June 2018 جون دو ہزار اٹھارہ کی اہم خبرین



جون
جسٹس ناصر الملک  نگراں وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

تقریب ایوان صدر میں ہوئی صدر ممنون حسین نے حلف لیا 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
  وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو پورے سرکاری اعزاز کیساتھ  گارڈ آف آنر پیش کیا گیا  
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
01،احتساب عدالت میں العزیزیہ اسٹیل مل ریفرینس کی سماعت
نوازشریف اور کیپٹن صفدر پیش ہوئےئے
مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے جمعہ کو دوسرے روز بھی جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء پر العزیزیہ اسٹیل ریفرنس میں جرح جاری رکھی اورعدالت کا وقت ختم ہونے پر سماعت پیر تک ملتوی کردی۔ واجد ضیاء نے کہا کہ نوازشریف گلف اسٹیل کے کاروبار میں شامل رہے ، نہ مالک ہونیکاثبوت ملا،انہوں نے بتایا کہ حسین نواز دراصل نواز شریف کے بے نامی دار ہیں۔ سماعت کے دوران عدالت میں تینوں ملزمان نوازشریف، مریم نوازاور کیپٹن(ر) صفدر موجود تھے جنہیں وقفہ کے دوران فاضل عدالت نے جانے کی اجازت دے دی۔ خواجہ حارث کی جرح کے جواب میں بتایا کہ جے آئی ٹی نے عباس شریف کے خاندان کے کسی فرد یا رابعہ شہباز کو طلب نہیں کیا، ایسے کوئی شواہد بھی نہیں ملے جس سے ظاہر ہوکہ عباس شریف یا رابعہ شریف نے العزیزیہ کے منافع سے حصہ لیا ہو، ایسے شواہد بھی نہیں ملے جس سے ظاہرہوکہ العزیزیہ کے آپریشنل رہنے تک رابعہ شہباز کبھی سعودی عرب گئی ہوں۔ ایف آئی اے کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل واجد ضیاء نے خواجہ حارث کے سوال کے جواب میں بتایا کہ حسین نواز نے جے آئی ٹی میں بیان دیا کہ دادا ابو ضعیف ہوچکے تھے اس لئے العزیزیہ کی ذمہ داری مجھے دی۔ گواہ نے اعتراف کیا کہ نواز شریف کیخلاف العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں ایسی کوئی دستاویزات نہیں ملیں جس سے اس بات کی تصدیق نہیں ہوتی کہ نوازشریف گلف سٹیل کے کاروبار میں کسی بھی طرح شامل رہے یا کسی بھی حیثیت میں گلف سٹیل کا کاروبار سنبھالا، واجد ضیا نے جوا ب دیا کہ جے آئی ٹی کو ایسا کوئی دستاویزی ثبوت نہیں ملا، جس سے ہم یہ جان سکیں کہ نوازشریف کو ہل میٹل کا کاروبار چلانے کی اتھارٹی دی گئی ہو اور ہل میٹل سے نواز شریف کو قرض لینے کا اختیار پر ملاہو جبکہ ایسی کوئی دستاویز بھی نہیں ملی کہ نوازشریف ہل میٹل کی طرف سے مالی اداروں سے ڈیل کرتے ہوں، انہوں نے مزید اعتراف کیا کہ زبانی شواہد بھی نہیں ملے ،جو ظاہر کریں کہ نواز شریف ہل میٹل کی طرف سے ڈیل کرتے ہیں، جے آئی ٹی سربراہ نے مزید بتایا کہ ایسی دستاویزات نہیں ملیں کہ گلف اسٹیل کیلئے قرضہ لیا ہو یا نواز شریف گلف سٹیل کی فروخت میں شامل رہے ہوں۔ خواجہ حارث کے سوال کے جواب میں واجد ضیاء نے بتایا کہ دستاویزات کے مطابق ہل میٹل 2005 میں رجسٹرڈ ہوئی جبکہ ہماری تفتیش کے مطابق بھی یہ 2005 میں ہی رجسٹر ہوئی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سپریم کورٹ نے خواجہ آصف کی نااہلی ختم کردی 01،
 سپریم کورٹ میں خواجہ آصف کیس نااہلی کیس کی اپیل کی سماعت ہوئی 
نااہلی کیخلاف خواجہ آصف کی اپیل پر فیصلہ سنایا گیا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
01، لیڈز،پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ کا آغاز پاکستان کی  ٹیم پہلی اننگز میں 174 رنز پر آوٹ ہوگئی 
سیریزمیں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بچوں کے تحفظ کا عالمی دن 01،
دنیا کے نصف بچے غربت، صنفی امتیاز، جنگی اثرات میں زندگی گزارنے پر مجبور
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملتان ، برصغیر کے عظیم روحانی پیشوا حضرت شاہ شمس تبریزؒ کا 765 واں  سالانہ عرس کا آغاز 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

01، چیف جسٹس پاکستان کا لاہور کے جنرل اسپتال کا دورہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

01، ذوالفقار کھوسہ پی ٹی آئی میں شامل، ہماری خواہش ہےالیکشن وقت پر اور شفاف ہوں، عمران خان

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

01،اصغرخان کیس، حکومت ذیلی کمیٹی بناکر بھاگ گئی، چیف جسٹس، اٹارنی جنرل کی عدم پیشی پر برہم

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

01،اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پاکستان ٹیلی ویژن کے سابق چیئرمین اور سینئر صحافی شاہد مسعود کے خلاف مبینہ طور پر 3 کروڑ 80 لاکھ روپے کی بد عنوانی کے الزام میں نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ذرائع نے ڈان نیوز کو بتایا کہ سینئر صحافی پر الزام ہے کہ انہوں نے چیئرمین پی ٹی وی کے عہدے پر فائز رہتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیا رائٹس حاصل کرنے کے لیے جعلی کمپنی سے معاہدہ کیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ اس کی وجہ سے معاہدے سے پاکستان ٹیلی وژن کو کروڑوں کا نقصان اٹھنا پڑا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

02 جون

چیف الیکشن کمشنرنے الیکشن کمیشن کا  اجلاس طلب ، حلقہ بندیوں کے مسئلے اور لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے کاغذات نامزدگی کالعدم کئے جانے کے فیصلے کے بعد کی صورتحال پر غور ۔ الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسراوں کو ہفتہ2؍ جون کو کاغذات نامزدگی جاری کرنے اور وصولی سے روکدیا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔



سابق چیف سیکریٹری سندھ فضل الرحمان نے  سندھ کے  چھٹے نگراں وزیراعلی 
کی حیثیت سے حلف لے لیا



گورنرسندھ محمد زبیر نے نگراں وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔
تقریب میں چیف سیکریٹری سندھ، ڈی جی رینجرز سندھ،آئی جی سندھ، سابق وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ ، سابق صوبائی وزراء، بیورو کریٹس اور بزنس کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی۔
پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق وزیراعلی سیدمرادعلی شاہ  نے اپنے عہدے کوخیرآبادکہاتواپوزیشن اورصوبے کی حکمران جماعت نے نگراں حکومت کی ذمے داری فضل الرحمان کوسونپ دیں ،یوں توفضل الرحمان سندھ کے اٹھائسویں وزیراعلی ہیں مگربات کی جائے نگراں سیٹ اپ کی توفضل الرحمان سندھ کے چھٹے وزیراعلی ہوں گے ،اس سے قبل 2013میں دوماہ نودن کے لئے  زاہدقربان علوی کے پاس یہ ذمے داری رہی2007  مین عبدالقادرہالیپوتا5ماہ کے لئے نگراں وزیراعلی رہے۔سات نومبر1996سے 22فروری 1997تک ممتازبھٹو،انیس جولائی 1993سے 21نومبر1993تک سید علی مددشاہ،31اگست 1988سے دودسمبر88تک اخترعلی غلام قاضی کے پاس یہ ذمے داریاں رہیں ہیں

.........


 وزیراعلی سندھ کے لئے پیپلز پارٹی کی جانب سے نامزد کئے جانے والے سابق چیف سیکرٹری سندھ فضل الرحمن یکم ستمبر 1950 کو کراچی میں پیدا ہوئے، فضل الرحمن 2005 سے 2010 تک دو مرتبہ سندھ کے چیف سیکرٹری رہے ، 2010 میں سیلاب متاثرین کی بحالی میں فضل الرحمن نے اہم کردار ادا کیا،انہوں نے  سندھ کے سیکرٹری فنانس، سیکرٹری ایکسائز اور دیگر عہدوں پر بھی خدمات سرانجام دیں فضل الرحمن اکاوئنٹنٹ جنرل سندھ کے عہدے پر بھی تعینات رہے، فضل الرحمن اسوقت سندھ کی جامعات میں وائس چانسلرز کی تقرری کمیٹی کے رکن بھی ہیں ، سابق چیف سیکرٹری فضل الرحمن کو 2013  میں بھی سندھ کا نگراں وزیراعلی بننے کی پیشکش کی گئی جو انہوں نے مسترد کردی تھی،

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

02، اصغر خان کیس نواز شریف سیمت 21 سیاستدانوں سابق فوجی افسروں کو نوٹس

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

02،لیڈز ، پاکستان اور انگلینڈ کے دومیان دوسرے ٹیسٹ کا دوسرا دن


انگلینڈ نے 106 رنز دو کھلاڑی آوٹ سے اننگز کا آغاز کیا،

میچ کے اختتام پر انگلینڈ کو 128 رنز کی برتری حاصل

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

02، عائشہ احد کیس آئی جی پنجاب کو چیف جسٹس کی وارننگ کے بعد تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ، مقدمہ ایک سال بعد درج ہوا ، ملزمان میں حمزہ شہباز ، رانا مقبول ، مقصود بٹ ، رانا علی عمران ، عتیق ڈوگر ، زوالفقار چیمہ  اور دیگر شامل

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


02، بائیس سالہ رازان نجار کو جمعہ کی شام جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں صیہونی افواج نے گولیاں مارکر شہید کردیا  وہ سرحد پہ زخمی ہونے والے 
فلسطینیوں کو طبی امداد فراہم کررہی تھیں۔.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

03 جون

کاغزات نامزدگی ، ہائکورٹ کا فیصلہ معطل ، سپریم کورٹ سے نامزدگی فارم بحال ، الیکشن شیڈول جاری ، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کل سے وصول کیے جاسکیں گے،سپریم کورٹ نے گزشتہ روز کاغذاتِ نامزدگی کی تبدیلی سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا تھا، الیکشن کمیشن کے ترمیم شدہ انتخابی شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 8 جون تک جمع کرائے جاسکیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

03، لیڈز، پاکستان کو انگلینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میں  ایک اننگز اور55 رنز سے شکست دے دی ، دو میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئِ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

03 جون

56 کمپنیوں میں بے ضابطگیاں ، شہباز شریف سپریم کورٹ میں پیش،

افسران 14،14، لاکھ روپے تنخواہ پر افسران  کیوں بھرتی کیے ، یہ کو ئی لوٹ کا مال نہیں ایک ایک پائی وصول کی جائے ، چیف جسٹس، فیصلہ فنانشل بورڈ کرتا ہے میں نہیں ، شہباز شریف

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

رشید گوڈیل میں تحریک انصاف میں شمولیت03،

............


03,سابق اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا  پیپلزپارٹی سے راہیں جدا کرکے سندھ میں پی پی مخالف بننے والے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کا حصہ بن گئیں۔۔۔ کہتی ہیں پیپلز پارٹی نام کی اب کوئی چیز باقی نہیں رہی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

04 جون 18

صاف پانی اسکینڈل ، شہباز شریف  نیب کی طلبی پر پیش نہیں ہوئے ، 25 جون کو پھر طلب

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

04،احتساب عدالت میں نوازشریف کے خلاف نیب ریفرنیسز کی سماعت

شریف فیملی کی گلف اسٹیل کا معاہدہ جعلی تھا، واجد ضیا

ہم اچھی خاصی بجلی چھوڑ کرگئے سب کچھ ٹھیک ٹھاک تھا ، نوازشریف کی احتساب عدالت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

04،نواز شریف کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کیس کی سماعت

………..

04،لاہور میں ڈاکٹر طاہر القادری کی زیر صدارت کور کمیٹی کا اجلاس
 …………………

 04،نواز شریف اورمریم نواز این اے 54 خداداد ہائٹس گولڑہ میں ملسم لیگ ورکرز کنونشن سے خطاب

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


نگراں وزیر اعلی بلوچستان کا معاملہ  پارلیمانی کمیٹی میں پیش04,

خیبر پختونخواکانگراں وزیراعلیٰ کا فیصلہ نہ ہوسکا

............

