لہروں کے بارے میں
البرٹ آئن اسٹائن کی دلچسپ ترین پیش گوئی ،،خلا،، اور،،وقت،، کے انوکھے پن سے تعلق
رکھتی ہے۔۔۔جبکہ کشش ثقل کا نظریہ مبہم لیکن تسلیم شدہ ہے۔۔۔اس پیچیدہ راز سے سو
سال بعد پردہ اٹھ گیا ہے۔۔۔اس کام میں ایک پاکستانی خاتون نرگس ماول والا بھی شریک
ہیں
16، ایک
ارب اٹھاسی کروڑ روپے بدعنوانی کے الزام میں پیسکو چیف انوار الحق سمیت تیرہ افراد
پر فرد جرم عائد،،،
16،بغیرثبوت لوگوں کو تنگ نہ کیاجائے،،، وزیراعظم نوازشریف کی نیب
کو وارننگ،،،
16،پاکستانی خواتین زندگی کے ہر شعبے میں ملک و قوم کا نام روشن
کررہی ہیں، فضا فرحان بھی انہی میں سے ایک ہیں جنہیں اقوام متحدہ کے اعلیٰ ترین پینل
میں شامل کیا گیا ہے۔۔۔
17، وزیراعظم نواز شریف نے گزشتہ
اڑھائی برس کے دوران 65 غیر ملکی دورے کئے۔ برطانیہ کے سب سے زیادہ سترہ دورے کئے۔
دوروں پر تریسٹھ کروڑ روپے خرچ کئے گئے۔
17، ویلڈن پروفیسرسمیر اقبال ویلڈن ،،، یونیورسٹی آف ٹیکساس میں
پاکستانی پروفیسر نے کینسر کی فوری تشخیص کا آلہ تیارکرلیا
18، نیب کیخلاف بیان دینے پروزیراعظم کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں
درخواست دائر،،،
18، کراچی میں کلفٹن پر واقع اپارٹمنٹ فیلکن ٹاور میں بیوی سے
جھگڑا کرنے پر بیٹے نے ماں کو خنجر کے وار کر کے قتل کردیا، قتل بیوی کو طلاق دینے
پر بیٹے غلام ربانی اور والدہ نسیم بیگم کے درمیان جھگڑا شروع ہوا۔۔۔
18، مہمند میں دہشت گردوں کا حملہ 7 خاصہ دار اہلکار شہید
19، اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف نے آذان خان شہید سکول کے
کلاس رومز کا دورہ کیا اور بچوں کے ساتھ گھل مل گئے
19، پاکستان نے ایران پر سے پابندیاں اٹھالیں ۔۔
19، الطاف حسین کی تقاریر کے خلاف ایم کیوایم کی چار روزہ بھوک
ہڑتال کا آغاز
20، ملتان ، جعلی پیر کے کہنے پر ماں نے 11 سالہ بیٹے کو پنکھے سے
لٹکا دیا ۔۔۔
21، بھارتی ریاست ہریانہ میں فوج جاٹ برادری کے احتجاج پر قابو
نہیں پاسکی۔ فورسز اور مظاہرین میں جھڑپوں کے دوران ہلاک ہونے والوں کی تعداد سولہ
ہوگئی ہے جبکہ ڈیڑھ سو سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پرتشدد واقعات کے بعد پاک
بھارت دوستی بس سروس اور سمجھوتا ایکسپریس بھی معطل کردی گئی ہے
21،خیبر پختونخوا کے تئیس اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات
22، شرمین
عبید چنائے کی آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد دستاویزی فل کا وزیراعظم ہاوس میں پریمیئر
ہوا
22، کراچی
کے علاقے پپری اور گڈاپ میں پولیس نے مقابلہ میں 8 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا
23، بلوچستان میں رواں برس پولیو کا پہلا کیس سامنے آگیا
23، پی ایس ایل کا فائنل ۔۔۔اسلام
آبادیونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈیئٹرز کو ہرا کا فائنل جیت لیا
23، لیاری گینگ وار کے اہم کردار عزیربلوچ سے تفتیش میں اہم پیش
رفت ،،، ذوالفقار مرزا نے رینجرز کو بیان ریکارڈ کروا دیا
23، گرین پارلیمنٹ سولر پاور پراجیکٹ کا افتتاح
