Train Accidents Timeline
....................
جولائی 03 2020
26 مئی 2020
پتوکی کے قریب ٹرین اور کار کے تصادم میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔
جولائی 03 2020
کراچی سے لاہور جانے والی شاہ حسین ایکسپریس فاروق آباد کے مقام پر پھاٹک
کراس کرنے والی وین سے ٹکرا گئی وین میں سوار سکھ خاندان کے 22 افراد
جاں بحق
26 مئی 2020
پتوکی کے قریب ٹرین اور کار کے تصادم میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔
28 فروری 2020
روہڑی ٹرین اور کوچ میں تصادم 20 افراد جاں بحق
کراچی سے سرگودھا جانے والی کوچ پھاٹک کھلا ہونے کے باعث پاکستان ایکسپریس سے ٹکرا گئی
...................
31، اکتوبر 2019
کراچی سے پنڈی جانے والی چلتی ٹرین میں آگ لگنے
سے 75 افراد جاں بحق، لیاقت پور کے مقام پر تیز گام کی تین بوگیاں جل کر راکھ ،
بیشتر مسافروں کا تعلق تبلیغی جماعت سے تھا
11، جولائی 19
ٹرین حادثہ
کراچی سے کوئٹہ جانے والی اکبر ایکسپریس صادق آباد پر پارسل ایکپریس سے ٹکرا گئی 21 افراد جاں بحق 25 زخمی فوجی امدادی ٹیموں نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا
سب سے زیادہ جون میں 20 حادثے ہوئے۔ یکم جون کو لاہور یارڈ میں ٹرین ڈی ریل ہوگئی۔
3،جون کو عید اسپیشل ٹرین لالہ موسی اسٹیشن کے قریب پٹری سے اتر گئی۔
5،جون کو فیصل آباد اسٹیشن کے قریب شاہ حسین ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اترگئیں۔
5،جون کو ہی کراچی ڈویژن میں کینٹر ٹرین کو حادثہ ہوا اور تھل ایکسپریس ٹرین کی پانچ بوگیاں بھی کندھ کوٹ کے قریب پٹری سے اترگئیں۔
6،جون کو قراقرم ایکسپریس ٹرین کی بوگیاں فیصل آباد اسٹیشن کے قریب پٹری سے اتری گئیں۔
7،جون کو اسلام آباد ایکسپریس ٹرین گجرات کے قریب موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی۔
8،جون کو کراچی ڈویژن میں بولان ایکسپریس ٹرین کو حادثہ پیش آیا۔
15،جون کو سندھ ایکسپریس ٹرین سکھر یارڈ میں پٹری سے اترگئی۔
16جون کو مال بردار ٹرین روہڑی اسٹیشن کے قریب پٹری سے اترگئی۔
18،جون کو ملتان ڈویژن میں ہڑپہ اسٹیشن کے قریب جناح ایکسپریس ٹرین کی ڈائننگ کار کو آگ لگ گئی۔
18،جون کو ہی کوئٹہ ڈویژن میں مال بردار ٹرین پٹری سے اترگئی۔
19،جون کو کراچی ڈویژن میں رحمٰن بابا ایکسپریس ٹرین کی زد میں گاڑی آگئی جس میں انسانی جانوں کا ضیاع ہوا۔
20،جون کو حیدرآباد اسٹیشن کے قریب جناح ایکسپریس ٹرین مال بردار ریل گاڑی سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں ٹرین ڈرائیور اور اسسٹنٹ ٹرین ڈرائیور جاں بحق ہوگئے۔
21،جون کو ہری پور کے قریب راولپنڈی ایکسپریس کی زد میں کار آگئی۔
22 جون کو لاہور ریلوے اسٹیشن کے یارڈ میں کراچی جانے والی تیزگام کی بوگیاں پٹری سے اترگئیں۔
2323،جون کو لانڈھی اسٹیشن کے قریب جناح ایکسپریس ٹرین کو حادثہ پیش آیا۔
2424،جون کو راولپنڈی ڈویژن میں کوہاٹ ایکسپریس کی زد میں موٹر سائیکل آگئی۔
27،جون کو بدر ایکسپریس مسکالر اسٹیشن کے قریب ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔
28،جون کو فرید ایکسپریس اور دوسری ٹرین کے انجن میں تصادم ہوا اور 29 جون کو راولپنڈی ایکسپریس کی زد میں موٹر سائیکل آگئی۔
27 مئی، 2019
کوٹ لکھپت پھاٹک پررکشہ اور موٹر
سائیکل ٹرین کی زد میں آگئے جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق ہوگئی۔
حادثہ پھاٹک کھلے ہونے کے باعث پیش
آیا ۔
17 مئی 2019
پڈعیدن مال گاڑی ٹریک سے اترگئی
ٹریک تین دن کے لیے بند کردیا گیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
02 اپریل
2019
رحیم یارخان:رحیم یارخان میں ترنڈا سوائے خان کے قریب مال گاڑی کی
13 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں اپ اور ڈاون ٹریک پرکئی گھنٹے