04،سٹی کورٹ کراچی میں لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کیس میں ایم کیو ایم رہنماؤں فاروق ستار، نسرین جلیل، حیدر عباس رضوی اور فیصل سبزواری کو گرفتار کرکے 9 جولائی کو پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔
کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کا مقدمہ 2015 میں تھانہ سولجر بازار میں درج کیا گیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

04،الیکشن 2018ء کیلئے پیر سے کاغذات نامزدگی وصول اور جمع کرانے کا عمل شروع ، سلسلہ 8 جون تک جاری رہے گا۔ کاغذات نامزدگی کے ساتھ ہر امیدوار کو آرٹیکل 62 اور 63 کا بیان حلفی جمع کرانا ہوگا۔ امیدواروں کو بیان حلفی میں غیر ملکی پاسپورٹ‘ دہری شہریت‘ حکومتی یوٹیلیٹی بلز نادہندہ اور زیرسماعت فوجداری مقدمات کی تفصیل بھی دینی ہو گی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

04،ملک بھر میں پانی کی قلت کا نوٹس چاروں صوبائی  دارلحکومتوں میں سماعت کریں گے ، چیف جسٹس

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فوج کو سیاست الیکشن میں نہ گھسیٹا جائَے ، 2018 تبدیلی کا سال ، سوشل میڈیا پر زہر اگلا جارہا ہے اسے کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے  ، پاکستان اور بھارت ایٹمی مملک جنگ کی گنجائش نہیں ، فوجی ترجمان

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

04، الیکشن کمیشن ، 31 مئی کے بعد تمام تقرر و تبادلے منسوخ کردیے گئے

۔۔۔۔۔۔۔

04،لاہور ہائی کورٹ نے قانون کی طالبہ خدیجہ صدیقی پر چاقو سے 23 وار کرنے والے مجرم شاہ حسین کو “ناکافی ثبوت“ ہونے کا بہانا بنا کر بری کردیا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


04،گوئٹے مالا سٹی سے تقریبا 40 کلومیٹر دور واقع آتش فشاں زوردار دھماکے سے پھٹنے سے 65 افراد ہلاک

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

04،ریحام خان کی کتاب منظر عام پر آنے سے قبل ہی متنازعہ بن گئی

عمران خان اور انکے رفقا، وسیم اکرم کی مرحومہ بیوی اور سابق شوہر پر نگین الزامات
تمام افراد نے ریحام کو قانونی نوٹس بھیج دیا
صرف لندن میں ہتک عزت کے 4 نوٹس بھجوائے گئے
ریحام خان نے حمزہ عباسی کو ہتک عزت کا5 ارب کو  نوٹس بھجوادیا
کتاب کو مواد چرایا گیا، ریحام کا الزام
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

05 جون 18

 نگراں وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا، تقریب حلف برداری ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی۔
صدر ملکت ممنون حسین نے نگراں وفاقی کابینہ سے حلف لیا۔
چھ رکنی مختصر وفاقی کابینہ میں شمشاد اختر، عبداللہ حسین ہارون،محمد اعظم خان، محمد یوسف شیخ، روشن خورشید بروچا اور سید علی ظفر شامل ہیں۔
تقریب حلف برداری میں نگراں وزیر اعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک بھی موجود تھے جبکہ ان کے علاوہ دیگر اہم شخصیات بھی شریک ہوئیں۔
ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق مندوب عبداللہ حسین ہارون کو وزارت خارجہ اور سابق گورنر اسٹیٹ بینک شمشاد اختر کو وزیر خزانہ کا قلمدان دیئے جانے کا امکان ہے۔

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

احتسا ب عدالت میں نوازشریف کے خلاف ریفرینس کیس کی سماعت 05،


احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی نیب ریفرنسز میں حتمی دلائل ایک ہی بار سننے کی درخواست مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ ملزم اس فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ چلے جائیں، اس دوران ہم العزیزیہ ریفرنس میں واجد ضیا کو بلالیتے ہیں۔ منگل کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کی جس کے دوران نواز شریف کی جانب سے متفرق درخواست دائر کی گئی۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ ایون فیلڈ ریفرنس کے علاوہ دیگر 2 ریفرنسز میں واجد ضیا اور تفتیشی افسر کے بیانات مکمل ہونے تک حتمی دلائل مخر کیے جائیں اور تمام ریفرنسز میں ایک ساتھ حتمی دلائل سنے جائیں۔۔عدالت نے تمام گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرنے تک نواز شریف کی درخواست مسترد کردی۔فاضل جج محمد بشیر نے قرار دیا کہ ملزم اس فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ چلے جائیں، اس دوران ہم العزیزیہ ریفرنس میں واجد ضیا کو بلالیتے ہیں۔
صحافیوں سےغیررسمی گفتگو کے دوران سابق وزیر اعظم نواز شریف نے شعر سنا ڈالا کہ 
جو ٹھوکرنہ کھائےنہیں جیت اس کی

جوگرکر سنبھل جائےہےجیت اس کی
اسلام آباد کی احتساب عدالت میں صحافیوں سےغیررسمی گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ماضی میں بار بار گرے ہیں سنبھلنا چاہئے،اپنا گھر ٹھیک ہو تو سب ٹھیک ہوتا ہے ۔
ایک سوال کے جواب میں نوازشریف نے کہا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی ذمہ دار نگراں حکومت ہے، مسلم لیگ نون کی حکومت سسٹم میں10ہزارمیگاواٹ کا اضافہ کرکے گئی، حکومت کے اختتام تک کوئی لوڈشیڈنگ نہیں تھی ،اب اگربجلی پوری نہیں توذمہ دار نگراں حکومت ہے۔
انہوں نے کہا کہ فاٹا جرگے میں تمام جماعتوں کے لوگ تھے، حکومت دوبارہ ملی تو ضروری اقدامات کریں گے،قومی کمیشن بنے گا جو حساب کتاب کرے گا۔
ایک صحافی نے سوال کیا کہ ڈی جی آئی ایس پی آرنےکل سوشل میڈیاسےمتعلق بات کی ، کیاکہیں گے؟؟
نواز شریف نے جواب دیا کہ ڈی جی آئی ایس پی آرکی پوری پریس کانفرنس نہیں سنی اس لیے وہ کچھ نہیں کہہ سکتے۔
ایک سوال کے جواب پر سابق وزیراعظم نے کہا کہ نامزدگی فارم میں معلومات پر اعتراض نہیں، پارلیمنٹ کےقانون کوسنگل رکنی بنچ کیسےاٹھاکرباہرپھینک دیتاہے۔
نواز شریف کے بیان پر صحافی نے بتایا کہ سپریم کورٹ نے اس فیصلے کو معطل کردیا گیاہے۔
نواز شریف نے جواب دیا کہ وہ بعد کی بات ہے۔

اس سوال پر کہ الزام ہے کہ ریحام خان کی کتاب کے پیچھے ن لیگ ہے تونوازشریف نے جواب دیا کہ اور کچھ نہیں ملا تو یہ الزام لگا دیا۔

...............

 05،جسٹس (ر) دوست محمد خان کو نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے عہدے کیلئے منتخب کرلیا گیا۔خیبر پختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں کوئی فیصلہ نہ ہونے پر یہ معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیجا گیا تھا۔منگل کو چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار رضا کی صدارت میں الیکشن کمیشن کا مشاورتی اجلاس ہوا۔
ایک گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی مشاورت کے بعد الیکشن کمیشن حکام نے پریس کانفرنس کے دوران نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے طور پر جسٹس (ر) دوست محمد خان کے نام کا اعلان کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

05، اصغر خان کیس نواز شریف سمیت 34 افراد کو سپریم کورٹ نے کل طلب کرلیا، شہباز شریف کے گھر پر مورچے ختم کرکے وڈیو پیش کرنیکے ہدایت

شہباز شریف کو بلٹ پروف گاڑی کس قانون کے تحت دی ، سرکاری گاڑیوں پر انتخابی مہم نہیں چلانے دینگے ، سپریم کورٹ

…………..

لاکھوں فرزندان اسلام  اعتکاف میں بیٹھ گئے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

یوم علی کے موقع پر سیکیورٹی کے پیش نظر رات نو بجے سے بڑے شہروں کے جلوس روٹس روڈ بند کردیے جائیں گے کل کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی ہوگی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لاہورہائیکورٹ میں احسن اقبال کی پیشی

عمران خان اور ریحام خان نے مجھ سے پوچھ کر شادی نہیں کی 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


05،خدیجہ صدیقی پر حملہ کرنے والے مجرم کو لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے رہا کیے جانے پر سپریم کورٹ نے نوٹس لے لیا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کاغزات نامزدگی وصول کیے جانے کا دوسرا دن


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

05،بلوچستان، نگراں وزیراعلیٰ کا معاملہ الیکشن کمیشن جانے کا امکان
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

06 جون 18

اصغر خان کیس، نواز شریف سمیت 34 افراد  سپریم کورٹ نے طلب کرلیے  ،


اصغر خان عملدرآمد کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے نواز ریف کی عدم حاضری پرحکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف جہاں بھی ہیں ایک گھنٹے میں عدالت پہنچیں،یہ عدالت کا حکم ہے ہرکسی کو آنا پڑےگا،میاں نوازشریف کو نوٹس دیا تھا وہ کیوں نہیں آئے؟
متعددسیاسی رہنماؤں کے وکلاء اور جاوید ہاشمی عدالت میں پیش ہوئے، چیف جسٹس نے جاوید ہاشمی سے استفسار کیا کہ کیا انہوں نے پیسے لیے تھے؟
جاویدہاشمی نے جواب دیا کہ میں نے5سال نیب کی عدالت میں کیس بھگت کراس الزام کوکلیئرکیا،میں نے پیسے نہیں لیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
06،احتساب عدالت میں نوازشریف فیملی کے خلاف ریفرینسز کیس کی سماعت
سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ قبل از وقت انتخابات دھاندلی کا آغاز ہو چکا ہے، ملک میں دھاندلی کی بحث چلتی رہتی ہے۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت میں نواز شریف نے صحا فیوں سےغیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دھاندلی کاآغاز اس دن ہوا جب مجھے مسلم لیگ ن کی صدارت سے ہٹایا گیا اور مجھے زندگی بھر کے لئے نااہل کیا گیا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

06،ایل این جی ٹھکیہ ، نواز شریف اور خاقان عباسی کے خلاف نیب کا تحقیقات کا فیصلہ ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

06،۔نئے کاغزات نامزدگی ، امیدواروں کا اثاثوں ، غیرملکی شہریت اور تمام اضافی معلومات پر بیان حلفی دینا ہوگا، 20 لاکھ سے زائد قرضہ معاف کرانے والے حصہ نہیں لے سکیں گے ، سپریم کورٹ

کراچی میں یوم علی کا جلوس نشتر پارک سے برامد ہوکرروایتی راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیان کھارادر پر اختتام پزیر ہوگیا

..............

نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصرالملک سے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ملاقات کی اور ملکی سلامتی سمیت پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔
آرمی چیف کی نگراں وزیراعظم کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد اور نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔،

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


06،دو میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے لیے قومی ٹیم کا 15 رکنی اسکواڈ  انگلینڈ سے اسکاٹ لینڈ روانہ ہوگیا ہے۔
پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان دو ٹی 20 میچز 12 اور 13 جون کو کھیلے جائیں گے۔
قومی ٹیم کے اسکواڈ میں سرفراز احمد، فخر زمان، احمد شہزاد، حارث سہیل، شعیب ملک، آصف علی، طلعت حسین، فہیم اشرف، شاداب خان، محمد نواز، محمد عامر، حسن علی، راحت علی، اسامہ شنواری اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔

.............


06،کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزم سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے گھر کو سب جیل قرار دینے کے خلاف درخواست پر فیصلہ مؤخر کردیا۔

سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار سمیت 11 ملزمان  انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے  


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

06، ایم کیو ایم کے رہنما حیدر عباس رضوی کینیڈا سے وطن واپس پہنچ گئے 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

06،عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ عمران کے دفاع کے لئے ریحام کے سامنے آگئی ہیں۔ جمائمہ کا کہنا ہے کہ اگرریحام خان کی کتاب برطانیہ میں شائع ہوئی تو وہ اپنے بڑے بیٹے سلیمان عیسیٰ خان کی جانب سے ہتک عزت اور خلوت میں دخل اندازی اور صہیونی لابی کے سازشی نظریوں کے بارے میں خیالات ظاہر کرنے کے الزام میں ہرجانے کا دعویٰ کریں گی اور اس کیلئے فنڈز جمع کریں گی۔ جمائمہ خان نےاپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ مجھے ذمہ داری سے بتایا گیا ہے کہ ریحام خان کی کتاب انتہائی ہتک آمیز ہے اور برطانیہ میں چھپنے کے قابل نہیں ہے لیکن اگر وہ برطانیہ میں چھپی تو میں اپنے بیٹے کی، جس کی عمر اس وقت سولہ سال تھی، جانب سے اس کی نجی زندگی میں بے جا مداخلت اور گھسے پٹے صہیونی لابی کے سازشی نظریئے پر عدالت میں جاؤں گی۔ ریحام خان کے ٹوئٹ سے واضح ہوتا ہے کہ اس میں خود ان کے خلاف کچھ نہیں ہے لیکن اس کے بعض حصوں میں ان کے بیٹے سلیمان خان کے خلاف کچھ باتیں ہیں، سلیمان خان اب 19 سال کا ہوچکا ہے اور وہ بچہ نہیں رہا

...............

07 جون

الیکشن کمیشن نے پروفیسر ڈاکٹر حسن عسکری کو نگران وزیراعلیٰ پنجاب مقرر کردیا،ڈاکٹر حسن عسکری کا نام اپوزیشن کی جانب سے دیا گیا تھا۔ 

 ...............

علاؤالدین مری نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان مقرر ہو گئے ،نگران وزیر اعلیٰ کا انتخاب بھی پنجاب کی طرح الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے عمل میں لایاگیا۔



............................
07،سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کو انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی مشروط اجازت دے دی،پرویز مشرف میرے سامنے پیش ہوجائیں انہیں 
گرفتار نہیں کیا جائےگا عدالت نے 13 جون کو طلب کرلیا،
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے ریمارکس
نادرا نے پرویز مشرف کا شناختی کارڈ بلاک کردیا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

07،احتساب عدالت میں نواز شریف کے خلاف ریفرنیسز کی سماعت



شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس میں قومی احتساب بیوروکے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نے حتمی دلائل کے دوران کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف ہی لندن فلیٹس کے اصل مالک ہیں۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر ریفرنس کی سماعت کر رہے ہیں، مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر آج بھی عدالت کے روبرو پیش نہ ہوئے۔

دوران سماعت ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب نےکہا کہ نواز شریف ہی لندن فلیٹس کے اصل مالک ہیں جب کہ آف شور کمپنی کے ذریعے اصل ملکیت چھپائی گئی۔

سردار مظفر عباسی نے کہا کہ قطری شہزادے کا بیان غیر متعلقہ ہے لیکن پھر بھی جےآئی ٹی نے قطری شہزادے کا بیان ریکارڈ کرنے کی کوشش کی جس کے لیے 24 مئی 2017 کو اسے بیان ریکارڈ کرانے کے لئے بلایا۔

ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ جے آئی ٹی کے نوٹس قطری شہزادے کو موصول ہوئے مگر وہ پیش نہ ہوئے جب کہ 11 جولائی 2017 کو قطری شہزادے کا دوسرا جواب آیا لیکن پھر اس نے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے سے اجتناب کیا۔

سردار مظفر عباسی نے دلائل کے دوران کہا کہ 22 جون 2017 کو قطری شہزادے کو پھر بلایا گیا اور جے آئی ٹی نے کہا آپ نہیں آتے تو ہم دوحا کے پاکستانی سفارخانے میں آجاتے ہیں۔

ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نے کہا کہ قطری نے شرائط رکھیں کہ وہ نہ تو پاکستانی سفارت خانے میں آئیں گے اور نہ عدالت میں پیش ہوں گے جب کہ جرح میں کہا گیا کہ قطری شہزادے کو دھمکی لگائی گئی، یہ درست نہیں ہے۔

ریفرنس میں نامزد سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے وکلا کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کی گئیں جس میں استدعا کی گئی ہے کہ کلثوم نواز کی عیادت کے لیے لندن جانا ہے اس لیے 11 تا 15 جون تک حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔

درخواستوں کے ساتھ کلثوم نواز کی نئی میڈیکل رپورٹ بھی لگائی گئی ہے۔

اس موقع پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ استثنیٰ کی درخواست پر 11 جون کو بحث کرلی جائے جس پر عدالت نے فاضل جج محمد بشیر نے کہا کہ نواز شریف پانچ دس منٹ بیٹھ کر جا سکتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
07، پانی کو عزت دو کالا باغ ڈیم کے لیے اتفاق رائے پیدا کرنا ہوگا، چیف جسٹس

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


07،الیکشن ، کاغزات نامزدگی جمع کرائے جانے کا چوتھا روزکراچی میں بلاول بھٹو، مصطفی کمال ، قادر پٹیل سمیت دیگر نے کاغزات نامزدگی جمع کرائے ، کاغزات نامزدگی جمع کرائے جانے کی تاریخ میں توسیع 11 جون تک جمع کرائے جاسکتے ہیں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


07،سینئر سیاست دان اور عوامی تحریک کے بانی رسول بخش پلیجو  کراچی میں انتقال کرگئے۔

...............

