ٓApril 2016 اپریل دو ہزار سولہ کی اہم خبریں




اپریل 2016

01، پاک سرزمین پارٹی کا میرپور خاص میں دفتر کا افتتاح ۔۔۔
02، رحیم یارخان میں حساس اداروں کی اہم کامیابی ،،، بھارتی ایجنسی را کا تربیت یافتہ کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر گرفتار
02، عمر کوٹ میں سندھ ڈیموکریٹک الائنس کا جلسہ ۔۔
      03، کے پی کے میں بارشوں کے باعث تباہی۔۔ خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں کے باعث 46افراد جاں بحق
03، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل ۔ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو شکست دے دی
04، کراچی: ایم کیو ایم کے سابق سینیٹر محمد علی بروہی پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت
04، پانامہ لیکس نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا ،،، بے نظیر بھٹو شہید ، رحمان ملک، سیف اللہ برادران بھی خفیہ کاروبار کرنے والے افراد میں شامل ،،،  آئس لینڈ کے وزیر اعظم، ڈیوڈ کیمرون کے والد، حسنی مبارک اور قذافی کے بیٹے،،، امیتابھ، ایشوریہ کا بھی بیرون ملک کاروبارمریم نواز اور حسین نواز کا نام شامل وزیراعظم نوازشریف کا کوئی کاروبار نہیں
04، سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی سینتیسویں برسی
04، اسلام آباد: منی لانڈرنگ کیس ، سرفراز مرچنٹ پاکستان پہنچ گئے
04۔ ہیڈ کوچ وقار یونس نے استعفی دے دیا۔۔۔۔۔۔۔۔
05، سرفراز احمد کو ٹی ٹوئنٹی کا کپتان بنا دیا گیا ۔
05، ایان علی منی لانڈرنگ کیس کا فیصلہ سنادیا گیا ، کسٹم کلکٹر نے ایان علی سے برآمد ہونے والی ساڑھے پانچ کروڑ روپے کی رقم ضبط کر لی
05، وزیراعظم نواز شریف کا قوم سے خطاب ، پانامالیکس کے انکشافات پر اعلیٰ سطح کا عدالتی کمیشن قائم کرنے کااعلان
06، مصطفی کمال کے قافلے میں ایم پی اے بلقیس مختار کی شمولیت
07، کراچی ، این اے 245 میں ضمنی انتخابات، ایم کیو ایم کے کمال ملک 38 ہزار 648 ووٹ حاصل کرکے کامیاب، پی ٹی آئی کے امیدوار امجد اللہ کی ایم کیوایم میں شمولیت۔۔
07،  پی ایس 115 پر ضمنی انتخابات، کراچی: ایم کیو ایم امیدوار فیصل رفیق 11 ہزار 7 سو 47 لے کر کامیاب,
07، قومی اسمبلی کا اجلاس ، خورشید شاہ اور عمران خان کا خطاب جوڈیشل کمیشن مسترد کردیا ۔
08، سیالکوٹ میں دو بھائیوں کے بہیمانہ قتل میں ملوث سات مجرموں کو کوٹ لکھپت جیل میں پھانسی دی جا ئےگی 

۔۔۔پندرہ اگست دو ہزار دس کو مشتعل افراد نے چوری کے الزام میں دو   بھائیوں منیب اور مغیث کو بدترین تشدد کر کے قتل کر دیا تھا ۔۔افسوس ناک واقعہ کی ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد پولیس نے کئی افراد کو گرفتار کیا، بیس ستمبر دو ہزار گیارہ کو گوجرانوالہ کی  انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جمیل عرف جمیلا ،راشد مہر ،اقبال ،امین ۔علی رضا ،شفیق اور سرفراز کو تشدد میں ملوث ہونے پر سزائے موت سنائی تھی،،،
09، اسلام آباد: شعیب سڈل کوپانامالیکس کی تحقیقات پرمامور کیاجائے،عمران خان
10، عمران خان کا بنی گالا سے قوم سے خطاب ، وزیراعظم سےاستعفےاور چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن بنانے کامطالبہ،،چوبیس اپریل تک شفاف تحقیقات نہ ہونےپررائےونڈ میں دھرنے کی دھمکی،،
10، اسلام آباد،پنجاب،کے پی کشمیراور گلگت میں زمین لرزاٹھی،،سات اعشاریہ ایک شدت کےزلزلے میں ایک شخص جاں بحق،،درجنوں زخمی،،

11، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ،پی آئی اے کو کمپنی کا درجہ دینے کا بل متفقہ منظور کر لیا گیا
11، کراچی ، نجی یونیورسٹی کے طالبعلم عبدالباسط نے کمرہ امتحان میں تاخیر سے پہنچنے پر خودسوزی کرلی ۔۔
12، پیپلزپارٹی کے رہنما عبدالقادر پٹیل کراچی پہنچ گئے
13، فیصل آباد میں مسافر بس ٹرالر سے ٹکرا گئی، بچوں اور خواتین سمیت 21 افراد جان کی بازی ہار گئے
13، وزیراعظم نواز شریف طبی معائنے کے لیے لندن روانہ
14، راجن پور میں چھوٹو گینگ کے خلاف بڑا آپریشن،،، چھ پولیس اہلکار شہید، دو ڈی ایس پیز سمیت پچیس اہلکاریرغمال بنالئے،،، یرغمال بنایا گئے ایس ایچ او کو بھی گولی مار کر قتل کر دیا،،،
14، عمران خان اور چوہدری نثار ایک جہاز سے لندن روانہ
15، راجن پورمیں چھوٹوگینگ کے خلاف آٹھویں روز بھی آپریشن جاری ، فوج اور رینجرز کے دستے بھی آپریشن میں شامل ۔۔
16، ضلع راجن پور کچے کے علاقے میں چھوٹوگینگ کے خلاف فوجی کی نگرانی میں  گرینڈ آپریشن جاری ہے ، ۔پاک فوج کے ساتھ رینجرز اور پولیس بھی آپریشن میں حصہ لے رہی ہے
17، کیوٹو:ایکواڈور میں خوفناک زلزلہ،شدت 7.8 ریکارڈ،28 افراد ہلاک ،زلزلےسےمتعددعمارتیں منہدم،سونامی وارننگ جاری۔
17، ماریشس کی خاتون صدر ڈاکٹر امینہ فردوس چار روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئیں ۔۔
18، ایم کیوایم کے رکن اسمبلی اشفاق منگی مصطفی کمال کے قافلے میں شامل
18، پی سی بی کا انضمام الحق کو چیف سلیکٹر بنانے کا اعلان ،،،وسیم حیدر، وجاہت اللہ واسطی اور توصیف احمد سلیکٹر ہوں گے
19، اب تک کی تیسری سالگرہ
19، وزیراعظم نواز شریف لندن میں علاج کرانے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
20، کراچی،  اورنگی ٹاؤن بنگلہ بازار میں پولیس پر فائرنگ کے دو واقعات ،،، سات  اہلکار شہید ،،، دو زخمی ،،، اہلکار انسداد پولیو مہم کی ٹیموں کی حفاظت پر مامور تھے
20، ایان علی کا نام ای سی ایل سے خارج کردیا گیا ۔۔۔
20، ڈاکو چھوٹو نے 13 ساتھیوں سمیت غیر مشروط طور پرہتھیار ڈال دیے، ڈی جی آئی ایس پی آر
21، کرپشن میں ملوث پاک فوج کے گیارہ افسران فارغ۔۔۔۔افسران کی تمام مراعات افسران کو کرپشن کی رقم واپس کرنے کے احکامات جاری ۔۔۔ایک لیفٹینیٹ جنرل ،ایک میجر جنرل ۔۔ایک کرنل ، تین لیفٹینٹ کرنل ایک میجر اور پانچ بریگیڈیر شامل ہیں