سے ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہو گئی۔
۔۔
17 مارچ
2019
،ڈیرہ مراد
جمالی ، ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس کی 7 بوگیاں الٹ گئیں 4 افراد جاں بحق
24
دسمبر
2018
فیصل آباد
شالیماراورملت ایکسپریس ٹرین کے درمیان تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں
بحق اور 5 افرادزخمی ہوگئے۔ حادثے میں 3 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔
16 ستمبر 2018
میانوالی: کراچی سے پشاور جانے
والی ٹرین خوشحال خان ایکسپریس کا انجن اور سات بوگیاں میانوالی کے قریب پٹری سے
اتر گئیں جس کے نتیجے میں 20 افراد زخمی ہو گئے تھے۔
16 اکتوبر 2018
، کندھ کوٹ رکشہ ٹرین کی زد میں آنے سے
خواتین سمیت 17 افراد جاں بحق
18 اپریل 2017
،گوجرانوالہ
میں قلعہ چند بائی پاس کے قریب مسافر ٹرین حادثہ ، 25 افراد زخمی 3، بوگیاں ندی
میں جاگریں
28 مارچ 2017
،شیخوپورہ ميں ٹرین کو خوفناک حادثہ ۔۔ شمالیمار ایکسپریس
پٹری پر کھڑے آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی ۔۔۔ ڈرائیور اور اسٹنٹ ڈرائیور جاں بحق , لاہور سے ٹرین کراچي
جارہی تھی ۔۔ حادثہ کے بعد پانچ بوگیوں میں آگ بھڑک اٹھی ۔۔۔۔مسافروں نے کود کر
جان بچائی،۔۔تیرہ افراد زخمی
22 جنوری 2017
، گوجرہ ، پھاٹک نہ ہونے کے سبب ٹرین نے کار کو
کچل دیا 6 افراد ہلاک
03 نومبر 2016
کراچی میں ٹرینوں کا ہولناک تصادم ۔۔ لانڈھی یونس چورنگی کے قریب فرید
ایکسپریس اور زکریا ایکسپریس ٹکرا گئيں ۔۔22 افراد جاں بحق 60 زخمی
14 فروری 2016
، حیدرآباد:ٹنڈوجام کےقریب ٹرک ٹرین کی ذد میں آگیا ،11 افراد جاں بحق،7 زخمی۔
02 جولائ 2015
،گوجرانوالہ میں پاک
فوج کی اسپیشل ٹرین کوحادثہ ،،، پل ٹوٹنے سے چاربوگیاں نہر میں جاگریں ،،،19 19افراد جاں بحق،،، یونٹ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل
عامربھی شہید،،، پانچ افراد زخمی 80 کو بچا لیا گیا ،،،
14 اکتوبر 2014
، رن پٹھانی پر بزنس ٹرین اور مال گاڑی میں تصادم معاون انجن
ڈرائیور جاں بحق
25
فروری 2012
حیدرآباد اور نوابشاہ سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں ریلوے ٹریک پر
اٹھارہ دھماکے، ٹرینوں کی آمدورفت معطل۔
10
ستمبر 2009
کوٹری 2 تیل برادر مال گاڑیوں میں تصادم
ٹرینیوں کی آمدورفت معطل
19 دسمبر 2007
عید الضحی کے موقع پر محرابپور ٹرین حادثہ 60 افراد جاں بحق
ہوئے
شیخ رشید نے اگست 2018 سے وزارت ریلوے کا چارچ سنبھالا
اگست 2018 سے اب تک درجنوں ٹرین حادثا ت ہوچکے ہیں
......................
پاکستان مسلم لیگ نواز کے دور حکومت میں، مئی
2013 سے اب تک، 25 بڑے حادثات سمیت دیگر ٹرین حادثات کے 37 ذمہ داروں کے خلاف
تادیبی کارروائی عمل میں لائی گئی
17حادثات ایسے تھے جو ریلوے
ملازمین کی غلطی سے ہوئے، اور ان میں 94 مسافر ہلاک اور 413 زخمی ہوئے۔
2013میں ہونے والے ٹرین حادثات میں ہلاک ہونے والوں کے ورثا کو فی
کس 200000 روپے ادا کیے گئے تھے جبکہ زخمی ہونے والے 55 مسافروں کو مجموعی طور پر
19 لاکھ روپے ادا کیے گئےتھے۔
2014میں ٹرین حادثات میں ہلاک ہونے والے 17 مسافروں کے لواحقین کو
مجموعی طور پر 90 لاکھ روپے اور زخمی ہونے والے 80 مسافروں کو 53 لاکھ روپے ادا کیے
گئے۔
2015میں ٹرین حادثات میں ہلاک ہونے والے 38 مسافروں کے ورثا کو
مجموعی طور پر 3 کروڑ 4 لاکھ روپے ادا کیے گئے جبکہ اس دوران زخمی ہونے والے
مسافروں کو مجموعی طور پر 80 لاکھ 64 ہزار روپے ادا کیے گئے۔
2016میں ٹرین حادثات میں ہلاک ہونے والے 34 مسافر کے لواحقین کو 2
کروڑ 15 لاکھ روپے ادا کیے گئے جبکہ زخمی مسافروں کو 38 لاکھ 20 ہزار روپے ادا کیے
گئے۔
Train Accidents Timeline
Reviewed by News Archive to Date
on
July 12, 2019
Rating:
No comments