07 
،ایم کیوایم رہنما حیدرعباس رضوی آئے بھی اور چلے بھی گئے
حیدرعباس رضوی چودہ مارچ بروز پیر دو ہزار سولہ کو کینیڈا چلے گئے تھے اور دو سال سے زائد عرصہ گزرنے کےبعد  کل  وطن واپس  پہنچے تھے ، حیدر عباس رضوی کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں مقیم تھے۔وطن واپس پہنچنے کے بعد انہوں نے بہادر آباد ایم کیوایم کے مرکزی آفس کا دورہ کیا ، اطلاعات کے مطابق  بححیدر عباس رضوی نے ا انتخابات میں حصہ لینے کے لیے کاغزات نامزدگی بھی وصول کیے  ، پولیس زرائع  کا کہنا ہے کہ  حیدر عباس رضوی سانحہ عاشورہ سے متعلق کسی مقدمے میں مطلوب نہیں اور نہ ہی  ان کے خلاف کوئی مقدمہ درج ہے،حیدر عباس رضوی کی فیملی کے مطابق وہ اپنی بیمار والدہ کی عیادت کے لئے پاکستان آئے تھے اور امید ہے وہ ایک ہفتے کے بعد دوبارہ پاکستان آجائیں گے ...

۔۔۔۔

 

08 جون

وم القدس منایا  گیا کراچی میں نمائش تا تبت سینٹر آئی ایس او کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

مقبوضہ کشمیر میں  جمعتہ الوداع یوم القدس کشمیر کے طور پر منایا گیا ،

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

08،حسن عسکری نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

08،سندھ کابینہ کے ارکان  نے حلف اٹھا لیا۔

تقریب صبح 11 بجے گورنرہاؤس کراچی میں ہوئی،، نگران وزیراعلی نے 7 رکنی نگران کابینہ تشکیل دی، ڈاکٹرسعدیہ رضوی، ڈاکٹرجنید شاہ ، کرنل ریٹائرڈ دوست محمد چانڈیو، سائمن جان ڈینیئل،جمیل یوسف، خیر محمد جونیجو ، سابق آئی جی سندھ مشتاق شاہ کا نام شامل ہیں۔

نگراں وزیراعلی  فضل الرحمان کے ہمراہ کابینہ کے ارکان نے مزار قائد پر حاضری دی
نگران وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت نگران کابینہ کا پہلا اجلاس  وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوا
 ہمین ایمانداری اور خوش اسلوبی سے اپنے فرائض انجام دینے ہیں؛نگران وزیر اعلی
 بہترین ماحول میں صاف و شفاف انتخابات کرانے ہیں؛نگران وزیر اعلی
کراچی: سندھ کی نگران کابینہ کے قلم دانوں کا نوٹیفیکشن جاری،
کراچی:نگران وزیر اعلیٰ کی منظوری کے بعد وزارء کو محکمے الاٹ،
کراچی: مشتاق شاہ کو آبپاشی، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور ورکس اینڈ سروسز کا قلم سان دے دیا گیا، نوٹی فیکشن
کراچی: خیر محمد جونیجو کو زراعت جنگلات، جنگلی حیات، لائیو اسٹاک اور فشری کے محکمے دئے گئے، نوٹیفیکشن
کراچی: جمیل یوسف کو محکمہ اطلات، ماحولیات، آئی ٹی اور قانون کا قلم دان الاٹ، نوتیفیکشن
کراچی: ڈاکٹر جنید شاہ کو ثقافت، سیاحت، اسپورٹس، یوتھ افیئر اور توانائی کا قلمدان دے دیا گیا، نوٹی فیکشن
کراچی: کرنل دوست محمد چانڈیو کو معدنیات، بحالیات اور ٹرانسپورٹ کا قلم دان دیا گیا، نوٹیفکشن
کراچی: ڈاکٹر ورک رضوی کو کالج ایجوکیشن، بہبود آبادی، صحت، سوشل ویلفیئر کا قلمدان دیا گیا، نوٹیفیکشن
کراچی: سائیمن جان ڈینئل کو انسانی حقوق، کچی آبادی، محکمہ محنت اور اقلیتی امور کا قلمدان دیا گیا، نوٹیفیکشن

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

70 سال سے جاری کھیل  اب نہیں ہوگا دشمنوں کی خواہش ہے جیل چلا جاوں

 نوازشریف اورمریم نوازکا منڈی بہاؤالدین الدین میں ورکرز کنونشن سے خطاب

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

08،احتساب عدالت میں نوازشریف فیملی کے خلاف ریفرنیسز کی سماعت

ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس میں نیب پراسیکیوشن کے حتمی دلائل مکمل ہو گئے ہیں،وکیل استغاثہ نے کہا کہ تقریر میں نواز شریف نے کہا کہ کرپشن کے پیسے سے جائیداد بنانے والا کبھی اسے اپنے نام پر نہیں رکھتا، ہماراکیس بھی یہی ہے کہ نوازشریف نے اپنے بچوں کے نام پرجائیدادیں بنائیں۔
وکیل استغاثہ نے مزید کہاکہ نواز شریف کے لندن فلیٹس کے مالک ہونے کے شواہد پیش کر دیے، اب بار ثبوت ملزمان پر ہے جنہوں نے اپنے دفاع میں کچھ پیش نہ کیا۔
ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس میں ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی نے چوتھے روز حتمی دلائل مکمل کر لیے اور کہا کہ ملزمان نے نہ صرف لندن فلیٹس کی ملکیت تسلیم کی بلکہ ایک خاص موقف بھی اپنایا جو درست ثابت نہ ہوا، نواز شریف نے قوم سے خطاب اور قومی اسمبلی کی تقریر میں کبھی قطری خط کا ذکر نہیں کیا، تقریر میں کہا یہ ہیں وہ ذرائع جن سے لندن فلیٹس خریدے گئے مگر عدالت میں وہ ذرائع بتائے نہ منی ٹریل پیش کی۔
سردار مظفر عباسی نے کہا کہ نواز شریف نے قومی اسمبلی میں کچھ اور بتایا اور سپریم کورٹ میں نئی کہانی سنائی، نواز شریف نے کہا کرپشن کے پیسے سے جائیداد بنانے والا کبھی اسے اپنے نام پر نہیں رکھتا، ہمارا کیس بھی یہی ہے کہ نواز شریف نے اپنے بچوں کے نام پر جائیداد بنائی ، فرد جرم کے مطابق نیب نے اپنی ذمہ داری پوری کر دی اب بار ثبوت ملزمان پر تھا کہ وضاحت کرتے اور منی ٹریل پیش کرتے مگر وہ ثبوت فراہم نہیں کر سکے ۔
سردار مظفرعباسی نے کہاکہ لندن میں گواہ رابرٹ ریڈلے سے ملنے پر اعتراض کیا گیا حالانکہ نیب پراسیکیوٹراپنے گواہوں سے ملتے ہیں۔
انہوں نے جج کو مخاطب کر کے کہا کہ آپ نے خود کہا تھا کہ واجد ضیا کو سمجھاؤ ں کہ بیان کیسے دینا ہے تاکہ گواہ ادھر ادھر نہ جائے اور عدالت کا وقت بچ سکے، سوموار گیارہ جون کو العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی سماعت ہو گی اور واجد ضیا بطور گواہ پیش ہوں گے

سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ پرویز مشرف پر ایک طرف سنگین غداری کامقدمہ دوسری طرف الیکشن لڑنےکی مشروط اجازت مل گئی ،کدھر گیاآئین و قانون،آرٹیکل 6،اورکدھر گئے سارے مقدمے؟
سابق وزیراعظم نوازشریف نے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سےغیررسمی گفتگو کی۔
پرویز مشرف کے حوالے سے سوال پر نواز شریف نے جواب دیا کہ سب کچھ قانون سے بالاتر ہو رہا ہے،مشرف جیسےشخص کوکیسے گارنٹی دی جا سکتی ہے جوبگٹی قتل کیس میں،ججوں کو نظر بند کرنے،12مئی کےواقعہ میں اور2بارآئین توڑنےمیں شامل ہو۔
انہوں نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری عقل و فراست میں یہ بات نہیں آ رہی کہ کوئی قتل کردے،آئین توڑدے،تباہی پھیردے،چیف جسٹس چاہیں گےتو اسےکچھ نہیں کہاجائیگا ،آپ کہہ رہے ہیں اسے گرفتار نہ کیا جائے ، یہ کون سا آئین ہے اس آئین کی شق ہمیں بھی پڑھا دیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دوسری طرف مجھے بیگم کی عیادت کےلئے3 دن کا استثنا بھی نہیں مل رہا،مجھے تاحیات نا اہل کر دیا گیا۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

08،سیشن کورٹ میں کاغذات نامزدگی فارم حاصل کرنے کا  پانچواں دن ۔11 جون تک جمع کرائے جاسکتے ہیں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

عام انتخابات کیلئے تحریک انصاف کے امیدواروں کی فہرست جاری

قومی اسمبلی کے 173 حلقوں کیلئے امیدواروں کی نامزدگی کا عمل مکمل

صوبائی اسمبلیوں کے 290 امیدواروں کے نام جاری

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اسلام آباد، بنوں، میانوالی ، لاہور اور کراچی سے انتخاب لڑیں گے

عمران خان این اے، 53، 35، 95 , 131 اور 243 سے انتخاب میں حصہ لیں گے

شاہ محمود قریشی این اے 156 ملتان سے میدان میں اتریں گے

فواد چوہدری این اے 67 جہلم سے مقابلہ کریں گے 

پرویز خٹک اور مراد سعید بالترتیب این اے 25 نوشہرہ اور این اے 4 سوات سے تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے

عبدالعلیم خان این اے 129 لاہور میں محاذ سنبھالیں گے

غلام سرور خان راولپنڈی کے دو حلقوں این اے 59 اور 63 سے مقابلہ کریں گے

عامر محمود کیانی این 61 راولپنڈی سے میدان میں اتریں گے

ڈاکٹر یاسمین راشد این اے 125 لاہور اور اعجاز چوہدری این اے 133 لاہور سے انتخاب لڑیں گے

شفقت محمود این اے 130 لاہور سے میدان میں اتریں گے

عثمان ڈار این اے 73 سیالکوٹ سے تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے

خیبر پختونخوا میں صوبائی اسمبلی کے 81 امیدواروں کو ٹکٹس جاری

سندھ کے فی الحال 21 حلقوں کیلئے امیدواروں کی نامزدگیوں کا اعلان

بلوچستان اسمبلی کے 23 حلقوں کیلئے امیدواروں کا اعلان

پنجاب کے 165 حلقوں کیلئے پارٹی ٹکٹس جاری

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

08،وفاقی حکومت نے عیدالفطر پر چار تعطیلات کا اعلان کیا ہےاور اس حوالے سے وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق 15 سے 18 جون یعنی جمعہ، ہفتہ، اتوار اور پیر کو عیدالفطر کی تعطیلات ہونگی،

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


09 جون

سپریم کورٹ کراچی چیف جسٹس نے  اہم کیسز کی سماعت کی

کالا باغ نہیں ڈیمز کی بات ہے ، چار بھائی متفق نہیں متبادل حل نکالیں قوم اختیار دے تو کردار ادا کرسکتے ہیں ، چیف جسٹس

شاہراہ فیصل سمیت تمام شاہراہوں سے اشتہاری دیواروں کو مسمار کرنے کا حکم دے دیا عدالت نے آئندہ اشتہاری مقاصد کے لیے دیواریں قائم کرنے پر پابندی عائد کردی
تنخواہوں سے محرام اساتزہ کا سپریم کور ٹ کے باہر احتجاج

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

09، اصغر خان کیس،نوازشریف اور سراج الحق نے رقم لینے کی تردید کردی ، جواب سپریم کورٹ میں جمع

……………

الیکشن کمیشن آفس۔۔کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا چھٹا دن  

…………….

نقیب اللہ قتل کیس کے ملزم راؤ انوار اے ٹی سی میں پیش 09،

نقیب اللہ قتل کیس میں عدالت نے مرکزی ملزم راو انوار کے  بی کلاس دینے کی درخواست منظور کرلی ۔


…………………..

