July 2014 جولائی دوہزار چودہ کی اہم خبریں





جولائی دو ہزار چودہ
01،پاکستان کاافغانستان سےملافضل اللہ کےخلاف کارروائی کامطالبہ
02،تحفظ پاکستان بل قومی اسمبلی سے بھی کثرتِ رائےسےمنظور،جماعت اسلامی کی جانب سے مخالفت کی گئی۔ تحریک انصاف نے تحفظات کے باعث کارروائی میں حصہ نہیں لیا۔
03،جسٹس انور ظہیر جمالی نے قائمقام چیف الیکشن کمشنر کےعہدے کا حلف اٹھایا
04،کراچی صدر پارکنگ پلازہ مسجد کے قریب دھماکا ہوا۔۔ دھماکا میں دو افراد جاں بحق ہوئے۔۔ ملزمان موٹر سائیکل پر سوار تھے دھماکا خیز مواد کہیں لے کر جارہے تھے جن شناخت۔عبدالفتح اور عثمان پنہور کے نام سے ہوئی ہے
05، وزیر داخلہ کی ناراضگی کے بعد وزیراعظم سے ملاقات
06، کراچی، پرانی سبزی منڈی کے قریب فائرنگ سے اہلسنت والجماعت کے کارکن قاری عبدالرحیم اور نورزمان شاہ جاں بحق ہوگئے
06،آپریشن ضرب عضب پر پاک فوج سےاظہاریکجہتی کیلئےکراچی میں ایم کیوایم کےجلسہ، دیگر جماعتوں کی بھی شرکت
06،جسٹس ناصر الملک بائیسویں  چیف جسٹس مقرر
07، افغانستان الیکشن ،  دوسرے مرحلے میں  افغان غنی جیت گئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
08، الیکشن کمیشن کاارسلان افتخارکوعمران خان کےکاغذات نامزدگی فراہم کرنےکا فیصلہ
08، سنہ 2012 کے بعد سے اسرائیل کی جانب سے اسلامی تنظیم حماس کے خلاف پہلا بڑا حملہ ہے۔ غزہ پر وحشیانہ بمباری کی سینکڑوں افراد زخمی
09، وزیراعظم کےکاغذاتِ نامزدگی فراہم کئے جائیں،،،عمران خان کی الیکشن کمیشن کودرخواست،،،،
10، وزیراعظم نے نجم سیٹھی کو پی سی بی چیرمین کے عہدے سے ہٹادیا۔۔۔
11،تحفظ پاکستان بل دو سال کیلئے نافذ،،،صدر نے دستخط کردیے
12،پرویزمشرف سےڈیل ہوئی تھی اور نون لیگ بھی اسکا حصہ تھی،،،،سابق وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی کےبیان کی قمر زمان کائرہ نے تصدیق کردی
13، فیفا ورلڈکپ  کا فائنل ، جرمنی نے  ارجنٹینا کو ہر کر جیت لیا۔۔
14،ملک میں بجلی کاشارٹ فال سات ہزارمیگاواٹ سے بڑھ گیا،، وفاقی وزیرخواجہ آصف کا لوڈشیڈنگ بڑھنے کااعتراف
15، آپریشن ضرب عضب کو ایک ماہ مکمل ،  لاہور:میران شاہ کوکلیئرکرالیا گیا ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر
15، کالعدم تحریک طالبان کے کمانڈر اورپرویز مشرف پر حملے کے مجرم عدنان رشید زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا،،،
16،دہشت گردوں کے گردگھیراتنگ،، شمالی وزیرستان اورباجوڑ ایجنسی میں مزید سینتیس دہشت گرد ہلاک،، شہیدکیپٹن آکاش ربانی کی ایبٹ آباد میں تدفین
17،رائے ونڈ کے قریب ایک کمپاؤنڈ میں دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا آپریشن میں دو دہشت گرد مارے گئے ، جبکہ ایک سیکورٹی اہلکار جاں بحق ہوگیا
17،روسی سرحد کے قریب ملائیشیا کا مسافر طیارہ گر کر تباہ,غیر ملکی خبر ایجنسی  ملیشین طیارے میں 295 مسافر سوار تھے ۔۔۔۔اس سے قبل 8 مارچ کو بھی ایک طیارہ گر کر تباہ ہوچکا ہے
18، کوئٹہ میں مسجد کے باہر فائرنگ ،،،،باپ ،بیٹا، پوتا اور قریبی رشتے دار جاں بحق، پشاور میں پشتخرہ پولیس موبائل پر فائرنگ سے تین اہلکار جاں بحق
19، دتہ خیل میں امریکی ڈرون طیارے کاگھر پرمیزائل حملہ ،،،گیارہ افراد ہلاک
20، فلسطینیوں پر اسرائیلی فضائی اور زمینی حملوں میں تیزی ،،،،شجایا  میں جھڑپ میں 96 فلسطینی شہید جبکہ 13 اسرائیلی فوجی مارے گئے ،،شہداء کی تعداد 445ہو گئی،،،
20، ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے غیرذمہ داری کا مظاہرہ کرنے پر رابطہ کمیٹی کےانیس اراکین کو غیرمعینہ مدت کیلئے معطل کردیا ہے۔الطاف حسین نے صبح گیارہ بجے نائن زیرو فون کرکے حاضری لی تو صرف نائٹ ڈیوٹی کے تین اراکین موجود تھے۔۔۔
21،کراچی می فیڈرل بی ایریا فضل مل کے قریب  سی این جی اسٹیشن پر دھماکے میں دو افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے
21،اسرائیلی جارحیت سے آج بچوں سمیت مزید اسی فلسطینی شہید،، تعداد 530 ہوگئی
22،ارسلان افتخار نے عمران خان کی مبینہ بیٹی سے متعلق شرعی رائےلینےکیلئے اسلامی نظریاتی کونسل کو خط لکھ دیاہے