22، پاک سرزمین پارٹی نےتحریک انصاف کی بھی ایک وکٹ گرا دی،، رکنِ سندھ اسمبلی سید حفیظ الدین بھی باکمال ہوگئے،،
22، وزیراعظم کا قوم سے خطاب ، چیف جسٹس آف پاکستان کو کمیشن بنانے کے لیے خط لکھ دیا، حکومت مدت پوری کرے گی کسی سے نہیں ڈرتا
22، بونیر میں وزیراعلیٰ کے پی کے معاون خصوصی سردار سورن سنگھ کا قتل
23، لیہ میں زہریلی مٹھائی کھانے سے 15 افراد جاں بحق
23،سندھ میں گرمی کی لہر برقرار ،،، کراچی میں پارہ انتالیس ڈگری سینٹی گریڈ کوچھو کرنیچے آ گیا
24، اسلام اباد پی ٹی ائی 20 ویں یوم تاسیس کے موقع پر ایف نائن پارک میں جلسہ ۔۔
24، کراچی پاک سرزمین پارٹی کا جناح باغ میں پہلا جلسہ ، مصطفی کمال سمیت دیگر رہنماوں نے خطاب کیا
24، ایم کیوایم کے دھرنے کے شرکا وزیراعلیٰ ہاؤس کی طرف مارچ ،،، انتظامیہ نے پی آئی ڈی سی پر رکاوٹیں کھڑی کر دیں
25، وزیراعظم نوازشریف کا کوٹلی ستیاں کا دورہ جلسے سے خطاب
26، سندھ میں تحریک انصاف کی کرپشن مٹاؤ مہم کا آغاز ،،، کراچی میں شاہ محمود کی قیادت میں احتجاجی ریلی
27، کراچی:عدالت نے عزیر بلوچ کو 14 روز کیلئے تھانہ نبی بخش کے حوالےکردیا گیا
27، پاناما لیکس کی خبروں میں نواز شریف کا نام غلطی سے دیا گیا آئی سی آئی جے نے غلطی تسلیم کرکے واپس لے لیا
28، وزیراعظمکا  مانسہرہ حویلیاں کا دورہ تھاکوٹ سیکشن کا افتتاح کیا
 28،کچی بولان
 بلوچستان کے حلقہ نصیر آباد این اے 267 میں ضمنی انتخاب، ن لیگ کے امیدوار نوابزادہ خالد مگسی کامیاب پی ٹی آئی کے سردار یار محمد رند کو شکست
29، یوٹیلٹی اسٹورز پر دالوں کی قیمتوں میں چالیس روپے فی کلو تک اضافہ،،، چینی اور خوردنی تیل کی قیمت بھی بڑھائے جانے کا امکان،،، وزیر اعظم کا نوٹس لے کر اضافہ واپس لے لیا
30، پانامالیکس کی تحقیقات میں مکمل تعاون کیلئےتیارہوں،،،چاہیں تو مجھ سےتحقیقات کاآغازکریں،، وزیراعظم نواز شریف نےخودکواورخاندان کواحتساب کیلئےپیش کر دیا
30، چیف جسٹس انور ظہیر جمالی ترکی کے دورے سے واپس وطن پہنچ گئے
30، اقرار الحسن ،،، پستول اور خودکش جیکٹ پہنے شخص ایوان میں داخل،،، سکیورٹی کا پول کھل گیا،،، 
30، پیپلزپارٹی کا کوٹلی میں جلسہ بلاول بھٹو کا خطاب ، وزیراعظم تحقیقات تک استعفی دے دیں


ٓApril 2016 اپریل دو ہزار سولہ کی اہم خبریں ٓApril 2016 اپریل دو ہزار سولہ کی اہم خبریں Reviewed by News Archive to Date on February 14, 2017 Rating: 5

No comments