09،شنگھائی تعاون تنظِم کا دو روزہ سربراہ اجلاس کا آغاز

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

10 جون

اردن کے معاشی بحران پر عرب رہنماؤں کا اجلاس  مکہ مکرمہ میں ہوا
عرب رہنماؤں کا اجلاس سعودی فرماں روا شاہ سلمان کی سربراہی میں ہوا
اجلاس میں اردن کے شاہ عبداللہ،امیرکویت اور ابوظبی کے ولی عہد نے شرکت کی
اجلاس میں اردن کو حالیہ معاشی بحران سے نکالنے کی مختلف تجاویز پر غور کیاگیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

10، شنگھائی تعاون تنظِم کا دو روزہ سربراہ اجلاس کا آغاز

صدر ممنون اور نریندرمودی کے درمیان مصافحہ ،  غیر رسمی گفتگو
چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سب متحد ہوں ، ممنون حسین
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
10، شریف فیملی  کے خلاف ریفرینسز پر ایک ماہ میں فیصلہ کا حکم
ملزمان اور قوم کی زہنی ازیت ختم ہونی چاہیے ، چیف جسٹس
عمران خان سے کبھی نہیں ملا سوشل میڈیا پر جعلی تصاویر لگادی گئیں، چیف جسٹس
……………
10،عمران خان کا بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کا اعلان
،،،،،،،،،،،،،،
10، تھرکول بلاک 2 سے کوئلے کی پہلی تہہ دریافت
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
10، عمران خان کی ناجائز بیٹی کا معاملہ الیکشن کیمشن سپریم کورٹ لے جائیں گے ، ثبوت مل گئے ، افتخار چوہدری

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
10،پاکستان پیپلزپارٹی نے سندھ میں قومی و صوبائی اسمبلی کے160 حتمی امیدواروں کا اعلان کردیاہے،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری این اے200اور این اے 246جبکہ شریک چیئرمین پیپلزپارٹی این اے 213سے الیکشن لڑیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی نے سندھ میں قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔
پیپلزپارٹی نے سندھ میں قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر160 حتمی امیدواروں کا اعلا کیا ہے۔ جبکہ شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری پنجاب کے امیدواروں کا اعلان بلاول بھٹو لاہور میں کریں گے۔۔آصف زرداری آج لاہور پہنچ گئے ہیں۔ جہاں پرحتمی امیدواروں کی فہرست مرتب کی جائے گی۔ سندھ کے امیدواروں کے مطابق بلاول بھٹو این اے 246 کراچی اور این اے 200 لاڑکانہ، آصف زرداری این اے213 شہید بے نظیر آباد، خورشید شاہ این اے206 سکھر ون، این اے197 کشمور سے احسن مزاری، این اے 236 ملیر ون سے جام عبدالکریم جوکھیو،این اے 237 ملیر ٹو سے عبدالحکیم بلوچ، پیپلز پارٹی نےاین اے243گلشن اقبال سےعمران خان کےمقابلےمیں شہلارضا، این اے 238 ملیر 3 سے آغا رفیع اللہ، این اے 240 کورنگی سے شیخ محمد فیروز،این اے 241 کورنگی سے معظم علی قریشی،این اے242 کراچی ایسٹ سے اقبال ساند، این اے247 ساؤتھ سے عبدالعزیز میمن ،این اے 248 سے عبدالقادر پٹیل ،این اے244 ایسٹ سے اسد عالم نیازی ، این اے 245 ایسٹ سے فرخ نیاز تنولی، این اے 250 ویسٹ سے علی احمد،،آصف زرداری کے بہنوئی منورتالپور این اے 219 میرپورخاص سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔

پی ایس01 جیکب آباد سے میر اورنگزیب پھنور، پی ایس 10 لاڑکانہ ون سے فریال تالپور،، پی ایس11 لاڑکانہ دو سے نثار کھوڑو، پی ایس02 جیکب آباد سے ڈاکٹر سہراب سرکی، پی ایس03 جیکب آباد سے میر ممتاز جاکھرانی، پی ایس04 کشمور سے حاجی عبدالرؤف، مراد علی شاہ پی ایس34 نوشہروفیروز دو اور پی ایس80 جام شورو1، عذرا پیچوہو پی ایس37 شہید بے نظیر آباد ،پی ایس 127 کراچی ویسٹ سے ناز بلوچ،پی ایس78 ٹھٹھہ سے حاجی علی حسن زرداری،، پی ایس63 سے شرجیل میمن،، مرتضیٰ وہاب پی ایس111 ، پی ایس62 حیدرآباد سے جام خان شورو الیکشن میں حصہ لیں گے۔ تاہم پیپلز پارٹی نے ابھی این اے202 اور این اے203 سے امیدواروں کا اعلان نہیں کیا ہے۔ اسی طرح باقی امیدواروں کے نام پیپلزپارٹی کی ویب سائٹ پر بھی دیکھے جاسکتے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
11 جون

انٹر بینک مارکیٹ اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر ہفتے کےپہلے روز 4روپے تک بڑھ گیا۔

کرنسی ڈیلرزایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 121روپے پر پہنچ گئی ہے اس سے پہلے ڈالر کی قیمت 115روپے 80 پیسے تھی۔انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر پہلے 115روپے 70پیسے پر برقرارتھا لیکن آج ڈالر کی قیمت 119 روپے 30 پیسے ہوگئی ہے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


11،اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے تحت ایم کیو ایم پاکستان کی کنوینر شپ خالد مقبول صدیقی کو مل گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے فاروق ستار کی درخواست کو مسترد کر دیا ۔ خیال رہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف فاروق ستار نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا تھا۔

جسٹس عامرفاروق نے فاروق ستار کی درخواست پر 17اپریل کوفیصلہ محفوظ کیا تھا۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم کاکنوینر خالد مقبول صدیقی کو قراردیا تھا جس کے خلاف فاروق ستار نے درخواست میں خالد مقبول صدیقی کو ایم کیو ایم کاکنوینر قرار دینے کے فیصلے کوچیلنج کیا گیا۔



ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے کہا کہ عدالت نے منشور کی تشریح کر دی ہے اور میں اب فاروق ستار بھائی کو دعوت دیتا ہوں، آئیں مل کر کام کریں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کنونیئر کا عہدہ تنظیم کی امانت ہے، جب چاہے واپس لے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

11،اسلام آباد: نیب کورٹ میں العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی سماعت کل تک ملتوی، عدالت نے نوازشریف کو نئے وکیل کے لیے ایک دن کا وقت دے دیا، نوازشریف کا کہنا تھا کہ مجھے مشورے کے لیے کچھ وقت دیا جائے جس پر جج نے سوال کیا کہ نیا وکیل کریں گے یا خواجہ حارث کو ہی راضی کریں گے؟

خواجہ حارث نے وکالت نامہ واپس لیا تو سابق وزیراعظم نواز شریف بھی اسلام آباد کی احتساب عدالت سے چلے گئے۔

اس موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفت گو میں انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ سےچھٹیوں کی درخواست نہیں کی، سپریم کورٹ کے سامنے درخواست کی ہے نہ کروں گا۔

ہفتے اور اتوار کو بھی کام کرنے کی ڈکٹیشن دی گئِ ، دباو میں کام نہیں کرسکتا ، خواجہ حارث
 ................
11،سپریم کورٹ آف پاکستان نے نادرا کو سابق صدر پرویز مشرف کے بلاک کارڈ اور پاسپورٹ کو بحال کرنے کا حکم دیا ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ ایئر پورٹ سے عدالت تک سابق صدر پرویز مشرف کو گرفتار نہ کیا جائے۔

پرویز مشرف کی پاکستان واپسی کے معاملے پر سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سماعت ہوئی۔

سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کے ٹرائل کے لیے دو روز میں خصوصی عدالت قائم کرنے کا حکم دے دیا،جبکہ نادرا کو سابق صدر کے بلاک کارڈ اور پاسپورٹ کو کھولنے کا حکم بھی دیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا کہ ہم نےمشرف کو واپسی کے لیے تحفظ دیا تھا، ایئر پورٹ سے عدالت تک انہیں گرفتار نہ کیا جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

موبائل کارڈز پر ٹیکس کٹوتیاں بھی معطل ، ایک ریڑھی بان  سے کیسے ٹیکس لیا جاسکتا ہے ۔چیف جسٹس
..............

11،اسلام آباد ہائیکورٹ نے طیبہ تشدد کیس میں وفاق کی انٹرا کورٹ اپیل منظور کرتے ہوئے مجرمان سابق جج راجہ خرم اور ان کی اہلیہ کی سزا ایک سال سے بڑھا کر تین سال کردی جب کہ مجرمان کو جرمانہ بھی 50 ہزار کی بجائے ڈھائی ڈھائی لاکھ روپے ادا کرنا ہوگا۔


۔۔
11،حمزہ شہبازاور عائشہ کےدرمیان صلح ہوگئی ، دونوں فریقین کے درمیان معاملات طے پاگئے ، ایک دوسرے کے خلاف تمام کیسز واپس لے لیے ، میڈیا پر ڈسکس نہ کرنے پر بھی اتفاق۔


سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں عائشہ احد پر مبینہ تشدد کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز اور ان کی اہلیہ ہونے کی دعویدار عائشہ احد عدالت میں پیش ہوئیں

عائشہ احد نے عدالت میں بتایا کہ میری حمزہ شہباز سے 2010 میں شادی ہوئی، اس موقع پر حمزہ شہباز نے خاتون کے دعوے کو مسترد کر دیا۔

دوران سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار نے عائشہ احد اور حمزہ شہباز کو موقف سننے کے لیے چیمبر میں بلا لیا۔

سماعت کے دوران حمزہ شہباز کے وکیل زاہد بخاری نے دلائل دینے کی کوشش کی جس پر چیف جسٹس نے انہیں روک دیا اور کہا کہ میں دونوں متاثرہ فریقین کا مؤقف سننا چاہتا ہوں۔

جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ معاملہ بیٹھ کر حل نہیں کرنا تو پنجاب کے باہر سے جے آئی ٹی بنا دیتا ہوں، آپ پنجاب کے با اثر لوگ رہے ہیں اس لیے انویسٹی گیشن باہر کے لوگوں سے کرائی جائے گی، انویسٹی گیشن میں آئی ایس آئی اور آئی بی کے لوگ بھی شامل ہوں گے۔

اس موقع پر بینچ کے دیگر ججز نے حمزہ شہباز اور عائشہ احد کو مشورہ دیا کہ چیف جسٹس کی بات مانیں۔

چیف جسٹس نے حمزہ شہباز سے مکالمہ کیا کہ اگر آپ طلاق دینا چاہتے ہیں تو یہ آپ کا شرعی حق ہے،اگر آپ نے شادی نہیں کی ہے تو بھی آپ کو پورا حق ہے، اگر نکاح نامہ رجسٹرڈ نہیں بھی ہوا تو نکاح 2 گواہان کی موجودگی میں ہوجاتا ہے، غیر کسی کو سنے کوئی فیصلہ نہیں ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

،11، جون گوئٹے ما لا کے فیوگو نامی آتش فشاں کے لاوے، زہریلی گیس اور راکھ سے 110 افراد کے مرنے کی تصدیق ہوگئی ہے، سیکڑوں اب بھی لاپتہ ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
الیکشن 2018، کاغزات نامزدگی جمع کرانے کا آخری دن 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


11،تنخواہیں ادا نہ کرنے والے میڈیا مالکان سپریم کورٹ میں طلب


صحافیوں کی برطرفیاں معطل


………….

11، پیٹرول 4٫26 پیسے مہنگا، نئی قیمت 121 روپے ہوگئی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

12 جون

ڈالرکی قیمت میں مزید 3 روپے کا اضافہ 122 کا ہوگیا

انٹربینک میں ڈالر1 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 3 روپے مہنگا فروخت ہورہا ہے۔فاریکس ڈیلرزایسوسی ایشن کا کہنا ہےکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت 1 روپےاضافےسے122 روپےپرٹریڈ کررہا ہے،اوپن مارکیٹ میں یہ بلند ترین سطح ہے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں 3 روپے کا اضافہ سے قیمت 119 روپےسےبڑھ کر122 روپےپرٹریڈ کررہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

12،اسلام آباد ہائی کورٹ میں تین نیب ریفرینسز میں ایک ساتھ فیصلہ سنانے کی درخواست پر سماعت

.............


12،العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس اورلندن فلیٹس کیس کی سماعت 
نوازشریف  اپنےوکیل کےبغیراحتساب عدالت میں پیش ہوئے۔
احتساب عدالت کے جج نے نوازشریف سے پوچھا کہ انہیں دوسراوکیل رکھناہےیاخواجہ حارث کوہی کہاہے؟ ابھی تک خواجہ حارث کی کیس سےدستبرداری کی درخواست منظورنہیں کی۔

نوازشریف نے کہا یہ اتناآسان فیصلہ نہیں،ایک وکیل نےکیس پر9ماہ محنت کی ہے،خواجہ حارث نےسپریم کورٹ میں کہہ دیاتھاہفتہ،اتوارکوکام نہیں کریں گے۔

انہوں نے عدالت میں شکوہ کیا کہ ہم توروزلاہورسےآتےہیں اورسحری کرکےعدالت کیلئےروانہ ہوتےہیں، اس کیس میں سو کے قریب پیشیاں ہو گئی ہیں، اب کیا روزانہ کیس چلاناہے؟ کیاایسی کوئی اورمثال ہے؟

مریم نواز کے وکیل امجد پرویز نے عدالت سے کہا کہ 'میں سمجھتا ہوں کہ اس مرحلے پر نیا وکیل مقرر کرنا ممکن نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 'ہفتے اور اتوار کو یا عدالتی وقت ختم ہونے کے بعد سماعت نہیں ہونی چاہیے، ہم پیر سے جمعہ تک اس عدالت میں پیش ہو رہے ہیں، اس وجہ سے سپریم کورٹ سے میرا ایک کیس عدم پیروی پر خارج ہوگیا جبکہ شرجیل میمن کیس میں ایک ملزم کا وکیل ہوں اور عدالت میں پیش نہ ہونے پر مجھ پر جرمانہ ہوا۔

احتساب عدالت نے نواز شریف کو نیا وکیل مقرر کرنے کے لئے 19 جون تک کا وقت دے دیا۔

…………….