23، پیپلز پارٹی صدر آصف علی زرداری نے افواج پاکستان سے یکجہتی کا
اظہار کیا ہے۔۔۔۔۔انہوں نے آرمی چیف کے دورانیے میں اضافے کے اعلان کو بھی قبل از
وقت اور عوام کے لیے مایوس کن قرار دیا ہے۔۔۔جس کا فیصلہ سیاسی قیادت کو وقت پر
کرنا چاہیئے۔۔۔۔۔۔
23،دو ماہ سے تنخواہیں نہیں ملیں،،،،عدم ادائیگی کیخلاف محکمہ
تعلیم کراچی کے غیر تدریسی عملے کا احتجاج
24، عمران خان کا کوٹلی آزاد کشمیر میں جلسہ
24، ایشیا کپ کا آغاز، بنگلہ دیش
بھارت کا مقابلہ
24، وزیراعظم
نواز شریف نے پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکریٹری جنرل اقبال ظفر جھگڑا کو خیبر
پختونخوا کا نیا گورنر مقررکردیا
25، ڈاکٹر عاصم کے خلاف قومی خزانے کوچارسوباسٹھ ارب کا ٹیکا
لگانےکے الزام میں نیب ریفرنس احتساب عدالت میں سماعت کے لیے منظور،،،
25، وزیراعلی ہاوس کے سامنے کچرا
ڈالنے کے الزام میں عالمگیر فکس اٹ کو حراست میں لے لیا گیا
25، بھارتی اداکار سنجے دت کو رہا
کردیا گیا۔۔۔
26، کراچی وزیراعظم نے گرین لائن بس
منصوبےکاافتتاح کردیا
گرین لائن بس منصوبہ سرجانی ٹاؤن
سےشروع ہوکرمیونسپل پارک ایم اےجناح روڈپرختم ہوگا
27، ڈھاکا، شیربنگلااسٹیڈیم ایشیا کپ، بھارت نے پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی میچ میں ہرا
دیا
28، شمالی
وزیرستان میں سیکیورٹی فورسزکا زمینی اور فضائی آپریشن،،،پچیس دہشتگرد ہلاک،،،آٹھ
ٹھکانے بھی تباہ،،،فائرنگ کے تبادلے میں افسر سمیت چار سیکیورٹی اہلکار شہید،،،
28، کراچی میں درجہ حرارت چھتیس سینٹی گریڈ تک پہنچ
گیا،،،
28، امریکہ میں مقیم پاکستانی انجینئر سمیر اقبال نے ملک وقوم کا
سرفخرسے بلندکردیا،،،
29، دستاویزی
فلم سیونگ فیس کے بعدآگرل اِن دا ریور کیلئے شرمین عبید چنائے نے دوسرا آسکر
ایوارڈ حاصل کرلیا
29، پاکستانی خواتین کیلئے ایک اور اچھی خبر ،،، پنجاب
میں جو بیوی پر تشدد کرے گا ،، اس کی خیرنہیں ،،،جیل کی ہوا کھانے کےساتھ جرمانہ
بھی ہوگا ،،، گورنر پنجاب کا تحفظ خواتین بل پردستخط ،،، بل کا اطلاق
پہلے ملتانیوں پر ہوگا ،،،
29، سلمان تاثیر کے قاتل ممتاز قادری کواڈیالہ جیل میں پھانسی ،،،
مجرم نے جنوری دوہزار گیارہ میں سابق گورنرپنجاب کوسرکاری اسلحہ سے فائرنگ کرکے
قتل کردیا تھ ، ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے ، .
29، کراچی میں یکم مارچ سے 4 مارچ تک
ڈبل سواری پر پابندی ۔۔
29، وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس
،،،مردم شماری ملتوی کرنے کا اعلان ۔۔
29، ایشیا کپ ، پاکستان نے یو اے ای کو ہرا دیا
29، پاکستان
اور امریکہ کے درمیان وزارتی سطح کے تذویراتی مذاکرات کا چھٹا دورواشنگٹن میں ہوا
29، پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 48
پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان62 روپے 77 پیسے کا ہوگیا
February 2016 فروری دو ہزار سولہ کی اہم خبریں
Reviewed by News Archive to Date
on
February 14, 2017
Rating:
Reviewed by News Archive to Date
on
February 14, 2017
Rating:


No comments