December 2009 دسمبر دوہزار نو کی اہم خبریں

دسمبر 2009

01، سوات خودکش حملہ ایم پی اے ڈاکٹر شمشیر جاں بحق
01، این آر او سپریم کورٹ کا لارجر بنچ 7 دسمبر سے سماعت کرے گا
02، اسلام آباد، نیول ہیڈ کوارٹر کے گیٹ پر خودکش حملہ 2 اہلکار شہید 11 زخمی
02، اوباما نے پاکستان میں القاعدہ پر حملوں کا اشارہ دے دیا، جولائی 2011 سے افغانستان سے فوج کی واپسی کا اعلان
03، این آر او، چیف جسٹس نے فل کورٹ بنادیا
04، راولپنڈی ، پریڈ لائن عسکری مسجد میں نماز جمعہ کے خطبہ کے موقع پر دہشت گردوں کا حملہ ، میجر جنرل 6 افسروں اور سمیت 40 نمازی شہیدطالبان نے زمہ داری قبول کرلی
05، مرتضی بھٹو قتل کیس کا 13 سال بعد فیصلہ ، نامزد تمام ملزمان بری قاتل کا تعین نہ ہوسکا
06، کراچی سمیت سندھ بھر میں ٹوپی اجرک ریلیاں ہزاروں افراد کی شرکت
07، لاہور، مون مارکیٹ  میں دو دھماکے 40 افراد شہید
07، این آر او کیس کی پہلی سماعت، فائدہ اٹھانے والوں کی فہرست طلب
08، ملتان ، آئی ایس آئی دفتر کے باہر خودکش حملہ 8 افراد شہید
08، کراچی میں خودکش حملوں کے خلاف ایم کیوایم کی ریلی
09، سوئس بینکوں میں 6 کروڑ ڈالر کس کے ہیں ، سپریم کورٹ نے زرداری پر ملکی اور غیر ملکی مقدمات کا ریکارڈ طلب کرلیا
10، جنوبی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملہ 6 افراد ہلاک
11، ڈرون حملے میں القاعدہ لیڈر ابو یحیی ماراگیا، امریکی دعوی
11، 13 سال بعد متفقہ این ایف سی ایوارڈ کا اعلان ، صوبوں کو آبادی پر82 رقبے 2.7 ریوینیو 5 اور غربت کے لحاظ سے 10.3 فیصد وسائل ملیں گے
12، قبائلی علاقے دہشت گردوں کا گڑھ ہیں خاتمے کے لیے پاکستان کو کردار ادا کرنا ہوگا، براک اوباما
13، کراچی، پولیس ہیڈ آفس کے قریب الائیڈ بینک میں ملکی تاریخ کی بڑی ڈکیتی ، سیکورٹی گارڈ نجی بینک سے 31 کروڑ روپے لوٹ کر فرار
14، ڈاکٹر قدیر کو بلیک واٹر سے خطرہ ہوسکتا ہے ، حکومت
15، ڈیرہ غازی خان کاربم دھماکا 32 افرا د شہید،
16، این آراو کالعدم مقدمے بحال ، سوئس کیسز دوبارہ چلانے کا حکم
صدر کے خلاف کسی عدالت میں کارروائی نہیں ہوسکتی ، استعفی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ترجمان
17، احمد مختار کو چین جانے سے روک دیا گیا، 4 وفاقی وزرا سمیت 247 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل
18، وزیردفاع  کو روکنے پر سیکرٹری داخلہ اور 3 افسر معطل
19، این آر اواپیلوں کی سماعت کے لیے 3 رکنی بینچ تشکیل ، وزیرداخلہ کو توہین عدالت کا نوٹس موصول
19، کوئٹہ پولیس کی گاڑی پر فائرنگ ، ڈی ایس پی سمیت 3 اہلکار شہید
20، بلدیاتی ایڈمنسٹریٹر کی تقرری پر پیپلزپارٹی اور متحدہ میں شدید اختلاف برقرار، اجلاس بے نتیجہ ختم
21، زرداری نواز سمیت 22 سیاستدانوں کے بیرون ملک اثاثے منجمد کرنیکی درخواست پر 12 سال بعد بینچ قائم
22، پشاور پریس کلب پر خودکش حملہ پولیس اہلکار سمیت 3شہید
24، پشاور خودکش دھماکا پولیس اہلکار سمیت 5 شہید
25، اورکزئی میں طیاروں کی بمباری 10 دہشت گرد ہلاک
25، سرگودھا، القاعدہ سے تعلق رکھنے والے 6 امریکی شہری گرفتار
26، سندھ میں ضلعی حکومتی نظام جاری رکھنے کا فیصلہ  ، صدر زرداری سے متحدہ کے وفد کی ملاقات
27، مظفرآباد فوجی اسپتال کے قریب خودکش حملہ 10 افراد شہید
27، جمہوریت پر میلی نظر ڈالنے والی کی آنکھ نکال دیں گے ، صدرزرداری کا نوڈیرومیں بے نظیر کی برسی کے موقع پر جلسے سے خطاب
28، یوم عاشورکراچی لائٹ ہاوس پر خودکش حملہ 43 افراد جاں بحق
دھماکے کے بعد سینکڑوں دکانوں کو آگ لگادی گئی ، جیو کے رپورٹر فہیم صدیقی کے بیٹے بھی سانحے میں جاں بحق
29، دھماکا خود کش نہیں تھا، ایف آئی اے کی ابتدائی رپورٹ، تحریک طالبان نے زمہ داری قبول کرلی

31۔ سہالہ ٹریننگ کیمپ میں موجود تمام امریکیوں کو نکل جانے کا حکم ، امریکی سفیر کو آگاہ کردیا، رحمان ملک 
December 2009 دسمبر دوہزار نو کی اہم خبریں December 2009 دسمبر دوہزار نو کی اہم خبریں Reviewed by News Archive to Date on May 23, 2017 Rating: 5

No comments