سابق وزیراعظم نوازشریف نےکہاہےکہ چیف جسٹس میرا کیس منگوا کر پھانسی دیدیں یا جیل بھیج دیں، آئین توڑنے والے کو ویلکم کیاجارہاہے اورانکا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنےکی باتیں کی جارہی ہیں،خواجہ حارث کی باتوں سےمتفق ہوں،اس طرح کےحالات میں مقدمہ چلانا فیئر ٹرائل کیخلاف ہے،احتساب عدالت کے جج سے مکالمہ کرتےہوئے نواز شریف نےکہاکہ میرا کیس سپریم کورٹ بھجوادیں ،چیف جسٹس جو چاہیں فیصلہ کرلیں۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ میرا نام ای سی ایل پر ڈالنے کی بات ہورہی ہے، میرانام ای سی ایل میں ڈالنا ہے تو ڈال دیں۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ جس نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا اس کا نام ای سی ایل میں ڈالا جارہاہے اورجس نے آئین توڑا اس کو خوش آمدید کہا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر فیئر ٹرائل ہے تو مجھے مرضی کا وکیل رکھنے کا حق حاصل ہے، میرا یہ حق کوئی مجھ سے نہیں چھین سکتا۔

واضح رہے نیب نےنواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کے لیے وزارت داخلہ کو ایک اور خط لکھا ہے، خط میں  کیپٹن (ر) صفدر، حسن اور حسین نواز کا نام بھی ای سی ایل پر ڈالنے کی درخواست کی گئی ہے۔



۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


12،پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان دو ٹی 20 میچز کا پہلا میچ پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کی شکست دے دی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


12، سنگا پور، امریکی صدرٹرمپ اور شمالی کوریا کے رہنماکم جونگ اُن کے درمیان تاریخی ملاقات
ون آن ون ملاقات میں قابلِ توثیق انداز سے شمالی کوریا کے ایٹمی پروگرام کے خاتمے کا ایجنڈا سرفہرست رہا۔
کم جونگ ایٹمی ہتھیار ختم کرنے پر آمادہ ، دستاویز پر دستخط


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

12، سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی روشنی میں نادرا نے سابق صدر پرویز مشرف کا قومی شناختی کارڈ بحال کر دیا جبکہ پاسپورٹ آفس نے بھی سابق صدر کا پاسپورٹ بحال کر دیا ہے،اب پرویز مشرف سفر کر سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر نادرا اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کے بلاک کئے گئے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کو بحال کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت کے حکم پر سابق صدر کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کو بلاک کیا گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
12، آرمی چیف کا کابل کا مفاہمتی مشن دورہ ، صدر اشرف غنی اتحادی افواج کے کمانڈوز اور افغان چیف ایگزیکٹو سے ملاقات
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
13 جون
سپریم کورٹ نے شیخ رشید کو اہل قرار دے دیا
 شیخ رشید کے خلاف شکیل اعوان کی نااہلی کی درخواست خارج
شیخ رشید پر دو ہزار تیرہ کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی میں اثاثے چُھپانے کا الزام تھا ۔
جسٹس شیخ عظمت سعیدکی سربراہی میں سپریم کورٹ کا3 رکنی بینچ فیصلہ سنایا 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
13،نگراں وزیر اعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں نئے چیف سیکریٹریوں اور آئی جیز کی تعیناتیوں کا معاملہ زیر غور آئے گا،وزیر اعظم کابینہ اجلاس سے قبل چاروں وزرائے اعلیٰ سے تعیناتیوں پر مشاورت کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
13، ملک بھر کی بیورو کریسی تبدیل ، چاروں صوبوں کے آئی جیز اور چیف سیکریٹریز بدل دیے گئے ، امجد جاوید سلیمی آئی جی سندھ مقرر
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
13، موبائل فون کمپنیوں کا 100 روپے کے کارڈ پر 100 روپے بیلینس دینے کا اعلان
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
13،نااہلی کیس، پرویز مشرف پیش نہیں ہوئے ، مشرف کو رعشہ کی بیماری ہے
تحفظ کی ضمانت دیں ، الیکشن میں مکا کیسے لہرائیں گے ، کمانڈو کو کیا خوف
کل دوپہر تک پیش ہوں ، سپریم کورٹ 
……………………

13،کراچی میں سپریم کورٹ کےاحکامات کی روشنی میں اشتہاری دیواروں کوگرانےکا کام شروع کردیا گیا ہے۔۔ پہلےمرحلےمیں شاہراہ فیصل کے مختلف مقامات پردیواروں کوگرادیا  گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
13،پاکستان نے  اسکاٹ لینڈ کے  دوسرا ٹی 20 میچ ہرا کر سیریز دو صفر سے جیت لی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
13، سابق ڈی جی کے ڈی اے ناصر عباس کو کراچی کلفٹن میں واقع گھر پر چھاپا مار کر نیب نے دوبارہ حراست میں لے لیا۔
ناصر عباس دوروز قبل ضمانت پر رہا ہوئے تھے، ان پر گلشن اقبال، کورنگی اور گلستان جوہر بلاک 6 میں زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا الزام ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
14 جون
شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرینس کیس کی سماعت
یب ریفرنسز میں پیروی کیلئے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے نئے وکیل نے وکالت نامہ جمع کرادیا ہے۔ جہانگیر جدون نیب ریفرنسز میں سابق وزیر اعظم کی جانب سے پیروی کریں گے۔ جمعہ کو احتساب عدالت میں زیرسماعت تین نیب ریفرنسز میں سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی جانب سے پیروی کے لیے نئے وکیل نے اپنا وکالت نامہ جمع کرادیا۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کی تو اس موقع پر محمد نواز شریف کی جانب سے جہانگیر جدون نے اپنا وکالت نامہ داخل کرایا۔اس سے قبل محمد نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے سپریم کورٹ کی جانب سے احتساب عدالت کو ہدایات دینے پر کیس کی پیروی سے معذرت کرلی تھی۔ احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم اور مریم نواز کو آج کے لئے حاضری سے استثنیٰ دے رکھا تھا جب کہ کیپٹن (ر) محمد صفدر عدالت میں پیش ہوئے ۔سماعت کے موقع پر مریم نواز اور کیپٹن (ر)محمد صفدر کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ بھی پیش نہیں ہوئے ان کے معاون وکیل محمد اورنگزیب ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ امجد پرویزناسازی طبع کے باعث پیش نہیں ہوسکتے
…………….
نوازشریف اہل خانہ ہمراہ آج لندن روانہ ہوگئے
کلثوم نواز کی طبیعت بگڑ گئی وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا
اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے لیے روانہ ہوئے 
ایک ہفتے بعد وطن واپسی ہوگی ،مریم نواز کو ٹوئیٹ 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
14،ماہ شوال  کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا، شوال کا چاند نظر نہیں آیا عید 16 جون ہفتے کو ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
14،پرویز مشرف نا اہلی کیس کی سماعت دوپہر دو بجے تک پیش ہونے کی مہلت دی گئی تھی  ،
سپریم کورٹ نےعدم پیشی پر سابق صدر پرویز مشرف کو الیکشن میں حصہ لینے سے روک دیا ہے۔عدالت نے سابق صدر کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی عبوری اجازت واپس لیتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی ہے۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ پرویز مشرف جب آنا چاھیں تو بتا دیں، اس کے بعد مزید کارروائی کی جائیگی۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں مسٹر جسٹس شیخ عظمت سعید،مسٹر جسٹس عمر عطا بندیال،اور مسٹر جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل چار رکنی فل بنچ نے جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے ملک واپسی کے معاملے پر سماعت کی عدالت نے پرویز مشرف کو جمعرات کی دوپہر 2بجے طلب کر رکھا تھا عدالت نے دو مرتبہ اس کیس کی سماعت کی پہلے عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو ہدایت کی کہ وہ معلوم کرکے بتائیں کہ پرویز مشرف آ رہے ہیں یا نہیں کیونکہ یہ آخری ورکنگ ڈے ہے اور عدالتی سٹاف نے عید الفطر پر اپنے گھروں کو روانہ ہونا ہے اگر پرویز مشرف آ رہے ہیں تو عدالت ان کا انتظار کر لیتی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
14،افغانستان میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں طالبان رہنما 
ملا فضل اللہ ہلاک افغان حکام نے تصدیق کی ہے کالعدم تحریک طالبان کا سربراہ فضل اللہ افغانستان میں کیئے گئے ڈرون حملے میں مارا گیا ہے۔
افغان وزارت دفاع کے ترجمان محمد رد منیشن نے کہا ہے کہ فضل اللہ 13جون کو کنڑ کے ڈرون حملے میں ہلاک ہوا ہے ۔
اس سے پہلے امریکی فوج کے ترجمان نے بھی اپنے بیان میں دعوی کیا تھا کہ اس نے پاک افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں کو نشانہ بنایا ہے جس میں کالعدم تحریک طالبان کا سربراہ ملا فضل اللہ بھی مارا گیا ہے ۔
ترجمان امریکی فوج لیفٹیننٹ کرنل مارٹن اوڈونل کے مطابق افغان صوبے کنڑ میں کئے گئے حملے کا ہدف دہشت گرد تنظیم کا سینئر کمانڈر تھا۔
واضح رہے کہ ملا فضل اللہ پر ملالہ یوسفزئی پرقاتلانہ حملہ کروانے کا الزام تھا اس کے علاوہ 2014 میں پشاورآرمی پبلک اسکول پر حملے کا ماسٹر مائنڈ بھی یہ ہی تھا۔
دوسری جانب امریکی حکومت نےملافضل اللہ کو عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر رکھا تھااور اس سے متعلق معلومات دینے پر 50 لاکھ 
ڈالر کے انعام کا اعلان بھی کیا گیاتھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
14،سپریم کورٹ کا صحافیوں کو 2 بجے تک تنخواہیں دینے کا اعلان
بول ٹی وی نے 18 فیصد تنخواہوں کی ادائیگی کردی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
14،روس میں فٹ بال ورلڈ کپ کا آغاز، افتتاحی میچ میں روس نے سعودی عرب 
کو ہرادیا ۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
14،کراچی کی بوہری برادری  نے مصری کلینڈر کی مناسبت سے  عید الفطرمنائی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
14، اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کی جانے والی کمشنر برائے انسانی حقوق کی ایک رپورٹ میں پاکستان اور بھارت دونوں ملکوں سے اپیل کی گئی ہے کہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو تسلیم کرکے انسانی حقوق کی پامالیوں کو روکا جائے اور اظہار رائے اور مذہب کی آزادی کو بحال کیا جائے۔رپورٹ میں کشمیر کو ایک متنازع خطہ قرار دیتے ہوئے اس علاقے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مسئلہ کشمیر تشدد کے سلسلے کو بند کر کے معنی خیز مذاکرات کے عمل سے حل ہو سکتا ہے۔رپورٹ میں انسانی حقوق کے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر زید رادالحسین نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات کے بارے میں جامع بین الاقوامی تحقیقات کے لیے کمیشن قائم کرنے پر غور کر رہی ہے
اقوام متحدہ نے پہلی مرتبہ کشمیر کے متنازع خطے سے متعلق تفصیلی رپورٹ شائع کی ہےجس کی تفصیلات آج جمعرات کو جاری کی گئی ہیں۔ اقوام متحدہ کے کمشنر برائے انسانی حقوق کی رپورٹ میں زور دیا گیا ہے کہ انڈیا اور پاکستان کے زیر انتظام دونوں کشمیر میں ماضی میں اور موجودہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا خاتمہ ہو اور تمام لوگوں کو انصاف مہیا کیا جائے جو گزشتہ 7؍ دہائیوں سے اس تنازع کا سامنا کر رہے ہیں جس نے علاقے کے لوگوں کی زندگیوں کو برباد کر دیا ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ میں انڈیا سے کہا گیا ہے کہ گزشتہ 30؍ برس کے دوران فوج یا مسلح شدت پسندوں کے ہاتھوں جو ہلاکتیں ہوئی ہیں ان کی ازسرنو تحقیقات کی جائیں ۔ رپورٹ کے مطابق 2016ء کے گرما میں مسلح رہنما برہان وانی کی ہلاکت سے 2018ء کے مارچ تک 130؍ سے 145؍ کشمیری مظاہرین فورسز کی کارروائیوں میں شہید ہوئے۔ بھارتی وزارت خارجہ نے اسےمسترد کردیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان نےآزادجموں وکشمیر عبوری آئینی ایکٹ 2018 کے خلاف بھارت کا احتجاج اور مقبوضہ جموں و کشمیر کو اپنا اٹوٹ انگ قرار دینے سے متعلق اس کا من گھڑت اور بے بنیاد دعویٰ یکسر مسترد کردیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی دعوے کی کوئی قانونی بنیاد نہیں ہے اور یہ گزشتہ 70؍ سال سے جاری وہاں کی زمینی صورتحال کے منافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کی پوری ریاست متنازع علاقہ ہے۔ بیان میں کہاگیا کہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں میں تسلیم کی گئی ہے جن میں کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر کی حتمی حیثیت کا تعین اقوام متحدہ کے زیر اہتمام شفاف ، آزادانہ اور منصفانہ استصواب رائے کے جمہوری طریقہ کار کے ذریعے کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق طے کیا جائے گا۔ ترجمان نے کہاکہ بھارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر ان کی روح کے مطابق عملدرآمد کرے۔ ترجما ن نے کہاکہ بھارت کو بلا جواز احتجاج اور غیرقانونی، ناقابل عمل اوربے بنیاد بیانات جاری کرنے کے بجائے غیر قانونی تسلط کے خاتمے، عالمی ذمہ داریاں پوری کرنے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کی روشنی میں مسئلہ کشمیر کے فوری حل کےلئے اقدامات کرنے چاہئیں۔ ادھر ایک انٹرویو میں بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں امن کو ایک اور موقع ملنا چاہئے اور اس کے لیے مذاکرات بہت ضروری ہیں، مقبوضہ کشمیر میں جاری مسائل کو حل کرنے کے لیے مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں، مذاکرات بہت ضروری ہیں، اس سلسلے میں ایک بار پھر کوشش کرکے دیکھی جائے۔بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ ہم دراندازی پر قابو پاسکتے ہیں لیکن مسلح جدو جہد آزادی میں مقامی کشمیری نوجوانوں کی شمولیت کا سلسلہ آگے بڑھ سکتا ہے، ہم جتنے لوگ مارتے ہیں ان سے زیادہ نوجوان مسلح تحریک میں شامل ہوجاتے ہیں لہٰذا امن کو ایک موقع دینا چاہیے اور مقبوضہ کشمیر میں اس سلسلے کو روکنے کیلئے کچھ کرنا ضروری ہے۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

14،ڈالر کی قدرمیں اضافہ جاری،اوپن مارکیٹ میں123 روپے تک جاپہنچا


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

14،کراچی پر 250 ارب کہاں خرچ ہوئے، حساب لینے والے اپنا حساب بنارہے ہیں، سپریم کورٹ