23،کراچی بار کے رکن اور مذہبی رہنما علامہ طالب جوہری کے داماد سید مبارک رضا کاظمی ایڈوکیٹ کی ٹارگٹ کلنگ, سال  دو ہزار سات  سے اب تک دہشت گردی کا شکار ہونے والے وکلا کی تعداد انچاس ہوگئی

24،کپتان کے باؤنسرز پرافتخار چوہدری کااونچا شارٹ،،،دھاندلی میں ملوث الزامات پرعمران خان کوپندرہ ارب روپے ہتک عزت کا نوٹس ،،اہلخانہ خانہ کوذہنی اذیت پراضافی پانچ ارب روپے کا ہرجانہ دائر،،الزامات واپس لینے اورمعافی معانگنے کیلئے پندرہ دن کی مہلت دے دی


24، گجرات میں جھگڑے پر زمیندار 10 سالہ بچے کے دونوں بازو کاٹ دیے
24، الجزائر کامسافر طیارہ نائیجر کے دارالحکومت نیامےکےقریب گرکرتباہ،، طیارے میں سوار ایک سو دس مسافر اور عملے کے چھ ارکان کی اموات کا خدشہ
25، جمعة الوداع، شب قدر ایک ہی دن منایا گیا
26،کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 13 ڈی میں  میں فائرنگ سے
مولانااحتشام اور مولانا عبدالحفیظ جاں بحق ہوگئے
26، صحافی مجید نظامی انتقال کرگئے
27، 20 روز میں غزہ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی

27، کراچی ، فرنٹیئرکالونی اور لانڈھی میں فائرنگ سےچار رینجرزاہلکارجاں بحق،،

29، ملک بھر میں عید الفطر منائی گئی
30، کراچی کے ساحل پر پکنک منانے والے 23 افراد ڈوب گئے
31،غزہ میں اسرائیلی فوج کی خونریزی جاری،،،،آج مزیددس فلسطینی مسلمان شہید کردیے،،،شہداء کی تعداد چودہ سو چالیس ہوگئی


July 2014 جولائی دوہزار چودہ کی اہم خبریں July 2014 جولائی دوہزار چودہ کی اہم خبریں Reviewed by News Archive to Date on February 13, 2017 Rating: 5

No comments