Mazarat Blast History



05 اکتوبر 2017

بلوچستان کے علاقے جھل مگسی کی درگاہ فتح پور میں عرس کے دوران دھماکا ۔ 22 افراد جاں بحق ۔۔50 زخمی درگاہ میں پندرہویں محرم  کا اجتماع جاری تھا ، حملہ آور نے مرکزی گیٹ پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا

16 فروری 2017
 سيہون ميں حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار کے احاطے ميں دھماکا ۔۔۔ 88زائرين شہيد ۔۔۔۔ 343  افراد زخمي ۔۔۔ دھماکا دھمال کے دوران ہوا
 12،نومبر 2016
 خضدار شاہ احمد نورانی کے مزار پر خودکش حملہ 55 افراد جاں بحق سینکڑوں زخمی درجنوں لاپتہ ہوئے

10جنوری 2014 ء مردان میں شہید غازی بابا ؒکے مزار پر حملہ، دو مجاور جاں 
بحق۔

 09فروری 2014ء کراچی میں آستانہ جلالی باباؒ پرحملہ، 8 افراد شہید
 25فروری 2013 ءکو شکار پور ماڑی میں غلام شاہ غازی کے مزار پر بم دھماکہ، 4 افراد جاں بحق ، 27 زخمی۔
 20فروری 2013 جیکب آباد ، سید حسین شاہ المعروف سائیں حسین شاہ قنبرکے قافلے میں دھماکا ، شفیق شفیع شاہ جاں بحق ، 8 زخمی

29 اکتوبر 2012
نوشہرہ میں عیدالاضحی کے دوسرے دن صوفی معروف بزرگ سید کستیر گل المعروف کاکا صاحب کے مزار کو دہشت گردوں نے دھماکا خیز مواد سے نشانہ بنایا گیا‘ جس میں کم سے کم چار افراد جاں بحق اور دو درجن کے قریب زخمی ہوگئے

 03اپریل 2011ء ڈیرہ غازی خان، سخی سرور ؒ کے مزار پر خودکش حملہ، 50 افراد شہید۔
01 جولائی 2010
لاہور کے داتا دربار پر دو دھماکوں کے نتيجے ميں 42 افراد شہيد اور ايک سو اسي زخمي ہوئے۔
  
08 اکتوبر 2010
عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر دو خودکش حملے میں دس افراد ہلاک اور ساٹھ سے زائد زخمی ہوئے

25 اکتوبر 2010
پاکپتن بابا فرید شکر گنج مزار دھماکے میں 7 افراد جاں بحق ہوئے

 05مارچ 2009ء۔پشاور، ہزار خوانی میں رحمان بابا ؒکے مزار پر حملہ

 27مئی 2005ء۔بری امام ؒکے مزار پر خودکش بم حملہ،28 افرادجاں بحق




Mazarat Blast History Mazarat  Blast History Reviewed by News Archive to Date on October 05, 2017 Rating: 5

No comments