سپریم کورٹ نے پارکوں، کھیل کے میدانوں پر قبضہ مافیا اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف انکوائری کا حکم دیتے ہوئےچیف سیکرٹری اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ سے ایک ماہ میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔ عدالت عظمیٰ نے اپنے حکم نامہ میں قرار دیا ہےکہ ایک ایک رفاعی پلاٹ کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کی جائے۔ اپنے ریمارکس میں لارجر بنچ کے سربراہ جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ پورا کراچی کچی آبادی کا منظر پیش کررہا ہے،90 فیصد کراچی کو تباہ کردیا گیا ہے، جس کا دل چاہتا ہے وہاں پیسے کھلا کر بلڈنگ بنا دیتا ہے، اس شہر میں کوئی پوچھنے والا نہیں ، گٹر کی جگہ پر عمارتیں بنا دی گئیں،خوبصورت کراچی کو عمارتوں کا شہر بنا دیا گیا، کراچی پر ڈھائی سو ارب خرچ کرنے کے دعویدار بتائیں یہ پیسے کہاں خرچ ہوئے، حساب لینے یا حساب دینا والا کوئی ہے جو حساب لینے والے ہیں وہ اپنا حساب بنا رہے ہیں، یہ ملک صرف دعاؤں سے نہیں چل سکتا کچھ کرنا ہوگا اگر ملک صرف دعاؤں سے چلتا تو افغانستان، عراق اور شام کا یہ حال نہ ہوتا، 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

14،سری نگر میں اخبار کے ایڈیٹر شجاعت بخاری  گارڈ سمیت قتل 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

15 جون 18


کراچی میں صبح ہلکی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
15،محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنائی ہے کہ 16جون بروز ہفتے سے ملک میں پری مون سون بارشوں کا آغاز ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعے سے نم ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی جو گرج چمک کے ساتھ بارش کا سبب بنیں گی۔عیدالفطر کے دنوں میں اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبر پختونخواہ، فاٹا اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
15، افغانستان سے دہشت گردوں کا حملہ 3 جوان شہید جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک ، شہید ہونےوالوں میں حوالدار افتخار، ، آفتاب اور عثمان شامل

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

15، کلثوم نواز کی طبعیت بگڑ گئی  سیاسی رہنماوں ، آرمی چیف کی دعائے صحت
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 15،مفتی پوپلزئی کا چاند نظر آنے کا اعلان،خیبرپختونخوا میں  عید منائی گئی

سعودی عرب و خلیجی ممالک میں آج،بھا رت ، بنگلہ دیش میں کل عید ہوگی امریکا میں بھی آج عید کاامکا ن ہے 

+………

15، کراچی میں چاند رات پر ہوائی فائرنگ سے 10 سالہ بچی جاں بحق، 5 زخمی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

15،عید پرچار فلمیں ریلیز کی گئِ
ہدایت کار جاوید شیخ کی فلم ’’وجود‘‘ جس میں اداکار ۔ دانش تیمور، سعیدہ امتیاز، ادیتی سنگھ سمیت دیگر فنکار شامل ہیں
پروڈیوسر زین فاروقی اپنی فلم ’’نہ بینڈ نہ باراتی‘‘۔ فلم کی کاسٹ میں میکال ذوالفقار، شایان خان، علی کاظمی، کینیڈین اداکارہ نایاب خان، کومل فاروقی، محمود اختر، عتیقہ اوڈھو اور قوی خان شامل ہیں۔
اداکار معمر رانا اور سونیا حسین کی فلم ’’آزادی‘‘ اور اداکارہ ماہرہ خان
کی نئی فلم ’’سات دن محبت اِن شامل ہیں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
15،ایم کیو ایم پی آئی بی اور بہادر آباد میں دوریاں مٹ گئی ہیں

فاروق ستار نے خالد مقبول کو پارٹی سربراہ تسلیم اور پتنگ کے نشان پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ ایم کیو ایم کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار پی آئی بی سے بہادر آباد پہنچے جہاں خواجہ اظہار، فیصل سبزواری اور امین الحق نے ان کا استقبال کیا۔ بہادر آباد مرکز میں ایم کیو ایم کے سینئر رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں مستقبل 
کے لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی۔ ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
15
فٹ بال ورلڈ کپ ، یوروگوئے نے مصر، ایران نے مراکش  اور اسپین نے پرتگال کو شکست دے دی 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
16 جون
ملک بھر میں عید الفطر انتہائی جوش و جزبے کے ساتھ منائی گئی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو اپنی اور ملینیا ٹرمپ کی جانب سے عید الفطر کی مبارک باد دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
16،کراچی کے علاقے ابوالحسن اصفہانی روڈ پر پولیس مقابلے کی زد میں آکر نوجوان موصب  خان جاں بحق ہوگیا۔۔۔ پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ملزم عمران اور رزاق   کوسول اسپتال سے گرفتار کرلیا گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
16
فٹ بال ورلڈ کپ ، فرانس نے آسٹریلیا ، ڈینمارک نے پیرو، کو شکست دے دی 
جبکہ ارجنٹینا اور آئس لینڈ کا میچ برابر رہا
17 جون 18

لندن کلثوم نواز کی طبیعت بدستور تشویشناک   24گھنٹےانتہائی  اہم ، دعاوں کی اپیل ، پیر کو ڈاکٹر وینٹی لیٹر سے ہٹانے کا فیصلہ کریں گے
نوازشریف اور مریم نواز  واپسی موخر کردی  
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
17،ٹکٹوں کی تقسیم ، عمران خان  کی زیر صدارت پارلیمانی بورڈ کا اجلاس
...........
17،خواجہ سراؤں کو  شناختی کارڈ کے حصول میں شکلات کا سامنا
چیف جسٹس ثاقب نثار نے ازخود نوٹس لے لیا
چیف جسٹس نے تمام اداروں کے متعلقہ حکام کو کل طلب کرلیا
چیف جسٹس نے اخوت فاؤنڈیشن کے ڈاکٹر امجد ثاقب کو کل طلب کرلیا
ازخود نوٹس کی سماعت کل لاہور رجسٹری میں ہوگی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
17،فٹ بال ورلڈ کپ، اہم میچوں میں میکسیکو نے جرمنی کو ہرا دیا ،  اور برازیل اور سوئِزرلینڈ کا میچ ایک ایک گول سے برابر
17،فیصل آباد، سرگودھا روڈ پولیس سٹیشن میں بس ہوسٹس مہوش ارشد کے قتل کا مقدمہ درج ہونے کے نو دن بعد پنجاب حکومت نے بھی لواحقین کو انصاف دلانے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے نوٹس لیا ہے۔
نوجون کی شب ساڑھے آٹھ بجے کے قریب سرگودھا روڈ پر واقع بس اڈے پر معمول کے مطابق مسافروں کی آمدورفت تھی۔ ملتان سے آنے والی مسافر بس کی ہوسٹس مہوش بھی اپنی ڈیوٹی مکمل کر کے ٹرمینل پر اتریں۔
وہ انپی والدہ اور ماموں سے ملاقات کے بعد اپنے ہوسٹل کی جانب بڑھ رہی تھیں لیکن اس سے قبل ہی انھیں کسی نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
ایف آئی آر کے مطابق گولی چلانے والا شخص مہوش کا سابقہ دوست اور اڈے کا سابق سکیورٹی گارڈ تھا۔
مہوش کے قاتل کوہستان ٹریول کے سابق سکیورٹی گارڈ عمر دراز کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اُن کے مطابق ملزم نے اقبال جرم کیا کرلیا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
17
فٹ بال ورلڈ کپ ، میکسیکو نے جرمنی کوشکست دے دی ، 
برازیل  اور سوئیزلینڈ  کے درمیان میچ برابر رہا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
18 جون
 خواجہ سراؤں کو  شناختی کارڈ کے حصول میں شکلات کا سامنا
چیف جسٹس ثاقب نثار نے ازخود نوٹس لے لیا
چیف جسٹس نے تمام اداروں کے متعلقہ حکام کو طلب کرلیا
چیف جسٹس نے اخوت فاؤنڈیشن کے ڈاکٹر امجد ثاقب کوطلب کرلیا
ازخود نوٹس کی سماعت لاہور رجسٹری میں ہوئی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
18،عام انتخابات؛اسلام آبادکےحلقےاین اے53کےامیدواروں کی اسکروٹنی ہوگی
جانچ پڑتال کیلئے عمران خان، شاہدخاقان عباسی اورعائشہ گلالئی ایک ہی دن طلب
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

  ریٹرنگ آفیسر محمد محبوب اعوان نے سابق صدر آصف علی زرداری کو 18 جون کو طلب کرلیا ہے، سابق صدر کےکاغذات نامزدگی پر دو افراد نے اعتراضات جمع کروائیں ہیں ۔ درخواست گزاروں کا موقف ہے کہ آصف زرداری نے سال دو ہزار میں سانگھڑ میں پندرہ سو ایکڑ زرعی زمین خریدی تھی جس کے وہ ٹیکس نادہندہ ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
18،فضل اللہ کی ہلاکت ، عمر رحمان عرف فاتح کالعدم ٹی ٹی پی کےامیر مقرر

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

18، پی ٹی آئی کارکنوں کا ٹکٹوں کی تقسیم  کے خلاف بنی گلا میں احتجاج، عمران خان کی پرامن رہنے کی تلقین

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

18، ووٹر ڈیٹا لیک  چیرمین نادرا سے وضاحت طلب ، زمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے ، الیکشن کمیشن

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

18، فٹ بال ورلڈ کپ ،  انگلینڈ نے تیونس کو ہرا دیا،  بیلجیم  نے پاناما اور سوئیڈن نے جنوبی کوریا  کو شکست دے دی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

18،کلثوم نوازکو غیر معینہ مدت تک وینٹی لیٹر پررکھنے کا فیصلہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
19 جون

کاغزات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آخری دن

کراچی حلقہ این اے 245 سے امیدوار فاروق ستار کے کاغزات نامزدگی مسترد 
کردیے گئے 
مسترد کیے جانے وجہ دو ایف آر کا تزکرہ کاغزات نامزدگی میں نہیں کیے گئے
416 /2015  سولجر بازار اور 182/ 1987 نیوٹاون تھانہ  سے ایف آئی آر درج تھی
فاروق ستار نے حلقہ 241 اور 247 سے بھی کاغزات نامزدگی جمع کرائے تھے 
فاروق ستار کا اپیل دائر کرنے کا فیصلہ 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

عمران خان کے 93 سے کاغزات مسترد

شہباز شریف ،بلاول بھٹو، شاہد خاقان، عائشہ گلالئی ، حمزہ شہباز کے کاغزات نامزدگی منظور کرلیے گئے 
پرویزمشرف کے کاغزات نامزدگی مسترد کردیے گئے 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

احتساب عدالت ، ایون فیلڈ ریفرینس کیس کی سماعت 19،

نوازشریف اور مریم نواز لندن میں ہونے کی وجہ سے پیش نہیں ہوئے 
سماعت کے دوران نواز شریف اور مریم نواز کی جانب سے حاضری سے 7 روزہ استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی، تاہم عدالت نے 4 روز کا استثنیٰ منظور کیا۔
سماعت شروع ہوئی تو نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث بھی احتساب عدالت پہنچے۔
جج محمد بشیر نے خواجہ حارث سے استفسار کیا کہ کیا وہ اپنی وکالت نامے والی درخواست واپس لے رہے ہیں؟
ساتھ ہی انہوں نے ریمارکس دیئے کہ وکالت نامہ واپس لینے والی آپ کی درخواست خارج کر دی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

19،آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی کی مزار قائد پر حاضری

 آئی جی سندھ نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑہائی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

19،چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار آج سے 22 جون تک سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں اہم مقدمات کی سماعت کریں گے۔
چیف جسٹس جن مقدمات کی سماعت کریں گے ان کے لارجر بینچ میں جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس منیب اختر شامل ہوں گے جبکہ بینچ ٹو بھی کراچی رجسٹری میں اہم مقدمات کی سماعت کرے گا جس میں جسٹس مشیر عالم اور جسٹس فیصل عرب شامل ہوںڈ گے۔
سابق وزراء اور افسران کی لگژری گاڑیوں کے استعمال سے متعلق کیس سماعت کے لیے مقرر کردیال گیا جبکہ لارجر بینچ لگژری گاڑیاں ایف بی آر کی تحویل سے متعلق معاملے کی سماعت کرے گا۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوند کاری، محکمہ ریونیو سے متعلق اہم کیسز، مٹھی میں بچوں کی ہلاکت، ماحولیاتی آلودگی، زمینوں پر قبضے کے مقدمات، واٹر کمیشن، کثیر المنزلہ عمارتوں کی 
تعمیرات سے متعلق درخواستوں کی بھی سماعت ہوگی۔
...............


چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سپریم کورٹ کراچی رجسٹری سے شہر کے مختلف علاقوں میں  نالوں کےدورے کےسلسلے میں نہر خیام پہنچے ۔۔۔۔۔ میئر کراچی وسیم اختر نے کو بریفنگ دی۔۔۔۔۔سیوریج کی لائنوں کو ختم کر رہا ہوں۔۔۔۔۔نالے کی صفائی کے بعد نہر کے اطراف گرین بیلٹ بنایا جائے گا۔۔۔۔۔۔چیف جسٹس نے میئر سے سوال کیا کہ کتنے روز میں نہر کی حالت بدلیں گے۔۔۔۔۔میئرکراچی نے جواب دیا کہ سر تین سے چار ماہ لگ سکتے ہیں۔۔۔۔۔ چیف جسٹس نے کہاکہ جلد از جلد نالے کی حالت بدلیں۔۔۔۔ میئرکراچی کاکہناتھاکہ نالوں پر تعمیرات کی گئیں۔۔۔۔چیف جسٹس نے کہا کس نے تعمیرات کیں، انہیں توڑا کیوں نہیں گیا۔۔۔۔میئر کراچی نے جواب دیا کہ  نہر خیام پرتعمیر عمارت کو مسمار کرنے کے لئے آپریشن کیا گیا تھا۔۔۔۔۔پھر روک دیا گیا۔۔۔۔۔۔ چیف جسٹس  نےمیئرسے سوال کیا کہ ۔۔۔۔آپریشن کیوں روکا گیا تھا۔۔۔۔ میئر کراچی  کاکہناتھاکہ سر بڑے لوگ پیچھے ہیں۔۔۔۔ دھمکیاں آتی ہیں۔۔۔۔چیف جسٹس نے جواب دیا کہ کون لوگ پیچھے ہیں، دھمکیوں سے نہ ڈریں۔۔۔۔۔۔نہر پر موجود تعمیرات کو فوری طور پر گرائیں۔۔۔۔۔۔ بعد میں چیف جسٹس نے منظور کالونی نالے کا دورہ کیا۔۔۔۔۔۔ چیف جسٹس کا کہناتھا کہ میں یہاں کا نالہ دیکھ کر سمجھ گیا ہو ں کہ کراچی کے نالوں کی کیا حالت ہوگی ۔۔۔۔ ۔۔۔۔ میئرکراچی کاکہناتھا کہ۔۔۔۔ اگر حکومت کام کرتی تو کراچی کا یہ حال نہ ہوتا۔۔۔۔۔۔  ہم محدود وسائل پر کام کر رہے ہیں۔
.............
بنی گالا کے باہر ٹکٹوں کی تقسیم کے خلاف پی ٹی آئی کے کارکنوں کا احتجاج جاری 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
19،انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 119روپے پرٹریڈ کرہا ہےاور اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت 60 پیسوں کا اضافہ سے 124 روپے پر ٹریڈ کررہی ہے جوبلند ترین سطح ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
19،صدر ممنون حسین  کی تاجکستان میں عالمی کانفرنس میں شرکت

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
19،فٹ بال ورلڈ کپ،  روس نے  مصر کو  جاپان نے کولمبیا کو اور سینگال نے پولینڈ کو شکست دے دی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
19،بھارتی جیل سے رہا ہونے والے 6 پاکستانی واہگہ بارڈ پہنچ گئے  68 سالہ خاتون بھی شامل ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
19،مقبوضہ کشمیر کی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نےاستعفی دے دی
محبوبہ مفتی نے استعفی  گورنرکوبھیج دیا،بھارتی میڈیا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

20 جون
چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں اہم مقدمات کی سماعت کی
15 روز میں آئل ٹینکرشیریں جناح کالونی سے زوالفقار آباد منتقل کرنے کا حکم
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

20،نگراں وزیراعظم ناصر الملک کراچی کا دورہ ،مزار قائد پر حاضری دی گورنر ہاؤس میں ہونے والے امن وامان کے اجلاس کی صدارت بھی کی
………………….
20،احتساب عدالت ، ایون فیلڈ ریفرینس کیس کی سماعت
لندن فلیٹس کبھی نواز شریف  کی ملکیت نہیں رہے ، خواجہ حارث
الزام ثابت کیے بغیربار ثبوت  ملزموں پر ڈال دیا گیا ، جب آ٘مدن کے زرائع معلوم نہیں کیے تو آمدن اور اثاثوں میں تضاد کیسے آگیا، حتمی دلائل جاری
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
20،ڈاکٹر عاصم کی اہلیہ ڈاکٹر زرین حسین لندن کے اسپتال میں داخل
ڈاکٹر عاصم حسین بھی اہلیہ کی تیمارداری کے لیے لندن پہنچ گئے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

20، کاغذات نامزدگی کے منظور يا مستردہونے کا معاملہ کراچی ميں بھي  اپيليٹ ٹريبونلز نے کام شروع کرديا۔۔۔ سندھ ہائی کورٹ میں قائم اليکشن ٹريبونلزميں پہلے 23اميدواروں نے اپيليں دائر کرديں۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
20, مشتاق احمد یوسفی انتقال کرگئے 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
21، سابق ترجمان زعیم قادری کو ٹکٹ نہ ملنے پر مسلم لیگ ن سے علیحدگی اختیار کرلی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

21 جون
چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں اہم مقدمات کی سماعت کی
پیٹرول پر ٹیکس لگا کر عوام کو پاگل کردیا ، حساب دینا ہوگا، چیف جسٹس
سائن بورڈ سے متعلق قانون پر مکمل عملدرآمد کا حکم 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
21، فٹ بال ورلڈ کپ ، کروشیا نے ارجنٹائن کو 3 صفر سے شکست دے دی ، آسٹریلیا ڈنمارک کا میچ برابر، فرانس نے پیرو کو شکست دے دی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
21،بیرسٹر خالد جاوید خان اٹارنی جنرل مقرر
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
21، احتساب عدالت ، ایون فیلڈ ریفرینس کیس کی سماعت
نوازشریف کے خلاف ریفرینسز کے فیصلے اکھٹے کرنے پر فیصلہ محفوظ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 21،پاکستان کے سابق سفیر جمشید مارکر طویل علالت کے بعد 96 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئے۔۔۔جمشید مارکر کو دنیا میں طویل ترین مدت تک سب سے زیادہ ممالک میں سفیر رہنے کا اعزاز حاصل تھا
..............
22 جون
چیف جسٹس آف پاکستان سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں اہم مقدما ت کی سماعت کی اور اندرون سندھ کے  مختلف اسپتالوں کا دورہ کیا
پیٹرول  مصنوعات  کی قیمتوں پر چیف جسٹس نے چیرمین ایف بی آر، ایم ڈی پی ایس او ، متعلقہ وزرا سیکریٹریز کو طلب کیا
پیٹرول کی قیمتیں کم کریں جو چاہتا ہے ٹیکس لگا دیتا ہے بونگیاں نہ ماریں دس دن میں کمی کا فارمولا لائیں جھول ہوا تو کسی کو نہیں چھوڑیں گے ، چیف جسٹس
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
22،سندھ ہائی کورٹ میں   فاروق ستار ، خواجہ اظہار الحسن کی آمد متوقع گزشتہ روز فاروق ستار نے حلقہ 245 کے کاغذات مسترد ہونے کے بعد اپنے دونوں  کیسسز میں ضمانت کروادی ہے اور آج  وہ الیکشن ٹربیونل میں کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے  خلاف درخواست دائر کرنا متوقع ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
22،حب کے ساحل گڈانی میں کراچی کے رہائشی ایک ہی خاندان کے سات افراد ڈوب گئے،،، ڈوبنے والوں میں چار خواتین اور تين بچے شامل ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
22، اسلام آباد ہائی کورٹ نواز ریفرینسز پر ایک ساتھ حتمی دلائل کی درخواست غیر موثر قرار
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
22،احتساب عدالت میں ایون فیلڈ ریفرینس کیس کی سماعت
شریف خاندان کیخلاف ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس کی سماعت کے دور ان سابق وزیراعظم نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے مسلسل چوتھے روز حتمی دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ انکے موکل لندن فلیٹس کے بینی فیشل اونر ہیں اور نہ ہی اْنکا ان سے کوئی تعلق ہے، جے آئی ٹی ایک تفتیشی ایجنسی تھی، اسکےسربراہ کا کام تفتیش کرکے مواد اکٹھا کرنا تھا، کوئی نتیجہ اخذ کرنے کا اختیار نہیں تھا۔ جمعہ کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر شریف خاندان کیخلاف نیب ریفرنس کی سماعت کی۔ گزشتہ روز دلائل دیتے ہوئے نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے کہا تھا کہ جے آئی ٹی ایک تفتیشی ایجنسی تھی، جو تفتیش کیلئے قانون وضع کرتی ہے کہ قابل قبول شہادت کونسی ہے اور کونسی نہیں؟ان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی سربراہ کا کام صرف تفتیش کرکے مواد اکٹھا کرنا تھا،کوئی نتیجہ اخذ کرنا جے آئی ٹی کا اختیار نہیں تھا، یہی وجہ ہے کہ جے آئی ٹی سربراہ کے اخذ کیے گئے نتائج اور رائے قابل قبول شہادت نہیں۔سماعت کے دوران خواجہ حارث نے حتمی دلائل کا سلسلہ وہیں سے شروع کیا، جہاں گزشتہ روز ٹوٹا تھا اور کہا کہ استغاثہ کو لندن فلیٹس کی ملکیت بھی ثابت کرنا تھی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
22،بنی گالا میں ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف احتجاج جاری
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
22، پرویز مشرف آل پاکستان مسلم لیگ کی قیادت سے مستعفی بطور سرپرست کام کرتے رہیں گے ، ڈاکٹر امجد نئے چیرمین منتخب
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
22، ایم ڈی بیت المال عبدالوحید شیخ ، چیرمین بورڈ آف ریونیو مستفی ہوگئے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
22،بینظیر کی بہن صنم بھٹو کی بیٹی آزادی حسین رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

23 جون

ہالینڈ ، ہاکی چیمپینز ٹرافی کے افتتاحی میچ بھارت نے پاکستان کو چار صفر سے شکست دے دی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

23، جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کی کارروائی 6 دہشت گرد ہلاک 2 جوان شہید

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

23، اسرائیلی وزیراعظم  سے سعودی ولی عہد اور امارتی حکام سے خفیہ ملاقاتیں ،

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فواد چوہدری کے خلاف اپیل کی سماعت

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

23، ملکی مسائل پر خاموش نہیں رہ سکتا، کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں

چیف جسٹس کا لاڑکانہ حیدرآبد میں خطاب

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

23،الیکٹیبلز ضروری ہیں تو دھرنے کیوں دیے ، طاہر القادری کی لاہور میں پریس کانفرنس

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

23، ٹکٹ کا محتاج نہیں مخالفین کی ضمانتیں ضبط ہوں گی ،

چوہدری نثارکا شام  چک بیلی میں انتخابی جلسہ سے خطاب

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

23،جماعت اسلامی کا کراچی میں اپنے منشور کا اعلان کرے گی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

24 جون

نوازشریف کی ایون فیلڈ فلیٹس کے علاوہ برطانہ میں کروڑوں پاونڈ 21کی جائیدادیں ہیں ، ڈیلی میل کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

24، انتخابی مہم کا باقاعدہ  آغاز

قوم شریف خاندان کی ڈیلی میل کی کرپشن کی خبر پڑھے ، حکومت ملی تو ظالموں کو جیل میں ڈالیں گے ، عمران خان  کا میانوالی میں الیکشن مہم کے افتتاحی جلسے سے خطاب

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

24،متحدہ مجلس عمل کا پشاور میں چوہدری نثار کا رواپنڈی میں الیکشن مہم کے سلسلے میں جلسہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

24، اہلیہ کے حوالے سے بھی کچھ میرے فرائض ہیں الیکشن مہم میں فی الحال حصہ لینا ممکن نہیں ، نوازشریف کی لندن میں گفتگو

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

24،ترکی انتخابات، طیب اردوان جیت گئے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

24، لاپتہ افراد کے لیے خصوصی سیل قائم کرنے کا حکم ، اللہ کرے تمام لاپتہ افراد زندہ ہوں ، اگرانہیں کچھ ہوگیا ہے تو لواحقین کو بتا دیں تاکہ انہیں صبر آجائے ، چیف جسٹس کے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ریمارکس

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

24،ایف ٹی پی کا اجلاس پیرس میں ہوا، پاکستانی وفد کی شرکت

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

24۔سعودی خواتین نے  گاڑی چلانے کی اجازت ملنے کے بعد سڑکوں پر گاڑی چلانے کا آغاز کردیا

24، شمالی وزیرستان سرحد پر باڑ لگانے والے جوانوں پر افغانستان سے فائرنگ ایک شہید


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

25 جون

شہباز شریف آج انتخابی میں مہم کے سلسلے میں کراچی  کے دو روزہ دورے پر پہنچ گئے

سابق وزیراعلی پنجاب  کراچی سے قومی اسمبلی کی تین نشستوں پر امیدوار ہیں۔ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز  کی دعوت پر تاجروں اور صنعت کاروں سے خطاب کیا  بلدیہ ٹاؤن میں عوامی جلسے سے خطاب بھی کیا

3 سال کے اندر ہر گھر میں پانی 6 ماہ میں کچرا صاف کراچی کو پیرس بنا دونگا، شہباز شریف

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

25،نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف احتساب ریفرینسز کی سماعت

نواز شریف اور مریم نواز کو تین روز کا استشنی مل گیا

بیگم کلثوم نواز کی میڈیکل رپورٹ پیش ، نیب پراسکیوٹر کا رپورٹ پر اعتراض

جے آئی ٹی رپورٹ ناقابل ثبوت میرے موکل کا لندن فلیٹس سے تعلق نہیں ، خواجہ حارث

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

25، نیب ہیڈ کوارٹر کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملی ہے ، کچھ لوگ سیاسی شہید بننے کے لیے گرفتار ہونا چاہتے ہیں ، چیرمین نیب

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

25،عمران خان کے قریبی دوست  زلفی بخاری کی  نیب تفتیشی ٹیم کے سامنے پیشی ، ایک ہفتے میں جواب دینے کی مہلت

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

25،ایف اے ٹی ایف اجلاس ، پاکتان کو گرے لسٹ میں شامل کرنے کے بارے میں فیصلہ 29 جون کو ہوگا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

25،صاف پانی کرپشن اسکینڈل، لاہور نیب میں شہباز شریف کی طلبی ، الیکشن تک پیشی سے استشنی مل گیا،  چوہدرنثار کے مقابلے میں مسلم لیگ ن کے امیدوار قمر السلام اور سی او وسیم اجمل گرفتار

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

25،انتخابات کی تیاریاں ، نگران وزیراعظم کی زیر صدارت اعلی سطح اجلاس

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


26 جون 18


 جون 18


سیتا وائیٹ کیس، بنوں اپیلٹ ٹربیونل  میں آج عمران خان کی طلبی


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


26،الیکشن کے سلسلے میں فوجی نوجوانوں کی 6 روزہ تربیت کا آغاز


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


26،شہباز شریف کے کراچی دورے کا دوسرا دن اقلیتی ، تاجروں اور صحافیوں سے ملاقات


خلائی مخلوق کا مجھے نہیں پتہ الیکشن جیتے تو قومی حکومت بنائیں گے ، شہباز شریف


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


26،کراچی ، بلدیہ عظمی 27 ارب 16 کروڑ کا بجٹ منظور


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


26،بحریہ ٹاون کیس کی سماعت چیف جسٹس کا ملک ریاض کو 5 ارب روپے بطور سیکورٹی جمع کرادیں


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


26، نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف احتساب ریفرینسز کی سماعت


واجد ضیا تفتیشی افسر کے بیان میں تضاد ریڈلے نے بھی جھوٹ بولا خواجہ حارث


ایف آئی اے ، بی وی آئی  اور فونیکا کسی نے نہیں کہا نوازشریف نامی دار یا بینیفیشل اونر ہیں ، بی وی آئی خطوط پر مہر ہے نہ دستخط  استغاثہ نے جن شواہد کو نواز شریف کے خلاف استعمال کیا ان پر جرح کا موقع ملنا چاہیے


………………….


75 فیصد رقم کی واپسی ورنہ جائیداد ضبطی اور مقدمات چیف جسٹس نے قرض معاف کرانے والوں کو 2 آپشن دیدے


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


26،پشاور میں پاک فضائیہ کا طیارہ گر کرتباہ دو پائیلٹ اسرار اور عمر شہید




۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

26،کاغزات نامزدگی مسترد کیے جانے  سے متعلق درخواستوں کی سماعتوں کا تیسرا روز

............


فاروق ستار کے حلقہ 245 سے انتخاب لڑنے کی اجازت مل گئی
عدالت نے آر او کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا
عدالت نے فاروق ستار کی اپیل منظور کر کی
عدالت نے فاروق ستار کے خلاف اپیل مسترد کر دی
فاروق ستارکے خلاف اقبال کاظمی نے اپیل دائر کی تھی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گل ضمیر سولنگی نے عہدے سے استفی دینے کا فیصلہ کرلیا۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گل ضمیر سولنگی نے اپنا استعفی رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کو ارسال کردیا۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے عدالتی کاروائی کے دوران میری عدالت کا دورہ کیا
جو الیکٹرونک ،پرنٹ اور سوشل میڈیا پر دیکھایا گیا
جس سے میرے خلاف غصہ پیدا ہوا جس سے میری بے عزتی ہوئی استعفی کا متن
لہذا ان حالات میں اپنی نوکری جاری نہیں رکھا سکتا اور عہدے سے استعفی دے رہا ہوں  کا متن
ایڈیشنل اینڈڈ سیشن جج گل ضمیر سولنگی کا گزشتہ دنوں  چیف جسٹس آف پاکستان نے موبائل پھینکا تھا اور غصے کا اظہار کیا تھا۔ذرائع

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔



عدالت نے مہاجر قومی مومنٹ کے چئیرمین آفاق احمد کو بری کردیا
سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر واٹر بورڈ جمیل بلوچ اغوا کیس کی سماعت
پولیس مہاجر قومی موومنٹ کے چئیرمین پر جرم ثابت کرنے میں ناکام
ملزم کو عدم شواہد کی بناء پر بری کیا گیا عدالت
مقدمہ میں 10سے زائد گواہان نے بیانات قلمبند کرائے
آفاق احمد کی ایما پر 2002 میں واٹر بورڈ کے افسر جمیل بلوچ کو اغوا کیا تھا، پولیس
آفاق احمد کے خلاف تھانہ کورنگی میں مقدمہ درج تھا
...............

 

26،سپریم کورٹ کراچی رجسٹری  میں منچھر جھیل آلودگی ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے سیکرٹری آبپاشی کو تنبیہ کی کہ

کام نہیں کیا تو آپ کو بھی جیل بھیجوا دیں گے

پانی پر کھربوں خرچ کیے مگر اہل سندھ زہر پی رہےہیں ، چیف جسٹس

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

26، صاف پانی اسکینڈل ، شہباز شریف پھر طلب، نثار کے مقابلے میں امیدوار کا ریمانڈ نیب کے حوالے ، فواد حسن فواد اور پنجاب کے دو سابق سیکرٹیرز کے نام اسی سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

.............

26،چیمپینز ہاکی ٹرافی ، پاکستان ہالینڈ سے تیسرا میچ بھی ہار گیا ٹورنامنٹ سے باہر
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

27 جون 18

نگرانی وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ   دونئے  وزرا نے حلف اٹھایا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

27،پاک افغان ٹریک ٹو مزاکرات  کا اسلام آباد میں پہلا دور

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

27،احتساب عدالت میں لندن فلیٹس ریفرنس کی سماعت

 نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث اپنے دلائل مکمل کیے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

………….

27،کاغزات نامزدگی مسترد کیے جانے  سے متعلق درخواستوں کی سماعتوں کا چوتھاروز ،

عمران خان اسلام آباد اور بنوں این اے 53 سے کاغزات نامزدگی منظور

عمران خان پانچوں حلقوں سے اہل قرار پائے

شاہد خاقان عباسی  کے این اے 57 سے کاغزات نامزدگی مسترد
فواد خان این اے 67 سے کاغزات نامزدگی مسترد
دونوں کے آبائی حلقے تھے
عباس مری تاحیات نااہل

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پنجاب پی پی پی امیدواروں کا اعلان منظور وٹو کا ٹکٹ لینے سے انکار
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

27،قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ مستعفی ہوگئے

نگراں وزیراعظم ناصر الملک نے ان کا استعفی منظور کرلیا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

27،الیکشن ٹریبونل نے این اے 243 سے  تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان  کے کاغذات مسترد کرنے کی درخواست خارج کردی۔

………………..

27،سابق صوبائی وزیر کھیل محمد بخش مہر انتخابات سے باہر ہوگئے

آر او کے فیصلے خلاف سردار محمد بخش مہر کی اپیل مسترد

سابق وزیر پر اثاثے چھپانے کا الزام تھا

محمد بخش نے گھوٹکی کے حلقہ پی ایس 127 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے


پی ایس 27 خیرپور سے پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان کے کاغذات نامزدگی کو اپیلٹ ٹربیونل نے مسترد کردیا۔
تفصیلات کے مطابق انتخابات ملتوی ہونے کے خواب دیکھنے والے منظور وسان خود انتخابات کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔ سکھر اپیل ٹربیونل نےپیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان کے کاغذات نامزدگی کو مسترد کردیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
27،فیٹف اجلاس ، پاکستان کا نام گرے لسٹ میں شامل کرلیا گیا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

27،نیب لاہور میں زعیم قادری کی پیشی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

27فیفا ورلڈکپ ، دفاعی چیمپئن جرمنی کی ٹیم 80 سال بعد پہلے راونڈ میں باہر

سب سے بڑا اپ سیٹ۔ کوریا نے دو صفر سے ہرا دیا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

27،زرداری کے قریبی دوست اسماعیل ڈاہری نواب شاہ سے گرفتار اسلحہ برا٘مد

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

27،ڈیم پاکستان کی بقا کے لیے ضروری ، تعمیر میں سب سے پہلے سپریم کورٹ حصہ ڈالے گی ، چیف جسٹس

..............


 

28 جون 18


اسلام آباد، بلاول بھٹو نے پیپلزپارٹی کے  منشور کا اعلان کردیا



 پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ’بی بی کا وعدہ نبھانا ہے ، پاکستان کو بچانا ہے‘ کے نام سے اپنے کیریئر کا پہلا پارٹی منشور پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملاوٹ والی سنسر شدہ جمہوریت قبول نہیں، آج کے پاکستان میں جس شعبے پر نظر دوڑائیں وہ بدحالی کا شکار ہے، ہر طرف استحصال ہی استحصال ہے خواہ تعلیم ہو یا صحت، قانون نافذ کرنیوالے ادارے ہوں یا انصاف کا نظام، معیشت ہو یا ماحولیات کا مسئلہ، بیوروکریسی ہو یا خارجہ تعلقات ہر طرف مسائل کا ایک انبار کھڑا ہے، سالہا سال پارلیمنٹ سے غیرحاضر رہ کر ووٹ کو عزت نہیں دی جاسکتی۔ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے منشور میں بھوک مٹائو پروگرام ، کسان کارڈ متعارف، ڈیمز بنانے، طلبا یونین بحال ، پارلیمان کی بالادستی اور اداروں میں ہم آہنگی پیدا کرنے کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین کی رجسٹریشن کی جائیگی،قومی پیداوار میں اضافے کیلئے مقامی کاشت کاروں کو سبسڈی دی جائیگی، یوریا کھاد کی قیمت 500 اور ڈی اے پی کھاد کی قیمت 1700روپےکرینگے۔ انہوں نے فیملی ہیلتھ پروگرام شروع کرنے کا بھی اعلان کیا، منشور میں پہلی مرتبہ لونگ ویج کا پیکج متعارف کرایا ہے


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔



28،کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


28،دانیال عزیز توہین عدالت کے مرتکب قرار، 5 سال کے لیے نااہل قرار دے دیا،  الیکشن 2018 سے باہر


جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے گزشتہ ماہ 3 مئی کو دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

آج سماعت کے دوران دانیال عزیز کے خلاف کیس کا فیصلہ جسٹس مشیر عالم نے پڑھ کر سنایا۔

سپریم کورٹ نے سابق وفاقی وزیر دانیال عزیز کو آئین کے آرٹیکل 204کے تحت عدالت برخاست ہونے تک توہین عدالت کی سزا سنائی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو بھی توہین عدالت کیس میں یہی سزا سنائی تھی۔

عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ دانیال عزیز نے عدلیہ کو متنازعہ بنایا اور ججز کے خلاف تضحیک آمیز ریمارکس دیئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

28،احتساب عدالت میں لندن فلیٹس ریفرنس کی سماعت


نوازشریف اور مریم نواز کو عدالت کی جانب سے دیا گیا تین روز کا استشنی کل ختم ہوگیا تھا


مریم نواز کے وکیل امجد پرویز آج حتمی دلائل جاری رکھے 

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیر اعظم نواز شریف فیملی کے خلاف احتساب کورٹ اسلام آباد میں جمعرات کو بھی نیب ریفرنسز کی سماعت جاری رہی ۔سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کپٹن (ر) صفدر کے وکیل امجد پرویز نے حتمی دلائل شروع کئے اور کہا کہ اپنے حتمی دلائل تین سے چار روز میں مکمل کر لو ں گا۔خواجہ حارث کی طرح سات دن نہیں لو ں گا ۔ وکلاء صفائی نے نواز شریف اور مریم نواز کی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی سات دنوں کی درخواست پیش کی جس کے ساتھ پرانی میڈیکل رپورٹ ہی لگائی گئی تھی اور کہا گیا کہ نئی میڈیکل رپورٹ آئندہ سماعت پر عدالت میں جمع کروادیں گے جس پر عدالت نے صرف ایک روز کا استثنیٰ منظور کرلیا اور وکلاء صفائی کو نئی میڈیکل رپورٹ کے ساتھ درخواست دینے کی ہدایت کی ۔مریم نواز کی سات دن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔ عدالت نے نواز شریف اور مریم نواز کو آج کی حاضری سے استثنیٰ دے دیا۔ مریم نواز کے وکیل امجد پرویز نے اپنے حتمی دلائل کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ کے ذریعے عدالت عظمی کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

28،ای سی ایل میں نام ڈالنے کا فیصلہ ، نوازشریف اور شاہد خاقان لاہور ہائیکورٹ میں طلب

……………

28، عمران خان کی درگاہ بابا فرید کے مزار پر حاضری سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


29  جون 18


شاہد خاقان عباسی نے کاغزات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ کالعدم قرار


این اے 57 سے الکیشن لڑ سکیں گے


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


29،توہین عدالت کیس ، قصور ن لیگ کے رہنما شیخ وسیم کو ایک ماہ قید


احسن اقبال نے مشروط معافی مانگ لی


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


29،پاکستان ہماری بلیک لسٹ میں نہیں ، فاٹا، اعلامیہ جاری


الیکشن کمیشن نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سینٹ رکنیت معطل کردی


............


29،الیکشن2018، پولنگ کے اوقات میں ایک گھنٹے کا اضافہ

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018 کے لیے پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلانیہ کے مطابق 25 جولائی 2018 کو پولنگ کے اوقات صبح 8 سے شام 6 بجے تک ہوں گے اور اس دوران پولنگ کا عمل بلا کسی تعطل کے 10 گھنٹے تک جاری رہے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


29،سپریم کورٹ میں مصطفیٰ کمال کی مردم شماری پر درخواست کی  سماعت


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

29،پاکستان اور افغانستان کے مابین ٹریک 2 ڈائیلاگ اسلام آباد میں جاری

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

29،عمران خان کی لاہورآمد سیاسی سرگرمیا ں جاری رکھی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

29، احتساب عدالت میں ایون فیڈ ریفرینس کیس کی سماعت

مریم اور کیپٹن صفدر کے وکیل کو حتمی دلائل پیرتک مکمل کرنے کی ہدایت

نیب نے مظہر بنگش کا خط پیش پیش کیا گیا، اسے کون ثابت کرے گا، مریم نواز کے وکیل کا اعتراض، العزیزیہ ریفرینس میں واجد ضیا  منگل کو طلب

…………………


30 جون


ایمنسٹی اسکیم 2 ہزار ارب روپے سے زیادہ کا کالا دھن سفید


ایف بی آر کو 65 ارب روپے کا ٹیکس وصول 

اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں کے آج آخری دی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

2 ڈیموں کی فوری تعمیر پر اتفاق قرضوں کی رقم وصول کرکے بنائینگے ، چیف جسٹس 



………….


30،نگراں وزیراعلیٰ  سندھ فضل الرحمان  کی زیر صدارت کابینہ اجلاس


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


30،مئیر کراچی کا عباسی شہید اسپتال چلڈرن اسپتال کا افتتاح


………..


30،عمران خان کا اسلام آباد میں ورکز کنونشن سے خطاب

عمران خان لاہور میں سیاسی سرگرمیاں جاری رکھیں گے


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

30،افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن کا آخری دن

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

30،وفاقی کابینہ کا ٹیکس ایمنسٹی اسکیم میں 30 ستمبر تک توسیع کا فیصلہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

30۔بھارت کا غیر اعلانیہ پابندی ختم ، پاکستانی زائرین کو ویزے دینے کا فیصلہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

30، بلاول بھٹوکا عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے بعد لیاری سےانتخابی مہم کا آغاز
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

30،پیٹرول کی قیمت میں 7٫57 پیسے کا اضافہ ، پیٹرول کی قیمت 99٫50 پیسے ہوگئِ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


June 2018 جون دو ہزار اٹھارہ کی اہم خبرین June 2018 جون دو ہزار اٹھارہ کی اہم خبرین Reviewed by News Archive to Date on June 01, 2018 Rating: 5

No comments